Chapter 10: ایسے انکشاف کے بعد بیہوشی میں تو

"ایسے انکشاف کے بعد بیہوشی میں تو ہم پہ بہت مہربان ہیں آپ میڈم لیکن اب ہوش آنے پہ جو تباہی آپ لانے والی ہیں وہ نا تو بالاج مصطفی لا سکتا ہے نا شیر عالم۔"بڑبڑاتے ہوئے اس کے بیہوش وجود کو سنبھالتے ہوئے وہ بیک ڈور کی جانب بڑھا کہ لیب کالج کے بیک ایریے کی جانب تھی جہاں عام طور پہ سٹوڈینٹس کا رش نہ ہونے کے برابر تھا اسی لیے وہ کسی کی نظروں میں آئے بغیر اس کو لیے وہاں سے نکلتا چلا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"یہ تم کیوں مجھے قرض مانگنے والوں کی طرح گھور رہی ہو؟"ٹوسٹ کا پیس منہ میں رکھتے ہوئے اس

نے منہ پھلا کے اسے گھورتی منتشا کو مخاطب کیا جو اس کے اس انداز پہ مزید جل بھن اٹھی۔

"تمہیں اس بات سے کیا غرض، تم اپنا ناشتہ

ٹھونسو۔"کلشتے ہوئے اس نے اس کے سامنے پڑی ٹرے کی جانب اشارہ کیا جسے وہ آدھا خالی کر چکی تھی۔

"یہ بھی ٹھیک کہہ رہی ہو تم، تمہاری تو شکل ہی ہر صبح ایسی بنی ہوتی، میں خوامخواہ ناشتہ ٹھنڈا کروں۔"

آملیٹ کے پیس کرتی وہ مگن سے انداز میں بولی تو نتش ا کا دل چاہا کہ اس کے پاس پڑا چائے کا مگ وہ اس سرپھری کے سر پہ انڈیل دے لیکن مجبوری تھی کہ ایسے غصے امیر لوگ ہی کر سکتے تھے وہ لوگ اگر یہ کام کریں گے تو جرمانہ دینا پڑے گا۔

"تم جانتی ہو کہ کل تم نے کیا کیا ہے؟"آخر کار

ضبط کا یارا کھوتی منتشا اسے گھورتی ہوئی بولی تو ژالے نے الجھ کے اسے دیکھا اور پھر کان کی لو کھجاتی پرسوچ انداز میں چائے کے کپ کو دیکھنے لگی۔

"خدا کی قسم بہت سوچنے کے بعد مجھے اپنا ایسا کوئی خاص الخاص کارنامہ ذہن میں نہیں آیا جس کو میں یاد رکھوں۔"کچھ ثانیے کے بعد اس کی جانب سے ملنے والے جواب پہ منتشا کا دل چاہا اپنا ہی سر کسی دیوار سے مار لے۔

"تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا۔"دانت پیستے ہوئے اس نے اپنا چائے کا مگ اٹھایا جبکہ اس کے الفاظ پہ ژالے کا چمکتا ہوا چہرہ فورا ماند پڑا۔

"میرا واقعی اب کچھ نہیں ہو سکتا۔"پرمژدگی سے کہتے ہوئے اس نے چائے کا مگ واپس ٹرے میں رکھا اور بنا اس کی جانب دیکھتی اپنا بیگ اٹھا کے باہر نکل گئی جبکہ اس کے الفاظ میں چھپے درد کو محسوس کرتی نتش ا نم آنکھوں کے ساتھ اسی جگہ کو دیکھنے لگی جہاں کچھ لمحے قبل وہ بیٹھی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فق چہرے اور سوجی آنکھوں کے ساتھ وہ یوں فرش پہ بیٹھی تھی گویا کہ سب کچھ لٹا چکی ہو۔

