"ایوری ھنگ از آل رائٹ؟"اچانک ایک خوبصورت مگر پرسکون سی آواز گونجی تو زرشالے نے میکانکی انداز میں گردن گھما کے عقب میں دیکھا تو اپنے رف ٹ سے حلی میں وہ بہت سکون کے ساتھ کھڑا آنکھوں میں حیرانی لیے انہیں تک رہا تھا۔
"آپ رو کیوں رہی ہیں مس عالم؟"جب اس کی نگاہ اس کی بھیگی نگاہوں پہ پڑی تو وہ متفکر انداز میں اس کی جانب لپکا اور اس کا یہی انداز وہاں موجود بہت سوں کو آگ لگا گیا۔
"جب کسی کو آس نہ دلائی ہو تو کوئی یوں پروانوں کی طرح نہیں بھاگتا آتا۔"ایک زہریلی آواز گونجی تو زرشالے کو لگا کہ وہ اس تضحیک پہ اپنے حواس کھو دے گی اس پہ مستزاد فرہاد اور بالاج کی شعلے اگلتی نگاہیں اسے کسی انہونی کا احساس دلا رہی تھیں۔
"یو ب۔۔۔۔۔"بمشکل اپنے منہ سے نکلتے غیر مہذب الفاظ کو ضبط کرتا وہ اپنا آپا کھوتا اس لڑکی کی جانب لپکا جو اس وقت زہر اگل رہی تھی۔
اس سے پہلے کہ وہ ہر لحاظ فراموش کرتا اس لڑکی پہ جھپٹ پڑتا، وہ اپنی ساری ہمت مجتمع کرتی ہوئی بولی۔
"بالاج خدا کے لیے مزید تماشا مت بنائیں۔" اس کے لب ہلے تو اس کے قدم بہت بے ساختہ انداز میں ے جبکہ دل کی لے اس کے ہونٹوں سے اپنا نام سن کے فورا بدلی اور شاید دل کی لے کا بدلنا تھا کہ اس کے چہرے کے تاثرات فورا نارمل ہوئے جسے محسوس کر کے مجمع پہ مزید سرگوشیاں پھیل گئیں اور یہ انتشار دیکھ کے وہاں مجبورا پروفیسرز کو بلایا گیا۔
" کیا ہو رہا ہے یہاں یہ؟"پروفیسر اعجاز نے وہاں آتے ہی ترش لہجے میں استفسار کیا تو بھیڑ چھٹنے لگی اور انہیں راستہ دینے لگی۔
وہ جیسے ہی آگے بڑھے مگر نگاہ سامنے حواس کھوتی زرشالے پہ گئی تو اپنی جگہ پہ ہل سے گئے۔
"اوہ مائی گڈنیس"! ان کی شاکڈ آواز پہ فرہاد اور بالاج دونوں بیک وقت اس کی جانب مڑے تو اسے زمین پہ گرتا دیکھ کے دونوں ایک ساتھ اس کی جانب لپکے تو بالاج کے بڑھتے ہاتھ دیکھ کے فرہاد نے اپنے قدم آہستہ کر لیے جس کی وجہ سے اس کی بے جان وجود بالاج کی مضبوط بانہوں میں آ سمٹا۔
"فرہاد! پانی لے کے آو فورا۔"وہ اس کے نازک وجود کو سنبھالتا ہوا اونچی آواز میں چیخا تو اس ڈرامائی سی سچویشن سے لطف اندوز ہوتے سٹوڈینٹس نے فورا کیمرے آن کرنے شروع کر دیے۔
"پروفیسر صاحب! اگر ان کیمروں میں سے کسی ایک کت یس نے بھی زرشالے عالم کو چسرب کیا تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ شیر عالم کیسی تباہیاں مچائے گا؟"جب اس نے سٹوڈینٹس کے موبائلز دیکھے تو پروفیسر صاحب کی جانب دیکھتے ہوئے اکھڑ لہجے میں بولا تو پروفیسر صاحب نے فورا گارڈز کو بلوا کے وہاں موجود جمگھٹے کو ختم کروانا چاہا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
