"چلیں اندر چلتے ہیں، باہر ٹھنڈ بہت ہے اور آپ کو بیمار کرنے کا رسک تھوڑی لے سکتا ہوں کیونکہ آپ سے تو بہت کام ہیں مجھے۔"اب کے سنجیدگی سے کہتے ہوئے وہ اس کے ہونٹوں سے ہاتھ اٹھاتا دوبارہ سے بولا۔
"ہونٹوں سے ہاتھ ہٹا رہا ہوں لیکن اگر چیخنے یا کسی کو بلانے کی کوشش کی تو یہ یاد رکھیے گا کہ میرے بازووں میں قید ہیں آپ اور پھر میں جس طریقے سے آپ کو چپ کرواوں گا وہ آپ جیسی شریف ڈاکٹر برداشت نہیں کر پائے گی۔"سرد لہجے میں ذومعنی الفاظ ادا کرتا وہ اسے اپنی بانہوں میں اٹھاتا کمرے کی طرف بڑھا تو اس کی وارننگ کو نظر انداز کرتی وہ زور سے چلا اٹھی۔
"تم گھٹیا انسان، چھوڑو مجھے ورنہ میں تمہاری جان لے
ہ یٹ لوں گی۔" اس کے سینے پہ ھڑب مارتے ہوئے زور سے چلائی اور بے بسی سے ٹیرس کے بند کیے ہوئے دروازے کو دیکھا اور پھر کمرے میں لگے الارم بٹن کو دیکھا۔
"اب اگر آپ کی آواز آئی تو میں بہت برے طریقے سے پیش آوں گا۔"اچانک وہ سرد لہجے میں بولا تو وہ اس کے حصار میں تڑپ اٹھی کہ وہ تو پہلے ہی ڈاکٹر تنویر کے الفاظ پہ پریشان تھی ایسے میں اس کی بے باکی اسے بھڑکا سی گئی۔
"تم اپنی زندگی کی بہت بڑی غلطی کر رہے ہو یوں میرے گھر میں آ کے مجھے ہراساں کر کے۔" اس کو بیڈ کی جانب بڑھتے دیکھ کے اس کا دل جیسے غم و غصے سے پاگل ہونے لگا۔
"میری زندگی غلطیوں سے بھری پڑی ہے، ایک اور سہی۔"لاپرواہی سے کہتے ہوئے اس نے اسے اس کے بیڈ پہ بٹھایا تو وہ لپک کے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔
"تم نے شاید گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ نہیں پڑھی ورنہ تم یوں میرے سامنے آ کے کھڑے ہونے کی ہمت نہ کرتے۔"ٹیبل پہ پڑی اپنے بھائی کی تصویر کی جانب اشارہ کرتی وہ غرا کے کہتی الارم بٹن کی جانب بڑھی ہی تھی کہ اس نے آگے بڑھ کے اس کا نازک بازو اپنی گرفت میں لیتے ہوئے کھینچا تو وہ ایک جھٹکے سے اس کے کشادہ سینے سے آن ٹکرائی۔
اس غیرمتوقع ٹکر پہ اس کے جہاں حواس جھنجھنا اٹھے وہیں اس کے وجود سے اٹھنے والے خوشبو نے اس کے پورے وجود کو دہکتے انگاروں میں ڈال دیا۔
تبھی اس کا ہاتھ اٹھا لیکن اس کے گال پہ پڑنے سے قبل اس نے وہ ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ میں تھاما تو اس کی گرفت میں غیرمعمولی سا احساس محسوس ہونے پہ اس نے بلا ساختہ اس کے رومال سے بندھے چہرے کو دیکھا۔
"کون ہو تم؟" اس نے سنجیدگی سے سوال کیا تو اس نے گرفت مزید اس پہ مضبوط کرتے ہوئے اپنے نزدیک کیا۔
"دنیا بلیک ایگل کے نام سے جانتی ہے لیکن آپ مجھے اپنا دیوانہ کہہ سکتی ہیں۔"لوفرانہ انداز میں کہتے ہوئے اس کے رومال سے ڈھکے لبوں نے جب اس کے رخسار کو چھوا تو اس کے لمس پہ وہ بے ساختہ سسک اٹھی۔
"خدا کے لیے میرے ساتھ یوں مت کرو، مجھے میرے شوہر کی مجرم مت بناو۔"وہ سسک کے کہتی بے بسی سے رو پڑی تو بلا ارادہ اس کی گرفت اس کے گرد ڈھیلی پڑی لیکن اب کی بار اپنے غم میں ڈوبی زرشے نے فاصلہ بڑھانے کی کوشش نہ کی۔
