Chapter 38: کچھ دن بعد:

کچھ دن بعد:

ہاسپٹل کے پرائیویٹ روم میں وہ اپنے بیڈ پہ تکیوں کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھی سب کی باتوں کو سن رہی تھی جبکہ بنا بالوں کے سر پہ اس وقت رومال باندھا ہوا تھا۔

اسے نواز عالم کی قید سے آزاد کروا کے افگن سیدھا نیوروسرجن کے پاس اسے لایا تھا جس سے اس نے رخصتی کے اگلے دن اس کی سرجری کا وقت لے رکھا تھا۔

اس کی کنڈیشن اس وقت بہت ناساز تھی لیکن ڈاکٹرز نے رسک پہ ہی اس کے برین ٹیومرز کو ختم کرنے کے لیے سرجری کرنا شروع کر دی۔

اس کے واپس آنے کی خبر سن کے نتشا اور مسز جوزف جنہیں افگن ژالے کے غائب ہونے کے اگلے ہی روز ایک فلیٹ میں منتقل کروا چکا تھا وہ فورا ہاسپٹل آ گئیں جہاں پہلے ہی افگن کی فیملی موجود تھی۔

جب تک اس کی سرجری ہوئی تھی تب تک بالاج اور افگن کی کوششوں سے احمد انور، نواز عالم، جلال شیرازی کے سارے کالے چٹھے پبلک کے سامنے آ چکے تھے اور عوام کے مشتعل ہجوم میں گالیاں جوتے کھاتے ہوئے انہیں پولیس گرفتار کر کے لے جا چکی تھی۔

بظاہر تو یہ سب معاملہ بہت قانونی طور پہ نپٹایا گیا تھا لتگ ل لیکن ان تینوں کے ی وکیل ان تک پہنچنے سے قبل ان تینوں کے ساتھ ان کے دھندوں میں شریک پولیس آفیسرز سمیت جیل کی طرف جاتی پولیس وین ایک دھماکے کا شکار ہوتی ان کے ناپاک وجود سے اس سر زمین کا پاک کر گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس سارے دورانیے میں جہاں زرشالے بالاج کی حقیقت سے واقف ہو چکی تھی وہیں جب سرجری کامیاب ہونے کے بعد ژالے مکمل طور پہ حواسوں میں آئی اور بولنے کے قابل ہوئی تو مسز جوزف کے سامنے روتے ہوئے افگن کی طلاق کا ذکر کیا تب انہوں نے ساری سچائی اس کے سامنے رکھ دی۔

ساری سچائی سننے کے بعد اس کے ایسا روپ جان کے اسے بہت شدید صدمہ ہوا تھا اور وہ اپنی عزت بچ جانے پہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی پھوٹ پھوٹ کے رو دی تھی۔

اس کی سرجری ہوئے بائیس دن گزر چکے تھے لیکن افگن اسے دیکھنے کے لیے ایک دفعہ بھی ہاسپٹل نہیں آیا تھا۔

"مصروف ہوں گے کہیں اپنی بیوی کے ساتھ۔"

چونکہ عنبرہ کے متعلق اسے کسی نے کچھ نہیں بتایا اس لیے اس نے کڑھتے ہوئے سوچا اور ایک نظر اپنے لیے سیب کاٹتی زرشالے کو دیکھا۔

"تمہاری شادی ہو گئی زرشالے؟" اس نے آہستگی سے پوچھا۔

"آپ کے بغیر کیسے کر سکتی ہوں؟" اس کے سامنے سیب کی پلیٹ کرتی زرشالے شگفتگی سے مسکرائی تو اس محبت پہ اس کا دل بھر آیا۔

"تمہارے بھائی نے تو کر لی میرے بغیر شادی۔"

اس کی زبان بڑے بے ساختہ انداز میں پھسلی تو زرشالے نے حیرت سے اس کی جانب دیکھا تو وہ گڑبڑائی۔

"میرا مطلب ہے کہ سر اور عنبرہ کہیں گھومنے گئے ہیں؟" اس نے بظاہر مسکراتے ہوئے اپنا سوال تبدیل کیا تو زرشالے مزید الجھی جبکہ کمرے میں داخل ہوتی حدیقہ بیگم کے ساتھ داخل ہوتا حماد گویا چارج ہو گیا۔

