Chapter 14: میری زندگی کے مالک نہیں ہو تم

"میری زندگی کے مالک نہیں ہو تم جو میں تمہارے دیے گئے آرڈرز پہ چلوں گی، ایک کریمنل ہو جس کی تیمارداری مجھے اپنے پیشے کی وجہ سے کرنی پڑ رہی لٹ ہے اس لیے اپنی متش کراس کرنے کی کوشش مت کرنا کیونکہ گزشتہ عرصے میں جس طرح تم مبت مجھے ن تست و لیٹ کر چکے ہو اگر تم نے اسی روش کو اپنائے رکھا تو میں ہر انجام سے بالاتر تمہارا اپنے لالہ کو بتا دوں گی اور یہ بات یاد رکھنا کہ جس دن شیرافگن عالم کو پتہ چلا کہ تم زرشے عالم کو ٹارچر کر رہے ہو وہ دن تمہاری زندگی کا آخری دن ہو گا۔"

وہ جو اس کے اس دن بالاج کے نام لینے اور اس کی اس استحقاق بھری حرکت پہ بھری بیٹھی تھی کہ وہ اسے ایک ایسے بھنور میں لے کے جا رہا تھا جسے سوچ کے ہی اس کی سانسیں رکنے لگتیں تھی۔

شاید یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے اندر چھڑی اس جنگ سے گھبراتی اس کی' چھیڑ 'پہ پھٹ پڑی اور بولتی چلی گئی۔

اس کے خاموش ہونے پہ وہ خاموش نگاہوں سے اسے دیکھتا اگلے ہی لمحے جیب سے موبائل نکالتا اس پہ انگوٹھا پھیرتا موبائل اس کے سامنے میز پہ رکھ گیا تو اس کی حرکت پہ بسبی کھڑی زرشے نے حیرت سے موبائل کی بلنک کرتی سکرین کو دیکھا تو اسے یوں لگا کوئی اس کے سینے میں مقید دل کو نوچنے لگا ہو۔

"السلام علیکم، شیرافگن عالم استسنک نگ"! سپیکر سے آتی افگن کی گھمبیر آواز پہ اس کو اپنے کان سائیں سائیں کرتے محسوس ہوئے۔

"آپ کے بھائی لائن پہ موجود ہیں انہیں جلدی بتائیے کہ میں آپ کو ہراس کر رہا ہوں۔" اس کی مطمئن آواز پہ اس نے بھیگی پلکیں اٹھا کے اسے دیکھا اور اگلے ہی لمحے اس کا موبائل اٹھا کے زمین پہ دے مارا اور خود اپنی جگہ سے حرکت کرتی اس کی جانب آئی اور ایک جھٹکے سے اسے گریبان سے جھکڑتی کھڑا کر گئی جو کہ اسی کی وجہ سے ممکن ہوا تھا۔

اس کے کھڑا ہونے پہ اس نے اسی طیش زدہ انداز، بھیگی پلکوں اور بھاری ہوتی سانسوں کے ساتھ ہاتھ اس کے چہرے کی جانب بڑھایا تو اس نے اسی ہاتھ کو اپنے مضبوط ہاتھ کی گرفت میں لیتے ہوئے ہلکا سا گھماتے ہوئے اپنے طرف کھینچا تو اس کی پشت ایک جھٹکے سے اس کے کشادہ سینے سے آن ٹکرائی۔

"بہت سے کاموں کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسا کام ہے جو آپ میری مرضی کے بغیر نہیں کر سکتیں ڈاکٹر۔" اس کے کندھے پہ جھکتے ہوئے وہ سپاٹ لہجے میں بولا تو ایک بار پھر سے اس کی گرفت اور اس کے لمس میں وہی جانا پہچانا احساس محسوس کر کے وہ سسک اٹھی۔

"مت کریں میرے ساتھ ایسا پلیز۔"وہ روتے ہوئے بولی تو اس کے انداز اور انداز ِ تخاطب پہ اس کا وجود لحظہ بھر کو ساکت ہوا۔

