اس نے ایک نظر بیڈ پہ بکھری تصویروں کو دیکھا تو دماغ جیسے ہل سا گیا کہ جو راز اتنے عرصے سے وہ خود کے سامنے لانے سے ڈرتی تھی اسے وہ آج کیسے ایک قطعی انجان شخص کے سامنے اتنے واضح انداز میں بیان کر سکتی تھی؟
یہ سوچ آتے ہی اس کا پورا وجود سرد پڑا جبکہ آنکھوں کے گوشے مزید سرخ پڑنے لگے۔
"بینڈیج کروانی ہے نا آپ کو، وہاں بیٹھیں۔"وہ ایک دم سے بے تاثر لہجے میں بولتے ہوئے اس نے اسے صوفے پہ بیٹھنے کا اشارہ کیا اور خود میڈیکل باکس لیے کرسی گھسیٹ کے اس کے نزدیک جا بیٹھی۔
اور پھر جتنی دیر تک اس نے اس کی بینڈیج کی وہ اس کی گہری نگاہوں کا ارتکاز اپنے چہرے پہ محسوس کر سکتی تھی لیکن کچھ بھی ظاہر کیے بغیر وہ اپنے کام میں لگی رہی۔
"آپ کا کام ہو چکا ہے اب آپ جا سکتے ہیں اور اگر باہر کھڑے گارڈز کی گولیوں سے بچ گئے تو آج کے بعد میرے سامنے مت آئیے گا۔"سنجیدگی سے کہتے ہوئے وہ ہاتھ دھونے چل دی جبکہ وہ گہری نگاہوں سے اس کو دیکھتے اپنی جگہ سے اٹھا اور بہت ا منا ن کے ساتھ کھڑکی کی جانب بڑھا۔
اس کو کھڑکی سے کودے دس سیکنڈز گزرے ہوں گے جب رات کی تاریکی میں یہ خوبصورت سا پیلس گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔
جبکہ دوسری جانب واشروم سے نکلتی زرشے کھلی کھڑکی سے آتی گولیوں کی خوفناک آواز سن کے اپنی جگہ ساکت رہ گئی اور یہ خیال ذہن میں آتے ہی کہ یہ گولیاں کس پہ برسی ہوں گی، اس کے حواس اس کا ساتھ چھوڑتے چلے گئے اور وہ لہراتی ہوئی وہیں دبیز قالین پہ گرتی چکی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسیع و عریض مگر خوبصورتی سے آراستہ ڈرا ئ روم میں رکھے بیش قیمت صوفوں میں سے ایک پہ شاہانہ انداز میں بیٹھے شیر افگن نے انتہائی ناگواری سے عنبرہ کے روتے ہوئے وجود کو دیکھا جو آج ایک بار پھر اس سے ملنے"عالم وِلا"آئی تھی جس تک رسائی بس چند مخصوص لوگوں کو ہی تھی۔
"تم ایسے کیسے کر سکتے ہو افگن؟ تم کل اس۔۔اس لڑکی کو مال بھی لے کے گئے اور آ۔۔آج اس کے ساتھ شادی بھی کر لو گے، جو حقوق میرے تھے وہ تم اس پہ لٹا رہے ہو۔"سسکتی ہوئی وہ تکلیف سے بولتی چلی گئی تو اس نے قدرے آگے کو جھکتے ہوئے ٹیبل پہ پڑا اپنا سگار کیس اٹھایا اور سگار نکال کے سلگانے لگا۔
"یہ بات جانتے ہوئے بھی یہ مجھے یوں شکوہ کرتے لوگ سخت ناپسند ہیں تم مسلسل تین دنوں سے یہی
کام کر رہی ہو۔" اس کی ناگوار آواز ابھری تو عنبرہ کے بہتے آنسو ٹھٹھر گئے اور اس نے افسوس بھری نگاہوں سے اس بے حس شخص کو دیکھا جو دلوں کے ساتھ کھیلنے کا بخوبی ماہر تھا۔
