"تم نے صحیح پہچانا کہ میں واقعی بہت ظالم انسان ہوں لیکن بے فکر رہو تمہیں ظالمانہ انداز میں نہیں ماروں گا، عزت بن چکی ہو نا میری تم اس لیے تمہیں مارنے کے لیے فقط میرا لمس ہی کافی ہے۔"
اس کے نم ہونٹوں پہ گہری نگاہ ڈالتے ہوئے وہ خوفناک لہجے میں بولتا اس کے پورے وجود میں سنسناہٹ سی بھر گیا۔
"اور آج کا یہ لمس تمہیں بتانے کے لیے تھا کہ
شیرافگن کی زندگی میں ژالے میر اور عنبرہ شیرازی اسی کی مرضی سے آئی ہیں اور ان کے جانے کا تعین بھی میں کروں گا لیکن تمہارے بیویانہ پن کا شدت سے منتظر رہوں گا جو عنبرہ شیرازی کو مجھ سے دور کرنے والا ہے۔"تمسخرانہ انداز میں اس کے چہرے پہ بکھری لٹ کو پھونک مار کے پرے ہٹاتا وہ اس کے پورے وجود میں آگ سا بھڑکا گیا۔
"چلو پھر شو شروع کرتے ہیں دیکھتے ہیں کہ جیت کس کی ہوتی ہے۔"دل ہی دل میں مصمم ارادے باندھتی وہ پرے ہو کے بیٹھ گئی جبکہ دل ابھی تک اس کے لمس پہ دھڑک دھڑک کے پاگل ہو رہا تھا۔
اس کے پرے ہٹنے اور ڈرائیور کے آ جانے پہ وہ بھی سنجیدگی سے سیٹ پہ براجمان ہوا اور خود کو آج کی دعوت کے لیے ذہنی طور پہ تیار کرنے لگا کہ اسے عالم ہاوس میں ایک الگ شیرافگن بن کے جانا پڑتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ سے بات کرنے کے بعد وہ لاشعوری طور پہ اپنے اندر ایک اطمینان سا محسوس کرنے لگی جیسے اسے یقین ہو کہ اس کے لالہ اس کے لیے واقعی اس شخص کو ڈھونڈ لائیں گے۔
اس کے علاوہ گزشتہ تین دن سے وہ نقاب پوش شخص بھی اس کے سامنے نہیں آیا تبھی وہ اپنے وجود میں گہرا سکون محسوس کرتی ہاسپٹل آئی تو ڈاکٹر تنویر کے ریزائن دینے کا سن کے اسے شاک سا لگا لیکن اگلے ہی لمحے وہ کندھوں سے بھاری بوجھ سرکتا محسوس کرتی سرشار ہوتی سر جھٹک کے اپنے کت کمرے میں آ گئی جہاں بہت سارے سزب اس کے منتظر تھے۔
"ڈاکٹر صاحب! باہر ایک آدمی آئی ہے، اس کا بہت سیریس ایکسیڈینٹ ہوئی ہے۔" کیس سٹڈی کرتے اسے نجانے کتنی دیر ہوئی تھی کہ اچانک خان اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹا کے اندر آیا اور حواس باختہ انداز میں گویا ہوا تو اس سچویشن میں بھی اس کی تذکیر و تانیث سن کے اس کو ہنسی آ گئی جسے شنت ی دباتی وہ اپنا اھو سکوپ اٹھاتی باہر کی جانب لپکی۔
"کون آدمی ہے خان؟ اسی علاقے کا ہے کیا؟"تیز تیز چلتی وہ اس جانب بڑھنے لگی جہاں مریض کے ہونے کا بتایا گیا تھا۔