"جی بھابھی، آپ تو جانتی ہیں یہی تو دن ہوتے گھومنے پھرنے کے اس لیے وہ تو ہر روز کہیں نہ کہیں نکلے ہوتے۔"وہ تیز تیز لہجے میں بولتا اس کے بیڈ کے پاس پڑی کرسی پہ بیٹھ گیا جبکہ اس کے جواب پہ ژالے کے چہرے کا رنگ فورا پھیکا پڑا۔

ہ مم "م۔" اس نے بے دلی سے ہنکارا بھرا۔

"آنٹی! میرے بال کب تک آ جائیں گے؟"کچھ لمحوں کے بعد اس کی مدہم آواز سنائی دی تو اس آواز میں پنہاں کرچیوں کو محسوس کر کے ان کا دل تڑپ اٹھا۔

"سب سے پہلی بات کہ آنٹی نہیں ماما اور دوسری بات یہ کہ بالوں کے لیے پریشان نہیں ہو، یہ جلد آ جائیں گے آپ خدا کا شکر ادا کرو جس نے صحت بخشی ہے۔"انہوں نے اس کا ماتھا چومتے ہوئے اسے ٹوکا تو وہ ہولے سے سر ہلا گئی۔

"میں بالوں کے لیے پریشان نہیں ہوں، میں تو کنگھی کرنے کے جھنجھٹ سے آزاد ہوئی ہوں لیکن آپ کے بیٹے نے کہا تھا کہ انہیں لمبے بالوں والی لڑکیاں پسند ہیں تو اب جیسا بھی ہے بیوی ہوں فی الحال ان کی تو انہیں میرے بنا بالوں کے سر پہ شرمندگی ہو گی۔" اس نے اپنی بات کا اثر زائل کرنے کو توجیہہ پیش کی جو اندر آتے افگن نے باہوش و حواس سنی۔

"مجھے شرمندگی تب ہوتی جب مجھے تمہارے سر کے ساتھ گھومنا پڑتا لیکن فی الحال میں اپنے سر کے ساتھ گزارا کر رہا ہوں اس لیے میرے لیے اپنے دماغ پہ زور ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔"اتنے دنوں کے بعد اس بھاری اور دل میں اتر جانے والی آواز کو بہت ہی غیرمتوقع طور پہ سن کے وہ بے یقینی سے دروازے کی جانب دیکھنے لگی جہاں سے وہ بڑی شان اور بے نیازی کے ساتھ اندر داخل ہو رہا تھا۔

اس کی طرف آنے کی بجائے وہ صوفے پہ جا کے براجمان ہو گیا جب اسے یک ٹک دیکھتی ژالے کو دیکھ کے حماد نے ایک محتاط نظر افگن پہ ڈالی اور جلتی آگ میں تیل پھینکا۔

"بھائی آپ کیسے ہیں اور عنبرہ کیسی ہے؟" اس نے یوں ظاہر کیا جیسے افگن سے ملاقات بہت عرصے بعد ہو رہی ہو۔

"یہ عنبرہ کیا ہوتا ہے؟ بڑی ہے وہ تم سے؟"ژالے جو حماد کے سوال پہ اس کی جانب ہلکا سا رخ موڑے اسے دیکھ رہی تھی جب افگن کی ناگوار آواز پہ اس کے دل سے دھواں اٹھنے لگا۔

"ہاں اب بیوی کی اتنی عزت تو کروائیں گے ہی نا۔"

اس نے راکھ راکھ ہوتے دل کے ساتھ سوچا اور نگاہ پھیر گئی۔

حماد اور افگن کی گفتگو ملاحظہ کرتی نتشا بغور ژالے کے چہرے کے بگڑے تاثرات جانچ رہی تھی جب اس نے افگن کو جگہ سے اٹھتے ہوئے دیکھا۔

"ڈاکٹرز کب تک ڈسچارج کا کہہ رہے ہیں؟"اپنی جگہ سے اٹھ کے وہ ژالے کے بیڈ کی جانب مضبوط قدم بڑھانے لگا تھا جب اس نے نجانے یہ سوال کس سے پوچھا تھا ژالے یہ نہ جان سکی۔

