Chapter 32: ایک گہری سانس بھر کے اس نے

ایک گہری سانس بھر کے اس نے سر جھٹکتے ہوئے خود کو ان تکلیف دہ سوچوں سے باہر نکالا اور پھر بڑی سی سفید چادر کندھوں پہ پھیلائے وہ ایک آخری نظر اپنے عکس پہ ڈال کے دروازے کی سمت بڑھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ اندرونی ہال سے نکلتی باہر تیار کھڑی گاڑی کی طرف بڑھنے ہی لگی تھی کہ گیٹ ایک دم سے کھلا اور ایک جانی پہچانی گاڑی جو آج گارڈز کے جھرمٹ سے پاک تھی وہ پھسلتی ہوئی وسیع پورٹیکو میں آن رکی۔

"شیر لالہ"! صبح ہی صبح اس سرپرائز پہ اس کا بجھا ہوا چہرہ ِکھ اٹھا۔

وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے اس کا انتظار کرنے لگی جو مضبوط قدم اٹھاتا اس کے نزدیک پہنچ چکا تھا۔

"السلام علیکم"! سیاہ سن گلاسز اتارتے ہوئے اس نے اسے سینے سے لگایا تو اس مضبوط سہارے کو پا کے اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے جو افگن کو اپنے سینے پہ محسوس ہو رہے تھے۔

"ش! ڈونٹ کرائی میرا بیٹا، ایسے تو رو کے آپ مجھے پریشان کر رہی ہیں۔" اس کے سر کو تھپکتے ہوئے اس نے محبت بھرے لہجے میں کہا تو وہ بمشکل اپنے آنسووں پہ بندھ باندھتی اس سے علیحدہ ہوئی۔

"آئم سوری لالہ، آپ آئیں اندر چل کے بیٹھتے ہیں۔" اس کے بازو کو دونوں ہاتھوں میں تھامتی وہ نم آواز مگر مسکرانے کی کوشش کرتی ہوئی بولی تو افگن نے اس کے کندھوں پہ اپنا مضبوط بازو پھیلایا۔

"اونہوں، اندر نہیں چلنا بلکہ ہمیں گھر چلنا ہے۔"

اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے وہ ٹھہرے ہوئے لہجے میں گویا ہوا تو اس کی آنکھیں بے یقینی کی شدت سے پورہ کھل گئیں۔

"گ۔۔۔گھر؟ ؟" اس کا بے یقین لہجہ لڑکھڑایا۔

"جی گھر ہمارا گھر۔" اس نے لفظ لفظ پہ زور دیا تو اس کے بے یقین چہرے پہ خوف یکایک پھیلنے لگا۔

"ل۔۔لیکن وہ لوگ، وہ۔۔۔۔۔۔۔" اس کے سامنے وہی لوگوں کی بھیڑ امڈنے لگی جو اس پہ سالوں پہ الزام تراشی کر رہی تھی۔

"لوگ کچھ نہیں کہیں گے، مجھے لوگوں کا برسوں قبل بھی کوئی خوف نہیں تھا زرشالے، آپ کو الگ یہاں اس لیے رکھا کہ آپ کے ذہن پہ الٹا اثر نہ کبت پڑے آپ سکون سے اپنی سٹڈی ن تت و کریں، میں کسی کنٹروورسی کا شکار نہیں بنانا چاہتا تھا آپ کو لیکن می چ اب آپ ایک جاب ہولڈر ست و ر لیڈی ہو جو لوگوں کے لیے مسیحائی کا کام کرتی ہے تو کیا یہ لیڈی اپنے تکلیف دہ ماضی پہ خوشیوں اور خود اعتمادی کا مرہم نہیں رکھ سکتی؟" اس نے بہت سبھاو کے ساتھ اسے اس خوف سے نکالنے کی کوشش کی تو اچانک اس پہ طاری ہوا تھا۔

"جلدی سے گاڑی میں بیٹھیں پھر آپ کو بہت ساری گڈنیوز بھی سناتا ہوں۔" اس نے اس کے چہرے پہ چھائی متذبذب کی کیفیت بھانپتے ہوئے بشاش لہجے میں کہا تو اس کا دل دھڑک اٹھا۔

" کیا اس گڈ نیوز میں لالہ اُس کے زندہ ہونے کی بھی خبر دینے والے ہیں؟" اس نے بے اختیار سوچا کیونکہ جب بالاج اس کے سامنے آیا تھا تب سے اس شیزب کی سچائی سامنے آنے تک اس کی افگن سے بات نہیں ہوئی تھی۔

