"سوری لیکن ابھی بھی ہمارے پاس وقت ہے جو میرے خیال میں اختلافات کی نظر کر دینے کی بجائے اگر صحیح استعمال میں لایا جائے تو بہتر رہے گا۔"اپنی مخصوص مگر مدہم سی مسکراہٹ ہونٹوں پہ سجائے وہ سکون سے بولا تو اس کے اس انداز پہ اس کا خون پھر سے ابال کھانے لگا لیکن اس آتے فرہاد کو دیکھ کے وہ لب بھینچ گئی۔
"میڈم! سر کی کال ہے آپ کے لیے۔"اپنا موبائل اس کی جانب بڑھاتے ہوئے اس نے اطلاع دی تو اس کا غصہ عود کر آیا۔
"لالہ سے کہہ دیں کہ ناراض ہوں میں ان سے۔"
خفگی سے کہتی وہ موبائل کو سرے سے نظرانداز کرتی بائیں جانب بڑھی تو وہ دونوں بھی اس کے پیچھے لپکیں۔
"اپنے سر کو کہنا کہ آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے۔"چڑانے والی مسکان ہونٹوں پہ سجائے وہ فرہاد کو کہتا اس کی گھوری کی پرواہ کیے بغیر اس کی میڈم کے پیچھے لپکا جو لیب کی جانب بڑھ چکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
"ڈاکٹر صاحبہ! ڈاکٹر صاحب آپ کو بلاتی ہے۔"خان لڑکے نے اس کے کمرے کے دروازے پہ دستک دیتے ہوئے اسے اطلاع دی تو وہ اس کے الفاظ پہ بے ساختہ ہنس دی۔
"خان! یہ جنس کا کباڑہ کرنا کب چھوڑو گے؟"وہ شنت ی مسکراتے ہوئے اپنا ھو سکوپ میز پہ رکھتی گویا ہوئی تو وہ جھینپا۔
"ڈاکٹر صاحبہ! ہم ٹھیک بولتی ہے، اب تم کو سمجھ نہ آئے تو ہمارا کیا غلطی۔"وہ کندھے اچکاتے ہوئے بولا تو اس کی زبان سے لطف اٹھاتی وہ ہولے سے سر خم کرتی اس کے پیچھے ہو لی کہ ڈاکٹر تنویر کی بات سننے کے بعد اسے ایک کیس کی سٹڈی کرنا تھی۔
"مے آئی کم ان سر"! دروازہ ناک کرتے ہوئے اس نے اجازت طلب کی تو سر کی فریش آواز گونجی اور اس نے دھیرے سے دروازہ کھولتے ہوئے اندر قدم رکھا۔
"آئیے ڈاکٹر زرشے! کیسی ہیں آپ؟"چونتیس پینتیس سالہ خوش شکل اور خوش مزاج ڈاکٹر تنویر نے مسکراتے ہوئے اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے استفسار کیا تو وہ ہولے سے مسکرائی۔
"الحمداللّٰہ"! عادتاً مختصر سا جواب دیتے ہوئے اس نے خان کی جانب دیکھا جو اب میز پہ چائے کے کپ رکھ رہا تھا۔
"آج کوئی آپریشن تو نہیں ہے آپ کا؟"ڈاکٹر تنویر کے سوال پہ اسے یوں لگا جیسے وہ تمہید باندھ رہے ہوں لیکن وہ اپنے خیال کو ہولے سے جھٹکتی اپنے مخصوص انداز میں جواب دینے لگی۔
"جی ابھی تو نہیں لیکن رات دس بجے ہے۔"چائے کا سپ لیتے ہوئے اس نے جواب دیا تو وہ ہولے سے سر ہلاتے گلا کھنکھار کے اس کی جانب متوجہ ہوئے۔