کیونکہ اس کے جسم کا ہر ایک عضو اس وقت سماعت بنا اس کی آہٹوں کو محسوس کرتا اپنے اور اس کے درمیان گھٹتے ہوئے فاصلے کو محسوس کر رہا تھا۔

جب وہ اس کے بالکل نزدیک آ کے پہنچا تو ژالے کو ساری کائنات سمٹ کے اسی جگہ آتی محسوس ہوئی مگر۔۔۔۔

وہ اس کی طرف آنے کی بجائے اس کے سائیڈ ٹیبل

پہ پڑی میڈی ب کو دیکھنے لگا تو اس پہ جیسے گھڑوں پانی پڑا تھا۔

خجالت و اہانت سے سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ اس نے شکوہ کناں انداز میں سر کو بمشکل حرکت دیتے ہوئے گردن اوپر کرتے ہوئے اس کے چہرے کی جانب دیکھنا چاہا جو شاید زرشالے سے میڈیب کے متعلق گفتگو کر رہا تھا۔

وہ اس کے ہلتے لبوں کو دیکھ ہی رہی تھی کہ وہ اچانک جھکا اور اس کے بے حد نزدیک چہرہ کرتا اسے گڑبڑانے پہ مجبور کر گیا۔

"یہ کیا کر رہے ہیں؟"وہ ایک درذیدہ نگاہ اردگرد بیٹھے نفوس پہ ڈالتی سٹپٹائے ہوئے انداز میں بولی کیونکہ وہ چہرہ بالکل اس کے چہرے کے سامنے کیے، ایک ہاتھ اس کی بیڈ کی ہیڈ پہ رکھتا وہ دوسرا ہاتھ پینٹ کی جیب میں ڈالے ہوئے اس کی دھڑکنیں منتشر کر رہا تھا جو اسے اتنے دنوں بعد سامنے دیکھ کے پاگل ہو رہی تھیں اس پہ مستزاد اس چیز کا احساس کہ وہ ابھی تک اس کے ساتھ ایک اٹوٹ رشتے میں بندھی ہوئی تھی۔

"مجھے سر اٹھا کے دیکھنے میں تمہیں دقت ہو رہی تھی اس لیے سوچا تمہاری تکلیف کم کر دی جائے۔"

پرسکون لہجہ پہ اس کا دل چاہا زمین پھٹے اور اس پہ سما جائے۔

شرمندگی کا ریلہ اس قدر شدید تھا کہ وہ افگن کی متبسم نگاہوں کو محسوس ہی نہ کر سکی۔

"ایسا کچھ نہیں ہے، پیچھے ہٹیں۔ آپ کے کپڑوں سے شم سگریٹ کی ن ل آ رہی تھی اس لیے میں آپ کو منع کرنا چاہتی تھی۔"جب وہ اس کے سامنے نہ ہٹا تو وہ فورا بات بناتی ہوئی بولی تو اس کے اس بہانے پہ حماد کے چھت پھاڑ قہقہہ پہ افگن ایک گھوری اس پہ ڈال کے پیچھے ہوا۔

"سگریٹ سے الرجی کا ہی علاج کروایا ہے۔" اس کے سر کی طرف اشارہ کرتا وہ بے نیازی سے کہتا واپس حدیقہ بیگم کی طرف بڑھ گیا۔

جبکہ وہ اس کی بات پہ خالی خالی احساس کے ساتھ اس کی پشت کو دیکھتی رہ گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج' عالم مینشن 'میں خوشیوں بھرا ماحول چھایا ہوا تھا کیونکہ آج' ژالے میر 'ہاسپٹل سے گھر آ رہی تھی اور یہ بات ژالے نہیں جانتی تھی کہ یہ اس کی آفیشل رخصتی بھی تھی۔

اس وقت مینشن میں مصطفی صاحب کی فیملی بھی یہاں موجود تھی اس لیے صائم اور ارحم حماد کے ساتھ مل کے ڈیکوریشن کر رہے تھے۔