کیونکہ کالج کے گیٹ کے سامنے بہت ساری سیاہ گاڑیاں ایک ساتھ آ کے رکیں تو ٹائرز کی چرچراہٹ سے فضا ایک دم سے گونج اٹھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"دل کرتا ہے کہ اتنی لمبی رات ہو کہ میری ساری کی ساری نیند پوری ہو جائے۔"جمائی روکتے ہوئے وہ"عالم اینڈ سنز"کے مین گیٹ کے سامنے کھڑی انتہائی کوفت کا شکار منہ میں بڑبڑا رہی تھی۔
"اور اتنی لمبی رات ہو کہ صبح اتنی دیر سے آئے کہ یہ میرا باس بھول جائے کہ اس کی ژالے نام کی کوئی سیکرٹری بھی ہے۔"شاکی لہجے میں کہتی وہ بلڈنگ کی بلند عمارت کو کینہ توز نگاہوں سے دیکھنے لگی تو کب سے اس کے انداز ملاحظہ کرتا چوکیدار آگے بڑھا۔
"میڈم آپ اندر نہیں جانا چاہتیں؟"وہ چونکہ دو ہفتوں سے چھٹی پہ تھا اس لیے وہ اسے بطور ِ"مسز شیرافگن"نہیں جانتا تھا تبھی بلاتمہید بولا کہ اسے لگا جاب کے لیے آئی ہے تو اس کی آواز پہ ژالے نے اس کی جانب دیکھا اور بہت سکون سے دیکھا۔
"نہیں۔" اس کے یک لفظی جواب پہ چوکیدار نے حیرانگی سے اس کی جانب دیکھا۔
"تو میڈم آپ واپس گھر جائیں، یوں راستے میں کھڑی نہ ہوں۔"اب کے وہ بے لچک لہجے میں بولا تو اس کے چہرے پہ بیچارگی سی اتر آئی۔
" کیسے واپس چلی جاوں؟ وہ جو اندر ہٹلر بیٹھا ہے نا وہ
میرے چھوٹے چھوٹے س پب کر دے گا۔"مبالغہ آرائی کی حد کرتی وہ چوکیدار کو وہیں ششدر چھوڑتی تھکے تھکے قدموں کے ساتھ عمارت میں داخل ہو گئی۔
جیسے ہی وہ عمارت کے اندرونی حصے کی جانب بڑھی تو تمام ورکرز اسے حیرانی سے دیکھنے لگے جو معمول کے مطابق براون پینٹ کے ساتھ آف وائٹ شرٹ اور سٹالر لیے، مہندی لگے ہاتھوں میں فائل کو تھام کے سینے سے لگائے قدرے اونچی ہیل والی سینڈل پہنے متوازن چال چلتی آگے بڑھ رہی تھی۔
ان سب کی نگاہوں سے بے نیاز وہ لفٹ کی جانب بڑھی اور تھرڈ فلور پہ جانے لگی۔
"یہ اچھے ان اونچے لوگوں کے چونچلے ہیں، آفس سب سے نچلے فلور پہ رکھو تاکہ سب آسانی سے مل سکیں، اوپر جانے کا اتنا شوق ہے تو شوقیہ بندہ باقی فلورز میں بھی چلا جاتا۔"عجب بے ڈھنگے پن سے سوچتی وہ لفٹ رکنے پہ باہر نکلی تو اس فلور کے ورکرز بھی اسی انداز میں اسے گھورنے لگے لیکن وہ ان سب کی نگاہوں سے بے نیاز اپنی ہی دھن میں مگن آگے بڑھ رہی تھی۔
"مس ژالے آپ آفس کیوں آئی ہیں؟"وہاں کی سینئر ہیڈ عمارہ نے اسے دیکھا تو پوچھے بغیر نہ رہ سکیں جبکہ وہ ان کے سوال پہ حیران رہ گئی۔
"مجھے آپ کے باس نے خود اپائمنٹ کیا تھا مس عمارہ تو اب میں آفس نہیں آوں گی تو کیا کروں گی؟" اسے لگا کہ ایک دو دن کی آف لینے کے بعد اسے سب بھول چکے ہیں تبھی یاددہانی کرواتے ہوئے بولی۔
