وہ لوگوں کی بھیڑ سے نکلتا ہوا اپنی گاڑی میں بیٹھتا ہے اور ڈرائیور کو چلنے کا کہتا ہے ابھی بمشکل دس منٹ کا سفر کیا تھا جب اس کی نظر کسی شناسا چہرہ پر پڑتی ہے
گاڑی رکو(اس کے حکم پر ڈرائیور فوراً گاڑی روکتا ہے)
تم یہاں کیا کر رہی ہو گھر کیوں نہیں گئی ابھی تک(وہ حورین کے پاس جاتے سخت لہجے میں کہتا ہے) ا۔۔۔ آپ(وہ اپنے قریب سے اچانک آواز سن کر گھبرا کر دو قدم پیچھے ہوتی ہے)
گھر کیوں نہیں گئی
وہ ڈرائیور نہیں آیا ابھی
چلو میرے ساتھ (وہ گاڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے)
ارے یہ تو وہی ہے نہ فی مس کرکٹر امان ملک
ہاں یہ تو وہی ہے پر یہ حورین کے ساتھ کیا کر رہا ہے
پت نہیں کل پوچھیں گے اسے
امان اس لے کر گاڑی کی طرف جارہا تھا جب اس کے کان حورین کی کلاس فیلوز کی بات سن چکے تھے وہ انہیں انگور کرتا حورین کو لیے گاڑی میں بیٹھتا ہے
***
گئے کیوں نہیں ابھی تک تم
سر گاڑی سٹارٹ نہیں ہو رہی
یہ نہیں ہو رہی تو دوسری لے جاو اتنا زیادہ ٹائم ہو گیا ہٹو پیچھے میں خود چلا جاتا ہوں (حارث ڈرائیور پر چیخنے ہوئے گاڑی کی طرف بڑھتا ہے جب مین گیٹ سے امان کی گاڑی اندر داخل ہوتے دیکھ روکتا ہے)
اسلام وعلیکم بھائی
وعلیکم اسلام سوری میری جان میں ا نہیں سکا (وہ اس کا گھبرایا ہوا چپ ری دیکھ کر پیر سے کہتا ہے جبکہ غصے سے ڈرائیور کی طرف دیکھتا ہے)
کوئی بات نہیں بھائی
ارے مجھ سے بھی مل لے کوئی(امان دوہائی دیتا ہے جس پر حارث مسکرا کر اس سے گلے ملتا یے جبکہ حورین اندر جا چکی تھی)
اور سناو کیا حال ہے جناب
مست (وہ ایک آنکھ دباتا ہوا کہتا ہے جس پر وہ دونوں ہوتے ہوئے اندر جاتے ہیں)
آہل جو حورین سے بات کر رہا اندر داخل ہوتے امان کو دیکھ کر حیران ہوتا اس کی طرف بڑھتا ہے زھے نصیب زھے نصیب ہمارے گھر میں امان ملک آئے ہیں فی مس کر کٹر اوو تو وہاں کھڑا شکل کیا دیکھ رہا ہے ریڈ کارپیٹ بیچا یہاں (وہ فارس کو مخاطب کرتا کہتا ہے)
تمیز سے بات کر بڑا ہوں تجھ سے
بھاڑ میں گئی تمیز آئیے سر آپ یہاں بیٹھیں(امان جو اس کی حرکتوں پر ہس رہا تھا اس کے ساتھ جاتا صوفے پر بیٹھتا ہے)
دیکھیں اہل صاحب مجھے اتنی عزت ہضم نہیں ہو رہی
کوئی نہیں ابھی ہضم کرنے کے لئے کچھ لے آتے ہیں (اس کی بات پر ہنستے ہیں
ان کی ہونے کی آواز سن کر صدرہ اور سائرہ بیگم کیچن سے باہر آتی ہیں (
اسلام وعلیکم ممانی جان
وعلیکم اسلام
یے امان باری باری دونوں سے ملتا
حورین آگئی
جی ماما ابھی کمرے میں گئی ہے (صدرہ بیگم کے پوچھنے پر حارث بتاتا ہے)
چلو جاو اہل بہن کو بلا کر لاو کھانا لگ گیا اور تم سب بھی اجاو
جی ماما