اور شاید وہ سب کچھ لٹا ہی چکی تھی کہ ایک شخص کی امانت ہوتے ہوئے کیسے اس قدر بے بس ہو گئی کہ ایک انجان شخص کے سینے سے لگتی اپنی غم سلط کرنے کی کوشش کرنے لگ گئی۔

یہ سوچ اس کے رونگٹے کھڑے کرنے کو کافی تھی کہ اگر اس شخص کو کال نہ آتی اور وہ اسے خود سے دور نہ جھٹکتا تو وہ زندگی بھر کیسے خود سے نظریں ملا سکتی تھی لیکن ابھی بھی جو کچھ ہو چکا تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا یہی سب سوچتی وہ پرعزم انداز میں اپنی جگہ سے اٹھی اور تکیہ کے پاس پڑا اپنا موبائل اٹھایا۔

"السلام علیکم"! دوسری جانب سے آتی بھاری گھمبیر آواز پہ بے ساختہ اس کی پلکیں بھیگ گئیں۔

"وعلیکم السلام! لالہ مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔"

بنا کوئی تمہید باندھے وہ لہجے کی لڑکھڑاہٹ پہ قابو رکھے سپاٹ لہجے میں بولی تو دوسری جانب وہ چونک اٹھا۔

"کہیں؟" اس نے اجازت دی تو وہ گہری سانس بھرتی ہمت مجتمع کرنے لگی۔

"لالہ اس شخص سے میرا جو رشتہ جڑا ہے اس کے گواہ صرف اور صرف آپ ہیں اور اس کی گمشدگی کے بھی لیکن اب یہ سب میری برداشت سے بہت بڑھ گیا ہے، جس طرح سے اچانک آپ پہلے اسے میری زندگی میں لے آئے تھے یہی احسان مجھ پہ دوبارہ کر دیں۔"اچانک آنسووں کے ریلے کے باعث اس کی آواز بھرا گئی تو وہ لحظہ بھر کو چپ رہ گئی جبکہ وہ دم سادھے اس کی بات سنتا اس کے مزید بولنے کا منتظر تھا۔

" اس سے پہلے میں سب کچھ کھو دوں اور آپ سمیت وہ بھی مجھے ڈھونڈتا پھرے اسے کہیں سے ڈھونڈ لائیں پلیز لالہ۔"ملتجی لہجے میں کہتی وہ اس کی کوئی بھی بات سنے بغیر کال کاٹ گئی تو آنکھوں سے آنسو بے اختیار ہونے لگے۔

جب کچھ دیر رونے کے بعد دل کا بوجھ ہلکا ہوا تو وہ آنکھیں پونچھتی ہاسپٹل جانے کے لیے تیار ہونے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔

سلیب پہ مگ رکھے وہ کافی پھینٹتا ہوا ساتھ دھیرے دھیرے گنگنا رہا تھا جبکہ چہرے پہ چھائی دلکش مسکان صاف ظاہر کر رہی تھی کہ طبیعت خاصی ہلکی ہے۔

کافی بنانے کے بعد ایک سراہتی نگاہ مگ پہ ڈالتے ہوئے اس نے مگ کو تھامنا چاہا ہی تھا جب کسی نے شنگ دری سے اس کا دایاں بازو جھکڑتے ہوئے سلیب کی جانب دھکا دیا اور ایک زوردار پنچ اس کی ناک پہ رسید کیا تو اس اچانک افتاد پہ وہ بے ساختہ کراہ اٹھا۔

"میں نے تمہیں اپنے فلیٹ پہ آنے کی اجازت دی تھی، یہ نہیں کہا تھا کہ تم اپنی ازلی غنڈہ گردی یہاں دکھاوں۔"ناک سے بہتی خون کی لکیر کو انگلی سے چھوتے ہوئے وہ افسوس سے کہنے لگا تو اس نے اسی اثنا میں دوسرا مکا بھی اس کے جبڑے پہ دے مارا۔