"لیکن افگن میں تمہاری منگیتر ہوں تو کیا میرا۔۔۔۔"وہ بول رہی تھی جب اس نے ہاتھ اٹھاتے ہوئے اس کی بات قطع کی۔
"تم میری منگیتر ہو تو میں نے کب اس بات سے انکاری کی ہے، جو ٹائم شادی کے لیے دیا تھا اسی ٹائم پہ تم سے شادی کروں گا۔"سپاٹ لہجہ اس کے دل پہ برچھیاں سا چلا گیا لیکن وہ لب بھینچتی چپ کر گئی کہ جانتی تھی کہ جتنا اس شخص کے سامنے بولے گی اتنی ہی اہمیت کھوتی چلی گئی۔
خاموش ہونٹوں مگر نفرت کے احساس سے ابلتے دماغ میں ژالے میر سے اس کی زندگی کی سب سے بڑی تمنا چھیننے کا بدلہ لینے کے لیے وہ پرعزم انداز میں بہت کچھ سوچنے لگی۔
"شام سات بجے ہال میں پہنچ آنا۔" اس کی سنجیدہ آواز پہ وہ خیالات کی یورش سے باہر نکلی اور اسے
نظر اٹھا کے دیکھا جو کوٹ کے بٹن کرتا ہوا ڈرا ئ روم سے باہر نکل رہا تھا جبکہ وہ اس کے الفاظ پہ بلبلاتی وہیں بیٹھی رہ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"تمہارا پلان پسند نہیں آیا مجھے پارٹنر، اس گھٹیا ٹرک کے علاوہ کچھ یونیک کرتے نا۔"سیاہ شرٹ کے اوپری بٹن کھولے وہ آرام دہ کرسی پہ نیم دراز حالت میں موبائل کان سے لگائے دوسری جانب موجود شخص کو سلگا گیا۔
"اگر تم سے میری بہت قیمتی جان نہ وابستہ ہوتی تو میں اس گھٹیا ٹرک کی بجائے میرے گھر کی حدود پار کرنے کے جرم میں عبرتناک سزا دیتا۔" اس کی خشونت بھری آواز پہ بھی اس کے چہرے سے مسکان کم نہ ہوئی بلکہ وہ بہت محظوظ انداز میں کان کی لو کھجاتا ہوا بولا۔
"تو کیا تمہیں ترس نہیں آئے گا اپنی' قیمتی جان 'پہ جس کے لیے میں یہ حدود پار کرتا ہوں۔" اس نے قیمتی جان پہ قدرے زور دیتے ہوئے کہا تو اس کی بات کا مطلب سمجھتے ہوئے اس کی پیشانی پہ بل پڑے۔
"یہ میرا تیری ذات پہ ترس ہی ہے جو تو زندہ گھوم رہا ہے۔"وہ بھڑک اٹھا۔
"شکریہ نہیں کہوں گا کیونکہ یہ ترس تم ہمیشہ میری ذات پہ کھانے والے ہو، اچھا ان باتوں کو چھوڑو سنا ہے کہ پارٹنر کسی اور کی بھی زندگی تباہ کرنے والے ہو؟" اس نے محظوظ کن انداز پہ اس کی گرفت موبائل پہ سخت ہوئی۔
"میری ذات میں دلچسپی لینا چھوڑ دو ورنہ ایسا نہ ہو کہ میں ترس کھانا چھوڑ دو۔"وحشت بھرے لہجے میں کہتے ہوئے اس نے کال بند کر کے موبائل پرے پھینکا جبکہ وہ موبائل ہاتھوں میں گھماتا ہولے ہولے کرسی ہلانے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔,۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
وہ کسلمندی سے لیٹے ہوئے آنے والے لمحات کے متعلق سوچ رہی تھی جو اس کی ساری کی ساری زندگی کو تلپٹ کر دینے والے تھے لیکن وہ چاہ کے ان لمحات کو روک نہیں سکتی تھی یا شاید روکنا چاہتی ہی نہیں تھی۔