"آپ کا شوہر کہاں ہے؟" اس شخص کے سوال پہ زرشے کے دل کا درد مزید بڑھا اور پھر وہ ہو گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔
گزشتہ تین دن سے غم سے نڈھال کسی سہارے کی متلاشی وہ اس کے نرم لہجے پہ ضبط کھوتی اس شخص کے سینے سے لگتی پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی۔
جبکہ دوسری جانب بلیک ایگل جیسے پتھر کا ہو چکا تھا، وہ جو صرف چند لمحات کے لیے اس سے دل بہلاتے اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے یہاں موجود تھا، اس کی اس بے ساختہ حرکت پہ اس کا پورا وجود گویا دل بن کے دھڑکنے لگا تھا۔
رات کی تنہائی، سرد موسم، اس پہ ایک خوبصورت و دلکش وجود جو اس وقت خود سپردگی کے سے انداز میں آپ کی گرفت میں موجود ہو، ایسے میں دل کی بے اختیاری تو لازم تھی تبھی دل کی بے اختیاری پہ گھبراتے ہوئے اس نے اس کے بازووں کو تھامتے ہوئے اسے خود سے الگ کرنے کی کوشش کی مگر وہ سختی سے اس کی شرٹ کے کالر کو جھکڑے اپنا غم سلط کرنے کی کوشش میں تھی۔
"میں نہیں جانتی کے وہ کہاں ہیں؟ م۔۔میں نہیں جانتی کہ وہ اس وقت پاکستان میں بھی ہے یا نہیں۔"روتے روتے وہ اس کے دوبارہ سوال دہرانے پہ بولی تو اس نے سختی سے اپنے لب بھینچے۔
"یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ مر۔۔۔۔"اچانک وہ سپاٹ لہجے میں بولا تو اس کے گریبان کو مزید سختی سے دبوچتی وہ چلا اٹھی۔
"نہیں! وہ زندہ ہیں کیونکہ میں زندہ ہوں۔" اس کے ایک جملے میں اس کی پوری زندگی کا خلاصہ موجود تھا جسے محسوس کر کے اس کی آنکھوں کا رنگ پل بھر کو بدلا لیکن اگلے ہی لمحے وہ شدت سے اسے اپنے سینے میں بھینچتا اس کے کھلے بالوں کی مہک خود میں اتارنے لگا تو اس کے اس شدت بھرے لمس پہ وہ ایک جھٹکے سے ہوش میں آئی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
"میں چاہتا ہوں کہ وہ شخص مر جائے اور آپ تاعمر یونہی بنا کسی خوف و حد کے میری بانہوں میں کھڑی رہو ڈاکٹر۔"خمارآلود لہجے میں بولتا وہ اس کے دل پہ پنجے گاڑھتا اس کی سانسیں خشک کر گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
"اپنے من پسند فیصلے پہ عمل کرنے کے باوجود اس قدر بے سکونی کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔"وائٹ کلر کے سنگل سیٹر صوفے پہ بیٹھے سگار کے گہرے کش لگاتے ہوئے انہوں نے بغور اپنے سامنے بیٹھے اپنے صاحبزادے کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے کہا تو اس نے چونک کے انہیں دیکھا۔
"آپ کو کس نے کہا کہ فیصلہ من پسند تھا؟" اس نے گویا ان کے سوال کا مذاق اڑایا۔
"تو کیا کوئی شیرافگن سے اس کی پسند کے خلاف بھی فیصلہ کروا سکتا ہے؟"قدرے آگے کو جججھک کے بیٹھتے ہوئے انہوں نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے سوال کیا تو وہ بے ساختہ ہنس دیا۔
"مجھے گھیرنے کی اچھی کوشش تھی ڈیڈ لیکن افسوس کہ فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ میں نے فیصلہ واقعی من پسند نہیں کیا۔" اس نے ان کی تسلی کروانی چاہی جو بے سود رہی۔