سب سے پہلے انہوں نے افگن کو بتائے بغیر اس کا کمرہ ڈیکوریٹ کیا تھا اور اب وہ ہال کی اینٹرینس اور ہال کو ہلکا پھلکا سجا رہے تھے۔

اسی اثناء میں عنبرہ اور بدر کی آمد نے سب کو دلی

طور پہ بہت خوش کیا تھا اور اب عنبرہ بھی ان تینوں کے ساتھ مل کے سجاوٹ کر رہی تھی۔

زرشالے کچن میں کھڑی افگن اور ژالے کے لیے ویڈنگ کیک بیک کر رہی تھی جب کچن کی دہلیز پہ کھٹکا محسوس کر کے اس نے جیسے ہی گردن گھما کے دیکھا تو اگلے ہی پل فورا تمتماتا ہوا چہرہ کوکنگ رینج کی جانب موڑ لیا کیونکہ خوشبووں میں نہایا فریش بالاج چوکھٹ پہ کھڑا دھڑکنوں کی لے بڑھا گیا۔

اس کی پشت کو گہری نگاہوں سے دیکھتا وہ آگے بڑھ

رہا تھا جبکہ کیک کی آنشنگ کرتی زرشالے اس کے قدموں کی آہٹ پہ کپکپاتے ہاتھوں کے ساتھ خود کو آنے والے لمحوں کے لیے تیار کرنے لگی جب دو مضبوط ہاتھ اس کے اردگرد سلیب پہ آ ٹکے تو اس نزدیکی پہ اسے کچن میں آکسیجن کی کمی بے تحاشا محسوس ہونے لگی۔

"معافی نہیں ملے گی؟" اس کے بالوں پہ لب رکھتا وہ شرمسار لہجے میں بولا تو زرشالے کے ہاتھ تھمے۔

"میں جانتا ہوں کہ میں نے غلط کیا ہے لیکن جب میں واپس آیا تو اس کے بعد آپ کے آنے والے پروپوزل کا سن کے میں کسی بھی طرح آپ کے ساتھ رہنا چاہتا تھا مگر یہ نہیں جانتا تھا کہ میرا وہ روپ اس قدر اذیت بڑھا دے گا۔" اس کے ہاتھ سلیب سے حرکت کرتے اس کے نازک بازووں پہ جمے جبکہ لہجے کی شرمساری بڑھی تو زرشالے ہمت مجتمع کرتی مڑی اور اس کی جانب دیکھنے لگی جس کی خوبصورت پلکوں والی آنکھوں نے اسے اول روز سے ہی اپنی سمت بری طرح سے متوجہ کیا تھا۔

"غلطیاں ہم دونوں سے ہی ہوئی ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اپنی غلطیوں کا ہمیں احساس ہو گیا ہے۔

اور غلطی کا احساس ہونے کے بعد اس معافی تلافی کی بجائے کیا بہتر نہیں ہے کہ ہم اس غلطی کو دہرائیں نہیں۔" اس کی آنکھوں میں دیکھتی وہ بہت نرمی سے بولتی جا رہی تھی جبکہ بالاج کی جگر جگر کرتی آنکھیں اس کے چہرے کے خوبصورت نقوش پہ گھوم رہی تھیں۔

"مجھے آپ سے معافی نہیں چاہیے مجھے بس آپ سے وعدہ چاہیے کہ آپ آئندہ مجھ سے کچھ نہیں چھپائیں گے تاکہ میں ان لمحوں کی زد میں آ کے اتنے سخت الفاظ کا چناو نہ کروں۔"بات کے اختتام میں اس کی آواز نم ہونے لگی تو اس نے فورا اپنی پلکیں جھپکیں اور گہری سانس لیتے ہوئے خود پہ قابو پایا۔

"زرشالے"! اس کی آواز کی نمی پہ اس نے بے قراری سے اسے سینے سے لگایا تو زرشالے نے سختی سے اس کی شرٹ اپنی مٹھیوں میں جھکڑی۔