***
ارے یہ اتنا پرانا میچ کیوں دیکھ رہی ہو (فائزہ کمرے میں آکر نوین کو ٹی وی کے سامنے بیٹھا دیکھ کر چڑھ کر کہتی ہے)
میری مرضی
جب سے کالج سے آئی ہو اسے ہی دیکھی جا رہی ہو وقت دیکھو کیا ہو گیا ہے
میں بڑی ہوں تم سے اس لیے تمہیں میری ماں بننے کی ضرورت نہیں ہے اور جس دن مجھے یہ مل گیا اس دن بتاؤں گی تمہیں(وہ ٹی وی پر امان ملک کو دیکھتے کہتی ہے جبکہ فائزہ تو ابھی تک اس کے لفظوں پر حیرانی تھی)
کیا ہوا بیٹا پریشان لگ رہی ہو
نہیں ابو ایسی کوئی بات نہیں ہے آپ منہ ہاتھ دھو لیں میں کھانا لے کر آتی ہوں
پکا
جی پکا (وہ مسکرا کر کہتی کیچن کی طرف بڑھتی ہے)
عجاز صاحب کا تعلق میڈل کلاس گھرانے سے تھا چند سال پہلے انکی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا اور تب انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بہت مشکل سے سنبھالا نوین تو جلد سنبھل گئی تھی پر فائزہ کو کچھ وقت لگا تھا وہ اپنی سے بہت قریب تھی جسکی وجہ سے وہ کافی عرصہ بیمار رہی تھی پر عجاز صاحب نئ ا سے ماں باپ دونوں بن کر سنبھالا تھا فائزہ معصوم کم گو تھی وہ ہر کسی سے بہت جلدی فر نیک نہیں ہوتی تھی جبکہ نوین شوخ مزاج کی لڑکی تھی اس کیے مطابق امان ملک اس کی پہلی محبت تھی جس کو پا نے کے لیے وہ ہر کام کر سکتی تھی اور یہ بات کتنی زندگیاں برباد کرنے والی یہ تو آنے والا وقت بتائے
***
امان شازیہ بیگم کے کہنے پر حورین کو ساتھ لے آیا تھا
کیسا ہے میرا بچہ (شازیہ بیگم حورین کو اپنے لگائے کہتی ہیں)
میں ٹھیک ہوں پھپھو آپ کیسی ہیں
میں بھی ٹھیک اور تمہارے آنے سے اور بھی ٹھیک ہو گئی ہوں
پھپھو آپ کتنی سویٹ ہو پر آپ کا بیٹا اتنا کھڑوس ہے (وہ شازیہ بیگم کے کان کے پاس بڑبڑاتے ہوئے کہتی ہے جس پر شازیہ بیگم ہستی ہیں)
کیا کہ رہی ہے یہ
م۔۔ میں تو۔۔ کچھ نہیں
پھپھو دیکھیں آپ کا بیٹا گور رہا ہے مجھے
خبردار امان جو میری بیٹی کو گورا
امان ہنستے ہوئے اپنے کمرے میں چلا جاتا ہے کیونکہ اسے پتا تھا آپ پھپھو بھتیجی کی نا ختم ہونے والی باتیں شروع ہو چکی ہیں
رات کو ڈنر پر حورین کی ملاقات زمان صاحب سے ہوتی سب ہلکی پلکیں گفتگو کے سا تھ ڈنر کر رہے تھے جبکہ امان حورین کو دیکھنے میں مصروف تھا
بیٹا کھانا کھالو(زمان صاحب مسکراتے ہوئے امان کو کہتے جس سے وہ ہوش کی دنیا میں آتا ہے) جی
تقریباً رات کے ساڑھے گیارہ کا ٹائم تھا جب حورین دھڑم سے امان کے کمرے کا دروازہ کھو ل کر اندر آتی ہے جبکہ امان حیران پریشان بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا جو اب آرام سے بیڈ پر بیٹھ چکی تھی
ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں صبح کس کی شکل دیکھی تھی آپ نے صبح سےکھاجا نے والی نظروں سے دیکھ رہے ہیں
)اس کے کہنے پر امان مسکراتا ہوا صوفے سے آٹھ کر اس کے سامنے آکر بیٹھتا ہے (
کیا ہوا ہے
مجھے باہر جانا
اس وقت
ہاں(وہ معصومیت سے ہاں میں گردن ہلاتی ہے)
کل لے کر جاؤں گا پکا صبح ایک میٹنگ میں جانا ہے جلدی سونا پڑا گا
نہیں ابھی جانا
پکا کل لے کر جاو(اس بات ختم ہونے سے پہلے وہ اٹھ کر کمرے سے باہر چلی جاتی ہے)
میرا بچہ میری بات تو سنو(وہ اس کے پیچھے جاتا کہتا ہے)
مجھے کوئی بات نہیں سننی آپ کی (وہ اپنے کمرے کی طرف جاتے ہوئے کہتی ہے)
اچھا اجاو چلتے ہیں بتاو کہاں جانا ہے
مجھے نہیں جانا کہیں(وہ کمرے کا دروازہ بند کرتی غصے سے کہتی ہے وہ کافی دیر اسے منانے کی کوشش کرتا ہے پر وہ نہیں مانتی اور اب تو جواب بھی نہیں دے رہی تھی وہ ڈپلیکیٹ کی سے لوک کھول کر اندر آتا ہے تو وہ سو چکی ہوتی ہے وہ مسکراتا ہوا دروازہ بند کرتا اپنے کمرےمیں چلا جاتا ہے
***
صبح نو بجے وہ میٹنگ میں جا چکا تھا جہاں پر اس کی کسی شخص سے بحث ہوئی تھی جس سے اس کا موڈ کافی خراب تھا
وہ گھر آکر شازیہ بیگم سے مل کر آپنے کمرے کی طرف جاتا ہے وہ جیسے ہی کمرے کا درو ازہ کھول کر اندر قدم رکھتا ہے تو کمرے کی حالت دیکھ کر اس کا غصہ مزید بڑھ جاتا(اس کی ہر چیز بکھری ہوئی تھی سارے پرفیوم کپڑے زمین پڑھ ادھر ادھر پڑے تھے وہ غصے میں چیخنے ہوئے ملازمہ کو بلا تا جو اس کی آواز پر دوڑی چلی آتی ہے جب کے اس کے چیخنے کی آواز پر وہ کمرے میں بیٹھی کانپ رہی تھی وہ کمرے سے باہر آکر شازیہ بیگم کے پاس آتی ہے
پھپھو مجھے گھر جانا ہے
کیوں کیا ہوا میری جان کل تو آئی ہو کچھ دن تو رہو
پھپھو بعد میں چکر لگاوں گی
طبیعت ٹھیک ہے
جی
اچھا بیٹھو ابھی جاتے ہیں میں ذرا امان کو دیکھ لوں پتا نہیں اتنا غصہ کیوں کر رہا ہے
ج۔۔۔ جی
)ان کے جانے سے پہلے امان وہاں آتا ہے (
کیا ہوا بیٹا سب ٹھیک ہے
جی سر میں درد ہو رہا ہے کافی بنا دیں(وہ حورین کو نظروں کے حصار میں لیے کہتا ہے)
اچھا بیٹھو میں بنا کر لاتی ہوں
میں لان میں ہونگا وہیں بھیجوا دیجیے گا اچھا
ان کے جانے کے بعد وہ حورین کا ہاتھ پکڑے زبردستی اپنے ساتھ لیے لان کی طرف جاتا ہے کیا کر رہے ہیں چھوڑیں میرا ہاتھ
کس بات پر اتنا غصہ آیا میرے بےبی کو کہ میرے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا(اسے دیکھتے ہی اس کا سارا غصہ ہوا ہو گیا تھا)
میرا بےبی ناراض ہے (وہ اس کی خاموش رہنے اس کا چہرہ اوپر کرتا بولتا ہے جس پر وہ اسے گھور کر دیکھتی ہے)
