صبح ناشتے کے ٹیبل پر سب موجود تھے رات کو شازیہ بیگم یہی رک گئی تھیں حورین شازیہ بیگم کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھی ناشتہ کر رہی تھی لیکن وہ بار بار امان کی طرف دیکھ رہی تو جو اسے گور رہاتھا پھپھو آپ کا بیٹا مجھے ناشتہ نہیں کرنے سے رہا (وہ شازیہ کو آہستہ آواز میں کہتی ہے)
اس نے کچھ کہا ہے بیٹا یہی تو مسئلہ ہے پھپھو کچھ کہتے نہیں ہیں بس گوری جاتے ہیں(اس کے کہنے پر شازیہ بیگم مسکراتے ہوئے امان کی طرف دیکھتی ہیں جو ان کے دیکھنے پر کھانا کھا نے میں مصروف ہو چکا تھا)
اب نہیں تنگ کرے گا اگر کیا تو مجھے بتانا میں اس کے کان کھینچ وں گی (شازیہ بیگم کے کہنے پر وہ ہنستے ہوئے گردن ہاں میں ہلاتی ناشتہ کرنے لگتی ہے)
ناشتہ کرنے کے بعد حورین یونیورسٹی چلی جاتی ہے جبکہ امان سب سے مل کر ایرپورٹ پہنچتا ہے کیونکہ وہاں سے اپنی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی میسجز کے لیے دبئی جانا تھا جبکہ باقی سب آفس جا رہے تھے اسلام وعلیکم میڈم ٹائم مل گیا یونی آنے کا (زائشہ حورین سے کہتی ہے)
ایک دن نہیں آئی میں
ہاں مجھے بتا تو سکتی تھی کہ میں نہیں ارہی تم بھی نہ او ساری دنیا پاگلو ں کی طرح ادھر ادھر پھیر تی رہی ہوں
اوو سوری جانی(حورین اسے اپنے گلے لگاتی کہتی ہے)
اچھا اب چلو کلاس نہ مس ہو جاو
اوو ہاں چلو (وہ دونوں اپنے بیگ اٹھاتی کلاس کی طرف جاتی ہیں)
تقریباً دو بجے وہ فری ہو کر ڈیپارٹمنٹ سے باہر اتی ہیں
اچھا حورین مجھے لینے اگئے ہیں میں چلتی ہوں تمہیں لینے اگئے
نہیں بس آنے والے ہونگے
میرے ساتھ اجاو
نہیں یار تم جاو بس آنے والے ہیں اگر میں یہاں نہ ہوئی تو پریشان ہو جائیں گے
اوکے اللہ حافظ
اللہ حافظ
***
زائشہ کے جانے کے بعد وہ بیگ سے فون نکلانے لگتی ہے پر اس کے بیگ میں اس کی نوٹ بک نہیں تھی وہ واپس کلاس میں جاکر جہاں بیٹھی تھی وہاں دیکھتی ہے تو نیچے گری ہوتی یے وہ اٹھا کر بیگ میں رکھ کر پلٹ تی ہے جب کوئی اندر آکر دروازہ لوک کرتا ہے
کون ہو تم (وہ ڈرتے ہوئے اس سے کہتی ہے جس نے بلیک ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا)
سویٹ ہارٹ مجھے بھول گئی
بھائی آپ کو چھوڑیں گے نہیں مجھے جانے دیں (اس کی بات پر وہ غصے سے اس کی طرف بڑھتا ہے) کس کو اپنے بھائیوں کی دھمکی دے رہی ہو(وہ اس کا ہاتھ گام کر اس کی کمر کے ساتھ لگاتا ہے) اہ
کیا ہوا
د۔۔۔ درد۔۔۔۔ ہو رہا
اووو میرا بےبی بھائیوں کی کرسٹل ڈول کو درد ہو رہا ہے
پلیز مجھے جانے دو
او میرا بےبی تو رو دیا(وہ اس کے آنسو صاف کرنے لگتا جب وہ اپنا چہرہ دوسری طرف کر لیتی ہے جس پر اسے مزید غصہ اتا ہے)
میرے سامنے نخرے نہیں دیکھانے(وہ چہرہ زور سے پکڑ کر اپنی طرف کرتا ہے)
چھوڑیں مجھے (حور ین غصہ سے چیختی ہے)