"ڈاکٹر زرشے! میں ابھی آپ سے جو کچھ کہنے والا ہوں پلیز اسے سن کے کوئی غلط مطلب نہ لیجیے گا نہ مجھے غلط سمجھیے گا۔"انہوں نے بات کا آغاز کیا تو اس کے اندر پکڑ دھکڑ چلنے لگی لیکن اس نے بنا کچھ ظاہر کیے بس ہلکا سا سر اثبات میں ہلاتے ہوئے انہیں گویا مزید بولنے کا اشارہ کیا۔
"میں آپ سے یہ بات بہت عرصے سے کہنا چاہتا ہوں لیکن ہر بار نجانے کیا سوچ کے رک جایا کرتا تھا مگر آج رہا نہیں گیا تو میں نے آپ کو بلوا لیا۔"
ہاتھوں کی انگلیاں اضطرابی حالت میں میز پہ بجاتے ہوئے انہوں نے بات میں وقفہ لیا تو وہ مزید الجھی اور اب کے متجسس نگاہوں سے ان کا چہرہ دیکھا۔
"میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں ڈاکٹر زرشے۔"
یکلخت ان کے ہونٹوں سے نکلنے والے الفاظ پہ اس کا دماغ بھک سے اڑ گیا جبکہ وجود گویا گہری کھائی میں اترتا چلا گیا۔
" کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟" اس کے سائیں سائیں کرتے کانوں میں ایک بازگشت گونجی تو اس کا پورا وجود تھرا اٹھا جبکہ چہرہ یوں سپید پڑا کہ گویا خون نچڑ گیا ہو۔
"قبول ہے۔"اپنی ہی مدہم آواز اس کے کانوں میں گونجی تو اس کی ہاتھوں میں لرزاہٹ سی پیدا ہو گئی اور پلکیں نم ہونے لگیں۔
جبکہ اس کی اس قدر غیرمتوقع اور بری حالت دیکھ کے ڈاکٹر تنویر گھبرا اٹھے۔
"ڈاکٹر زرشے! آپ ٹھیک ہیں؟"وہ اپنی جگہ سے اٹھ کے اس کے نزدیک آئے اور اپنا مضبوط ہاتھ اس کے کندھے پہ رکھا تو وہ جیسے کسی گہرے خواب سے چونکتی اچھل پڑی۔
"مم۔۔میں جاوں سر۔"ہمیشہ کانفیڈینٹ رہنے والی زرشے اس وقت اپنے حواسوں میں نہیں تھی تبھی وہ کانپتے ہونٹوں کے ساتھ گویا ہوئی تو اس کی حالت کے پیشِ نظر انہوں نے فورا اسے جانے کا اشارہ کیا تو وہ لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔
"میرے لیے میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں آپ اس لیے میرے لیے ہمیشہ خود کو سنبھال کے رکھیے گا۔"
کانوں میں گونجتی ان دلکش سرگوشیوں کی بازگشت سے بے حال اپنے کیبن کی جانب بڑھتی زرشے کی آنکھوں سے آنسووں کی لڑی رخساروں پہ بہہ رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"تھک گئی ہوں میں۔"زرتاری آنچل سر سے اتار پھینکنے کے لیے جیسے ہی اسے کھینچا تو پنوں کی وجہ شش سے جب بالوں پہ کھنچاو محسوس ہوا تو"ش"کر اٹھی۔
"میں توقع نہیں کر رہی تھی کہ ایک کانٹریکٹ نما شادی پہ تمہارا باس اس قدر پیسہ بہائے گا۔"مسز
جوزف اس کے ڈوپٹے کی سپ نکالتی حیرانگی سے بول رہی تھیں جب اس نے گہری سانس لیتے ہوئے خود کو پرسکون کرنا چاہا۔
