"واہ گریٹ بھابھی، قسم سے دل خوش کر دیا چلیں آئیے پھر اسی خوشی میں کیک بیک کرتے ہیں۔"وہ چہکتے لہجے میں کہتا اس کا ہاتھ تھام کے اٹھا اور ارحم اور ثمینہ بیگم کو بھی ساتھ آنے کا اشارہ کرتا کچن میں چلا گیا۔
اور پھر کچن میں وہ طوفان مچا کہ الامان۔ وہ آئے تو کچن میں اس کی ہیلپ کروانے تھے لیکن اس وقت کچن کی حالت اس قدر بگڑی ہوئی تھی کہ کوئی مان ہی نہیں سکتا تھا کہ یہاں صرف کیک بیک کیا گیا ہے۔
"آج میں نے ایک چیز پلو سے باندھ لی ہے کہ کچن میں کام کرتے ہوئے آپ دونوں کی ہیلپ ہرگز نہیں لینی چاہیے۔"وہ ان کی جانب مڑتی قدرے نالاں لہجے میں بولی تو اسی لمحے اسے باہر ایک مانوس سی آواز سنائی دی تو کندھے جیسے ڈھے سے گئے اور اعصاب پہ جیسے منوں برف آن گری تھی۔
"ماما"! بالاج کی بارعب آواز اس دفعہ قدرے اونچی تھی۔
"ہمیں اندازہ تھا کہ آپ شیف کی میرا مطلب ہے کہ کیک کی خوشبو سونگھتے ہوئے ضرور گھر کی جانب آئیں گے۔"کچن سے آنے والی آوازوں کے سبب جیسے ہی بالاج کچن کی دہلیز پہ پہنچا اسے دیکھ کے ارحم کی چونچالی عروج پہ پہنچ گئی جبکہ اپنا رخ مکمل کوکنگ رینج کی جانب موڑے زرشالے اس کی شرارت پہ سختی سے سلیب پہ ہاتھ جماتی خود کو ضبط کے درس دینے لگی۔
"میری شعبہ مجھے مجبور کرتا ہے کہ میں خوشبووں کے سراغ لگا کے فورا عمل کروں۔" اس کی سنہرے کی چ سرب میں جھکڑے بالوں سے ڈھکی پشت کو گہری نگاہوں سے دیکھتا وہ اس کی شرارت کا جواب دینے لگا تو اس کے لفظوں سے زرشالے کا دھیان ایک دفعہ پھر سے اس' پسٹل 'کی طرف گیا تو دل میں جیسے دھواں سا اٹھنے لگا۔
"خیریت بیٹا، آپ اس طرح اچانک؟ کوئی کام تھا کیا؟"ان کی شرارت پہ مسکراتی ثمینہ بیگم نے اسے بے وقت گھر دیکھا تو دھیان آنے پہ پوچھنے لگیں۔
"جی، مجھے ڈیڈ کے کمرے سے کچھ فائلز چاہیے جو پرسوں آپ کو دی تھیں۔"مصطفی صاحب چونکہ ایک وکیل تھے اور بہت خفیہ طریقے سے نواز عالم اور احمد انور کے خلاف ثبوت جمع کر رہے تھے اس لیے بالاج کے کام میں وہ ایک بہترین معاون ثابت ہو رہے تھے۔
"آپ بیٹھو، میں لے کے آتی ہوں۔"انہوں نے ایک نامحسوس اشارہ اپنے دوسرے دونوں بیٹوں کو کرتے ہوئے کہا اور کچن سے نکل گئیں۔
"بھابھی آپ کیک ریڈی کر کے ادھر رکھیں، میں باقی چیزیں بھی یہاں لا کے رکھتا ہوں۔ پھر ہم چھوٹی سی پارٹی کریں گے اور پھر شاپنگ پہ جائیں گے۔"
صائم ثمینہ بیگم کے نکلتے ہی جلدی جلدی سے کہتا
ارحم کو بھی ساتھ لیے کچن سے نکلتے ہوئے بالاج کو آنکھ مارتا گیا تو اس کی شرارت پہ بالاج نے مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے اس کی پشت کو دیکھا جس نے اس کے آنے کے بعد ایک دفعہ بھی مڑ کے نہیں دیکھا اور نہ منہ سے ایک لفظ بھی نکالا تھا۔
