Chapter 34: وہ سب بیٹھے ژالے کے خیال سے

وہ سب بیٹھے ژالے کے خیال سے متوازن لب و لہجے میں گفتگو کر رہے تھے اور اس گفتگو کا ماخذ جانتے ہی جب زرشالے نے وہاں سے بھاگنا چاہا تو اس کا ارادہ جان کے ثمینہ بیگم نے اسے اپنے بازو کے حصار میں لے لیا۔

اس سب کی وجہ سے وہ بس لہو چھلکاتا چہرہ لیے سر کو جھکائے بیٹھی اس گفتگو کو سننے لگی جس میں ان کی شادی کی ڈیٹ فکس کی جا رہی تھی۔

یہ شاید انوکھی شاید تھی جس میں دلہا دلہن کو بٹھا

کے ان کے سامنے شادی کی ڈیٹ فائ ئز کی جا رہی تھی۔

"ایک منٹ۔"ان سب کی باہمی گفتگو کو صائم کی اچانک پکار نے فورا روکا تھا۔

" کیا ہوا؟"ثمینہ بیگم نے بیٹے کی طرف دیکھا۔

"ایسی مزیدار سی گپ شپ کا اختتام مٹھائی کے بغیر بہت پھیکا لگتا ہے اس لیے مبارکباد کا شور مچانے سے پہلے میں ذرا کچن سے کچھ میٹھا ڈھونڈ کے لاتا ہوں۔"چہکتے لہجے میں کہتا وہ حماد کو اپنے ساتھ گھسیٹتا کچن کی جانب بڑھ گیا۔

اور چونکہ افگن کی ایک ہفتے تک شادی تھی اس لیے حدیقہ بیگم نے سویٹس منگوا کے رکھی تھیں آنے جانے والوں کے لیے اس لیے وہ فورا سویٹ کا ایک ڈبہ اٹھائے جلدی سے واپس آئے تو تب تک ڈیٹ فائ ئز ہو چکی تھی۔

افگن اور ژالے کی شادی کے دو ہفتے بعد زرشالے کی رخصتی تھی۔

سب سے پہلے فرحان صاحب نے مٹھائی بالاج کو کھلائی جبکہ ثمینہ بیگم نے پھیکا چہرہ لیے بیٹھی زرشالے کو مٹھائی کھلائی۔

اسی پل افگن کے کندھے سے لگی ژالے مشا ئی تو وہ جو پہلے ہی سارا دھیان اس کی طرف مبذول کیے ہوئے تھا فورا اس کے چہرہ تھپتھپایا۔

"ژالے ویک اپ۔" اس کی بھاری آواز ژالے کے سوئے جاگے ذہن پہ عجیب سے انداز میں پڑی تو اس نے فورا آنکھیں کھولنے کی کوشش کرنے میں پلکیں جھپکنا شروع کیں۔

"اللّٰہ"! وہ چونکہ ایک گھنٹے سے اس کے کندھے پہ سر ٹکائے ہوئے تھی اس لیے جیسے ہی اس نے گردن سیدھی کرنی چاہی تو ایک نا محسوس سی کراہ اس کے ہونٹوں سے نکلی تو اس نے فورا گردن کو دبایا۔

"آر یو اوکے بھابھی؟"حماد جو ان کے صوفے کے پاس فلور کشن پہ بیٹھا تھا ژالے کی طرف متوجہ ہوا جو لفظ' بھابھی 'پہ مکمل طور پہ الرٹ ہو چکی تھی۔

سیدھا ہو کے بیٹھتے ہوئے اس نے جیسے ہی نگاہ گھمائی تو اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کے خجالت کا شکار ہو گئی۔ اس نے جلدی سے اپنے کندھے کے گرد لپٹا افگن کا بازو فورا پرے جھٹکا اور خود اپنے ہاتھوں سے بالوں کو ماتھے سے پیچھا کرتی آہستگی سے سلام کر گئی۔

"آئم سوری! میں شاید سو گئی تھی۔"چونکہ اس وقت اس کا سر بہت ہلکا محسوس ہو رہا تھا اس لیے اسے فی الوقت یاد نہیں آیا کہ اس کی کنڈیشن کیسی ہو گئی تھی۔

