Chapter 36: آپ کا مطلب ہے کہ میں آپ

"آپ کا مطلب ہے کہ میں آپ کے کریڈٹ کارڈ سے آپ کو ایک شرٹ دلواوں کیونکہ آپ کی شرٹ مجھ سے خراب ہو گئی ہے۔" اس نے لفظ ٹھہر ٹھہر کے ادا کیے تو گاڑی ڈرائیو کرتے افگن نے ایک نظر اسے دیکھا جس کا چہرہ رونے کے بعد بہت پیارا لگ رہا تھا۔

اس کی نظریں اس کے متورم چہرے پہ بھٹکنے لگیں۔

"بالکل ادھار سمجھ کے کارڈ استعمال کر لو۔ میں شادی کے بعد یہ ادھاد سود سمیت وصول کر لوں گا۔"

اس کی جانب جھکتے ہوئے وہ ایک گستاخی کا مرتکب ٹھہرتا معنی خیز لہجے میں گویا ہوا تو ژالے نے تڑپ کے اس کی جانب دیکھا۔

جو اس کے چہرے کے نزدیک چہرہ کیے اس کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا۔

"سامنے دیکھیں سر، مجھے ابھی فی الحال مرنا نہیں ہے۔"گاڑی کے تیز ہارن پہ وہ ہوش میں آتی سنجیدگی سے کہتی رخ مکمل کھڑکی کی جانب موڑ گئی تو افگن نے بھی سنبھلتے ہوئے توجہ ساری کی ساری ڈرائیونگ کی جانب مبذول کر لی۔

احمد سنز اینڈ کمپنیز کے گیٹ کے سامنے اترتے ہوئے اس نے ایک گہری اور قدرے حسرت بھری نظر اس کے خوبصورت چہرے پہ ڈالی جسے شاید وہ آخری دفعہ دیکھ رہی تھی۔

"میں آپ کی زندگی سے جا رہی ہوں کیونکہ میں آزادی سے مرنا چاہتی ہوں لیکن شاید آپ کا نام خود سے جدا کرنے کا حوصلہ کبھی نہ کر سکوں۔"

اپنے احساسات جنہیں وہ خود بھی سمجھ نہیں پا رہی تھی جو شاءد ان کے بیچ بنے رشتے کے باعث پنپ رہے تھے ان سے گھبراتی وہ پلکیں جھکاتی اس کی جانب سے رخ موڑتی بلڈنگ میں داخل ہو گئی۔

اور گاڑی کا واپس ٹرن لیتے شیرافگن عالم کو علم ہی نہ ہو سکا کہ اس کمپنی کے بیک ڈور سے ژالے میر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس کی پہنچ سے دور جا چکی تھی۔

اس شخص کی قید میں جس سے اس نے ہمیشہ اپنی ماں اور بہن سمیت بہت سی عورتوں کی حفاظت کی ہے لیکن۔۔۔۔

وہ اپنی بیوی کو اس کا شکار بننے سے نہ روک سکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ عنبرہ کو برائیڈل ڈریس دلوانے کے بعد آفس میں تھا جب حدیقہ بیگم نے اسے فورا گھر پہنچنے کے لیے کال کی تو وہ تھکے تھکے انداز میں اٹھا اور گھر کی جانب چل دیا۔

جہاں گزشتہ ایک مہینے میں اس نے بہت زیادہ چکر لگائے تھے۔

وہ آدھ گھنٹے بعد جب گھر پہنچا تو ہال میں سبھی موجود تھے لیکن ان سب کے چہروں پہ ناقابلِ فہم تاثرات چھائے ہوئے تھے۔

"السلام علیکم"! اس نے سلام کرتے ہوئے صوفے پہ اپنی نشست سنبھالی۔

اس وقت مصطفی صاحب کی فیملی بھی ان کے گھر موجود تھی اور چونکہ مہندی کا فنکشن باقاعدہ کل تھا اس لیے سے مہمانوں کی آمد بھی متوقع تھی لیکن خود یہ حماد اور زرشالے ملازمین کے بچوں کو لے کے رات کو کچھ دیر ڈھولکی ضرور پیٹتے تھے۔

