Chapter 6: عجیب شخص ہے یہ، میرے ساتھ نکاح

"عجیب شخص ہے یہ، میرے ساتھ نکاح کے لیے اتنا خرچہ اور اتنا چرچا کیوں کر رہا تھا؟" اس کا دل ایک دم سے بیزار ہوا، اسی لمحے اسی ایک درد کی لہر اپنے سر میں اٹھتی محسوس ہوئی تو اس کا رنگ زرد پڑا اس نے فورا منتشا کا ہاتھ تھاما۔

" کیا ہوا ژالے؟ کانپ کیوں رہی ہو؟" اس کے ہاتھ

کی کپکپاہٹ محسوس کر کے منتشا فورا پریشان ہوئی جبکہ ہاسٹل کی چیدہ چیدہ لڑکیاں صوفوں پہ بیٹھی باتوں میں مگن تھیں۔

"مشی! میرے سر میں بہت شدید درد ہو رہی ہے اور اگر یہ درد۔۔۔۔۔۔۔"وہ تکلیف اور بے بسی کی شدت کے باعث اپنی بات وہیں روکتی لب بھینچ گئی تو اس کی ادھوری بات کا مطلب سمجھتے ہوئے نتش ا دکھ سے اسے دیکھنے لگی۔

"تم پریشان نہیں ہو، میں پانی لاتی ہوں تمہارے

ٹی لیے۔"وہ اس کا ہاتھ ھھناس تی اس کے خوبصورت چہرے کو دیکھتی اپنی جگہ سے اٹھنے لگی ہی تھی کہ باہر سے ژالے کو لانے کا حکم آ گیا تو ژالے اسے روکتی اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شام کے گہرے ہوتے رنگوں کے ساتھ لان کی سجاوٹ دیکھ کے وہاں موجود لوگ ایک پل کو مسمرائز سے ہو رہے تھے، سیاہ و سفید پھولوں سے سجا سٹیج اور اس پہ جگمگاتی روشنیاں اس پل انوکھا سا تھیم پیش کر رہی تھیں اور انہی جگمگاتی روشنیوں کے سائے تلے جب اسے شیرافگن کے پہلو میں بٹھایا گیا تو آنے والی ساعتوں کو سوچ کے اس کے ہاتھ پاوں ٹھنڈے پڑنے لگے۔

لیکن اس کے تمام خوف و خطرات کے باوجود جب مولوی صاحب نے نکاح پڑھانا شروع کیا تو اس کے آنسو نجانے کیوں ابلنے لگے مگر وہ شدت سے ضبط کے کڑے پہرے بٹھاتی اپنی آنسووں پہ بندھ باندھتی خود کو اس شخص کے حوالے کر گئی جس کے متعلق ماسوائے وہ اس کے نام کے کچھ نہیں جانتی تھی۔

وہ نہیں جانتی تھی کہ یہاں اس شخص کے والدین ہیں یا نہیں مگر جو بھی تھا اس کے پاس اس شخص کے متعلق بتانے کو کچھ نہیں تھا۔

دونوں جانب سے رضامندی ملتے ہی جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے گئے تو ایک دم سے ژالے کے دل و دماغ کو جھٹکا سا لگا، اس نے یونہی چادر کے اندر سے ہی گردن گھما کے اپنے پہلو کی جانب دیکھنے کی کوشش کی۔

"مجھے لگتا ہے کہ مولوی صاحب نے غلطی سے اتنا حق مہر بول دیا ہو گا، سر نے دس ہزار کہا ہو گا یہ کروڑ بول رہے ہیں۔"وہ دل ہی دل میں جوڑ توڑ کرتی ایک نتیجے پہ پہنچتی اپنی ہمت مجتمع کرنے لگی۔

"سر"! اس نے سرگوشی نما انداز میں اسے پکارا تو وہ جو دونوں ہاتھ اٹھائے دعا میں شامل تھا اس کی غیرمتوقع پکار پہ چونکا۔