"جس کے پاس ہو گا وہی فضول میں بہائے گا نا، ان کے لیے یہ پیسہ ہاتھ کی میل کے برابر تھے۔ ان جیسے لوگ تو اپنے ایک ڈنر پہ اتنے روپے خرچ کر جایا کرتے ہیں۔"وہ تلخ لہجے میں بولی کہ ہاسٹل واپس آنے سے قبل اس نے اس کی مزاحمت کی پرواہ کیے بغیر اپنی میما نی کرتے ہوئے بے باک فوٹو شوٹ کروایا اور پھر ڈرائیور کے ساتھ جب اسے روانہ کیا تو اس کا دل چاہا وہ اس شخص کو جھنجھوڑ کے رکھ دے جو اپنی من مرضی کرنے کے بعد اس کے احساسات کا جنازہ بہت دھوم دھام سے منایا کرتا تھا۔
"ٹھیک کہہ رہی ہو تم۔" اس کی بات سے متفق ہوتے ہوئے انہوں نے اس کے سر سے ڈوپٹہ اتار کے رکھا ہی تھا کہ دروازے پہ دستک ہوئی اور مسز جوزف کو بلایا گیا۔
"تم یہ جیولری اتارو اپنی میں تب تک تمہارے لیے
چائے لے کے آتی ہوں اور آتے ہوئے منتشا کو بھی بلا لاتی ہوں۔" اسے کہتے ہوئے وہ دروازے کی جانب بڑھیں تو وہ سر اثبات میں ہلاتی وہیں سیدھا لیٹ گئی کہ اس پل وہ ذہنی اور جسمانی طور پہ اس قدر تھک چکی تھی کہ جیولری اتارنے کی بھی ہمت نہ پاتی تھی تبھی نتش ا کے آنے کا ویٹ کرتی وہیں ٹانگیں نیچے کو لٹکاتی نیم دراز ہو گئی۔
"ساری تصویریں سر کے پاس ہی ہیں اور وہ سب اتنی فضول ہیں کہ انہیں تو بندہ کمرہ میں لگا نہیں سکتا۔" اس کی نگاہوں میں کچھ دیر قبل کا منظر لہرایا تو چہرہ سرخ پڑنے لگا۔
"سر! ایسے تصویریں کون بنواتا ہے؟" اس کے اپنے پیٹ پہ بندھے ہاتھوں کے نیچے اپنے ہاتھوں کو کسمشا تی وہ اپنی پشت پہ موجود افگن سے بولی تو اس کی بات کا جواب دیے بغیر اس نے اس کا دایاں ہاتھ پکڑتے ہوئے اسے گھما کے اپنے بازو پہ لٹایا تو اس کی دھڑکنیں بری طرح سے منتشر ہو گئیں۔
لیکن اس کا دل اس وقت دھک سے رہ گیا جب اسے خود پہ جھکتے ہوئے اسے دیکھا تو اس کا دل چاہا وہ اتنے لوگوں کی موجودگی میں اس کی اس بے باکی پہ ڈوب مرے۔
گزرے لمحوں کو سوچتے ہوئے اس کا چہرہ بری طرح سے سرخ پڑا اور دھڑکنیں پاگل ہونے لگیں، اسی لمحے دروازہ کھلنے کی آواز پہ وہ چونکی اور منہ پہ رکھا ہوا تکیہ اٹھا کے سائیڈ پہ رکھا۔
"منتشا! تھک گئی ہوں میں اس لیے یہ جیولری اتارنے میں مدد کر میری۔"اکتائے ہوئے لہجے میں بولتی وہ دروازے کی جانب پشت کر کے بیٹھی تو چولی کے گہرے گلے سے جھلکتی اس کی دودھیا کمر نمایاں ہونے لگی جو کمرے میں داخل ہونے والے شخص کی نگاہوں میں جذبات ابھارنے لگی۔
سرمئی رنگ کے لہنگے سے جھلکتی اس کی دودھیا کمر اور اس پہ بندھی ڈوری کے ساتھ لٹکتے بھاری ٹب
عجب دلسبیر سا منظر پیش کر رہے تھے، اسی منظر پہ اپنی خوبصورت نگاہیں ٹکائیں وہ اس کی جانب بڑھا جو بڑھتے ہوئے قدموں کی آواز سن کے مزید گویا ہوئی۔