یلسن ت "ارحم! آپ پلیز یہ ٹیبل پہ ش رکھیں، میں تب تک یہ سلیب صاف کر لوں۔" اسے یہی تھا کہ ارحم کچن میں ہے اور بالاج سمیت باقی دونوں گئے تھے اس لیے اس نے بغیر مڑے کہا کہ کچن کا سارا کام ثمینہ بیگم خود کرتی تھیں اس لیے کچن میں کوئی ملازمہ نہیں تھی۔
" کیسی ہیں؟"عقب میں گونجنے والی غیرمتوقع بھاری آواز پہ اس کے سلیب پہ حرکت کرنے والے ہاتھ فورا تھمے۔
بھاری مضبوط قدموں کی آہٹ جب اپنی طرف آتی محسوس ہوئی تو زرشالے کا دل چاہا کہ وہ کہیں بھاگ جائے۔
اس سے پہلے کہ وہ اس ارادے پہ عمل کرتی اس نے دیکھا کہ اس کے مضبوط ہاتھ اس کے اردگرد سلیب پہ آ ٹکے تھے اور ایک سرسراتا ہوا لمس اس کے بالوں میں جاگ اٹھا تھا۔
"میں نے اس خوشبو کو بہت مس کیا ہے۔" اس کے بالوں کی مہک خود میں اتارتے ہوئے وہ خمار آلود لہجے میں بولتا اس کے پورے وجود کو شرم و حیا سے جھنجھنانے پہ مجبور کر گیا۔
" اس قدر ظالم کیوں بنی ہیں کہ چہرہ بھی چھپانے پہ تلی ہیں۔" اس کے بالوں کو چھوتے اس کے لب اس کے بائیں کان پہ آ کے ٹھہرے تو اس کا ضبط ایک چھناکے کی مانند ٹوٹا تھا۔
دھونکنی کی مانند چلتی سانسوں کے ساتھ اس نے بنا اس کی جانب دیکھے بمشکل اس کے حصار میں مڑتے ہوئے اسے پوری قوت کے ساتھ پرے دھکیلا تو وہ جو اس کے مہکتے وجود کے سحر میں بہک رہا تھا اس کی اس حرکت پہ حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا جو سرخ چہرے اور بھنچے ہوئے ہونٹوں کے ساتھ اسے ہی تک رہی تھی۔
"آپ مجھے یوں پریشان نہیں کر سکتے نا ہمارے بیچ ایسا کوئی تعلق ہے۔"وہ بھنچے بھنچے انداز میں بولتی اس کے دل کو پریشان کر گئی۔
"زرشالے پلیز، آپ ایسا نہیں کہہ سکتیں۔" اس نے بے اختیار اسے ٹوکا تو زرشالے نے گلابی ہوتی آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھا۔
" کیوں سب کچھ کرنے کا حق صرف آپ کے پاس ہی ہے؟" اس کے کاٹ دار لہجے پہ بالاج نے اسے دیکھا جو اسے خود سے بہت دور دکھائی دے رہی تھی۔
"زرشالے بعض دفعہ چیزیں اتنی پیچیدہ یا بری نہیں ہوتیں جتنے برے اور کرسڈ طریقے سے وہ ہمارے سامنے آتی ہیں۔" اس کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اس نے رسانیت سے اسے سمجھانا چاہا۔
"چیزیں کتنی ہی پیچیدہ کیوں نہ ہوں لیکن ایک شوہر
گت نگٹ کا اپنی بیوی کو ایک شیزب کے روپ میں ہراس کرنا کسی جگہ پہ نہیں لکھا ہے، آپ کو اندازہ ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے؟ آپ کے لیے صرف آپ کے لیے میں ایک اجنبی۔۔۔۔۔"وہ نم لہجے میں بول رہی جب اس لفظ پہ بالاج نے اسے ٹوکا۔