یل نک شت ش اور واقعی اس ٹیبلٹ کے بعد دماغ کو رن کے لیے چند لمحے انسان پہ نیند ضرور طاری ہوتی ہے۔

"کوئی بات نہیں، ٹائم بھی کافی زیادہ ہو چکا ہے نا۔"

حدیقہ بیگم نے اسے پاس بلاتے ہوئے نرمی سے کہا اور اسے مسٹر اور مسز مصطفیٰ گیلانی سے متعارف کروایا۔

"آنٹی مجھے ڈرائیور کو کہیں کہ مجھے ہاسٹل ڈراپ کر آئے، اتنا ٹائم ہو گیا ہے۔"ان سے ملتے ہی وہ بے چینی سے گویا ہوئی کہ اس وقت رات کے ساڑھے بارہ بجنے والے تھے۔

بیشک اسے کوئی روکتا ٹوکتا نہیں تھا لیکن ہاسٹل کی لڑکیوں کی دبی دبی مسکان اور جملے کسنا اسے ہائپر کر دیتا تھا۔

"میں افگن سے کہتی ہوں وہ ڈراپ کر آتا ہے، پریشان نہیں ہوں۔"مسز فرحان نے اسے تسلی دی اور پھر افگن کو اشارہ کیا جو ژالے کو ہی گھور رہا تھا۔

"بھابھی ہاسٹل جانے سے پہلے یہ منہ میٹھا کر لیں کیونکہ ہم دلہن لے جانے کے لیے آج تاریخ فائنل کر چکے ہیں۔"ارحم نے اس کی طرف مٹھائی کا ڈبہ بڑھاتے ہوئے حتی المقدور آواز ذرا مدہم رکھنے کی ہی کوشش کی۔

جبکہ اس خبر پہ خوش ہوتے ہوئے اس نے فورا زرشالے سمیت ان دونوں خواتین کو بھی مبارک دی۔

"ویسے اس دو قومی نظریے کی کوئی خاص وجہ؟"وہ رس گلے کا پیس منہ میں رکھ رہی تھی جب حماد نے شرارت سے استفسار کیا تو اس نے بنا کچھ بولے اس کی جانب استفہامیہ نگاہوں سے دیکھا۔

"یہ اپنی برادری کو مبارکباد دے دی لیکن ہم سے کوئی خاص دشمنی ہے کیا؟" اس نے سب مردوں کی جانب اشارہ کیا تو وہ خجل سی ہو گئی اور ایک خفیف سی گھوری اس پہ ڈالی لیکن اس نے اثر نہ لیا۔

"ہاں ہے۔"جھجھکنا تو اس نے سیکھا نہیں تھا اور دبنا تو بالکل بھی نہیں اس لیے اس کے چھیڑنے پہ وہ سنجیدگی سے بولی تو اس کا منہ حیرت سے کھل سا گیا۔

" کیسی دشمنی؟" اس نے فورا پوچھا تو صائم اور ارحم بھی فوری متوجہ ہوئے۔

"ہر بات بتانے والی نہیں ہوتی۔"بے نیازی سے کہتی وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور سب کو خدا حافظ کہتی اپنا بیگ اٹھانے لگی۔

"ژالے بیٹا، کل جاب سے ریزائن کر دیجیے گا۔ دو چار دن ہی تو ہیں وہ بھی شاپنگ اور دوسرے کاموں میں نکل جانے ہیں۔" اس کے ساتھ گیٹ کی طرف جاتی حدیقہ بیگم نے اسے نرمی سے کہا تو وہ ہولے سے سر اثبات میں ہلاتی گاڑی کی جانب بڑھی جس کی ڈرائیونگ سیٹ پہ افگن اس کا منتظر تھا۔

یہ ان کا پہلا سفر تھا جس میں وہ دونوں یوں تنہا تھے اور شاید اسی لیے فرنٹ سیٹ پہ براجمان ہوتی ژالے کچھ گھبرا رہی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