"تصویریں لی ہیں میری تم نے؟ مانا کہ مجھے لہنگے کا کلر بالکل پسند نہیں تھا لیکن ایک عدد یاد تو ہونی چاہیے نا اس دن کی۔" اس کے قریب اس کے پلنگ پہ بیٹھتے ہوئے اس نے ایک نظر اس کے لاپرواہ وجود پہ ڈالی جو بہت سکون سے پشت اس کی تتک ل جانب موڑے اپنے ش کو کھلوانے کی منتظر تھی۔
اس نے ہاتھ اس کی جانب بڑھائے ہی تھے کہ جب وہ مزید بولی۔
"تم تصویر ڈویلپ کروا دینا تاکہ جب سر سے ڈائیورس لوں تو تب۔۔۔۔آہ ہ ہ"! وہ جو اپنی ہی دھن میں لگی ہوئی تھی اچانک ڈوری کے کھنچنے کی وجہ سے کراہ اٹھی اور درشت انداز میں منتشا کو گھورنا چاہا لیکن گردن ہولے سے گھمانے پہ جو چہرہ اسے نظر آیا اسے دیکھ کے اس کا دل بری طرح سے دھڑک اٹھا۔
"آ۔۔آپ؟" اس نے ششدر نگاہوں سے اس کا خوبرو چہرہ دیکھا جو اس کے انتہائی قریب بیٹھا اپنی قربت سے اسے جھلسائے جا رہا تھا جبکہ گردن پہ محسوس ہوتا اس کی انگلیوں کا لمس اسے الگ پریشان کر رہا تھا۔
"یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟"ڈوری کھلنے پہ وہ تڑپ کے سیدھی ہونے لگی لیکن اس نے فورا اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اسی پوزیشن میں اسے بٹھایا تو اس کے تاثرات دیکھتی وہ کانپ اٹھی۔
"جیولری نہیں اتارنی؟" اس کی گھمبیر آواز میں نجانے کیا تھا کہ اس کی پلکیں لرز کے سرخ رخساروں پہ جھک گئیں اور شاید اس کی یہی حرکت مقابل کو شہ ہ دے گئی جو وہ اس کی ڈوریوں کو کھولتا اسے کانپنے پہ مجبور کر گیا۔
"سر نہیں کریں پلیز۔" اس کی انگلیوں کی
سرسراہٹ جب تتک لش کے ہک پہ محسوس ہوئی تو اس کی ریڑھ کی ہڈی تک سنسنا اٹھی اور وہ مچل کے اس کی جانب رخ موڑتی اسے روکنے کی سعی کرنے لگی لیکن اس کی مزاحمت کو ناکام بناتا وہ اس کے تتک ل ش کی ہک کھولتا اسے اس کے گلے سے اتارتا اس کی صراحی دار گردن کو اس کے بوجھ سے آزاد کر گیا۔
تتک ل ش کے بوجھ سے سرخ اس کی گردن کو دیکھتے ہوئے اس کے دل میں جذبات کا ایک طوفان سا اٹھا اور شاید اسی طوفان کے زیرِ اثر وہ اس کی گردن پہ جھکا اور اپنے سلگتے ہوئے لب اس کی گردن پہ ثبت کرتے ہوئے اس رشتے کی پہلی پر شدت مہر اس کے وجود پہ بھی اپنے نام کی مہر لگا دی اور اس کے اس پر شدت لمس پہ وہ بری طرح مچلی لیکن اس سے کسی طور اپنا آپ آزاد نہ کروا سکی۔
"یہ شاید دنیا کی پہلی صراحی ہے جسے منہ لگانے سے پیاس مزید بڑھتی چلی جاتی ہے۔"گھمبیر لہجے میں کی گئی بے باک سی سرگوشی پہ اس کے کان کی لوئیں تک سرخ ہونے لگیں جب اس کے دست و لب کی بے باک گستاخیوں پہ اس کا دل دھڑک دھڑک کے پاگل ہونے لگا تھا کہ اس کے ہاتھ اب اس کے بالوں کو بکھیرنے میں مشغول تھے جبکہ لب گردن کو اپنے لمس سے جھلسائے جا رہے تھے۔
