"ابھی ہم نے دو چار دن مالز میں چکر لگانے ہیں اس لیے مہندی سے ایک دن قبل پھر ایک دفعہ وزٹ کریں گے۔"رخصت لینے سے قبل زرشالے نرم مگر پرخلوص لہجے میں بیوٹیشن سے گویا ہوئی اور اس کے ساتھ باہر نکل آئی۔
"یہ سب کروانے کو کس نے کہا تھا تمہیں؟"گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اس نے اس سے استفسار کیا۔
"کسی نے بھی نہیں کہا، میں خود چاہتی تھی کہ آپ کو کوئی ٹیز نہ کرے، آپ بہت پیاری ہیں لیکن آپ خود کی کیئر نہیں کرتیں اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی لالہ کے مقابلے میں آپ کو ٹیز کرے۔ آنے سے قبل بس لالہ سے اس سیلون میں کال کروائی اور ان کا اے ٹی ایم کارڈ لیا تھا۔"وہ بہت کم بولتی تھی لیکن اس کی ریزروڈ نیچر اپنی بھابھی کے لیے نہیں تھی بلکہ اس کے سامنے وہ بہت کھل کے باتیں کر رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افگن کے کسی بزنس پارٹنر کی شادی تھی جس کے لیے زبردستی ژالے کو بھی اس نے ساتھ جانے کو کہا اور ناصرف کہا بلکہ ڈرائیور کو بھیج کے اسے فورا 'عالم پیلس 'بلوایا تھا۔
مت س "میم! یہ سر نے آپ کے لیے بھجوایا ہے، ان کا ج آیا ہے کہ جلدی سے تیار ہوں۔"وہ سکون سے بیٹھی حدیقہ بیگم سے گپیں لگا رہی تھی جب ملازمہ لاونج میں آئی اور ایک باکس اس کی جانب بڑھایا تو وہ حدیقہ بیگم کی موجودگی کے باعث قدرے جذبے سی ہو گئی۔
"افگن خود نہیں آیا ابھی تک؟"حدیقہ بیگم ملازمہ سے استفسار کرنے لگیں جبکہ ژالے ہاتھ میں پکڑے سرخ باکس کو دیکھنے لگی جس میں نجانے کیا تھا۔
"نہیں یہ فرہاد صاحب دے کے گئے ہیں۔" اس نے مودب لہجے میں جواب دیا اور وہاں سے چلی گئی۔
"ژالے بیٹا آپ جائیں تیار ہو لیں ورنہ دیر ہونے کی صورت میں خوامخواہ اس اکڑو کی باتیں سننی پڑیں گی۔"انہوں نے شگفتگی بھرے لہجے میں اسے چھیڑا تو وہ جھینپ سی گئی۔
باکس ہاتھ میں لیے وہ حدیقہ بیگم کے کہنے پہ افگن کے کمرے میں چلی آئی۔
باکس کو اس کے جہازی سائز بیڈ پہ رکھتے ہوئے جب اس نے کھولا تو اس کی آنکھیں حیرت سے گویا پھٹ سی گئیں۔
پرپل کلر کی خوبصورت سی سلک کی ساڑھی جس کے بلاوز کا گہرا بیگ گلا اور ہاف سلیوز دیکھ کے اس کی سانسیں اٹکنے لگی تھیں۔
پہلے اس کا دل چاہا وہ اس ڈریس کو پہننے سے انکار کر دے لیکن پھر اس کی ضد کے بارے میں سوچ کے دانت کچکچا کے رہ گئی۔
ساڑھی اور اس کے ساتھ آئی میچنگ جیولری کو لیے وہ ڈریسنگ روم کی جانب بڑھ گئی۔
کچھ منٹوں کے بعد خوبصورت سی ساڑھی میں مہکتے اپنے نازک وجود کو لیے کانوں میں میچنگ ٹاپس پہنے وہ ڈریسنگ روم سے باہر نکلی اور سیدھی ڈریسنگ مرر کے سامنے جا کھڑی ہوئی۔