"ماما! میں نے آپ سے کہا بھی تھا کہ یہ مایوں ابٹن خالصتاً لڑکیوں کا فنکشن ہے تو اس کے لیے مجھے مت بلائیے گا لیکن آپ نے پھر بلا لیا۔"حدیقہ بیگم کے جواب پہ اس نے ایک نظر میز پہ بکھرے سامان کو دیکھا اور پھر قدرے اکتائے ہوئے لہجے میں گویا ہوا تو بالاج نے ایک محتاط نظر اس کے چہرے پہ ڈالی۔

"صبح ژالے بھابھی کو تم نے ہی آفس ڈراپ کیا تھا؟" اس نے بہت سبھاو سے گفتگو کا آغاز کرنے کی کوشش کی۔

"ہاں۔" اس نے مختصر جواب دیا اور حماد سے پانی پلانے کو کہا۔

" اس کے بعد ان سے رابطہ ہوا؟"بالاج کے دوسرے سوال پہ اس کے ماتھے پہ بل پڑا۔

یک شک "ات و زمی نا تو تمہیں دوست بنانے سے پہلے اور نا بہنوئی بنانے سے پہلے میں نے کسی قسم کا کوئی کانٹریکٹ سائن نہیں کیا تھا کہ میں تمہیں اپنی بیوی کے ساتھ گزارے وقت کی ڈیٹیل دوں گا۔" اس نے سپاٹ لہجے میں بنا کسی کا لحاظ کیے اسے دوٹوک جواب دیا تو اس ای تن تت و ڈ کے بادشاہ پہ دو حرف لعنت کے بھیجتے ہوئے اس نے جھلا کے رخ بدلا۔

"شیر! ژالے ہاسٹل نہیں ہیں اور نا ہی آفس اس کا نمبر بھی آف ہے۔"فرحان صاحب نے سنجیدگی سے اسے اطلاع دی تو اس نے حماد کا گلاس تھاما ہاتھ پرے کیا اور خود سیدھا ہوا۔

اس نے ایک گہری نگاہ ان سب کے چہروں پہ ڈالی جو غیرمعمولی سنجیدگی لیے اسے ہی دیکھ رہے تھے۔

اس نے جلدی سے جیب سے موبائل نکالا اور انور کا نمبر ڈائل کیا جو ژالے کے لیے ہائیر کیا گیا ڈرائیور تھا جو اس کے آفس سے نکلنے تک گیٹ پہ ہی موجود رہا کرتا تھا۔

"السلام علیکم! انور میڈم کو لے آئے ہو آفس سے؟"کمپوزڈ لہجے میں استفسار کرتے ہوئے اس نے ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کی کیونکہ انور کے جواب پہ اس کی سانسیں مدھم پڑنے لگی تھیں۔

"نہیں سر! میڈم تو ابھی تک آفس سے نکلی نہیں۔"

انور نے مودب لہجے میں جواب دیا۔

وہ ٹائی ایک جھٹکے سے گلے سے نکال کے وہیں پھینکتا اپنی جگہ سے اٹھا اور بھاگتے ہوئے باہر کی جانب لپکا تو بالاج فورا اس کے پیچھے بھاگا۔

"یااللّٰہ! بچی نجانے کہاں چلی گئی ہے؟"ثمینہ بیگم نے افگن کے رویے پہ دہلتے ہوئے فکرمند لہجے میں جواب دیا تو سب دل ہی دل میں کسی اچھی خبر کا انتظار کرنے لگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ آفس سے جب باہر نکلی تو سامنے ہی نواز عالم کا آدمی گاڑی میں اس کا انتظار کر رہا تھا۔

اس کے بیٹھتے ہی اس نے گاڑی فل سپیڈ پہ چھوڑی اور ایک لمبی سی مسافت طے کرنے کے بعد وہ اس لیے ایک نسبتاً کم آبادی والے علاقے میں لے گیا۔

"سر نے کہا تھا کہ آپ کو ادھر ٹھہرایا جائے تاکہ آپ کو کوئی تلاش نہ کر سکے۔"ایک خوبصورت مگر چھوٹے سے گھر کے سامنے گاڑی روکے اس نے کہا تو ژالے دھڑکتے دل کے ساتھ گاڑی سے اتری اور اس کی معیت میں آگے بڑھنے لگی۔

خالی گھر میں اس انجان علاقے میں رہنے کے خیال سے شاید وہ واپس مڑ جاتی لیکن تبھی اس کی نظر وہاں کام کرتی دو ملازماوں پہ پڑی تو وہ قدرے پرسکون ہوئی۔