"پتہ نہیں ڈاکٹر صاحب! اس کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے اور وہ بار بار کہتی ہے کہ میرے چہرے سے میری بے ہوشی میں بھی رومال اتارا تو خود سمیت ہسپتال کو آگ لگا دوں گا۔"خان شاید اس شخص اور حادثے سے سہما ہوا تھا تبھی لہجہ بہت خوفزدہ سا تھا جبکہ اس عجیب و غریب بندے کی منطق سن کے اسے حیرت کے ساتھ غصہ بھی آیا لیکن پروفیشن کا خیال کرتی وہ آگے بڑھی۔
"ڈاکٹر زرشے پیشنٹ آئی سی یو میں ہے اس کے سر میں گہری چوٹ آئی ہے اس کے علاوہ اس کے سینے میں نوکیلے شیشوں کی کرچیاں بھی کھبی ہیں اور بھی بہت سیریس چوٹیں آئی ہیں اسے، میں تو اس آدمی نے نروز پہ حیران ہوں کہ وہ اب تک ہوش میں کیسے ہے؟"سسٹر نرگس اسے دیکھ کے جلدی سے بولیں تو وہ آئی سی یو کی جانب بڑھ گئی۔
آئی سی یو کا دروازہ کھول کے جیسے ہی وہ پیشنٹ کے بیڈ کے نزدیک پہنچی تو زمین وہ آسمان اس کی نگاہوں کے سامنے گھومنے لگے۔
کیونکہ وہ حسب ِ معمول چہرہ رومال سے ڈھکے خون سے تر چہرہ و سینہ لیے بیڈ پہ ل ششدر سا کر گیا۔
"ت۔۔تم؟" اس کی آواز میں ایک عجیب سا خوف اور بے یقینی لہرائی۔
"آپ سے ملنے کی بھی تو راہ نکالنی تھی ڈ۔۔ڈاکٹر۔"
ہولے سے مسکراتی آواز میں کہتا وہ رفتہ رفتہ آنکھیں موندتا اس کی سانسیں مدہم کرتا چلا گیا۔
اس کی جامد نگاہیں اس کے چہرے پہ جمی ہوئی تھیں جب اسے سسٹر نرگس نے چلا کے مخاطب کیا۔
"ڈاکٹر زرشے اس کی ہارٹ بیٹ بہت سلو ہو رہی ہے۔"ان کی آواز اسے صور پھونکنے جیسی لگ رہی تھی تبھی وہ کپکپاتے ہاتھوں کو دیکھتی اس کی جانب بڑھی اور دایاں ہاتھ رومال ہٹانے کو اس کے چہرے کی جانب بڑھایا تو اسے محسوس ہوا کہ اس کا ہاتھ لرز رہا ہے اور اس لرزش کی وجہ اس کے الفاظ تھے جو وہ خان سے سن کے آئی تھی۔
"میری بے ہوشی میں بھی کسی نے میرے چہرے سے رومال ہٹایا تو میں خود سمیت پورے ہاسپٹل کو آگ لگا دوں گا۔"یہ یاد آتے ہی اس نے زور سے مٹھی بند کی اور گہری سانس بھرتے ہوئے خود کو ہر طرح سے تیار کرتی اسے ایک نئی زندگی سونپنے کے لیے خدا کے لیے مدد مانگنے لگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"یہ کیا ڈرامہ ہے؟ میں ان کپڑوں کو کیری کیسے کروں گی؟"آدھ گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد وہ اسے لیے ایک مہنگے ترین سیلون میں لے آیا جہاں سب سے پہلے اسے وائیٹ کلر کی لانگ شرٹ پاجامے کے ساتھ ملٹی کلر کا ڈوپٹہ دیا اور پھر اس کی ایک نہ سنتے ہوئے اس کے بالوں کے اوپر سے کرل ختم کر کے نیچے سے مزید کرلز دے کے انہیں کھلا چھوڑتے ہوئے اس کے کانوں میں وائٹ ڈائمنڈ کے چھوٹے چھوٹے ٹاپس پہنا کے ایک نازک سا لاکٹ اس کی خوبصورت گردن کی زینت بنا دیا جبکہ میک اپ کے نام پہ اسے ڈارک کلر کی مہرون لپ اسٹک لگائی جسے دیکھ کے اس کا دل اوب سا گیا جس کی وجہ سے اس نے مزید کسی پروڈکٹ کے استعمال سے منع کر دیا لیکن جب وہ وہاں سے نکلنے لگی تو لانگ شرٹ اور دو گز لمبے ڈوپٹے نے اسے بوکھلا سا دیا تبھی وہ گاڑی میں آتے ہی بنا سوچے سمجھے بھڑک اٹھی لیکن وہاں اسے غیرموجود پا کے اس کا پارہ مزید چڑھ گیا۔
