Chapter 11: ہمیشہ اپنی چاہت کا خیال نہ کیا

"ہمیشہ اپنی چاہت کا خیال نہ کیا کریں بلکہ یہ بھی سوچا کریں کہ یہ ملنا کسی اور کے لیے کس قدر شرمندگی و تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔"قطعی بے مروت و خشک انداز میں بولتا وہ دونوں ہاتھ پشت پہ باندھ گیا۔

"باپ ہوں میں تمہارا، تم سے ملنا میرا حق ہے۔"

انہوں نے اس کے انداز کو بمشکل ہضم کرتے ہوئے کہا تو اس کے چہرے پہ ناگواری سی پھیل گئی۔

"یہ حوالہ میرے لیے کبھی بھی قابلِ فخر نہیں رہا۔"

اس کے الفاظ ایک طمانچے کی صورت میں انہیں اپنے چہرے پہ لگتے محسوس ہوئے تو ان کے چہرے کی رنگت فورا متغیر ہوئی۔

"اتنا اوپر کو مت اڑو، یہ مت بھولو کہ اس حوالے کے بغیر تمہاری کوئی زندگی نہیں ہے۔"وہ ایک دم سے ضبط کھوتے ہوئے چلائے تو اس نے سلگتی نگاہوں سے انہیں دیکھا۔

"میری زندگی نواز عالم کے حوالے کے بغیر بہتر طریقے سے گزر سکتی ہے، مجھے اپنی پہچان بنانے کے لیے کم از کم آپ کے نام کی ضرورت نہیں ہے، میرے لیے یہی کافی ہے کہ لوگ مجھے"شیرافگن عالم"کے نام سے جانتے ہیں۔"برفیلے لہجے میں بولتا وہ انہیں جھلسا سا گیا، انہیں شدت سے احساس ہوا کہ اس تک کچھ ایسا ضرور پہنچ چکا ہے جو نہیں پہنچنا چاہیے تھا۔

"اگر شیرافگن عالم کی واقعی اتنی جان پہچان ہے تو وہ سالوں سے غائب اپنی بہن کو کیوں نہیں ڈھونڈ رہا۔"انہوں نے بالآخر اپنی مرضی کا موضوع شروع کیا تو اس کے بدن میں انگارے سے دوڑنے لگے۔

"میری بہن کا نام بھی مت لیجیے گا آپ اور جہاں تک بات ہے آپ کی دوسری ڈیمانڈ کی تو وہ میں ہرگز پوری نہیں کروں گا، آپ کی بات کے بہت سال آپ کو خوش کیا ہے اب کچھ سال افگن عالم کو خوش کرنے میں گزارنے ہیں۔"وہ اسی انداز میں انہیں بہت کچھ باور کرواتے ہوئے پلٹا تو ذہین نگاہیں ایک پل کو چاروں میں کونوں میں سرعت سے گھومیں اور فورا جھکا لیں۔

"میری ڈیمانڈ پوری کرنے سے انکاری ہونے سے قبل یہ مت بھولو کہ تمہاری ایک عدد بیوی بھی ہے۔"ان کے مطمئن لہجے میں چھپی دھمکی محسوس کر کے وہ ایک جھٹکے سے واپس پلٹا اور ان کے سامنے جا کے رکا تو وہ ایک پل کو سٹپٹا سے گئے۔

"آج کے بعد میری بیوی کا نام لے کے مجھے بلیک میل کرنے کا گھٹیا کام کرنے کا سوچ ت ے گا بھی مت ورنہ میں اس نام نہاد رشتے کو بھی فراموش کر دوں گا۔"اپنی وحشت سے بھرپور آنکھیں ان کی شاطر نگاہوں میں گاڑھتا وہ خوفزدہ لہجے میں بولا تو انہوں نے الجھ کے اسے دیکھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق تو یہ بس کاغذی شادی تھی اس کے باوجود ایسی دیوانگی؟

"آپ کا ہر جائز اور ناجائز کام کیا ہے میں نے لیکن اس بار مجھ سے کوئی گیم کھیلنے کی کوشش بھی مت کیجیے گا۔"انہیں اچھے سے وارن کر کے وہ اپنے اندر لگی آگ ان میں منتقل کرتا اسی انداز میں واپس چلا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