اس قدر سرد گناہی سے نہ دیکھو ہم کو
اتنی نفرت سے محبت بھی ہو سکتی ہے
)اس کے کہنے پر وہ کھلکھلا کر ہستی ہے(
اب بتاو ناراض کیوں تھی
کیونکہ آپ مجھے بول گئے ہیں نہ بات بھی نہیں کرتے مجھ سے میں ناراض ہوں آپ سے
ارے میری بات تو سنو(وہ ہاتھ پکڑ کر اسے روکتا ہے)
کیا ہوا بھئی (اہل ان کے پاس آتا ہے)
تم یہاں کب ٹپکے
ابھی ابھی نازل ہوا ہوں
کس خوشی میں
کیونکہ میری خوشی میرا سکون آپ کل اپنے ساتھ لے آئے تھے تو میں کیسے وہاں رہتا (وہ شفقت سے اس کے سر پر لب رکھتے ہوئے کہتا ہے جس پر وہ دونوں مسکراتے ہیں)
یہ یہیں رہے گی تم نکلو یہاں سے
نہیں بھائی میں آپ کے ساتھ جاوں گی
کیوں (امان حورین سے پوچھتا ہے)
بھائی میں ان سے ناراض ہوں انہیں کہیں مجھ سے بات نہ کریں
ارے بھئی کیا کر دیا معصوم نے
یہ معصوم تو بالکل بھی نہیں ہیں اور جب سے میں آئی ہوں یہ اپنے کامو ں میں مصروف ہیں میری کوئی بات نہیں مانتے اور اوپر سے گور گور کر دیکھتے ہیں ایسے(وہ امان کی نقل اتارتے ہوئے کہتی ہے جس پر وہ دونوں اپنی ہنسی دباتے ہیں)
اوو یہ تو بہت بڑا جرم کردیا اب آپ کو سزا تو ملے گی پر میں کوشش کرتا ہوں سزا کچھ کم ہو جائے کیونکہ میری بہن بہت رحم دل ہے
ہاں ہاں پلیز کردوں توڑی سی سفارش (امان اہل سے کہتا ہے)
بہنا
نو بھائی
میری بہن تو بہت اچھی ہے کردوں معاف بیچارے کو آیندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا
چلیں کیا یاد کریں گے معاف کیا آپ کو
) اس کے بولنے کے انداز پر وہ تینوں ہستےہیں (
***
میری پیاری پھپھو کیسی ہیں آپ
میں ٹھیک ہوں بیٹا تم کیسے ہو
بالکل فٹ اگر آپ کا بیٹا رہنے دے تو (وہ شازیہ بیگم کے گلے میں بازو ڈالے پیار سے کہتا)
دور ہٹو میری ماما سے
دیکھا پھپھو آپ نے جیل سو پانڈہ (اس کے انداز پر شازیہ بیگم اور حورین ہستی ہیں)
امان کیا ہوگیا بیٹا
ماما ہر وقت چپ کتا رہتا ہے ہٹو پیچھے
نہیں ہٹو گا میری پھپھو ہے نکلو یہاں سے
تمہیں میں بتاتا ہوں(امان اسے کھنچے ہوئے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے)
نہیں پھپھو
امان نہ کرو
ہٹیں پیچھے ہمارے پھپھو ہیں(حورین بھی شازیہ بیگم کے پاس آتی امان کو کہتی ہے جس پر شازیہ بیگم اور اہل کے ساتھ وہ بھی مسکراتا ہے)
اب میں کیا کر سکتا ہوں اب تو قبضہ گروپ آگیا ہے
پھپھو یہ مجھے کیا بول رہے ہیں
امان تنگ نہیں کیا کرو میری بیٹی کو
میری اتنی مجال ماما (اس کے کہنے پر سب ہنستے ہیں)
***
آہل شازیہ بیگم کو اور حورین کو اپنے ساتھ لے آیا تھا کیونکہ انہوں ڈنر پر انوایٹ کیا تھا امان کو کوئی کام تھا تو وہ شام میں زمان صاحب کے ساتھ آنے کا ارادہ رکھتا تھا ڈنر پر شہروز صاحب(حورین کے والد) کے کسی دوست نے بھی آنا تھا