"وہ تو ٹھیک ہے لیکن آج کیوں آئی ہیں آپ؟"ان کی حیرانگی کسی طور کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔
" کیوں چھٹی ہے کیا آج یا آج سر نے نہیں آنا؟"وہ اچانک ہلکے سے پرجوش لہجے میں بولی تو سب نے اسے یوں دیکھا گویا کہ اس کے سر پہ سینگ نکل آئے ہوں۔
"ہمارا مطلب ہے کہ کل تو آپ کی شادی ہوئی ہے اور آج آپ آفس آ گئی ہیں۔"انہوں نے اب کے بات مکمل بیان کی۔
"اوہ اچھا وہ ہ ہ"! اس نے"وہ"کو اچھا خاصا کھینچتے ہوئے بات میں وقفہ لیا۔
"آپ کے باس کا نا میرے بغیر دل نہیں لگتا اس لیے کل ہی آرڈر دے دیا تھا کہ آٹھ بجے آفس پہنچ جانا تمہیں دیکھ کے بیڈ ٹی پیوں گا۔"لہجے میں ہلکی سی طنزیہ آمیزش کرتی وہ بولی تو سب اس کی بات سن کے ہلکا سا مسکرا دیے کہ اس کا انداز ہی کچھ اس قدر دلچسپ تھا۔
" اس کے باوجود آپ آٹھ بجے سے لیٹ پہنچی ہیں مس ژالے۔"عقب سے آتی گھمبیر آواز پہ وہ اچھل پڑی اور بے ساختہ گردن گھما کے آواز کی سمت دیکھا جہاں وہ بلیو تھری پیس میں ملبوس نک سک سا تیار کھڑا خوشبوئیں بکھیر رہا تھا۔
"جلدی سے سب اپنے اپنے کام پہ پہنچیں اور آپ آئیں مس ژالے۔"سب کے سلام کو جواب دیتا وہ حکمیہ لہجے میں سب کو حکم صادر کرتا واپس پلٹ گیا تو وہ بھی گہری سانس بھرتی اس کے پیچھے لپکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرے مرے قدموں سے چلتے ہوئے جیسے ہی وہ اس کے پرتعیش آفس میں داخل ہوئی تو اس کی مسحور کن خوشبو نے اس کا استقبال کیا۔
"ذاتی اختلافات ایک طرف لیکن اس بندے کی چوائس بہت زبردست ہے۔"لمبا سانس کھینچتے ہوئے وہ اس کی خوشبو محسوس کرتی دل میں سوچنے لگی جبکہ اس کے تاثرات کو باریک بینی سے ملاحظہ کرتے افگن کے چہرے کے تاثرات اس وقت ناقابلِ فہم ہو رہے تھے۔
"آپ نے بلایا سر؟"اچانک احساس ہونے پہ وہ فورا اس کی جانب متوجہ ہوتی پروفیشنل انداز میں گویا ہوئی تو وہ سکون سے چلتا اس کے سامنے آ کھڑا ہوا تو وہ الجھ گئی۔
"کوٹ اتارو میرا۔" اس کے الفاظ پہ اس نے چونک کے اس کی جانب دیکھا اور پہلے ہی اس کی جانب متوجہ تھا۔
"اب صبح صبح تمہیں آفس بلایا ہے کہ تمہارے بغیر میرا دل نہیں لگتا تو یہ تم پہ بھی لازم ہے نا کہ میرے دل بہلانے کا ساماں کرو۔"ٹھہرے ہوئے لہجے میں بولتا وہ اس کے دل و دماغ کو الجھا سا گیا۔
" کیا مطلب؟" اس نے نا سمجھی سے استفسار کیا۔
"مطلب سمجھانے کو وقت پڑا ہے، ابھی یہ کوٹ اتارو۔"وہ بے نیازی سے کہتا اس کی جانب پشت کرتا کھڑا ہوا تو وہ اپنا بیگ اور فائل وہیں صوفے پہ رکھتی آگے بڑھی اور اس اپنا ہاتھ اس کے کندھے پہ رکھا ہی تھا کہ نجانے کیوں دھڑکنوں کی آواز کانوں میں گونجنے لگی۔
