"یہ میری بہن ہے ڈاکٹر زرشے"! ژالے کی خاموشی محسوس کر کے اسے بالآخر تعارف کروانے کا خیال آیا تو وہ اپنے مخصوص سنجیدہ انداز میں کہتا کمرے میں موجود صوفے کی جانب بڑھ گیا جبکہ اس کے آنے پہ دلکشی سے مسکراتا"بلیک ایگل"واپس میز کے سامنے رکھی کرسی پہ بیٹھ چکا تھا۔
"یہ کون ہیں؟"زرشے سے ملنے کے بعد جب ژالے کی نگاہ کمرے میں موجود اس نقاب پوش پہ گئی تو اس نے فورا استفسار کیا جبکہ اس کے سوال پہ زرشے نے حواس باختگی سے ایک نظر بھائی کے سپاٹ چہرے کو دیکھا اور پھر اُسے جو بہت ڈھٹائی اور بے خوفی سے وہیں براجمان تھا۔
"یہ پیشنٹ ہیں، کچھ دن پہلے ہی ایکسیڈنٹ کیس کی وجہ سے یہاں ایڈمٹ ہوئے تھے۔"بھائی کی سنجیدگی کو محسوس کرتے ہوئے اس نے تفصیلاً جواب دیا اور انٹرکام اٹھا کے' خان 'کو چائے لانے کا بولا۔
"آپ نے چہرے پہ رومال کیوں باندھا ہوا ہے؟"
اب کے ژالے ڈائریکٹ بلیک ایگل سے ہی مخاطب ہوئی تو وہ بھرپور انداز میں چونکا اور ایک محتاط نگاہ افگن کے بتدریج سرد پڑتے تاثرات سے سجے چہرے پہ ڈالی۔
یک "اچسو ئلی میرا چہرہ دیکھنے سے دنیا والوں کے ڈر کے مارے بیہوش ہو جانے کا خدشہ بہت زیادہ ہے اسی لیے اسے چھپا کے رکھتا ہوں۔"ایک پرتپش نگاہ لب کچلتی کسی قدر خوفزدہ دکھتی زرشے پہ ڈالتے ہوئے اس نے نگاہوں کا رخ افگن کی جانب پھیر دیا جو نجانے اس قدر ضبط کا مظاہرہ کیوں کر رہا تھا۔
"زرشے اپنے پیشنٹ کو جلدی فارغ کریں۔"افگن کی سپاٹ آواز گونجی تو اس کے ہونٹوں پہ بے ساختہ مسکراہٹ بکھر گئی لیکن اس سے پہلے کے زرشے یا وہ کوئی ردعمل دیتے غیرمتوقع نسوانی آواز ٹھیٹ پہ وہاں موجود سبھی نفوس ھک سے گئے۔
کہ اس کی جانب دیکھتی ژالے پہلو میں بیٹھے شیرافگن کی موجودگی کو سرے سے نظرانداز کرتی جس اشتیاق سے بولی زرشے کا چہرہ اسی شدت سے زرد پڑا اور دل میں بے ساختہ بھابسب سے جل اٹھے۔
"آپ کی آنکھیں بہت پیاری ہیں۔"
"جسٹ واو"! حظ لینے والے انداز میں آنکھیں گھما کے اس نے افگن کی مارے ضبط کے سرخ ہوتی آنکھیں اور تنا ہوا چہرہ دیکھا تو افگن کا جی چاہا انہی شاطر آنکھوں کو نکال کے اس کے ہاتھ پہ رکھ دے۔
نٹ "افنک ٹ آپ کی پلکیں بہت پیاری ہیں ایسے لگ رہا جیسے مسکارا لگا کے انہیں خم دیا گیا ہے، آہ ہ ہ ہ۔"وہ اس کی قدرتی طور پہ خمدار پلکوں کو دیکھتے وہ نرم بول رہی تھی تو زرشے کو سینے میں بے تحاشا گھٹن ہونے لگی لیکن اس کے الفاظ کی روانی میں خلل تب پڑا جب اپنی کمر کے گرد اچانک لپٹے ہاتھ کی گرفت ناقابلِ برداشت ہوئی تو وہ دھیرے سے کراہ اٹھی۔