میرے بےبی کو غصہ آگیا
کیا چاہتے ہو
چاہتا تو بہت کچھ ہوں پر ابھی تم جاو
اور اپنے حارث اور ماہل بھائی کو ضرور بتانا کہ میر آیا تھا اور وہ بہت جلد ان کی گڑیا کو ان سے دور لے ً جائے(کہ کر وہ فوراً وہاں سے چلا جاتا ہے حورین وہاں سے نکل کر فورا با ہر جاتی ہے اس کی آخری بات سن کر وہ اب تک خوف سے کانپ رہی تھی جب اس کا فون بجتا ہے وہ دیکھتی ہے تو حارث کی کال ہوتی ہے)
بیٹا آپ کہاں ہو میں کب سے باہر ویٹ کر رہا ہوں(کال یس کرتے ہی اسے حارث کی آواز سنا ئی دیتی ہے)
بھائی(وہ روتے ہوئے اسے پکارتی ہے)
بیٹا آپ رو کیوں رہی ہو کہاں ہو آپ
کیا ہوا ہے (حارث پریشانی سے پوچھتا ہے)
پارکنگ ایریا میں
آپ وہیں رکو میں آرہا ہوں (وہ دو منٹ میں پارکنگ ایریا میں پہنچھتا ہے جہاں وہ ایک بنچ پر بیٹھی رہ رہی تھی وہ بھاگتا ہوا اس کے پاس آتا ہے)
کیا ہوا بیٹا آپ رو کیوں ر ہے ہو (اس کے پوچھنے پر وہ اس کے سینے میں منہ چیھائے رونے لگتی ہے) بھائی وہ کل کوئی گھر آیا تھا وہ آج یہاں بھی آیا تھا وہ کہ رہا تھا کہ حارث اور ماہل بھائی کو بتانا کے میر آیا تھا بھائی پلیز مجھے چھپا لیں کہیں وہ مجھے لے جائے گے(اس کی بات سن کر اس کا غصہ سوا نیزے کو پہنچ گیا تھا)
بس بس رونا نہیں بھائی اگئے ہیں نہ چلو اٹھو گھر چلیں(گاڑی کے پاس جا کر اسے بٹھا کر باہر کھڑا کسی کو فون کرتا ہے)
تمہیں ایک کام دیا تھا وہ تم نہیں کر سکے وہ شخص میری فیملی تک پہنچ گیا ہے ڈھونڈ و اسے جہاں سے مرضی مجھے وہ ہر حال میں چاہے(وہ اپنی بات کہ کر کال کاٹ دیتا ہے اور گاڑی میں بیٹھ کر گھر کی طرف روانہ ہوتا ہے)
***
وہ شخص گھر میں داخل ہوتا ہوڈی اتار کر صوفے پر پھینکتا ہے
میں تم لوگوں کو برباد کردوں گا جیسے تم لوگوں نے مجھے کیا تھا
کہیں کا نہیں چھوڑوں گا سب چھین لوں گا تم لوگوں سے اس پیاری سی گڑیا کو بھی (وہ فون پر حورین کا ڈرا سہ ما چہرہ دیکھ کر کہتا ہے)
اب یہ ویڈیو جائے گی کرسٹل ڈول کے فادرز کو (وہ کلاس روم میں بنی ویڈیو کو شہروز اور شیراز ملک کے نمبر پر سینڈ کرتا ہے)
***
حورین گھر آکر سو گئی تھی حارث سٹڈی میں بیٹھا ماہل کو سب بتا رہا تھا
تقریباً شام کے چھ بج رہے تھے جب باہر سے شہروز اور شیراز صاحب کی آواز آتی ہے
حورین کہاں ہے (شیراز صاحب پوچھتے ہیں)
یونیورسٹی سے آکر سو گئی تھی ابھی اٹھی ہے کمرے میں ہے(سائرہ بیگم جواب دیتی ہیں)
حارث اور ماہر کہاں ہیں(شہروز صاحب پوچھتے ہیں)
وہ دونوں سٹڈی میں ہیں جاو فارس بیٹا بھائیوں کو بلا کر لاو
جی ماما
کیا ہوا ہے سب خراب ہے (صدرہ بیگم پریشانی سے پوچھتی ہیں)
جی بابا (حارث اور ماہل ایک ساتھ کہتے ہیں)
(کیا یو رہا تم لوگوں کو کچھ خبر ہے شہروز صاحب سخت لہجے میں پوچھتے ہیں)
کیا ہوا چاچو