"سر! ہماری ویسی شادی نہیں ہوئی ہے۔" اس کے ہاتھ جب اس کے شولڈر پہ اٹکی شرٹ سے الجھے تو وہ اس کے ارادوں پہ جی جان سے کانپتی دبی دبی آواز میں چلائی تو اس نے اسی پرسکون انداز سے اس کی مسکارے سے بوجھل پلکوں سے سجی نم آنکھوں میں دیکھا۔
"نکاح نامے پہ سائن کیے ہیں نا؟" اس کے الفاظ پہ اس کا وجود سرد پڑنے لگا، وہ اس شخص کو سمجھ نہیں پا رہی تھی۔
وہ جانتی تھی کہ وہ اسے سخت ناپسند کرتا ہے اور
شادی کے لیے اس کی پہلی اور آخری ترجیح عنبرہ شیرازی ہی ہے لیکن محض اپنی ساکھ اور برسوں سے قائم کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے اس نے اس سے نکاح کیا تھا مگر اس نکاح کے بعد اس کا ایسا رویہ اس کے دل کو گہرے خدشات سے بھر رہا تھا۔
"نکاح بھی تمہاری مرضی سے ہو رہا ہے نا، تمہیں شیرافگن عالم چاہیے تھا تو جب وہ پورے کا پورا تمہیں مل رہا ہے تو کیوں نہیں سمیٹ رہی اسے؟"
بھاری لہجے میں کہتے ہوئے وہ اپنی سحرانگیز شخصیت کے ساتھ اس کے نازک وجود پہ یوں چھایا کہ وہ اس کے وجود میں چھپ سی گئی۔
وہ جو اسے ہر طرح سے اس کے ارادوں سے باز رکھنا چاہتی تھی، اس کے الفاظ پہ وہ چند ثانیے کو خاموش رہ گئی لیکن اگلے ہی لمحے وہ بولنے لگی۔
"ہر کام کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں سر، جب آپ نے ہر کام تھرو پراپر طریقے سے کیا ہے تو پھر مجھے واپس ہاسٹل بھیجنے کی بجائے اپنے ساتھ لے کے جاتے تاکہ میں بھی آپ کے ملنے کا جشن منا سکتی۔"ہمیشہ کی طرح جب وہ بولنے پہ آئی تو بنا کسی خوف و خطر کے بولتی چلی گئی جبکہ اس کے آخری الفاظ پہ وہ بے ساختہ مسکرایا تو سنجیدگی سے اس کی جانب دیکھتی ژالے کی بیٹ مس ہوئی۔
"کمبخت ہنستے ہوئے تو کسی ڈن شنگ ہیرو کی کاپی لگتا ہے۔"وہ دل ہی دل میں بڑبڑائی جبکہ وہ اسی طرح اسے بازووں میں لیے سیدھا ہوا اور اس کے کانوں کو جھمکوں کے بوجھ سے آزاد کرنے لگا۔
"ایک مہینہ ہے تمہارے پاس' جشن منانے 'کے معنی سمجھنے کے لیے، اکتیسویں دن تمہیں اپنے ساتھ لے کے جاوں گا تاکہ تم میری ذات پہ جشن منا سکو۔" اس کے کانوں کو سہلاتے ہوئے وہ مدہم لہجے میں بولتا لمحے بھر کو رکا تو اسے بے یقینی کے بھنور میں چھوڑتا اس کی دھڑکنیں بڑھا گیا۔
"اور اگر تم جشن نہ منا سکی تو یہ کام میں کروں گا اور اتنے شاندار طریقے سے کروں گا کہ تم آئندہ الفاظ کے چناو میں محتاط رہو گی۔"بات مکمل کرتے ہی وہ اس کے چہرے پہ جھکا تو ژالے کو اپنی سانسیں بند ہوتی محسوس ہونے لگیں۔
