Chapter 37: کچھ منٹوں بعد عنبرہ کو بدر(جو

کچھ منٹوں بعد عنبرہ کو بدر(جو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور ان کے مرنے کے بعد اکیلا رہتا تھا اور بالاج کے ہی ڈیپارٹمنٹ میں ہوتا تھا اور چونکہ افگن بالاج کا دوست ہے اور اس نے افگن کے ساتھ عنبرہ کو دیکھا تو دل ہار بیٹھا تھا لیکن جب یہ جانا کہ وہ اس کی فیانسے ہے تو دل مسوس کہ رہ گیا مگر قسمت اس پہ اچانک ہی مہربان ہو گئی تھی۔)کے ساتھ رخصت کرنے کے بعد افگن واپس جلال شیرازی کی جانب متوجہ ہوا۔

"میری بیٹی کو مجھ سے متنفر کرنے اور میری ساکھ خراب کرنے کی یہ کوشش تمہیں بہت مہنگی پڑے

گی افگن عالم۔"عنبرہ کو یوں بیگانوں کی طرح وہاں سے رخصت ہوتا دیکھ کے وہ زخمی انداز میں غرایا تو افگن نے آگے بڑھ کے اس کا گریبان اپنے ہاتھ میں دبوچا۔

"تمہاری اگلے پانچ منٹ کی خاموشی تم پہ بہت مہنگی پڑنے والی ہے جو اگر تم نے مجھے نہ بتایا کہ میری بیوی کہاں ہے؟"بہت ہی غیرمتوقع سوال اور ایسا سرد لب و لہجہ جو وجود کو تھراہ تھے۔

جلال شیرازی کا چہرہ فورا فق پڑا تھا۔

"مجھے کیا پت۔۔۔۔۔۔۔"وہ سنبھلتے ہوئے فورا انکاری ہوا جبکہ باقی سب تماشائی بنے ان دونوں کو دیکھ رہے تھے اور لان میں موجود گارڈز رہ جانے والے مہمانوں کو ایک ایک کر کے باہر لے جا رہے تھے۔

جلال شیرازی کے بولنے پہ اس نے رکھ کے ایک گھونسا اس کے ناک پہ دے مارا تو وہ درد کی شدت سے بلبلاتا ہوا دہرا ہو گیا۔

"بکواس نہیں صرف سچ۔"وہ زور سے دھاڑا تو زرشالے نے فورا کانوں پہ ہاتھ دھرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

"یہ۔۔یہ کیا ہے؟"وہ پھٹی پھٹی آنکھوں کے ساتھ سامنے موجود طلاق نامے کو دیکھ رہی تھی۔

"یہ ڈائیورس پیپرز ہیں۔"نواز عالم کی پرسکون آواز نے اس کی ذات کے پرخچے اڑا دیے۔

اس کی بے یقین آنکھیں اس طلاق نامے پہ موجود افگن کے سائن کے ساتھ ساتھ اپنے سائن پہ گئیں تو پیٹ میں جیسے اینٹھن سی اٹھنے لگی۔

"یہ طل۔۔اق کیسے؟ اور یہ م۔۔میرے سائن۔۔۔۔" اس کے سر کے پچھلے حصے میں شدید درد اٹھنے لگا تھا۔

"وہ شخص تمہیں بہت عرصے سے ٹریپ کر رہا ہے، تمہارے کیے گئے سائن کو دھوکے سے اس ڈائیورس پیپر پہ کروا کے وہ تمہیں تین ہفتے قبل ہی طلاق دے چکا ہے۔ یہ رخصتی والا صرف ایک ڈرامہ تھا۔"

نواز عالم کی تاسف میں ڈوبی آواز اس کی سماعتوں پہ ہتھوڑے کی مانند برس رہی تھی۔

"تین ہفتے قبل۔۔۔۔" اس کا وجود جیسے ہلنے کے قابل نہ رہا اسے یاد آیا تین ہفتے قبل اسے ہاسپٹل میں ڈائیورس کا کہنا تو کیا وہ تب ڈائیورس دے چکا تھا۔

اس کی نگاہوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگا تھا جبکہ سر کے پچھلے حصے میں اٹھنے والا درد شدید تر ہونے لگا تھا۔

