"ژالے"! اس نے اضطرابی کیفیت میں اسے پکارا لیکن تب تک وہ دوبارہ نیند میں کھو گئی تھی مگر آدھ گھنٹے بعد جب اس نے دوبارہ کروٹ بدلی تو اب کی بار اس کے چہرے کے بگڑتے زاویے بتا رہے تھے کہ اس کی نیند میں خلل پڑ چکا تھا۔
اس سے پہلے کہ وہ اسے بلاتی مسز جوزف زوردار انداز میں دستک دیتی ہوئیں اندر داخل ہوئیں اور بنا اس کی حالت کی پرواہ کیے بغیر اونچی آواز میں بولیں۔
"ژالے مادام! اگر آپ نے اگلے پانچ منٹ میں فریش ہو کے یہ چائے کا کپ ہاتھ میں نہ لیا تو آئندہ پوری زندگی کے لیے یہ ہاتھ چائے سے محروم رہیں گے۔"ان کے طنزیہ لہجے میں ایک واضح تنبیہہ تھی جسے محسوس کر کے اس نے جھٹ سے آنکھیں کھولیں اور لحظہ بھر کے لیے انہیں گھورنے کے بعد وہ ایک دم سے بستر سے نکلی تو چکرا سی گئی۔
اس کے چکرانے پہ نتش ا آگے بڑھی ہی تھی کہ مسز جوزف کے مخصوص اشارے پہ وہ وہیں رک گئی جبکہ وہ لب بھینچتی واشروم کی جانب بڑھ گئی۔
اگلے پانچ منٹ میں وہ گیلے مگر پھولے ہوئے چہرے کے ساتھ ہاتھ میں چائے کا کپ لیے بیٹھی ان دونوں کو گھور رہی تھی۔
"میں یہاں کیسے آئی؟" اسے نہیں یاد تھا کہ وہ ہاسٹل تک کیسے پہنچی یا اسے کون چھوڑ کے گیا تھا۔
حواس کھونے سے قبل اسے کچھ یاد تھا تو فقط فرش پہ گرتا وہ سرخ قطرہ اور اپنی جانب بڑھتا ہوا شیرافگن عالم، اس کے بعد وہ نہیں جانتی تھی کہ وہاں کیا کچھ ہوا یا انہیں کیا کچھ' معلوم 'ہوا۔
"گاڑی پہ۔"منتشا کے برجستہ جواب پہ اس نے چائے کا بڑا سا گھونٹ حلق میں اتارتے ہوئے جیسے ڈھیر سارا غصہ بھی حلق سے اتارا تھا۔
"اور مجھے تو جیسے بڑی گاڑی ڈرائیو کرنی آتی ہے۔"
اس نے جیسے خود کا ہی مذاق اڑایا۔ وہ تینوں اس وقت ان کے اس مشترکہ کمرے میں موجود تھوڑی سی جگہ میں رکھی پلاسٹک کی میز کے گرد رکھی چھوٹی پلاسٹک کی کرسیوں پہ بیٹھیں چائے پی رہی تھیں۔
" کیا ہو گیا ہے ژالے، جیسے پہلے ڈرائیور کے ساتھ آتی جاتی ہو ویسے ہی اسی کے ساتھ واپسی ہوئی تھی تمہاری اور ہمیشہ کی طرح آتے ہی تم فورا ڈھیر ہو گئی۔"نتش ا اب کے لہجے میں بیزاری اور جھنجھلاہٹ لیے بولی تو وہ اس کے الفاظ پہ چونکی۔
"لیکن میں کیس۔۔۔۔۔۔" اس کا دماغ جیسے ماوف سا ہو رہا تھا۔
وہ جانتی تھی کہ ہاسپٹل میں اس کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور وہ ہوش کھو بیٹھی تھی لیکن اس کے بعد وہ ہوش میں کب آئی اور ڈرائیور کے ساتھ ہاسٹل کیسے پہنچ سکتی ہے وہ جبکہ وہ ہاسپٹل بنا ڈرائیور کے شیرافگن کی معیت میں گئی تھی۔