"بالاج میں اس بات کو بے وجہ رگیدنا نہیں چاہتی کیونکہ اس کے پیچھے مقصد برا نہیں تھا لیکن میاں بیوی کے رشتے میں جہاں نوک جھوک رہتی ہے وہاں سب سے پہلے اعتماد بھی ہوتا ہے اور آپ کو مجھے وہی اعتماد سونپنا ہے۔ آپ جو بھی جیسا بھی کام کریں مجھے ضرور بتائیں گے۔"وہ اس کے سینے پہ سر رکھے اسے اپنی خوبصورت اور بے ضرر شرائط سے آگاہ کرنے لگی تو بالاج کا دل چاہا وہ اسے اپنے سینے میں بھینج کے اس دنیا سے کہیں دور لے جائے۔

"میں آپ کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا زرشالے۔" اس نے اس کے بالوں پہ لب رکھتے ہوئے محبت سے کہا تو اس کی بات پہ زرشالے نے اس کے سینے سے سر اٹھا کے خفگی سے اسے دیکھا۔

"اور آپ کی جان؟" اس کے انداز پہ بالاج کا دل گویا ڈول اٹھا تھا۔

"میری جان میری کب رہی ہے وہ تو میں کب کی آپ پہ، آپ کی محبت پہ، آپ کی ان خوبصورت آنکھوں اور ان مشکبار گھٹاوں پہ وار چکا ہوں۔"

دلنوازی و جانثاری سے کہتا وہ اس کی آنکھوں اس کے رخساروں اس کی پیشانی اس کے ہونٹوں کو اپنے لمس کی حدت سے معطر کرنے لگا تو زرشالے کی سانسیں سینے میں اٹکنے لگیں۔

"بالاج پلیز۔"جب وہ دوبارہ اس کے ہونٹوں پہ جھکا تو وہ بوکھلاتی ہوئی اس نے پناہ حاصل کرنے کو اس کی بانہوں میں سمٹ گئی تو بالاج نے مسکراتے ہوئے اس انمول خزانے کو بازووں میں زور سے بھینچا۔

"زرشالے آپ خفا تو نہیں ہیں کہ میں نے آپ کے ڈ۔۔۔۔۔۔"کسی خدشے کے تحت اس نے نواز عالم کے متعلق بات کرنی چاہی کہ اس کی اصلیت تو زرشالے جان چکی تھی کہ وہ اس کا باپ تھا۔

"میرے ڈیڈ ڈاکٹر فرحان عالم ہیں ان کے علاوہ میں کسی شخص کو نہیں جانتی چاہے اس کا خون میری رگوں میں کیوں نہ دوڑ رہا ہو۔" اس کی قطعیت سے کہنے پہ بالاج ہولے سے سر ہلا گیا۔

"شادی کے لیے منع کیوں کر رہی ہیں ابھی، کیا سٹ چاہتی ہیں کہ پسٹل لے کے آوں اور اٹھا کے ساتھ لے جاوں تاکہ میں بھی کسی کا ڈیڈ کہلا سکوں۔" اس لمحے کی کلفت زائل کرنے کے لیے وہ معنی خیر لہجے میں بولا تو اس کی بے باکی پہ وہ اس قدر سراسیمہ ہوئی کہ اسے ڈھنگ سے گھور بھی نہ سکی۔

"کتنے بے شرم ہیں آپ۔"حجاب آمیز لہجے میں کہتے ہوئے اس نے اس کی گرفت سے نکلنا چاہا لیکن دوسری جانب وہ اس چیز پہ آمادہ نہ تھا۔

"اونہوں، پہلے بتائیں جو پوچھا ہے۔" اس نے اپنے بازووں کو جھٹکا دیا تو وہ واپس اس کے سینے سے جا لگی تو وہ اسے محصور کرنے کو اس کی گردن پہ جھکا تو زرشالے کی ٹانگیں کپکپا اٹھیں۔

"بھابھی جب مکمل ٹھیک ہو گئیں تو ت۔۔تب کریں گے شادی۔" اس کے لمس کی حدت سے سمٹتے ہوئے وہ بمشکل بول سکی تھی جب اچانک کچن میں دو چیخیں ایک ساتھ بلند ہوئیں۔