" کیا تم جانتی ہو کہ تمہیں اس آفس میں میری پرسنل اسسٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ میری پرسنل وائف کی بھی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔"وہ جو اس کا کوٹ ایک بازو سے نکالنے کے بعد دوسرے سے نکالنے کی تگ و دو میں اس کے تھوڑا نزدیک ہوئی تو کان میں ہونے والی سرگوشی سن کے اس کا وجود سنسنا اٹھا لیکن وہ کچھ بھی ظاہر کیے بغیر اس کا کوٹ اس کے بازو سے نکالتی سٹینڈ پہ لٹکانے لگی۔
"اب یہ تم خود اندازہ لگا لینا کہ پی اے کی جاب مشکل ہے کا بیوی کی؟"بات مکمل کرتے ہوئے وہ اس کے چہرے کے الجھے ہوئے تاثرات کو بغور دیکھے گیا۔
"آپ کے لیے چائے لاوں سر؟" اس کی سر کے اوپر سے گزرنے والی باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ سنجیدگی سے بولی تو وہ دو قدم اس کے نزدیک ہوا۔
"اونہوں! بیڈ ٹی سے پہلے ایک مارننگ کس ہوتی ہے، پہلے وہ کرو اس کے بعد دینا بیڈ ٹی۔" اس کی بات کو اپنی مرضی کے پہلو میں ڈھالتا وہ بے باکی سے بولا تو اس کا چہرہ برے طریقے سے دہکنے لگا کہ وہ تو رات کو دکھائی جانے والی اس شخص کی شدت اور بے باکی کو سوچ کے کانپ رہی تھی اور ایسے میں یوں آفس میں اس کی ایسی باتیں اسے بوکھلا رہی تھیں۔
"میں چائے لاتی ہوں۔"وہ اس کی بات اگنور کرتی
شنگ اس کے پہلو سے گزرنے لگی جب اس نے دری سے اس کا بازو جھکڑتے ہوئے اسے گرفت میں کھینچا تو وہ اس اچانک افتاد پہ لڑکھڑاتی اس کے کشادہ سینے سے جا ٹکرائی۔
"آج کے بعد میری کہی کسی بات کو اگنور کرنے کی کوشش مت کرنا، اس دنیا میں تمہارے لیے میری کہی ہوئی ہر بات معنی رکھنی چاہیے۔"شدت بھرے لہجے میں کہتے ہوئے اس نے ہاتھ بڑھا کے اس کے بالوں میں بندھے اسکارف کو کھینچا تو اس کے بال اس کی کمر پہ بکھرتے اس کی خوبصورتی کو دوبالا کر گئے۔
"تم بہت حسین ہو ژالے میر۔"گھمبیر لہجے میں بولتے ہوئے اس نے اس کی کان کی لو کو ہونٹوں میں دباتا تو وہ اس کی جسارت اور اس کے الفاظ کی حدت پہ کانپ اٹھی۔
"لیکن اس کے باوجود تم میرے لیے قابلِ محبت نہیں ہو۔" اس کے کان کے نیچے اپنے سلگتے لب
رکھتے ہوئے وہ اس کے سماعتوں میں زہر انڈ ی اسے اپنے لمس کی شدت سے ادھ موا کرنے لگا۔
"بلکہ تمہارا یہ خوبصورت و دلفریب وجود میرے لیے سوائے نفرت اور ناپسندیدگی کے کوئی معنی نہیں رکھتا۔"اپنی بات مکمل کرتے ہوئے وہ اس کے سپیڈ پڑتے چہرے پہ جھکا اور رفتہ رفتہ اپنی نفرت اس کی سانسوں میں تحلیل کرتا اس پہ اپنا تسلط جما گیا۔