"فیصلہ من پسند اگرچہ نہ رہا ہو لیکن فقط ایک جملے پہ زندگی دان کر دینے کو میں کیا سمجھوں؟"انہوں نے گھیراو اب کے دوسری جانب سے کرنے کی کوشش کی۔
"آپ کی بہو سے محبت۔"اب کے اس کے ہونٹوں پہ چڑانے والی مسکان پھیلی ہوئی تھی جو سراسر فرحان صاحب کو اپنا مذاق اڑاتی محسوس ہوئی لیکن انہوں نے سیریس نہ لیا۔
"تمہاری آنکھیں واضح طور پہ تمہارے الفاظ کی عکاسی کر رہی ہیں۔"ان کے سکون سے کہنے پہ اس کے چہرے کے تاثرات پہ کوئی فرق نہ پڑا جبکہ بہت ہی نامحسوس انداز میں اس نے اپنے دائیں ہاتھ کو ھت ی چ تے ہوئے اپنے جذبات پہ قابو پانے کی کوشش کی۔
"چلیں پھر آپ جشن منائیں کہ آپ کے بیٹے نے لو میرج کر لی ہے۔"ایک دنیا سے اپنا یہ روپ چھپا کے رکھنے والے شیر افگن کے ہونٹوں پہ اس وقت ایک بہت الگ سی مسکان تھی۔
"اور جو ایک ارینج میرج کے لیے منگنی کی ہے اس کا کیا کرنا ہے؟"انہوں نے جانچتی نگاہوں سے اس کا خوبرو چہرہ دیکھا۔
"لو میرج اپنی مرضی سے کی ہے اب ایک ارینج آپ کی مرضی سے بھی تو بنتی ہے نا۔" اس کے اطمینان میں رتی برابر بھی فرق نہیں پڑ رہا تھا۔
"شیم آن یو شیر افگن۔" اس کی ڈھٹائی پہ انہوں نے اسے لتاڑا تو اس نے بنا اثر لیے سنجیدگی سے انہیں دیکھا۔
"آپ کا ہو گیا پورا؟" اس کے انداز پہ وہ تلملا اٹھے۔
"شادی کیوں کی ہے تم نے اس بچی سے؟"اب کہ وہ سیدھا مدعے پہ آئے۔
"آپ کی اس بچی کی خواہش تھی۔" اس کے لہجے میں بے پرواہی کا عنصر نمایاں تھا۔
"تو اب میری خواہش پوری کر دو ایک۔"انہوں نے اپنی جگہ سے کھڑے ہوتے ہوئے کہا تو اس نے سوالیہ نگاہوں سے ان کا چہرہ دیکھا۔
"رخصتی کر کے مینشن لےآو بچی کو۔"ان کے الفاظ پہ اس نے حیرت و بے یقینی سے انہیں دیکھا۔
"آپ۔۔۔۔۔۔؟"وہ انہیں بہت کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن نجانے کیا سوچ کے وہ لب زور سے بھینچتا ایک جھٹکے سے اٹھا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکلتا چلا گیا جبکہ وہ وہیں کھڑے پرسوچ نگاہوں سے سامنے دیوار کو دیکھتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"جلدی کیوں آ گئی ہو تم؟"منتشا نے حیرت سے چار بجاتی گھڑی کو دیکھا اور پھر اسے دیکھا جو صبح کی نسبت اس وقت بہت مرجھائی سی لگ رہی تھی۔
"بس یونہی دل نہیں لگا تو چلی آئی۔"اب وہ اسے کیا بتاتی کہ اس شخص کی بے باکی نے اس کے دل کو اس قدر بیزار کیا تھا کہ وہ ہر شے سے بے نیاز وقت سے پہلے ہی آفس سے نکل آئی اور چونکہ وہ "شیرافگن عالم" کی بیوی تھی اس لیے اس سے کسی نے پوچھ پڑتال بھی نہیں کی۔
"تم تو پہلے دن ہی اپنے صاحب کی بیگم بننے کا ناجائز
فائدہ اٹھانے لگی۔"منتشا کی شرارت پہ اس کا حلق تک کڑوا ہو گیا۔
"جب وہ' صاحب 'ہونے کا بھرپور ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ہم پہ کون سی پابندی ہے۔"پٹخ سے کہتی وہ اس کا جواب سنے بغیر بیگ پلنگ پہ پھینکتی خود بھی اوندھے منہ لیٹ گئی تو منتشا اپنا سر پیٹ کے رہ گئی۔
"کپڑے تو چینج کر لے ژالے۔" اس نے فورا ٹوکا لیکن وہ یونہی پڑی رہی۔