"ژالے! تم اس شادی سے منع کیوں نہیں کر دیتی؟"
منتشا نے اس کا زرد چہرہ دیکھتے ہوئے کہا جسے ہر بار دیکھ کے انہیں تکلیف ہوتی تھی کیونکہ وہ تو رنگوں سے بھرپور کھلکھلاتی ہوئی لڑکی تھی۔
" کیا تمہیں لگتا ہے کہ میں نے منع نہیں کیا ہو گا لیکن اس شخص کے دماغی اسکریو شاید ڈھیلے ہیں جو اتنی چھوٹی سی بات کو زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا۔"
وہ بیزاری سے کہتی کروٹ بدل گئی۔
"پھر تم اس کو ساری سچائی بتا دو پھر شاید تمہیں یوں در در کی۔۔۔۔۔۔"وہ مدہم آواز میں بول رہی تھی
شنگ جب اس نے دری سے اس کی بات کاٹی۔
"وہ میرے عشق میں گوڈے گوڈے غرق نہیں ہوا کہ میں اس سے اپنے دکھ سکھ بانٹنے لگوں، میں اس کے لیے ماسوائے ایک ورکر کے کچھ نہیں ہوں۔"
سپاٹ لہجے میں کہتے ہوئے اس نے پلکیں موند لیں لیکن کچھ لمحے ہی گزرے ہوں گے کہ مسز جوزف تیزی سے دروازہ کھولتے ہوئے اندر داخل ہوئیں۔
""ژالے! نیچے شیر افگن کی گاڑی آئی ہے تمہیں لینے کے لیے۔"ان کی اطلاع پہ اس کا دل چند ثانیے تھم سا گیا لیکن پھر اپنے آپ کو سنبھالتی وہ اٹھی اور اپنے بال سمیٹنے لگی۔
"چلتی ہوں میں، آپ لوگ بھی ٹائم پہ ہال پہنچ جائیے گا۔" اس نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ جو لوگ اس کی زندگی کا کل اثاثہ تھے وہ یوں بیگانے انداز میں اس کی زندگی کے اہم موقع پہ شریک ہوں گے۔
لیکن اس نے تو یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ اس کی شادی اس طرح سے ہو گی مگر ہر بار ایسا تو نہیں ہوتا کہ جیسا سوچا جائے ویسا ہی ہو کہ انسان کی ہر تدبیر اوپر والے کی تدبیر کے سامنے کچھ نہیں ہوتی۔
اپنے دل کو بہت مضبوط کرتے ہوئے وہ ان کے گلے لگی اور ان سے مل کے اپنا بیگ سنبھالتی دروازہ پار کر گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
دھیمے قدموں سے چلتے ہوئے وہ ہاسٹل کے گیٹ کو پار کرتی سامنے کھڑی کار کی جانب بڑھی اور ڈرائیور کے دروازہ کھولنے سے قبل وہ دروازہ کھولتی پچھلی سیٹ پہ ڈھیر ہو گئی۔
"تم انسان ہو کہ مشین، اگر وقت سے پانچ دس منٹ اوپر نیچے ہو جاو گے تو کوئی قباحت نہ ہو گی۔"
سیٹ کی پشت پہ سر ٹکاتی وہ اپنی کرواہٹ ڈرائیور پہ
انڈیل یی بنا اس کا جواب سنے پلکیں موند گئی۔
"قباحت تو کچھ نہیں ہو گی لیکن اس کی زندگی کے دن کم ہو سکتے ہیں۔"پہلو سے آتی گھمبیر آواز اور نتھنوں سے ٹکراتی دلفریب خوشبو کے احساس سے اس نے فورا آنکھیں وا کرتے ہوئے اپنے پہلو میں دیکھا جہاں وہ اپنے معمول کے حلی سے ہٹ کے اس وقت نیوی بلیو کلر کے شلوار سوٹ میں ملبوس گہری نگاہوں سے اسے تک رہا تھا۔