اس لیے اسے یہی تھا کہ کہیں وہ اس بابت کوئی گفتگو نہ کرنے لگے۔

"لیکن لالہ وہ میرا سامان؟"افگن نے جب اس کے کندھے پہ پھیلائے بازو پہ دباو ڈال کے آگے بڑھنے کا اشارہ کیا تو وہ اپنی سوچوں سے باہر نکلی۔

"وہ آ جائے گا آپ چلیں میرے ساتھ۔"قطعیت سے کہتے ہوئے وہ اسے ساتھ لیے اپنی گاڑی کی طرف بڑھا تو ایک دفعہ پھر سے اس کا دل زوروں سے دھڑک اٹھا۔

"کن گڈ نیوز کی بات کر رہے تھے آپ لالہ؟"سفر ہوتے ہی وہ دل میں ہونے والی کھدبد کے باعث بولی تو ڈرائیونگ کرتے افگن نے نظر گھما کے اس کی جانب دیکھا۔

"سب سے پہلی گڈنیوز تو یہ ہے کہ حماد پاکستان آ رہا ہے اور دوسری گڈنیوز یہ ہے کہ ایک ہفتہ بعد میری شادی ہے۔" اس نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ اس کی جانب دیکھتے ہوئے کہا تو اس کا پرمژدہ چہرہ ِکھ اٹھا۔

"واقعی؟ لیکن لالہ ایک ہفتے میں شادی؟ ہم بھابھی کے ساتھ شاپنگ کیسے کریں گے اور اتنی ایمرجنسی میں شادی کا کیسے مزہ آئے گا؟ اتنا کچھ تو کرنے والا ہوتا ہے۔"وہ بولتے بولتے اچانک یاد آنے پہ پریشانی سے بولی تو اس کی آنکھوں میں عجیب سا تاثر چھا گیا۔

"پورا ایک ہفتہ ہو گا آپ لوگوں کے پاس، آج سے شاپنگ شروع کر دو آپ لوگ اور رات کو جو ہلا گلا کرنا چاہو وہ کر لینا۔" اس نے بہت اطمینان سے اس کی پریشانی ختم کرنی چاہی جب کسی خیال کے تحت اس نے اس کی جانب دیکھا۔

"لالہ آپ شادی کر کے بھابھی کو گھر لے کے آئیں گے یا۔۔۔؟ بات ادھوری چھوڑ کے وہ اسے دیکھنے لگی تو افگن نے بمشکل اپنے تاثرات نارمل رکھے۔

"وہ میں سرپرائز دوں گا، آپ اس کی فکر چھوڑیں۔" اس نے ہلکے پھلکے انداز میں کہتے ہوئے سڑک پہ نگاہیں جمائے ایک ٹرن لیا۔

"لالہ اور وہ عنبرہ؟"وہ ذہن میں آنے والے ایک کے بعد دوسرے سوال کا جواب ڈھونڈنے میں لگی تھی کیونکہ آج خلافِ سابق وہ بہت اچھے موڈ میں جواب دے رہا تھا۔

"دو بھابھیوں کی شاپنگ کر لینا۔"پراسرار انداز میں کہتے ہوئے اس نے اس کی جانب دیکھا جس کے چہرے پہ ناسمجھی کا تاثر پھیل گیا۔

" کیا مطلب؟ آپ دو شادیاں کرنے والے ہیں؟"

اس کی بے یقین آواز گاڑی میں گونجی۔

"ہاں، کیوں نہیں کرنی چاہیے؟ جب ایک سے نکاح کیا ہے دوسری سے منگنی کی ہے تو دونوں سے ہی شادی کروں گا نا۔" اس نے پرسکون انداز میں جواب دیا تو اس کے چہرے پہ ناراضگی پھیل گئی۔

"لیکن آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ میں نہیں جانتی کہ آپ نے ژالے بھابھی سے نکاح کیوں کیا تھا

لیکن اگر کر لیا تھا تو آپ کو چاہیے کہ عنبرہ سے معذرت کر کے اچھے ٹرمز پہ منگنی ختم کر دیں۔ آپ من تنل جانتے ہیں نا کہ ژالے بھابھی کی ی کنڈیشن ایسی نہیں ہے کہ وہ ایسا کچھ برداشت کر سکیں۔" اسے چونکہ اس کی یہ بات پسند نہیں آئی تھی اس لیے وہ بولی تو بولتی چلی گئی۔