"میں آپ کے لیے اجنبی نہی۔۔۔۔"وہ بول رہا تھا جب وہ قدرے بلند آواز میں بولی۔
"اجنبی تھا وہ شخص میرے لیے، جو چہرے کو رومال میں چھپائے میرے جذبات کا میرے احساسات کا مزہ لیتا میرا مذاق بنا رہا تھا، میرے لیے میرا شوہر اجنبی نہیں تھا جسے یاد کرتے ہوئے میں اس اجنبی کی بانہوں میں بھی گری ہوں۔ سمجھ سکتے ہیں اس لمحے کی اذیت کو جو مجھے ادراک ہونے پہ ہوئی تھی کہ میں کیسے کمزور پڑ گئی؟"وہ بولتے بولتے ایک دم سے پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی تو وہ پریشانی اور اضطراب سے فورا آگے بڑھا اور اس کے بلکتے وجود کو اپنے بازووں میں سمیٹ گیا۔
"آئم سوری زرشالے، آئم سوری۔" اس کی اذیت اس کی باتیں اس کے دل میں گہرے کچوکے لگا رہی تھیں۔
"چھوڑیں مجھے۔"اپنی جذباتیت کا احساس ہوتے ہی اس نے اس کے بازووں سے نکلنا چاہا لیکن وہ اس کے گرد اپنی گرفت مضبوط کیے وہ اس کے بھیگے چہرے پہ جھکا اور بہت آہستگی سے اس کے چہرے پہ بکھرے آنسو سمیٹنے لگا۔
جبکہ اس کی بانہوں میں ششدر کھڑی زرشالے جیسے کاٹے تو لہو نہیں کے مصداق اس کے سلگتے لمس کو محسوس کر کے تھراہ اٹھی تھی۔
"میں مانتا ہوں کہ جو ہو چکا ہے وہ نا قابلِ معافی ہے نا قابلِ تلافی لیکن پلیز یہ جو رشتہ ہے ہمارے بیچ اسے ختم کرنے کی بات مت کریں کیونکہ میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔" اس کی تپتی پیشانی پہ ماتھا ٹکائے وہ بھاری لہجے میں بولتا اسے اپنے ساتھ باندھنے کو سحر پھونک رہا تھا۔
"پیارے بھیا! پورے بیس منٹس سے آپ کے باہر آنے کا انتظار کرنے کے بعد کچن میں قدم رکھا ہے لیکن خدا کے لیے میں اس منظر کو دیکھ نہیں سکتا اور نہ واپس مڑ سکتا ہوں۔"کھانے پینے کی بہت سی چیزوں کے پیکٹس ہاتھ میں پکڑے اپنی آنکھیں موندے کچن کی چوکھٹ پہ کھڑا صائم اچانک وارد ہوتا تیز تیز لہجے میں بولا تو زرشالے نے ایک جھٹکے سے اسے پرے دھکیلا اور فورا سے بیشتر سنک کی طرف مڑی اور اپنا تپتا ہوا چہرہ دھونے لگی۔
جبکہ اس ان چاہی آمد پہ ایک گھوری صائم پہ ڈالتے ہوئے اس نے ایک نظر اس پہ ڈالی جو مسلسل منہ پہ پانی کے چھپاکے مار رہی تھی۔
"یہ منہ اٹھا کے ہر جگہ چلے آنے کی عادت پہ قابو پاو۔"صائم کو لتاڑ کے وہ کچن سے باہر نکلنے لگا کہ اسے واپس جانا تھا مگر وہ زرشالے کو دیکھ کے واقعی سب کچھ بھول بیٹھا تھا۔
"حد ہے مطلب کہ اپنے ہی گھر میں اپنے ہی کچن میں آنے سے قبل میں اجازت لوں اور آپ یہ اپنے بنا موقع کے رومانس کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟"وہ آنکھیں گول گول گھماتا جس انداز میں بولا بالاج ناچاہتے ہوئے بھی جھینپ کے رہ گیا جبکہ زرشالے کے گال ایک دفعہ پھر تمتمانے لگے۔