یہ ساری باتیں سوچتی وہ کیلنڈر پہ بدلتی تاریخوں کو فراموش کر گئی تھی جو یہ بتا رہی تھیں کہ وہ ہاسپٹل سے ہاسٹل' تین 'راتوں کے بعد پہنچی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرتعیش لاونج میں رکھے براون رنگ کے بیش قیمت صوفوں پہ بیٹھیں وہ اس وقت اپنی دھڑکنیں شمار کرتیں اپنے اندر کے خوف پہ قابو پانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
"ہم نے کوشش پوری کی ہے لیکن ہم چاہ کے بھی زرلالے عالم کے بارے میں کچھ بھی ایسا نہیں جان سکیں جو آپ لوگ استعمال کر سکیں۔"ان میں سے ایک مدہم لہجے میں بولی تو مقابل کے چہرے پہ کرختگی چھا گئی۔
"پچھلے کچھ مہینوں سے تم دونوں پہ پیسہ اس لیے نہیں بہایا کہ ایک دن تم لوگ یہ منحوس شکلیں لے کے میرے سامنے آو اور کہو کہ تم لوگ زرلالے عالم کو ٹریپ نہیں کر سکیں۔" اس کی کرخت آواز پورے لاونج میں گونجتی عجب ہیبت زدہ سا تاثر دے رہی تھی۔
"ہم اسے ٹریپ کر چکی ہیں، وہ ہم پہ اعتماد کرتی ہے لیکن ہم ایسا کچھ بھی نہیں کر سکیں جس سے وہ ڈگمگا جائے اور ایسا شاید اس شخص کی وجہ سے ہو رہا ہے جو نجانے کیوں ہر دفعہ اس سے آ ٹکراتا ہے۔"
اب کی بار دوسری لڑکی نے زہرخند لہجے میں کہا تو مقابل بہت برے انداز میں چونکا جبکہ ایک سرد سی لہر پورے وجود میں دوڑ سی گئی۔
"شیر عالم"! اس کے لہجے میں نا محسوس سا خوف چھلکا۔
"نہیں، شیرعالم تو یونی صرف ایک دفعہ آیا تھا جب ہم نے اسے ٹریپ کرنے کی کوشش کی تھی، وہ انسان ہمارے خیال میں زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ مصروف انسان ہے اس کے لیے ہر وقت اپنی بہن کی نگرانی کرنا آسان کام نہیں ہے اور نہ ہی یہ کام اس کا گارڈ( فرہاد )کر سکتا ہے لیکن زرشالے عالم تک پہنچنے کے لیے مختص کیے گئے راستے میں"بالاج مصطفیٰ"نام کا بیریئر آتا ہے۔"وہ تفصیلاً گویا ہوئی تو اس کو جیسے کرنٹ سا لگا۔
"بالاج مصطفیٰ کون ہے؟"وہ الجھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق زرشالے عالم کو صرف فرہاد ہی اپروچ کر رہا تھا یونی میں تو یہ دوسرا کون نکل آیا۔
"شاید اس کا عاشق۔"وہ عامیانہ لہجے میں گویا ہوئی تو مقابل کے چہرے پہ شیطانی سی مسکان بکھر گئی جیسے اسے کچھ سوچ کے بہت مزہ آنے لگا ہو۔
"تو ایسے عاشق کا نام تو تاریخ میں رقم ہونا چاہیے نا جو محبوبہ کے لیے جان گنوا بیٹھے ہوں۔" اس نے گویا نپے تلے انداز میں انہیں بالاج مصطفی کی جانب سے پرسکون رہنے کا اشارہ کیا کہ اسے وہ خود سنبھال لے گا انہیں بس زرشالے عالم کو شیرعالم کی کنگڈم سے دور لے کے جانا تھا۔
اس کی ہدایات کو بغور سنتے ہوئے وہ کچھ دیر جانے
