"نہیں لالہ! بس یونہی، آپ چلیں نا میرے روم میں، ماما کیسی ہیں؟ اور بھابھی کیسی ہیں انہیں نہیں لائے آپ؟" اس کا دھیان اپنی طرف سے ہٹانے کو وہ اس کا بازو تھام کے تابڑ توڑ سوالات کرتی اسے باہر لے جانے لگی۔
"آپ چلو اور میرے لیے کافی آرڈر کرو، میں ایک کال کر کے آتا ہوں۔" اس نے اسے ٹالتے ہوئے بھیجا تو بیڈ پہ ل ' بلیک ایگل 'کراہا۔
" کیا کہا ہے تم نے میری بہن سے؟" اس کے بیڈ کی
چشگ جانب بڑھتے ہوئے وہ مت ن لہجے میں گویا ہوا تو وہ جل اٹھا۔
"یہ دنیا کا واحد سالا ہے جو اپنے بہنوئی سے دھمکی اور مار کٹائی کے بغیر بات نہیں کرتا۔"وہ زیرِ لب بڑبڑاتے ہوئے اس کی جانب متوجہ ہوا۔
"کہنے کا تم نے موقع ہی نہیں دیا ورنہ میں تو تمہارے آرڈر پہ عمل کرنے والا تھا۔"وہ سادہ لہجے میں ہاتھ اٹھا کے گویا ہوا تو اس کی سادگی پہ وہ خون کے گھونٹ بھر کے رہ گیا۔
" اس حالت میں تم میرے آرڈر پہ عمل کر رہے تھے؟"وہ غرا کے بولا تو اس کے پٹی لگے سر میں جیسے درد سا ہونے لگا۔
"وہ بار بار پوچھ رہی تھیں تو میں۔۔۔۔۔۔۔۔" اس نے بظاہر مسکراتے ہوئے جواب دینا چاہا جب وہ خشک لہجے میں اس کی بات قطع کرتے ہوئے بولا۔
"اپنی یہ غنڈہ گردی جہاں دکھانی ہے نا وہیں دکھاو اور آئندہ میں اس کی آنکھوں میں آنسو نہ دیکھوں۔"بہت کچھ باور کرواتے ہوئے اس نے پلٹنا چاہا کہ وہ ہاسپٹل وہاں صرف اسے' دیکھنے 'آیا تھا۔
"تم آج ادھر کیا کر رہے ہو تمہاری آج اپنی مسز کے ساتھ کوئی ڈیٹ نہیں تھی؟" اسے واپس پلٹتے دیکھ کے اس کی زبان میں ہمیشہ کی طرح کھجلی ہوئی لیکن ہمیشہ ہی طرح کی غلط وقت پہ ہوئی تھی تبھی وہ پلٹا اور ایک گھونسا اسی گال پہ رسید کیا جہاں کچھ دیر قبل اس کی بہن تھپڑ مار چکی تھی۔
"بیشک تم سے میرے بہت رشتے ہیں لیکن یہ بہت زیادہ تھا۔" اس کو جبڑا سہلاتے دیکھ کے اس نے ہولے سے اس کا کندھا تھپتھپایا۔
"گیٹ ویل سون"! اب کی بار اس کے لہجے میں ہلکی سی مسکراہٹ جھلکی جسے محسوس کر کے وہ کلس اٹھا۔
"بہت شکریہ! ابھی تم نے شادی پسند کی نہیں کی اور فقط ذکر کرنے پہ جبڑا توڑ ڈالا اگر پسند کی شادی ہوتی تو اب تک آدھے شہر کی آنکھیں پھوڑی ہونی تھیں۔"جلتے ہوئے وہ بڑبڑایا تو اب کی بار اس نے اسے نظرانداز کرتے ہوئے قدم واپسی کی جانب موڑے۔
"افگن! نواز عالم کو ان کے حالیہ الفاظ کی سزا دے چکا ہوں میں۔" اس کی سنجیدگی سے بھرپور گہری آواز پہ اس کے بڑھتے قدم رکے اور پھر وہ گہری سانس بھرتے ہوئے گردن موڑ کے اسے دیکھنے لگا۔