"میں نے بھی تجھے اپنے گھر جانے کی اجازت دی تھی یہ نہیں کہا تھا کہ تو میری بہن کو ہراس کرے۔"وہ اس سے دوگنی آواز میں غرایا تو اس کے گلے کی گلٹی بے ساختہ ابھر کے معدوم ہوئی۔

اس نے ایک نظر اس کے بسبے ہوئے چہرے پہ ڈالتے ہوئے اپنے چہرے پہ ہاتھ پھیرنا چاہا جب اس نے اسی انداز میں اس کا گریبان جھکڑتے ہوئے اپنے نزدیک کیا تو وہ اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگا۔

" کیا کہا ہے تم نے میری بہن کو؟" اس کی وحشت زدہ آواز پہ اس کی پیشانی پہ بل پڑے۔

"تمہاری بہن میری بیوی ہے۔"وہ ناگوار لہجے میں بولتا اپنا گریبان چھڑوانے لگا لیکن اس نے گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے اپنی سرد نگاہیں اس کی آنکھوں میں گاڑھیں۔

"یہ مت بھولو کہ وہ بالاج مصطفیٰ کی بیوی ہے، بلیک ایگل سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔" اس کی سرد آواز میں چھپی ایک خوفناک سی وارننگ پہ وہ اس کا چہرہ دیکھتا کچھ بولنے کی سعی میں تھا جب اس نے ترش انداز میں اس کی بات قطع کی۔

"اور بالاج مصطفیٰ اپنی بیوی سے اسی ہفتے ملنے والا ہے۔"ایک خاص قسم کی تنبیہی نگاہ اس پہ ڈالتے ہوئے اس نے اپنے الفاظ پہ زور دیا تو وہ دایاں ہاتھ اپنے بالوں میں پھیر کے رہ گیا۔

جبکہ وہ اب کسی حد تک اپنا غصہ نکالنے کے بعد اس کا گریبان چھوڑتا واپسی کے لیے پلٹا جب اس نے شوخی سے اس کو پکارا۔

یست نت "سالے صاحب! کافی ن گے؟"اپنے بگڑے حلی کو قطعاً نظرانداز کیے وہ پھر سے اس سے پنگا لینے کو تیار کھڑا تھا جو اس کے الفاظ پہ سلگتا ہوا مڑا اور ایک نظر سلیب پہ رکھے کافی کے مگ کو دیکھا اور پھر تیزی سے واپس پلٹتے ہوئے مگ اٹھایا اور اس کے سوچنے سمجھنے سے قبل کولڈ کافی اس پہ انڈیل دی اور خود یہ جا وہ جا۔

"کمینہ"! اپنی مضحکہ خیز حالت پہ ایک نظر ڈالتا وہ خارجی دروازے کو کینہ توز نگاہوں سے دیکھتا واشروم کی جانب بڑھ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

"آج تو آفس میں اس قدر شانتی اور سکون چھایا ہوا ہے جیسے وہ ہٹلر کمینہ آج اپنے سبز قدموں کے ساتھ کہیں اور گیا ہو۔"آفس کے پرسکون اور کسی قدر ساکت سے ماحول کو باریک بینی سے آبزرو کرتی وہ اپنے کیبن میں داخل ہوتے ہوئے حسب ِ عادت بلند آواز میں بڑبڑائی۔

"تمہیں یہ جان کے ہارٹ اٹیک آ سکتا ہے کہ وہ ہٹلر کمینہ اپنے سبز قدموں کے ساتھ کہیں اور جانے کی بجائے تمہارے کیبن میں موجود ہے۔"غیر متوقع مگر سرد و سپاٹ وحشت زدہ بھاری آواز سن کے اپنے دھیان میں اندر داخل ہوتی ژالے کو اپنے پیروں تلے سے زمین کھسکتی محسوس ہوئی۔

وہ اس کے ٹیبل پہ دونوں پاوں رکھے اطمینان سے کرسی پہ بیٹھا اسے ہولے ہولے جھلاتا بہت موڈ میں لگ رہا تھا۔