گاڑی کی پرسکون فضا میں اس وقت مکمل طور پہ خاموشی کا راج تھا جب ایک دم سے ژالے نے یکے بعد دیگرے تین چھینکیں ماری تو گاڑی کی خاموش فضا میں ارتعاش سا برپا ہوا۔

"یہ لو۔" اس کی جانب بنا دیکھے افگن نے ڈیش بورڈ پہ پڑے ث باکس سے دو تین ث نکال کے اس کی طرف بڑھائے تو وہ حیرانگی سے ان ث ز کو دیکھنے لگی۔

"میں کیا کروں ان کا؟" اس نے اسی تعجب سے اس کی جانب دیکھتے ہوئے استفسار کیا۔

"چہرہ صاف کر لو اپنا۔" اس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وجہ بیان کی تو اس کے چہرے کا تعجب مزید گہرا ہوا۔

"میں کوئی بچی تھوڑی ہوں جو چھینک مارنے پہ چہرہ گندا ہو گا۔ یہ امیر لوگوں کے چونچلے ہیں مجھ سے ایسی نزاکتوں کے ساتھ کھیلنا نہیں آتا۔"ناک چڑھاتے ہوئے اس نے ث ز اس سے لے کے واپس باکس میں گھسیڑے تو اس نے گردن گھما کے اس کی جانب دیکھا جو اپنی بے تحاشا خوبصورتی سے بہت بے نیاز نظر آتی تھی۔

"اوہ ہاں مجھے یاد آیا۔"وہ جو اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا اس کے اچانک بولنے پہ گہری سانس بھرتا ونڈو اسکرین کو دیکھنے لگا جبکہ وہ اپنے بیگ سے فائلز نکال کے اسے دینے لگی۔

"یہ وہ فائلز ہیں جو مجھے آپ نے کہا تھا کہ وہاں سے لانی ہیں اور آپ کی دی ہوئی فائلز وہاں ایڈجسٹ کر دی ہیں۔ دونوں کیمرے بھی جیسے آپ نے کہا تھا ویسے لگا دیے ہیں۔"وہ اپنے مخصوص صاف ستھرے لب و لہجے میں اسے ساری تفصیل دیتی فائلز اس کی جانب بڑھانے کی بجائے ڈیش بورڈ میں رکھ گئی۔

"اب میرا کام ختم ہو گیا ہے نا تو آپ نے کہا تھا کہ یہ کام ختم ہونے پہ آپ مجھے اس رشتے سے فارغ کر دیں گے پھر یہ رخصتی والا ڈرامہ کیوں؟"وہ بہت سنجیدگی سے اسے دیکھتی اسے اسی کے کہے الفاظ یاد دلاتے ہوئے بولی تو افگن نے سٹیئرنگ پہ گرفت مزید سخت کرتے ہوئے سردمہری سے اسے دیکھا۔

" کیا تمہارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے؟" اس کی غیر متوقع بات سن کے اس کے لب غیر یقینی کی کیفیت میں کھل سے گئے۔

"آ۔۔آپ۔۔۔۔"بیک وقت بہت سی کیفیات نے اس پہ حملہ کیا تھا۔

"آپ کتنے دھوکے باز ہیں۔ لوگ سچ ہی کہتے ہیں آپ کے بارے میں کہ آپ لڑکیوں کے دلوں سے کھیلنے والے بے رحم اور کرپٹ انسان ہیں۔ ایک طرف مجھے اور دوسری طرف عنبرہ دونوں کو دھوکہ

دے رہے ہیں لیکن یاد رکھیے گا کہ میں عنبرہ نہیں ہوں جو آپ کے عشق کے گوڈے گوڈے غرق ہوئی یہ دھوکہ چپ چاپ برداشت کر لوں گی بلکہ م۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ مارے غصے اور اشتعال کے جب بولنے پہ آئی تو پھر بولتی چلی گئی لیکن اس کی بنا بریک کے چلتی زبان کو اس نے فورا بریک لگائی۔