اور بہت بے ساختگی سے اپنی مسکارے سے بوجھل پلکیں اٹھا کے اس کی جانب دیکھا جو اس کی جانب متوجہ نہیں تھا لیکن اس کے ہاتھ کی مضبوط گرفت اور چہرے کے پتھریلے تاثرات چیخ چیخ کے کہہ رہے تھے کہ اب کی بار وہ مزید کچھ بولی تو اس کی زبان اب ہاتھوں سے بند نہیں کی جائے گی۔
اس کے چہرے کے تاثرات جانچتے ہوئے اسے اپنے دل کی دھڑکن لحظہ بھر کو سست پڑتی محسوس ہوئی۔
جبکہ اس کی بات کے جواب میں اب کی بار وہ افگن کی حالت دیکھ کے ضبط نہ کر سکا اور اس کا زندگی سے بھرپور لہجہ کمرے کی فضا کو مہکا گیا جو بسبے بیٹھے افگن کو مزید سلگا گیا لیکن اس سے پہلے کے وہ اس کے جبڑے توڑتا۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور سب پہ طائرانہ نگاہ ڈالی۔
"آپ کی تعریف کا بہت شکریہ مسز عالم! آپ کے یہ الفاظ میں ہمیشہ کے لیے سنبھال کے رکھوں گا کیونکہ یہ میرے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ہیں۔"افگن کی سلگتی آنکھوں میں اپنی شریر نگاہیں گاڑھتے ہوئے وہ جس نظریے سے بول رہا تھا وہ سمجھتے ہوئے اس نے شدتِ ضبط سے اپنی مٹھیاں زور سے بھینچیں جبکہ ژالے ناسمجھی سے اسے دیکھتی سر اثبات میں ہلا گئی۔
"اوکے ڈاکٹر زرشے میں چلتا ہوں، آپ اپنی فیملی سے ملنے کے بعد مجھے' دیکھ 'سکتی ہیں۔" اس کے ذومعنی الفاظ پہ اس نے سراسیمگی سے اسے دیکھا تو وہ آنکھ ونک کرتا وہاں سے چلا گیا تو اس جسارت پہ اس نے لرز کے بھائی کی جانب دیکھا جو اس کی طرف متوجہ نہیں تھا۔ اس نے بے ساختہ تشکر بھری سانس خارج کی۔
"لالہ آپ نے مجھے آنے کا بتایا نہیں اور بھابھی کو بھی ساتھ لانا تھا تو مجھے انفارم کر دیتے میں گھر پہ ہی رک جاتی اب ادھر تو بھابھی کو وقت ہی نہیں دیا جا رہا۔" اس کے جاتے ہی وہ مکمل طور پہ ان کی جانب متوجہ ہوتی بولی تو شیرافگن نے گہری سانس خارج کرتے ہوئے مسکرا کے اسے دیکھا۔
"بس اچانک ہی پروگرام بن گیا، تمہاری بھابھی کو ہاسٹل ڈراپ کرنے جا رہا تھا سوچا تم سے ملوا دوں۔"
روانی میں کہتے ہوئے' تمہاری بھابھی 'اس کے ہونٹوں سے پھسلا تو ژالے نے حیرت سے اسے دیکھا جو اس کی آنکھوں کے تاثر کو سمجھتا بھی ان دیکھا کر گیا۔
"بہت اچھا سوچا آپ نے، آئیں بھابھی آپ کو ہاسپٹل کا وزٹ کرواتی ہوں۔"وہ شیرافگن کو بار بار پہلو بدلتے دیکھ کے ژالے سے مخاطب ہوئی اور اسے ساتھ لیے دروازے کی جانب بڑھی تو افگن نے سر صوفے کی پشت سے ٹکاتے ہوئے کچھ لمحے قبل کے واقعات کو سوچنے لگا جب اس کے پرسنل نمبر"بلیک ایگل" کی کال آئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
بڑے سے پرتعیش اور کشادہ کمرے میں اس وقت سگریٹ اور شراب کی ملی جلی بو نے ماحول میں عجیب گھٹن سی پیدا کر رکھی تھی۔