"ہونہہ"! اس نے ہنکارا بھرتے ہوئے اسے مزید بولنے کا اشارہ کیا تو وہ نامحسوس انداز میں تھوڑا سا اس کی جانب کھسکی تو افگن نے اچنبھے سے اس کی حرکت کو دیکھا۔

"آپ نے حق مہر غلط لکھوا دیا ہے، اسے ٹھیک کروا دیں کیونکہ جب ہم علیحدہ ہوں گے تو آپ کو یہ سب پیسے مجھے دینا پڑیں گے۔" اس نے مدہم لہجے میں بولتے ہوئے اپنے اسے اس کی غلطی کا احساس دلایا لیکن اس کی دوسری بات پہ افگن کی آنکھوں میں ناقابلِ فہم سے تاثرات چھا گئے جنہیں چھپانے کے لیے اس نے فورا ہاتھ چہرے پہ پھیرے۔

وہ جو اتنی بڑی خبر کے بعد اس کے جواب کی منتظر تھی اچانک ہی ایک مضبوط ہاتھ سر پہ آن ٹکنے کی وجہ سے وہ بری طرح سے چونکی۔

"کبھی سوچا نہیں تھا کہ اپنی اکلوتی بہو سے عین نکاح کے وقت ملاقات ہو گی۔" اس کے سر پہ شفقت سے ٹہاتھ پھیرتے ہوئے انہوں نے شگفتگی سے کہا تو ھیک وہ ھی۔

"سر کے فادر؟"لیکن وہ چاہ کے بھی انہیں دیکھ نہ سکی جبکہ وہ اس کی گود میں ایک مخملیں کیس رکھتے افگن سے ملنے لگے۔

"کچھ دنوں تک آپ کی ماما کو آپ سے ملوانے کے لیے لے کے آوں گا۔"کچھ دیر بعد وہ دوبارہ اس سے مخاطب ہوئے تو وہ چادر کے اندر سے ہی سر ہلا کے رہ گئی۔

نکاح کی کاروائی مکمل ہوتے ہی نکاح میں شامل

حضرات ہال کے اندر چلے گئے جبکہ وہ وہیں منتشا کے ہمراہ جھولے پہ بیٹھی ہوئی تھی۔

"مشی! میرا دل گھبرا رہا ہے ہاسٹل واپس چلیں؟"وہ جو بہت ڈھیر سارا رونا چاہتی اس لمحے بے بسی سے بولی کہ وہ کسی کے سامنے بھی رو کے خود کو کمزور ثابت نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن اس وقت نکاح جیسے بندھن کے بندھنے کے بعد اسے بہت شدت سے رونا آ رہا تھا لیکن قسمت شاید اس کا مزید امتحان لینا چاہتی تھی جو ہاسٹل واپس جانے کی بجائے انہیں اندر ہال میں جانے کا حکم ملا۔

وہ نتش ا کے ساتھ ہی اندر جانا چاہتی تھی لیکن ملازم کے اشارہ کرنے پہ وہ وہیں رک کے اس کے اگلے حکم کا انتظار کرنے لگی جب وہ سامنے سے مضبوط قدم اٹھاتا ہوا اس کی جانب آتا دکھائی دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

"مس زرشالے عالم! آپ جانتی ہوں گی کہ پچھلے دنوں بالاج اور آپ کی کلاس فیلو میں بہت آکورڈ سی سچویشن پیش آئی تھی۔"وہ جیسے ہی آفس میں آ کے بیٹھی تو ڈین صاحب نے تمہید باندھتے ہوئے بات کا آغاز کیا تو وہ ان کی بات پہ گڑبڑائی۔

"نہیں سر! مجھے اس بارے میں کچھ خبر نہیں۔" اس نے فوری دامن بچایا تو اس کے اس جھوٹ پہ اس کے مقابل بیٹھے بالاج نے آنکھیں سکیڑتے ہوئے اس کے جھوٹ کو ملاحظہ کیا۔