"سر کب تک آئیں گے۔" اس نے اس آدمی سے دریافت کیا۔

"سر کا جلسہ ہے آج تو وہ وقت ملنے پہ آ جائیں گے۔"جواب دے کے وہ آدمی جاہ و جا ہو گیا جبکہ وہ مختلف سوچوں کے ساتھ وہیں پڑی کرسی پہ بیٹھ گئی تھی۔

"اب تک تو شاید سب کو پتہ چل چکا ہو گا اور اب

مایوں کے فنکشن میں بہت شان سے عنبرہ شیرازی اپنی خوشیوں کو انجوائے کر رہی ہو گی۔"باہر اترتی شام کو دیکھتی وہ یاسیت سے سوچتی اپنے ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھنے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ بہت ریش ڈرائیونگ کرتا ہوا احمد سنز اینڈ کمپنیز پہنچا تھا۔

گیٹ پہ چوکیدار نے روکنے کی کوشش کی جسے وہ ایک ہی ہاتھ سے دھول چاٹنے پہ مجبور کرتا بھاگنے کے سے انداز میں اندر بڑھا اور بنا کسی سے کچھ پوچھے آفس کی جانب بڑھا۔

اپنا کام کلوز کرتے ورکرز نے اپنی کمپنی کے سب سے بڑے حریف کو اتنے مشتعل انداز میں کمپنی میں دیکھا تو سب ششدر کھڑے بس یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے جو ایک جھٹکے سے دروازہ کھولتا آفس میں جا گھسا تھا۔

احمد انور جو اسے اپنے آفس میں دیکھ کے اپنی فتح کے احساس سے سرشار بیٹھا مسکرا رہا تھا۔

آگ بنے افگن نے بنا رکے سیدھا جا کے اسے اس کے گریبان سے تھاما جبکہ اس کے بیٹے کے حرکت کرنے پہ بالاج نے اپنا پیر اس کے بیٹے کی ٹانگ پہ جمایا تو وہ وہیں ٹھہر گیا۔

"میری بیوی کہاں ہے؟" اس کے گریبان کو اپنے ہاتھوں میں جھکڑے وہ شدت سے چلایا تو تکلیف کی شدت کو برداشت کرتے احمد انور نے اس کے سوال پہ ایک بھدا سا قہقہہ لگایا۔

" کیوں تمہیں نہیں پتہ یا اپنی ساری انرجی ماں اور بہن کو بچانے میں ہی ضائع کر بیٹھے ہو۔" اس کے کمینگی بھرے جواب پہ اس نے ایک زوردار مکہ اس کے جبڑے پہ رسید کیا۔

"بکواس بند کر اپنی، میں نے جو پوچھا ہے اس کا جواب دے۔" اس کے سینے میں لگی آگ رفتہ رفتہ دہک رہی تھی۔

چسس "جسج، اپنی بیوی کے متعلق دی گریٹ شیرافگن عالم کس سے پوچھنے آیا ہے، اپنے سب سے بڑے دشمن سے۔" اس کی گرفت سے کالر آزاد کروانے کی کوشش کرتا وہ مسلسل کمینگی پہ آمادہ نظر آ رہا تھا۔

"بالاج۔" اس نے ایک نظر بالاج کو دیکھا جس نے جلدی سے احمد انور کا لیپ ٹاپ اپنی طرف گھمایا اور یونہی ایک پیر زبیر کی ٹانگ پہ رکھے اس نے چند کیز دبائیں تو احمد کے لیپ ٹاپ میں موجود کمپنی کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اس کے سامنے تھی۔

صبح کی فوٹیج دیکھتے ہوئے جب افگن نے ژالے کو پچھلے دروازے سے نکلتا ہوا دیکھا تو غصے سے پاگل ہوتے ہوئے اس نے اس کا لیپ ٹاپ اٹھا کے دیوار پہ دے مارا اور واپس اس کی طرف لپکا۔

"تو اپنی الٹی گنتی گننا شروع کر دے۔"پتھریلے لہجے میں کہتے ہوئے اس نے ایک جھٹکے سے اسے فرش پہ پھینکا اور ایک زہرخند نگاہ اس کے بیٹے پہ ڈالتے ہوئے اسی مشتعل انداز میں آفس سے نکلا تو سبھی ورکرز نے سانس روکے اسے دیکھا جو بنا کسی کی جانب دیکھے باہر کی جانب جا رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