(کوئی تو لوگوں کی بہن کو ڈرا رہا تنگ کر رہا ہے اور تم لوگوں کو پتا ہی نہیں کیا ہے یہ شیراز صاحب فون پر ویڈیو پلے کرتے ان کے سامنے کرتے ہیں ویڈیو دیکھ کر صدرہ اور سائرہ بیگم کی تو جان نکل رہی تھی) بابا ہم اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں (ماہل کہتا ہے)
کوشش کیا کوشش کر رہے ہو (شیراز صاحب غصے سے چیختے ہیں)
باہر سے آوازیں سن کر حورین پریشان سی باہر اتی ہے جب شیراز صاحب کی نظر اس پر پڑتی ہے تو وہ مسکراتے ہوئے اسے نیچے آنے کا اشارہ کرتے ہیں
کیا ہوا میرا بچہ (شیراز صاحب اسے اپنے سینے سے لگائے پیار سے پوچھتے ہیں)
بڑے بابا آپ اتنا غصہ کیوں کر رہے ہیں
یہ جو آپ کے بھائی ہیں نہ کوئی کام صحیح سے نہیں کرتا تو انہیں توڑا سا ڈانٹ رہا تھا
بھائیوں کو نہیں ڈانٹیں ورنہ میں آپ سے ناراض ہو جاوں گی (اس کے کہنے پر سب کے چہر وں پر مسکراہٹ آتی ہے)
ارے نہیں بابا ناراض نہ ہونا نہیں ڈانٹ تا تمہارے بھائیوں کو
پرا مس
پرا مس(شیراز صاحب کے کہنے پر وہ مسکراتی ہے تو شیراز صاحب شفقت سے اس کے سر پر لب رکھتے ہیں)
بابا ماما نے آج مجھے ڈانٹ تا(اب وہ شہروز صاحب کے ساتھ بیٹھی ان سے صدرہ بیگم کی شکایت کر رہی تھی)
ارے بیگم کیوں ڈانٹا آپ نے ہماری گڑیا کو
کوئی بات نہیں مانتی آجکل نہتے ضدی ہو گئی ہے آپ کی بیٹی
ارے ہماری بیٹی ضدی تو نہیں ہے ساری باتیں مانتی ہے (صدرہ بیگم کے کہنے پر شیر از صاحب بولتے ہیں جس پر سب مسکراتے ہیں)
جی ہماری بیٹی بہت اچھی آپ ڈانٹا نہ کریں (شہروز صاحب بولتے ہیں)
اچھا جی نہیں ڈانٹتے آپ کی بیٹی کو (صدرہ بیگم کے کہنے پر سب ہنستے ہیں)
نوین اٹھ جاو یار یونیورسٹی نہیں جانا تم نے (فائزہ نوین کو اٹھا اٹھا کر تک گئی تھی پر وہ اٹھنے کا نام نہیں لے رہی تھی)
نہیں جانا میں نے آج (وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے کہتی ہے)
کیوں نہیں جانا
آج میچ ہے اس لیے
اف اللہ نوین خدا کا خوف کرو یار میچ دو بجے ہے اور آج تمہاری اتنی ایمپورٹنٹ کلاس بھی تو ہے تو میں کیا کروں(نوین کے کہنے پر فائزہ حیران نظروں سے اسے دیکھتی ہے)
اب ایسے کیوں دیکھ رہی ہو جاو بابا کے لیے ناشتہ بناو
جارہی ہوں سوجاو تم (وہ غصے سے کہتی کمرے سے باہر نکل جاتی ہے)
لو یو میرے لیے بھی ناشتہ بنا دینا (وہ اونچی آواز میں کہتی دوبارہ لیٹ جاتی ہے جبکہ با ہر بیٹھے عجاز صاحب اس کی بات پر مسکرا رہے تھے)
کیا ہوا بیٹا(عجاز صاحب فائزہ سے کہتے ہیں)
کچھ نہیں بابا پتا تو آپ کو ایسے ہی تنگ کرتی جیسے میں نہیں وہ چھوٹی ہو (اس کی بات پر وہ ہنستے ہوئے ناشتہ کرنے لگتے ہیں)
نوین کم جانے لگے ہیں دروازہ بند کر لو اور ناشتہ بھی کر لینا میں نے بنا دیا ہے
اچھا ٹھیک ہے بائے (نوین دروازہ بند کرتے دوبارہ کمرے میں جاکر سو جاتی ہے
***
اس وقت صبح کے دس بج رہے تھے جب حورین اپنے کمرے میں بیٹھی امان سے ویڈیو کا ل پر بات کر رہی تھی