"تم میرے سامنے نہیں آنا چاہتے تو مت آنا میں کبھی مجبور نہیں کروں گی لیکن ایک بار صرف ایک بار مجھے یہ یقین بخش دو کہ میں جس' شخص 'کے الوژن میں ڈوبی تمہاری قربت کو برداشت کرتی ہوں تم' وہی شخص 'ہو، پلیز۔"وہ سسکتے ہوئے ملتجی لہجے میں گویا ہوئی تو اس کے وجود کے گرد لپٹے اس کے ہاتھ کی گرفت ڈھیلی پڑی تو وہ یونہی آنسو بہاتی اس کی جانب مڑی اور آنکھوں میں آس و نراس کی کیفیت لیے اس کا چہرہ دیکھنے لگی جس پہ بندھے سیاہ رومال کی گانٹھ وہ دھیرے سے کھولنے لگا تو اس کی دھڑکنیں منتشر ہونے لگیں۔

اسے محسوس ہو رہا تھا کہ اس کا دل اس لمحے آس و نراس اور خوف کی کیفیت میں ڈولتا دھڑکنا چھوڑ دے گا لیکن نہیں۔

وہ کم از کم آج چند لمحے کی مہلت خدا سے مانگنا چاہتی تھی۔

وہ اس لمحے اپنے سامنے اس چہرے کو دیکھنا چاہتی تھی جو اس کے جینے کی وجہ تھا لیکن پل پل اسے مرنے پہ مجبور کر رہا تھا۔

رومال کی گرہ کھولتے ہوئے اس کی گہری وحشت ناک نگاہیں اس پہ مرکوز تھیں جو چاکلیٹ کلر کے سوٹ میں ملبوس روئے روئے چہرے کے ساتھ اس کے سامنے کچھ کر دینے کا سا عزم لیے کھڑی اسے عجیب سے احساسات سے دوچار کر گئی۔

لیکن اس سے پہلے کہ وہ رومال ہٹا کے اپنے اور اس کے درمیان کے بہت سے پردے ہٹا دیتا دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

بھاری ہوتے سر اور دکھتی آنکھوں کے ساتھ اس نے کروٹ بدلی تو ایک نامانوس سے احساس کے تحت اس کی نیند میں خلل پڑا جس کے باعث اس نے بوجھل پلکیں کھول کے اردگرد کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کی مگر ہر طرف پھیلے اندھیرے کے سبب وہ کچھ سمجھ نہ پائی لیکن اس سے پہلے کے وہ آنکھیں دوبارہ سے موندتی ایک بھاری آواز نے اس کے حواس سلب کر دیے۔

"گڈ مارننگ! امید ہے کہ تمہاری نیند اچھے سے پوری ہو گئی ہو گی اس لیے اب بستر چھوڑنے کا تکلف کر لو، نیچے ناشتے پہ تمہارا انتظار ہو رہا ہے۔"

بے لچک بھاری آواز نے اسے بتایا کہ وہ کہاں تھی؟

لیکن وہ اس آواز کو یا یہاں موجودگی کا سبب نہیں سوچ رہی تھی بلکہ وہ بیتی رات کے مناظر کو سوچ رہی تھی جب اس نے گرتے ہوئے آخری چہرہ جو دیکھا تھا وہ اسی شخص کا تھا۔

تو کیا وہ اس کے بارے میں سب کچھ جان چکا تھا؟

کیا وہ اس کی زندگی کا بھیانک راز پا گیا تھا جو اس نے خود سے بھی چھپانے کی کوشش کی تھی۔

اگر ایسا تھا تو وہ اتنا پرسکون کیوں تھا؟

وہ انہی سوچوں میں گم تھی جب اس کے ایک دم سے سارے لائٹس آن کرنے پہ اس کی آنکھیں چندھیا سی گئیں تھیں۔