"سر کدھر ہیں تمہارے؟"اپنی کھسیاہٹ ختم کرنے کو وہ ڈرائیور سے خشک لہجے میں پوچھنے لگی۔
"پتہ نہیں۔" اس کی لاعلمی پہ جلتی وہ رخ مکمل کھڑکی کی جانب موڑتی کڑھنے لگی۔
چند لمحے گزرے ہوں گے جب دروازہ کھول کے وہ خوشبوئیں بکھیرتا اس کے پہلو میں آن بیٹھا تو تب بھی اس نے رخ نہ موڑا جبکہ اس نے بیٹھتے ہوئے ایک سرسری نگاہ اس پہ ڈالی جو اس کی جانب سے مکمل رخ موڑے یوں بیٹھی تھی کہ وہ اس وقت اس کا چہرہ دیکھنے سے قاصر تھا لیکن اس کے ڈریس کو دیکھ کے وہ مطمئن سا ہوتا سر سیٹ کی پشت سے لگا گیا۔
اگلے ہی پل موبائل کی رنگ ٹیون نے گاڑی کی خاموش فضا میں ارتعاش پیدا کیا تو اس کی کشادہ پیشانی پہ بل سے پڑ گئے لیکن سکرین پہ بلنک کرتے نمبر کو دیکھ کے اس نے نا چاہتے ہوئے بھی کال ریسیو کی۔
"شیر افگن عالم استسنک نگ"! عادتاً اس نے کال پک
کرتے ہی کہا تو دوسری جانب موجود عنبرہ مسکرا دی اور بنا کسی سلام کے اسی انداز میں بولی۔
" کیسے ہو افگن؟" اس کے استفسار کرنے پہ وہ گہری سانس بھرتا سنجیدگی سے گویا ہوا۔
"تم کیسی ہو؟" اس کے پرسکون انداز پہ اس سے بے نیاز بیٹھی ژالے کے کان کھڑے ہو گئے۔
'عنبرہ شیرازی 'نام سوچ کے ہی اس کے خرافاتی دماغ نے گھنٹی سی بجائی تو اس کے ہونٹوں پہ ایک مسکان سی مچل گئی۔
اس نے گردن موڈ کے اسے دیکھا جو بہت سکون کے ساتھ موبائل پہ محوِ گفتگو تھا تبھی وہ اپنے پلان پہ عمل کرنے کو اس کی جانب کھسکی اور چہرہ بالکل اچانک ہی اس کے موبائل کے پاس لاتی قدرے بلند آواز میں بولی۔
"ک۔۔۔کیا کر رہے ہیں آپ؟ میرا میک اپ خراب ہو جائے گا افگن۔"لہجے میں جھجھک آمیز مصنوعی گھبراہٹ پیدا کیے وہ جب بولی تو اس کے الفاظ پہ جہاں دوسری جانب عنبرہ کو ایک بے یقین جھٹکا لگا وہیں اس نے موبائل کان سے ہٹا کے حیرت سے اسے دیکھا۔
"افگن! افگن! وہ۔۔وہ لڑکی تمہارے اتنے پاس کیا کر رہی ہے؟ اور تم اس کے ساتھ۔۔۔۔"موبائل کے
سپیکر سے عنبرہ کی صدمے سے چور ٹوٹی آواز سن کے اس نے مزید اپنے ڈرامے میں رنگ بھرنے کو چہرہ موبائل کے نزدیک کیا اور مسکرائی جبکہ اس کی خرافات سے یکسر بے نیازی برتتا ڈرائیور ناک کی سیدھ میں دیکھتا اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔
"نہیں کریں، سب دیکھ رہے ہیں ہمیں پیچھے ہٹیں نا۔"مزاحمتی لہجہ اپنائے وہ بولتی فاتحانہ انداز میں مسکرا کے اس کی جانب دیکھ کے سیدھی ہوتی گویا اس جنگ کی شروعات کا اعلان کر بیٹھی جو کچھ لمحے قبل ان کے مابین طے ہوئی۔
جبکہ اس کی مسکراتی نگاہوں، چہرے کے محظوظ کن
تاثرات اور عنبرہ کی صدمے سے چور آواز سے بے نیاز وہ بس سپاٹ نگاہوں سے اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا جو خوشی سے دمک رہا تھا۔
اگلے ہی لمحے وہ موبائل سیٹ پہ اچھالتا ایک جھٹکے سے اسے اپنی جانب کھینچتا بے حد نزدیک کر گیا۔
"کک۔۔کیا کر رہے ہیں آپ؟ میرا میک اپ خراب ہو جائے گا۔"جو الفاظ کچھ ثانیے قبل اس نے دانستا بولے تھے وہ اس وقت بے ساختہ اس کے ہونٹوں سے نکل گئے جب اس نے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اس کے ہونٹوں پہ رکھتے ہوئے ہلکا سا رب کیا اور بایاں ہاتھ اس کے بالوں میں پھنساتے ہوئے چہرہ اس کے کندھے کی جانب جھکایا تو اس اچانک افتاد اور اس کے لمس پہ وہ بوکھلا اٹھی۔
اس کے لفظ' میک اپ 'پہ اس نے آنکھ بھر کے اسے دیکھا جہاں اس کی ہدایات کے برعکس صرف اور صرف لپ اسٹک سجی ہوئی تھی جسے مٹانے کی غرض سے وہ اس کے ہونٹوں پہ جھکنے ہی والا تھا کہ انچ بھر کی دوری پہ گڑبڑاتی ژالے نے دونوں ہاتھ اس کے ہونٹوں پہ جمائے۔
"دور ہٹیں، ڈرائیور دیکھ رہا ہے۔"اپنی شاندار پلاننگ کے بعد اس کے بدلتے رویے پہ دل ہی دل میں خائف ہوتی وہ گڑبڑاتی ہوئی بولی تو اس نے استہزائیہ انداز میں اس کی جانب دیکھا جو سفید رنگ کے لباس میں ملبوس اڑی اڑی سی رنگت کے ساتھ ایک پل کو اس کے حواسوں پہ چھانے لگی لیکن اگلے ہی پل اس کے کسمشا نے پہ اس نے سر جھٹکا۔
"تمہیں لگتا ہے کہ مجھے اس کے دیکھنے یا سننے کی پرواہ ہو گی؟"تمسخرانہ انداز میں کہتے ہوئے وہ بائیں ہاتھ کی گرفت اس کے بالوں میں مزید مضبوط کرتا اس کی ٹھوڑی کے تھوڑا سا نیچے اپنے لمس کا پر شدت احساس دلاتا اس کی پلکیں ہلکی سی نم کر گیا۔
"میرے ساتھ گیم کھیلنے سے قبل ایک بات یاد رکھنا کے میں بدلہ لینے میں سیکنڈز کی بھی مہلت نہیں لگاتا۔"ایک نظر اس کے ہونٹوں کے دائیں جانب پھیلی یلسکی سی لپ اسٹک اور ٹھوڑی کے نیچے بنے اپنے ہی لمس کے احساس سے بنے سرخ نشان کو دیکھتا وہ اسے اپنی گرفت سے آزاد کرتا ہوا بولا تو ژالے کا دل چاہا وہ اس بے باک مگر ظالم انسان کا گلا دبا دے جو اگلے انسان کی دکھتی رگوں کے ساتھ بہت سکون سے کھیل کے دوسروں کو بے سکون کر دیا کرتا تھا۔