کے لیے کھڑی ہوئیں تو لاونج سے نکلتے ہی سورج کی کرنوں نے ان کے چہرے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سحرش اور حائقہ تھیں زرشالے عالم کی بہترین دوستیں۔۔۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاسٹل کی وہ صبح جب ژالے میر کی آنکھ کھلی اس سے تین رات قبل جب وہ ہاسپٹل کے ٹھنڈے فرش پہ بھربھری ریت کی مانند بکھر گئی وہ لمحہ وہاں موجود تینوں نفوس پہ بھاری پڑا تھا۔
"لالہ! بھابھی"! ان دونوں کو ایک ساتھ فرش پہ گرتا دیکھ کے زرشے ایک دفعہ پھر سے چلائی تو رومال چہرے پہ باندھے بلیک ایگل بھی بے ساختہ ان کے نزدیک پہنچا۔
"پارٹنر"! اس نے افگن کے کندھے پہ ہاتھ رکھا تو وہ چونکا لیکن ژالے کا چہرہ تھپتھپاتی زرشے اس لمحے کو محسوس نہ کر سکی۔
"ڈاکٹر! ہوش کریں، آپ مسز افگن کی کنڈیشن کو سمجھیں اور انہیں جلدی سے ٹریٹمنٹ کے لیے لے کے جائیں۔"جب افگن نے چونک کے اس کی جانب دیکھا تو اس کی نگاہوں کے خالی پن نے بلیک ایگل کو ہلا کے رکھ دیا اسے محسوس ہوا کہ اس کے سامنے بیٹھا شخص اس لمحے گویا سب کچھ ہار بیٹھا ہو تبھی وہ فورا خود کو سنبھالتا اپنے خول میں آتا زرشے سے مخاطب ہوا جو اس لمحے اپنے حواس منتشر کر بیٹھی تھی۔
لیکن اس کی پاٹ دار آواز پہ وہ بری طرح سے چونکتی گویا کسی گہرے خواب سے جاگی تھی اور حقیقت کا تدراک ہوتے ہی وہ اپنے اعصاب پہ قابو پاتی اٹھی اور سسٹرز کو آواز دیتی اب ژالے کو سٹریچر پہ لٹانے کی کوشش کرنے لگی۔
اگلے چند ہی لمحوں میں وہاں کھلبلی سی مچ گء ایسے میں جب ژالے کو سٹریچر پہ لٹانے کے لیے وارڈ بوائے آگے بڑھا تو بلیک ایگل کا دل چاہا وہ اپنا ماتھا پیٹ لے یا اپنے سامنے کھڑی اس ڈاکٹر کا جو ابھی تک اپنے بھائی کے وحشی پن سے واقف نہ ہوئی تھی۔
"اپنے ہاتھ اپنی حدود میں رکھو۔"جیسے ہی وارڈ بوائے نے بازو آگے کرتے ہوئے اسے تھامنا چاہا تو کب سے ژالے کو اپنے حصار میں لے کے بیٹھے شیرافگن کی سرد آواز گونجی تو سارے اپنی جگہ پہ تھم سے گئے۔
مگر شیرافگن کے اسے سٹریچر پہ لٹانے کے بعد جیسے ہی زرشے اسے لیے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئی تو دروازے کے پار کھڑے افگن کو ایک دفعہ پھر سے سینے میں گھٹن سی محسوس ہوئی۔
اسے اس لمحے محسوس ہوا کہ سانس لیتے ہوئے بھی سانس نہ لے سکنے کی اذیت کیا ہوتی ہے۔۔۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے سامنے رکھی رپورٹ کو ششدر نگاہوں سے دیکھتی زرشے کی آنکھوں میں ژالے کا خوبصورت چہرہ لہرایا تو اس کے دل کو جیسے دھکا سا لگا۔
" کیا آپ جانتے ہیں اس بارے میں لالہ؟"کافی دیر کے بعد جب وہ کچھ بولنے کے قابل ہوئی تو افگن کے تاثرات دیکھ کے سب سے پہلے اس کی زبان پہ یہی الفاظ آئے جبکہ اس کا سوال سن کے وہ چونکا لیکن بنا کچھ ظاہر کیے سکون سے بولا۔