" کیا ہوا؟ مجھے تو لگا تھا کہ تمہیں صدمے سے ہارٹ اٹیک آ جائے گا لیکن مجھے لگتا ہے کہ تمہیں خوشی سے سکتہ ہو گیا ہے؟" اس کی خاموشی اور حیرت سے پھیلی آنکھوں پہ گہری چوٹ کرتا وہ طنزیہ لہجے میں بولا تو وہ گڑبڑائی ہوئی ہوش میں آئی۔

"گڈ مارننگ سر"! دل ہی دل میں اسے کوستی وہ چہرے پہ پروفیشنل مسکان سجائے بولی تو اس نے ہولے سے سر خم کرتے ہوئے اس کی وش گویا قبول کی۔

"یہ آج اتنے موڈ میں کیوں ہے؟ سڑے ہوئے چہرے پہ مسکراہٹ اور اتنا پرسکون انداز؟"دل ہی دل میں سوچتے ہوئے اس نے کندھے پہ لٹکایا ہوا بیگ کڑھتے ہوئے کرسی پہ رکھا اور فائلز میز پہ رکھ کے دوبارہ اسی طرح سیدھی کھڑی ہو گئی۔

"سر کوئی کام تھا آپ کو؟"جب وہ اسی غیر مہذبانہ انداز میں بدستور اس کی کرسی پہ بیٹھا رہا تو وہ مصنوعی سے انداز میں مسکراتی ہوئی اس سے گویا ہوئی تو اس نے جواباً سر اثبات میں ہلایا تو وہ جل اٹھی لیکن ہائے رے یہ پروفیشنلزم۔

"اگر کوئی کام تھا تو آپ مجھے آفس بلا لیتے۔"وہ پروفیشنل سے انداز میں گویا ہوئی تو اس نے واضح محسوس کیا کہ اس کی بات سن کے اس کی آنکھوں کی چمک بڑھ گئی تھی۔

"تمہارے ایسے محبوب بیویوں والے جملے میرے دل کو بہت بھاتے ہیں۔"اپنی بات کے جواب میں اس کی قطعاً غیر متوقع و بے مقصد بات سن کے اس کے حواس جھنجھنا اٹھے۔

" کیا مطلب ہے آپ کا؟" اس کے دماغ میں فورا خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔

" کیا ہی بہتر ہو گا کہ تم سارے مطلب یہاں میرے نزدیک آ کے پوچھو تو۔" اس کے نرم مگر عجیب سا تاثر لیے الفاظ پہ اس کا دماغ بھک سے اڑا۔

اب کی بار اس نے الجھ کے اس کی جانب بغور دیکھا، کچھ تھا جو اس کے دل و دماغ میں کھٹکا کہ آج اس کے انداز نارمل دنوں سے بہت ہٹ کے تھے۔

"جی؟" اس نے دوبارہ ہونقانہ انداز میں دہرا کے پوچھا کہ آیا جو اس نے سنا وہی اس نے کہا تھا یا اسے سننے میں غلطی لگی تھی۔

"یہاں آو۔"جوابا اس کے حکمیہ انداز پہ اس نے آنکھیں پھاڑ کے اسے دیکھا جو ہنوز اسی انداز میں براجمان اس کی جانب عجیب سے انداز میں دیکھ رہا تھا۔

"آپ نے جو بات کرنی ہے وہ آپ یہاں ہی بتا دیں۔"اب کی بار اس نے بھی اپنا مخصوص دو ٹوک انداز اپنایا تو اس نے واضح محسوس کیا کہ سامنے بیٹھے شخص کی پیشانی پہ فورا بل پڑے تھے لیکن کل کی اس شخص کی درندگی کے بعد وہ اسے آج کم از کم ایسا کوئی موقع نہیں دینا چاہتی تھی۔