"اٹس اوکے مس عالم! لیکن ابھی پروفیسر احمد نے بالاج اور رانیہ کو ایک ہی گروپ میں اناونس کر دیا ہے اور ایسا ہونے کی صورت میں بہت زیادہ ڈسٹرب بنے گی اور کالج کا ماحول بے حد خراب ہو گا اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ جب پروفیسر احمد بالاج کو آپ کے گروپ میں اناونس کریں تو آپ ہر طرح کے ردعمل کے لیے ذہنی طور پہ تیار ہوں۔"اب نے سر نے بلا تمہید کے بات تفصیلا بیان کی تو اس کو ان کی بات سن کے جھٹکا لگا۔

"لیکن یہ ہمارے گروپ میں کیوں شامل ہوں گے؟" اس کی بے ساختگی قابلِ دید تھی تبھی بالاج نے دوبارہ نظریں اٹھا کے اس کی جانب دیکھا جو اس لمحے بہت حیران دکھ رہی تھی۔

" کیونکہ ایسا آپ کے لالہ نے کہا ہے۔"ڈین صاحب کی بات سن کے اسے چار سو چالیس وولٹ کا کرنٹ لگا۔

"شیر لالہ نے؟" اس نے نیم وا ہونٹوں سے سرگوشی نما انداز میں استفسار کیا تو سر کے اثبات میں سر ہلانے پہ اس کے پورے وجود کو ایک جھٹکا سا لگا۔

"لالہ بالاج مصطفیٰ کو جانتے ہیں؟"یہ سوال اس کے ذہن میں کلبلانے لگا لیکن وہ یہ سوال یہاں موجود تینوں نفوس سے نہیں پوچھ سکتی تھی تبھی وہ چپ کر گئی۔

"پھر کیا کہتی ہیں آپ مس عالم؟" اس کی خاموشی پہ ڈین صاحب نے دوبارہ پوچھا تو وہ جیسے کسی گہرے خواب سے چونکی ہو۔

"ٹھیک ہے سر، لالہ نے کہا ہے تو اٹس ڈن۔"وہ دھیمے سروں میں اپنی رضامندی دیتی ان سے اجازت لے کے اپنی جگہ سے اٹھی تو وہ اپنے ہی دھیان میں بالاج کے چہرے پہ کھلتی فتح مندی سے چور مسکان نہ دیکھ سکی۔

"فائ سیکنڈ سٹیپ بھی آج مکمل ہوا۔"زرشالے کو

آفس سے نکلتے دیکھ کے اس کی آنکھیں ہولے سے مسکائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔

اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے جیسے ہی وہ ہال کی مین اینٹرینس پہ داخل ہوا تو جیسے میڈیا کا ایک طوفان وہاں سمٹ آیا، اچانک بہت سارے کیمروں کی روشنیاں ایک ساتھ خود پہ فوکس دیکھ کے وہ ایک دم سے گھبرائی اور چہرہ بے ساختہ انداز میں اس کے پہلو میں چھپانے کی کوشش کی اور اس کی یہی بے ساختگی شیرافگن کے دل میں وہی جذبات ابھارنے لگی کو چند لمحے قبل اسے دیکھتے ہوئے اس کی آنکھوں میں سمٹ آئے تھے۔

اسے بازو کے مضبوط حصار میں لیے وہ اندر داخل ہوا تو ایک دم سے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے فضا گونج اٹھی جبکہ اتنی غیر متوقع اینٹری اور اس پہ ایسے سواگت وہ بھی سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دیکھ کے وہ اپنے حواس کھونے کو تھی۔

" کیا کرنا چاہ رہا تھا یہ شخص؟" اس کے پہلو سے چہرہ نکالتے ہوئے اس نے اس کے چہرے کی سمت دیکھنا ٹھیٹ چاہا جب اس کی نگاہ بے ساختہ ھک سی گئی کیونکہ افگن کے دوسری سائیڈ پہ کھڑی عنبرہ شیرازی شعلے اگلتی نگاہوں سے اسے دیکھتی پل بھر کو اسے خوفزدہ کر گئی لیکن اگلے ہی لمحے وہ کھل کے مسکرا دی۔

