نوین بابا بلا رہے ہیں (فائزہ نوین سے کہتی ہے)
اچھا ارہی ہوں
جی بابا (وہ عجاز صاحب کے کمرے میں داخل ہوتی ہے جہاں فائزہ بھی موجود تھی)
بیٹا اگر آج تمہارے ماں ہوتی تو وہ تم سے یہ بات کرتی
بابا جو بھی بات ہے آپ کھل کر کریں
بیٹا تمہارے لیے ایک رشتہ ہے تھا میں نے سب پتا کروایا ہے لڑکا اچھا ہے اور خاندان بھی اچھا ہے اب تم بتاو
بابا میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی
کیوں بیٹا
بابا میں ابھی اس موضوع پے بات نہیں کرنا چاہتی(وہ اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے) بابا آپ فکر نہ کریں میں اس سے بات کروں گی
بیٹا میری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے میں چاہتا ہوں اپنی زندگی میں تم لوگوں کی شادی کردوں تاکہ مرتے وقت مجھے سکون ہو کہ تم لوگ محفوظ ہو
بابا آپ ایسی باتیں کیوں کر رہے میں اس سے بات کر وں گی آپ فکر نہیں کریں
جیتی رہو اللہ تم دونوں کے نصیب اچھے کرے آمین
آمین
کیوں نہیں کرنی تم نے شادی(فائزہ نوین سے پوچھتی ہے)
تمہیں پتا ہے
نوین تم پاگل ہو کس کے پیچھے بھاگ رہی ہو وہ ایک فی مس کرکٹر ہے اتنی لڑکیاں اس پے مرتی ہیں وہ سب سے تو شادی نہیں کرسکتا اور اگر وہ کسی اور کو پسند کرتا ہوا تو
(تو جس سے بابا کہیں گے میں اس سے شاکر لوں کی پر ایک دفعہ اس سے ملوں گی ضرور وہ اپنے آنسوؤں پر بند با ند ھتی سونے کے لیے لیٹ جاتی ہے
ہمم
میم آپ ڈریں نہیں جو سچ ہے ہمیں بتائیں
ز۔۔۔ زبردستی۔۔۔ لے۔۔۔ کر۔۔۔۔۔ آئیں۔۔۔ ہیں۔۔۔۔ انہوں نے بھائی کو شوٹ کیا تھا(وہ روتے ہوئے کہتی ہے ماہل آگے بڑھتا اسے سینے سے لگاتا ہے)
بھائی ٹھیک ہیں
ہیں بھائی ٹھیک ہیں اور آپ کو ہی یاد کر رہے ہیں(ماہل اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے جواب دیتا ہے)
سر آپ کے خلاف بیان ہے ہمیں آپ کو ایر یسٹ کرنا ہوگا(پولیس والے ہتھکڑی لگانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں جب علی بیچ میں اتا ہے)
ایسے کیسے ایر یسٹ کر لیں گے
سر ہمارے پاس وارنٹ ہے
علی انہیں اپنا کام کرنے دو(میر شاہ اسے کہتا خود آگے بڑھتا ہے)
ماہل چلو
ہمم(وہ دونوں حورین کو ساتھ لیے وہاں سے نکلتے ہیں)
وہ لوگ تقریباً آدھے گھنٹے میں ہاسپٹل پہنچ گئے تھے جہاں شیراز اور زمان صاحب باہر ہی کھڑے تھے میرا بچہ(شیراز صاحب حورین کا ماتھا چومتے ہیں)
بیٹا آپ ٹھیک ہو(زمان صاحب اسے کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھتا ہیں)
جی (وہ روتے ہوئے سر ہاں میں ہلاتی ہے)
بھائی کہاں ہیں وہ ٹھیک ہیں