"جب وہ شیرافگن کو برداشت کرنے کا استی من ا رکھ سکتی ہے تو اس میں سب کچھ برداشت کرنے کی ہمت ہو گی۔" اس کی بھاری آواز میں عجیب سی آنچ تھی جو محسوس کر کے وہ خفگی سے لب بھینچتی رخ کھڑکی کی جانب موڑ چکی تھی جب اس کی سپاٹ آواز گاڑی میں گونجی۔

"کل بالاج کے پیرنٹس رخصتی کی ڈیٹ فائنل کرنے آئیں گے۔"ان الفاظ پہ اس نے گردن اتنی تیزی سے گھمائی کہ ہڈی چٹخنے کی آواز گاڑی میں گونج اٹھی۔

اس کی بے یقین نگاہیں اس کے خوبرو چہرے پہ جمی تھیں جو ہمیشہ کی طرح سپاٹ تاثرات سے سجا لوگوں کی دھڑکنوں کی رفتار بڑھا دیا کرتا تھا۔

"لالہ۔۔۔۔"بہت سے تکلیف دہ پلوں کے بعد اس نے بولنے کے لیے ہمت جمع کی۔

"مجھے بالاج سے شادی نہیں کرنی کیونکہ وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اور پھر اٹکتے ہوئے اس نے ساری کی ساری سچائی اس کے سامنے رکھی جو اس سچائی کو مرتب کرنے والا تھا۔

"اب آپ کیا چاہتی ہیں؟" اس کی ساری بات سننے کے بعد اس نے سنجیدگی سے سوال کیا تو اس سوال کے ممکنہ جوابات کو سوچتے ہوئے اس کا دل تھراہ سا اٹھا۔

"آپ کو نہیں لگتا کہ جو فیصلہ آپ لینا چاہ رہی ہیں وہ بہت جذباتی ہے، کیا آپ کو اسے ایک موقع نہیں دینا چاہیے؟ کیا اس کی بات نہیں سننی چاہیے؟"

چونکہ سفر ابھی لمبا تھا اس لیے اس نے گاڑی ایک سائیڈ پہ لگاتے ہوئے اپنی مکمل توجہ اس کی جانب مبذول کی جس کی آنکھوں سے آنسو تیرنے لگے تھے۔

"بعض اوقات بہت سی باتیں آپ کو نہیں بتائی جا سکتیں اور یہ واقعی آپ کے ساتھ زیادتی ہے لیکن ان کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔ جیسے آپ کے دل میں یہ سوال اٹھتا ہو گا کہ میرے بھائی نے میرے یوں چوری چھپے نکاح کیوں کیا؟ اس کی بھی بڑی وجہ ہے وہ میں آپ کو صحیح وقت پہ بتاوں گا مگر اتنا ضرور واضح کر دوں کہ اس نکاح میں بالاج کے پیرنٹس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ بھی شریک تھے۔"

اس کے سنجیدہ مگر نرم لہجے پہ اس کے آنسووں میں کمی آنے لگی جبکہ آخری جملے پہ مارے حیرت و بے یقینی کے آنسو ٹھٹھر سے گئے تھے۔

"ڈیڈ؟" اس نے تعجب سے اسے دیکھا جو اسی کی جانب متوجہ تھا۔

"ہاں ڈیڈ اور آپ ڈیڈ کو اس رشتے کے ختم ہونے کا کیا جواز پیش کرو گی؟ اگر آپ کو وہ کریمنل لگتا ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ آپ تحمل سے اس فیز کو برداشت کریں اور اس کے کریمنل ہونے کا ثبوت سامنے لائیں کیونکہ ایک دنیا نے اسے میڈیکل کالج میں پڑھتے دیکھا ہے۔" اس نے بڑی مہارت سے تمام پتے اپنی مرضی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس کو اس کی جذباتیت سے روکنے کی کوشش کی۔

"لالہ آپ ہم سے اتنی باتیں کیوں چھپاتے ہیں؟"

اس نے نم آنکھوں کے ساتھ ذہن میں کلبلاتا ہوا سوال پوچھا تو ایک کرب زدہ مسکان اس کے گھنی مونچھوں تلے بھنچے ہوئے ہونٹوں پہ پھیل گئی۔

"اچھا فرض کریں میں آپ کو کوئی بات بتاتا ہوں اور پھر آپ کے سامنے چوائس رکھی جائے کہ اس بات کی حفاظت کرو یا مجھے اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا ہوا دیکھو تو آپ کس چیز کا انتخاب کرو گی؟"