"تمہیں اتنی نیند کیوں آتی ہے؟" اس کی طنزیہ آواز پہ اس کے حواس الرٹ ہونے لگے تو اس نے آنکھوں کے سامنے سے ہاتھ ہٹاتے ہوئے اس کی جانب دیکھا جو رات والے ڈریس میں ہی ملبوس تھا لیکن اس وقت ٹائی اور کوٹ ندارد تھا جبکہ شرٹ پینٹ سے باہر تھی جس کے آدھے بٹن کھلے اور کف فولڈ کر کے کہنیوں تک لپیٹے ہوئے تھے۔

اپنے رف سے حلی کے برعکس وہ بہت فریش اور چوکس دکھ رہا تھا جبکہ بے تاثر چہرہ معمول کی مانند تھا جسے دیکھ کے اس نے گہرا سکون خود میں سرائیت ہوتا محسوس کیا۔

"مجھے نیند اس لیے آتی ہے کیونکہ میرا آپ کی طرح الووں کے خاندان سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔" اسی کے انداز میں اسے جواب دیتی وہ بھول گئی تھی کہ سامنے کھڑا شخص اس کا صرف شوہر نہیں تھا بلکہ وہ اس کا باس بھی تھا جس کی سفاکیت کی مثالیں پورا شہر دیتا ہے۔

اس کی اس فضول گوئی پہ وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوتا اس کے بیڈ کی جانب بڑھا تو وہ جو اٹھنے کا سوچ رہی تھی جارحانہ تیوروں سے اسے اپنی جانب آتا دیکھ کے دوبارہ لیٹ گئی لیکن اس سے پہلے کے وہ اسے کچھ کہتا ہلکی سی دستک کے ساتھ مسز فرحان کمرے میں داخل ہوئیں تو بیڈ پہ کمبل میں بکھری حالت کے ساتھ لیٹی ژالے اور بیڈ کے بالکل نزدیک رف اور بکھرے سے حلی میں کھڑے بیٹے کو دیکھ کے وہ جھجھک سی گئیں کیونکہ کمرے کا منظر وہ سب کچھ بیان کر رہا تھا جو وہ سمجھنا نہیں چاہتیں تھیں مگر دونوں کی حالت انہیں شش و پنچ میں مبتلا کر رہی تھی۔

جبکہ یہی حالت ژالے کی بھی تھی کہ وہ یوں اس حالت میں اُس کی موجودگی میں ان کی آمد کی توقع نہیں کر رہی تھی اور اب ان سے بے تحاشا شرمندگی محسوس کر رہی تھی۔

ان تین نفوس میں اگر کوئی پرسکون تھا تو وہ شیرافگن تھا کیونکہ وہ اس کے نزدیک یونہی کھڑا

اطمینان سے اس کی حواس باچنگن ا ں ملاحظہ کر رہا تھا۔

جو مسز فرحان کو سلام کرتی جلدی سے اپنی جگہ سے اٹھی لیکن اٹھتے ہی اسے مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس وقت اس کا دوپٹہ اس کے پاس موجود نہ تھا۔

"سوری آنٹی! میں نیچے آ ہی رہی تھی یہ تو بس سر نے لیٹ کروا دیا۔"دوپٹے کی غیرموجودگی پہ خجالت محسوس کرتی وہ تیز تیز بولتی مزید بدر مار گئی جس کا اندازہ اسے افگن کے ضبط سے سرخ پڑتے چہرے اور مسز فرحان کا معنی خیز نگاہوں سے ان دونوں کو دیکھنے سے ہوا اور اگلے ہی لمحے اس کا چہرہ اتنی سرعت سے سرخ پڑا کہ اسے کھا جانے والی نگاہوں سے گھورتے افگن کو محسوس ہوا کہ اس کے چہرے پہ یکایک کسی نے پینٹ پھیر دیا ہو۔