ایک ہاتھ جو کیمروں اور آتش بازی سے بچاو کے لیے اس کے وجود میں پناہ لینے کے لیے اس کے گرد لپٹا ہوا تھا اسی ہاتھ کی گرفت اس کے کوٹ پہ مزید مضبوط کرتے ہوئے اس نے عنبرہ کے چہرے کا جائزہ لیا۔

جبکہ وہاں موجود سبھی لوگ بہت دلچسپی سے اس ڈرامے کو دیکھ رہے تھے جہاں ہال کے بیچ و بیچ وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو بازو کے حصار میں لیے ہوئے اپنی سابقہ منگیتر کو بھی پہلو میں کھڑا کیے باتوں میں مشغول تھا۔

ایسی چٹ پٹی صورتحال دیکھ کے بہت سے کیمرے ان کی جانب ضرور مڑتے جو اگر وہ"شیرافگن عالم" نہ ہوتا اور شیرافگن عالم کو اس کی مرضی کے بغیر خبروں کی زینت بنانے کی جرات آج تک کوئی نہ کر سکا۔

وہ وہیں اس کے کوٹ کو جھکڑے عنبرہ کے ساتھ کھڑے افگن کے بزنس پارٹنر کے ساتھ اسے باتیں

کرتا دیکھ رہی تھی، جب اس نے عنبرہ کے ہاتھ کو بڑھتے ہوئے دیکھا تو اس کے حواس الرٹ ہوئے۔

"سر! میں تھک گئی ہوں۔"نگاہیں عنبرہ کے دھواں دھواں ہوتے چہرے پہ گاڑے اس نے اپنا دوسرا نازک ہاتھ اس کے سینے پہ رکھتے ہوئے بہت دھیرے سے کہا تو وہ فورا اس کی جانب متوجہ ہوا۔

متوجہ ہونے پہ اس نے اس کی توجہ کا محور عنبرہ شیرازی کی ذات کو پایا تو وہ گہری سانس بھرتے مچ ہوئے تھوڑا سا جھکا تو اگلا لمحہ حاضرین ِ فل کے لیے اس صدی کا بہت انوکھا لمحہ تھا جب بھرے مجمع نے 'شیرافگن 'کو ایک لڑکی کو اپنی بانہوں میں اٹھائے دیکھا۔

جبکہ دوسری جانب وہ جو عنبرہ کے تکبر کی سزا اسے دینے کے لیے افگن سے مصنوعی انداز میں بولی تو جواباً افگن کی اس حرکت پہ بری طرح سے گھبراتے ہوئے اس نے دونوں ہاتھ اس کی گردن کے گرد لپیٹے۔

"ہمیشہ کے لیے مضبوطی سے تھام لو، اگر جو اس پل گرفت ڈھیلی کی تو ہمیشہ کے لیے کھو دو گی مجھے۔"

اس کے کان میں سحرانگیز مگر ناقابلِ فہم سرگوشی کرتے ہوئے وہ سٹیج کی جانب بڑھا تو مارے حیا و شرمندگی کے اس کے مضبوط سینے میں چہرہ چھپاتے ہوئے اس نے گرفت اس کی گردن کے گرد مزید مضبوط کی۔

"سر! پلیز مجھے نیچے اتار دیں، سب ہمیں دیکھ رہے ہیں۔"سب کی نگاہیں چہرہ چھپانے کے باوجود خود پہ محسوس کرتی وہ شرمندگی سے بڑبڑائی تو افگن نے بغور اس کے حجاب آمیز وجود کو دیکھا۔

"یہی کام تو تم بھی کر رہی تھی۔"گہری نگاہ اس کے سجے سنورے چہرے پہ ڈالتے ہوئے وہ سکون سے بولا تو اس کا دل' دھک 'سے رہ گیا۔