"جانتا ہوں لیکن اسے سزا دینے سے قبل اپنی سیفٹی کو یقینی بنایا کرو کیونکہ میرے لیے بہت ضروری ہو ٹھ تم اینڈ گڈ لک کرائم پارٹنر"! اسے میز ب اپ کا سائن دیتا وہ اس کے روم سے باہر نکلا تو اس کے غیر متوقع جذباتی اظہار پہ مسکراتے ہوئے وہ بیڈ پہ نیم دراز دو روز قبل ہوئے واقعات کو سوچنے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
سیاہ شیشوں والی گاڑی میں بیٹھا وہ کچھ دیر قبل اس کی بھیجی گئی ویڈیو کو دیکھ رہا تھا جہاں وہ نواز عالم سے مل رہا تھا۔
وہ جانتا تھا کہ زرشے کے متعلق کہے جانے والے الفاظ پہ وہ خود اسے سزا دے سکتا تھا لیکن اس کو یہ ویڈیو بھیجنے کے مقصد سے وہ بخوبی واقف تھا تبھی ڈیش بورڈ پہ پھینکتے وقت اس کے ماتھے کی رگیں پھولی ہوئیں تھیں۔
"آئم سوری فادر ان لاء! لیکن مجھے بھی اپنے سالے کی طرح بدلہ فورا لینے کی بیماری ہے۔"آہنی گیٹ سے نکلتی سیاہ مرسڈیز کو پرتپش آنکھوں سے گھورتے ہوئے وہ بڑبڑایا اور گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہوئے ہاتھ میں تھامی سائیلنسر لگی پسٹل کا نشانہ فکس کرتے ہوئے پہلا فائر سیاہ مرسڈیز کے ٹائر پہ کیا اور پھر دوسرا، اس کا اگلا نشانہ گاڑی کا پچھلا شیشہ تھا لیکن اس کے تیسرے فائر کے ساتھ جیسے ہی شیشہ آواز کے ساتھ ٹوٹا تو اس کے گارڈز الرٹ ہو گئے اور جوابی فائرنگ کرنے لگے لیکن چونکہ وہ اندھیرے میں تھا اس لیے ان کے نشانے خطا ہو رہے تھے۔
اس نے اگلا فائر کیا اور گاڑی کی پچھلی سیٹ سے نیچے چھپنے کی کوشش کرتے نواز عالم کے کندھے میں گولی پیوست ہو گئی اسی لمحے ایک گولی اس کی گاڑی کی سکرین سے ٹکرائی اور شیشوں کی کرچیاں اس کے سینے اور چہرے میں گھس گئیں، اگر وہ بروقت آنکھوں کے سامنے ہاتھ نہ رکھتا تو یقیناً وہ آنکھیں بھی کھو بیٹھتا۔
اس جوابی حملے کے باوجود اس نے گارڈز کے نرغے میں گاڑی سے اترتے نواز عالم پہ دوبارہ حملہ کیا تو اب کی بار گولی اس کی ٹانگوں میں لگی اور یہ اس کے لیے کافی تھی۔
اپنا کام مکمل کر کے اس نے گاڑی اسٹارٹ کی لیکن تب تک اس کے گارڈز کی ایک گاڑی اس کے تعاقب میں پہنچ چکی تھی اور اس سے پہلے کے وہ گاڑی ریورس کرتا انہوں نے اس کی گاڑی کو دائیں جانب سے ہٹ کیا تو باوجود کوشش کے اس کا سر بیلنس نہ رکھ پانے کی وجہ سے اسٹیئرنگ سے ٹکرایا تو اس کے سامنے زمین و آسمان گھوم گئے لیکن حواس پہ قابو پاتے ہوئے اس نے پسٹل پہ گرفت مضبوط کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے وہ بوکھلا گئے اور وہ موقع پا کے وہاں سے گاڑی نکال کے لے گیا۔