"اب اس جنگل کا میں کیا کروں؟"سامان کے ساتھ موجود لپ اسٹک کو ہونٹوں پہ لگانے کے بعد اپنے بالوں کو دونوں ہاتھوں میں سمیٹے وہ قدرے اوپر کو اٹھائے چیک کر رہی تھی کہ آیا جوڑا بنائے یا کھلے بال زیادہ سوٹ کریں گے۔
بالوں کو سمیٹے وہ اور ہاتھ اوپر کیے دائیں بائیں ہلکا سا رخ موڑتی ہر زاویے سے خود کو جج کر رہی تھی۔
"تھوڑا سا بالوں کو اور اوپر کرو مجھے بیک ویو کلیئر نظر نہیں آ رہا".شیشے میں دیکھتی وہ خود کو تک رہی تھی جب عقب سے آتی بھاری اور بے باک آواز پہ اس کے ہاتھوں سے بال چھوٹ کے نیچے جا گرے۔
اس نے ایک جھٹکے سے رخ موڑ کے دروازے کی جانب دیکھا جہاں وہ دروازے کے فریم میں ہی کھڑا بلیک پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ جس کے اوپری بٹن کھلے تھے اس پہ بلیک ویسٹ کوٹ پہنے وہ بازو کہنیوں تک فولڈ کیے خاصی بے باک اور گہری نگاہیں اس پہ مرکوز کیے اس کے دل کی دھڑکنیں تہہ و بالا کر گیا۔
اس کے دیکھنے پہ وہ قدم آگے کو بڑھاتا اپنے پیچھے دروازہ بند کر دیا اور اس کی جانب بڑھنے لگا۔
"میں تیار ہو چکی ہوں اس۔۔اس لیے آپ بھی تیار ہو جائیں۔" اس کے اٹھتے قدموں سے گھبراتی وہ بے ساختہ بول اٹھی لیکن اس کے قدم نہ رکے بلکہ وہ اس کے بے حد نزدیک پہنچتا اس کی مزاحمت سے قبل اسے اپنے بازووں میں بھر چکا تھا۔
"شادی میں جانا کینسل کرنے کو جی چاہ رہا ہے۔"
اس کے مومی بازووں پہ اپنے مضبوط ہاتھوں کی انگلیاں پھیرتا وہ مخمور لہجے میں بولا۔
"پلیز! اپنے ہاتھ پیچھے کریں۔"خود کو بمشکل اس کے بازووں کا سہارا دیتی وہ کپکپاتی ہوئی آواز میں بولی تو وہ اس کی مخدوش حالت پہ بے ساختہ مسکرا دیا۔
"واللّٰہ! فقط ہاتھ لگانے سے یہ حالت ہو گئی جبکہ تمہیں ان ہتھیاروں سے لیس دیکھ کے میرا دل بے لگام ہو رہا ہے۔"بے باکی سے اس کے پرپل ساڑھی میں ملبوس نازک سراپے کو تکیے ہوئے وہ اپنے ہاتھوں کی انگلیاں اس کے مومی بازووں پہ پھیرتا اس کی سانسیں حلق میں ہی اٹکا گیا۔
"آ۔۔آپ مجھے پسند نہیں کرتے ہیں۔" اس کے ہاتھوں کی بدستور بے لگام ہوتی گستاخیوں پہ اسے اور کچھ نہ سوجھا تو یہ وار کرنا چاہا۔
جبکہ اس کی بات سن کے اس کی آنکھیں بہت محظوظ کن انداز میں مسکرائیں جبکہ وہ دایاں ہاتھ اس کے بازو سے سرائیت کرتا اس کی صراحی دار گردن تک لاتا اس کے کان کی جانب ہولے سے جھکا۔
"کچھ دیر کے لیے یہ فراموش کر دیتے ہیں اور ان ظالم لمحوں کو انجوائے کرتے ہیں۔"بھاری لہجے پہ بولتا وہ اس کی گردن پہ اپنا پر شدت لمس چھوڑتا اسے چیخنے پہ مجبور کر گیا۔
"آ۔۔۔نہیں۔" اس نے اسے کی گرفت سے آزاد ہونے کو اسے پیچھے کی جانب دھکا دینا چاہا لیکن وہ جو اسے تھامے ہوئے تھا اسے ساتھ لیے وہ اس کے دھکا لگنے پہ بیڈ پہ گرا تو اس کے حلق سے ایک واشگاف چیخ نکلی۔