اس ناگہانی افتاد پہ بالاج فورا سیدھا ہوا تو زرشالے نے سرخ چہرے و گردن سمیت دروازے کی جانب دیکھا تو دل چاہا وہ کہیں غائب ہو جائے کیونکہ دروازے کے بیچ و بیچ صائم اور حماد آنکھوں پہ ہاتھ دھرے کھڑے اسے گہری شرمندگی سے دو چار کر گئے۔

"ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ آپ کو کچن میں اپنے مت نت موش کو سپیشل بنانا اتنا پسند ہے ورنہ آپ کا بیڈ کچن میں اور آپ کے بیڈ روم میں کچن سیٹ کروا دیتا۔"آنکھوں پہ ہاتھ دھرے دھرے صائم جھرجھری لینے کے سے انداز میں کہتا حماد کے ساتھ واپس پلٹ گیا۔

جبکہ حجاب آمیز شرمندگی کا شکار زرشالے اس کے الفاظ اور بالاج کے' ایڈٹ 'کہنے پہ اپنے حلق سے امڈنے والے دلکش قہقہے پہ قابو نہ پا سکی اور بے اختیار قلقل کرتی اس کے سینے پہ سر جما گئی۔

"آپ کی وجہ سے آج میرا نام لوو برڈز کے طور پہ لیا جانے لگا ہے مسٹر بالاج۔"متبسم لہجے میں کہتے ہوئے وہ اس خوشیوں بھرے لمحوں کو محسوس کر رہی تھی جبکہ اس کے سرشار وجود کو بانہوں میں سمیٹے بالاج اس کے کان پہ جھکا۔

"آپ پہ اب بہت سے ٹیگ لگیں گے ڈاکٹر زرشالے بالاج جیسے ماما، مم۔۔۔۔۔۔۔۔" اس کے کانوں میں دلکش سرگوشیاں کرتا وہ ان لمحوں میں اپنے مقدس رشتے کا سحر پھونکتا اسے گل و گلزار بنا رہا تھا۔

پھر اگلے چند منٹوں بعد ویڈنگ کیک کو زرشالے کے ساتھ مکمل کرواتے ہوئے ان کی محبت بھری سرگوشیوں اور شرارتوں پہ بے تاب ہوتے سرشار قہقہے اور کھلکھلاہٹیں باہر بیٹھے افراد کو بھی مسکرانے پہ مجبور کر رہی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"یہاں کیوں لے کے آئے ہیں آپ مجھے؟" اس نے اردگرد پھیلی تاریکی کو محسوس کرتے ہوئے ساتھ چلتے شخص سے سوال کیا تو اس نے اس کی ہتھیلی پہ گرفت مضبوط کرتے ہوئے اس کی جانب دیکھا۔

"ہنی مون منانے کے لیے۔"بائیں آنکھ دباتے ہوئے اس نے بے باکی سے جواب دیا تو اس کے جواب پہ وہ بے ساختہ رکی۔

" اس جنگل میں؟"ابھرتی ڈوبتی سانسوں پہ بمشکل قابو پاتے ہوئے وہ اس ویرانے کی جانب اشارہ کرتی بولی تو اس کے ہونٹوں پہ مدہم سی مسکان پھیل گئی۔

"ہاں نا کیونکہ جنگل میں منگل زیادہ رومن تنک رہے گا۔" اس کے چہرے پہ پھسلتی بالوں کی لٹوں کو پھونک مارتا وہ شوخ لہجے میں بولتا اس کے رگ و پے میں سنسنی سی دوڑا گیا۔

"نن۔۔نہیں ہرگز نہیں۔" اس کے ہاتھ کی مضبوط گرفت سے اپنی ہتھیلی کھینچتی وہ مزاحمتی انداز میں پیچھے کو کھسکنے لگی جب اس نے ایک جھٹکے سے اس کی ہتھیلی پہ گرفت مضبوط کرتے ہوئے اپنی طرف کھینچا تو اس نے اس افتاد پہ حواس باختہ سا ہو کہ اس کی جانب دیکھا۔