گھر آکر وہ سب سے مل کر اب اہل کے کمرے میں اس کے ساتھ بیٹھی کسی بات پر ہس رہی تھی جب کمرے کے باہر سے فارس کی آواز آتی ہے جس پر وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہیں بھائی اگر بھیا ناراض ہو گئے تو
نہیں ہوتے تمہارے بھیا ناراض اب سیریس ہو کے بیٹھ جاو
اوکے
ہم اندر ہیں اجاو اندر(اہل اونچی آواز میں بولتا فارس کو مخاطب کرتا ہے جیسے ہی فار س دروازہ کھول کر اندر آتا ہے دروازہ کے اوپر پانی سے بھرا غبارہ پھٹ کر اس کے اوپر گرتا ہے جس سے وہ پو را بھیگ چکا تھا
کیا بدتمیزی ہے یہ (وہ غصے میں چیختا ہوا اہل سے کہتا ہے)
سوری بھائی
ارے تم کیوں سوری بول رہی یہ اس کی حرکت ہے مجھے پتا اس نے تمہیں زبردستی شامل کیا ہوگا تم چپ کرو میں اپنی بہن کے ساتھ زبردستی نہیں کرتا اور اتنا چیخ کیوں رہے ہو پانی ہی تو گرا ہے (وہ ہنستے ہوئے کہتا ہے)
تم بچ جاو آج مجھ سے
سوری بھائی اس میں بھائی کی کوئی غلطی نہیں ہے(وہ ان دونوں کے بیچ میں آتی بولتی ہے)
تم کیوں سوری بول رہی ہو یہ تو ہے ہی سڑا ہوا کریلا چھوٹا سا مذاق نہیں برداشت کرتا(وہ اس کا اترا ہوا چہرہ دیکھ کر کہتا ہے)
اچھا اچھا مذاق تھا اووو مجھے تو پتا ہی نہیں چلا ویسے بھی میں نے شاور لینا تھا اب تو ضر ورت ہی نہیں پڑے گی (فارس حورین کو ساتھ لگائے کہتا ہے)
شکر ہے جلدی سمجھ آگئی
تم رکھو تمہیں میں بتاتا ہوں وہ آگے پیچھے بھاگ رہے تھی جب ماہل اور حارث کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ دونوں شرافت سے حورین کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں
یہ کیا حرکتیں کر رہے ہو تم لوگ اور یہ پانی کیسے گرا یہاں (ماہل کے پو چھنے پر فارس حورین کے پیچھے چیلھنے کی کوشش کرتا ہے)
تم سامنے او(ماہل فارس سے کہتا ہے)
یہ تمہاری شرارت ہے نہ(وہ فارس کے بھیگے کپڑے دیکھ کر اہل سے پوچھتا ہے پر اس کے بولنے سے پہلے حورین بول پڑتی ہے)
نہیں بھائی اہل بھائی نے کچھ نہیں کیا وہ میں نے یہ(وہ سر جھکائے بولتی ہے تو حارث اور ماہل مسکراتے ہیں وہ کیسے اپنے بھائیوں کو ڈانٹ پڑتے دیکھ سکتی تھی)
نہیں نہیں بھائی یہ گڑیا نے نہیں کیا (اہل اور فارس ایک ساتھ بولتے ہیں)
تم دونوں چپ رہو(حارث بولتا ہے)
حورین بیٹا یہ واقع آپ نے کیا
جی بھائی سوری
مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی
س۔۔ سوری۔۔۔ بھائی(وہ روتے ہوئے بولتی ہے)
ارے میرا بچہ میں تو مذاق کر رہا تھا (حارث اسے اپنے ساتھ لگاتا ہے جبکہ ماہل اس کے آ نسو صاف کرتا ہے)