وہ جانتا تھا کہ اس کی فائرنگ نے نواز عالم کو عوام میں مزید مقبول بنا دینا ہے مگر وہ یہی چاہتے تھے اور ہوا بھی یہی اس حادثے کے چند گھنٹوں بعد ہی پی ایم اے نواز عالم پہ ہوئے قاتلانہ حملے کی پٹی ہر نیوز چینل پہ چلنے لگی لیکن وہ جو پیغام اس تک پہنچانا چاہتے تھے وہ اس تک پہنچ چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
اس نے نیند میں ڈوبی آنکھیں بمشکل کھولتے ہوئے سامنے وجود پرشکوہ سی عمارت کو دیکھا جس پہ لکھا 'عالم مینشن 'واضح کر رہا تھا کہ وہ اس وقت اسے کہاں لے کے آیا تھا لیکن ابھی تک یہ واضح نہ کیا تھا کہ کیوں لے کے آیا تھا؟
"ہم یہاں کیوں آئے ہیں؟" اس نے اس کی جانب دیکھا جو ڈرائیور کی جانب متوجہ اسے گاڑی پورچ کے بائیں جانب کھڑی کرنے کو کہہ رہا تھا کیونکہ انہیں جلد ہی واپس بھی آنا تھا۔
"اندر چل کے دیکھ لینا۔"ایسے جواب پہ اس کا دل چاہا وہ اندر جانے پہ لعنت بھیجتی یہیں بیٹھی رہی لیکن ایسا وہ صرف سوچ ہی سکی کیونکہ اس کی ایسی ہٹ دھرمی کے جواب میں یہ شخص ہاتھوں کی بجائے ہونٹوں سے کام لیتا تھا جو اسے انتہائی ناگوار تھا اس لیے صبر کے گھونٹ بھرتی وہ گاڑی سے اتری اور اس کی معیت میں آگے بڑھنے لگی۔
"السلام علیکم"! پرتعیش و خوبصورت لاونج میں داخل ہوتے ہی اس کی نگاہ ساڑھی میں ملبوس سوبر سی خاتون پہ پڑی جو مسکراتی ہوئی اس کی جانب بڑھ رہی تھیں۔
"وعلیکم السلام! ٹھیک ہو آپ؟"محبت سے اسے ساتھ لگاتے ہوئے وہ گویا ہوئیں تو اس نے سر اثبات میں ہلایا جبکہ وہ اب افگن سے مل رہی تھیں۔
اسی لمحے فرحان صاحب کی آمد پہ وہ ان سے ملنے لگے اور مسز فرحان اسے ساتھ لیے صوفے کی جانب بڑھیں تو وہ گہری سانس بھر کے رہ گئی۔
"مطلب اب مجھے اچھی بہو بن کے ان کے سامنے اچھا تاثر دینا ہے۔"وہ نیند کو بمشکل بھگاتی مسکراتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھ گئی۔
"آپ لوگ ادھر اکیلے رہتے ہیں؟"صرف ان دونوں کو اتنے بڑے گھر میں دیکھ کے وہ واقعی حیران ہوئی تھی کیونکہ ملازموں اور ان دونوں کے لیے تو یہ گھر بہت بڑا تھا۔
جبکہ اس کے اتنے بے تکے سوال پہ ان کے سامنے رکھے صوفے پہ بیٹھا شیر افگن جی بھر کے بدمزہ ہوا۔
"جی، اسی لیے تو افگن کو کہا تھا کہ آپ کو لے آئے اور وہ لے آیا، ماشاءاللّٰہ بہت پیاری لگ رہی ہو آپ۔" اس کو بڑے سے ڈوپٹے سے الجھتے دیکھ کے وہ بے ساختہ مسکرا دیں جبکہ ان کے آخری الفاظ پہ اس کا منہ بن گیا۔
"ابھی تو آپ کے بیٹے نے میری لپ اسٹک خراب کر دی تھی اس لیے میں نے صاف کر دی ورنہ پہلے میں بہت پیاری لگ رہی تھی۔" اس کے الفاظ پہ جہاں افگن کا چہرہ مارے ضبط کے سرخ پڑا وہیں وہ دونوں اپنی ہنسی روکنے کے چکر میں چہرہ جھکا گئے۔