"ایڈیٹ"! اس کی لافشانیوں کو نظرانداز کرتا وہ سر جھٹک کے باہر نکل گیا تو صائم اس انداز ِ بے نیازی پہ سر دھنتا شرافت سے میز پہ چیزیں رکھنے لگا کہ اس وقت' بھابھی 'کو چھیڑنا مناسب نہیں تھا۔
۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیگ میں چیزیں رکھتے اسٹ کے ہاتھ ایک جھٹکے سے ھی دروازہ کھلنے کی آواز پہ ھکے۔ اس نے فورا خوفزدہ انداز میں دروازے کی سمت دیکھا تو وہاں کھڑی منتشا کو دیکھ کے اس کا دل چاہا اس دروازے پہ اس کی گردن دے کے مروڑ دے۔
"یہ کیا بدتمیزی ہے؟ ایسے کون آتا ہے؟ لے دے کے جان نکال دی میری، مجھے لگا افگن سر آ گئے ہیں۔"وہ خوف کے مارے دھک دھک کرتے دل کے ساتھ اسے کہتی واپس اپنے بیگ کی طرف متوجہ ہو چکی تھی۔
"نیچے تمہیں پک کرنے کے لیے افگن بھائی ہی آئے
ہیں۔"منتشا کے گھبرائے لہجے میں دی گئی اطلاع پہ اس کے ہاتھ سے اپنے سوٹ چھوٹ کے نیچے جا گرا۔
"وہ کیوں لینے آئے ہیں اور وہ کیسے مجھے آفس چھوڑ
سکتے ہیں؟"وہ سٹپٹائے ہوئے انداز میں بولی تو منتشا اس کے نزدیک بیڈ پہ جا بیٹھی۔
"ابھی تم لوگ ہسبنڈ وائف ہو اور یہ بات پوری دنیا جانتی ہے اس لیے وہ تمہیں کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔"منتشا کے جتاتے لہجے پہ وہ سر تھام کے اس کے ساتھ بیڈ پہ بیٹھ گئی۔
"میں ان کے ہوتے ہوئے یہ بیگ کیسے لے کے جا سکتی ہوں؟"وہ اس لمحے واقعی پریشان ہو چکی تھی۔
"ابھی ایسا کرو کہ اپنے ہینڈ بیگ میں ضروری چیزیں رکھ لو پھر جب سب کچھ نارمل ہوا تو باقی سامان لے جانا ویسے بھی تم نے کہا تھا نا کہ افگن جیسا امیر شخص کب تک تمہارے پیچھے خوار ہو گا۔"مسز جوزف جو اس کے ساتھ کام کروا رہی تھیں انہوں نے سنجیدگی سے مشورہ دیا جو کچھ کچھ اس کے دل کو لگا تو اس نے فورا اپنے قدرے بڑے سے بیگ میں مت نت ڈاکیوش رکھے اور اپنی کچھ سیونگز رکھنے کے بعد جب وہ کپڑے چینج کرنے کے لیے اٹھی تو منتشا نے اسے پکارا۔
"ژالے! تم افگن بھائی سے ڈائیورس کیسے لو گی؟"
منتشا کے سوال پہ نجانے اس کے پیر کہاں جا اٹکے کہ وہ ایک دم سے لڑکھڑا گئی۔
"ڈائیورس؟" اس سے اس کا مطالبہ کرنے کے بعد اپنے ارادے پہ عمل پذیر ہوتے ہوئے اس نے اس لفظ کے متعلق تو کبھی سوچا نہیں تھا۔
مگر یہ اس لفظ پہ اس کی سانسیں کیوں اٹکنے لگی تھیں جیسے کہ سب کچھ چھین لینے کی بات کی گئی ہو۔
"ہاں ڈائیوورس۔ اب تم ساری زندگی اس طوق کو تو
گلے میں لٹکا کے نہیں بیٹھ سکتی۔"منتشا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتی بولی تو اس کے حلق میں بہت کچھ اٹکنے لگا تھا۔