" کیا کرو گی تم؟"اپنی اتنی زیادہ بکواس کے بعد اس کا اتنا ٹھنڈا ردعمل اور ایسا مذاق اڑاتا لہجہ اسے سر تا جھلساتا اس کے مزموم ارادوں پہ مزید پختہ کر گیا۔

"یہ آپ اب سوموار کو ہی دیکھیے گا۔"اچانک وہ پتھر کی طرح سخت لہجے میں کہتی اپنا رخ مکمل دروازے کی جانب موڑ گئی۔

"کچھ ایسا مت کرنا ژالے کہ تمہیں واقعی میرے متعلق وہ کچھ برداشت کرنے کو ملے جو دنیا میرے متعلق کہتی ہے۔" اس کے بالوں پہ نگاہ جماتے ہوئے افگن نے سرد لہجے میں اسے وارن کیا تو وہ ایک جھٹکے سے اس کی جانب مڑی۔

"یہ وارننگ دیتے ہوئے آپ بالکل اچھے نہیں لگ رہے۔" اس نے طنزیہ لہجے میں کہتے ہوئے رخ دوبارہ دروازے کی جانب موڑا۔

"رات کے اس پہر جو میں تمہیں اچھا لگنے لگ گیا تو تم ہاسٹل تو بالکل نہیں پہنچ پاو گی لیکن صبح سورج طلوع ہونے سے قبل میرے بیڈ روم ضرور پہنچ جاو گی۔"سٹیئرنگ پہ گرفت مضبوط رکھے اس کی جانب ہلکا سا جھکتا وہ اس کے خوبصورت بالوں کی مہک سانسوں میں اتارتا بھاری لہجے میں گویا ہوا تو اس کے لہجے کی ذومعنویت پہ اس کے بدن میں برقی رو سی دوڑ گئی۔

"ٹھرکی، دھوکے باز، کرپٹ انسان۔"وہ دل ہی دل میں اسے کوستی دروازے کی سمت مزید کھسک چکی تھی۔

اس فاصلے اور ناپسندیدگی کے باوجود اس کا دل جانے کیوں ہمک ہمک کے دائیں جانب بیٹھے شخص کی جانب بڑھ رہا تھا۔۔۔۔!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔

وہ اپنے ہائی ہ نل رب میں مقید سفید پیر مضبوطی سے چکنے فرش پہ جماتی آفس کے دروازے کے قریب پہنچی اور لحظہ بھر کو ٹھہر کے دل ہی دل میں الفاظ ترتیب دیتی وہ دروازہ دھکیل کے اندر داخل ہوئی تو نگاہ سیدھی آفس میں پڑے صوفوں پہ گئی جہاں احمد صاحب کے ساتھ براجمان شخصیت کو دیکھ کے اسے حیرت کا شدید ترین جھٹکا لگا۔

"سر آپ؟

اس نے حیرت سے صوفے پہ براجمان' نواز عالم 'کو دیکھا جو خود اسے یہاں اچانک دیکھ کے گڑبڑا سا گیا تھا۔

اگر اس کے بیٹے نے اسے اس کے متعلق بتا رکھا تھا

تو ان کا سارا کام بگڑ سکتا تھا اس لیے وہ لچظے بھر کو گڑبڑا سا گیا تھا۔

"آپ جانتی ہیں ان کو مس ژالے؟"احمد انور نے صورتحال سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے اس آکورڈ سی خاموشی کو توڑا۔

"جی بالکل، میں نے اکثر ان کو فیس بک پہ خبروں کی زینت بنے دیکھا ہے اور میں ان کی بہت بڑی فین ہوں۔"ہمیشہ کی طرح کھل کے اپنے جذبات کا اظہار کرتی وہ ان دونوں کو پرسکون کر گئی تھی۔

"ارے واہ پھر تو یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ اپنے پسندیدہ لیڈر سے مل رہی ہیں۔"احمد انور نے اس انکشاف پہ خوشی کا اظہار کیا تو وہ مسکراتی ہوئی ان کے اشارے پہ سامنے پڑی کرسی پہ بیٹھ گئی۔