اس کی گہری نگاہوں سے گھبراتی وہ فورا پلکیں جھکاتی نامحسوس انداز میں اپنی جگہ سے پرے کھسکی جبکہ وہ ابھی تلک اس کے زرد چہرے کو فوکس میں رکھے نجانے کیا تانے بانے بن رہا تھا۔
"طبیعت ٹھیک ہے تمہاری؟"اچانک اس کی انتہائی غیرمتوقع آواز گاڑی میں گونجی تو اس نے آنکھوں میں تحیر لیے اس کی جانب دیکھا تو اس کے چہرے پہ چھائے تاثرات کو سمجھتے ہوئے وہ اس کی جانب جھکا تو وہ ڈرائیور کی موجودگی کے باعث گڑبڑائی۔
"میں نہیں چاہتا کہ میری شادی والے دن میری فتنت مسز کی طبیعت خراب ہو یونو مسز کی ش کی کس قدر ضرورت ہوتی ہے۔"ایک ہاتھ اس کے پہلو پہ جمائے وہ ذومعنی انداز میں بولتا اس کے دل کو پتنگے لگا گیا جبکہ چہرہ اس کی اس قدر غیرمتوقع نزدیکی و بے باکی پہ بھاپ چھوڑنے لگا۔
"یہ شادی محض ایک صفحاتی ک۔۔۔"وہ اسے اس رشتے کی اصل حقیقت سے متعارف کروانے کو تھی جب اس نے اپنا خوبرو چہرہ اس کے چہرے کے مزید نزدیک لایا تو اس کا دل چاہا وہ یہیں شرم سے ڈوب مرے یا اس شخص کو مار دے جسے دوسرے شخص کی موجودگی کا احساس ہی نہیں تھا۔
"تم اپنے الفاظ کا گلا خود ہی گھونٹو گی یا میں انہیں اپنے انداز میں بند کرواوں۔"نرم لہجہ مگر آواز میں چھپی دھمکی پہ اس نے بنا اس کی بات کی ذومعنویت کو سمجھتے ہوئے اس کی جانب بھنا کے دیکھا لیکن اس سے قبل کے وہ کوئی جوابی کاروائی کرتی گاڑی ایک جھٹکے سے رکی تو وہ چونکی۔
"جاو اور شیرافگن کی ہونے کی تیاری اس کے شایانِ شان کر کے آو۔"جدید اور مہنگے ترین بیوٹی پارلر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس نے کہا تو نجانے کیوں اس کا پورا وجود کپکپا اٹھا لیکن وہ گہری سانس بھرتی اپنا بیگ سنبھالتی دروازہ کھولنے لگی تو اس نے عقب سے فورا اس کی کمر کے گرد بازو لپیٹا تو وہ جہاں کی تہاں رہ گئی جبکہ سانسیں اس کی اس گستاخی پہ رک رک کے چلنے لگیں۔
"تمہارے تیار ہونے کے بعد ڈرائیور تمہیں سیدھا ہال ہی لے آئے گا۔" اسے اطلاع دیتے ہوئے اس ھت ی نے ہلکا سا اسے خود میں چ تے ہوئے اپنی گرفت سے آزاد کیا تو وہ جلدی سے دروازہ کھول کے باہر نکلتی گہرے گہرے سانس لیتی اپنی منتشر دھڑکنوں کو اعتدال پہ لانے لگی۔
جبکہ وہ پراسرار انداز میں مسکراتا ہوا اسے پارلر میں داخل ہوتا دیکھ کے موبائل پہ ایک نمبر ڈائل کرنے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"زرشالے! تمہیں ایک مزے کی بات بتاوں؟"
سحرش نے پرجوش انداز میں کلاس میں داخل ہوتی زرشالے کا ہاتھ پکڑ کے اسے ایک سائیڈ پہ لے جاتے ہوئے کہا تو وہ اس کے انداز پہ حیران ہوتی اس کے ساتھ گھسیٹتی چلی گئی۔