"فرہاد! بالاج کدھر ہے؟"ہوش میں آنے کے بعد جب اسے ہوش کھونے سے قبل اس کے کہے الفاظ یاد آئے تو اس کے دل و دماغ میں کھدبدی سی ہونے لگی کہ آیا سچ میں اس نے ایسا کچھ کہا تھا یا فقط اس کا وہم ہے یہ؟

تبھی ہوش میں آتے ہی وہ فورا اس کی متلاشی ہوئی جو اسے ہوش میں لانے کے بعد سے ہی نجانے کہاں غائب ہو چکا تھا۔

"نہیں معلوم میڈم"! فرہاد نے نظریں جھکائے جھوٹ بولا تو اس کے چہرے پہ مایوسی سی چھا گئی لیکن وہ سر جھٹکتی ہوئی اس فیز سے نکلی اور چکراتے سر کو تھامتی وہ فرہاد کے ساتھ گھر جانے کے لیے اٹھی ہی تھی کہ اسے سامنے سے وہ آتا دکھائی دیا تو اچانک دھڑکنوں کی بدلتی لے پہ وہ جی بھر کے حیران بھی نہ ہوئی تھی کہ وہ قریب آن پہنچا تھا۔

وہ اس کے بے حد قریب آ کے ٹھہرا تو اس کی آنکھوں میں دیکھتی زرشالے کو پوری دنیا اس کی آنکھوں میں سمٹتی محسوس ہوئی۔

وہ بھول چکی تھی کہ اس کے پاس کون کھڑا ہے؟ وہ بھول چکی تھی کہ وہ کہاں کھڑی ہے؟ وہ آس پاس کھڑے افراد کو بھول چکی تھی؟ اور تو اور وہ یہ بات فراموش کر گئی کہ وہ' بہن 'کس کی ہے؟

ان باتوں سے بالاتر وہ اس وقت فقط سامنے کھڑے شخص کی خوبصورت بولتی آنکھوں کی گہرائیوں میں ڈوب چکی تھی اور شاید یہ طلسم یونہی طاری رہتا جو وہ اسے مخاطب نہ کرتا۔

" کیسی ہیں آپ؟"بھاری لہجے میں پوچھے گئے استفسار پہ وہ جیسے ہوش میں آئی اور ایک جھرجھری سی لیتی وہ گردن دائیں بائیں گھماتی لاشعوری طور پہ ایک ہاتھ چہرے پہ پھیرتی دو قدم اس سے دور ہٹی۔

اس کے ذہن میں اس لمحے اس کے کہے الفاظ گھومے تو اس نے بغور اس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے اس کے الفاظ کی سچائی مانپنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا سوال ترک کر دیا۔

جبکہ اب کی بار اس کی اپنے چہرے کی جانب اٹھتی بے خود نگاہوں کو محسوس کر کے بالاج کو خود پہ سے قابو ختم ہوتا محسوس ہوا تو وہ ایک نظر دانستہ لاپرواہی جتاتے فرہاد کو دیکھ کے اس کی جانب متوجہ ہوا۔

"اگر کچھ لمحے مزید مجھے اس طرح سے دیکھا تو جائز و ناجائز ہر طرح کے چکر کو فراموش کر بیٹھوں گا۔"

اس کے ذومعنی مگر بے باک لہجے پہ اس کے پورے وجود کو جیسے جھٹکا لگا اور وہ ہوش میں آتی بری طرح سے گڑبڑائی۔

"فضول باتیں نہیں کریں۔"وہ ہلکے سرخ پڑتے چہرے کے ساتھ لہجے کو لڑکھڑاہٹ سے باز رکھنے کی سعی کرتی بولی اور ساتھ ہی فرہاد کو آگے بڑھنے کا اشارہ کرتی وہ بھی ایک قدم آگے بڑھی جب وہ دوبارہ سے اس کے سامنے آیا تو اس کے اچانک سامنے آنے پہ اس کی دھڑکنوں نے فورا لے بدلی۔