اس کا بے لچک لہجہ گونجا تو اس کے مرنے کی بات پہ زرشالے کا کلیجہ دہل سا گیا۔

"لالہ بات کی حفاظت اگر چہ بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک امانت ہے اور امانت کی حفاظت جان دے کے بھی کرنی چاہیے مگر آپ کی جان نہیں۔"

اس کے نرم لہجے میں ایک خوف ایک اندیشہ سا لہرا رہا تھا۔

"یہی وجہ ہے کہ بہت سی باتیں آپ کو اس لیے نہیں بتائی جا سکتیں کہ کوئی آپ کو بلیک میل نہ کرے نا آپ کی جان خطرے میں پڑے۔"سنجیدگی سے کہہ کے وہ گاڑی ایک دفعہ پھر سے سٹارٹ کرنے لگا تو زرشالے اس کا چہرہ تکنے لگی۔

"اور آپ کی جان؟" اس کے بے ساختہ سوال پہ اس کی گردن میں گلٹی سی ابھر کے معدوم ہوئی تھی۔

"میری جان کی حفاظت آپ سب کی دعائیں کریں گی نا۔"ونڈو اسکرین پہ نگاہ جمائے وہ سنجیدگی سے کہتا وہ گاڑی کی سپیڈ بڑھا گیا جبکہ اس کی ساری عجیب و غریب باتوں کو سوچتی ہوئی وہ اس سارے گی ج ل کے سلجھنے کی دعا کرنے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"یہ کیا کر رہی ہو تم؟"منتشا نیچے میس سے کھانے کی ٹرے اوپر لے کے آئی تو سامنے بیڈ پہ مختلف کاغذ بکھیر کے اول جلول حلی میں بیٹھی ژالے کو حیرانی سے پوچھا۔

"ے کھیل رہی ہوں، تم بھی آ جاو۔"بنا کاغذوں

سے سر اٹھائے وہ طنزیہ انداز میں بولی تو منتشا نے گھور کے اسے دیکھا۔

کی "یہ ج ے تمہیں ہی مبارک ہوں۔ میں تو اس وقت چکن کڑاہی کھانے لگی ہوں جو ہاسٹل میں آج ایک فنڈر کی مہربانی سے بنی ہے۔" اس نے مزے سے کہتے ہوئے ٹرے اپنے سامنے بیڈ پہ رکھی اور خود چوکڑی مار کے بیٹھ گئی۔

حسبِ توقع وہ فورا چھلانگ مار کے اس کے بیڈ پہ آ پہنچی اسی لمحے کولڈ ڈرنک لیے مسز جوزف بھی آ گئیں تو تینوں ایک ساتھ کھانے پہ ٹوٹ پڑیں۔

"تمہاری ساس کا میرے پاس فون آیا تھا۔"کھانا کھاتے ہوئے مسز جوزف نے اچانک یاد آنے پہ بات شروع کی تو نوالہ نگلتی ژالے نے استفہامیہ نگاہوں سے انہیں دیکھا۔

"کہہ رہی تھیں کہ شادی کی شاپنگ کے لیے ژالے کو لے کے جانا ہے۔"ان کے سنجیدہ لہجے میں دیے گئے جواب پہ ایک پل کو ژالے کی آنکھوں کے سامنے تارے ناچنے لگے۔

اپنی پلاننگ میں اس نے ایسی کسی صورتحال کے بارے میں تو سوچا نہیں تھا۔

"ژالے وہ واقعی ایک ہفتے تک رخصتی کروانا چاہتے ہیں۔"مسز جوزف نے اپنے لفظوں پہ زور دیتے ہوئے اسے گویا اس کے ارادوں سے باز رکھنا چاہا۔

"ڈونٹ وری آنٹی، میری کسی حرکت سے ان پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ دلہن تو اس دن ویسے ہی ان کے پاس پہنچ ہی جائے گی ان کی بہو کے روپ میں۔" اس تک کیا پورے شہر تک یہ خبر پہنچ چکی تھی کہ اپنی سیکرٹری سے نکاح کرنے والا شیرافگن اس نکاح کے بعد بھی اپنی فیانسے سے شادی کرنے والا ہے۔