"کوئی بات نہیں بیٹا! اپنے سر سے اچھی طرح' فری ' ہو کے نیچے آ جائیے گا اور کوئی جلدی نہیں ہے ہم انتظار کر لیں گے۔" اس کی حالت کے پیشِ نظر وہ شگفتگی سے کہتیں کمرے سے نکل گئیں تو ان کے جملے کے مفہوم کو سمجھتی ژالے کا چہرہ رونے والا ہو گیا۔

"سر! آپ کی مدر بہت غلط سمجھ رہی ہیں، دیکھیں آپ پہلی فرصت میں انہیں جا کے بتائیں کہ جیسا وہ سمجھ رہی ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔"وہ ان کے باہر نکلتے ہی اپنی کدورت بھلائے اس کے نزدیک گئی جو پاکٹ سے موبائل نکال رہا تھا۔

" کیا غلط سمجھ رہی ہیں وہ اور کیا نہیں ہوا؟" اس کے تجاہل عارفانہ سے استفسار کرنے پہ اس کی رنگت مزید دہکنے لگی جو انجانے میں ہی کسی کی نگاہوں کو اپنے ساتھ باندھنے لگی۔

"وہ۔۔وہ آپ بس انہیں یہ بتا دیں کہ آپ رات کو میرے ساتھ اس کمرے میں موجود نہیں تھے۔"

اس نے آسان سے الفاظ کا چناو کرتے ہوئے اس کے سامنے مدعا پیش کرنے کی کوشش کی۔

"میں ایسا کیوں بولوں جب کہ میں ساری رات یہاں اس کمرے میں' تمہارے 'ساتھ موجود رہا ہوں۔"وہ اپنے الفاظ پہ زور دیتے ہوئے بولا تو اسے کمرے کی چھت خود پہ گرتی ہوئی محسوس ہوئی۔

"ساری رات؟ مم۔۔میرے ساتھ؟ اسی کمرے میں؟"

اس کے ہونٹ سرگوشی کے سے انداز میں پھڑپھڑائے تو اب کی بار اس کے انداز پہ اس کے ضبط کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ اسے ایک جھٹکے سے اپنے قریب کھینچتا گڑبڑانے پہ مجبور کر گیا۔

"تم اتنی شاکڈ کیوں ہو رہی ہو؟ کیا مجھ سے شادی نہیں کی تھی یا شادی کے تقاضوں سے بے خبر ہو؟"

اس کے استہزائیہ انداز پہ اس کے انداز پرزور قسم کی مزاحمت جاگی اور وہ اس کی گرفت میں پھڑپھڑاتی دور ہونے کی سعی کرنے لگی لیکن وہ اپنی گرفت مزید مضبوط کرتا اسے اپنے سینے میں بھینچ گیا۔

"ہماری شادی نارمل شادی نہیں تھی؟ یہ صرف اور صرف ایک گیم تھی۔" اس کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کے رو دے کیونکہ اس شخص نے اسے بہت بری شکست سے نوازا تھا۔

جبکہ اس کے چہرے پہ پھیلی بے بسی کو دیکھتے ہوئے وہ اس کے چہرے پہ جھکا اور اپنے استحقاق کے پھول کھلاتا وہ اس بے بسی کے تاثر کو زائل کرتا وہی سرخ رنگ دوبارہ سے بکھیرنے لگا جس نے کچھ ثانیے قبل اس کی نگاہ کو جھکڑ لیا تھا۔

"یہ شادی گیم تھی یا حقیقت، اس کا فیصلہ میں خود کروں گا۔ اور جس دن میں نے چاہا کے مجھے تمہارے نزدیک آنا تب مجھے کوئی بھی روک نہیں سکتا لیکن۔۔۔۔۔" اس کے گلابی ہونٹوں پہ انگوٹھا پھیرتے ہوئے وہ اس کی اپنی بے باک حرکتوں سے منتشر ہوتی سانسوں کو سست روی کا شکار کر رہا تھا۔