"ہاں وہ۔۔وہ بھی جلد ہی لے لوں گی۔"بمشکل اسے جواب دیتے ہوئے اس نے کرسی پہ پڑے کپڑے اٹھانے چاہے تو آنکھوں میں نجانے کیوں مرچیں سی چبھنے لگیں۔
لیکن وہ زور زور سے پلکیں جھپکتی کپڑے لے کے چینج کرنے واسطے چل دی۔
جبکہ وہ دونوں خاموشی سے اسے دیکھتی رہ گئیں۔
اور پھر جب دس منٹ بعد وہ مکمل تیار ہوتی ان کے سامنے آ کے رکی تو ان تینوں کے ضبط کا پارہ چھوٹ گیا اور پھر اس چھوٹے سے کمرے میں ان تینوں کی سسکیاں اور ہچکیاں گونجنے لگیں۔
ان تینوں کا ساتھ اتنے سالوں کا تھا اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح سے وہ ایک دوسرے سے جدا ہوں گی۔
"م۔۔میں نہیں جانتی کہ میری زندگی مجھے مہلت دیتی ہے یا نہیں لیکن دعا کرنا کہ میں جانے سے پہلے تم لوگوں کے پاس ہوں۔"وہ ہچکیوں کے ساتھ روتی کرب آمیز لہجے میں بولی تو منتشا نے اسے شدت سے اپنی بانہوں میں بھینچا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے وہ ہاسٹل کے وزیٹنگ ایریے میں بیٹھا بہت ضبط سے اس کا انتظار کر رہا تھا جب اس کا موبائل رنگ ہوا۔
اس نے بیزاری سے موبائل کوٹ کی جیب سے نکال کے نمبر دیکھا تو پیشانی شکنوں سے اٹ گئی۔
"السلام علیکم! شیر افگن عالم استسنک نگ۔" اس کی
بھاریِ ّآواز گونجی تو دوسری جانب عنبرہ سرشاری سے مسکرا دی۔
"وعلیکم السلام! کیسے ہو افگن؟" اس کی مسکراتی ہوئی نرم آواز گونجی۔
"الحمداللّٰہ! خیریت؟" اس نے ایک نظر کلائی میں بندھی بیش قیمت گھڑی پہ ڈالی۔
"ہاں میں آج برائیڈل ڈریس سلیکٹ کرنے جا رہی ہوں تم بھی چلو نا میرے ساتھ۔" اس نے اٹھلاتے ہوئے بہت ناز سے فرمائش کی تو وجیہہ چہرے کی گھمبیرتا بڑھنے لگی۔
"اوکے، ایک گھنٹے تک پک کر لوں گا۔"سامنے سے آتی ژالے کو دیکھ کے اس نے مختصر انداز میں کہتے ہوئے کال بند کی اور اس کی طرف متوجہ ہوا۔
جو سیاہ ٹراؤزر کے ساتھ سکن کلر کی شارٹ لوز سی شرٹ پہنے اپنے نیو کٹ کروائے گئے بالوں کو عادتاً اسکارف میں باندھے سیاہ سینڈل پیروں میں پہنے اس کی جانب آ رہی تھی۔
اس نے سر تا پا اسے گہری نگاہوں سے دیکھا تو نگاہ اس کی متورم آنکھوں پہ جا ٹکی جنہیں دیکھ کے یوں لگتا تھا وہ بہت ڈھیر سارا روئی تھی۔
اس کی متورم سوجی آنکھوں سے ہوتی نظر اس کے کندھوں پہ پڑی سیاہ چادر پہ پڑی تو نگاہوں میں الجھن سی تیری کیونکہ اس نے اسے کبھی بھی ان بڑی چادروں یا دوپٹوں میں نہیں دیکھا تھا۔
"چلیں۔"چادر سے واپس نگاہ اس کی سوجی آنکھوں میں گئی لیکن بنا کچھ پوچھے اس نے اسے چلنے کا اشارہ کیا تو اس کو تیار دیکھ کے فرہاد نے پھرتی سے اس کی گاڑی کا دروازہ کھولا تو وہ ڈرائیونگ سیٹ پہ جبکہ وہ فرنٹ سیٹ پہ بیٹھ گئی۔