شن ت "افففف! نان ش۔"وہ جو بڑی سے بڑی بات سن کے نہیں گھبراتا تھا اس لمحے ان کی دبی دبی مسکان دیکھ کے بری طرح خجل ہوتا اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تو فرحان صاحب نے بے ساختہ اسے روکا۔
"بیٹھو نا افگن اور بتاو ہمیں کہ کیوں تم نے ژالے کی لپ اسٹک خراب کی ہے؟"ان کی شریر آواز پہ ژالے کو بہت سکون ملا کہ اب اس کھڑوس کو ڈانٹ پڑتے دیکھ کے اس کو سکون ملنے والا ہے۔
"اپنی بہو سے پوچھ لیجیے کہ کیوں خراب کی تھی اور کیسے کی تھی؟" اس کے خشک لہجے میں کہے گئے الفاظ پہ وہ بے ساختہ گڑبڑائی اور اسے بات کی نزاکت کا احساس ہوا کہ وہ کیا بول گئی تھی۔
اور اب وہ' کیوں 'اور' کیسے 'جیسے باریک ت و ں میں نہیں جانا چاہتی تھی تبھی ان سنی کر گئی۔
"افگن میں نے کل کی پارٹی کے لیے ژالے کے لیے شاپنگ کر لی اس لیے میں چاہتی ہوں کہ آج رات یہ ہمارے پاس ہی رک جائے اور کل ایک ہی دفعہ پارٹی کے بعد آپ اسے واپس لے جانا۔"
ژالے کو چائے کا کپ پکڑاتیں مسز فرحان اس کی شکل دیکھ کے بات پلٹتی ہوئی گویا ہوئیں تو وہ چونکی۔
" کیسی پارٹی؟ اور میں ادھر کیسے رک سکتی ہوں مجھے تو ہاسٹل سے الاو ہی نہیں ہے۔"وہ جلدی سے گویا ہوئی تو مسز فرحان نے پریشانی سے فرحان صاحب کی جانب دیکھا۔
"بیٹا کل ہماری اینیورسری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں آپ ہمارے ساتھ ہو اور جہاں تک بات ہے ہاسٹل والوں کی اجازت کی تو وہ افگن لے لے گا۔ کیوں افگن؟"فرحان صاحب نے اسے تسلی دیتے ہوئے بیٹے کی جانب دیکھا جو بہت خاموش نگاہوں سے ژالے کے چہرے کے بدلتے تاثرات کا جائزہ لے رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
وہ سب اس وقت لیب میں کھڑے ٹیسٹ پرفارم کر رہے تھے جب ایک دم سے اس کی بلند چیخ پوری لیب میں گونج اٹھی۔
"زرشالے"! اس کی چیخ کے ساتھ بالاج کی بے ساختہ پکار گونجی۔
زرشالے کی چیخ سے بھی زیادہ وحشت بالاج کی آواز میں تھی جس نے وہاں موجود ہر فرد کو متجسس کر ڈالا تھا۔
جبکہ خود زرشالے بھی اس کی اچانک چیخ پہ اچنبھے سے اس کی جانب دیکھنے لگی جو اس کی جانب نہیں بلکہ اس کے پیروں میں پھیلے کیمیکل کو دیکھ رہا تھا جو شومئی قسمت سے اس کے نازک پیروں پہ گرنے کی بجائے فرش پہ گر گیا تھا اور زرشالے کے بروقت پیچھے ہٹنے کی صورت میں اس کے پیروں کو زخمی ہونے سے بچا گیا تھا۔
"ایوری ھنگ از اوکے بالاج؟" اس آکورڈ سی خاموشی کو توڑتے ہوئے پروفیسر صاحب نے سنجیدگی سے استفسار کیا تو وہ تب تک سنبھلتا ہوا آگے بڑھ آیا تھا۔