"چیخیں نہیں مارو ورنہ ماما کو لگے گا کہ تمہیں کسی کی شادی کے لیے تیار کروا کے میں اپنے ارادے بدل بیٹھا ہوں۔"بے باکی سے اس پہ جھکا وہ اس کے چہرے پہ اپنی پرتپش سانسیں بکھیرتا اس کی سانسوں پہ قابض ہونے کو تھا جب ایک دم سے اس کا موبائل گنگنا اٹھا۔
کال کرنے والے کا دلی شکریہ ادا کرتی وہ اس کا دھیان بٹنے پہ پوری قوت لگا کے اسے پرے کرتی اس کے نیچے سے نکلی اور بنا اس کی جانب دیکھے بھاگتے قدموں کے ساتھ باہر نکل گئی۔
جبکہ کال سنتے افگن کے ہونٹوں پہ اس کی تیزی پہ مسکان سی پھیل گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
اسے ہاسٹل سے نکلے ہوئے اس وقت تقریباً چار گھنٹے ہو چکے تھے اور اس وقت رات کے ساڑھے دس بج رہے تھے مگر زرشالے اسے ہاسٹل ڈراپ کرنے کی بجائے گھر لے آئی کہ ایک سرپرائز اس کا منتظر ہے۔
چونکہ وہ یہ بات جانتی تھی کہ افگن اس گھر میں بہت کم ٹکتا ہے تو اسے یہی لگا کہ افگن کے متعلق کوئی سرپرائز ہو گا مگر زرشالے نے اس کی نفی کی اور اسے لیے گھر چلی آئی۔
فرحان صاحب اور مسز فرحان اس وقت کسی ڈنر پہ گئے تھے اور گھر پہنچنے والے تھے اس لیے وہ لیونگ روم میں پڑے صوفے پہ ہی ڈھیر ہو گئی جبکہ زرشالے ہاتھ میں پکڑے شاپنگ بیگز روم میں رکھنے چل دی تھی۔
"ہیلو بیوتتف ل لیڈی"! وہ آنکھیں موندے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے اپنے دکھتے سر کو آرام پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی جب اس کے کانوں میں ایک نامانوس سی مردانہ آواز گونجی۔
اس نے فورا پٹ سے آنکھیں کھولتے ہوئے گردن گھمائی تو ایک لمبے چوڑے شخص کو اپنے قریب دیکھ کے وہ اچھل کے کھڑی ہو گئی۔
"کون ہو تم؟" اس نے کینہ توز نگاہوں سے اسے گھورتے ہوئے استفسار کیا اور ایک محتاط نگاہ اردگرد ڈال کے اپنے لیے کوئی سیف زون تلاش کرنے لگی۔
جبکہ اس کے سامنے کھڑا شخص ہونق پن سے اسے دیکھنے لگا جو اسے یوں دیکھ رہی تھی گویا زندہ دفن کر دے گی۔
"آپ مجھے نہیں جانتیں؟" اس نے اپنے ہونقانہ پن پہ قابو پاتے ہوئے حیرت سے استفسار کیا تو اپنے سوال کے جواب میں ایسے سوال پہ وہ سلگ ہی اٹھی۔
"اگر آپ فلم سٹار ہیں تو سوری میں ٹی وی نہیں دیکھتی، کوئی کریمنل ہو تو سوری میں نیوز نہیں دیکھتی نا اخبار پڑھتی ہوں اور سڑک چھاپ لوفروں کو تو میں ایک آنکھ دیکھنا گوارا نہ کروں۔ اب تم بتاو کہ تم ان میں سے کس کت نگربی میں آتے ہو؟" اس کے سوال پہ وہ طنزیہ انداز میں جو شروع ہوئی تو اس بیچارے کی مٹی پلید کر گئی۔
اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا لیونگ روم ایک دم سے جناتی قہقہوں سے گونج اٹھا۔
"آپ جائیں ڈیڈ، میں گھر رکوں گا کیونکہ مجھے بھابھی سے ملنا ہے لیکن نہیں درحقیقت تمہیں اپنی بھابھی سے اپنی عزت افزائی کروانی تھی۔"زرشالے جو چند لمحے قبل ہی وہاں پہنچی تھی وہ ژالے کا جواب سن کے ہنستے ہوئے گویا ہوئی جبکہ لیونگ روم میں داخل ہوتے بالاج اور افگن کے ساتھ صائم اور ارحم تاحال قہقہے لگا رہے تھے۔
"ہمیں نہیں پتہ تھا کہ تمہیں یہ بے عزتی مانچسٹر سے پاکستان کھینچ لائی ہے۔"ارحم نے چڑانے والے انداز میں کہتے ہوئے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھا جو اس نے فورا جھٹکتے ہوئے خفگی سے ژالے کی طرف دیکھا جو اس صورتحال پہ کافی سٹپٹائی ہوئی تھی۔
"ایسی بے عزتی آپ کی بھی ہو سکتی ہے جو اگر آپ نے اپنے جناتی قہقہے بند نہ کیے۔"چونکہ اس نے افگن اور بالاج کو نہیں دیکھا کیونکہ وہ پیچھے تھے جبکہ ارحم اور صائم تنگ کرنے کے لیے اس کے سامنے کھڑے حماد کے پاس پہنچ گئے تھے اس لیے وہ ان کو تنک کے گویا ہوئی تو ان دونوں کے منہ یوں بند ہوئے گویا کسی نے بٹن بند کر دیا ہو۔
ان کے خاموش ہونے پہ اس نے استفہامیہ نگاہوں سے زرشالے کو دیکھا جو اس کی طرف متوجہ نہیں تھی بلکہ وہ متغیر رنگت اور نم آنکھوں کے ساتھ اس کے عقب میں کھڑے بالاج کو دیکھ رہی تھی۔
اس کی نگاہوں کے تعاقب میں اس نے فورا گردن گھمائی تو فورا سنبھل گئی۔
"سر"! اس کے ہونٹ بے ساختہ ہلے جن کی پکار وہاں موجود سب نے سنی لیکن چونکہ اس کی ڈانٹ ابھی تازہ تازہ سب کو پڑی تھی اس لیے وہ لب بھینچ گئے۔
"السلام علیکم! کیسی ہیں بھابھی آپ؟" اس کے متوجہ ہونے پہ بالاج نے بمشکل زرشالے سے نگاہیں چرا کے اسے سلام کیا جو اس کی آواز اور چہرے کو توجہ سے سن اور تک رہی تھی۔
"وعلیکم السلام! آپ۔۔۔۔"وہ جوابی سلامتی بھیجتی بغور اسے دیکھتی گویا پہنچاننے کی سعی کر رہی تھی۔
"افگن خدا کی قسم بھابھی نے مجھے پہچان کے اگر
سب کے سامنے میری انشلٹٹ کی نا تو میں تیرے سارے کالے کرتوت انہیں بتا دوں گا۔" اس کی گہری نگاہوں سے جذبے ہوتا بالاج ساتھ کھڑے افگن سے سرگوشی میں کہتا آگے بڑھا۔
"یہ زرشالے کا شوہر ہے بالاج مصطفیٰ۔" اس تعارف پہ زرشالے اور بالاج کی نگاہیں ایک ساتھ ایک دم سے ایک دوسرے سے ٹکرائی تھیں۔
"اور یہ بالاج کے بھائی ہیں صائم اور ارحم جبکہ یہ ہمارا چھوٹا بھائی ہے حماد عالم۔"سنجیدگی سے تعارف مکمل کروانے کے بعد وہ بہت سہولت سے اس کا ہاتھ تھام کے اسے ساتھ لیے صوفے پہ بیٹھ گیا۔