اس کی گرفت میں اس قدر شدت اور جنوں خیزی تھی کہ اس کے سینے سے لگی ژالے کے قدم بے ساختہ لڑکھڑا گئے تھے تبھی وہ اس کی کمر کے گرد بایاں بازو حائل کرتا دایاں ہاتھ اس کے بالوں میں پھنساتا اپنی گرفت مزید سخت کر گیا جبکہ اس کی شدت اور جنوں خیزی کی تاب نہ لاتی وہ اپنے حواس کھوتی اس کے بازووں میں ہی بکھرتی چلی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھوڑے کی مانند دکھتے سر کو تھام کے اس نے بوجھل آنکھیں کھولیں تو نگاہ نامانوس سے منظر سے جا ٹکرائی تبھی وہ اپنی پلکیں واپس موندتی اپنے دکھتے سر کو ریلیکس کرنے کے لیے کروٹ بدلنے کو تھی جب عجیب سے احساس کے تحت اس نے گردن چاروں جانب گھمائی تو اردگرد کا منظر دیکھ کے وہ ایک جھٹکے سے اٹھی تو ہونٹوں سے بے ساختہ مارے تکلیف کے ایک' کراہ 'سی نکل گئی۔
اس نے بھیگی آنکھوں سمیت ماحول کا ازسر نو جائزہ لیا تو اسے اندازہ ہوا کہ یہ اس گھمنڈی شخص کا آفس روم نہیں بلکہ اس سے ملحقہ اس کا ریسٹ روم تھا جس میں نجانے وہ کب اسے لا کے پرتعیش سنگل بیڈ پہ لٹا چکا تھا اور خود کہاں غائب تھا؟
"تم نے میری نسوانیت کی توہین کی ہے شیرافگن عالم جو میں کسی صورت نہیں معاف کرنے والی۔"
اپنے نم رخساروں کو زور سے پونچھتی وہ اپنی جگہ سے اٹھی تو نگاہ سامنے شیشے کی دیوار سے ٹکرائی تو ایک خفت بھری لہر اس کے پورے وجود میں دوڑ گئی۔
اس کے سرخ کان، گردن اور ہونٹ اس وقت اس شخص کے جنونی لمس کی داستان بہت واشگاف انداز میں سنا رہے تھے جس کو محسوس کر کے اس کا دل چاہا وہ اس شخص کو ختم کر ڈالے۔
"میرے اک چھوٹے سے بدلے کے تحت بولے گئے چند الفاظ کو جس طرح کیش کروا کے تم نے خود کو مجھ پہ مسلط کیا اس کا بدلہ میں ضرور لوں گی تم سے۔"پرعزم لہجے میں کہتی وہ اپنے عکس کو دیکھتی اپنے کھلے بال سمیٹنے کی غرض سے اکٹھے کرنے لگی تو اسے یاد آیا کہ اس کا سکارف تو وہ اتار کے کہیں پھینک چکا تھا اب اسے یونہی باہر جا کے سب کی سوالیہ نگاہوں کو فیس کرنا تھا جس کے لیے وہ ذہنی طور پہ تیار ہوتی باہر نکلی تو حیرت انگیز طور پہ اس نے کسی کے رویے یا انداز میں کوئی تبدیلی نہ محسوس کی جسے دیکھ کے وہ دلی طور پہ بہت اطمینان محسوس کرتی اپنے آفس کی جانب بڑھ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
پانچ افراد کی موجودگی کے باوجود ڈین کے آفس میں اس وقت ایک خوفناک سی خاموشی چھائی ہوئی تھی جو نجانے کیا بھید کھولنے والی تھی۔
"عالم صاحب! میں بہت معذرت خ۔۔۔۔۔۔"ڈین صاحب نے بات کا آغاز بہت تمہیدی انداز میں کرتے ہوئے اس آکورڈ سی خاموشی کو توڑنا چاہا جب اس نے بہت سرد انداز میں ہاتھ کے اشارے سے انہیں مزید بولنے سے روک دیا۔