ہیں بھائی بالکل ٹھیک ہیں او اندر تمہارا انتظار ہی کر رہے ہیں
اندر جس کر وہ پلوشہ بیگم شہروز صاحب اور سائرہ بیگم سے ملنے کے بعد صدرہ بیگم سے ملتی ہے میری جان تم ٹھیک ہو نہ اس نے کچھ کہا تو نہیں(صدرہ بیگم اس کا ماتھا چومتے پوچھتی ہیں جبکہ وہ ان کے گلے لگی روئے جارہی تھی)
بس چپ ہو جاو میری جان چلو آو بھائی سے ملو وہ کب سے تمہارا انتظار کر رہا ہے
ہمم
***
حورین کہاں ہے
ریلیکس ریلیکس حارث ارہی ہے وہ چچی کے ساتھ ہے
بھائی(حورین بھاگتے ہوئے حارث کے پاس اتی اس کے گلے لگتی ہے)
بھائی آپ ٹھیک ہے نہ
اسلام
علیکم
ہیں میری جان میں بالکل ٹھیک ہوں آپ ٹھیک ہو
جی بھائی
اس کے بعد وہ فارس اور اہل سے ملتی ہے
بیٹا آپ گھر چلے جاو
نہیں بابا میں بھائی کے پاس ہی رہو گی (وہ ضدی انداز میں کہتی ہے)
گڑیا چلے جاو ویسے بھی صبح میں نے آجانا ہے
بھائی
پلیز
اوکے (وہ کہ کر فوراً کمرے سے باہر نکل آتی ہے)
ناراض ہو گئی ہے(شہروز صاحب بولتے ہیں)
میں منا لوں گا
کیا ہوا حورین رو کیوں رہی ہو
مجھے بھائی کے پاس روکنا ہے
ارے رو تو نہیں یہاں تمہاری طبیعت خراب ہو جائے گی اس لیے وہ کی رہے ہیں(امان اسے پیار سے سمجھاتا ہے) س
چلو اجاو حورین گھر چلیں(فار اور اہل ان کے پاس آتے ایک ساتھ بولتے ہیں)
کیا ہوا (اہل پوچھتا ہے)
وہ کہ رہی ہے اس نے تمہارے ساتھ نہیں جانا (امان کی بات پر حورین حیرانی سے اس کی طرف دیکھتی ہے)
نہیں بھائی میں نے ایسا کچھ نہیں کہا(وہ اہل اور فارس کی طرف دیکھتے ہوئے کہتی ہے جس پر وہ تینوں اپنی مسکراہٹ چھپاتے ہیں)
سن لیے آپ نے (اہل مصنوعی غصے سے امان کو کہتا ہے)
اور ابھی یہ میرے ساتھ گھر بھی جائے گی کیوں حورین جاو گی نہ(فارس پوچھتا ہے)
جی بھائی
ہم لوگ جارہے ہیں آپ لوگ آجانا خود ہی(فارس حورین کو ساتھ لیے باہر نکلتا ہے)
***
صبح حورین توڑا لیٹ اٹھی تھی فریش ہو کر وہ نیچے آتی ہے تو سامنے ہی سائرہ بیگم بیٹھی تھی وہ ان کے پاس جا کر بیٹھتی ہے
کیسی طبیعت ہے میری بیٹی کی
ٹھیک ہوں بڑی ماما
چلو آو ناشتہ کر لو
ہمم (وہ دونوں اٹھ کر کیچن کی طرف جاتی ہیں)
ارے یہ تو گھر سے بھاگ گئی تھی پھربھی صاحب اسے گھر لے آئے ماننا پڑے گا بہت پیار ہے اس سے سب کو تب ہی تو اتنی بڑی غلطی معاف کردی (کیچن میں کام کرتی ملازمہ دوسری ملازمہ سے کہتی ہے) ہاں صحیح کہ کر رہی ہو تم اس نے تو اپنے بھائی کو ہسپتال پہنچا دیا تھا کیچن میں داخل ہوتی حورین اور سائرہ بیگم نے یہ ساری باتیں سن لی تھی حورین کا رنگ آہستہ آہستہ زرد ہو رہا تھا اگر سائر ہ بیگم نے اسے پکڑا نہ ہوتا تو اب تک وہ گر چکی ہوتی