جبکہ اسی گھٹن زدہ ماحول میں بڑی سکرین پہ تیز تیز بولتی اینکر کی آواز نے ایک عجیب سا شور برپا کر رکھا تھا لیکن صوفے پہ بیٹھے اس فرد پہ نہ تو اس شور کا اور نہ ہی اس بو کا کوئی اثر ہو رہا تھا بلکہ وہ بہت پرلطف انداز میں اس حرام مشروب کے گھونٹ بھرتے ہوئے سکرین پہ لگی نیوز کو سن رہا تھا جہاں پٹر پٹر بولتی نیوز اینکر اس کے نام کو ایک اور بلند مقام دینے کی کوشش کر رہی تھی۔
بقول اس کے ایک مہذب اور سماج سیوا انسان' نواز عالم 'پہ اسی کے گھر کے سامنے قاتلانہ حملہ کر کے اسے اس کے' نیک مشن 'سے ہٹانے کی گھٹیا کوشش کی جا رہی ہے اور اس کوشش کے عوض عوام پاگل ہو رہی ہے اور مسلسل سراپا احتجاج ہے کہ انہیں اپنے' نیک پرور لیڈر 'کے لیے انصاف چاہیے۔
اس کی نیوز کا لبِ لباب سن کے وہ اپنے جسم پہ لگی ہوئی چوٹوں کو فراموش کر چکا تھا کہ اگر ان دو گولیوں کے بعد اسے اس قدر فائدہ مل رہا ہے تو یہ گولیاں اس کے لیے لکی چارم تھیں اور اسی لکی چارم کو استعمال کرنے کے لیے وہ کل پبلک میں نکلنے کا ارادہ رکھتا تھا کہ تاکہ وہ اس مشتعل عوام کو اپنے حق میں ہموار کرے اور اپنے' نامعلوم دشمن 'کو باور کروا سکے کہ اس پہ ہاتھ ڈالنا اب اس کے لیے بھی مشکل ہے کیونکہ اس کے پاس' عوام کی سپورٹ ' تھی۔
مگر وہ اپنے خیالات اور مکروہ ارادوں میں مصروف یہ نہیں جانتا تھا کہ اس کے' نامعلوم دشمن 'کے پاس جو سپورٹ تھی وہ اس کی عوام کی سپورٹ پہ دس گنا بھاری تھی۔
اور یہ وقت بتانے والا تھا ان سپورٹوں کا مقابلہ کس قدر تباہ کن ہونے والا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
کچھ دیر قبل جب وہ اپنی بلیک فراک کو چٹکیوں میں تھامے سہج سہج کے قدم رکھتی سیڑھیاں اتر رہی ہی تھی جب چوتھی سے پانچویں سیڑھی پہ ہی افگن اس کے ہ مقددم ہوا اور اس کے کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے قبل اپنا مضبوط بازو اس کی کمر کے گرد حمائل کرتے ہوئے سیڑھیاں اترنے لگا۔
"سر! یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟" اس کے اس قدر اچانک لمس اور قربت پہ بے تحاشا گھبراتی وہ اس کی گرفت میں تڑپ اٹھی لیکن ایک انچ بھی فاصلہ نہ بڑھا سکی۔
"آنکھوں اور عقل کا استعمال بروقت کر لو تو ان بے مقصد سوالوں کی نوبت کبھی نہ آئے۔"وہ اس کے سوال پہ بہت ٹھنڈے انداز میں طنز کرتے ہوا اسے جھلسا کے رکھ گیا۔
"ہاتھ ہٹائیں اپنا، چلنا مجھے خود بھی آتا ہے۔" اس کے طنز کے جواب میں وہ بے لچک انداز میں گویا ہوئی تو اس نے ایک سرد نگاہ اس کے خوشنما چہرے پہ ڈالی تو ناچاہتے ہوئے بھی ژالے کی پلکیں اس کی اس نگاہ پہ لرز اٹھیں اور دل دھڑک کے اپنی موجودگی کا احساس دلانے لگا کہ اس نگاہ کی ٹھنڈک نے جسم بھر کو سنسنا سا دیا تھا۔