"میں فضول باتیں نہیں بولتا بلکہ میں وہ باتیں کرتا ہوں جن کا وجود ہو یا جو میرے وجود کے حصے (دل )سے نکلی ہوں۔"وہ اپنی ابھی کی کہی اور کچھ لمحے کہی گئی باتوں کے پسِ منظر کو واضح کرنے کے لیے بولا تو اب کی بار زرشالے کی شکل دیکھ کے فرہاد اس کی جانب بڑھا۔

"آپ میڈم کے کلاس فیلو ہیں اس لیے آپ کا لحاظ کر رہا ہوں لیکن آج کے بعد میڈم کے آس پاس نظر آئے تو کسی کو بھی نظر آنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔" اس کے بالکل سامنے آ کے رکتا وہ اپنے مخصوص سرد انداز میں بولا تو بالاج کے اندر بھابسب سے جل اٹھے۔

جبکہ بات کو بڑھتے دیکھ کے زرشالے فرہاد کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے اسے شانت رہنے کا اشارہ دیتی آگے بڑھی تو فرہاد کے کندھے پہ رکھے اس کے ہاتھ کو دیکھ کے جو آگ اس کے اندر لگی اسے بجھانے کو وہ زرشالے کے آگے بڑھتے ہی ایک زوردار مکا فرہاد کے پہلو میں مار چکا تھا۔

"میڈم کے چمچے اگر تو مجھے اپنی میڈم سے پندرہ فٹ سے کم کی دوری پہ نظر آیا نا تو تجھے تیرے اس سائیکو سر سمیت کسی دوسری دنیا ٹراسفر کروا دوں گا۔"دانت پیس کے کہتے ہوئے وہ اندر جلتے بھابسب بجھانے کی ناکام سعی میں تھا جبکہ اپنے سر کے متعلق اس کی اس فضول گوئی سن کے فرہاد نے بھی اتنی شدت سے ایک مکا اس کے سینے پہ دے مارا تو وہ ہلکا سا کراہا اور اس کی وجہ فرہاد بھی بہت اچھے سے جانتا تھا۔

"سر کے متعلق بات کرنے سے قبل اسے یاد رکھیے گا۔"سرد انداز میں اسے وارن کرتے ہوئے وہ آگے بڑھتی ہوئی زرشالے کے مقددم ہوا جو دبی آواز میں ہوئی اس ساری گفتگو سے محروم رہی تھی۔

"ایک نمبر کا کمینہ ہے اس شخص کا باس اور اس کے بعد آتا ہے اس کا یہ لیچڑ ملازم جس کو شاید میرا دل جلانے کے ہی پیسے دیتا ہے وہ سالا۔"غائبانہ طور پہ شیر عالم اور فرہاد کو کوستے ہوئے وہ آج دن بھر ہوئی روداد کو سوچنے لگا اور آگے کا لائحہ عمل تیار کرنے لگا جس میں اسے زرشالے عالم کو اس قدر اپنے قریب کرنا تھا کہ کوئی بھی ان کے درمیان نہ آ سکے۔

چاہے وہ شیر عالم ہو یا فرہاد حسن!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وسیع و عریض ڈرائنگ روم کے بیش قیمت صوفے پہ بیٹھا وہ دائیں ہاتھ میں سگار تھامے بہت پرسکون حالت میں سامنے پڑے موبائل کو تک رہا تھا جس پہ بلنک کرتا نمبر اسے بہت سکون دے رہا تھا کیونکہ وہ کال کرنے والے کی تڑپ کو جانتا تھا۔

اور یہی تو وہ چاہتا تھا کہ جو تڑپ کل اسے لاشعوری طور پہ دی گئی تھی وہ اس کا بدل شعوری طور پہ دے رہا تھا اور شیرافگن عالم کا انتقام ایسا ہی اذیت ناک ہوا کرتا تھا۔

اسی لمحے کسی کے سیڑھیاں اترنے کی آواز سن کے اس نے ہاتھ میں تھاما سگار فورا بجھایا اور دونوں ہاتھ چہرے پہ پھیرتے ہوئے اپنے برفیلے تاثرات کو نارمل کرنے کی کوشش کی۔