کیا فضول باتیں کر رہے تم لوگ شرم آنی چاہیے تم لوگوں کو کسی لڑکی کے کردار کے بارے میں ایسی فضول بکواس کرتے ہوئے جس بات کا علم نہ ہووہ کیا نہ کرو
بی بی جی ہم تو بس وہ
کیا وہ
تم لوگ (ابھی سائرہ بیگم بات کر رہی تھی جب حورین ان کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر روتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف بھاگتی ہے)
حورین بیٹا رکو میری بات سنو
حورین میری جان رکو (وہ اس کے پیچھے جاتی ہیں جو اپنے کمرے میں جاتی دروازہ بند کر چکی تھی) حورین بیٹا دروازہ کھولا پلیز میری جان
بڑی ماما مجھے نہیں زندہ رہنا مجھے مرنا ہے (وہ روتے ہوئے سامنے پڑی چیزیں اٹھا کر پھینکس رہی تھی ا کی بات سن کر سائرہ بیگم تڑپ اٹھی تھی)
نہ میری جان ایسی باتیں مت کرو پلیز دروازہ کھولو
اہل اور فارس جو صبح ہاسپٹل سے آکر سو گئے تھے شور کی آواز سے اٹھ جاتے ہیں
کیا ہوا(فارس پوچھتا ہے)
پتا نہیں ماما کی آواز ارہی تھی دیکھتے ہیں جا کر
ہمم (وہ دونوں اوپر آتے ہیں جہاں سائرہ بیگم حورین کے روم کے باہر کھڑی تھی وہ دونوں بھا گ کران کے پاس جاتے ہیں)
کیا ہوا بڑی ماما (فارس پوچھتا ہے)
حورین تو ٹھیک ہے (اہل پوچھتا ہے)
بیٹا وہ دروازہ نہیں کھول رہی ہے وہ کچھ کر لے گی خود کو اسے کہو دروازہ کھولے(سائرہ بیگم روتے ہوئے کہتی ہیں)
حورین بیٹا دروازہ کھولو (اہل کے کہنے پر وہ کوئی جواب نہیں دیتی جس پر وہ تینوں مز ید پریشان ہو جاتے ہیں)
اہل روم کی دوبلیکیٹ کی لے کر او(فارس کے کہنے پر وہ فوراً نیچے سے چابی لے کر آتا دروازہ کھولتا ہے)
***
اس کے کانوں میں بار بار ان کی باتیں گونج رہی تھی اس کے ہاتھ میں جو چیز آرہی تھی و ہ اٹھا کر پھینک رہی تھی
اسے سمجھ نہیں ارہی تھی وہ کیا کرے اچانک اس کی نظر زمین پر ٹوٹے بکھرے کانچ کے ٹکڑوں پر یے پڑتی ہے وہ آگے بڑھتی کانچ کا ٹکرا اٹھاتی ہے جب اچانک دروازہ کھولتا
حورین (اہل اور فارس ایک ساتھ بولتے اندر داخل ہوتے ہیں)
یہ کیا کر رہی ہو چھوڑو اسے (فارس آگے بڑھنے لگتا ہے جب وہ دو قدم پیچھے ہوتی ہے)
بھائی میرے پاس نہیں آئیں(وہ اپنی کلائی پر کانچ کے ٹکڑے سے دباؤ ڈالتے ہوئے کہتی ہے) حورین بیٹا کیا کر رہی چھوڑ دو اسے (سائرہ بیگم روتے ہوئے کہتی ہیں)
میرے جان آپ کا خون نکل رہا ہے کیا ہو گیا ہے چھوڑ دو اسے (اہل اور فارس آگے بڑھتے ہو ئے کہتے ہیں)
بھائی رک جائیں میرے پاس نہیں آئیں میں بالکل بھی اچھی نہیں ہوں میری وجہ سے بھائی کو گولی لگی ہے سب میری وجہ سے ہوا ہے گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کو مرجانا چاہیے