آپ نے وہاں جا کر نہ کوئی کال کی نہ مسیح
سچ میں بہت بزی تھا میچ کی پریکٹس کر رہے تھے
اوو اچھا
ہیں اب بس توڑی دیر میں میچ سٹارٹ ہو نے والے ہے
اوو یس گڈ لک فور ٹوڈے میچ(وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے)
تھینک یو
چلیں اب آپ پریکٹس کر لیں میچج کے بعد بات کریں گے
اوکے بائے
حورین تینوں دن یونیورسٹی نہیں گئی تھی اور ایک منٹ کے لیے بھی ایل سی ڈی کے ا گے سے اٹھتی نہیں تھی جب تک میچ ختم نہ ہو جاتا آج آخری میچ تھا اور وہ لوگ یہ سیریز جیت گئے تھے امان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا تھا اور حورین پچھلے ایک گنٹھے سے امان سے بات کر رہی تھی
جو میں نے چیزیں بتائیں ہیں وہ ساری لے کر انی ہیں
اچھا بابا لے آؤں گا اب سو جاو ایک بج گیا
اوکے گڈ نائٹ بائے بائے(وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے)
گڈ نائٹ بائے
***
سر ان کی ساری دی ٹیل اور کچھ تصاویر اس یو ایس بی میں ہیں
ہمم ٹھیک ہے جاو (میر شاہ کی سرد آواز پر وہ فوراً آفس روم سے نکلتا ہے)
بدلہ لینا تھا پر تم سے تو مجھے عشق ہورہا ہے میں خود کو روک نہیں پارہا (وہ حورین کی تصویر دیکھتے ہوئے کہتا ہے)
تمہاری معصوم چہرہ نے مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اس میں میری غلطی نہیں ہے (وہ مسکراتے ہوئے حورین کی تصاویر دیکھ رہا تھا)
***
کچھ پتا چلا کون ہے یہ میر شاہ (اس وقت آفس کے میٹنگ روم میں شہروز اور شیراز صاحب کے ساتھ ماہل حارث اہل اور فارس موجود تھے)
جی بابا(شیراز صاحب کے پوچھنے پر وہ جواب دیتا ہے)
ایک بزنس ڈیل تھی جو ہمیں ملی تھی پہلے اس کی کمپنی کو ملی تھی پر انہوں کنٹریکٹ ختم کر کہ ہمارے ساتھ ڈیل کی جس کی وجہ سے اسے کافی نقصان ہوا تھا اور اب وہ(حارث بتاتے ہوئے آخر میں خاموش ہو جاتا ہے)
دھیان رکھو اب یہ حورین تک نہ پہنچے (شہروز صاحب کہتے ہیں)
جی
***
حورین دنڑ کر کے اب اپنے کمرے میں بیٹھی پڑھ رہی تھی دو دن بعد اس کا ٹیسٹ تھا جب اچانک اہل اور فارس دروازہ کھول کر اندر آتا ہے
ہم اپنے ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ اس کمرے میں دنیا کی حسین ترین لڑکی ر ہتی ہے آئیے ان سے ملاقات کرتے ہیں(حورین جو پریشان سی انہیں دیکھ رہی تھی اہل کہ بات سن کر ہنسنے لگتی ہے جو رپورٹر تھا اور فارس کیمرہ مین)
بھائی نہ کریں
تو ناظرین جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں وہ شرما رہی ہیں اس لی ہم بعد میں انٹر ویو لیں گے (اس کے کہنے پر کمرے میں تینوں کا قہقہہ گونجتا ہے)
کیا ہورہا بھئی (امان جو توڑی دیر پہلے پہنچا تھا سب سے مل کر اب حورین سے ملنے آیا تھا پر یہاں پر دو نمونے موجود تھے)