"ایوری ھنگ از اوکے سر! مس عالم کو باہر ڈین صاحب بلا رہے ہیں۔" اس نے سرسری سے لہجے میں جواب دیتے ہوئے ایک نگاہ اس کی جانب دوڑائی جو بالکل خاموشی سے اسے تک رہی تھی۔
اس کی اس ایک نگاہ میں نجانے کیا تھا کہ زرشالے جھرجھری سی لیتی اپنی نگاہیں جھکاتی سر سے اجازت لے کے باہر کی جانب بڑھی جب ایک سرد سی سرگوشی پہ اسے اپنے قدم من من کے ہوتے محسوس ہوئے۔
شنک "اپنی حفاظت کرنا ھت ے مس عالم کیونکہ آپ جانتی ہیں کہ اگر آپ کو کچھ ہوا تو اس دنیا کے دو پاگل ترین انسان تہلکہ مچا دیں گے۔" اس کی سرگوشی میں پنہاں مطلب کو سمجھتے ہوئے وہ ناقابلِ بیان کیفیات کی زد میں تھی۔
وہ جانتی تھی کہ' دو پاگل ترین انسانوں 'میں ایک اس کا بھائی تھا لیکن اس دوسرے انسان کا کیا مطلب تھا؟
وہ بہت مضبوط اعصاب کی مالک تھی لیکن اس شخص نے پہلے ہی دن آ کے جس طرح سے اس کے اعصاب پہ حاوی ہونا شروع کیا تھا اور اب اس کا یوں اچانک ہی بدلا ہوا رویہ اسے حیرت میں ڈال رہا تھا مگر جو بھی تھا وہ اب اس کے متعلق شیر لالہ سے بات کرنے والی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لگژری بیڈروم میں پڑے صوفے پہ نڈھال بیٹھی وہ دونوں ہاتھوں میں سر گرائے کنپٹی کو انگلیوں سے مسل رہی تھی جبکہ دایاں پاوں اضطرابی کیفیت میں مسلسل زمین پہ مارتی وہ اس اذیت پہ قابو پانے کی ناکام کوشش کر رہی تھی جس کا وہ ابھی شکار تھی۔
"م۔۔مجھے یہاں رکنا ہی نہیں چاہیے تھا۔"وہ اپنے کپکپاتے ہونٹوں پہ زبان پھیرتی احساسِ بے بسی سے بڑبڑائی تو آنکھیں نم ہونے لگیں کہ اس پل وہ واقعی خود کو اکیلا محسوس کر رہی تھی کہ اس کا موبائل اس وقت بیٹری نہ ہونے کی وجہ سے حسب ِ معمول بند تھا اور اس کے پاس یہاں چارجر بھی نہ تھا کہ وہ منتشا یا مسز جوزف سے رابطے کی سبیل نکال کے اپنی اذیت کو کم کرنے کی ہی سعی کر لیتی لیکن اب ہر طرف سے ناکامی محسوس کر کے یوں اسے لگ رہا تھا گویا وہ تکلیف کی شدت سے حواس کھونے کو ہے تبھی اس نے بمشکل اٹھ کے سائیڈ ٹیبل پہ پڑے جگ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی لیکن اپنی جگہ سے کھڑا ہو کے ایک قدم لینے پہ ہی اس کے پیر بری طرح سے لڑکھڑائے اور وہ حواس کھوتی پوری قد سمیت نرم کارپٹ پہ جا گری۔
اسی لمحے دروازہ کھول کے اپنے مضبوط قدموں کے ساتھ اندر آتا افگن اسے یوں گرتے دیکھ کے بھونچکا رہ گیا لیکن اگلے ہی پل وہ خود کو سنبھالتا سرعت سے آگے بڑھا اور اس کے قریب بیٹھتے ہوئے اس کا سر سیدھا کرتے ہوئے جیسے ہی اپنی گود میں رکھا تو اسے جیسے چار سو چالیس وولٹ کا کرنٹ چھو گیا۔
کیونکہ اس کی ناک سے لکیر کی مانند بہتا خون اس کے ہونٹوں کو بھی خون آلود کرتا اس کے چہرے پہ پھیل رہا تھا۔