کیا فضول باتیں کر رہی ہو (فارس سخت لہجے میں بولتا ہے)
کس نے کہا ہے تم سے یہ(اہل غصے میں پوچھتا ہے)
ان دونوں کی سخت آواز سن کر وہ ڈر جاتی ہے
بتاو(وہ دونوں اس کا دھیان بٹا کر آہستہ آہستہ اس کے پاس جا رہے تھے جب کمرے میں صد رہ بیگم داخل ہوتی ہیں(جنہیں ابھی امان چھوڑ کر دوبارہ ہاسپٹل چلا گیا تھا) پر سامنے کا منظر دیکھ کر ان کا دل ڈوبنے لگتا ہے وہ حورین کی طرف بڑھتی
ہیں اور اسے سمجھنے کا موقع دیے بغیر اس کے ہاتھ سے کانچ پکڑتی اس کے منہ پر تھپڑ مارتی ہیں چٹاخ
کیا کر رہی تھی تم (صدرہ بیگم اسے بازوں سے پکڑ کر پوچھتی ہیں)
ماما (روتے ہوئے اس کے منہ سے صرف یہی لفظ نکلتا ہے)
اہل اور فار آگے بڑھتے حورین کو سنبھالتے ہیں جبکہ سائرہ بیگم آگے بڑھ کر صدرہ بیگم کو سنبھالتی ہیں
کیا ہو گیا تمہیں سنبھالو خود کو (سائرہ بیگم روتے ہوئے صدرہ بیگم سے کہتی ہیں)
اس سے پوچھیں یہ کیا چاہتی ہے مارنا چاہتی ہے تو ایک دفعہ مار دے ایسے پل پل مارنے سے تو بہترہے بس کرو(سائرہ بیگم انہیں صوفے پر بیٹھاتی پانی کا گلاس پکڑاتی ہیں)
میری جان یہ کیا کر رہی تھی آپ(فارس اسے اپنے سینے سے لگائے پوچھتا ہے)
آپ کو پتا ہے آپ کے بغیر ہم نہیں رہ سکتے (اہل اس کے ہاتھ پر رومال رکھے خون کو نکلنے سے روک رہا تھا)
بیٹھو یہاں(اہل کے کہنے پر فارس اسے بیڈ پر بیٹھاتا ہے اور اہل فسٹ ایڈ بوکس لے کر آتا ہے اور بینڈ یج کرتا ہے جبکہ حورین فارس کے سینے سے لگی مسلسل روئے جارہی تھی)
بس میری جان (اہل اس کے آنسوؤں سے تر چہرہ صاف کرتے ہوئے کہتا ہے)
بس کرو بیٹا(سائرہ بیگم اس کو اپنے گلے لگاتے ہوئے کہتی ہیں)
کس نے کہا تھا آپ سے یہ سب (فارس حورین سے پوچھتا ہے جس پر سائرہ بیگم ساری بات بتاتی ہے جس پر اہل اور فارس دونوں کو بہت غصہ تھا)
ان کی ہمت بھی کیسے ہوئی میری بہن کے بارے میں ایسی فضول بکواس کرنے کی (فا رس غصے میں کہتا ہے)
نکالیں انہیں آج ہی ایسے ملازموں کی ضرورت نہیں ہے ہمیں(اہل کہتا ہے)
حورین (صدرہ بیگم اس کے پاس آکر بیٹھتی ہیں)
سوری ماما (وہ روتے ہوئے کہتی ہے جس پر وہ اس کے آنسو صاف کرتی اسے اپنے سینے سے لگاتی ہیں) سوری بیٹا مجھے آپ پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے تھا
ماما آپ سوری نہیں بو لیں(صدرہ بیگم اس کے ماتھے پر لب رکھتی ہیں)
چلو آو نیچے ناشتہ کرو کچھ کھایا بھی نہیں ہے طبیعت خراب ہو جائے گی(سائرہ بیگم کے کہنے پر سب نیچے جاتے ہیں)