"بہت سخت نیند آئی ہے اس لیے ڈسٹرب کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔"نیند بھرے لہجے میں کہتی وہ بازووں میں منہ چھپاتی پلکیں موند گئی۔
اسے لیٹے چند لمحے ہی گزرے ہوں گے کہ اس کا
موبائل بجنے لگا تو اس کی نیند کا خیال کر کے منتشا نے جیسے ہی آگے بڑھ کے موبائل تھاما مگر جیسے ہی نگاہ سکرین پہ پڑی اس کے لب مسکرا دیے۔
"ہم تو ڈسٹرب کرنے کی گستاخی نہیں کرتے لیکن ان مسٹر کو کون روک سکتا ہے؟"شیرافگن کے جگمگاتے نمبر کو دیکھتے ہوئے اس نے آگے بڑھ کے ژالے کا کندھے ہلایا۔
" کیا ہے؟" اس کے کندھے ہلانے پہ وہ اسے پھاڑ کھانے کو دوڑی جبکہ کال مس نہ ہو جائے اس خوف سے کال پک کر لینے والی منتشا اس کے اتنے غیرمہذب انداز پہ پیچ و تاب کھا کے رہ گئی۔
لیکن یہ وقت صبر سے کام لینے کا تھا تبھی وہ بہت آہستگی سے موبائل سائیڈ پہ کرتی گویا ہوئی۔
"افگن بھائی کی کال ہے۔" اس نے اطلاع دیتے ہوئے موبائل سامنے کرنا چاہا جب افگن کے رویے اور نیند سے جگائے جانے سے بسبی وہ اٹھ بیٹھی۔
"نام مت لو اس کمینے، بے شرم، مطلب پرست، خود غرض شخص کا میرے سامنے، زہر سے بھی بدتر لگتا ہے یہ شخص مجھے، میرے موبائل پہ اگر اس شخص کی سو کالز بھی آ جائیں تو کم از کم اس شخص کے لیے میری نیند خراب کرنے کی کوشش مت کرنا اور خبردار اس جیسے لیچڑ شخص کو بھائی بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔"ایک ہی سانس میں اپنے اندر پنپتے غبار کو باہر نکالتی وہ واپس سے بیڈ پہ لیٹ گئی۔
جبکہ سفید پڑتے چہرے کے ساتھ منتشا کا دھیان اس وقت صرف اور صرف موبائل کی سکرین پہ تھا جہاں اس کی کال ہنوز جاری تھی اور وہ چاہ کے بھی اسے بند نہیں کر پائی تھی۔
"ژالے"! اب کے اس نے دبے دبے لہجے میں اسے پکارتے ہوئے اس کا دھیان اس چلتی کال کی جانب کروانا چاہا تو وہ جواباً اس پہ ہی الٹ گئی۔
"کل اس بدلحاظ شخص نے تمہیں شادی ہال میں کچھ کھلا تو نہیں دیا جو اس کی ایک کال پہ تم میری نیند کی دشمن بن گئی ہو۔"پھاڑ کھانے والے انداز میں بنا اس کے اشارے کنائیوں کو سمجھتے وہ سونے کے لیے واپس تکیے پہ گری تو منتشا نے بے بسی سے موبائل کو دیکھتے ہوئے اس وقت شیرافگن کی حالت سمجھنے کی کوشش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
سرخ انگارہ نگاہیں دیوار پہ گاڑھے اس کی موبائل پہ گرفت اس قدر سخت ہوتی جا رہی تھی کہ ہاتھ کی رگیں پھولنے لگیں جبکہ بھنچے ہوئے جبڑے اس کے اشتعال کو بمشکل روکے رکھنے کا ثبوت تھے لیکن اگلے چند ہی لمحوں میں یہ ضبط ٹوٹ گیا اور اس نے ہاتھ میں پکڑا موبائل زور سے سامنے ڈریسنگ مرر پہ دے مارا۔
"تمہیں اتنا نہیں اندازہ کہ تم اپنی زندگی کے دن کس قدر بے خبری میں کم کیے جا رہی ہو۔"متکبر اور خشونت بھرے انداز میں کہتے ہوئے اس نے ڈریسنگ مرر پہ پڑی چیزوں کو زور سے ہاتھ مارا تو چیزیں ایک دھماکے سے نیچے جا گریں۔
"میں چاہتا تھا کہ تمہیں مارجن دے دوں لیکن نہیں تم نے خود اپنی سانسیں کم کر دی ہیں۔"بسبے ہوئے انداز میں کہتے ہوئے اس نے اپنی انگلیاں اپنے بالوں میں پھنساتے ہوئے اپنے اندر لگی آگ کو کم کرنا چاہا لیکن وہ تب نہیں کم ہو سکتی تھی جب تک وہ اس آگ کو بھڑکانے والی کو اس کی سزا نہ دے لیتا۔