جس نے سنا اس نے گویا انگلیاں منہ میں داب لی تھیں کہ ژالے غائب ہو چکی تھی اور ناصرف غائب ہوئی تھی بلکہ اپنی مرضی سے غائب ہوئی تھی۔

جس گھر میں پہلے خوشی بھری چہچہاریں تھیں وہاں اب ماتم بچھا ہوا تھا۔

مہمانوں کی آمد کے ساتھ حدیقہ بیگم کا دل ڈوبتا جا رہا تھا۔ مہمانوں کی وجہ سے انہوں نے اپنی قسم دے کے افگن کو ایک گھنٹے کے لیے مہندی کی رسم کے لیے بیٹھنے پہ آمادہ کیا اور سب کو یہی تاثر دیا کہ سس بیٹ فنکشن کیا گیا ہے۔

لیکن مہندی کا فنکشن تو جیسے تیسے نکل گیا تھا لیکن اب نیا دن چڑھنے والا تھا لیکن بالاج اور افگن کی جان توڑ کوششوں کے باوجود ژالے کا کوئی سراغ نہیں مل پا رہا تھا۔

"اب ہم کل کیا جواب دیں گے سب کو؟ ژالے نے ایسا قدم کیونکر اٹھایا؟"رات کے تین بجے جب سب مہندی کا دکھاوے کا فنکشن ختم کرنے اور مہمانوں کو رخصت کرنے کے بعد ہال میں بیٹھے تو حدیقہ بیگم نے روتے ہوئے فرحان صاحب سے کہا۔

" اس کا جواب تو صرف ژالے ہی دے سکتی ہے۔ دعا کریں کہ بچی جہاں ہو ٹھیک ہو اور جلد از جلد مل جائے۔"فرحان صاحب نے پریشانی سے جواباً کہا تو زرشالے نے فکرمندی سے باپ کو دیکھا۔

"لیکن ڈیڈ اب کل کیا کرنا یے؟" اس نے نرمی سے باپ سے پوچھا۔

"کل عنبرہ کی طرف جائیں گے ہم۔"وہاں ابھی آنے والے افگن کے غیرمتوقع جواب پہ سب نے حیرت سے اسے دیکھا۔

"آپ واقعی عنبرہ سے شادی کرنا چاہتے ہو؟"حدیقہ بیگم نے بے یقینی سے پوچھا تو وہ بنا جواب دیے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا جبکہ باقی سب ایک امید کے تحت بالاج کی طرف متوجہ ہوئے جو پچھلے دو دن سے اس کے ساتھ ژالے کی تلاش میں بھٹک رہا تھا۔

"بیٹا کیا فائدہ آپ کے پولیس فورس میں ہونے کا جو آپ ایک بچی تک نہیں ڈھونڈ پا رہے۔"ثمینہ بیگم نے بیٹے کو دیکھتے ہوئے فکرمندی بھری خفگی سے کہا تو دانستا ان کی جانب سے رخ موڑے بیٹھی زرشالے نے ان کے جواب پہ حیران ہوتے ہوئے نظریں اٹھائیں تو جیسے آسمان پہ دھڑا دھڑ ساتوں آسمان ٹوٹ پڑے تھے کیونکہ وہ واقعی ہی بالاج سے ہی مخاطب تھیں۔

"پولیس فورس"! اس کا دماغ سائیں سائیں کرنے لگا تھا۔

"بعض دفعہ چیزیں ایسی نہیں ہوتیں جیسی دکھائی دیتی ہیں۔"

"ضروری نہیں کہ جو دیکھا جائے وہی سچ ہو۔"

اس کے کانوں میں مختلف جملے گونجنے لگے تھے جبکہ ذہن میں بہت کچھ گڈمڈ ہو رہا تھا۔

میڈیکل کالج میں بالاج کا سٹڈی کے حوالے سے نان سیریس ہونا , آدھا آدھا دن کالج سے غائب رہنا، سحرش اور حائقہ سے خار کھانا، اسے سے نکاح، کار گت نگٹ بلاسٹ، اس کا شیزب بن کے اس کی زندگی میں آنا، بالاج کی واپسی۔۔۔۔