***
یہ اس مہینے کی تنخواہ ہے تم لوگوں کی اور کل سے آنے کی ضرورت نہیں ہے
بی بی جی پلیز معاف کر دیں آیندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی
مجھے کوئی بات نہیں سننی جاو یہاں سے(سائرہ بیگم کہ کر وہاں سے چلی جاتی ہیں جبکہ وہ ایک دوسرے کو دیکھتی اپنا سامان لیتی باہر چلی جاتی ہیں)
ان کے جانے کے بعد وہ سب لوگ مل کر ناشتہ کرتے ہیں
تقریباً ایک گھنٹے بعد حارث ہاسپٹل سے واپس آتا ہے اس وقت سب باہر لا ونج میں بیٹھے تھے جبکہ حورین حارث کے روم میں تھی
بھائی آپ کو زیادہ درد تو نہیں ہورہا
نہیں بیٹا بالکل درد نہیں ہے
بھائی یہ سب میری وجہ سے ہوا ہے(وہ سر جھکائے کہتی ہے)
ایسا کیوں سوچ رہی ہو میری جان آپ کی وجہ سے نہیں ہوا یہ بات اپنے ذہن سے نکال دو بس کچھ چیزیں قسمت میں لکھی ہوتی ہیں اور وہ ہو کر رہتی ہیں آپ پریشان نہ ہو
آئی لو یو بھائی (وہ اس کے گلے لگتی کہتی ہے جس پر وہ مسکراتے ہوئے اس کے سر پر لب رکھتا ہے) لو یو ٹو بھائی کی جان
چلیں اب آپ ریسٹ کریں اور اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے ایک آواز د ینا میں فوراً اجاو گی(وہ چھ ٹکی بجاتے ہوئے کہتی ہے جس پر وہ مسکراتا ہے)
اوکے باس (حارث کے کہنے پر وہ مسکراتے ہوئے کمرے سے باہر چلی جاتی ہے)
***
سب بڑوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ کل سادگی سے امان اور حورین کا نکاح ہو گا ابھی سب لوگ لاونج میں بیٹھے باتوں میں مصروف تھے جبکہ حورین اکیلی لان میں کھڑی تھی امان کال سننے کے لیے باہر آیا تھا وہاں حورین کو پریشان دیکھ اس کی طرف جاتا ہے
کیا ہوا حورین
کچھ نہیں
کوئی بات ہے تو بتاو مجھے
آپ مجھ سے شادی نہیں کریں(حورین کی بات سن کر اسے غصہ اجاتا ہے)
کیوں(وہ اپنا غصہ کنٹرول کرتے ہوئے کہتا ہے)
میری وجہ سے آپ کی جان بھی خطرے میں پڑ جائے گی اگر اس نے دوبارہ
کچھ نہیں کر سکتا وہ (وہ اس کی بات کاٹتا چیختے ہوئے بولتا ہے)
اس کی اونچی آواز پر وہ ڈرتے ہوئے دو قدم پیچھے ہوتی ہے
میری جان اپنے ذہن سے یہ ڈر خوف نکال دو میں ہوں تمہارے ساتھ کچھ نہیں ہونے دوں گا (اس کو ڈرتا دیکھ وہ پیار سے اسے سمجھاتا ہے)
پیچھے ہٹیں آپ بالکل بھی اچھے نہیں ہر وقت مجھے ڈانٹتے ہیں
میری اتنی مجال میں آپ کو ڈانٹوں
ہر بار ڈانٹ کر یہی کہتے ہیں
نہیں تو (وہ سوچنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے کہتا ہے)
ہر وقت میرے ساتھ مذاق نہ کیا کریں میں بڑی ہو گئی ہوں بچی نہیں ہوں اب میں
اوو میرا بچہ
ابھی میں نے آپ کو کہا ہے میں بچی نہیں ہوں(وہ ناک پھولاتے ہوئے کہتی امان کو بہت کیو ٹ لگ رہی تھی)