"ژالے"! اس کی زندگی میں بہت کم ایسے لمحے آئے تھے جب اسے سب کچھ ہاتھوں سے پھسلتا ہوا محسوس ہوا ہو اور وہ خود کو لاچار محسوس کرے لیکن ایسے بہت کم لمحات میں سے ایک لمحہ اس پہ ابھی آن پہنچا تھا جب وہ ایک ایسی لڑکی کو اپنی آغوش میں لیے بیٹھا تھا جسے اس نے فقط ذاتی مفاد کے لیے اپنی زندگی میں شامل کیا تھا۔
مگر اس سمے جب وہ ڈوبتی سانسوں کے ساتھ اس کی آغوش میں پڑی تھی تو اسے نجانے کیوں اپنی سانسیں کیوں ٹوٹتی محسوس ہو رہی تھیں۔
"ژالے"! اس کا چہرہ ہولے سے تھپتھپاتے ہوئے وہ خالی خالی لہجے میں گویا ہوا مگر دوسری جانب اس کے ساکت وجود میں جنبش بھی نہ ہوئی تو اسے گھٹن سی محسوس ہونے لگی۔
اس نے فورا اسے اپنے مضبوط بازووں میں اٹھایا تو اس نے اس کی ہلکی سی کراہ سنی۔
"امی پانی"! اس کی سرگوشی میں اس قدر بے بسی و لاچاری تھی کہ افگن عالم کے سینے میں مقید برسوں سے پتھر بنا دل اس لمحے ہل سا گیا لیکن وہ اپنی کیفیت پہ قابو پاتا بیڈ کی جانب بڑھا اور اسے بیڈ پہ لٹاتے ہوئے گلاس میں پانی بھرا اور پھر اسے سہارا دیتے ہوئے پانی پلانے لگا لیکن پھر سے حواس برقرار نہ ہونے کی وجہ سے اس نے پانی نہ پیا۔
گلاس واپس رکھ کے اس نے موبائل پہ ایک نمبر ملاتے ہوئے موبائل کان سے لگایا۔
"جلدی سے ڈاکٹر صاحب کو لے کے اوپر کمرے میں آو۔"سپاٹ لہجے میں پیغام دے کے اس نے موبائل بیڈ پہ اچھالا اور خود جیب سے رومال نکال کے اسے پانی والے گلاس میں بھگو کے اس کے ناک سے نکلتا خون صاف کرنے لگا۔
وہ ابھی خون صاف ہی کر رہا تھا جب حماد کے ساتھ فرحان صاحب اپنا میڈیکل باکس لیے حواس باختہ سے کمرے میں داخل ہوئے۔
" کیا ہوا ژالے کو؟ افگن سب ٹھیک ہے نا؟"وہ پریشانی سے بولتے ہوئے ان کے نزدیک پہنچے تو وہ گہری سانس بھرتا اس کے نزدیک سے اٹھ کھڑا ہوا اور بیڈ پہ پڑا کمبل اس کے وجود پہ ڈالتا ان کی جانب مڑا۔
"سب ٹھیک ہے، یہی جاننے کے لیے آپ کو بلایا ہے۔"اپنے مخصوص انداز میں کہتے ہوئے وہ سامنے سے ہٹا تو وہ اسے ہلکی سی گھوری سے نوازتے اس کی جانب بڑھے جو اس لمحے بالکل زرد پڑی سرسوں کا پھول لگ رہی تھی۔
اس کو ابتدائی اور وقتی ٹریٹمنٹ دیتے ہوئے ان کے چہرے کی گھمبیرتا بڑھ چکی تھی جو افگن کی زیرک نگاہوں سے مخفی نہ رہ سکی لیکن وہ بنا کوئی سوال کیے لب بھینچے کھڑا اس کا چہرہ دیکھنے لگا جو رات کی نسبت اس وقت بجھا ہوا دکھ رہا تھا۔
"میں نے ان لگا دیا ہے، ابھی آ جائے گا تھوڑی دیر میں ہوش اسے، تم پریشان نہیں ہو۔"ان کے آخری جملے پہ کرنٹ کھا کے اس نے ان کی جانب دیکھا جو اس کی جانب متوجہ نہیں تھے۔