"لیکن وہ دن ابھی نہیں آیا اس لیے جلدی سے فریش ہو کے نیچے آو ورنہ جتنی دیر لگاو گی ماما کی پوتے کے لیے فرمائش اس قدر ہی پرزور ہو جائے گی۔"اپنی بات مکمل کرتے ہوئے وہ اس کے نیم وا ہونٹوں کو خلافِ عادت نرمی سے چھوتے ہوئے اپنی گرفت سے اسے آزاد کرتا دروازے کی جانب بڑھ گیا۔

جبکہ اس کے لمس پہ چکراتی، خاصی دیر کے بعد اس کے آخری الفاظ کا مفہوم سمجھتی ژالے بند دروازے کو گھورتی باآواز بلند اسے گالیوں سے نوازنے لگی۔

"کمینہ، ذلیل، لوفر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"غصے سے بولتی

کلشی وہ ی ہوئی واشروم کی جانب بڑھ گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔

"ساڑھی؟"اپنے سامنے پڑی سی گرین رنگ کی خوبصورت ساڑھی کو دیکھ کے اس نے جس انداز میں چیخ ماری مسز فرحان سمیت بیوٹیشنز بھی لمحے بھر کو دہل سی گئیں۔

" کیوں کیا ہوا، آپ کو ساڑھی پسند نہیں ہے؟"

انہوں نے نرمی سے اس سے استفسار کیا جو ان کے لاڈلے سے منسلک ہونے کے بعد انہیں بے حد عزیز ہو چکی تھی۔

"پسند ہے لیکن اتنی نہیں کہ اسے پہن کے میں کوئی فنکشن اٹینڈ کروں۔"وہ جھرجھری سی لیتی بولی تو اس کے صاف گو انداز پہ وہ کھل کے مسکرا دیں۔

"چلیں آج اسے پہن کے ٹرائی کریں کیونکہ افگن کو ساڑھی پسند ہے۔"ان کی بات پہ اسے جھٹکا سا لگا کیونکہ جس قدر وہ شخص خشک مزاج تھا یہ جملہ سن کے اسے اختلاف سا ہونے لگا۔

"وہ انہیں عنبرہ کے لیے پسند ہو گی، آپ پلیز مجھے کوئی اور ڈریس دے دیں کیونکہ میں نے ایسے ہیوی ڈریسز کبھی نہیں پہنے۔"اب کی بار وہ مکمل سنجیدگی سے گویا ہوئی کیونکہ اس کی زندگی ایسی شاندار ہرگز نہیں گزری تھی کہ وہ ایسے بھاری ڈریسز پہنتی اس لیے آج ایسے ڈریسز دیکھ کے اسے اختلاج ہونے لگا۔

"اچھا آپ پریشان نہیں ہوں، آپ یہ فراک پہن لو۔"انہوں نے ایک سائیڈ پہ پڑے باکس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رسانیت سے کہا تو وہ کراہ اٹھی۔

کہاں وہ ٹاپ اور جینز پہننے والی من موجی لڑکی، کہاں یہ بھاری بھر کم مشرقی ڈریسز لیکن اب وہ مزید نخرے نہیں دکھا سکتی تھی اس لیے چارو ناچار سر اثبات میں ہلاتی وہ باکس کی جانب بڑھ گئی۔

شن ت " اس شخص کی کلر ش کتنی قدر بکواس ہے۔"

باکس سے نکلتی بلیک کلر کی خوبصورت فراک کو دیکھ کے وہ منہ بنا کے بڑبڑائی کیونکہ وہ شوخ اور برائٹ کلرز کی دیوانی تھی لیکن نکاح پہ اور اب اس فراک کا کلر دیکھ کے اس کا دل بجھ سا گیا لیکن وہ ڈریس لے کے چینج کرنے چل دی کہ اسے جلدی جلدی سے فنکشن اٹینڈ کر کے واپس جانا تھا۔