"جو کچھ ہو چکا ہے میں اس کی نا وضاحت سنوں گا نہ معذرت قبول کروں گا مگر۔۔۔"خشک اور بے لچک انداز میں بات کرتے کرتے وہ رکا تو سب نے اس کی جانب دیکھا جو بلیک تھری پیس سوٹ میں ملبوس ماحول پہ چھایا ہوا لگ رہا تھا۔
"مگر آج کے بعد یہاں زرشالے عالم کو کسی بھی قسم کی کوئی زک پہنچانے کی کوشش کی تو میں یہ بھول جاوں گا کہ یہ ایک درسگاہ ہے۔"سرد لہجے میں ایک گھمبیر سی دھمکی دیتے ہوئے وہ اپنی جگہ سے اٹھنے کو تھا جب اسے رکنا پڑا۔
کت یسچ "اور جو کیمرے زرشالے کو سرب کر چکے ہیں ان کا کیا کرنا ہے؟"بالاج کے سنجیدگی سے کیے گئے سوال پہ اس کی آنکھوں میں چھائی سردمہری مزید گہری ہونے لگی۔
"وہ شیر عالم کی بہن ہے، اس کا چہرہ کیمروں کی زینت بنانے والے اپنے ہونے پہ پچھتائیں گے۔"
زہرخند لہجے میں بولتا وہ ایک جھٹکے سے مڑا اور باہر نکلتا چلا گیا جبکہ اس کے باہر نکلنے پہ جس طرح ڈین صاحب نے گہرا سانس لیا تھا وہ دیکھ کے بالاج نے بمشکل اپنی مسکان ضبط کی اور ان سے اجازت لیتا وہ بھی آفس سے باہر نکلا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"زرشالے تک پہنچنے والی ہر لڑکی کی خبر ہونی چاہیے تمہیں، جو دو لڑکیاں اس کی دوستیں بنی ہیں سب سے ان کی ہر طرح کی رپورٹ آج رات تک مجھے پہنچاو اور۔۔۔۔"وہ اپنے مخصوص لہجے میں فرہاد کو ہدایت دے رہا تھا جب وہ اس کے عقب میں آتا بہت سکون سے اس کے الفاظ اچکتا اطمینان سے بولا۔
"اور اسے بالاج مصطفیٰ کے ساتھ رہنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دو۔" اس کے الفاظ نے شیر نے خونخوار نگاہوں سے اس کا مسکراتا چہرہ دیکھا۔
"بالاج مصطفیٰ کو اپنے دانت تڑوانے ہیں کیا؟"تنبیہہ کرنے والے انداز میں اسے وارننگ دیتا وہ واپس فرہاد کی جانب متوجہ ہوا۔
"بغیر دانتوں والا بہنوئی تمہارے اسٹیٹس سے میچ نہیں کرے گا اور میں بہت سیریس نوٹ پہ کہہ رہا ہوں کہ اپنے اس باڈی گارڈ سے کہہ دو کہ تمہاری بہن سے تھوڑا دور رہا کرے میرے اندر کا مشرقی مرد جاگ جاتا ہے۔"فرہاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وہ جس انداز میں بولا اس پہ شہر نے بمشکل اپنے ہاتھوں کو قابو میں رکھتے ہوئے اسے گھورا۔
"اپنے اندر کے مشرقی مرد کو سلا کے رکھو اور آج کے بعد یوں میری بہن کو ڈسکش کیا تو اگلی سانس لینے کی بھی مہلت نہیں دوں گا۔"غراتے ہوئے وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے واضح الفاظ میں اسے وارن کرتا گاڑی کی جانب بڑھ گیا۔
جبکہ اس کے الفاظ و انداز پہ وہ جھرجھری سی لیتا فرہاد کی جانب مڑا۔