امان آپ اگئے(حورین فوراً بیڈ سے اتر کر اسے ملتی ہے)
کیسی ہو
میں ٹھیک آپ کیسے ہیں آپ نے آنے سے پہلے بتایا ہی نہیں اب میں آپ سے ناراض ہوں(وہ منہ بنا کر کہتی پر بیڈ پر جا کر بیٹھ جاتی ہے جس پر وہ تینوں مسکراتے ہیں)
یہ کیا کر دیا آپ نے(فارس اپنے سر پر ہاتھ مارتا کہتا ہے)
میں نے تو سرپرائز دیا ہے یار
پسند نہیں ایا(آہلہستے ہوئے کہتا ہے جس پر امان اسے گورتا ہے)
ہٹو پیچھے تم (امان اہل کو سائد پر کرتا حورین کے پاس جاتا ہے)
سوری معافی مل سکتی ہے
اب اتنے پیار سے کوئی معافی مانگے تو کرنا پڑے گا نہ (وہ فارس اور اہل کو دیکھتے ہو ئے کہتی ہے جس پر وہ ہاں میں سر ہلاتے ہیں جبکہ امان مسکراتا ہے)
تو مطلب میں عدالت سے بری ہو کیا
جی بالکل (امان کے کہنے پر اہل اور فارس کہتے تو سب ہنستے ہیں)
میرے گفٹس
لایا ہوں بابا نیچے ہے بیگ
سچی
ہیں(امان کے کہنے پر وہ بھاگتے ہوئے نیچے جاتی ہے جس پر وہ تینوں ہنستے ہیں)
توڑی دیر بیٹھنے کے بعد امان واپس چلا گیا تھا
***
صبح کے دس بج رہے تھے امان ناشتہ کر کے باہر لان میں شازیہ بیگم کے پاس آکر بیٹھتا ہے
ماما آپ سے ایک بات کرنی تھی
ہیں بیٹا بولو
وہ میں ماما۔۔ ۔
کیا ہوا بیٹا سب خیریت ہے
ماما میں حورین سے شادی کرنا چاہتا ہوں(اسکی بات پر وہ مسکراتی ہیں)
مجھے اپنے بیٹے کی پسند کا پتا ہے اس لیے میں اور تمہارے بابا نے تمہارے جانے کے بعد بھائی صاحب سے بات کی تھی
کیا کہا مامو نے(وہ اس کی بیتابی پر مسکراتی ہیں)
انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے پر وہ ایک دفعہ حورین سے پوچھ گیں
مامو نے پوچھا اس سے
کیا ہوگیا بیٹا توڑا صبر کرو
صبر ہی تو نہیں ہو رہا ماما(اس کی بات پر وہ ہنستے ہوئے اس کے کندھے پر چیت لگاتی ہیں)
بلایا ہے آج تمہارے مامو نے لنچ پے دیکھو کیا جواب آتا ہے
ہمم
***
حورین بیٹا بیٹھو بات کرنی ہے تم سے
جی ماما
بیٹا تمہارے بابا اور بڑے بابا تمہاری شادی کا سوچ رہے ہیں
ماما اتنی جلدی شادی
بیٹا ابھی صرف نکاح کریں گے رخصتی بعد میں(سائرہ بیگم کہتی ہیں)
تمہارے پھپھو نے رشتہ بھیجا
پھپھو نے
ہیں تمہارے بابا نے تم سے پوچھنے کا کہا ہے بتاو تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں
نہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے جیسے بابا کی مرضی
میرا بچہ جیتی رہو(سائرہ اور صدرہ بیگم اسے ڈھیروں دعائیں دیتی پیار کرتی کمرے سے نکل کر نیچے لاونج میں جا کر سب کو بتاتی ہیں)
اس وقت لاونج میں سب بڑے بیٹھے تھے شازیہ بیگم اور زمان صاحب بھی اگئے تھے او ر اگلے جمعہ کو امان اور حورین کا نکاح طہ پایا تھا
ماما میں ایک دفعہ حورین سے ملنا چاہتا ہوں(امان شازیہ بیگم سے کہتا ہے)
کل ہی ملنا ایک دفعہ
نہیں ماما پلیز آج ہی ملنا ہے(امان کے کہنے پر وہ اسے ایک گوری سے نوازتی ہیں)