"ہیں؟ سر کی بات کا کیا مطلب ہے؟"ہمیشہ کی طرح پہلی ٹینشن کو چھوڑ کے اسے نئی ٹینشن لگ گئی اور وہ افگن کی قربت کی فکر چھوڑ کے نئی فکر میں لگ گئی جبکہ اس کے ذہنی تفکرات سے بے نیاز وہ اطمینان سے چلتا اسے ساتھ لیے سامنے سٹیج کی جانب بڑھا اور بہت سے لوگوں کی متحیر نگاہوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے بہت آہستگی سے صوفے پہ بٹھایا۔

"شکر ہے۔" اس کی گرفت سے آزاد ہوتے ہی اس نے پرسکون سانس خارج کیا اور سیدھی ہو کے بیٹھی

ہی تھی کہ نگاہ ہال کے بیچ و بیچ ششدر کھڑی عنبرہ سے ٹکرائی تو دل میں اک ملال سا اتر آیا۔

"میں اتنی خود غرض نہیں ہوں لیکن تمہیں تمہارا گھمنڈ اور تمہاری اکڑ لے ڈوبے گی۔" اس کی آنکھوں میں چھائے تاثرات کو دیکھ کے وہ دل ہی دل میں کہتی اپنی نگاہیں جھکاتی منتشا کا انتظار کرنے لگی لیکن اگلے ہی لمحے اس کی تمام حسیات ایک دم سے الرٹ ہوئیں۔

پہلو میں آ کے براجمان شخص کی سحرانگیز خوشبو اور قربت کے احساس نے اسے فورا اپنی لپیٹ میں لیا تو اس کی سوچوں کا رخ فورا اس کی جانب مڑا جو اس کی جانب بالکل متوجہ نہیں تھا بلکہ اس کا سارا دھیان اس وقت سامنے موجود فوٹوگرافر پہ تھا۔

"سر! مجھے ہاسٹل جانا ہے۔" کیمروں کی مسلسل لائٹس پڑنے کی وجہ سے اس کے سر میں پھر سے درد ہونے لگا تھا تبھی وہ ہلکا سا منمنائی لیکن منمنانے کے بعد اسے خود ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ اس کی آواز افگن کے کانوں تک نہیں پہنچی ہو گی۔

"سر! منتشا کدھ۔۔۔۔۔"اب کے اس نے آواز قدرے بلند کی لیکن اس کی آواز کو فورا بریک لگا کہ اس کے ساتھ بیٹھا افگن اس کے بالکل قریب ہوتا اسے اپنے مضبوط بازو کے حصار میں لیتا یکلخت اس کا دل زوروں سے دھڑکا گیا۔

"سر! پیچھے ہو کے بیٹھی۔۔۔۔"لوگوں کی کھوجتی نگاہیں خود پہ محسوس کرتی وہ اس کی سلگتی قربت سے چھٹکارا پانے کو بولی لیکن اس کی درشت گرفت نے اس کی بات مکمل نہیں ہونے دی۔

"ادائیں من پسند بیویوں والی ہیں لیکن افسوس میں محبوب شوہر نہیں ہوں اس لیے میرے سامنے آج کے بعد یہ سب مت کرنا اور مجھے خود سے دور جھٹکنے کی کوشش ہرگز مت کرنا ورنہ ساری زندگی چاہ کے بھی پا نہ سکو گی۔" اس کے بالکل نزدیک وہ مدہم مگر سپاٹ انداز میں بولتا گم صم سا کر گیا، اس کی جانب دیکھتی ژالے اس پل سانس لینے میں بھی احتیاط برت رہی تھی کہ اس کے ہونٹ بولتے ہوئے مسلسل اس کے کان کی لو کو چھو رہے تھے اور وہ ان ہونٹوں کو مزید گستاخ نہیں ہونے دینا چاہتی تھی کہ یہ لمس یا انداز ِ قربت اس کے لیے بے حد نیا تھا۔