"منتشا پلیز، مجھے کوئی لیکچر مت دینا۔ میں نے اس شخص کو زندگی میں شامل کر کے واقعی بہت سنگین غلطی کی ہے مگر میں اس غلطی کو اپنی تھوڑی سی زندگی کے لیے ناسور نہیں بنا سکتی۔ تم سوچ سکتی ہو کہ اس ایلیٹ کلاس کے کپل کے بیچ میری کیا حیثیت ہو گی؟"خشک لہجے میں بولتے ہوئے اسے اپنی آنکھوں میں مرچیں سی چبھتی محسوس ہوئیں تو وہ فورا پلکیں جھپکتی اپنی پلیٹ پہ جھک گئی۔

"یہ سب چھوڑیں مجھے یہ بتائیں آج کون سا دیالو ہاسٹل آیا تھا اور ایسا شاندار کھانا تیار کروا کے گیا ہے؟"نوالہ منہ میں رکھتے ہوئے اس نے تکلیف دہ ماحول کو بدلنے کے لیے موضوعِ گفتگو میں تبدیلی کی۔

تو نتشا اور مسز جوزف نے ایک ساتھ ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور ایک گہری سانس لی۔

"وہی جس کو تم زندگی کی سب سے بڑی غلطی کہہ

رہی ہو۔"منتشا کے غیرمتوقع جواب پہ اس کے حلق میں نوالہ اٹکنے لگا مگر کھانے سے کیا دشمنی؟

یہی سوچ کے اس نے جلدی سے نوالہ حلق سے نیچے اتارا۔

"چلو اتنا حرام کا پیسہ کما رہا ہے اس میں سے کچھ حلال کرنے کے چکروں میں ہو گا۔"بے فکری سے کہتے ہوئے اس نے ایک اور نوالہ منہ میں رکھا اسی لمحے اس کا موبائل گنگنا اٹھا۔

رنگ ٹیون سنتے ہی اس کے چہرے کے زاویے بگڑنے لگے کیونکہ یہ سپیشل چنگھاڑتی ہوئی رنگ ٹیون ایک ہی بندے کے لیے مختص کی گئی تھی۔

"یہ بندہ موقع پہ ایسے نمودار ہوتا ہے نا کہ شیطان بھی ایک پل کے لیے دہل جاتا ہو گا۔"شاکی لہجے میں کہتے ہوئے اس نے اپنے ہاتھ صاف کیے۔

"یہ غلط بات ہے ژالے، تمہارے اختلافات اپنی جگہ لیکن وہ ابھی تمہارا شوہر ہے۔"مسز جوزف نے فورا اسے ٹوکا تو وہ خفیف سی ہوتی موبائل اٹھا کے کال پک کر گئی۔

"السلام علیکم"! سنجیدگی کا لبادہ اوڑھتے ہوئے اس نے سلامتی بھیجی۔

یہ ان کی ہاسپٹل میں ہوئی ملاقات کے بعد پہلی گفتگو تھی اور کچھ دیر قبل اس کے لیے بیزاری، نفرت، ناپسندیدگی اور غصہ کا اظہار کرنے والی ژالے کا دل اس کی آواز سن کے زوروں سے دھڑکتا اپنی موجودگی کا احساس دلانے لگا۔

" کیسی ہو؟"یہ نجانے اتنے دنوں کے گیپ کا اثر تھا یا کچھ اور مگر ہاسپٹل میں اس کو جان سے مار دینے والے افگن کا یہ نرم انداز اسے مخمصے میں ڈال گیا۔

"میں ٹھیک ہوں۔"وہ چاہ کے بھی جواباً اس کی خیریت نہ دریافت کر سکی۔

"ماما نے کال کی تھی دن کو تمہاری آنٹی کو اور میں نے ڈرائیور بھی بھیجا لیکن تم آئی نہیں؟"اتنا نرم لب و لہجہ؟ ؟ اس نے بے ساختہ فون کان سے ہٹا کے ایک دفعہ پھر توجہ سے موبائل سکرین کو دیکھا۔

"یہ ضرور اس شخص کی کوئی چال ہو گی اور ژالے میر تم نے اس شخص کی کسی چال میں نہیں آنا ہے۔" اس نے فورا اپنے دل و دماغ کو ڈپٹتے ہوئے ڈٹے رہنے کی تلقین کی۔

"میں آفس میں تھی اور آج آپ کے دیے گئے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے لیے لیٹ ہو گئی تھی۔"

اس نے لگے ہاتھوں اسے یہ بھی اطلاع دینی ضروری سمجھی کہ وہ اس کا دیا گیا کام بھی مکمل کر چکی ہے۔