بہت کچھ ذہن میں گڈمڈ ہوتا کڑیوں سے کڑیاں ملا رہا تھا۔

اس کا دل چاہا وہ بھاگ کے افگن کے پاس جائے اور اس سے ساری بات معلوم کرے لیکن اس لمحے وہ ژالے کے لیے پریشان بھائی کو تنگ نہیں کر سکتی تھی۔

اس نے ایک خیال کے تحت صائم اور ارحم کی جانب دیکھا تو اس کے بے چین دل کو ہلکا سا سکون محسوس ہوا۔

جبکہ اپنی پریشانی اور باتوں میں مگن بالاج زرشالے پہ ٹوٹنے والی قیامت سے بے خبر تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت' شیرازی ولا 'کا کونہ کونہ سجایا گیا تھا کیونکہ جلال شیرازی کی اکلوتی بیٹی کی شادی تھی وہاں آئے کچھ مہمان متجسس بھی تھے کہ یہ کیسی شادی تھی جس میں مہندی وغیرہ کے کسی فنکشن میں سسرال کی جانب سے ایک بھی فرد نہیں آیا گیا تھا اور آج یک ٹ کے دن بھی سب کچھ ایسا ہی اشتسنک ٹ کر رہے تھے لیکن اس وقت سب دنگ رہ گئے جب شیرافگن عالم اپنی فیملی اور بہت سے دوستوں کے ہمراہ ایک مختصر سی بارات لیے' شیرازی ولا 'کی دہلیز پہ پہنچ گیا۔

سب نے حیرانگی سے اس بارات کو دیکھا جن کے مرجھائے چہروں کو دیکھ کے لگ ہی نہیں رہا تھا کہ وہ لڑکی بیاہنے آئے ہیں۔ وہاں اگر کسی کا چہرہ پرسکون تھا تو وہ افگن عالم تھا۔

مگر یہ پرسکون چہرہ تب مشتعل تاثرات میں تبدیل ہو گیا جب اس نے احمد انور کو بھی تقریب میں شامل ہوتے دیکھا۔

"افگن صاحب! آج آپ کی اپنی پہلی بیوی کے ساتھ

شادی نہیں تھی؟ عنبرہ کے ساتھ تو کل شادی کرنے والے تھے نا آپ؟"احمد انور جلال شیرزای سے ملنے کے بعد سیدھا سٹیج کی طرف آیا اور قدرے بلند آواز میں افگن سے مخاطب ہوا جو اس کی بکواس پہ سرد تاثرات چہرے پہ لیے اسے دیکھ رہا تھا۔

"جی بالکل لیکن مجھے اس کے ساتھ اچھا وقت گزارنا تھا اس لیے اسے دو تین قبل رخصت کروا لیا تاکہ وہ میری اپنی رخصتی کے اگلے ہی دن میری دوسری شادی سے اپ سیٹ نہ ہو۔"سپاٹ لہجے میں اسے جواب دیتے ہوئے اس نے ناگواری سے رخ موڑ لیا جبکہ اس کے اس جواب اور اس کی بے بسی کا مزہ لیتا وہ کھل کے ہنس دیا۔

"خیال رکھیں افگن صاحب، یہ نہ ہو کہ یہاں آپ شادی رچا رہے ہیں تو کہیں دور آپ کی بیوی سے کوئی شادی نہ رچا رہا ہو۔"قدرے اس کی جانب جھکتے ہوئے وہ خباثت کی حدوں کو توڑتا ہوا اس کو غیض و غضب کا شکار کر گیا۔

"ذلیل انسان، تیری ہمت کیسے ہوئی یہ بکواس کرنے کی۔"ایک جھٹکے سے اسے زمین پہ پٹختے ہوئے وہ اسے اپنی ٹھوکروں کی زد میں رکھے اپنے اندر اٹھنے والے طوفان کو کم کرنے کی کوشش کرنے لگا۔

خوشگوار اور پرسکون ماحول ایک دم سے بدل گیا تھا، میڈیا والے الرٹ ہو کے افگن کی تصاویر لینے لگے تو فرحان صاحب نے فورا آگے بڑھ کے اسے روکا۔