وہ جو اس تعارف پہ خفیف سی ہو گئی تھی اس کے ہاتھ پکڑنے پہ وہ خجل سی ہوتی ہاتھ فورا کھینچتی گود میں رکھ گئی جبکہ افگن نے گہری نگاہ سے پہلے اس کے کیوٹکس لگے ہاتھوں کو دیکھا اور پھر ایک نظر اس کے جگمگاتے چہرے پہ ڈالی جس پہ تبدیل شدہ ہیئر سٹائل بہت خوبصورتی سے جچ رہا تھا۔
"ویسے کتنے افسوس کی بات ہے نا بھابھی کہ اکلوتا دیور ہوں آپ کا لیکن کسی نے آپ کو میرا نہیں بتایا تھا۔" اس کے سامنے صوفے پہ بیٹھے حماد کا افسوس کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔
"اور ہمارے افسوس کا عالم تو پوچھو ہی مت۔ ہمیں ابھی تک ہماری بھابھی سے متعارف نہیں کروایا جا رہا۔" اس کی بات کے جواب میں صائم کے دکھڑے پہ زرشالے بے ساختہ چوکنا سی ہو گئی۔
"تعارف کے لائق لوگوں کا تعارف کروایا جاتا ہے برو۔"حماد سامنے پڑے صوفے سے اٹھ کے افگن کے پاس لیکن اس سے فاصلہ رکھے بیٹھی ژالے کی جانب بڑھا اور بہت آرام سے اسے کندھوں سے تھام کے افگن کی جانب دھکیلتا وہ اس کے ساتھ براجمان ہوتا انہیں چڑانے لگا اور اس کوشش میں کامیاب بھی ٹھہرا۔
"جی بالکل جیسے تمہارا تعارف بھابھی نے کیا تھا بہت ہی شاندار الفاظ میں۔"ارحم نے گول گول آنکھیں گھماتے ہوئے جواب دیا جبکہ بھابھی بیچاری زبردستی کے شوہر اور ابھی بھی وارد ہوئے دیور میں پھنسی لب بھنچے ہوئی تھی۔
"اوکے سیزفائر، یہ آپ کی بھابھی بیٹھی ہیں۔ تم لوگ خود ان سے تعارف لے بھی لو اور اپنا تعارف کروا بھی دو۔" اس سے پہلے کہ یہ لفظی بم باری جاری رہتی بالاج نے جلدی سے سیز فائر کیا جبکہ اس کے الفاظ پہ زرشالے نے ان دونوں کو اپنی طرف متوجہ دیکھا تو خود کو سنبھالنے لگی۔
وہ ان دونوں کو نام اور چہرے کی حد تک جانتی تھی کیونکہ بالاج نے اسے ساری فیملی کی تصاویر دکھائی تھیں۔
"برادر ِ محترم! بھابھی سے ہم واقف ہیں بس اب بھابھی کو خود سے متعارف کروانا ہے۔"دونوں یک زبان ہو کے بولے اور بیک وقت زرشے کی جانب بڑھے جب ژالے کے ساتھ بیٹھے حماد کی زبان میں پھر سے کھجلی ہوئی۔
"میری بہن سے تھوڑا دور رہ کے بات کرنا کیونکہ وہ ایسی شکلیں دیکھ کے ڈر جاتی ہے۔" اس نے بظاہر بہت معصومیت سے کہا لیکن اس کی آنکھوں سے جھلکتی شرارت نے انہیں سیخ پا کر دیا جبکہ اس کی شرارت پہ سبھی بے ساختہ ہنس دیے۔
"حماد مذاق کر رہا ہے , آپ مائنڈ نہیں کریں۔"اب کی بار زرشالے کی مدھر آواز نے لفظی جنگ کو بیک وقت روکا تو وہ تینوں بھائی اس کے لہجے کی چاشنی پہ فدا ہو گئے۔
"اوہ مائی گاڈ! میں تو والد ِ محترم سے کہنے والا ہوں کہ بھابھی ایک دم پرفنک ٹ ہے۔ ہمیں ایسے ہی نرم لہجے والی بھابھی چاہیے گڈ گڈ۔"صائم گرمجوشی سے بولا تو وہ خفیف سی ہو گئی۔