کیوں ڈانٹا آپ نے اسے (اہل اس کے پاس آتا ان دونوں سے کہتا)
رولا دیا میری بہن کو(فارس کہتا ہے)
ہیں تم لوگوں بہن ہے ہم تو کچھ لگتے ہے نہیں (حارث کہتا ہے)
تم لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے اسے دانٹ پڑی ہے حرکتیں سیدھی کر لو اپنی ورنہ مار کھاو گے (ماہل ان دونوں کو گورتے ہوئے کہتا ہے)
بھائی نہیں ڈانٹیں(حورین اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہتی ہے)
بچ جاتے ہو ہمیشہ ان دونوں کی وجہ سے اور یہ تم دونوں صاف کرو گے
بھائی(ماہل کے کہنے پر وہ دونوں ایک ساتھ بولتے ہیں)
مہمان آرہے ہیں مجھے کوئی شکایت نہیں چاہیے (ماہل انہیں ورنہ کرتے ہوئے کہتا ہے)
بھائی رہنے دیں میرے معصوم بھائیوں کو معاف کردیں(حورین ماہل اور حار ث کا ہاتھ پکڑ کر بہت پیار سے کہتی ہے جس پر وہ مسکراتے ہیں)
بھئی اب تو اوپر سے آڈر آیا ہے منع نہیں کرسکتے(حارث کی بات پر سب مسکراتے ہیں)
بالکل چلو بھاگو یہاں سے بچ گئے ہو ملازمہ سے کہ کر صاف کرواو یہ اور اب کوئی شکایت نہیں ملے (اہل کے کہنے پر پر وہ دونوں مسکراتے ہوئے حورین کو گلے لگاتے ہیں)
اب چھوڑ بھی دو تم دونوں (ماہل اور حارث ان دونوں کو پیچھے کرتے ہوئے کہتے ہیں جس پر حورین ہستی ہے)
***
مراد ملک کے تین بچے تھے
سب سے بڑے شیراز ملک جن کی شادی سائرہ بیگم سے ہوئ تھی اور انکے دو بیٹے تھے بڑا ماہل جو ستاسی سال کا تھا اور چھوتا اہل جو بائیس سال کا تھا
پھر شازیہ بیگم تھی جن کی شادی ان کے چچا زاد سے ہوئ تھی اور ان کا ایک بیٹا تھا امان ملک جس عمر چھبیس سال تھی
سب سے چھوٹے شہروں صاحب تھے جن کی شادی صدرہ بیگم سے ہوئ تھی اور ان کے تین بچے تھی سب سے بڑا حارث جو چھبیس سال کا تھا اور امان سے دو ماہ بڑا تھا پھر فارس جو تئیس سال کا تھا اور سب سے چھوٹی اور لا دلی حورین جو انیس سال کی تھی
تقریباً آٹھ بجے کے قریب شہروز صاحب کے ساتھ سفیر صاحب اپنی بیگم اور بیٹے کے ساتھ ائے تھے توڑی دیر پہلے امان اور زمان صاحب بھی اگئے تھی اب سب ہلکی پلی گفتگو کے ساتھ ڈنر کررہے تھے ڈنر کے بعد سب لاونج میں بیٹھے باتیں کرنے میں مصروف تھے جبکہ حورین باہر لا ن میں بیٹھی تھی اسے اپنے پیچھے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا تو فوراً پلٹ کر دیکھا پر وہاں کوئی نہیں تھا وہ اپنا وہم سمجھ کر پھر واپس بیٹھنے لگتی ہے
جب اچانک پیچھے سے کوئی اسے اپنی طرف کھینچتا ہے اس اچانک حملے سے اس کے منہ سے چیخ نکلتی پر وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ پر رکھتا ہے