لیکن شاید اس کا امتحان ابھی باقی تھا۔

"دیکھو ژالے میری بات دھیان سے سننا، تم جانتی ہو کہ میں تمہیں کھل کے یوں سپورٹ نہیں کر سکتا کہ میڈیا والے تو ہم سیاسی لیڈرز پہ طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں اور اگر کسی کو پتہ چل گیا کہ میں نے تمہیں رکھا ہوا ہے تو تب بھی سب طرح طرح کی باتیں کریں گے اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمہارا فیوچر اور تمہاری لائف مکمل طور پہ شنک ت و ر کرنے کے لیے کل تمہارا میرے ایک جاننے والے سے نکاح کر دیا جائے۔"وہ آہستہ آہستہ بولتے ہوئے مدعے پہ آیا تو اسے یوں لگا تیز رفتار ٹرین تیزی سے اسے کچلتے ہوئے آگے بڑھ گئی ہے۔

"نکاح۔" اس کی ساکت پتلیاں نواز عالم کے چہرے پہ جمی ہوئی تھیں۔

"ہاں نکاح کیونکہ تمہارا اس طرح سے رہنا یا کسی کی نظروں میں آنا خطرے کا باعث ہے کیونکہ تمہارا شوہر میرا مطلب کہ سابقہ شوہر کوئی عام شخص تو نہیں تھا۔" اس نے مزید کہا۔

پھر ژالے کی مزاحمت اس کے عدت کے بہانے ہر طرح کے انکار کو اپنے دلائل میں ڈھالتے ہوئح نواز عالم نے اس علاقے میں جہاں اسے کوئی نہیں جانتا تھا اسی لیے اس نے اس جگہ کا انتخاب کیا اور ایک نسبتاً مڈل کلاس لڑکے(جس سے اس نے ژالے سے پہلی دفعہ ملتے ہی بظاہر ژالے کا باپ بنتے ہوئے رشتہ فکس کر دیا تھا )کے ساتھ اسے اس کے نکاح کی اطلاع دی اور اس کے احسان کے بوجھ تلے وہ سر جھکا گئی کیونکہ چار پانچ دن سے وہ اسی شخص کے آسرے پہ تھی۔

نواز عالم چاہتا تو اسے سیدھا سیدھا احمد انور اور اس سے اگلی پارٹی کو دے سکتا تھا لیکن اپنے ہی بیٹے کے خوف سے اس نے کام کو تھرو پراپر چینل کتنا چاہتا تھا کہ تاکہ اس پہ کوئی الزام نہ آئے۔

اس مڈل کلاس لڑکے سے نکاح وہ فن ک کروانے جا رہے تھے جسے بعد میں پیسے دے کے ژالے کو باآسانی اپنی پہنچ میں لیا جا سکتا تھا۔

اس کا پلان بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا جب اسے اچانک احمد انور کی کال آئی جس میں اس نے کل ہی ژالے کو اس کے پاس پہنچانے کا کہا تھا اور اسے ہر طور اس کہے کو پورا کرنا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ پتھر ہوئی آنکھوں کے ساتھ اپنا ہلکا پھلکا سا سجا ہوا روپ دیکھ رہی تھی۔

اس کی آنکھوں میں اس وقت بہت کچھ گڈمڈ ہو رہا تھا۔

اس کی زندگی میں کچھ بھی سکون اور خوشی سے ہونا

نہیں لکھا تھا کچھ وہ خود بھی ایڈویسبیئس تھی۔

اور اسی ایڈونچر کے ہاتھوں اس نے اپنی زندگی ایک شخص کے ساتھ منسلک کر دی تھی۔

اسے اپنا پہلا نکاح یاد آیا جو اس شخص نے اس کے ساتھ ایک اجنبی ہوتے ہوئے بنا اس کے والدین فیملی کے متعلق سوال کیے بڑی شان سے کیا تھا۔

اور اس کا اب کی بار ہونے والا نکاح۔۔۔۔

اس نے ایک بے تاثر نگاہ اردگرد ڈالی جہاں کوئی اس کا اپنا نہیں تھا وہ زندگی کھل کے جینا چاہتی تھی لیکن وہ ایک احسان کی زد میں جھکڑی جا چکی تھی۔

اس نے منتشا اور مسز جوزف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کے نمبرز مسلسل بند آ رہے تھے، ایک طرف ان کی پریشانی اور دوسری طرف ایک ان چاہے رشتے کا احساس۔

جب پڑوس کی لڑکیاں اسے تیار کرنے کے بعد کمرے سے باہر نکلیں تو اس نے بیگ سے اپنی یت نل ت ش نکال کے انہیں سپاٹ انداز میں ڈسٹ بن کی نذر کیا۔

وہ جانتی تھی کہ اس کی سانسیں اللّٰہ پاک کی دٙ ین یت نل ت کے بعد ان ش پہ چل رہی تھیں اور اگر مزید ایک گھنٹے تک اس نے کوئی گولی نہ لی تو اس کے دماغ کی نسیں پھٹ سکتی تھیں۔