"تم بھول رہی ہو کہ میں تمہارا باس ہوں۔" اس کا لہجہ اب کی بار ایک عجیب سا سرد تاثر لیے ہوئے تھا۔

"تو باس کب سے سیکٹریز کو آغوش میں بٹھا کے

بر ی دینے لگے؟"ہمیشہ کی طرح جب وہ بولنے پہ آئی تو سوچے سمجھے بغیر بول گئی جبکہ اس کے الفاظ پہ اس کے ہونٹوں پہ ایک تمسخرانہ سی مسکان پھیل گئی۔

"باسز سیکٹریز کو آغوش میں بٹھا کے ہی بر ی دیتے۔" اس کے جتانے والے انداز پہ ژالے کو اپنی پیشانی جلتی ہوئی محسوس ہوئی جبکہ اس کے الفاظ پہ دھڑکنوں کا زیروبم بھی فورا بدلا۔

"بہرحال، اگر تم سیکرٹری بن کے یہاں نہیں آ سکتی تو بیوی بن کے یہاں تک آ جاو۔" اس کے بھاری لہجے میں ایک عجیب سی آنچ تھی جسے محسوس کر کے ہ ی ژالے کی نرم ھنل و ں میں ہلکا سا پسینہ پھوٹ پڑا۔

تبھی وہ اپنی کیفیت اس پہ ظاہر کیے بنا اپنا بیگ اٹھاتی واپس پلٹی۔

"آج شاید آپ اسی روم میں کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے میں باہر چلی جاتی ہوں۔"سنجیدگی سے کہتے ہوئے اس نے قدم آگے بڑھانے چاہے۔

"اگر تم نے یہاں سے ایک بھی قدم آگے بڑھایا یا تم یہاں سے باہر نکلی تو سب کے سامنے اٹھا کے واپس اسی روم میں لانے کی بجائے اپنے روم میں لے جانے میں بالکل دقت محسوس نہیں کروں گا۔"

دھمکی آمیز لہجے میں کہے جانے والے الفاظ پہ وہ بری طرح سے چڑی۔

"آپ چاہتے کیا ہیں مجھ سے، آفس میں ہیں نا تو کروائیں آفس والا کام اور جہاں تک یہ بیوی شوہر والا ڈرامہ ہے اس کی کیا حقیقت ہے وہ آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں اور مجھے بہت اچھی سے جتا بھی چکے ہیں اس لیے یہ سب میرے سامنے تو بالکل نہ دہرایا کریں اور اگر آپ آفس میں آفس والا ماحول نہیں دے سکتے تو کائنڈلی مجھے فارغ کر دیں۔"

سنجیدگی سے اس کی جانب پلٹتی وہ بنا کسی خوف و خطر کے مضبوط لہجے میں بولتی چلی گئی جبکہ اس کی بات سنتے افگن کے چہرے سے اندازہ لگانا مشکل تھا کہ اس پہ یہ الفاظ کس طرح سے اثرانداز ہو رہے تھے۔

"بہت اچھا بولتی ہو تم لیکن افسوس کہ تمہارا ایک ایک لفظ مجھ پہ بے اثر رہا ہے۔"بے حسی سے کہتے ہوئے وہ کرسی سے اٹھا اور مضبوط قدم اٹھاتا ہوا اس کی جانب بڑھنے لگا تو اس کے اٹھتے قدموں کے ساتھ اس کی دھڑکنوں کی آواز بھی بڑھتی چلی گئی۔

"یہ جو ڈرامہ ہوا ہے، تمہیں اس کو پروڈیوس کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا نا کہ یہ ڈرامہ کس نہج کو جائے گا، اب جب ڈرامہ ڈائریکٹ ہو چکا ہے تو بس اس پہ روز ایکٹ کرو۔"سپاٹ لہجے میں بولتے ہوئے وہ اس کے بہت قریب آ کے رکا اور اچانک اس کا بازو پکڑ کے اسے گھمایا تو اس کی بات سمجھنے کی کوشش کرتی ژالے اس اچانک افتاد پہ گھوم کے اس کے کشادہ سینے سے جا ٹکرائی تو پشت پی اس کے مضبوط سینے کا لمس محسوس کرتی وہ فورا پھڑپھڑائی لیکن اس کے مضبوط ہاتھوں کی گرفت کے باعث وہ خود کو چھڑوا نہ سکی۔