"مجھے اتنا کمزور نہیں سمجھو، ایک دن یہی الفاظ تمہیں لٹاوں گی۔"پرعزم انداز میں کہتے ہوئے وہ اس سے دور کھسکتی دروازے سے جا لگی جبکہ اس شخص کے سکون میں کوئی فرق نہ آیا۔
"مجھے انتظار رہے گا۔"ازلی لاپرواہی سے کہتے ہوئے اس نے سگریٹ کیس سے سگریٹ نکالتے ہوئے سلگایا تو ساتھ بیٹھا وجود بھی سلگ اٹھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
وہ اس وقت ششدر نگاہوں سے کمپیوٹر کی سکرین کو دیکھ رہی تھی جبکہ ریسیپشن پہ بیٹھی لڑکی بول رہی تھی۔
"ڈاکٹر صاحب کی کال آ گئی تھی اس لیے ہم نے ڈیٹا فائل کیا ہی نہیں تھا۔" اس کی آواز پہ وہ بمشکل کچھ بولنے کے قابل ہوئی۔
"لیکن تانیہ، تم کیسے بنا کسی ڈیٹا کے مریض کو اندر جانے دے سکتی ہو؟ وہ بھی ایسے مشکوک مریض کو جس کا چہرہ بھی کوئی نہیں دیکھ سکتا۔"بے بسی و جھنجھلاہٹ اس کے پورے وجود میں بھر گئی تھی جبکہ ناکامی کے احساس نے اسے تپا دیا تھا۔
"ڈاکٹر زرشے! ڈاکٹر صاحب نے کہا ہے کہ کوئی ہائی پروفائل کیس ہے اس لیے اسے فوری ایڈمٹ کیا جائے، میرے خیال میں ڈاکٹر صاحب کو کسی کی کال آئی ہے تبھی انہوں نے ایسا کہا ہے۔"تانیہ مطلع کرنے کے ساتھ ساتھ اسے آگاہ کرنے لگی تو وہ کڑھ کے رہ گئی کہ آج تو ڈاکٹر صاحب بھی نہ آئے تھے کہ وہ ان سے ہی استفسار کر لیتی لیکن ابھی ماسوائے اس سے پوچھنے کے اس کے پاس کوئی اور راستہ نہ تھا۔
وہ تیز تیز قدموں سے چلتی اس کے روم کی جانب گئی جسے رات کو ہوش آنے پہ کمرے میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔
"کون ہو تم؟"وہ کمرے میں داخل ہوتی بلا تمہید گویا ہوئی تو اس نے نظریں اٹھا کے اسے دیکھا جو نیلے رنگ کے سمپل فراک پہ سفید اوور کوٹ پہنے تندہی سے اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔
"میں بہتر محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹر"! سر ہلکا سا خم کرتے ہوئے وہ مسکرا کے بولا تو وہ کلس اٹھی۔
"کون ہو تم؟" اس کے جتاتے انداز کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ اپنا سوال دہراتی ہوئی بولی تو اس کی آنکھیں مسکرا اٹھیں۔
"آپ کو چانس دیا تو تھا پتہ کر لیتیں اور ختم کر لیتیں اپنے تمام خدشات، ڈاکٹر"! وہ اپنی بے ہوشی کا ذکر کرتا چہرے سے رومال ہٹانے کی بات کر رہا تھا جو کہ وہ جانتا تھا کہ اس کی دھمکی کے بعد کسی نے ہٹانے کی کوشش نہیں کی تھی جبکہ اس کی بات پہ زرشے نے تلخ نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا جو سر پہ پٹی باندھے، تکیے سے ٹیک لگائے سفید شرٹ کے تمام بٹن کھولے سینے پہ بھی پٹی باندھے بہت سکون سے نیم دراز اسے بے سکون کر رہا تھا۔