"سر آپ یہاں کیسے اور ایسے بنا شنک ت و رٹی کے؟"وہ نواز عالم سے مخاطب ہوئی۔

"دوستوں سے ملنا ہو تو پھر پروٹوکول سے چھٹکارا پانا چاہیے نا تاکہ کوئی ڈسٹرب نہ کرے۔"وہ اپنے مخصوص بارعب اور پراثر لہجے میں گویا ہوا۔

اور یہی اس کا اصل ہتھیار تھا وہ اس عمر میں بھی اپنی خوبصورتی اور شخصیت کے چارم کو کیش کرواتا تھا تبھی وہ دنیا اس کی دیوانی بنی پھرتی تھی۔

"یہ ہمارے آفس کی بہت اچھی ورکر ہیں ژالے میر عالم۔"احمد انور نے جان بوجھ کے اس کے نام کے ساتھ وہی سر نیم جوڑا جو نکاح کے بعد اس کی فائلز پہ لکھا گیا تھا۔

اس کے سر نیم پہ مصنوعی چونکنے کی اداکاری کرتے نواز عالم مکمل اس کی جانب مڑے۔

"اچھا تو آپ شیرافگن عالم کی فیانسے ہیں جس سے کچھ دنوں بعد اس کی شادی ہے؟ لیکن اس کا نام تو

عنبرہ شیرازی نہیں؟" اسے ان کی بات پہ ہرگز حیرانگی نہ ہوئی کہ وہ افگن کو کیسے جانتے تھے؟

انٹرنیشنل کمپنیز کے مالک شیرافگن عالم کو یہاں ہر کوئی جانتا تھا اور ان دنوں گردش ہونے والی خبروں

کے باعث اس کی فیانسے عنبرہ شیرازی کو بھی۔

"نہیں، میں ان کی منکوحہ ہوں ژالے میر۔" اس نے آہستہ سے ان کی بات کی تصحیح کی۔

وہ ہرگز بھی کسی کے سامنے یوں اپنی ذات کے پسّ نہ کھولتی جو اس کے لیے نواز عالم غریبوں کا مسیحا نہ ہوتا۔

اس کی بات پہ احمد انور کال آنے کا بہانہ کرتا اپنی جگہ سے اٹھا۔

"ژالے آپ نواز صاحب کو چائے بنا کے دو، میں پانچ منٹ میں یہ ضروری کال سن کے جوائن کرتا ہوں۔" اس نے ملازم کے ابھی چائے رکھ کے جانے پہ ژالے کو کہا اور خود آفس کے ساتھ منسلک کمرے میں چلا گیا۔

"ژالے بچے"! نواز عالم گلا کھنکھارتے ہوئے اسے متوجہ کرنے لگا جو اس کے انداز ِ تخاطب پہ مزید ریلیکس ہو گئی تھی۔

"ابھی میں نے سنا کہ تم نے کہا کہ عنبرہ شیرازی شیرافگن کی بیوی ہے لیکن نکاح میں تم ہو تو کیا وہ شخص تم کو دھوکہ دے رہا ہے؟"نواز عالم نے بہت طریقے سے دانہ پھینکا تھا۔

اور اس دانے کو چگتی ژالے میر اس شخص کو ساری بات بتاتی اس سے ویسے ہی مدد مانگنے لگی جس کا دعوی وہ کیمرے کے سامنے کیا کرتا تھا۔

"تم پریشان نہیں ہو جیسا تم کہہ رہی ہو ویسا ہی ہو گا بس تم وقت کی پابندی کا خیال رکھنا۔"مچھلی تو بنا کانٹے کے خود ہی جال میں پھنس رہی تھی۔

پیسے اور اقتدار کے لالچ میں ڈوبا نواز عالم جس نے برسوں پہلے اپنی بیوی کا سودا کرنا چاہا اس نے اسی لالچ میں ڈوبے اپنے بیٹے کو استعمال کرنا چاہا۔

اور وہ جو سودا برسوں پہلے کیا گیا تھا اسی سودے کو پورا کرنے کے لیے اپنی بیٹی کے پیچھے پڑا رہا اور پھر جب وہ منظر سے ہٹی تو اب پکے ہوئے پھل کی مانند اس کی نام نہاد بہو اس سودے کو پورا کرنے کے لیے اس کے پاس آ گئی تھی۔