"اتنی جان جوکھم کر کے آپ کے وحشی بھائی کی حراست سے آپ کو جیت کے لایا ہوں یوں جنگل میں منگل کیے بغیر کیسے دور جانے دوں۔"گھمبیر لہجے میں بولتا ہوا وہ اس کے خوبصورت چہرے کو چھوتے ہوئے اس کی سانسوں کا زیروبم انتشار کا شکار کر گیا۔

"بالاج! ابھی ہماری رخصتی نہیں ہوئی۔" اس کی جسارتوں سے گھبراتے ہوئے وہ اندھیرے میں کپکپاتی ہوئی آواز میں بولی تو اس کی گردن میں سر دیے بالاج نے چہرہ اٹھا کے اسے دیکھا۔

" اسے لیے تو چھوٹ دے رہا ہوں۔" اس کے ذومعنی انداز پہ اس کی دھڑکنیں مزید تیز ہوئیں۔

"چلیں آئیں اس اندھیرے میں واک کرتے ہیں کیونکہ ہنی مون ہم منا نہیں سکتے ابھی۔"وہ جو یہاں اپنے کسی آفیسر سے فائل لینا چاہتا تھا لیکن زرشالے کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اس نے اسے یہی کہا کہ وہ زرشالے کو ساتھ لیے جنگل کی طرف جائے گا تو وہ گاڑی میں فائل رکھ دے۔

اب وہ کام ہونے کے بعد اس کے ہاتھ پکڑے خوشنما سرگوشیاں کرتا ہوا اس اندھیرے میں دلکش رنگ بکھیرنے لگا۔

۔.................... ژالے جو حدیقہ بیگم کے کہنے پہ' عالم مینشن 'آنے پہ راضی ہوئی تھی جب وہ افگن اور حدیقہ بیگم کے ساتھ مینشن کے پورٹیکو میں پہنچی تو ان لوگوں کا انتظار کرتے فرحان عالم آگے بڑھے اور گاڑی کی ڈگی سے وہیل چیئر نکال کے اس کی جانب کا دروازہ کھولا اور ہلکے گلابی رنگ کے سوٹ کے ساتھ سر پہ آف وائٹ سکارف باندھے ژالے کو آہستگی سے باہر نکالا اور وہیل چیئر پہ بٹھایا۔

چونکہ اس کی سرجری رسکی تھی اور مکمل ریکوری بھی ابھی نہیں ہو سکی تھی اس لیے اس کے لیے شٹ ڈاکٹرز نے ابھی وہیل چیئر ہی ج ت شٹ کی تھی کہ موومنٹ کے دوران اس کے سر کو زیادہ حرکت نہ برداشت کرنی پڑے۔

فرحان عالم اس کی وہیل چیئر کو ہولے سے گھسیٹتے اس کے ساتھ ہلکی پھلکی باتیں کرتے ہوئے ہال کے پاس پہنچے تو وہیں موجود سیڑھیوں کے پاس آ کے رکے تو افگن نے وہیل چیئر سمیت اسے ان تین سیڑھیوں سے پار کیا تو اپنے اس بے بسی پہ اسے رونا آنے لگا مگر تبھی ان پہ پھولوں کی برسات ہونے لگی اور بہت سے مسکراتے چہروں کے ساتھ کھڑے نفوس نے اس کی توجہ اپنی سمت کھینچی۔

اپنے ایسے استقبال پہ وہ یقیناً خوش ہوتی جو اگر اس کی نظر سرخ رنگ کے خوبصورت سوٹ کے ساتھ میچنگ جیولری، ہیل پہنے کھلے بالوں کو شانوں پہ بکھرائے کھڑی عنبرہ پہ اس کی نظر نہ پڑتی۔

اس کا مہکتا سرشار وجود اور اس کے چمکتے ہوئے بالوں کو دیکھ کے کچھ اسی لمحے کی در آنے والی بے بسی اور لاچاری اس وقت جیسے دس گنا بڑھ گئی تھی۔

تبھی ایک عجیب سا واقعہ رونما ہوا کہ ہال کے دروازے میں ہی اسے یوں وہیل چیئر پہ بیٹھے دیکھ

کے عنبرہ روتے ہوئے اس کے قدموں میں بیٹھی تو اپنی لاچاری پہ کڑھتی ژالے ایک دم سے گڑبڑا سی گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.