اور یہ بات تو پوری دنیا جانتی تھی کہ شیرافگن عالم انتقام کس قدر جان لیوا لیا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح کے نو بج رہے تھے اور حسب ِ معمول میڈیکل کالج میں اس وقت چہل پہل اپنے عروج پہ تھے تبھی کالج کے گیٹ پہ ایک بڑی سی گاڑی آ کے رکی تو وہاں موجود بہت سوں نے گردن گھما کے گیٹ کی جانب دیکھا اور پھر ایک دوسرے کے کان میں کھسر پھسر کرنے لگے۔
" کیا تم جانتی ہو کہ یہ شیر عالم کی بہن ہے؟"لان میں کھڑی ایک لڑکی نے دھیمے قدموں سے اندر آتی زرشالے کو دیکھتے ہوئے اپنی دوست کے کان میں سرگوشی کی۔
"یہ بات اب پورا کالج جانتا ہے کہ یہ شیر عالم کی بہن ہے اور تب سے ابھی تک بہت سے لوگ اس کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا چکے ہیں۔"وہ عجیب سے انداز میں اسے دیکھتی ہوئی جوابا گویا ہوئی تو اس نے تائیدا سر اثبات میں ہلایا۔
"کون نہیں چاہے گا شیر عالم کی بہن سے دوستی کرنا کہ پاور ایک طرف یہ خاندان تو اپنی خوبصورتی میں بھی بے مثال ہے۔"توصیفی انداز میں اس کو دیکھتے ہوئے وہ بولی تو اس نے ناگواری سے سر جھٹکا اور اس کا ہاتھ پکڑتی واپس کلاس کی جانب چل دی جبکہ ان سب کی نگاہوں۔ اور باتوں سے بے نیاز وہ چاکلیٹ براون کلر کے شلوار سوٹ میں ملبوس بلیک سکارف لپیٹے اپنی دوستوں کا انتظار کرنے لگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"ہیلو پارٹنر"! وہ بہت انہماک سے اپنے رجسٹر پہ جھکی اپنا کام مکمل کرنے کی تگ و دو میں تھی جب اس کے کانوں میں غیر نامانوس سی مردانہ آواز ٹکرائی تو اس نے حیرت سے گردن اٹھا کے نووارد کو دیکھنا چاہا لیکن گردن اٹھانے پہ جو چہرہ اسے نظر آیا اسے دیکھ کے اسے ایک جھٹکا سا لگا۔
بلیک جینز کے ساتھ وائیٹ شرٹ پہنے وہ حسبِ عادت گریبان کے دو بٹن کھلے چھوڑے بیگ کندھے پہ لٹکائے ہلکا سا مسکراتے ہوئے انہیں دیکھ رہا تھا۔
"ات و زمی؟" اس کے طرز ِ تخاطب پہ خار کھاتی وہ آنے جانے والے لوگوں کو دیکھتی سنجیدگی سے بولی تو اس کے تاثرات کو دیکھ کے بالاج نے جس طرح سے اسے دیکھا، وہ دیکھ کے فرہاد نے اپنے ہونٹوں پہ در آنے والی بے ساختہ مسکراہٹ کا گلا بمشکل گھونٹا۔
"ایک شکت و زڈ۔"فوری بدلہ لیتے ہوئے اس نے بے نیازی سے کہتے ہوئے ان کے قریب ہی جگہ بنائی تو وہ فورا اس سے فاصلے پہ کھسکی۔
"میں کسی کو اپنے ساتھ یوں فری ہونے کی اجازت نہیں دیتی۔"ایک نظر کچھ قدم کے فاصلے پہ کھڑے فرہاد کو دیکھتی وہ سخت لہجے میں گویا ہوئی تو بالاج نے گہری نگاہوں سے اسے دیکھا جبکہ وہ ایک بار پھر سے اس کی نگاہوں کے نرم گرم تاثر پہ فورا جذبے ہوتی پلکیں جھکا گئی۔