"السلام علیکم"! ڈرائنگ روم میں داخل ہوتی مسز فرحان عالم کو دیکھ کے وہ احتراماً کھڑا ہوا اور ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ گویا ہوا تو وہ فورا آگے بڑھتیں اسے اپنے سینے سے لگا گئیں۔

"میرا بیٹا"! اس کا ماتھا چومتے ہوئے انہوں نے اس کے مضبوط وجود کو اپنے سینے میں سمونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ممتا کو سکون پہنچانے کی سعی کی تو وہ انہیں اپنے بازو کے حصار میں لیتا صوفے پہ بیٹھ گیا۔

"کہاں ہوتے ہو؟ اتنے دنوں بعد اس دفعہ تو چکر لگایا؟"ان کی ممتا سے بھرپور بے چین نگاہیں اس کے خوبرو چہرے کا ہی طواف کیے جا رہی تھیں۔

"کام میں مصروف تھا اس لیے پچھلے ہفتے چکر نہیں لگا سکا، زرشے سے ہوئی بات؟"اختصار سے کام لیتے ہوئے اس نے موضوع تبدیل کیا کہ ماں سے بے انتہا محبت ہونے کے باوجود وہ ان سے اس موضوع پہ کوئی گفتگو نہ کرتا تھا۔

"ہاں روز ہوتی ہے۔"نرم لہجے میں اسے مطلع کرتے ہوئے انہوں نے اس کے موبائل کی بلنک کرتی سکرین کو ایک نظر دیکھا۔

"آپ کو میرا وعدہ یاد ہے نا؟"وہ نپے تلے انداز میں بولا تو ایک تھکی سی بے بس سانس خارج کرتے ہوئے انہوں نے سر اثبات میں ہلایا۔

"ہماری بہو کیسی ہے؟ تم اسے ایک دفعہ بھی عالم ہاوس لے کے نہیں آئے۔" اس کے موبائل کی بلنک کرتی سکرین پہ جگمگاتے نام پہ ایک چور نگاہ ڈالتے ہوئے انہوں نے گہری نگاہیں اس کے چہرے پہ گاڑھیں تو وہ مبہم سے انداز میں مسکرایا۔

"یہ بہو کے گھر آنے سے قبل اس سے پیار جتانے تن تتک والا سل فارمولا آپ نے کس سے سیکھا؟" اس کے طنزیہ انداز پہ انہوں نے خفگی سے اسے دیکھا۔

تن تتک "اللّٰہ نہ کرے کہ یہ سل طریقہ ہو بلکہ میری تو دعا ہے کہ اس گھر میں اس کے آنے کے بعد بھی ہم میں یونہی اتفاق و محبت رہے۔"انہوں نے محبت سے کہا تو اس نے محظوظ کن انداز میں گردن ہلائی کیونکہ یہ بات تو وہ جانتا تھا کہ اس سے منسلک کوئی بھی شے، کوئی بھی رشتہ عالم ہاوس کے مکینوں کے لیے بہت عزیز ہے۔

"کال کیوں نہیں اٹھا رہے ہو اس کی؟"آخر کار ان سے رہا نہ گیا تو انہوں نے پوچھ ہی لیا لیکن وہ بغیر چونکے ان کی جانب متوجہ ہوا۔

"آپ کے سامنے بیوی سے بات کرتا اچھا نہیں لگوں گا۔"سنجیدگی سے بھرپور لہجے میں کہے گئے الفاظ پہ پہلے تو انہوں نے اسے گھور کے دیکھا اور پھر ہلکا سا مسکرا دیں لیکن اگلے ہی لمحے اس کے کہے جانے والے الفاظ پہ ان کا چہرہ سپید پڑ گیا جبکہ چہرے کی مسکان گویا کسی نے نوچ ڈالی ہو۔

"نواز عالم کی مجھے آج کال آئی تھی اور یہاں آنے سے قبل وہیں سے ہو کے آیا ہوں۔" اس کے سپاٹ انداز پہ انہوں نے ساکت نگاہوں سے اس کا بے تاثر چہرہ دیکھا جسے پڑھ پانا انتہائی مشکل امر تھا۔