اوو سوری بےبی(اس کے کہنے پر وہ اپنے سر پر ہاتھ مارتی ہے)
بےبی بھی بچہ ہی ہوتا ہے
او ہو وہ تو مجھے پتا نہیں تھا آپ نے بتا دیا بہت مہربانی آپ کی (وہ اپنا سر خم کرتے ہو ئے کہتا ہے جس پر وہ کھلکھلا کر ہستی ہے)
کیا ہو رہا بھئی(ماہل ان کے پاس آتا ہے)
کچھ نہیں بس حورین مجھے بتا رہی تھی کہ وہ بڑی ہو گئی ہے اب وہ بچی نہیں ہے اسے سب سمجھ آتی ہے اس لیے کوئی اس کے ساتھ مذاق نہ کرے(امان کی بات پر وہ مسکراتا ہوا حورین کو دیکھتا ہے) آپ میرا مذاق اڑا رہے ہیں (اس کی بات پر دونوں ہنستے ہیں)
میں نہیں بولتی آپ دونوں سے
ارے رک جاو میری جان اس کو تو میں پوچھتا ہوں
بتاو بھئی کیوں تنگ کر رہے ہو میری بہن کو
میری اتنی مجال (اس کی بات پر حورین اپنے نازک ہاتھوں کا مکا بناتی اس کے بازو پر مارتی ہے) اہ ظالم لڑکی مار ڈالا
ہاہاہا (امان کی بات پر وہ دونوں ہنستے ہیں)
میری بہن بہت پاور فل ہے
ہاں پتا چل گیا ہے (وہ اپنا بازو سہ لاتا ہوا بولتا ہے)
زیادہ زور سے لگ گیا کیا (وہ فکرمندی سے پوچھتی جس پر وہ دونوں مسکراتے ہیں)
نہیں میری جان مذاق کررہا ہے ڈرامے باز(ماہل کے کہنے پر امان ہنستا جبکہ حورین اسے گورتی ہے) میں نہیں بولتی آپ سے (وہ امان سے کہتی اندر چلی جاتی ہے)
سدر جاو تم
جو سدھر گیا وہ امان ملک نہیں(اس کی بات پر لان میں دونوں کا قہقہہ گونجتا ہے)
خیال رکھنا اس کا بہت معصوم ہے بہت پیار سے لاڈ سے ہم نے پالا ہے اسے
بے فکر رہو بہت پیار سے رکھوں گا (وہ ماہل کے گلے لگتے ہوئے کہتا ہے)
***
علی نے اگلے دن میر شاہ کے وکیل کو بلاتا ہے اور اسے ساری صورتحال بتاتا ہے
آپ فکر نہ کریں سر توڑی دیر میں آپ کے پاس ہونگے اب میں چلتا ہوں (وکیل کہتا ہے)
ٹھیک ہے
تقریباً دو گھنٹے بعد وکیل میر شاہ کو رہا کروا کر واپس گھر لاتا ہے
کیسے ہیں سر آپ
جیسا پہلے تھا (میر شاہ مسکراتے ہوئے کہتا ہے جس پر علی بھی مسکراتا ہے)
سر میں انہیں چھوڑوں گا نہیں آپ حکم کریں تو ابھی
نہیں نہیں علی ابھی کچھ نہیں کرنا کچھ دیر خاموش رہنا ہے بس تم نظر رکھو ان سب پر
سر وہ لوگ الرٹ رہتے ہیں ہر وقت سیکورٹی پہلے سے دو گنا زیادہ ہیں کام توڑا مشکل ہے
ہمم چلو دیکھتے ہیں
***
نوین میں تمہیں کب سے بلا رہی ہوں اور تم یہاں سوچوں میں گم بیٹھی ہو
کچھ نہیں تم بتاو کیا کہنا تھا
آکر کھانا کھا لو
اچھا چلو میں اتی ہوں
ہمم(وہ کھانا کھاتے ہوئے ہلکی پل کی باتیں کررہے رہی تھی مسکرا رہی تھی تاکہ عجاز صا حب پریشان نہ ہوں پر وہ بھی ایک باپ تھے انہیں پالا تھا ان کی جھوٹی مسکراہٹ فوراً پہچان لیتے تھے)