"بات بتانے کے لیے مجھے دنیا کے کس کونے میں لے کے جانے کا ارادہ رکھتی ہو؟"اپنا بازو اس کی گرفت سے چھڑواتے ہوئے اس نے اسے چھیڑا تو وہ سر جھٹکتی اس کے نزدیک ہوئی۔
"یونو کل پروفیسر احمد نے کہا تھا کہ اسائنمنٹ کے لیے میں گروپس بناوں گا۔" اس نے خوامخواہ
ششنست ش پھیلانے کی کوشش کی۔
"ہاں تو کیا ہوا؟"وہ ابھی بھی اس کی پرجوش حالت کا سدِباب نہ سمجھ سکی تھی۔
"یونو بالاج مصطفیٰ کو کس کے گروپ میں ایڈ کر دیا ہے سر نے؟" اس کے سوال پہ اس کا دل اپنی لے بدلتا ایک لمحے کو رک رک کے دھڑکا لیکن وہ بنا کچھ بولے سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی۔
" اسی لڑکی کے گروپ میں جسے کچھ دن پہلے اس م نے بھرے چ عے میں تھپڑ مارا تھا۔" اس کے بالاخر بات مکمل کرنے پہ اس کے ہونٹ"اوہ"کے سے انداز میں گول ہوئے۔
"اب مزے کی بات یہ ہے کہ اس اتفاق پہ وہ لڑکی تو پھولے نہیں سما رہی لیکن پورے ڈیپارٹمنٹ کو بالاج کے ردعمل کا انتظار ہے۔"وہ بول رہی تھی جبکہ اس کے سامنے کھڑی زرشالے کا پورا دھیان اس وقت اس کے عقب میں دکھائی دیتے بالاج کی جانب تھا جو بہت تیز قدموں کے ساتھ ڈین کے آفس کی جانب بڑھ رہا تھا۔
"تم جس ردعمل کا انتظار کر رہی ہو وہ پورے ڈیپارٹمنٹ کو ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ بالاج مصطفی ڈین کے آفس میں جا چکا ہے۔"زرشالے نے اپنے مخصوص انداز میں اسے اطلاع دی اور بنا اس کا ردعمل دیکھے واپس کلاس کی جانب بڑھ گئی۔
اسے کلاس میں آ کے بیٹھے ہوئے کچھ ہی دیر گزری ہو گی جب اسے ڈین کی طرف سے پیغام ملا تو وہ کافی حیران ہوئی۔
"مجھے ڈین نے کیوں بلایا؟" اس نے حیرانگی سے ساتھ بیٹھی سحرش اور حائقہ کی جانب دیکھا جو خود بھی خاصی متحیر تھیں۔
"اب تم جاو گی تو پتہ چلے گا نا کہ کیوں بلایا۔"
سحرش کندھے اچکاتے ہوئے بولی تو وہ گہرا سانس بھرتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھی۔
وہ کلاس سے باہر نکلی تو حسبِ معمول بہت ہی نا محسوس انداز میں فرہاد اس کے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔
"فرہاد! مجھے ڈین کے آفس میں کیوں بلایا گیا ہے؟"
اس نے متفکر لہجے میں استفسار کیا۔
"معلوم نہیں میڈم"! اس نے حکم کے مطابق جواب دیا تو وہ منہ بناتی اپنے سر پہ اوڑھا بلیو سکارف ٹھیک کرتی آفس میں داخل ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
باوردی ڈرائیور کے ساتھ جب وہ اسلام آباد ٹکے ھیک مہنگے ترین بینکویٹ کے سامنے گاڑی رکنے پہ ھی تو نظر آتی جگمگاتی روشنیوں کو دیکھ کے نجانے کیوں اس کا دل بھر آیا۔