ان کے بیٹھنے کے بعد فرہاد خود ان کی گاڑی سے آگے کھڑی اپنی گاڑی کی جانب بڑھ گیا۔
"میں ہاسٹل سے نکل چکی ہوں سر۔"گاڑی میں مت س بیٹھتے ہوئے اس نے چپکے سے ایک ج ایک رحمدل اور غریبوں کے مسیحا کے اسسٹنٹ کے نمبر پہ سینڈ کیا۔
اپنے ادھورے خوابوں کی تکمیل، اپنی زندگی کے بتدریج کم ہوتے دنوں کے خوف، کسی کی سیکنڈ چوائس بننے کے خوف، کسی کے خود کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے خوف سے ہمکنار ژالے میر یہ نہ جان سکی کہ یہ سیاسی لیڈر کب کسی کو نمبر دینے لگے تھے اور کب یوں عام شہریوں کے لیے ایسی مدد کو تیار ہوئے تھے۔
مگر ایک ہاسٹل میں پلنے والی لڑکی جس نے سکالرشپ پہ تعلیم حاصل کی اور خود پہ بہادری کا خول چڑھائے رکھا جس کی دنیا ہاسٹل، سکول کالجز اور ایک دو جگہوں کی جاب کے تجربے تک ہی محدود تھی، جس نے نواز عالم کو بس کسی کے کہنے پہ سوشل میڈیا پہ اس حد تک فالو کیا کہ اس کی تقاریر سن لیں کہ سوشل میڈیا کے متعلق بھی زیادہ آگہی نہ تھی وہ اس شخص کے جال میں پھنس چکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"روئی کیوں ہو؟"گاڑی بہت سبک روی سے سڑک پہ رینگ رہی تھی جب افگن کی بھاری آواز نے گاڑی کی خاموشی کو توڑا تو اس کے سوال پہ ژالے کی آنکھیں یپسب سے بھیگنے لگی تھیں۔
"کسی نے کچھ کہا ہے؟ آفس میں کوئی مسئلہ ہے کیا؟" اس کی آنکھوں میں ابھرنے والی نمی کو دیکھ کے اس نے لہجے کے تفکر کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے استفسار کیا تو اس کی آنکھوں سے بھل بھل آنسو بہنے لگے۔
"اوہ گاڈ! ایسے روتی ہوئی لڑکیوں کو چپ کیسے کروایا جاتا ہے؟" اس کے تیزی سے بہتے آنسووں کو دیکھتا وہ اس وقت واقعی پریشان ہوا تھا۔
اس نے فورا گاڑی سڑک کنارے روکی اور فرہاد کو اوکے کا سائن دے کے کان سے بلیو ٹوتھ نکال کے ڈیش بورڈ پہ رکھا اور خود اس کی جانب متوجہ ہوا جو ہاتھوں میں چہرہ چھپائے ہچکیوں کے ساتھ رو رہی تھی۔
"ژالے ادھر دیکھو، کسی نے کچھ کہا ہے؟" اس کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھامتے ہوئے اس نے نرمی سے سوال کیا تو اس مقام پہ پہلی دفعہ اس کے لہجے کی نرمی پہ اس کا دل چاہا وہ دھاڑیں مار مار کے روئے۔
"آفس میں کسی نے کچھ کہا ہے؟" اس نے ایک نظر اس کی چادر کو دیکھا تو دل میں عجیب سے اندیشے سر اٹھانے لگے تھے۔ اگرچہ وہ ہر طرح سے اس کی حفاظت کر رہا تھا لیکن کچھ ہوا تھا کیا؟
اس کے سوال پہ ژالے نے بمشکل نفی میں سر ہلایا تو افگن کے چہرے پہ تفکر کا گہرا جال بننے لگا۔