مت "یو آر لکنگ سو سمڑبائزنگ۔"جیسے وہ فراک زیب تن کر کے باہر نکلی بیوٹیشن اسے دیکھتے ہی بولی تو فطری طور پہ وہ ہلکا سا گھبرا گئی لیکن پھر خود کو کمپوز کرتی اس کی جانب بڑھی اور پھر وہ تھی اور بیوٹیشن کے ماہرانہ ہاتھوں کی پھرتیاں تھیں۔

"آپ کو زیادہ تیار کرنے کا آرڈر نہیں تھا لیکن آپ اتنے میں ہی بہت پیاری لگ رہی ہیں۔" اس کے کانوں میں بلیک ڈائمنڈ کے چھوٹے چھوٹے ٹاپس پہناتی وہ ایک طائرانہ نگاہ اس پہ ڈالتی ہوئی بولی تو ژالے نے ایک نظر شیشے میں خود کو دیکھا تو نگاہ جیسے جھکڑ سی گئی۔

لیکن اس سے پہلے کے وہ مزید غور و فکر کرتی دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا تو وہ دونوں چونکیں لیکن دروازے پہ ایستادہ افگن کو دیکھ کے بیوٹیشن جلدی سے باہر نکل گئی جبکہ اس حلی میں پہلا سامنا اس سے ہونے پہ وہ دل ہی دل میں گھبرا گئی تھی لیکن کچھ ظاہر کیے بنا وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور اپنا دوپٹہ اٹھانے کے لیے بیڈ کی جانب بڑھی۔

جبکہ وہ اس پہ نظریں جمائے دھیرے دھیرے قدم اٹھاتا اس کی جانب بڑھنے لگا جو سیاہ پیروں کو چھوتی فراک، جس کی سیاہ آستینیں اس کی کلائیوں تک جاتیں اس کی سفید کلائیوں کو عجب نکھار سا بخش رہی تھیں، چہرے پہ فاونڈیشن کی ہلکی سی تہہ لگائے وہ خوبصورت ہونٹوں کو سرخ رنگ سے چھپائے، گھنیری پلکوں کو مسکارے سے بوجھل کیے وہ کھلے بال دائیں کندھے پہ بکھرائے بلیک ڈائمنڈ کے نفیس مگر سادہ سے سیٹ کے ساتھ سجی سنوری سی کھڑی اس کو اپنی جانب مکمل طور پہ مائل کر گئی۔

"یہ اس طرح مجھے کیوں دیکھ رہے ہیں؟"دوپٹہ کندھے پہ سجاتی وہ کوفت سے بڑبڑائی اور دھیرے سے اس کے پہلو سے نکلنا چاہا لیکن اس نے اس کی نازک کلائی اپنی مضبوط گرفت میں لیتے ہوئے اس کی کوشش ناکام بنا ڈالی۔

جبکہ اس اچانک افتاد پہ وہ ہائی ہ نل ر ب کے ساتھ توازن برقرار نہ رکھ سکنے کی صورت میں ایک جھٹکے سے اس کے مضبوط کندھے سے آن ٹکرائی۔

"یہ کیا طریقہ ہے؟"وہ اس شخص کی نکاح کے اگلے روز والی جارحیت ہرگز نہیں بھولی تھی تبھی دل ہی دل میں خوفزدہ ہوتی وہ ظاہری طور پہ سنجیدگی سے بولی تو اس نے بغور اس کا چہرہ دیکھا۔

"تم اتنی ڈارک لپ اسٹک کیوں یوز کرتی ہو؟" اس کے سرخ ہونٹوں پہ گہری نگاہیں گاڑھے وہ جس انداز میں بولا ژالے کا دل لرز اٹھا۔