" کیا کہا انہوں نے؟"انہوں نے سرسراتے لہجے میں استفسار کیا۔

"یہ جاننا ضروری نہیں ہے، کال کا اس لیے بتا رہا ہوں کہ آپ محتاط رہیے گا اور زرشے سے بات کرنے کا تذکرہ آپ کسی سے بھی نہیں کریں گی۔"

اپنے مخصوص بے لچک انداز میں وارن کرتے ہوئے وہ ان کی پیشانی چومتا اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تو وہ تب بھی یونہی سٹل بیٹھی رہیں۔

"تیاری کر لیں آپ، رات کا کھانا آپ کی بہو آپ کے ساتھ کھائے گی۔"ان کی حالت دیکھتے ہوئے اس نے عجلت بھرے انداز میں پروگرام فائنل کیا اور پھر ان سے دعا لیتا واپسی کے لیے نکل گیا جبکہ اس فیز سے نکلنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے وہ اپنی بہو کے لیے سپیشل کھانا تیار کرنے کے لیے خود کچن کی جانب چل دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

انتہائی کوفت اور بیزاری سے ہاتھ میں پکڑے موبائل کو دیکھتی وہ دوسرے ہاتھ میں تھامے برگر کے بائیٹس لے رہی تھی۔

یہ اور بات تھی کہ جس رفتار سے اس کا منہ چل رہا تھا اس سے دگنی رفتار میں اس کی زبان اپنے 'شوہر 'کو کوسنے دینے میں مشغول تھی۔

"ساری دنیا کا بوجھ مسٹر شیرافگن عالم کے کندھوں پہ ہے اور اسی لیے انہیں فرصت نہیں مل رہی کہ

کسی کی کال اٹھا لیں۔"ناٹ آنسرنگ کا شور منتشا کو سنواتی وہ خائف سے انداز میں بولی تو اس نے گھور کے اسے دیکھا۔

"تو تم دو منٹ صبر کر لو، اتنی کیا آگ بھڑک اٹھی ہے تمہارے اندر ان سے بات کرنے کے لیے۔"

نتش ا کی زبان کے آگے تو خندق تھی تبھی بنا سوچے سمجھے بولی تو ژالے کے سر پہ لگی تلووں پہ جا بجھی۔

"محبوب شوہر ہے نا میرا تو اس کے لیے تو سینے میں آگ تو بھڑکے گی ہی نا میرے۔"طنزیہ انداز میں کہتی وہ باقی برگر بنا کھائے ٹرے میں پٹخ گئی لیکن چند ثانیوں بعد جب احساس ہوا تو برگر دوبارہ اٹھایا۔

"نیچے اس کا ہوتا سوتا( ڈرائیور )اپنے خرافاتی دماغ والے باس کے حکم سے میرے لیے ایک لباسِ فاخرہ اور نجانے کیا کچھ لے کے آیا ہوا ہے انہی کے متعلق پوچھنے کے لیے کال کر رہی ہوں کہ میں ہرگز آج اس کے ساتھ نہیں جانے والی ہوں۔"تیز تیز بائیٹس لیتی وہ ساری تفصیل اسے بتاتی اس کی خاموشی پہ حیران ہوتی اس کی جانب پلٹی تو مارے خوف کے اس کی چیخ بلند ہوئی۔

کیونکہ سامنے ہی وہ ان کے روم کے دروازے سے ٹیک لگائے بے تاثر چہرے کے ساتھ کھڑا ایک پل کو اسے خوفزدہ سا کر گیا لیکن اگلے ہی لمحے اپنی ازلی ڈھٹائی خود پہ چڑھاتی وہ سیدھی ہوئی۔

"آپ کب آئے سر؟"ایک نظر اس کے عقب میں کھڑی مسز جوزف پہ ڈالتی وہ آہستگی سے گویا ہوئی۔

"جب تمہارے اندر مجھے ملنے کے لیے آگ بھڑک رہی تھی۔" اس کے جواباً کہے الفاظ پہ اس کا دماغ بھک سے اڑا جبکہ چہرے کی رنگت دہک اٹھی۔