"آپ مجھے یوں ہراس نہیں کر سکتے۔" اس کے ہونٹوں کا لمس کان کی لو پہ محسوس کرتی وہ دبا دبا سا چلائی۔

"اونہوں، میں تمہیں یوں نہیں بلکہ ہر طرح سے ہراس کر سکتا ہوں۔" اس کی بے بسی پہ محظوظ ہوتا وہ بازووں کو اور بھینچتا اس کی چیخ نکال گیا لیکن مزاحمت کرتی ژالے میر نہیں جانتی تھی کہ اس کا ایسا بے بس روپ اسے کس قدر تسکین دے رہا تھا۔

"انتہائی بے حس اور بدتمیز انسان ہیں آپ۔" اس کی گرفت میں بری طرح کسمشا تی وہ ضبط کھوتی چلائی تو اس کی آنکھوں میں چھایا تاثر فورا تبدیل ہوا۔

اس کے الفاظ کی آگ سے جھلستا وہ اس کے نرم بال اپنے بائیں ہاتھ کی گرفت میں لیتا اس کے چہرے کو ہلکا سا اوپر کو اٹھنے پہ مجبور کر گیا۔

"محبوب شوہر نہیں ہوں تمہارا جو تمہاری ایسی فضول بکواس کو خاموشی سے سنوں گا، یہ جو ڈرامہ ہے نا اسے ایکٹ کرو اور ان تیس دنوں میں میری ذات پہ جشن منانے کی تیاری کرو پھر اکتیسواں دن میرا ہو گا۔" اس کی اوپر کو اٹھی ہوئی گردن کو اپنے سلگتے لمس سے مہکاتا وہ سرد انداز میں بولا تو اس کی ریڑھ کی ہڈی تک سنسنا اٹھی۔

"شادی کیوں کی ہے آپ نے مجھ سے؟" اس کے اس عجیب و غریب رویے کی وجہ سے بار بار ذہن میں آتے سوال کو وہ ہونٹوں پہ لانے سے نہ روک سکی لیکن جوابا اس کا ردعمل دیکھ کے وہ لرز اٹھی۔

اس کا سوال سن کے اس کی گردن کو نرمی سے چھوتے ہوئے اس کے لمس میں اس قدر شدت در آئی کہ وہ اس کی گرفت میں کانپنے لگی۔

"پہلی دفعہ عقل مندانہ سوال پوچھا ہے تم نے۔"

موبائل کی رنگ ٹیون پہ وہ لمحہ بھر کو رکا مگر جیب سے موبائل نکال کے جیسے ہی اس نے سکرین پہ نظر ڈالی تو اس کے تاثرات بہت سرعت سے تبدیل ہوئے۔

"لیکن اس کا جواب تمہیں ابھی نہیں دوں گا بلکہ آج کسی اور کے ہوش ٹھکانے لگا لوں پھر کل تمہاری باری آئے گی۔"موبائل جیب میں رکھتا وہ گھما کے اسے اپنے سامنے کرتا اس کے دائیں رخسار پہ جھکا تو ژالے نے بے ساختہ اپنے ہاتھ کا پنچ اس کے پیٹ میں دے مارا جس کے باعث وہ مارے حیرت کے دو قدم پیچھے ہٹا تو اس نے تیزی سے فاصلہ بڑھایا۔

"مجھے اتنا کمزور سمجھنے کی کوشش ہرگز نہیں کریں، آج کے بعد اگر آفس میں آفیشل کام نہ ہوا تو مجھے