بیٹا آپ بالکل ریلیکس رہو جو بات ہے مجھے بتاو جیسے آپ کہو گے ویسا ہی ہو گا (عجا ز صاحب نوین کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور اٹھ کر اپنے کمرے میں چلے جاتے ہیں)
میری وجہ سے بابا پریشان ہیں پر میں کیا کروں فائزہ مجھے خود کچھ سمجھ (نہیں آتی میں بہت بے بس ہوں وہ روتے ہوئے کہتی ہے جس پر فائزہ اس کے پاس آکر اسے گلے لگاتی ہے)
مجھے پتا ہے اس میں تمہاری کوئی غلطی نہیں ہے اب چپ کرو بابا دیکھیں گے تو مزید پر یشان ہو جائیں گے بس اب نہ رونا میری جان ہمت کرو
ہمم
***
آج حورین اور امان کا نکاح تھا صرف کچھ خاص مہمان مدعو تھے
حورین تیار ہورہی تھی وہ اپنا دھیان کاموں میں لگارہی تھی پر اس کے ذہن بار بار اس دن کی طر ف جارہا تھا میک اپ آرٹسٹ اسے تیار کر کے جاچکی تھی اس نے پیروں کو چھوتی فراک جس پر گولڈن پرلز کی مدد سے بہت نفیس اور خوبصورت کام ہوا تھا پہنی تھی سر پر سلیقے سے دوپٹہ سیٹ کیے ہلکے سے میک اپ میں بہت پیاری لگ رہی تھی
ابھی وہ سوچوں میں گم بیٹھی تھی جب شیراز اور شہروز صاحب کمرے میں داخل ہوتے ہیں
ماشاءاللہ
ہماری بیٹی تو بہت پیاری لگتی رہی یے (شہروز صاحب اس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتے ہیں) ماشاءاللہ(شیراز صاحب اپنے والٹ سے پیسے نکال کر اس کے سر پر وارتے ہیں)
نیچے چلیں سب انتظار کر رہے ہیں
جی (حورین شہروز اور شیراز صاحب کے ہمراہ نیچے جاتی ہے)
ماشاءاللہ میری بیٹی بہت پیاری لگ رہی ہے (شازیہ بیگم اس کے ماتھے پر لب رکھتی اس کی نظر اتارتی ہیں)
توڑی دیر بعد مولوی صاحب آتے ہیں اور نکاح کی رسم شروع ہوتی ہے
نکاح کی رسم کے بعد اسے باہر سٹیج پر لا کر بیٹھایا جاتا ہے امان اسے دیکھنے سے گریز کر رہا تھا وہ اتنی پیاری لگتی رہی تھی کہ اسے لگ رہا تھا حورین کو اسی کی نظر لگ جائے گی
مبارک ہو بہنوئی صاحب(اہل اور فارس مسکراتے ہوئے ایک ساتھ بولتے ہیں)
خیر مبارک سالے صاحب(اس کی بات پر وہ تینوں ہنستے ہیں)
ہم نے اپنی بہن آپ کو اس لیے دی ہے کہ ہمیں آپ پر بھروسہ ہے آپ ہماری بہن کا بہت دھیا ن رکھیں (اہل حورین کو ساتھ لگائے کہتا ہے)
بہت خیال رکھنا آپ نے ہماری بہن کا (فارس حورین کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتا ہے جس پر حورین کو رونا اجاتا ہے)
بہت خیال رکھوں گا میں اپنی جان کا (امان کی بات پر وہ مسکراتے ہیں)
ارے میری جان رونا نہیں رخصتی دو ہفتے بعد ہے(فارس اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کہتا ہے) کیا ہوا حورین (ماہل اور حارث سٹیج پر آتے پوچھتے ہیں)