ماما پلیز
کیوں
ماما وہ بس ملنا ہے پلیز(اس کے کہنے پر وہ ہستی ہیں)
اچھا کوشش کر تی ہوں ویسے کام توڑا مشکل ہے
تھینک یو ماما مجھے پتا ہے آپ کر لیں گی (وہ ان کے گلے لگتا کہتا ویانا سے جانے لگتا ہے جب کچھ یاد آنے پر رکتا ہے)
میں کو ادریس بتاوں گا وہی بھیجنا اسے پلیز
اچھا ٹھیک ہے
***
حورین بیٹا میری دوست کی بیٹی کی شادی ہے اور تمہیں میرے ساتھ جانا ہے (سائرہ بیگم حورین کے کمرے میں آتی کہتی ہیں)
آج
ہیں بیٹا پلیز
اوکے
چلو میرا بیٹا جلدی سے تیار ہو جاو میں نے تمہارے کپڑے پریس کروا دیے ہیں
اوکے بڑی ماما
تیار ہو کر نیچے آجانا میرا بچہ
جی
مان گئی
ہیں تمہیں تو تو پتہ ہے میری کسی بات پر نہ نہیں کرتی
اسی لیے تو آپ کو بھیجا تھا (صدرہ بیگم مسکراتے ہوئے کہتی ہیں جس پر سائرہ بیگم بھی مسکراتی ہیں) بڑی ماما میں ریڈی ہو گئی ہوں(تقریباً آدھے گھنٹے بعد وہ پیروں کو چھوتی لال رنگ کی فراک پہنے نیچے آتی ہے)
ماشاءاللہ(اس کو دیکھ کر صدرہ اور سائرہ کے منہ سے بے اختیار نکلتا ہے)
کھلے لمبے بالوں میں لوز کرل ڈالے چہرہ پر ہلکا سا میک اپ اور لایٹ سی جیولری پہنے وہ حسین کانچ کی گڑیا لگ رہی تھی
میری بچی کو نظر نہ لگے کسی کی(صدرہ بیگم حورین کا ماتھا چومتے ہوئے کہتی ہیں جس پر وہ مسکراتے ہوئے دونوں کے گلے لگتی ہے)
چلیں بڑی ماما
بیٹا مجھے ابھی توڑا سا کام ہے تم ڈرائیور کے ساتھ جاو میں توڑی دیر تک ا جاوں گی
پر بڑی ماما میں اکیلے
میری جان اس کا بار بار فون ارہا ہے منے کہا ہے کہ تم پہنچنے ولی ہو اور میں توڑی دیر تک اوں گی بڑی ماما
میرا بچہ میں جلدی آجاو گی
پکا
ہیں پکا بابا
اوکے بائے جلدی آئیے گا
اوکے بائے
***
بیٹا پہنچ گئے
اچھا (وہ گاڑی سے اتر کر ایک نظر ارد گرد دیکھتی ہے شام کے ساڑھے چھ بج رہے تھے ہر طر ف اندھیرا تھا وہ آہستہ آہستہ اندر جاتی ہے)
ہائے اللہ یہاں تو اتنا اندھیرا ہے کہیں میں غلط جگہ تو نہیں آگئی(وہ خود سے باتیں کرتی اگئے جاتی ہے جہاں ہر جگہ موم بتیوں جل رہی تھی اور ماحول کو خوشگوار بنا رہی تھی)
کتنا پیارا لگ رہا ہے (اس کی میٹھی آواز سن کر پاس کھڑا امان مسکراتا ہے اس کے اندر داخل ہونے سے یہاں آنے تک وہ اس کے ساتھ ہی تھا
ابھی وہ اسی منظر میں کوئی آگے جاتی ہے تو ہر جگہ سرخ گلابوں سے چھپی ہوئی تھی ا رد گرد موم بتیاں جل رہی تھی اور پھولوں کی پتیوں کی مدد سے آگے جانے کا راستہ بنا تھا وہ اگئے جاتی ہے تو سامنے سے لایٹ اون ہوتی ہے اچانک لایٹ اون سے وہ آنکھیں بند کرتی چند سیکنڈ بعد کھولتی ہے تو سامنے کا منظر دیکھ کر حیران ہونے کے ساتھ خوش بھی ہوتی ہے اب اسے سب سمجھ آگئی تھی
گلاب کے پھولوں کی مدد سے بڑا سا دل بنا تھا جس کے اندر "ویل یو میری می" لکھا تھا و ہ اس منظر میں کھوئی تھی جب پیچھے سے امان کی آواز آتی ہے وہ پلٹ تی ہے تو سامنے کچھ قد مو ں کے فاصلے پر امان گھٹنوں کے بل ہاتھ میں انگھوٹی پکڑے بیٹھا اسے دیکھ رہی تھی (