چپ سویٹ ہارٹ بالکل آواز نہ آئے تمہاری (وہ حورین کے کان کے پاس جھکتے ہوئے کہتا اس لان کے پیحلھلے حصہ کی طرف لے کر جاتا اس کے منہ سے ہاتھ اٹھاتا ہے)
کون ہو تم جانے دو مجھے (وہ ہلکی سی آواز میں بولتی ہے جس پر وہ مسکراتا ہے)
وہ حورین کو دیوار کے ساتھ لگائے دونوں طرف اپنے بازو رکھے اس کے جانے کا راستہ بند کر چکا تھا ایسے توڑی اتنی پیاری سی گڑیا کو جانے دے سکتا ہوں(وہ ہنستے ہوئے اسے کہتا ہے جو اس کا چہرہ دیکھنے کی کوشش کر رہی تھی پر اندھیرے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہیں پارہی تھی)
وہ اسے اپنے اوپر جھکتا دیکھ اسے دھکا دیتی وہاں سے بھاگتی ہے
جب اچانک اس کا پاوں موڑتا ہے اور وہ منہ کے بل نیچے گرتی ہے وہ پیچھے د یکھتی ہے تو وہاں کوئی نہیں ہوتا وہ ہمت کرتی اٹھ کر اندر کی طرف جاتی ہے گرنے کی وجہ سے اس کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوا تھا اسے لگ رہا تھا کہ یہ حرکت سفیر صاحب کے بیٹے دانیال کی ہے پر وہ اسے ڈرائنگ روم میں بیٹھا دیکھ حیران تھی اگر سب یہاں ہیں تو وہ کون تھا وہ چپ کر کے اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے
***
فارس اور اہل اسے وہاں کھڑا دیکھ چکے تھے اس لیے وہاں سے اٹھ کر اس کے کمرے کی طرف جاتے ہیں
حورین کیا ہوا بچے کوئی بات کرنی تھی (فارس اندر داخل ہوتے ہوئے کہتا ہے)
ن۔۔۔ نہیں بھائی
کیا ہوا(اہل اس کا گھبرایا ہوا چہرہ دیکھ کر فوراً اس کے پاس آتا ہے)
بتاو بچے کیا ہوا ہے(فارس پوچھتا ہے جب اس کی نظر اس کے ہاتھ پر پڑتی ہے)
یہ کیسے ہوا اتنی زیادہ چھوٹ کیسے لگی (وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر پوچھتا ہے جس پر وہ رونا شروع کردیتی ہے) بیٹھو ادھر(آہل اسے صوفے پر بیٹھاتا فسٹ ایڈ بکس لینے جاتا ہے)
بس بس میرا بچہ زیادہ درد ہو رہا(فارس پوچھتا ہے جس پر وہ روتے ہوئے گردن ہاں میں ہلاتی ہے) بس اب رونا نہیں ابھی بالکل ٹھیک ہو جائے بالکل درد نہیں ہو گا(اہل فسٹ ایڈ بکس کھو لتا پیار سے کہتا ہے)
بھائی درد ہو رہا
سوری میرا بچہ بس ابھی ٹھیک ہوجائے (اہل آہستہ آہستہ اس پر میڈیسن لگاتا ہے میڈیسن لگانے کے بعد فارس بینڈ یج کرتا ہے)
اب بالکل نہیں رونا ٹھیک ہے(فارس اس کے آنسو صاف کرتا ہے)
پر یہ ہوا کیسے گڑیا(فارس کے پوچھنے پر خوف کا سایہ اس کے چہرے پر لہراتا ہے)
بچے بتاو ڈر کیوں رہے ہو(اہل اس کے سر پر ہاتھ رکھتا پیار سے کہتا ہے)
بھائی وہ۔۔۔۔۔۔ ۔(حورین ساری بات اہل اور فارس کو روتے ہوئے بتاتی ہے جبکہ اس کی بات سن کر ان دونوں کی آنکھیں غصے سے لال ہو رہی تھی)