"بیٹا اندر چلیں نا آپ۔" اس کی خفت زدہ شکل دیکھ کے مسز جوزف نے اس کی مشکل آسان کرتے ہوئے مداخلت کی تو اس نے ہاتھ اٹھاتے ہوئے سر نفی میں ہلایا۔

"نہیں، میرے پاس ٹائم نہیں ہے میں ژالے کو لینے آیا تھا۔" اس کا انداز و لہجہ نرمی سے بھرپور تھا لیکن اس نرمی میں بھی ایک قطعیت سی بھری تھی جسے محسوس کر کے وہ چپ کر گئیں جبکہ اس کی بات سن کے وہ چونک اٹھی۔

"ہیں؟ مجھے؟ لیکن میں اس وقت آپ کے ساتھ کیسے جا سکتی ہوں؟ آفس ٹائم ختم ہو چکا ہے مجھے تو وارڈن ہی اجازت نہیں دے گی۔"وہ جو کسی قیمت پہ بھی اس جیسے وحشی شخص کے ساتھ اکیلے کہیں بھی جانے کا رسک نہیں لے سکتی تھی، اس کی بات سن کے بنا سانس لیے بولی تو اس کی پیشانی پہ بل پڑے۔

"پانچ منٹ میں نیچے پہنچو اور اگر پانچ منٹ سے ایک سیکنڈ بھی اوپر ہوا تو سارا ہاسٹل دیکھے گا کہ مجھ سے ملنے کے لیے تمہارے سینے میں واقعی آگ بھڑک رہی ہے۔"وہ شخص حقیقت میں ایک بے لگام و بے باک انسان تھا جو اپنی کہی یا کرنی پہ آتا تو پاس کھڑے نفوس کا بھی خیال نہ کرتا تھا اور چیز اس کی خودسری کو ہوا دے گئی۔

"یہ نکاح صرف اور صرف ڈرامہ ہے اس لیے اس کی وجہ سے مجھ پہ آپ کوئی دھونس نہیں جما سکتے اور بات جہاں تک جاب کی ہے تو اس کی ٹائمنگ ختم ہو چکی ہے اس کے بعد آپ میرے کچھ نہیں لگتے، باس بھی نہیں۔"اپنے مخصوص خودسر انداز میں کہتی وہ نتشا و مسز جوزف کو خائف سی کر گئی جبکہ دروازے کے پاس کھڑے شخص کے بھینچے ہوئے ہاتھوں کی رگیں مارے ضبط کے پھولنے لگیں اور چہرہ رفتہ رفتہ سرخ ہوتا اس کے کمال ضبط کا مظاہرہ کرنے لگا۔

وہ ٹیک چھوڑتا سیدھا ہوا اور مضبوط قدموں سے چلتا ہوا اس کے عین سامنے جا کے کھڑا ہوا تو ژالے کا دل پاگل ہوتا سینے کی دیواروں کے ساتھ ٹکرانے لگا۔

"یہ ڈرامہ تمہارے کہے پہ کیا گیا ہے اس لیے آج کے بعد اس رشتے سے انکاری سوچ سمجھ کے ہونا کیونکہ میں غلطی کی معافی پہلی دفعہ بھی نہیں دیتا۔"

اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے کہتا وہ اسے سراسیمہ سا کرتا اگلے ہی لمحے نیچے جھکتا اپنے مضبوط بازووں میں اٹھا گیا۔

اس کی اس اچانک اور بے باک جسارت پہ جہاں وہ دونوں گڑبڑائیں وہیں اس نے بوکھلاتے ہوئے دونوں ہاتھ اس کی گردن کے گرد لپیٹتے ہوئے کہا۔

"یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟" اس کے کپکپاتے لہجے میں اس لمحے گھبراہٹ، شرم اور جھنجھلاہٹ کے رنگ عیاں تھے۔

"کہا ہے نا کہ میں غلطی کی معافی پہلی دفعہ بھی نہیں

دیتا۔"سرد لہجے میں بولتا وہ بت بنی منتشا اور مسز جوزف کو نظرانداز کرتا اسے یونہی اپنی بانہوں میں بھرے باہر کی جانب بڑھا تو ژالے کا دل چاہا زمین پھٹے اور اس میں سما جائے۔