ہمیشہ لڑکوں سے کوسوں دور رہنے والی ژالے پہ زندگی نے ایسا موڑ لایا تھا کہ لمحوں میں ایک شخص اس کے پورے دل و جان کا مالک بن بیٹھا تھا۔

"سر"! وہ جو اس کی کمر پہ گرفت مضبوط کیے اپنی سرسراتی انگلیوں کی بے باک حرکت کی وجہ سے اس کے چہرے پہ اترتے رنگ برنگے سائے دلچسپی سے ملاحظہ کر رہا تھا، پرسنل ملازم کے پکارنے پہ اس نے بنا چونکے اس کی جانب دیکھا تو اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اس نے اسے ایک مدہم سا اشارہ کیا تو وہ سر ہولے سے خم کرتا ہوا واپس چلا گیا۔

"بہت بہت مبارک ہو مسٹر شیرافگن"! چند لمحوں

کے بعد عنبرہ سٹیج پہ آتی مصنوعی انداز میں مسکراتے ہوئے شیرافگن کی جانب بوکے بڑھاتی ہوئی بولی تو بہت سے لوگوں نے پھر سے نگاہیں سٹیج پہ مرکوز ہو گئیں جہاں وہ ژالے کو بازو میں لیے عنبرہ کی جانب متوجہ تھا۔

"آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو مسز شیرافگن"!

اچانک وہ ژالے سے چبھتے ہوئے لہجے میں مخاطب ہوئی اور ایک گفٹ ریپر اس کی جانب بڑھایا تو اس نے ہلکا سا سر خم کرتے ہوئے ہاتھ اس کی جانب بڑھایا لیکن اس کا ہاتھ درمیان میں ہی اس کی مضبوط گرفت میں آ گیا۔

"میں وہ گفٹ کبھی نہیں لیتا جس میں مجھے خلوص دکھائی نہ دے اور یہی کام میری بیوی بھی کرتی ہے۔"بظاہر نرم لہجے میں بولتے ہوئے اس نے گفٹ ریپر میں لپٹے گفٹ کی اصلیت کا بھانڈا پھوڑا تو عنبرہ کا چہرہ پھیکا پڑا لیکن وہ سنبھلتے ہوئے گویا ہوئی۔

"اپنے منگیتر کو اس کی جھولی میں ڈال دیا ہے اس کے بعد یہ مجھ سے کیسی مخلصی کی توقع کرتی ہے، میں نے مصالحت کی پہلی سیڑھی پہ قدم رکھا ہے افگن۔"مدہم مسکراہٹ اور مصنوعی الفاظ پہ ژالے الجھی کیونکہ وہ افگن کی حرکت کو ہی سمجھ نہ سکی تھی۔

"لیکن مجھے اپنی بیوی کے لیے تمہارا تحفہ پسند نہیں

آیا عنبرہ۔"اب کے وہ اس کی آنکھوں میں اپنی سرد نگاہیں گاڑھتا بہت سنجیدگی سے بولا تو اس کا چہرہ فق ہو گیا جبکہ چہروں کے تاثرات پڑھنے سے نابلد ژالے نے فورا اس کے چہرے کے بدلتے تاثرات دیکھے۔

"دونوں ہی کھسکے ہوئے ہیں، جوڑی اچھی لگنی تھی ان دونوں کی اگر شادی ہو جاتی تو۔"ان دونوں کے تاثرات دیکھتی وہ اس کے ہاتھ کو نامحسوس انداز میں کمر سے ہٹانے لگی کیونکہ عنبرہ سے بات کرتے ہوئے اس کی گرفت سخت سے سخت تر ہوتی جا رہی تھی۔

"آہ ہ ہ ہ"! اس کے ہونٹوں سے ایک سسکاری سی

نکلی تو عنبرہ کو آنکھوں سے تنبیہہ کرتے افگن کا دھیان فورا اس کی جانب ہوا جو اسی کی جانب متوجہ تھی۔