اور اسی احساس کے تحت اس نے بے ساختہ اس کے کندھوں پہ ہاتھ رکھتے ہوئے فاصلہ بڑھانا چاہا لیکن اس کی شدت اور گرفت میں اضافہ اس کی دھڑکنوں کو منتشر کر گیا اور دھڑکنوں کے اسی انتشار کی بدولت اس کا وجود اس لمحے اس کی بانہوں میں مقید کپکپانے لگا۔
"کل آٹھ بجے تک آفس پہنچ جانا۔"چند جان گسل لمحوں کے انتظار کے بعد وہ اسے اپنی سلگتی گرفت سے آزاد کرتا سیدھا ہوا اور اس کی گردن میں ایک چین پہناتا ابھی جگہ سے اٹھا اور دروازے کی جانب بڑھ گیا۔
جبکہ گہری سانسوں اور بکھرے ہوئے حلی کے ساتھ ششدر بیٹھی ژالے کی نگاہیں اپنے گلے میں موجود چین پہ مرکوز تھیں جس میں موجود ڈائمنڈ رنگ پہ کنندہ' ایس 'لفظ اس کی آنکھوں کو خیرہ کر رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھوڑے کی مانند دکھتے سر کو دونوں ہاتھوں سے تھامے وہ اٹھنے کی ناکام کوشش کرتی واپس تکیے پہ گر سی گئی تو اپنی حالت پہ اس کی گریہ و زاری سے سوجی آنکھیں دوبارہ سے بھیگ گئیں۔
اسی لمحے دوبارہ سے موبائل کی ٹیون بجی تو وہ ہاتھ سائیڈ ٹیبل پہ مارتی موبائل ڈھونڈنے کی کوشش کرنے لگی کہ وہ اپنی وجہ سے اپنے اپنوں کو تکلیف نہیں دے سکتی تھی۔
کچھ لمحوں کی تگ و دو کے بعد وہ موبائل پکڑنے میں کامیاب ہوئی مگر جیسے ہی اس کی نگاہ بلنک کرتے نمبر سے ٹکرائی تو اس کی آنکھیں فورا ڈبڈبا سی گئیں، اس نے کال پک کر کے موبائل کان سے لگایا تو شدتِ غم سے آنسووں کا گولہ حلق میں اٹک سا گیا۔
"السلام علیکم"! بھاری گھمبیر آواز گونجی تو اس کی سسکیاں بلند ہو گئیں۔
"زرشے رو رہی ہو آپ؟"دوسری جانب وہ جیسے تڑپ اٹھا اور شاید وہ تڑپ یہ محسوس کر چکی تھی تبھی آنسووں میں مزید تیزی آئی۔
"آپ۔۔آپ نے مجھے اس شخص کے ساتھ باندھ کے بہت غلط کیا لالے۔"وہ اپنی سسکیاں بمشکل روکتے ہوئے کانپتے لہجے میں گویا ہوئی تو وہ چونکا۔
" کیا ہوا میرا بچہ؟ رونا تو بند کریں۔"وہ اضطرابی حالت میں گویا ہوا کہ اس کی حالت اسے پریشان کر رہی تھی۔
"میرا دل بند ہو رہا ہے لالے۔"وہ کرلا اٹھی جبکہ اس کے الفاظ دوسری جانب موجود شخص کا کلیجہ نوچ کے کھا گئے۔
"زرشے"! وہ ایک دم سے دھاڑا لیکن وہ اس وقت اپنے غم میں اس قدر ڈوبی تھی کہ اسے اس کے سامنے ہر احساس ہر لفظ ہر جذبہ ہیچ لگ رہا تھا۔