"موت آ جائے غالب لیکن اس جیسے وائٹ کالر غنڈے کی بہن پہ دل نہ آئے۔"جلے دل سے بڑبڑاتا وہ واپس اندر کی جانب مڑا تو اس کی بڑبڑاہٹ سے لطف اندوز ہوتا فرہاد بھی اس کے پیچھے لپکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
ڈاکٹر تنویر کے کہے الفاظ کا بوجھ اس قدر زیادہ تھا کہ وہ خود کو سنبھال ہی نہیں پا رہی تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ گزشتہ تین دن سے ہاسپٹل نہیں گئی تھی کہ ڈاکٹر تنویر نے اس کے بہت سے ایسے ان دیکھے زخموں کے ٹانکے ادھیڑ دیے تھے جو اس کی نس نس میں درد بھر گئے تھے۔
"میں آپ کو یہ پل کبھی معاف نہیں کروں گی کہ آپ کے ہوتے ہوئے مجھے دوسروں کا ہونے کو کہا جاتا ہے۔"سسکتے ہوئے اس نے ہاتھ میں تھامی تصویر کو دیکھتے شکوہ کیا تو آنسو ایک لڑی کی صورت میں رخساروں پہ بکھرتے چلے گئے۔
وہ اپنے ہی دکھ میں نڈھال ہو رہی تھی جب اسے یوں محسوس ہوا کہ ٹیرس میں کوئی کودا ہے تبھی اس کا دل زوروں سے دھڑکا اور بے ساختہ اسے گت نگٹ اس شیزب کا خیال آیا جو پہلے بھی اس کے گھر یونہی دندناتے ہوئے آن پہنچا تھا۔
یہی سوچ کے وہ آج اس کو سبق سکھانے کی خاطر اٹھی کہ اسے ڈاکٹر تنویر کی باتوں سے ہی بہت غصہ تھا ایسے میں اس شخص کی فضول بکواس اور دھمکیوں کا سوچ کے اس کے دل میں غم و غصے کا طوفان امڈ آیا۔
وہ تیزی سے چلتی ٹیرس کے دروازے کی جانب بڑھی اور ایک جھٹکے سے دروازہ کھولتی آگے بڑھی تو گھپ اندھیرے کے سوا اسے کچھ دکھائی نہ دیا لیکن وہ پھر بھی آگے بڑھی اور ذرا نیچے کو جھکتی گارڈ کو کہنے لگی۔
"گارڈ! سارے گ۔۔۔۔"وہ زور سے اسے آواز دیتی حکم نامہ جاری کرنے ہی لگی تھی کہ جب عقب سے کسی نے اسے ایک بازو کے مضبوط حصار میں لیتے ہوئے دوسرا ہاتھ اس کے نازک ہونٹوں پہ جمایا تو وہ سن سی ہو گئی۔
"مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ میرے استقبال کے لیے اتنی بے تاب ہوں گی ڈاکٹر"! بھاری گھمبیر لہجے میں بولتا ہوا وہ اس کی کان کی لو کو ہولے سے چھوتا اسے بے جان سا کر گیا لیکن جب اس کے ہونٹوں نے کان کی حدود پار کرتے ہوئے اس کی گردن کو چھونے کی گستاخی کی تو وہ ہوش میں آتی اس کی گرفت میں مچلی۔
"یوں زورآزمائی نا کریں ڈاکٹر، پسلیاں ٹوٹ جائیں گی اور میں ٹھہرا نالائق غنڈہ جسے ڈاکٹری علاج بالکل نہیں آتے۔"شریر لہجے میں بولتے ہوئے اس نے اس کے گرد لپٹے ہاتھ کی گرفت مزید مضبوط کی تو اس کی سرسراتی انگلیوں کے دہکتے لمس پہ وہ بے جان ہونے لگی۔
اسے یہ احساس مارے جا رہا تھا کہ اتنے گارڈز کی موجودگی میں یہ ایک قطعی انجان شخص اسے یوں ڈھٹائی سے اپنے گھیرے میں لیے بے باکی پہ اترا ہوا تھا۔