"شیر! ت و یور سیلف، تماشہ مت بناو۔"انہوں نے اس کا بازو تھام کے انہیں ڈپٹا تو وہ بمشکل خود پہ قابو پاتا گہری سانسیں لیتے ہوئے نفرت سے اسے دیکھنے لگا جو اس کی زندگی کی تمام محرومیوں کی جڑ تھا۔

جو اس کے باپ کو دلدل میں ڈبونے کا باعث تھا۔

"افگن یہ سب کیا تھا؟"شیرازی صاحب نے ناگواری سے اسے دیکھا جس نے ان کے گھر میں ایسا تماشہ کری ایٹ کیا تھا۔

"یہ جاننا اتنا ضروری نہیں ہے، عنبرہ کو بلاو نکاح کے لیے دیر ہو رہی ہے۔"سردمہری سے دوٹوک جواب دیتا وہ ایک چبھتی ہوئی نگاہ میڈیا والوں اور وہاں کھڑے تماشائیوں پہ ڈال کے واپس سٹیج پہ پڑے صوفے پہ جا بیٹھا۔

جبکہ اپنی اس ذلت پہ بکتے جھکتے ہوئے وہ احمد انور خون سے رنگے چہرے کے ساتھ وہاں سے نکلا اور گاڑی میں بیٹھتے ہی اپنا موبائل نکال کے ایک نمبر ڈائل کیا۔

"کل کا سورج ڈوبنے سے قبل اس کمینے کی بیوی میرے بستر پہ موجود ہونی چاہیے۔" اس کی زخمی ناگ جیسی پھنکار گاڑی میں گونجی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرخ روایتی اور زرتاری لباس میں پور پور سجی عنبرہ شیرازی کو جب سٹیج پہ لایا گیا تو صوفے پہ وہ اور اس کے ساتھ اس کا دوست' بدر کامران 'بیٹھا ہوا تھا جبکہ بالاج صوفے کی پشت پہ کھڑا سنجیدگی سے یہ ساری کاروائی دیکھ رہا تھا۔

عام حالات میں اگر بھائی کی شادی ہو رہی ہوتی تو

زرشالے اور حماد خوشی سے پاگل ہو جاتے، عنبرہ کے

لاڈ اٹھاتے لیکن منگنی کے بعد افگن نے انہیں عنبرہ سے نہیں ملوایا تھا جبکہ ژالے کو انہوں نے بھابھی کے روپ میں دیکھا تھا اس کے ساتھ وقت گزارا تھا اس لیے اس وقت زرشالے بہت مارے باندھے انداز میں آگے بڑھی اور عنبرہ کو سہارا دے کے افگن کے پہلو میں بٹھایا۔

عنبرہ کے بیٹھتے ہی افگن نے نکاح خواں کو نکاح پڑھنے کا اشارہ کیا تو حدیقہ بیگم کی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں کیونکہ ژالے سے انہیں دلی لگاو ہو چکا تھا جبکہ ان کے برعکس جلال شیرازی کا چہرہ سرشاری سے چمک اٹھا تھا۔

"عنبرہ شیرازی ولد جلال شیرازی آپ کا نکاح بدر کامران ولد محمد کامران کے ساتھ بعوض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"مولوی صاحب کے منہ سے نکلنے والے کلمات پہ وہاں موجود سبھی لوگوں کی سماعتوں پہ جیسے کسی نے کھولتا ہوا پانی انڈیلا تھا۔

وہاں موجود سبھی افراد سائیں سائیں کرتے کانوں کے ساتھ ششدر کھڑے سٹیج پہ بیٹھے افراد کو دیکھ رہے

تھے جہاں افگن اور بدر سمیت عنبرہ شیرازی بھی بہت پرسکون انداز میں بیٹھی مولوی صاحب کے کلمات سن رہی تھی۔

"قبول ہے۔" اس نے جب پہلی دفعہ بہت پرسکون انداز میں اپنی رضامندی دی تو گہرے شاک میں کھڑے جلال شیرازی کو جیسے ہوش آیا تھا۔

"یہ کیا بکواس ہے؟ کون ہے یہ بدر کامران؟ میری بیٹی کا نکاح تم سے ہونے والا تھا؟"جلال شیرازی ایک دم سے ہوش میں آتا بسبے ہوئے انداز میں چلایا تو افگن نے ناگواری سے اسے دیکھا۔