"اب اگر منہ سے ایک لفظ بھی نکالا تو سیڑھیوں سے نیچے گرا دوں گا۔"وہ خوفناک لہجے میں اسے وارننگ دیتا ہوا بولا تو اس کے الفاظ پہ ایک گہری خاموشی اس کے اندر اترنے لگی لیکن اپنی کیفیت کے برعکس وہ سنجیدگی سے گویا ہوئی۔
"مجھے موت کا ڈراوا نہ دیا کریں مجھے موت سے ڈر۔۔۔۔۔۔سر"! وہ سنجیدگی سے بول رہی تھی جب اچانک افگن نے اسے گھماتے ہوئے اس کی کمر سیڑھیوں کی جانب کرتے ہوئے اس کے سینے پہ ہلکا سا دھکا اسے لگایا تو اس نے بے ساختہ لرز کے اسے پکارتے ہوئے ہاتھ اس کی سمت بڑھاتے ہوئے گویا سہارا لینے کی کوشش کی تھی لیکن وہ سیکنڈ بھر بے حس بنا اس کے ہاتھوں کو تھامنے کی بجائے اسے نیچے کی طرف جھکتے ہوئے دیکھتا رہا لیکن اس سے قبل کے وہ پیچھے سیڑھیوں پہ گرتی اس نے اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے ایک جھٹکے سے اسے اپنی جانب کھینچا تو وہ سیدھی اس کے کشادہ سینے سے آ لگی۔
اپنے سینے سے لگی ژالے میر کے دل کی تیز دھڑکنیں اپنے سینے پہ محسوس کرتا وہ ان لمحوں کو امر کرنے لگا۔
"موت سے ڈرنا سیکھو ژالے میر اور زندگی کے لیے لڑنا، اگر تم زندگی کے لیے لڑنا نہ سیکھ سکی تو میں تمہیں موت سے ڈرانا سِکھ ا دوں گا۔"بہت دبے الفاظ میں اسے بہت کچھ باور کروانے کی کوشش کرتا وہ اسے اپنی بانہوں کے مضبوط حصار سے آزاد کرتا اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھامتا سیڑھیاں اترنے لگا جبکہ اس کی جانب ہلکا سا رخ موڑ کے اسے حیرانگی سے دیکھتی ژالے اس کی بات سمجھنے کی سعی کر رہی تھی۔
"تم مجھ پر سے اپنی نگاہیں ہٹا سکتی ہو کیونکہ ہم لان میں پہنچنے والے ہیں۔" اس کی حیران نگاہیں خود پہ محسوس کر کے وہ بنا اس کی جانب دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولا تو وہ لاشعوری طور پہ ہلکا سا گڑبڑا گئی۔
"میں دیکھ رہی ہوں کہ لوگوں میں اپنی دہشت پھیلا کے موت کو اک تماشا سمجھنے والا انسان اپنی ہی بیوی کو موت سے ڈرنے کا سبق کیوں دے رہا ہے؟"اپنی گڑبڑاہٹ پہ اگلے ہی پل قابو پاتے ہوئے وہ سنجیدگی سے بولی تو شیرافگن کے چہرے کے تاثرات میں فوری تغیر برپا ہوا جسے کمال مہارت سے چھپاتے ہوئے اس نے گردن گھما کے اسے دیکھا جو اس کے بے حد نزدیک کھڑی اس کے حواسوں پہ سوار ہو رہی تھی۔
سیاہ ساڑھی میں ملبوس اس کا نازک سراپا جبکہ ملائم چہرے پہ سجی سرخ لپ اسٹک کو دیکھ کے اس کی نگاہوں میں کچھ لمحے قبل کا منظر لہرایا تو اچانک وہ بنا ماحول کی پروا کیے بغیر اس کے چہرے پہ جھکتے ہوئے اس کے ہونٹوں پہ بکھرا رنگ چرانے لگا۔