"کاش میری زندگی میں اتنے خلا نہ ہوتے تو آج میں اپنی زندگی کے اتنے بڑے دن پہ یوں اکیلی نہ ہوتی اور نہ ہی اپنا اتنا خاص دن اور آنے والی تمام زندگی یوں شرطوں پہ داو لگاتی۔"دل ہی دل میں رنجیدگی سے سوچتے ہوئے اس نے نم پلکیں جھپکاتے ہوئے اپنے سارے آنسو حلق میں اتارنے کی سعی کی۔
"مجھ جتنا بدنصیب انسان بھی ہو گا کہ جو یوں اس روپ میں اس قدر اکیلی ہو گی۔" اس کا دل دکھ اور کرب سے بھر آیا تھا کہ اس لمحے اسے اس شخص کی بے رخی پہ رونا آ رہا تھا جس نے منتشا یا مسز جوزف کو بھی اس کے ساتھ آنے نہیں دیا اور یوں اکیلے ڈرائیور کے ساتھ آنے کا حکم صادر کیا۔
وہ بڑی سی سیاہ چادر میں اپنے جگمگاتے وجود کو اس کی ہدایت کے مطابق چھپائے اپنے آنسو پیتی ہوئی آنے والی ساعتوں کے متعلق سوچ رہی تھی جب اچانک اس کی ذہنی رو بھٹکی۔
" کیا سر کے والدین نہیں ہیں؟ اگر ہیں تو کیا شادی میں شریک ہوں گے؟"اپنی جانب سے اس کی سوچوں کا رخ اس کی ذات کے متعلق ہو چکا اور اس کی سوچیں بے لگام ہوتی اونچی پروان اڑ رہی تھیں جب اچانک کھٹکے کی آواز پہ اس کی سوچوں کو بریک لگا۔
بے ساختہ سر اٹھا کے اس نے نووارد کو دیکھنے کی کوشش کی لیکن چہرے پہ پڑے بڑے سے گھونگھٹ کو دیکھ کے بہت بدمزہ ہوتی واپس گردن جھکا گئی، تبھی اسے دو ہاتھ اپنے کندھوں پہ محسوس ہوئے تو وہ بدکتی ہوئی فاصلے پہ ہوئی۔
"سر! یہ ہاتھ نہیں لگانے دے رہیں؟" اس کے کانوں میں سپاٹ سی نسوانی آواز گونجی تو لفظ' سر 'پہ اس کے تمام حواس الرٹ ہوئے۔
"ریلیکس ژالے"! دو لفظی حکمیہ لہجہ گونجا تو وہ ٹھنڈی پڑ گئی تب ان' سر 'کی چمچیوں نے اس کے گرد لپٹی چادر ہٹائی مگر جیسے ہی اس کی جیولری ٹھیک کرنے کو ہاتھ اس کے چہرے کی جانب بڑھائے تو نگاہ اس کے خوبصورت چہرے پہ پڑتے ہی وہ دونوں لڑکیاں مسمرائز ہو گئیں۔
"لکنگ سو بیوتتف ل"! ان میں سے ایک نے سرگوشیانہ انداز میں کہا لیکن پھر جلدی سے اس کی جیولری وغیرہ ایک بار پھر سے ٹھیک کرتے ہوئے باہر نکل گئیں تو وہ پیچ و تاب کھا کے رہ گئی جبکہ اس صدمے میں وہ سر پہ ٹکے اسی سیاہ چادر کے گھونگھٹ کو دوبارہ چہرے پہ گرانا بھول گئی جو وہ اسے دوبارہ اوڑھا چکی تھیں۔
"مجھے کس صدی میں اس شاہی سواری سے اترنے کا حکم ملے گا؟"دل ہی دل میں بڑبڑاتے ہوئے اس نے ہاتھ میں تھامے ث کی مدد سے دونوں ہاتھ رگڑنے چاہے تو اسی لمحے ایک مضبوط ہتھیلی اس کی نگاہوں کے سامنے آئی تو اس نے بے یقینی سے اس ہتھیلی کو دیکھا اور پھر اسی بے یقینی کی حالت میں اس نے گردن ہلکی سی اٹھا کہ ہتھیلی والے کو دیکھنا چاہا تو نگاہ ہلکا سا دروازے کی جانب جھکے خوبرو و ہینڈسم شیرافگن عالم سے ٹکرائی۔