"تمہارے ہائی پروفائل کیس سے ڈاکٹر صاحب ڈرتے ہوں گے کم از کم میں نہیں اس لیے اگر تمہیں لگتا ہے کہ تم اپنی دھمکیوں سے سب کو ڈرا کے یہاں سے خفیہ طریقے سے نکل جاو گے تو یہ تمہاری بھول ہے۔"اپنے تمام خدشات و تحفظات پہ قابو پاتی وہ اسے باور کرواتی پلٹی ہی تھی جب اس نے اپنے داہنے ہاتھ پہ لگی ڈرپ کی پرواہ کیے بغیر اسے ایک ہی جست میں اٹھ کے اپنی جانب کھینچا تو اس اچانک افتاد پہ وہ گھوم کے اس کی جانب پلٹی لیکن اس سے پہلے کے وہ کوئی حفاظتی قدم اٹھاتی یا اسے کچھ کہتی وہ اگلے ہی لمحے ہاسپٹل بیڈ پہ تھی جبکہ وہ کروٹ کے بل اس پہ جھکا اسے ششدر کر گیا۔
"کچھ کہہ رہی تھیں آپ؟ اتنی دور سے مجھے سنائی کم دیتا ہے؟" اس کے چہرے پہ جھکتے ہوئے وہ بولا تو اسے جیسے ہوش آیا۔
"یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟ آپ کے زخم خراب ہو جائیں گے پیچھے ہٹیں پلیز۔"وہ اس وقت اس سے نفرت کو فراموش کیے ہوئے تھی جس کا ظاہری ثبوت اس کا انداز ِ تخاطب تھا لیکن وہ اس سب سے بے نیاز بس اس کے خوبصورت چہرے کو دیکھ رہا تھا جو اس پل اس کی قربت اور اس کی طبیعت خرابی کی وجہ سے ملی جلی کیفیات کا تاثر دے رہا تھا۔
شش "ش! جاننا چاہتی ہیں نا مجھے ڈاکٹر؟ موقع دے رہا ہوں آپ کو، جان لیں۔" اس کے چہرے کے بالکل نزدیک چہرہ کیے وہ گھمبیر آواز میں بولا تو اس کی اس قدر نزدیکی پہ اسے گھٹن محسوس ہونے لگی۔
"تمہارے زخم۔۔۔تمہارے سینے سے۔۔۔خون۔۔"
اس قدر نزدیکی پہ اس کے ہونٹوں سے لفظ ٹوٹ ٹوٹ کے نکلنے لگے لیکن اسے بولنے کا موقع دیے بغیر وہ اس کے ہونٹوں پہ انگشت شہادت رکھتا اس کے لفظوں کا گلا گھونٹ گیا۔
"یہ موقع پھر سے نہیں ملے گا، یہ صرف آپ جان سکتی ہیں کہ میں کون ہوں؟ اگر آج نہ جان سکیں تو زندگی بھر بلیک ایگل اور بالاج مصطفیٰ کے درمیان ایک بھنور کی طرح گھومتی رہیں گی ڈاکٹر"! لفظ ڈاکٹر پہ زور ڈالتا وہ بھاری لہجے میں بولتے ہوئے اپنی پیشانی اس کی پیشانی پہ ٹکا گیا جبکہ اپنی حالت اور اس سچویشن پہ غور کیے بغیر وہ فقط بالاج مصطفیٰ کے نام پہ الجھ چکی تھی تبھی اس نے کپکپاتا ہوا ہاتھ آگے بڑھایا لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس کے چہرے سے رومال ہٹا پاتی اسے باہر ایک عجیب سا شور سنائی دیا جو اسے ایک جھٹکے سے اس فسوں سے نکالتا تلخ حقیقت کی دنیا میں پٹخ گیا۔
اور حقیقت کا تدراک ہوتے ہی جب اس نے اپنی اور اس کی قربت کو محسوس کیا تو اس کا چہرہ فق پڑ گیا جبکہ دھڑکنیں مانو کہ دم توڑنے لگی تھیں۔