" کیا وہ' اِس 'کے لیے پریشان دکھ رہا تھا؟"دل ہی دل میں سوچتے ہوئے اس نے دونوں ہاتھ چہرے پہ پھیرتے ہوئے جیسے اپنے تمام تاثرات زائل کرنے کی کوشش کی اور دوبارہ سے ایک سفاک اور بے حس خول میں سمٹتا وہ ان دونوں سے بھی پہلے اس کے کمرے سے نکلتا چلا گیا جبکہ اس کی اس حرکت پہ فرحان صاحب کی اس کی پشت کو پر تاسف نگاہوں سے گھورتے رہ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرسی کی سیٹ پہ سر ٹکائے وہ دونوں ہاتھوں سے اپنے کندھے دباتی جیسے درد زائل کرنے کی کوشش میں تھی کیونکہ صبح سے یکے بعد دیگرے تین سرجریز نے اسے ذہنی و جسمانی طور پہ تھکا دیا تھا۔
تبھی وہ چائے کا آرڈر دے کے اپنے ذہن کو ریلیکس کرنے کے لیے پلکیں موند گئی کہ لیٹنے کا وقت تھا ہی نہیں کیونکہ کچھ دیر بعد اس نے پھر سے ایک سرجری کرنی تھی۔
کچھ دیر گزرنے کے بعد دروازے پہ ہلکی سی دستک کی آواز سن کے اس نے' خان 'کا سوچ کے اندر آنے کی اجازت دی تو اگلے ہی دروازہ کھلنے کی آواز آئی مگر اس نے آنکھیں یونہی موندے رکھیں۔
"خان! چائے ادھر ٹیبل پہ رکھ دو اور جاتے اور دروازہ ٹھیک سے بند کر جانا۔"دھیمی مگر تھکی سی آواز میں وہ آنکھیں بند کیے ہی بولی تو جواباً خاموشی چھائی رہی جس پہ عجیب سا محسوس کرتے ہوئے اس نے نیم وا آنکھوں سے سامنے دیکھا تو وہ ایک جھٹکے سے سیدھی ہوئی۔
"آپ؟" اس نے حیرت و بے یقینی سے اسے دیکھا جو ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ جس کے گریبان کے کھلے بٹنوں سے اس کا پٹی میں جھکڑا سینہ جھلک رہا تھا، کے ساتھ بلیک جینز پہنے، سر پہ پٹی باندھے اور معمول کی مانند چہرے پہ رومال باندھے اطمینان سے اس کے سامنے کرسی پہ بیٹھا ہولا سا گیا۔
" کیسی ہیں آپ؟"ہمیشہ کی طرح فریش مگر سرد و سپاٹ لہجے میں استفسار کیا تو وہ جیسے ہوش میں آئی۔
"تم یہاں کیا کر رہے ہو؟"وہ اپنے اندر ابلتے غصے کو دباتی ہوئی بولی تو اس نے کندھے اچکاتے ہوئے اس کی جانب دیکھا۔
"آپ کے ہاسپٹل میں مریض کے طور پہ موجود ہوں تو پھر خود ہی یہاں میری موجودگی کا مقصد سمجھ لیں۔" اس کے جواب پہ اس کا چہرہ غصے سے دہکنے لگا۔
"مریض ہو تو مریضوں والے بیڈ پہ پڑے رہو جہاں تمہیں مکمل ٹریٹمنٹ دیا جائے گا۔"وہ بے لچک انداز میں گویا ہوئی تو وہ اس کے میز پہ ہاتھ جماتا ہلکا سا آگے کی جانب جھکا۔
"چائے پی لیں، باقی باتیں بعد میں کر لیتے ہیں۔"
اس کے اس قدر اطمینان اور پرسکون انداز پہ اس کے اندر پرزور مزاحمت جاگی اور وہ بنا انجام کی پروا کیے چائے کا کپ پکڑتی اس کی جانب اچھال گئی۔