بس میری جان رونا نہیں آپ نے (فارس اس کا سر اپنے سینے سے لگائے غصہ ضبط کرتے ہوئے کہتا ہے)
بھائی وہ مجھے لے تو نہیں
(چپ ایسی بات نہیں کرتے آپ کے بھائیوں کے ہوتے کوئی اتنی ہمت نہیں کر سکتا اہل اس کی بات ختم ہونے سے پہلے بولتا ہے)
چلو اب لی ٹو سو جاو
بھائی آپ میرے پاس ہی رہنا
جی ہم یہاں ہی ہاں آپ سوجاو(فارس اس کے سر میں پیار سے انگلیاں پھیر تا ہےجس سے وہ جلد سو جاتی ہے)
***
وہ دونوں لایٹ بند کرتے آہستہ سے کمرے سے نکل کر نیچے سیکورٹی روم میں جاتے ہیں
لان کے بیک سائد کا کیمرہ چیک کرو (اہل اپنا غصہ ضبط کرتا وہاں بیٹھے آدمی سے کہتا ہے)
سر وہ کچھ دنوں سے کام نہیں کررہا
تم تب سے بیٹھ کر یہاں کیا کر رہے ہو کس نے صحیح کروانا تھ(فارس غصے سے اس کے منہ پر ایک مکہ مارتا ہے)
سوری سر
ان کی آواز سن کر گارڈ بھی اندر اچکا تھا
کوئی اندر آیا تھا توڑی دیر پہلے(اہل سخت لہجے میں پوچھتا ہے)
نو سر
کہیں گئے تھے
نہیں سر میں تو مغرب کے بعد سے یہی ہوں
ہمم ٹھیک ہے جاو اور تم میری بات دھیان سے سنو صبح تک یہ کیمرہء صحیح ہوا ہو
جی سر
وہ دونوں کمرے سے باہر نکل کر لان میں کھڑے تھے جب ماہل امان اور حارث کو اپنی طرف آتا دیکھ وہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں
کیا ہوا ہے (حارث پوچھتا ہے)
مہمان چلے گئے(آہل کے پوچھنے پر فارس اسے گورتا جبکہ ماہل اور امان چہرہ جھکائے مسکرا رہا تھا¾) جی چلیں گئے ہیں اب جو میں نے پوچھا ہے وہ بتاو کیوں میرے دو نمونوں کو اتنا غصہ آیا ہے(حارث کے کہنے پر وہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں)
کیا ہوا سب خیریت ہے(ان دونوں کو سیریس دیکھ ما ہل سنجیدگی سے پوچھتا ہے)
صبح بات کریں گے بھائی ابھی
شرافت سے ابھی بتاو(فارس کے بولنے سے پہلے حارث بولتا ہے)
وہ حورین
کیا ہوا حورین کو(وہ تینوں ایک ساتھ بولتے ہیں)
فارس تم ہی بتا دو (اس کے کچھ نہ بولنے پر ماہل فارس سے کہتا ہے)
وہ گر گئی تھی ہاتھ پے کافی زیادہ چھوٹ لگی ہے (وہ چہرہ جھکائے بولتا ہے)
کیسے لگی ٹھیک تو ہے وہ (حارث پوچھتا ہے)
کہاں ہے وہ(ماہل اور امان ایک ساتھ پوچھتے ہیں)
جی ٹھیک ہے کمرے میں سو رہی ہے
پوری بات بتاو (حارث ان دونوں کو کہتا ہے)
اس کے پوچھنے پر فارس ساری بات انہیں بتاتا ہے
یہ بات تم ہمیں اب بتا رہے ہو کون آیا تھا گارڈ کہاں ہے(حارث غصے سے کہتا)
بھائی پوچھا ہے وہ کہ رہا کوئی بھی نہیں آیا (آہل کہتا ہے)
ان کا دھیان کہاں رہتا ہے کوئی اجا رہا انہیں کوئی خبر ہی نہیں(امان غصے سے بولتا ہے)
اتنی ہمت کسی میں ہے تو نہیں کون ہو سکتا (ماہل سخت لہجے میں کہتا ہے)
حارث سیکورٹی بڑھا دو
ہمم