اگر یہ سب نارمل حالات میں ہوتا تو شاید وہ یہ سب انجوائے کرتی لیکن جس کے لیے یہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی تھی اسے وہ دل سے کھرچنے کی کوششوں میں لگی تھی اس لیے یہ سب اسے اچھے سے خوش بھی نہیں کر پا رہا تھا۔
"آپ دونوں تھوڑا آہستہ آواز میں بولو گے پلیز۔"
ژالے جس کا بایاں پہلو ساتھ بیٹھے شخص کی قربت سے جھلس رہا تھا کہ وہ مکمل اس کے حصار میں مقید محسوس ہو رہی تھی اس پہ مستزاد پچھلے دو گھنٹوں سے ہونے والا شدید سر درد۔
کچھ عرصہ قبل اسے اس قدر سر درد کی شکایت نہیں ہوتی تھی لیکن کچھ عرصے سے اس کی زندگی میں نکاح کے بعد سے ایسے خم و پیچ آ رہے تھے کہ دماغ نا چاہتے ہوئے بھی انہیں سوچنے لگتا اور وہ تکلیف کا شکار ہوتی۔
ابھی بھی دن بھر آفس میں کھپنے کے بعد سیلون اور پھر شاپنگ کی وجہ سے اس وقت اس کا سر درد سے گویا پھٹنے والا تھا۔ ایسے میں صائم اور ارحم سمیت حماد کی چہکتی ہوئی آواز اسے کوڑے کی مانند محسوس ہو رہی تھی۔
اور پھر درد جب حد سے زیادہ بڑھنے لگا تو چارو ناچار وہ دونوں مٹھیاں زور سے بھینچتی کرب آمیز لہجے میں بولی تو سب کو ایک دم سے بریک لگی۔
افگن جو دانستا اس سے انجان بنا بیٹھا ہوا تھا اس کی آواز پہ فورا اس کی طرف متوجہ ہوا جس کی چہرہ درد کی شدت کو ضبط کرتے ہوئے سرخ پڑ رہا تھا۔
"میڈیسن کہاں ہے تمہاری؟"فرحان صاحب نے اسے ہاسپٹل ڈسچارج سے قبل ایسی سچویشن کے لیے کچھ ش دی تھیں جو ان کے بقول ہر وقت اس کے پاس ہونی چاہیے تھیں۔
"پتہ نہیں۔"درد اب شدت اختیار کرتا ہوا اس کے حواسوں پہ سوار ہونے لگا تھا جبکہ اس کی اس لاپرواہی پہ افگن کا دل چاہا وہ اسے زندہ زمین میں گاڑھ دے۔
اس نے جلدی سے زرشالے کی جانب دیکھا اور یت نل ت ش کے نام اس کے سامنے دہرائے اور کہا کہ ڈیڈ کے روم سے چیک کر کے یہ میڈیسن لے کے آو۔
"آنکھیں کھلی رکھو اپنی۔"افگن نے دیکھا وہ اب آہستہ آہستہ حواس کھو رہی ہے اس لیے اس نے فورا اس کے گرد بازو پھیلاتے ہوئے اس کا سر اپنے کندھے سے لگایا اور اسے اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی۔
"بھابھی! آپ نے شاپنگ کرتے ہوئے افگن کے لیے کچھ خریدا؟"بالاج جو اپنی جگہ سے اٹھ کے ان کے قریب پہنچ چکا تھا اس نے ژالے کا دھیان بھٹکانے کی اپنے تئیں کوشش کی۔
"میں ک۔۔کیوں لیتی گفٹ ان کے لیے۔"تکلیف دہ لہجے میں بھی خفگی نمایاں تھی اور جس کے لیے یہ خفگی تھی اسی کے کندھے پہ سر تھا۔
" کیوں آپ کیوں نہیں لے سکتی تھیں گفٹ؟ آپ کا شوہر ہے نا اور کچھ دن تک آپ لوگوں کی شادی بھی ہے۔" اس نے ایک نظر افگن کو دیکھا جو خاموشی سے بس ژالے کے تکلیف زرہ چہرے کو تک رہا تھا۔
"عن۔۔عنبرہ کے ہوں گے شوہر می۔۔میرے صرف باس ہ۔۔۔۔۔" اس کا لہجہ اپنا توازن اور آواز اپنی گونج کھو رہی تھی جب تیز تیز بھاگتی زرشالے وہاں پہنچی۔