لان کی اینٹرینس پہ کھڑی ژالے اس کی اچانک اس بے باک حرکت پہ لڑکھڑا سی گئی اور بے ساختہ سہارا کے لیے اس کے بازو کو دبوچا لیکن اس سے پہلے کہ وہ اسے خود کر پاتی اسے افگن کے عقب میں عنبرہ کا فق چہرہ دکھائی دیا تو اس کے مزاحمت کے لیے تیار اعصاب جیسے سن سے ہو گئے۔
جان گسل لمحات کے بعد جب وہ اس سے قدرے فاصلے پہ ہوا تو اس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے افگن کے چہرے پہ بے ساختہ مسکان پھیل گئی جسے دیکھ کے نا چاہتے ہوئے بھی ژالے کا چہرہ لہو چھلکانے لگا جبکہ کانوں سے گویا دھواں نکلنے لگا۔
"اب شاید تمہیں سمجھ آ گئی ہو کہ میں تمہیں موت سے ڈرنے کا کیوں کہہ رہا ہوں؟ کیونکہ میں ہی تمہارے لیے سب سے بڑی موت ہوں جو جب چاہے تمہارے ہونٹوں پہ بکھرے رنگوں کو چرانے کے ساتھ ساتھ تمہاری سانسوں کو بھی بند کر سکتا ہوں۔"سرد لہجے میں کہتے ہوئے اس نے اس کے ہونٹوں کو انگوٹھے سے رگڑا تو اس کے الفاظ پہ الجھتی ژالے کے بدن میں انجانی سی خوف کی لہر دوڑ گئی لیکن اگلے ہی لمحے وہ اپنا ازلی خول خود پہ چڑھاتی اس کے عقب میں دیکھتی بولی۔
"معاف کیجیے گا سر لیکن ابھی آپ میرے ہونٹوں سے رنگ چرانے کے ساتھ ساتھ کسی اور کی سانسیں بند کر گئے ہیں۔"آنکھ کے اشارے سے عقب میں کھڑی عنبرہ کو نشانہ بنا کے وہ وہاں سے
آگے بڑھ گئی تو افگن بے ساختہ عنبرہ کی جانب مڑا۔
جبکہ وہاں سے ہٹتی ژالے موبائل کی سکرین پہ اپنا چہرہ دیکھتی ث سے اپنی بکھری لپ اسٹک کو سمیٹتی اپنی منتشر دھڑکنوں کو اعتدال میں لانے کی کوشش کرتی دل ہی دل میں اسے کوس بھی رہی تھی جو ایک بار پھر سے اسے ہرا گیا تھا۔
لیکن اس کے بعد پورے فنکشن کے دوران وہ ایک بار بھی اس کے ہتھے نہیں چڑھی بلکہ مسز فرحان کے ساتھ ہی ان کے مہمانوں سے ملنے لگی جن سے اس کی توقع کے مطابق اسے"مسز شیرافگن عالم" کے نام سے متعارف کروایا گیا اور اس کی پذیرائی کی گئی۔
"ژالے! جائیں افگن کو بلا کے لائیں ابھی فوٹو سیشن کروانا ہے۔"مہمانوں سے میل ملاپ اور کھانے کے بعد جب مسز فرحان نے اسے مخاطب کیا تو وہ گڑبڑائی اور ایک طائرانہ نگاہ لان میں دوڑائی تو حسبِ توقع وہ ابھی بھی عنبرہ شیرازی کے ساتھ ہی مشغول تھا۔
"آنٹی! وہ ابھی اپنی فیانسے کے ساتھ مصروف ہیں تو آپ بعد میں انہیں بلوا لیجیے گا۔" اسے نہیں معلوم تھا لیکن بات کرتے کرتے اس کی نگاہوں اور لہجے میں ایک حسد سا چھلکنے لگا جسے محسوس کر کے مسز فرحان مدہم سا مسکرا دیں اور پھر ملازم کے ذریعے شیرافگن کو بلوایا۔
لیکن جیسے ہی شیرافگن ان کے نزدیک آیا تو اس