"آپ کو میری لپ اسٹک سے کیا ایشو ہے، مجھے ایسے ہی شوخ کلرز پسند ہیں۔"خشک لہجے میں کہتے ہوئے اس نے اپنا ہاتھ اس کی گرفت سے آزاد کروانا چاہا جب وہ اس کا ہاتھ چھوڑنے کی بجائے دوسرا بازو اس کی کمر کے گرد حائل کرتا اسے اپنے بے حد نزدیک کر گیا۔

اس کی اس بے تحاشا قربت پہ ژالے کا دل جیسے لرزنے لگا کیونکہ اس سے بیزاری و ناپسندیدگی دکھانے کے باوجود اس کا لمس اور اس کی قربت اس کے دل پہ عجب انداز میں اثرانداز ہوتی تھی۔

"مجھے مسئلہ یہ ہے کہ اس کا شوخ کلر مجھے ڈسٹرب کرتا ہے۔"ذومعنی لہجے میں کہتے ہوئے اس نے انگوٹھا اس کے ہونٹوں پہ رکھتے ہوئے ہلکا سا دبایا تو اس کی پرتپش سانسوں اور جھلستی قربت سے اسے اپنا چہرہ دہکتا ہوا محسوس ہوا۔

لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس کے ہونٹوں پہ جھکتا اس پہ سجے رنگ کو مٹا پاتا ژالے ایک دم سے چیخی۔

"عنبرہ تم؟" اس کی آواز اس قدر تیز اور غیرمتوقع تھی کہ وہ لحظہ بھر کو غفلت برت گیا جس کا فائدہ اٹھاتی وہ پھرتی سے اس کی گرفت سے نکلی اور دروازے کی جانب بڑھی۔

"سر اچسو ئلی بات یہ ہے کہ آپ یہ شوخ کلرز عنبرہ شیرازی کے ہی ہونٹوں سے چرائیں کیونکہ میں آپ کو اس کی اجازت نہیں دیتی۔"گردن اکڑا کے تیز تیز دھڑکتے دل کے ساتھ بولتی وہ اگلے ہی لمحے اس کے غصے سے سرخ ہوتے چہرے کی تاب نہ لاتی کمرے سے غائب ہوئی۔

جبکہ وہ مارے طیش کے دروازے کو گھورتا غائبانہ طور پہ اس سے مخاطب ہوا۔

"میں تمہاری اجازت کے بغیر تمہارے ہونٹوں کے رنگ اس طرح سے چراوں گا کہ آئندہ تم کبھی یہ فراموش نہ کر سکو کہ میں کون ہوں۔" اس لہجے کی وحشت ناکی سے کمرے کی فضا بوجھل سی ہوتی چلی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

دروازے ایک جھٹکے سے کھلنے کی آواز پہ دونوں نے میکانکی انداز میں گردن گھما کے دیکھا تو وارد ہوتے نفوس کو دیکھ کے جہاں ایک کی آنکھوں میں بے یقینی جھلکی وہیں دوسرے فرد نے انہیں دیکھ کے محظوظ انداز میں مسکراتے ہوئے اپنی دائیں آنکھ ونک کی۔

"گڈ سروس برادر ان لاء"! زیرِ لب بڑبڑاتے ہوئے اس نے دوبارہ سے رومال کی گرہ کو مضبوط کیا۔

"لالہ آپ؟"وہ اچانک وارد ہوتے شیرافگن کو دیکھتی بے یقینی سے بولی کہ وہ اس طرح کبھی نہ آیا تھا اور وہ بھی ایک ہفتے میں دوسری دفعہ۔

شیرافگن سے ہوتی اس کی نگاہ اس کے پہلو میں سیاہ فراک میں ملبوس ژالے سے ٹکرائی تو اس کے لب دھیرے سے مسکرائے۔

"بھابھی"! وہ ساری باتیں فراموش کرتی فرطِ جذبات سے اس کی جانب بڑھی اور گرمجوشی سے اسے گلے لگایا یہ جانے بغیر کے اس کا بھائی اس کے نقاب پوش مریض کو کیسی کھا جانے والی نگاہوں سے گھور رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.