لیکن وہ یہ جانتے ہوئے بھی یہ سب کرنے پہ مجبور تھی۔ اس کی زندگی میں آنے والا پہلا مرد افگن تھا جس کے ساتھ اس رشتے کی وجہ سے اسے انسیت ہو گئی تھی لیکن وہ اس کے ساتھ رشتہ نہیں بنا سکتی تھی اس لیے اس کی زندگی سے نکل آئی۔

مگر اس کے لیے یہ صدمہ زیادہ بڑا تھا کہ اس سے قبل وہ شخص اسے اپنی زندگی سے نکال چکا ہے۔

اسی اندوہناک دھوکے کے باعث وہ اپنے ادھورے خوابوں کی تکمیل کیے بغیر اپنی زندگی کا سب سے بڑا ایڈونچر اپنی ذات کے ساتھ کھیل گئی تھی۔

یت نل ت وہ ڈسٹ بن میں پڑی ش کو ہی دیکھ رہی تھی جب نواز عالم جو کہ اس کے باپ بنا ہوا تھا وہ اندر داخل ہوا اور اسے لیے باہر کی جانب بڑھنے لگا تو اسے لگا جیسے اسے مقتل گاہ میں لے جایا جا رہا ہے۔

میرے ہاتھ پر لکھ دو فیصلہ جدائی کا اتنا مختصر لکھنا جتنی تم نے مجھ جیسے کم نصیب شاعر سے مختصر محبت کی اتنا مختصر لکھو فیصلہ جدائی کا جتنی مجھ میں سانسیں ہیں جتنی میری ہستی ہے جس میں آج سے پہلے وصل کے گلابوں کی روشنی مہکتی تھی فیصلہ جدائی کا اب طویل مت لکھنا جس طرح مری چاہت جس طرح مری خواہش فیصلہ جدائی کا گر طویل لکھو گی تب میں پڑھ نہ پاؤں گا میں تو اب جدائی کے فیصلے کو پڑھنے تک زندگی کا ساتھی ہوں زندگی تمہاری ھے!

"منور جمیل"کے قلم سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ بے جان ہوتے وجود کے ساتھ صوفے پہ بیٹھی ہوئی تھی جب مولوی صاحب نے نکاح پڑھوانا شروع کیا تو اس کے سر میں درد کی ٹیس اٹھی جس کے باعث اس نے جیسے ہی دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے بے اختیار کنپٹی کو دباتے ہوئے نگاہ اٹھائی تو جیسے نگاہ ٹھٹھر گئی تھی۔

اور یہی کیفیت اس کے ساتھ کھڑے نواز عالم کی تھی جو یہ نہ جان سکے کہ وہ کب اور کیسے یہاں تک پہنچا تھا اور پہنچنے کے بعد اس قدر پرسکون کیوں تھا؟

مولوی صاحب کی دوسری دفعہ گونجنے والی آواز پہ بھی بنا بولے وہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے سامنے صوفے پہ بے نیازی سے بیٹھے اس شخص کو دیکھ رہی تھی جو سگار منہ میں دبائے سلگتی نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔

اس شخص کی شرر بار نگاہوں سے اس کے رگ و پے میں ایک سنسنی سی دوڑ رہی تھی , وہ اس کی نگاہوں کے حصار میں ڈوبی ہوئی تھی جب ایک دفعہ پھر سے وہی آواز اس کے کانوں میں پڑی۔

" کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟"مولوی صاحب کے تیسری دفعہ دہرائے جانے والے اس سوال پہ اس نے اس شخص کو حرکت کرتے دیکھا تو بے ساختہ اس کے لب وا ہوئے۔

"قب۔۔۔" اس سے پہلے کے وہ اپنے الفاظ پورے کرتی کسی اور کے نام خود کو کرتی وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور ایک ہوائی فائر کرتے ہوئے کاروائی کو روکنے پہ مجبور کر دیا۔

اچانک ہوتی اس فائرنگ کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں نے دہل کے اسے دیکھا جو بہت سکون کے ساتھ ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑا سٹیج پہ بیٹھے دلہا دلہن کو تک رہا تھا۔

"ڈسٹربنس کے لیے معذرت خواہ ہوں بزرگوار! لائیو شو دیکھنے کا بہت مزہ آ رہا تھا لیکن کیا کریں کہ دشمن ِ جان نے لب کھولنے کی گستاخی کر ڈالی۔" اس لی کے پرسکون لہجے کی سرد کاٹ پہ اس کا چہرہ ھے کی مانند سفید پڑا جبکہ نازک مگر سجا ہوا سراپا ہولے ہولے لرزنے لگا۔