اسے اپنی سابقہ بیوی اور بیٹی کو اس سب میں انوالو کرنے سے بہت بہتر اپنی بے یارو مددگار یتیم بہو کو انوالو کرنا لگا تھا۔

یتیم خانے میں پلنے بڑھنے والی ژالے میر جس کی

زندگی کا محور منتشا اور مسز جوزف(یتیم خانے میں رہنے والی عورتیں )ہیں وہ اس کا کیا بگاڑ لیں گی اور سب سے بڑی بات اس کے پاس جینے کے لیے چند ہی دن بچے تھے اور اسی لیے وہ ان کے لیے بہت آسان شکار ثابت ہونے والی تھی۔

آفس سے بہت خوشی خوشی نکلنے والی ژالے میر نہیں جانتی تھی کہ شیرافگن عالم کی پراسرار شخصیت سے جان چھڑوانے کے لیے وہ اپنی عزت کے ساتھ ساتھ جان کا سودا بھی کر آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کی گاڑی رینگتی ہوئی پورٹیکو میں رکی تو مستعد ڈرائیور نے فورا گاڑی سے اترتے ہوئے اس کی جانب کا دروازہ کھولا تو وہ بڑی شان سے اپنے مضبوط قدم جماتا باہر نکلا اور ایک نظر اردگرد کھڑے چاک و چوبند گارڈز پہ نظر ڈالی اور خود اطمینان سے چلتا ہوا اندر کی جانب بڑھنے لگا۔

اندرونی دروازے کے پاس کھڑے گارڈ نے جو اسے دیکھا تو اس سے پچھلی دفعہ ہونے والی ٹھکائی یاد آئی تو فورا سے بیشتر دروازہ اس کے لیے کھول دیا۔

"آج تو بن بلائے ہی باپ سے ملنے چلے آئے۔"

نواز عالم کی سٹڈی میں جیسے ہی وہ بولا اسے دیکھتے ہی وہ طنزیہ انداز میں بولتا ہاتھ میں پکڑے سگریٹ کا گہرا کش لینے لگا۔

" کیا کروں حرکتیں ہی اس قدر گھٹیا کر رہے ہو آپ کہ مجھے یہ قدم اٹھانا ہی پڑا۔" اس کے ٹھنڈے ٹھار ٹیٹ لہجے پہ وہ ھھکا۔

" کیا اسے پتہ چل گیا ہے؟" اس نے بے اختیار سوچا۔

"یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات پہنچانے والے خفیہ اداروں کو آپ نے اجازت دی ہے؟" اس کے سامنے پڑے میز پہ دونوں ہاتھ جمائے وہ اس کی جانب قدرے جھکتے ہوئے بولا تو اس نے خباثت بھری مسکان ہونٹوں پہ سجاتے ہوئے اسے دیکھا۔

"پیسے کے لیے سب کرنا پڑتا ہے جیسے تم کرپشن کرتے ہو۔" اس نے اس پہ وار کرنا چاہا۔

"اور جیسے مجھ پہ کرپشن کا ٹیگ لگانے والے آپ نہیں ہیں۔" اس کی آنکھیں آہستہ آہستہ سلگنے لگی تھیں۔

"تمہارے سر نیم کا تمہیں کچھ تو انعام ملنا چاہیے ویسے بھی تم ان منشیات پہ توجہ دینے کی بجائے اپنے گھر کی عورتوں پہ توجہ دو کیوں بہن کی طرح بیوی سے بھی محروم ہونا چاہتے ہو؟"چونکہ وہ زرشالے کی واپسی سے واقف نہیں تھا اس لیے کمینگی سے کہتا اس کے سینے میں لگی آگ کو مزید دہکتے ہوئے انگاروں کی نذر کر گیا۔

اور اسی آگ کے ہاتھوں جھلستے ہوئے اس نے مشتعل انداز میں ہاتھ مارتے ہوئے اس کی میز سے ساری چیزیں نیچے گرا دیں۔