"میں سچ کہہ رہی ہوں لالے، میرا دل بند ہو رہا ہے یہ سوچ کے کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود جب کوئی پ۔۔۔۔پروپوز کرتا ہے تو میں اسے ٹ۔۔ٹوک نہیں پاتی کہ میری شادی ہو چکی ہے ک۔۔کیونکہ م۔۔۔میں تو جانتی ہی نہیں کہ میرا ش۔۔شوہر کہاں ہے؟ کیا وہ بھی میرا یونہی پابند ہے یا نہیں؟"سسکتے ہوئے وہ اپنے جذبات و احساسات اس کے سامنے عیاں کر گئی تو وہ پروپوزل کا سن کے ہل گیا جبکہ خوبرو چہرے کے جبڑے تن سے گئے۔
"یہ جرات کس نے کی ہے؟"اچانک وہ سرد لہجے میں گویا ہوا تو اس کے اس سوال پہ نئے سرے سے اس کا دل کرلانے لگا۔
" کیا فرق پڑتا ہے لالے، بیری پہ پتھر ضرور آتے ہیں۔"دل پہ لگی چوٹ بہت گہری تھی جو وہ اس قدر' کھل 'کے باتیں کر رہی تھی۔
"بیری لاوارث نہیں ہے زرشے۔"وہ سنجیدگی سے گویا ہوا تو اس کے دل سے ہوک سی نکلی۔
"فی الحال کے لیے ہے۔"بھاری دل کے ساتھ کہتی وہ کال بند کر گئی کہ آنسووں اور غم کی شدت اسے بولنے ہی نہیں دے رہی تھی۔
جبکہ دوسری جانب اس کے یوں کال بند کرنے پہ اس کی گہری آنکھوں میں تفکر کی لکیریں گہری ہوتی چلی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیز تیز قدموں سے چلتی وہ کلاس کی جانب بڑھ رہی تھی جبکہ حسب ِ معمول فرہاد اس کے پیچھے چل رہا تھا، وہ ابھی کلاس سے کچھ فرلانگ کے فاصلے پہ تھی جب اچانک سامنے اس طرحدار حسینہ کے آ جانے کی وجہ سے اسے رکنا پڑا جسے کچھ دن پہلے بالاج بری طرح سے بے عزت کر چکا تھا۔
"ایک شکت و زمی؟" اس کے اچانک رستہ روکنے پہ وہ اپنی ناگواری چھپا نا سکی تبھی سنجیدگی سے بولی جبکہ فرہاد بھی نامحسوس انداز میں وہیں رک گیا تھا۔
"زیادہ ٹائم نہیں لوں گی بس تم سے کچھ پوچھنا تھا۔"
وہ اس کے خوبصورت چہرے کو دیکھتی عجیب سے لہجے میں گویا ہوئی تو زرشالے نے ہنکارا بھرتے ہوئے گویا اسے آگے بولنے کا اشارہ کیا۔
"یہ حجاب کی آڑ میں کون سا ایسا جادو ٹونا چھپایا ہوا ہے جو سب کو خود پہ لٹو کروا رہی ہو؟ ایک کو دم بنا کے کالج میں لیے پھرتی جبکہ ایک تمہارے نام کی مالا جپتا آفس تک پ۔۔۔۔۔"وہ فرہاد اور بالاج کا حوالہ دیتی زہر اگل رہی تھی جب اچانک اسے اپنی سانسیں بند ہوتی محسوس ہوئیں۔
"عورت ہیں اس لیے جان بخشی کر رہا ہوں لیکن آج کے بعد میڈم سے اس لہجے میں بات کی یا ان کے راستے میں آئیں تو میں ہرگز لحاظ نہیں کروں گا۔" اس کی نازک گردن کو اپنے مضبوط ہاتھ میں دبوچے فرہاد کا لہجہ بہت خوفناک محسوس ہو رہا تھا جسے سن کے وہ لمحوں میں زرد پڑی جبکہ اردگرد موجود سٹوڈینٹس اس تماشے کو بہت دلچسپی سے تک رہے تھے۔
"فرہاد! سٹاپ اٹ۔" اس غیرمتوقع صورتحال سے کانپتی زرشالے سب کی نگاہیں خود پہ مرکوز پا کے مزید پریشان ہوتی جا رہی تھی کیونکہ وہ سمجھ چکی تھی کہ اب معاملہ صرف ان سٹوڈینٹس تک نہیں رہنے والا تھا۔