" کیا مطلب ہے اس بکواس کا؟ اور ہو کون تم؟"

راشد صاحب اس کی اس حرکت اور بات پہ آگ بگولہ ہوتے ہوئے آگے بڑھے جبکہ نواز صاحب سر جھکائے آنے والے لمحوں کے لیے خود کو ذہنی طور پہ تیار کرنے لگے۔

"میرا تعارف آپ کے ہوش اڑا دے گا اس لیے میرے تعارف کی فکر چھوڑیے اور یہ ہال جلدی سے خالی کریں۔" اس کی بے نیازی قابلِ دید تھی جبکہ اس کی بات سن کر راشد صاحب کو پتنگے لگ گئے۔

"نواز صاحب! باہر نکالیے اس احمق انسان کو اور جلدی سے نکاح کروائیے۔ ہمیں جلدی نکلنا ہے۔"

انہوں نے نواز صاحب کو کہتے ہوئے مولوی صاحب کو نکاح پڑھنے کا اشارہ کیا مگر سٹیج پہ بیٹھی ژالے کا دھیان اس وقت اس شخص کے ماتھے کی پھولتی ہوئی رگ کی جانب تھا جو اس کے شدید اشتعال کی نشاندہی کر رہی تھی۔

"اب اگر کسی نے میری' بیوی 'کا نام کسی کے نام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تو میں یہاں ایسی تباہیاں مچاؤں گا کہ دونوں گھرانے تکتے رہ جاؤ گے۔"مولوی صاحب کے پھر سے بولنے پہ وہ ضبط مج کھوتا بلند آواز میں دھاڑا تو مجمعے میں سناٹا چھا گیا اور لوگوں کے دل و دماغ میں بہت سارے سوالوں نے اودھم مچا لیا۔

"بیوی؟"سب کے ہونٹوں پہ اس وقت ایک ہی سوال تھا جبکہ نگاہوں کا فوکس صرف وہ دونوں تھے۔

"بیوی ہوتے ہوئے کسی اور شخص سے نکاح؟ توبہ مج توبہ! قیامت کی نشانیاں ہیں۔"اچانک مجمعے میں چہ مگوئیاں سی ہونے لگیں جنہیں سن کر اس کا وجود حواس کھونے کو تھا۔ اسی لمحے وہ آگے بڑھا تو اس کے ساتھ بیٹھا اس کا ہونے والا دلہا بے ساختہ اپنی جگہ سے اٹھ گیا۔

"آپ نے مجھ سے کیا گیا وعدہ توڑ کے جو جرم کیا ہے، اب میرے خیال میں اس کی بھرپائی کا وقت آن پہنچا ہے۔"درشت لہجے میں کہتے ہوئے آس پاس کھڑے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر اس نے اسے بانہوں میں بھرا تو وہ حواس کھو بیٹھی جسے دیکھتے ہی نواز صاحب آگے بڑھے۔

"بہت معذرت لیکن اپنے قدم وہیں روک لیجیے۔

کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ اس لمحے میرے اندر کا جاگا ہوا وحشی انسان ہر لحاظ کو بھول جائے۔"سرد لہجے میں بہت کچھ باور کرواتے ہوئے وہ سارے مجمعے کو حیران و بے یقین چھوڑتا اسے اپنی مضبوط بانہوں میں بھرے وہاں سے نکلتا چلا گیا۔

اس کے وہاں سے نکلتے ہی میڈیا کا ایک ریلا تھا جو اس گھر میں امڈ آیا تھا اور اب وہ ریلا بہت طغیانی کے ساتھ نواز عالم کے کیریئر کی دھجیاں بکھیرتا چلا جا رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ اس کے بے جان وجود کو سنبھالے گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ بیٹھا ہوا تھا جبکہ فرہاد ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

وہ اپنی نفرت و غصہ سے انگارہ ہوتی آنکھوں کے ساتھ شیشے کے پار دیکھ رہا تھا جب اسے ژالے کے سر کے نیچے رکھے اپنے ہاتھ پہ نمی محسوس ہوئی۔

اس نے بے ساختہ اپنے ہاتھ کی جانب دیکھا تو دل گویا لمحے بھر کو رک سا گیا تھا۔

اس کا ہاتھ ژالے کے ناک سے بہنے والے خون سے تر ہو چکا تھا۔

"فرہاد جلدی سے ہاسپٹل پہنچو۔"وہ فورا پریشانی سے دھاڑا۔

"یو ڈیم اٹ۔۔۔۔"ژالے کے بے سدھ وجود کو دیکھتا وہ جیسے اندر تک ہِل گیا تھا۔

بہت ساری کیفیات نے ایک ساتھ اس پہ حملہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.