"میری بہن یا بیوی کا نام آج کے بعد اس گھٹیا انداز سے لینے کی کوشش کی تو میں فراموش کر دوں گا کہ میری رگوں میں آپ کا گھٹیا خون ہے اور ہاں۔۔۔۔۔"غضبناکی سے اسے وارن کرتے ہوئے وہ رکا تو اس کے ایسے جارحانہ ردعمل پہ ششدر بیٹھے نواز عالم نے توجہ سے اس کا بسبا ہوا انداز ملاحظہ کیا۔

"جس بالاج مصطفیٰ کو آپ نے کچھ سال قبل جان سے مروانے کی ناکام کوشش کی ہے نا وہ آپ کا داماد ہے اس لیے اب سوچ سمجھ کے کوئی گھٹیا کاروائی کرنا کیونکہ آپ کے جاری کردہ آرڈرز کے تحت پہنچنے والا منشیات کا ٹرک اس نے پکڑ لیا ہے۔"

وہ کاٹ دار لہجے میں کہتا اس کے سر پہ یکے بعد دیگے وہ کئی بم گراتا اس کا سفید پڑتا چہرہ دیکھتا مڑا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکل گیا۔

"تو کیا وہ آفیسر زندہ ہے اور زرشالے؟"

"زرشالے کو میری قید سے آزاد کروانے والا کون تھا؟"

بہت سے سوال اس کے دماغ میں سر اٹھانے لگے تھے اسے یکایک یہ کیوں گمان ہونے لگا تھا کہ جس بیٹے کو اپنے جیسا بنانے کے لیے وہ ضد میں حدیقہ بیگم اور فرحان عالم کو تڑپانے کے لیے اپنے پاس بلایا کرتا تھا وہی بیٹا اس کی رفتہ رفتہ جڑیں کاٹ رہا ہے۔

اس کا سائیں سائیں کرتا دماغ اس قدر عجیب سے گرداب میں الجھا ہوا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

وہ تذبذب کے عالم میں اپنی انگلیاں چٹخاتی ہوئی بند دروازے کے سامنے کھڑی تھی۔

ایک گھنٹہ قبل اسے ثمینہ بیگم کی کال آئی تھی کہ اسے ان کے ساتھ شاپنگ پہ جانا ہے لیکن اس سے پہلے کچھ کام ہے تو وہ صائم کو بھیجتی ہیں اس کے ساتھ آ جاو۔ پہلے تو اس نے سنتے ہی انکار کر دیا لیکن پھر جب انہوں نے یقین دلایا کہ بالاج گھر پہ نہیں ہے تو وہ طوہاً کرہا آنے پہ تیار ہو گئی لیکن انہیں صائم کو بھیجنے سے منع کر دیا اور اپنے ڈرائیور کے ساتھ چلی آئی۔

مگر اب آ تو گئی تھی لیکن اندر جانے کی ہمت نہیں کر پا رہی تھی۔

وہ ابھی دروازہ کھولنے کا سوچ ہی رہی تھی کہ دروازہ ایک دم سے کھلا تو وہ ڈر کے ایک قدم پیچھے ہٹی۔

"ارے بھابھی آپ، آئیے نا اندر۔ باہر کیوں کھڑی ہیں ایسے؟"دروازہ کھولنے والا ارحم اسے سامنے دیکھ کے گرم جوشی سے بولا اور اسے ساتھ لیے اندر کی جانب بڑھا۔

حسبِ توقع بہت ہی گرمجوشی اور محبت سے اس کو ویلکم کیا گیا اور وہ بھی بالاج کی غیرموجودگی محسوس کر کے ان سے گھل مل گئی تھی۔

"بھابھی آپ کوکنگ کر لیتی ہیں؟"اچانک باتوں کے دوران صائم نے استفسار کیا تو وہ چونکی۔

"میں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ باہر گزارا ہے اور وہاں کے لوگ اپنا کام خود کرنے کے عادی ہوتے ہیں اس لیے میں سارے کام کر لیتی ہوں۔"وہ اپنے مخصوص نرم لہجے میں بولتی اسے خوش کر گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.