سیاہ پینٹ کے ساتھ وائیٹ شرٹ کے ساتھ بلیک ویسٹ اور کوٹ پہنے، وہ بلیک ڈائمنڈ کے کف لنکس لگائے، بلیک چمکتے شوز پہنے وہ بالوں کو جیل کی مدد سے سیٹ کیے بہت سحر انگیز اور یونانی دیوتاوں کے حسن سے مالا مال اپنے فسوں میں باندھ رہا تھا۔
دونوں کی نگاہیں ایک دوسرے کی نگاہوں میں الجھتیں ہر شے سے بے نیاز ہو چکی تھیں۔
جبکہ دوسری جانب لڑکیوں سے ہمیشہ نظر بچا کے رکھنے والا شیرافگن عالم اس لمحے ژالے میر کی ایک نظر سے تسخیر ہو چکا تھا، سرمئی رنگ کا لہنگا جسے دیکھ کے ژالے میر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا وہ اس لمحے اس کے کومل وجود پہ سج کے گویا اپنی قسمت پہ نازاں ہو رہا تھا۔
خوبصورت لہنگے کے ساتھ میچنگ جیولری اور میک اپ سے اپنے چہرے کو سنوارے وہ اس لمحے توبہ شکن حالت میں اس کے سامنے موجود اس کے دل میں جذبات کا الاو بھڑکا گئی۔
"سر! سب اندر ویٹ کر رہے ہیں۔"نگاہوں کا یہ تصادم شاید یونہی برقرار رہتا اور ایک دوسرے سے نفرت کرنے والے دونوں نفوس اپنی نفرت کو بھلاتے ہوئے محبت کے جزیزے فتح کرنے نکل پڑتے، اچانک اس کے پرسنل ملازم کی ہچکچاتی آواز پہ جیسے ماحول پہ چھایا ہوا فسوں ایک چھناکے سے ٹوٹ گیا۔
ملازم کی آواز پہ ہوش میں آتی ژالے نے اس کی نگاہوں کا رنگ دوبارہ سے انہی سرد تاثرات میں ڈھلتے دیکھا تو بجھے ہوئے انداز میں اس کے ہاتھ پہ اپنی حنائی مگر نازک ہتھیلی رکھی جسے اس نے فورا ہلکا سا دباتے ہوئے اپنے گرفت میں لیا تو وہ اس کے بولتے ہوئے لمس پہ خود میں سمٹی۔
وہ اس کا ہاتھ پکڑے اسے بہت احتیاط سے گاڑی سے اترنے میں مدد کرنے لگا لیکن اس سب سے پہلے اس نے اس کے چہرے پہ سیاہ چادر کا پلو دوبارہ سے گرا دیا۔
پھر اسے ساتھ لیے جب وہ مین گیٹ پہ جانے کی بجائے ایک سائیڈ پہ ہوا تو وہ الجھی لیکن اس کی یہ الجھن تب رفع ہوئی جب وہاں اس نے ہاسٹل کی فیلوز کے ساتھ منتشا اور مسز جوزف کو دیکھا۔
ان سب کو دیکھ کے ایک گہرا سکون اس کے دل میں سرائیت کر گیا، اس لمحے اسے محسوس ہوا کہ اس کا من کہ آباد ہو گیا ہو جیسے۔
ان سب کے نزدیک آتے ہی افگن نے اس کا نازک ہاتھ دھیرے سے چھوڑا تو مسز جوزف اور
منتشا نے لپک کے اسے تھاما اور اندر برائیڈل روم کی جانب بڑھ گئیں۔
"یہ سب کیا ہے؟" اس نے اس مسٹری ڈرامے اور
اپنی ہائی ہیل سے اکتاتے ہوئے استفسار کیا تو منتشا نے اسے صوفے پہ بٹھاتے ہوئے چادر اس کے چہرے سے سرکائی۔
"تمہارے ہونے والے شوہر کا آرڈر ہے کہ نکاح کے بعد ہی تمہیں اندر ہال میں لے جایا جائے، ابھی نکاح کے لیے بینکویٹ کا لان ریڈی کیا گیا ہے۔"
نتش ا کی وضاحت پہ وہ بہت حیران ہوئی کہ وہ اس ساری تفصیل سے ناواقف تھی۔