"سر پلیز مجھے نیچے اتار دیں، سب دیکھ رہی ہوں گی۔"وہ ان سب کی نگاہوں سے بچنے کے لیے لاشعوری طور پہ چہرہ اس کے گریبان میں چھپاتی مدہم مگر التجائیہ آواز میں بولی مگر اس نے اسے آزاد کرنے کی بجائے اپنی گرفت اس کی کمر کے گرد مزید سخت کی تو اس کی مضبوط انگلیوں کی سرسراہٹ اور مضبوط لمس پہ وہ لمحہ بھر کو سانس روکتی آنکھیں سختی سے میچ گئی اور پھر تب تک نہ آنکھیں کھولیں جب تک وہ اسے لیے پارکنگ میں نہ پہنچ گیا۔

"اب تم میری شرٹ چھوڑ سکتی ہو۔" اسے گاڑی کی بیک سیٹ پہ بٹھاتے ہوئے اس نے بھاری آواز میں کہا تو اس نے بھک سے آنکھیں کھول کے اسے دیکھا اور پھر ایک نظر اس کے گریبان پہ ڈالی اور پھر نجانے کیا سوچ کے گرفت مزید مضبوط کرتے گٹ ہوئے اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگی جو ایک ھتنہ سیٹ پہ ٹکائے اس کی جانب جھکا ہوا تھا۔

"میں جانتی ہوں کہ کس قدر ظالم اور وحشی شخص کے نام سے مشہور ہیں آپ اپنے سرکل میں لیکن یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ میں آپ سے ڈرتی ہوں، عورت صرف دو چیزوں کے چھن جانے سے خوفزدہ ہوتی ہے ایک عزت اور ایک اپنی یا اپنی فیملی کی زندگی۔"سنجیدگی سے بات کرتی وہ رکی اور ایک بھرپور نگاہ اس کے چہرے پہ ڈالی جو بنا کسی تاثر کے اسے سن رہا تھا۔

"وقتی ہی سہی لیکن عزت میں اب آپ کی بن چکی ہیں اور زندگی چھن جانے کا مجھے کوئی خوف نہیں ہے میں اس خوف کو سالوں پہلے پیروں تلے روند چکی ہوں اس لیے میرے ساتھ کوئی گیم مت کھی گا۔"نا چاہتے ہوئے بھی آخری الفاظ پہ اس کا گلا رندھ گیا تو وہ چند پلوں کے لیے رک سی گئی لیکن پھر خود کو کمپوز کرتی دوبارہ گویا ہوئی۔

"یہ بات تو میں پورے وثوق سے کہتی ہوں کہ مجھ سے نکاح آپ نے بنا کسی مطلب کے تو کیا نہیں ہے اور یہ بھی جانتی ہوں کہ شادی آپ عنبرہ شیرازی سے کرنے والے ہیں اس لیے اگر مجھ پہ یہ شوہرانہ پن جتایا نا تو میں بیویانہ پن پہ اتر آوں گی اور پھر نہ آپ کی زندگی میں ژالے میر رہے گی اور نہ عنبرہ شیرازی۔"بات کے اختتام میں وہ جیسے اپنے ہی کہے پہ محظوظ ہوتی ہولے سے مسکرائی اور اس کا گریبان چھوڑتی پیچھے ہٹنے کو تھی جب وہ اس کے پہلووں پہ ہاتھ جماتا اس کے چہرے پہ جھکا اور اس کی باتوں کا اثر اس کی سانسوں میں تحلیل کرنے لگا تو کچھ لمحے پہلے اس کے سامنے بہادری کے جھنڈے گاڑھنے کی کوشش کرتی ژالے میر کو اپنی سانسیں رکتی ہوئی محسوس ہوئیں جبکہ چہرہ اس کی قربت اور پر شدت لمس پہ سرخ قندھاری انار کی مانند ہو چکا تھا، اس کے گریبان کو تھامے ہاتھوں کی لرزش اپنے سینے پہ محسوس کرتا وہ اسے اچھے سے بے حال کرتا پیچھے ہٹا تو وہ گہری سانسیں بھرتی اپنے زندہ ہونے کا یقین کرنے لگی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.