کے ساتھ چپکی عنبرہ کو دیکھ کے اس کا حلق تک کڑوا ہو گیا۔
"ہیلو آنٹی"! وہ اگرچہ ان سے مل چکی تھی لیکن انہیں دوبارہ سے دیکھ کے وہ چہکتے ہوئے بولی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے سر ہولے سے خم کیا۔
"افگن ژالے کو ساتھ لیں اور آئیں ابھی فوٹوسیشن کا ٹائم ہے نا۔"انہوں نے نرم لہجے میں کہتے ہوئے ژالے کی جانب اشارہ کیا جو اس وقت اس کی بجائے پورے لان کو دیکھ رہی تھی۔
"آنٹی آپ کا فوٹوسیشن پورا شہر دیکھتا ہے، مختلف نیوزپیپرز میں آئے گا تو میرے خیال میں اس میں اس لڑکی کی شمولیت آپ کے فوٹوسیشن کو تباہ ہی کرے گی۔"عنبرہ اپنے اندر کی جلن کو زیادہ دیر چھپا نہ سکی اور کچھ لمحے قبل دیکھے گئے منظر کی کڑواہٹ بیان کر گئی جبکہ اس کے الفاظ پہ پیچ و تاب کھاتی ژالے فورا اس کی جانب مڑی۔
"جب میری اس فیملی میں شمولیت سے اس فیملی کو کچھ نہیں ہوا تو ایک آدھ فوٹو سے میرے خیال میں کوئی بہت زیادہ تباہی نہیں ہو گی اس لیے آپ ذرا مہربانی کر کے تھوڑی دیر کے لیے' سر 'ہمیں ادھار دے دیں تاکہ ہم فیملی فوٹوسیشن مکمل کر سکیں۔"
بولنے پہ آتی تو وہ شیرافگن سے نہ ڈرتی تھی تبھی وہ بنا کوئی لحاظ رکھے بولی تو بولتی چلی گئی کیونکہ اتنا تو اسے یقین تھا کہ وہ چاہے اسے بیوی نہ سمجھتا ہو لیکن اپنی ماں کے سامنے وہ اپنی' ملازم 'کو بھی نہیں ڈانٹے گا۔
اور ہوا بھی یہی لیکن انہوں نے ابھی دو سے تین تصاویر ہی بنوائی تھیں جب افگن کے پرسنل موبائل پہ ایک مخصوص سی رنگ ہوئی تو اس کا ماتھا فورا ٹھنکا تبھی فوٹوگرافر کو اشارے سے روکتا وہ جیب سے موبائل نکالتا آن کر کے کان سے لگا لیا۔
"آپ کے بھائی لائن پہ ہیں، انہیں جلدی سے بتائیے کہ میں آپ کو ہراس کر رہا ہوں۔"دوسری جانب سے سنائی دیتے ان الفاظ پہ اس کا دماغ گھوم کے رہ گیا۔
کال فورا بند کرتے ہوئے اس نے مسز فرحان کو دھیرے سے کچھ سمجھاتے ہوئے ژالے کا ہاتھ پکڑا اور بنا کسی کی کوئی پروا کیے وہ عالم پیلس سے نکلتا چلا گیا جبکہ یہ سب ساکت نگاہوں سے دیکھتی عنبرہ شیرازی تہی داماں وہیں لان کے وسط میں کھڑی رہ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
"ہاہاہاہاہاہاہا"! جیسے ہی اس نے دروازے سے اندر قدم رکھا تو اس کے بے ہنگم قہقہے نے اس کا استقبال کیا اور پھر یکایک یہ قہقہہ قہقہوں میں تبدیل ہو گیا۔
"مطلب دی گریٹ شیرافگن عالم جو کسی پہ ایک نظر ڈالنا گوارا نہیں کرتا اس کی بیوی اس کی موجودگی میں ایک غنڈے کی آنکھوں کی تعریف کر رہی تھی، واو"! زور زور سے ہنستے ہوئے وہ اپنے بیڈ سے کھڑا ہوتا اس کی جانب دیکھنے لگا جو ماتھے پہ گہرے بل ڈالے اسے خونخوار نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔
"اپنی بکواس بند کرو گے؟" اس کی ہنسی پہ تپتے ہوئے وہ غرا کے بولا تو اس نے فورا اپنی ہنسی کو بریک لگاتے ہوئے اس کی جانب دیکھا اور پھر یکایک اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔
"ویسے میں سوچ رہا تھا کہ۔۔۔" اس نے بات کے
ششنست دوران وقفہ لیا تو اس کے اس فضول ش پہ اس نے اکتا کے اس کی جانب دیکھا۔
"کہ اپنی آنکھوں کی ایک تصویر بنا کے بھابھی ک۔۔۔۔۔۔"وہ خباثت سے مسکراتے ہوئے بول رہا تھا جب وہ اس کی جانب لپکا۔
"تیری تو۔۔۔۔۔۔" اس کو گردن سے دبوچتے ہوئے اس نے ایک زور دار مکا اس کے پہلو میں مارا تو وہ کراہ اٹھا۔
"میری ڈاکٹر کے ہاسپٹل میں مجھ پہ تشدد مت کر سالے"! وہ دبی دبی آواز میں چلایا۔
"اب اگر تم نے میری بیوی کا نام لیا تو میں نام و نشان مٹا دوں گا اور یہ بات یاد رکھو کہ بالاج مصطفیٰ کے زرشے سے ملنے میں فقط دو ہی دن باقی رہ گئے ہیں اس لیے میری بیوی کی اپنی آنکھوں سے پسندیدگی کو بھولو اور آنے والے وقت کی تیاری کرو۔" اسے یونہی گردن سے دبوچتے ہوئے اس نے سرد لہجے میں اسے بہت کچھ باور کروایا تو وہ گھوم کے اس کے حصار سے نکلا۔
"وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن ایک بات تو بتا؟"اپنی گردن سہلاتے ہوئے وہ بولا تو اس نے سوالیہ نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔
"تو نے واقعی ارینج میرج ہی کی ہے نا؟" اس کے انداز پہ ناچاہتے ہوئے بھی شیرافگن کے چہرے پہ مسکان پھیل گئی لیکن اس سے قبل کہ وہ اسے کوئی جواب دیتا دروازہ کھولتے ہوئے زرشے اور اس کے ساتھ ژالے اندر داخل ہوئیں تو وہ نامحسوس انداز میں بلیک ایگل سے فاصلے پہ ہوا۔
"میں آپ کو ڈھونڈ رہا ہوں۔"زرشے کو دیکھتے ہوئے اس نے گویا اپنی موجودگی کا دفاع کیا لیکن زرشے اس وقت اس کی وہاں موجودگی کو نہیں جج کر رہی تھی بلکہ اس کا سارا دھیان اس وقت اپنے ساتھ کھڑی ژالے کی طرف تھا۔
"لالہ! بھابھی۔۔۔۔"اچانک وہ چلا کے کہتی ژالے کے لہراتے ہوئے وجود کی جانب بڑھی لیکن اس سے پہلے کہ وہ اسے تھامتی اس کے ناک سے نکلنے والا لہو ٹپکتے ہوئے زمین پہ جا گرا اسی لمحے افگن نے آگے بڑھ کے اسے اپنی بانہوں میں سنبھالنے کی سعی کی مگر وہ بھی اس کے بھربھری ریت کی مانند بکھرتے وجود کے ساتھ نیچے فرش پہ بیٹھتا چلا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھتے سر اور بھاری ہوتی پلکوں کے ساتھ اس نے کروٹ بدلی تو ہونٹوں سے ایک سسکاری سی نکلی
جب اس کے ساتھ لیٹی منتشا فورا اس کی جانب متوجہ ہوئی۔