"نہیں کیونکہ میں ڈاکٹر نہیں ہوں۔" اس کے جواب پہ جانے کیوں زرشے کو لگا کہ وہ اس سے سچائی چھپا رہا تھا لیکن چونکہ وہ نہیں بتا رہا تھا تو مطلب کہ وہ کبھی بتائے گا بھی اس لیے اس نے مزید اصرار نہیں کیا۔
" کیا اس سے پہلے بھی ایسا کچھ ہوا ہے ان کے ساتھ؟" اس نے اپنے سوال کا جواب کسی اور طریقے سے اگلوانے کی کوشش کی۔
"زرشے! مجھے کام کی بات بتائیں کہ اسے ہوش کب تک آ جائے گا؟" اس کا سوال سرے سے نظرانداز کر کے وہ سنجیدگی سے بولا تو اس نے گہری سانس بھر کے اسے دیکھا۔
"ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے کیونکہ ابھی ان کے ش یت شت وغیرہ ہو رہے ہیں۔" اس نے بھی' ش 'کی تفصیل بتانے کی بجائے نپی تلی بات کی تو وہ سر اثبات میں ہلاتا اپنی جگہ سے اٹھا۔
لیکن اس کے مڑنے سے قبل اس کے چہرے پہ دکھائی دیتے تاثر نے اسے دیکھتی زرشے کو ساکت کر دیا۔
وہ جو زمانے بھر میں بے حس اور سنگدل مونسٹر کے نام سے مشہور تھا اس لمحے اس سٹون مین کے چہرے پہ ژالے میر کے لیے چھائی پریشانی نے اس کے پتھریلے تاثرات میں دڑاڑ ڈال دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
یونیورسٹی کے خوبصورت لان میں اس وقت بے شمار سٹوڈینٹس مکھیوں کی طرح بکھرے پڑے تھے انہی بے شمار سٹوڈینٹس میں وہ تینوں بھی شامل تھیں جو گھاس پہ اپنی فائلز رکھے ان پہ سر جھکائے ہوئے تھیں۔
"یار یہ سر نے اتنا اچانک اسائنمنٹ کیوں دیا ہے ہمیں؟"حائقہ بیزاری سے گردن دائیں بائیں گھماتی ہوئی بولی تو اپنے نوٹس بناتی زرشالے نے نرم مسکان ہونٹوں پہ سجائے اسے دیکھا۔
" کیونکہ سر ہم پہ چھائی اس سستی کو ختم کرنا چاہتے تھے۔"وہ شگفتگی سے کہتی واپس اپنے کام کی سمت متوجہ ہوئی جب اس کے کانوں میں حائقہ کی پرجوش آواز گونجی۔
"زرش! کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم یہ اسائنمنٹ کسی اور سے بنوا لیں؟" اس کی بات پہ اس نے چونک کے اسے دیکھا۔
"اور ایسا نرم دل کون ہے جو یہ عظیم کام کرے گا؟" اس نے اردگرد چلتے پھرتے سٹوڈینٹس کو دیکھتے ہوئے کہا۔
"بالاج مصطفیٰ"! سحرش کے جواب پہ اس کے ہاتھوں میں پکڑا پین لرز سا گیا لیکن اگلے ہی لمحے وہ خود کو سنبھالتی سنجیدگی سے بولی۔
"وہ کہاں سے نرم دل ہو گیا، تم لوگ یہ فلاپ آئیڈیاز بنانے کی بجائے جلدی جلدی اپنا کام مکمل کرو۔"وہ سر جھٹکتے ہوئے بولی تو ان کے ہونٹوں پہ مسکان مچل گئی۔