حورین ویل یو میری می کیا تم حورین شہروز ملک سے حورین امان ملک بنو گی میری زندگی میں شامل ہوکر میری بےجان زندگی میں جان بھر دو (حورین گال کے نیچے انگلی رکھے سوچنے کی ایکٹنگ کر تے ہوئے ہاں میں سر ہلاتی ہےجس پر وہ مسکراتا ہوا اسے انگوٹھی پہناتا ہے اور آتش بازی ہوتی ہے جو آسمان پر خوبصورت اور دلکش منظر پیش کر رہی تھی)
آئی لو یو سو مچ (امان کے کہنے پر وہ مسکراتی ہے)
یہ کتنا پیارا لگ رہا ہے (وہ اس دلکش منظر کو دیکھتے ہوئے کہتی ہے)
ہیں لیکن تم سے کم (امان اس کو دیکھتے ہوئے کہتا ہے)
ہائے اللہ امان نہ کریں مجھے شرم ارہی یے(اس کے مسلسل دیکھنے پر وہ شرماتے ہوئے کہتی ہے جس پر امان کا قہقہہ گونجتا ہے)
اوو میرا بچہ شرم ارہی(امان اس کے چہرے سے اس کے ہاتھ ہٹاتے ہوئے کہتا ہے)
امان
اچھااچھا نہیں کرتا تنگ اجاو ڈنر کریں (وہ اس کا ہاتھ پکڑے ٹیبل پر آتا ہے)
ڈنر کے دوران وہ ہلکی پل کی باتیں کررہے تھے جس پر حورین شرماتی کبھی اسے گورتی جس پر امان مسکراتا تھا(
***
بہنوئی صاحب کی ڈیٹ زیادہ لمبی نہیں ہوگئی (اہل منہ بنا کر کہتا ہے جس پر ما ہل اسے گور کر دیکھتا ہے یے جبکہ فارس اپنی ہنسی کنٹرول کرتا)
کیا کہ رہا تھا یہ
وہ یہ کہ رہا تھا کہ وہ حورین کب تک آئے گی
کیوں تم لوگوں نے کیا کرنا ہے
وہ ہمارا دل نہیں لگتا نہ اس کے بغیر(دونوں چہرہ جھکائے کہتے وہاں سے اٹھ کر باہر لان میں چلے جاتے ہیں جبکہ ان کی بات پر وہ حارث اور ماہل بھی اداس ہو جاتے ہیں)
وہ دونوں اٹھ کر ان دونوں کے پیچھے جاتے ہیں
کیا ہوا ہمارے دو نمونوں کو ایسے منہ کیوں لٹکا ہوا تم دونوں کا (فارس ان دونوں کے پاس بیٹھتا ہوا کہتا ہے)
حورین کی شادی ہو جائے گی تو پھر وہ کبھی کبھی یہاں آئے گی ہم اسے بہت مس کریں گے (اہل کے کہنے پر فارس اسے گلے لگاتا ہے)
بہنوں نے ایک نہ ایک دن تو شادی کر کے اپنے گھر جانا ہوتا ہے اس کے لیے بھی مشکل ہے اب تم دونوں ایسی شکلیں بناو گے تو وہ بھی اداس ہو جائے گی (ماہل کے کہنے پر وہ دونوں اس کی طرف دیکھتے ہیں)
پر ہمارا اس کے بغیر دل نہیں لگتا (فارس کے کہنے پر ماہل اور حارث ان دونوں کی طرف دیکھتے ہیں پر ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھ تڑپ جاتے ہیں)
کیا ہو گیا ہے تم لوگ تو اتنے بہادر اور سٹرونگ ہو ایسے نہیں کرتے وہ خوش ہے اور جب وہ خو ش ہے تو ہم بھی خوش
ہمم (حارث کے کہنے پر وہ دونوں ہاں میں سر ہلاتے ہیں)
اب شکلیں ٹھیک کرو اپنی آنے والی ہے تم لوگوں کو ایسے دیکھے گی تو پریشان ہو جا ئے گی اور ہماری شامت آجائے گی کہ ہم نے اس کے چھوٹے معصوم بھائیوں کو کچھ کہا ہے(ماہل کے کہنے پر سب ہنستے ہیں)