آفس میں بلانے کی زخ نہ کیجیے گا۔"سنجیدگی سے کہتے ہوئے وہ اس کے روکنے سے قبل اپنے ہی کیبن سے باہر نکلنے لگی جب اس نے تیزی سے لپک کے اس کا بازو کھینچا تو وہ لہراتی ہوئی واپس اس کے سینے سے جا ٹکرائی۔

"تمہارا کل والا ہی جرم بہت سنگین ہے اور آج تم نے ایک اور جرم اپنے کھاتے میں لکھوا لیا ہے اس لیے سزا کے لیے تیار رہنا۔"وحشت زدہ انداز میں کہتا وہ اس کے رخسار پہ جھکا اور پوری شدت سے اپنے لمس سے اس کے رخسار کو سرخ کرتا وہ اسے ایک جھٹکے سے پیچھے کرتا خود باہر کی جانب بڑھا جبکہ وہ سرخ چہرے اور غصیلی نگاہوں سے اس کی پشت دیکھتی اپنی دھڑکنیں نارمل کرنے کی سعی کرنے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وسیع و عریض پورچ میں سیاہ کرولا کھڑی کرتے ہی وہ بہت تیزی سے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے باہر نکلا تو چہرے پہ چھائے سپاٹ تاثرات دور سے دیکھنے والوں کو ہی محسوس ہو رہے تھے۔

تیز مگر مضبوط قدموں کے ساتھ چلتے ہوئے وہ اندر کی جانب بڑھ رہا تھا جب داخلی دروازے کے باہر کھڑے گارڈ نے اسے روکنے کی غلطی کی تو غیض و غضب کا شکار وہ اپنے الٹے ہاتھ کا جھانپڑ اس کے چہرے پہ مارتا نیچے گرنے پہ مجبور کر گیا۔

"آج کے بعد میرے گریبان کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہ کرنا۔"غراتے ہوئے وہ اپنے سیاہ کوٹ سے نادیدہ گرد جھاڑتے ہوئے بولا اور وہاں موجود باقی گارڈز کو نظر انداز کرتا ہوا آگے کی جانب بڑھا جب پیچھے سے بہت سارے گارڈز اس کے سامنے آ کے کھڑے ہوئے تو اس کے چہرے پہ استہزائیہ مسکان سی پھیل گئی کہ یہ شاید گارڈز نئے آئے تھے جو اس سے الجھنے کی غلطی کر رہے تھے۔

"میرے اندر جو اشتعال ہے اسے اپنے باس کے لیے بچا رہنے دو اس لیے میرے سامنے سے ہٹ جاو۔"اکھڑ لہجے میں بولتے ہوئے وہ آگے بڑھا اسی لیے لمحے سامنے سے آتے ایک ملازم نے گارڈز کو وہاں سے ہٹنے کو کہا اور اسے اندر آنے کا اشارہ کیا۔

"یہ سر کے بیٹے ہیں۔"ملازم نے گارڈز کو مطلع کرنا چاہا جب وہ پلٹ کے وحشت زدہ انداز میں بولا۔

"میرا اس شخص سے کوئی رشتہ نہیں ہے اس لیے اپنی انرجی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"بے مروت و بے لچک انداز میں کہتا وہ اندر بڑھا جب اس کی نگاہ بیش قیمت صوفے پہ بیٹھے شخص سے ٹکرائی جو اطی منا ن سے بیٹھے سگار سلگا رہے تھے۔

"کال کرنے کی زخ کیوں کی آپ نے؟"بنا کسی سوال جواب یا خیر سگالی جملوں کے تبادلوں کے وہ ڈائریکٹ بولا تو وہ سگار بجھاتے اپنی جگہ سے اٹھے۔

"ملنا چاہتا تھا تم سے میں۔"ان کے لہجے میں ایک سکون پنہاں تھا جو اس کے اندر تک کو جلا گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.