"چلانا بند کرو شیرازی، تم، میرا باپ اور احمد انور گیم اس لیے کھیل رہے تھے کیونکہ میں کھیلنے دے رہا تھا لیکن اب یہ کھیل بور ہو چکا ہے اس لیے اب اس کو وائنڈ اپ کر دینا چاہیے۔ اس لیے اب تم اس گیم کی وائنڈنگ اپ تک خاموش رہو ورنہ میرے آدمیوں کے کھلونے بالکل اوریجنل ہیں۔"

اس کی ٹھنڈی مگر دھمکی آمیز آواز گونجی تو اس کی بات اور لہجے پہ جلال شیرازی نے غصے سے سرخ ہوتی نگاہوں سے پیچھے مڑ کے دیکھا تو افگن کے گارڈز جگہ جگہ تعین تھے۔

"تم بہت غلط کر رہے ہو۔" اس نے اسے وارن کرنا چاہا جو بہت پرسکون انداز میں اس کا چلبلاتا ہوا وجود دیکھ رہا تھا۔

"اگر تھوڑی مہلت دو تو یہ پہلے مکمل کر لیں۔" اس نے اسے ٹوکتے ہوئے مولوی صاحب کو اشارہ کیا جو نکاح دوبارہ سے پڑھانا شروع کر چکے تھے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے جلال شیرازی کی آنکھوں کے سامنے اس کی لاڈلی کا نکاح بدر کامران سے ہو گیا اور وہ اپنی اس شکست پہ کچھ بھی نہ کر سکا۔

"میں پہلے دن سے ہی جانتا تھا کہ تم احمد انور کے کہنے پہ اپنی بیٹی کو میرے سامنے ایک مہرے کے طور پہ استعمال کرنا چاہتے ہو۔ چونکہ عنبرہ مجھے پسند کرنے لگی تھی اور یہ تمہارے لیے بہترین موقع تھا۔ مجھ سے شادی کے بعد مجھے ٹریپ کرنے کے بعد تم اسے مجھ سے ڈائیورس دلوانے کے بعد زبیر سے شادی کروانا چاہتے تھے لیکن افسوس ایسا کچھ نہ ہوا۔ میں نے اس سے منگنی صرف اس لیے کی تھی اسے تمہارے چنگل سے بچا سکوں اور پھر جس دن عنبرہ نے ژالے کو دیکھ کے گھر میں ہنگامہ کیا تب میں نے اسے ساری سچائی بتا دی اور پھر اس نے میری سیکنڈ چوائس بننے سے بہت بہتر یہ سمجھا کہ وہ اس کی ہو جائے جو اسے چاہتا ہے۔"وہ بدر اور عنبرہ کے درمیان سے کھڑا ہوتا ساکت کھڑے جلال شیرازی کے سامنے جا رکا اور بہت سنجیدگی سے ایک ایک راز سے پردہ اٹھانے لگا اور جیسے جیسے وہ بول رہا تھا جلال کے چہرے کا رنگ کبھی آ رہا تھا کبھی جا رہا تھا جبکہ اس ساری سچائی پہ اگر کوئی بہت خوش ہوا تھا تو وہ افگن کی فیملی تھی۔

"میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آپ اپنے بزنس مفاد میں اپنی ہی بیٹی کو استعمال کریں گے۔"اپنا

لہنگا سنبھالتی عنبرہ باپ کے سامنے رکی اور نم آنکھوں کے ساتھ کاٹ دار لہجے میں گویا ہوئی۔

باپ کے اصل روپ تک پہنچنے کے لیے اس نے سچائی جاننے کے بعد افگن سے شادی کی ڈیٹ فکس کرنے سے لے کے آج کے دن تک بس باپ کو دکھانے کے لیے اداکاری ہی کی تھی۔

"جا رہی ہوں میں آپ کے اس محل سے جس کے بارے میں میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہ حرام کے پیسوں سے کھڑا کیا گیا ہے۔" اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔

اسے یاد آیا تھا کہ کیسے اس پیسے کے بل بوتے پہ اس نے ژالے کی ذات کی تحقیر کی تھی۔

وہی میڈیا والے جو کچھ دیر قبل افگن کی تصاویر لے رہے تھے وہ اب جلال شیرازی کو نشانے پہ رکھے ہوئے تھے جو اس شکست ِ فاش پہ ہاتھ ملتا خونخوار نگاہوں سے افگن کو دیکھ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.