"یار زرشالے پلیز ہماری بات مان جاو، تم اگر اسے کہو گی تو وہ ضرور مدد کرے گا۔"وہ منت بھرے لہجے میں بولی اور پھر ان دونوں کے بے حد اصرار پہ اس نے ہلکا سا مثبت اشارہ دیا تو ان دونوں کے ہونٹوں پہ مچلتی مسکان میں چھپی شیطانیت سے غافل وہ کچھ فاصلے پہ کھڑے فرہاد کی جانب متوجہ ہو چکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفس کے پرسکون ماحول میں اس وقت چھائی خاموشی اور کی بورڈز کی کھٹ پٹ یہ واضح کر رہی تھی کہ اس وقت سب ہی اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں ماسوائے ایک نفس کے جو وہاں شیرافگن عالم کی غیرموجودگی کا کھل کے فائدہ اٹھاتی اس وقت اپنے موبائل پہ سکرولنگ کرنے میں مصروف تھی۔
"ژالے! کیا کر رہی ہو تم؟" اس کی کوورکر ساریہ نے اسے یونہی موبائل کے ساتھ مصروف دیکھا تو اس کا دل چاہا کہ اپنا ماتھا پیٹ لے۔
"میں آج اپنے کھڑوس اور روڈ باس کی غیرموجودگی پہ شکرانے کے نوافل پڑھ رہی ہوں۔"وہ شگفتگی سے کھلکھلاتی ہوئی بولی تو ساریہ جذبے سی ہو گئی۔
"تم سر کے متعلق۔۔۔۔۔" اس نے منمناتے انداز میں کچھ کہنا چاہا جب وہ اس کی بات قطع کرتے ہوئے بولی۔
"ارے چھوڑو بھی اپنے سر کی شان میں قصیدے پڑھنا، آج تمہیں ایک ٹپ دیتی ہوں اس پہ ہمیشہ عمل کرنا،۔۔۔۔۔۔"وہ بات کرتے کرتے رکی تو ساریہ کا دل چاہا وہ اس پل ہمیشہ کے لیے اس کی زبان بند کر دے کیونکہ وہ کت ن یز ب کے باہر جہاں کھڑی تھیں وہاں ژالے کی پشت پہ کھڑے شیرافگن کو دیکھ کے اس کا حلق خشک ہو رہا تھا۔
"باس کی تعریف کرنی ہو تو اس کی موجودگی میں کرو تاکہ وہ کھڑوس خوش ہو، اس کی غیرموجودگی میں کبھی بھی تعریف نہ کرنا کہ ایویں فرشتے برا مان جاتے ہیں۔" اس نے اپنے نادر قول سے اسے نوازا تو ساریہ کو لگا کہ آج ان دونوں کا آخری دن ہے لیکن ابھی نہیں کیونکہ اس نیوز بلیٹن کی آواز بند نہیں ہوئی تھی۔
"اوہ مائی گاڈ! کتنے ظالم لوگ ہیں جو بیچ راستے دھڑلے سے لوگوں کو قتل کرنے کی کوششیں کرتے ہیں۔"وہ موبائل کو دیکھتی پر تاسف لہجے میں گویا ہوئی تو ساریہ نے بھی تجسس سے اسے دیکھا۔
" کیا ہوا؟" اس نے فورا استفسار کیا۔
"یار یہ دیکھو نواز عالم پہ کسی نے قاتلانہ حملہ کیا ہے، اتنی زبردست پرسنالٹی اور ایسی شاندار شخصیت والے بندے پہ ایسا حملہ کرنے والے کو بیچ چوک میں دس ہزار درے لگانے چاہیے۔"وہ وفور ِ جذبات سے بول رہی تھی جب وہ ضبط کھوتا اس کی کہنی دبوچتے ہوئے جھٹکے سے اسے اپنے مقابل کرتا ہوا دھاڑا۔
" کیسے جانتی ہو تم نواز عالم کو؟"
" کیسے جانتی ہو تم نواز عالم کو؟" اس کے بازو کو مضبوط گرفت میں جھکڑے وہ دھاڑا تو اس کی اچانک آمد اور غراہٹ پہ وہ فطری طور پہ بوکھلا سی گئی۔