"ہاتھ ہٹائیں اپنا، مجھے درد ہو رہی ہے۔"وہ دبی دبی مگر حیا آمیز آواز میں بولی تو افگن نے فورا گرفت نرم کی لیکن ہاتھ ہٹانے کی بجائے اس کا پہلو سہلانے لگا تو وہ اچھلی جبکہ چہرہ سرخ قندھاری انار کی مانند ہوتا گویا لہو چھلکانے لگا۔

"میں درد دینے کے بعد مداوا کرنے کا عادی نہیں ہو اس لیے یہ پل امر کر لو۔" اس کی جانب جھکتے ہوئے وہ بھاری لہجے میں بولا تو اس کی گہری سانسوں کی تپش سے اس کا چہرہ سلگنے لگا جبکہ اس منظر کی تاب نہ لاتی عنبرہ گفٹ وہیں میز پہ پٹختی سٹیج سے اتر گئی۔

"سر! پلیز اب بس کر دیں، سب دیکھ رہے ہیں۔"

اس کی جھلساتی قربت سے زچ ہوتی وہ بے بسی سے بولی تو عنبرہ کو ہال سے باہر ے دیکھ کے وہ بھی سیدھا ہوا اور ہاتھ اس کی کمر سے ہٹایا۔

"جس کام کا آغاز ہی دوسروں کو کچھ دکھانے کے لیے کیا گیا ہو تو ہر دن اس ارادے پہ عمل کرنا پڑتا ہے۔"مبہم سے انداز میں کہتے ہوئے اس نے نگاہیں اس کے چہرے سے ہٹائیں اور اپنے پرسنل ملازم کی جانب دیکھنے لگا جبکہ اس کے الفاظ کی چک پھیرپوں میں الجھتی وہ اپنے حنائی ہاتھوں کی لکیریں دیکھنے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"مس عالم"! وہ سحرش اور حائقہ کے ساتھ لان کی جانب بڑھ رہی تھی جب اپنے نام کی پکار پہ اس نے بے ساختہ گردن گھما کے دیکھا تو دل ایک دم سے دھڑک اٹھا۔

بلیو جینز کے ساتھ نیوی بلیو کلر کی شرٹ پہنے وہ حسبِ معمول بازو کہنیوں تک فولڈ کیے، گریبان کے اوپری بٹن کھولے، بیگ کو کندھے پہ لٹکائے ہمیشہ کی طرح رف ٹ مگر ڈن شنگ سی حالت میں اس کے سامنے کھڑا تھا۔

"جی"! ایک نظر ساتھ کھڑی دوستوں پہ ڈالتے ہوئے اس نے اس کی جانب استفہامیہ نگاہوں سے دیکھا جس نے سر کے کلاس میں اناومت تٹ کر دینے کے بعد اسے آج دو دن بعد مخاطب کیا تھا۔

"اگر آپ فری ہیں تو لیب چلیں؟ اسائنمنٹ پہ ورک سٹارٹ کرتے ہیں۔"ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ وہ بلا تمہید بولا تو اسائنمنٹ لفظ پہ اسے غصہ آ گیا۔

" اسائنمنٹ پہ ورک کرنے کی ڈیٹ پرسوں سے تھی اور اب ہمارے پاس اب صرف دو دن ہیں مزید اور گڈ ٹو یو کہ آپ کی وجہ سے ہماری اسائنمنٹ کا بیڑہ غرق ہونے والا ہے۔"تھی تو وہ بھی شیرو جیسے گھمنڈی انسان کی بہن اس لیے بنا کسی جھجھک کی وہ ساری کڑواہٹ اس پہ انڈیل گئی جو بے تاثر انداز میں اسے بولتے ہوئے سن رہا تھا جس کا چہرہ ت نل و رنگ کے حجاب میں دھوپ کی تمازت سے سرخ پڑ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.