"مجھے اپنے پیرنٹس یاد آ رہے ہیں۔" اس نے آنکھ کھولتے ہی خود کو یتیم خانے میں پایا تھا۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کے والدین کون ہیں یا وہ کسی جائز رشتے کی نشانی ہے یا ناجائز کی مگر اس نے بچپن کی دہلیز پار کرنے کے بعد انہیں کبھی یاد نہیں کیا تھا مگر آج جانے کیسے اس کے ہونٹوں سے یہ الفاظ نکل گئے تھے۔
شاید اس لیے کہ اس کے موبائل پہ ابھی کچھ دیر مت س پہلے حدیقہ بیگم کا ج آیا تھا کہ آج آفس سے ضرور ریزائن کر آئے آج ان کی مایوں ہے۔
انہوں نے اسے جلدی گھر آنے کو بھی کہا تھا کہ وہ سامان لے کے ہاسٹل جائیں گی۔ حدیقہ بیگم نے ہر فنکشن پہ ایک ساس کی طرح مسز جوزف کے ساتھ آ کے ڈسکش کی اور اس کا سامان پہنچاتی تھیں۔
انہوں نے بہت دفعہ کہا تھا کہ فلیٹ میں شفٹ ہو جاو لیکن ژالے اس بات پہ کبھی ایگری نہ ہوئی کیونکہ وہ اس رشتے کی حقیقت اور اس کے انجام سے واقف تھی۔
اور ابھی جب انہوں نے مایوں کا کہا تو اس کا دل جانے کیوں بھر گیا تھا۔ یہ وقت ایک لڑکی کے لیے بہت نازک اور بہت سے احساسات کا حامل ہوتا ہے لیکن اس وقت اس کے پاس کوئی جذبہ اور نرم احساس نہیں تھا اور یہی چیز اسے تکلیف میں مبتلا کر رہی تھی۔
جبکہ اس کے جواب پہ ایک گہرا دکھ دل میں سرائیت ہوتا محسوس کر کے افگن نے اسے بازووں میں سمیٹ کے اپنے سینے سے لگایا تو وہ جیسے ٹوٹ کے اس کی بانہوں میں بکھری تھی۔
"کاش تم واقعی ویسے ہوتے جیسا میں نے چاہا تھا تو میں تمہارے لیے جینے کی کوشش کرتی۔"وہ اس کے سینے سے لگی ہچکیوں کے ساتھ روتی جا رہی تھی جبکہ وہ اسے سینے میں سمیٹے بہت نرمی سے اس کے بال سہلا رہا تھا۔
"ژالے بس کرو۔ طبیعت خراب ہو جائے گی۔"جب اس کی ہچکیاں بندھنے لگیں تو افگن نے آہستگی سے اسے ٹوکا تو اس کی آواز سن کے اس کے سینے میں منہ دیے روتی ژالے کو جیسے کرنٹ لگا۔
وہ فورا ایک جھٹکے سے سیدھی ہوتی پرے ہوئی اور جلدی سے اپنی آنکھیں صاف کرتے ہوئے خجالت سے سرخ پڑتے چہرے کے ساتھ اس کی سفید شرٹ کو دیکھا جو اس کے آنسووں سے بھیگی ہوئی تھی۔
"آئم سوری سر، میں تھوڑی پریشان تھی تو بس پتہ نہیں چلا اور آپ کی شرٹ خراب کر دی۔" اس نے خجل سے لہجے میں ٹوٹی پھوٹی وضاحت دی اور اپنے چہرے کو چادر سے صاف کرنے لگی۔
"ڈزنٹ میٹر! تم مجھے ابھی نیو شرٹ دلوا دو۔"خلافِ توقع جواب پہ اس نے شاکڈ انداز میں اسے دیکھا جو گاڑی سٹارٹ کر رہا تھا۔
"نہیں میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔" اس نے جلدی سے انکار کیا کیونکہ وہ پہلے ہی اپنی جذباتیت میں وقت ضائع کر چکی تھی۔
"اٹس اوکے تم میرا کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکتی ہو۔" اس کے لہجے اور چہرے کی سنجیدگی قابلِ دید تھی۔