لیکن بازو میں ہوتے درد نے جب اس کے غیرمہذبانہ رویے کا احساس دلایا تو اس کی پیشانی پہ بل پڑ گئے۔
"ت ی ہ ت و یور سیلف سر! آپ مجھے یوں ورکنگ آورز کے دوران میری پرسنل لائف کے متعلق سوال نہیں پوچھ سکتے اور اتنے ال مینرڈ طریقے سے تو بالکل بھی نہیں پوچھ سکتے۔"ایک جھٹکے سے بازو اس کی مضبوط گرفت سے چھڑواتے ہوئے وہ بنا کسی خوف سے بولی تو ساریہ نے شیرافگن کے غصے اور ضبط سے سرخ ہوتے چہرے کو دیکھتے ہوئے مارے خوف کے سانس تک روک لیا۔
"آفس میں آئیں۔"بمشکل خود پہ قابو پا کے وہ چبھتے ہوئے لہجے میں بولتا اپنے آفس کی جانب بڑھ
کلشی گیا جبکہ اس کے حکم پہ ی وہ اس کی پشت کو گھور کے رہ گئی۔
"تم پاگل ہو یا جان بوجھ کے موت سے کھیلتی ہو؟"
ساریہ افگن کے منظر سے ہٹتے ہی اس کے نزدیک آئی اور فہمائشی انداز میں بولی تو ژالے نے استفہامیہ نگاہوں سے اسے دیکھا۔
"کون سی موت؟"ایک نظر اسے دیکھ کے اس نے واپس توجہ موبائل کی جانب مبذول کر لی۔
"شیرافگن عالم ناٹمی موت۔" اس نے لفظ چبا چبا کے ھیک بولے تو ژالے ھی لیکن اگلے ہی پل اس کے چہرے پہ بیزاری سی چھا گئی۔
"او چھوڑو بھی، یہ خوامخواہ کا ڈر پھیلایا ہوا ہے اس پھنے خان نے حالانکہ صحیح طریقے سے تو اس سے ماتھے پہ بٙ ل بھی نہیں ڈالے جاتے۔"وہ ناک چڑھاتے ہوئے بیزاری سے بولی تو ساریہ نے افسوس سے اسے دیکھا جس نے شاید ابھی تک اس کا اصل روپ نہیں دیکھا تھا۔
جبکہ وہ اس کے پر تاسف تاثرات کو سرے سے نظرانداز کرتے ہوئے فیس بک پہ سکرولنگ کرتی اس کے بلاوے کو فراموش کرتی' نواز عالم 'پہ ہوئے قاتلانہ حملے کی مکمل اپڈیٹس لینے لگی۔
"میرے ضبط کا امتحان نہ لیا کرو کیونکہ جس دن میں ضبط کھو بیٹھا نتائج تم برداشت نہیں کر سکو گی۔"
اس کے آنے کا انتظار کرتا اس کے نہ آنے پہ جب وہ غصے سے کھولتا ہوا باہر نکلا تو اسے ہنوز موبائل میں گم دیکھ کے وہ اس کے بالکل نزدیک پہنچتا سرد لہجے میں کہتے ہوئے اسے گھسیٹ کے آفس کی جانب لے جانے لگا۔
جبکہ اپنے کت ن یز ب سے جھانکتے ورکرز نے افسوس سے سر جھٹکتے ہوئے اس انوکھے کپل کو دیکھا جو ہر وقت مرنے مارنے کو تیار رہتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔,۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"سر آپ۔۔۔۔۔"وہ زبان جو اس کی غیرموجودگی میں اس کے لیے تو تڑاخ کرتی تھی اس کے سامنے آتے ہی فورا مہذب بن گئی جبکہ اس کے الفاظ فورا قطع کرتے ہوئے ہوئے اس نے آفس میں آ کے اس کی کلائی چھوڑی اور اس کے دونوں کندھوں پہ ہاتھ رکھ کے اپنے قریب کر گیا۔
جبکہ وہ اس غیرمتوقع قربت پہ سانس روکتی اسے دیکھنے لگی جس کا چہرہ اس وقت خطرناک حد تک سنجیدگی لیے ہوئے تھے۔