یت نل ت "لالہ، یہ ش جلدی سے دیں بھابھی کو۔ ڈیڈ کہہ رہے کہ اس دفعہ ان کی بیہوشی خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔"زرشالے نے کانپتے ہاتھوں کے ساتھ گولیاں افگن کی ہتھیلی پہ رکھیں جبکہ بالاج نے مڑ کے ٹیبل پہ پڑے جگ سے پانی کا گلاس بھرا اور پھر افگن نے اسے میڈیسن دے کے اس کے چہرے سے پسینہ صاف کیا اور اس کا سر واپس اپنے کندھے پہ رکھا۔
"ریلیکس۔"بالاج نے جب ساتھ کھڑی زرشالے کے ہاتھوں میں ارتعاش محسوس کیا تو بے ساختہ تسلی دینے کو اس کے ہاتھوں پہ ہاتھ رکھا جسے اس نے فورا جھٹکتے ہوئے اس سے فاصلہ قائم کیا تو وہ ھن ت یس اس کی بے مہری پہ لب ج کے رہ گیا۔
" کیا بھابھی بیمار ہیں؟"حماد کی متفکر آواز گونجی تو انہیں ان تینوں کا خیال آیا جو کچھ دیر قبل سے یکسر مختلف تاثرات لیے بیٹھے تھے۔
"نہیں۔ اس کے سر میں بس درد ہوتی ہے۔"افگن کا سرد لہجہ اس قدر قطعیت لیے ہوئے تھا کہ زرشالے اور بالاج نے ایک ساتھ اس کے چہرے کی طرف دیکھا۔
جہاں صاف لکھا تھا کہ وہ اسے نا بیمار کہنا چاہتا تھا نا اس کے لیے یہ لفظ سننا چاہتا تھا۔
اسی لمحے باہر گاڑی کا ہارن سنائی دیا تو بالاج اور زرشالے صوفوں کی طرف بڑھ گئے۔
چند ہی لمحوں کے انتظار کے بعد ہال کا دروازہ کھلا تو فرحان صاحب اور حدیقہ بیگم کے ساتھ مصطفیٰ صاحب اور ثمینہ بیگم بھی اندر داخل ہوئے۔
فرحان صاحب تیز تیز قدم اٹھاتے سیدھا افگن کی طرف ہی بڑھے تھے۔
" کیسی ہے ژالے اب؟"انہوں نے ژالے کے ماتھے پہ ہاتھ رکھا تو باڈی ٹمپریچر نارمل ہی تھا۔
"ٹھیک ہے۔" اس نے سنجیدگی سے جواب دیا۔ وہ ہنوز اسے بازو کے حلقے میں لیے ہوئے تھا۔
افگن آپ کیا سوچ کے بیٹھے ہوئے ہیں؟ بچی کا ٹریٹمنٹ کیوں نہیں کروا رہے؟"حدیقہ بیگم نے ژالے کو پریشانی سے دیکھتے ہوئے اسے خفگی سے کہا۔
"ماما آپ شاید بھول رہی ہیں کہ آپ کے ساتھ گیسٹ بھی آئے ہیں۔"ان کی بات سرے سے نظر انداز کرتا وہ سنجیدگی سے ان کی توجہ مسٹر اینڈ مسز مصطفی کی طرف مبذول کروا گیا جو ان سے کچھ قدم پیچھے تھے۔
"اور سوری، آپ آئیں ثمینہ۔"حدیقہ بیگم نے ثمینہ بیگم کا ہاتھ تھاما اور لے کے صوفے کی جانب بڑھیں
نشن ت تو کب سے کاش ہو کے بیٹھی زرشالے ماں کے اشارے پہ چارو ناچار اٹھی اور پہلے بالاج صاحب کی جانب گئی جو بالاج کے ساتھ ہی براجمان ہو گئے تھے اور پھر ثمینہ بیگم کی طرف گئی جنہوں نے بہت گرمجوشی سے اسے سینے سے لگا گیا۔
"ماشاءاللّٰہ"! پرستائش لہجے میں اس کا ملائمت سے بھرپور گلابی چہرہ دیکھتے ہوئے کہا اور اس کی پیشانی چومی تو زرشالے کو اپنا وجود ان دیکھی آگ میں جھلستا محسوس ہوا۔