ان دونوں نے میری بیوی کو ایمو کر دیا ہے
ہماری بہن بہت سٹرونگ ہے دیکھنا ابھی سمائل کرے گی (حارث کے کہنے پر وہ روتے ہوئے مسکراتی ہے)
تم دونوں بھی اسے تنگ نہیں کرو
نہیں ماہل بھائی یہ مجھے تنگ نہیںکر رہے(اس کی بات پر سب مسکراتے ہیں جب بھی اہل اور فارس کو ڈانٹ پڑتی تھی وہ انہیں بچانے پہنچ جاتی تھی)
کھانے کے بعد سب لوگ اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں حورین بھی کافی تھک چکی تھی اس لیے صدرہ بیگم اسے کمرے میں چھوڑ آئی تھیں
زمان صاحب شازیہ بیگم اور امان واپس گھر جانے لگے تھے پر سب لوگوں کے کہنے پر وہی رک گئے تھے
***
سب لوگ کافی تھک چکے تھے اس لیے سب اپنے کمروں میں جا چکے تھے
حورین بھی کپڑے چینج کرکہ فریش ہو کر آرام سے بیڈ پر بیٹھی تھی جب اس کا فون بجتا ہے وہ دیکھتی ہے تو زائشہ کی امی کا فون ہوتاہے
اسلام وعلیکم آنٹی
وعلیکم اسلام کیسی ہو بیٹا
میں ٹھیک آنٹی آپ کیسی ہیں
میں بھی ٹھیک ہوں نکاح کی بہت بہت مبارک ہو
خیر مبارک(وہ شرماتے ہوئے کہتی ہے)
اللہ میری بیٹی کے نصیب اچھے کرے ہمیشہ ایسے ہنستے مسکراتے رہو آمین
آمین پر میں آپ سے ناراض ہوں
کیوں بیٹا
آپ نکاح پر نہیں آئی
بیٹا ہم ضرور آتے پر ایک کام کے سلسلے میں آوٹ آف سٹی جانا پر گیا تھا ابھی توڑی دیر پہلے واپس آئے ہیں
اوو اچھا
اچھا یہ بات کرو زائشہ سے
مجھے نہیں بات کرنی اس چڑیل سے اس نے مجھے بتایا بھی نہیں میں انتظار کرتی رہی کہ اب آئے گی اب پر میڈم آئی ہی نہیں
اس نے نہیں بتایا
نہیں آنٹی
اس کو تو میں بعد میں پوچھوں گی پر ابھی بات کرلو کوئی ضروری بات کرنی ہے شاید کل کوئی ٹیسٹ ہے اچھا
کیسی ہو جانی
بہت پیاری اب کام کی بات کرو
وہ بھی کرلوں گی پہلے مجھے نکاح کی پیکچرز تو سینڈ کرو
اجاتی تو دیکھ لیتی اب نہیں دیکھاو گی
جانی میری مجبوری سمجھو یار میں نہیں اسکی اور اب تم میرے ساتھ ایسا کرو گی اپنی جان سے پیاری عزیز دوست کو تم اپنے اتنے سپیشل دن کی پیکچر نہیں دیکھاو گی
اچھا بس کرو ڈرامے باز بھیجتی ہوں اب کام بتاو جس کے لیے فون کیا ہے
سن کر چیخنا مت
ہاں نہیں چیختی بتاو تم
کل ٹیسٹ اکاؤنٹنگ کا
اور تم مجھے اب بتا رہی ہو
کب سے میسج کر رہی ہوں پر آپ مجھے انگور کرنے میں مصروف تھی تو اب میں کیا کرتی
ہائے اللہ میری تو تیاری بھی نہیں ہے
یو جائے گی توڑا سا ہے
اچھا
ہاں سلیبس سینڈ کردیا ہے میں نے دیکھ لو اورصبح جلدی آجانا
اچھا ٹھیک ہے اب توڑا پڑھ لیتے ہیں
ہیں ٹھیک ہے بائے
بائے