"پیچھے ہٹو۔" اس کے ہونٹوں سے بدقت یہ الفاظ نکلے کیونکہ اس وقت اسے اپنا وجود بے جان محسوس ہو رہا تھا لیکن جب شور بتدریج بڑھتا چلا گیا تو اسے لگا وہ آج رسوا ہو جائے گی، وہ جو برسوں سے دنیا والوں سے چھپ کے بیٹھی تھی وہ آج سب کے سامنے عیاں ہو جائے گی۔
لیکن اس پہ سایہ فگن شخص جانتا تھا کہ جب تک وہ نہ چاہے گا تب تک اس دروازے تک کوئی پہنچ نہیں سکتا تھا مگر اس کے متغیر حالت کے پیشِ نظر وہ کچھ سوچتے ہوئے ہٹا کہ جانتا تھا کہ کس کی آمد نے ہاسپٹل میں ہڑبڑی سی مچا ڈالی تھی۔
"میرا دیا گیا ایک چانس آپ ضائع کر چکی ہیں لیکن ایک چانس میں پھر سے آپ کو دیتا ہوں۔"ناقابلِ فہم انداز میں کہتے ہوئے وہ اس کے ٹھنڈے ماتھے پہ جھکا تو اس نے مارے خوف کے آنکھیں موند لیں کہ اس پل گزرے مخدوش واقعات کی یاد نے اسے اس قدر لاغر کر دیا تھا کہ وہ کسی قسم کی مزاحمت کے لائق نہ رہی تھی۔
جبکہ اسے آنکھیں موندتےدیکھ کے وہ ہلکا سا مسکرایا اور دھیرے سے اپنے رومال کو کھسکاتا وہ نرمی سے ہونٹ اس کی پیشانی پہ رکھتا اسے مار گیا۔
"ب۔۔۔بالاج؟" اس کے سلگتے لمس میں ایک جانا پہچانا سا لمس محسوس کرتے ہوئے اس کے لب ہولے سے پھڑپھڑائے جبکہ بند آنکھوں سے آنسو قطار در قطار بہنے لگے جنہیں نا چاہتے ہوئے بھی نظرانداز کرتے ہوئے وہ اس پر سے ہٹا۔
"ڈاکٹر! آپ یہاں سے جا سکتی ہیں اور باخدا یہ چانس
مس نہ کیجیے گا کیونکہ ایسی اتسنل نگ حالت میں میرے سامنے پڑی رہیں تو اپنے اندر کے غنڈے کو سلا نہیں پاوں گا۔"وہ جو نجانے کس کس عظیم نقصان پہ ماتم کناں تھی کہ اس کی مخصوص پرسکون آواز سن کے اس نے بھیگی پلکیں وا کر کے سرخ نم آنکھوں سے اسے دیکھا جو اب دوبارہ اسی حالت میں نیم دراز مسکرا رہا تھا جبکہ اس کے الفاظ اور نجانے کس کس بات پہ ی وہ اٹھی اور ایک تھپڑ اس کے چہرے پہ رسید کرتی بیڈ سے اتری۔
"میں جو سوچ رہی ہوں اگر وہ تم ہوئے تو میں جان لے لوں گی تمہاری۔"بھاری آواز میں اسے وارن کرتی وہ پلٹی اسی لمحے دروازہ کھولتا وہ اندر داخل ہوا تو زرشے ایک پل کو ساکت رہ گئی لیکن اگلے ہی پل بھاگ کے اس کے سینے سے جا لگی۔
"ہماری محبت کے مظاہروں پہ جواباً تھپڑ مل رہے ہیں جبکہ یہاں بن بلائے آنے پہ پرجوش سواگت ہو رہا ہے۔"اپنے داہنے گال کو سہلاتے ہوئے وہ بڑبڑاتے ہوئے انہیں دیکھنے لگا جہاں وہ اب اپنے سینے سے لگی بہن کا ماتھا چوم رہا تھا۔
"روئی ہو آپ؟" اس کی نم آنکھوں کو دیکھتے ہوئے اس نے ایک خونخوار نظر اس کے عقب میں ڈالی جہاں وہ سر ہولے سے خم کر کے آنکھ دباتا نئے سرے سے آگ لگا گیا۔