"آپ سے کوئی فری ہو بھی نہیں رہا مس عالم، ہم ایک ہی پروجیکٹ کو ایک ساتھ کر رہے ہیں تو اس لیے ہم پارٹنرز ہیں اور جہاں تک بات ہے یوں بیٹھنے کی تو جب تک ہم ایک ساتھ مل بیٹھ کے ڈسکش نہیں کریں گے تو پروجیکٹ مکمل نہیں ہو گا۔"خشک لہجے میں کہتے ہوئے اس نے پاس بیٹھی اس کی دونوں دوستوں کو سرے سے نظرانداز کرتے ہوئے تفصیلا جواب دیا تو مارے خجالت کے زرشالے کی سرخ رنگت مزید دہکنے لگی جبکہ اس کے چہرے کے بدلتے تاثرات اس کے دل کو بہکانے لگے تبھی وہ بے لگام ہوتے جذبات کی طنابیں سختی سے کھینچتا اس کے صبیح چہرے سے نظریں ہٹا گیا۔
"یہ پروجیکٹ ختم کب ہو گا؟"اپنی خجالت کم کرنے کو وہ اسی انداز میں بولی تو دانستہ اس سے لاپرواہی برتتے بالاج نے مڑ کے اسے دیکھا۔
"اگر آپ چاہیں تو ابھی ہو سکتا ہے۔" اس کے برجستہ جواب پہ وہ تلملاتی مٹھیاں بھینچ کے رہ گئی۔
"لالہ اس شخص کو میرے سر پہ مسلط کرنے کا جرم کبھی معاف نہیں کروں گی۔"غائبانہ طور پہ بھائی سے شکوہ کرتی وہ سحرش اور حائقہ کو وہیں انتظار کرنے کا کہتی تیز تیز قدموں سے اس کے پیچھے چل دی جو اس وقت لیب میں جا رہا تھا۔
پوری شدت کے ساتھ اس کے بڑھتے قدموں کا ساتھ دینے کے لیے وہ تیز تیز قدم آگے بڑھا رہی تھی جب اچانک پیر تلے چھوٹا سا پتھر آ جانے کی وجہ سے اس کا پیر لڑکھڑایا تو بے ساختہ اس کے حلق سے چیخ امڈ پڑی۔
"آہ ہ ہ! بابا۔۔۔"درد کی شدت سے چلاتے ہوئے اس سے قبل کے وہ توازن کھوتی زمین پہ جا گرتی اس سے آگے چلتے بالاج نے اس کی سسکی پہ مڑ کے اسے دیکھا اور لپک کے اسے اپنی بانہوں میں سمیٹا تو اس اچانک سہارے پہ وہ ایک جھٹکے سے اس کے کشادہ سینے سے جا ٹکرائی۔
وہ جو خود پہ زمین پہ گرتا سوچ چکی تھی اچانک اپنی کمر کے گرد لپٹے اس کے مضبوط بازووں کا لمس محسوس کر کے اس نے ایک دم سے پیچھے ہٹنا چاہا لیکن اس کے بازووں کے ایک ہلکے سے جھٹکے کے باعث اس کے مضبوط سینے سے جا ٹکرائی تو خوشبو کےایک زبردست سے ریلے نے اس کے گرد حصار باندھا تبھی اس کے حواس جھنجھنا اٹھے۔
"دھیان کیجیے محترمہ میرے پاس آپ صرف' ایک ' ہیں۔"مدہم سی سرگوشی نما آواز میں کہتے ہوئے اس نے اس کے گرد گرفت ڈھیلی کی اور بہت نرمی سے اسے اپنے پاوں پہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جو اس وقت پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسے تک رہی تھی۔
" کیا کہا ا۔۔ابھی آپ نے؟"وہ جو اسے اپنے پاوں پہ کھڑا کرنے کے بعد اسے اپنی گرفت سے آزاد کرنے والا تھا اس کی بے یقینی لرزتی ہوئی آواز سن کے بغور اسے دیکھا جو اس کے حصار میں سمٹی سی کھڑی، حواس باختہ چہرے، کانپتے ہونٹوں اور لرزتی پلکوں کے ساتھ اس کی نگاہ کو جھکڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتی تھی۔
"میں نے کہا کہ بالاج مصطفیٰ کے پاس صرف ایک ہی زرشالے عالم ہے اس لیے اس کی سینت سینت کے حفاظت کریں کہ زرشالے عالم کو آنے والی ایک خراش پہ بالاج مصطفیٰ ایسی تباہی لا سکتا ہے جو شاید شیر عالم بھی نہ لا سکے۔"مضبوط اور صاف گو انداز میں کہے جانے والے ان الفاظ پہ زرشالے کو اپنے کان سائیں سائیں کرتے محسوس ہوئے جبکہ اس کی بات سمجھنے کی کوشش کرتے اس کے حواس گم ہوتے دوبارہ سے اسے بالاج مصطفی کی بانہوں میں سمٹنے پہ مجبور کر گئے۔