"نواز عالم کو کیسے جانتی ہو تم؟" اس کے لفظ لفظ سے ایک ان دیکھی وحشت اور خوف چھلک رہا تھا۔
اسے اس بات کا خوف تھا کہ جس انسان سے وہ دنیا میں سب سے زیادہ نفرت کرتا تھا اسی سے منسلک لڑکی کو وہ اپنی زندگی میں شامل کر بیٹھا تھا، ایسے میں اسے ہر بار سامنے دیکھ کے وہ اپنے اندر کے جانور کے جاگنے سے خوفزدہ تھا۔
"ایسے پکڑ کے رکھیں گے تو کیا میں جواب دے دوں گی؟" اسے نہیں اندازہ ہوا کہ اس کے اندرونی خلفشار کی بدولت اس کے کندھوں پہ جمے ہاتھوں کی گرفت خطرناک حد تک سخت ہوتی جا رہی تھی۔
تبھی وہ اس کی قربت اور کندھوں میں دھنستی انگلیوں کے درد کو بمشکل برداشت کرتی بولی تو وہ ایک جھٹکے سے اسے مزید قریب کرتا اس کی مچلتی دھڑکنوں کو بھی ساکت کر گیا۔
"نواز عالم کو کیسی جانتی ہو؟"بے تحاشا اسے قریب کرتا وہ اس کے کندھوں سے ہاتھ ہٹاتا ایک ہاتھ اس کے بالوں میں پھنساتا دوسرا ہاتھ اس کی کمر کے گرد حائل کرتا پیشانی اس کے رخسار پہ ٹکاتا گھمبیر مگر باور کرواتے لہجے میں بولا کہ اگر اس نے اب جواب نہ دیا تو یہ قربت مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔
اس کی اس قدر قربت پہ خود کو بمشکل سنبھالے کھڑی ژالے نے ایک دفعہ پھر سے خود میں اسے انکار کرنے کی ہمت مجتمع کرنے کی کوشش کی لیکن کمر پہ سرسراتے اس کے مضبوط ہاتھ کے لمس پہ اس کا دل لرز سا اٹھا۔
"سوشل میڈیا پہ انہیں فالو کیا ہوا ہے اس لیے ان کے متعلق اپڈیٹس ملتی رہتی ہیں۔"وہ دھیرے دھیرے بولی کہ جس طرح وہ اس کے رخسار پہ پیشانی ٹکائے ہوئے تھا اسے یہ خوف تھا کہ کہیں اس کے چہرہ گھمانے پہ اس کے لب اس کے چہرے سے مٙ س نہ ہو جائیں۔
"بس؟"بال اس کے رخسار پہ سہلاتے ہوئے اس نے چہرہ اٹھا کہ اس کی آنکھوں میں جھانکا تو اس کی حرکت پہ درحقیقت گھبراتی وہ بظاہر چڑ اٹھی۔
"نہیں! میرا تایا سسر لگتے ہیں وہ۔"غصے میں تو وہ بولتے ہوئے ہر قسم کا لحاظ بھول جاتی تھی، ابھی بھی اس کے چہرے کے بگڑتے زاویوں کو سیریس لیے بنا وہ منہ بناتے ہوئے بولی تو وہ کچھ سوچتے ہوئے سیدھا ہوا اور اسے اپنی گرفت سے آزاد کرتا اپنی کرسی کی جانب بڑھا اور اسے سامنے پڑی کرسی سنبھالنے کا اشارہ کیا۔
"تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟"
کرسی پہ بیٹھتے ہی اس نے بہت سنجیدگی سے سوال داغا تو ژالے میر کو یکلخت بارش میں بھیگتی اُس لڑکی کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یاد آئی لیکن وہ اُس خواہش کا ذکر کم از کم اس انسان سے نہیں کر سکتی تھی۔
تبھی اس کے چہرے کو دیکھتی وہ گویا اسے اس کا من پسند جواب دے گئی۔