"اوکے، میں ڈرائیور بھیج رہا ہوں ساتھ زرشالے بھی ہے اس نے شاید شاپنگ کے لیے جانا ہے۔" اس نے سنجیدگی سے کہا تو اب کی بار وہ کھٹک گئی۔

"اتنی بڑی بات پہ ایسا ٹھنڈا رسپانس؟" اس نے مڑ کے فائلز کی طرف دیکھا۔

"اچھا۔"چونکہ اپنے رویے سے وہ اسے الرٹ نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اسے ڈرائیور بھیجنے کا کہہ کے کال بند کر گئی۔

"یہ ان فائلز میں ہے کیا؟"کال بند کرنے کے بعد وہ کھانے کو مکمل طور پہ فراموش کرتی ان فائلز کی طرف بڑھی۔

"یہ کیا پلندہ ہے ژالے؟"منتشا نے اسے فائلز پہ دوبارہ جھکتے دیکھ کے سنجیدگی سے دریافت کیا۔

"یہ وہی مصیبت ہے جس کی وجہ سے مجھے دوبارہ اس کمینے زبیر کی کمپنی میں جانا پڑا۔"وہ بیزاری سے فائلز پرے پھینکتے ہوئے بولی کیونکہ اسے تو اس فائلز سے کچھ بھی ایسا قابلِ دید نہیں ملا تھا ماسوائے کچھ بزنس ریکارڈز کے۔

"اب کہاں جانے کی تیاری ہے وہ بھی اس وقت؟"

منتشا نے پوچھتے ہوئے وال کلاک کی جانب دیکھا جہاں اس وقت ساڑھے چھ بج رہے تھے۔

"شاپنگ کے لیے جانا ہے اور جہاں تک وقت کی بات ہے تو آج تازہ تازہ فنڈ دے کے گیا ہے میرا شوہر تو مجھے کون روکے گا؟"اپنے بالوں میں عادتاً سکارف باندھتی وہ اسے دیکھتی شرارت سے گویا ہوئی تو منتشا نے کھا جانے والی نگاہوں سے اسے دیکھا۔

"گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہو تم۔"دانت پیستے ہوئے اس نے کہا اور گرم ہونے والی کولڈ ڈرنک ایک ہی لمحے میں غناغٹ پیتی وہ اس کی جانب سے رخ موڑ گئی جو بہت سکون سے ان فائلز کو سمیٹ کے بیگ میں رکھتی مسز جوزف کو ہاتھ ہلا کے دروازے کی جانب بڑھ گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گاڑی ایک دم سے رکی تو زرشالے سے باتوں میں مصروف ژالے نے کھا جانے والی نگاہوں سے ڈرائیور کو دیکھا جس نے اتنی اچانک بریک لگائی۔

گاڑی سے اترتے ہی جب اس کی نگاہ سامنے پڑی تو ٹھیٹ وہ ھک گئی۔

"یہ ہم کہاں آ گئے؟ ہم نے تو شاپنگ پہ جانا تھا نا؟" اس نے سوالیہ نگاہوں سے پہلے سیلون اور پھر زرشالے کو دیکھا جو ہاسپٹل میں ہونے والی پہلی ملاقات کی نسبت آج فریش لگ رہی تھی اور یہ شاید گھر والوں کے ساتھ کا نتیجہ تھا۔

"شاپنگ بھی ضرور کریں گے لیکن شادی سے پہلے تھوڑی خود کی ڈ ی پینٹنگ بھی کروانی ضروری ہوتی ہے۔"وہ مسکراتے ہوئے کہہ کے اس کا بازو تھام کے آگے بڑھی تو ژالے بڑبڑائی۔

"لیکن زرشالے میں نے یہ سب پہلے کبھی نہیں کروایا اور اس سب کی ضرورت بھی نہیں ہے۔"وہ شاپنگ کے لیے تیار ہو گئی کہ وہ چیزیں تو ان ٹچ ہوں گی عنبرہ یا کوئی اور استعمال کر لے گا لیکن وہ خود پہ اتنا پیسہ فضول میں ضائع نہیں کروانا چاہتی تھی۔

"ارے بھابھی، آپ آئیں تو صحیح، مانا کہ اس چہرے کو کسی مصنوعی چیز کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ تو بنتا ہے نا۔"وہ اپنے مخصوص نرم لہجے میں کہتی اسے ساتھ لیے اندر داخل ہوئی اور رشٹ کو ایک کارڈ دیتی وہ اپنے مطلوبہ کمرے کی جانب بڑھ گئی۔

اور بس پھر زرشالے تھی، اس کی انسٹرکشیز ب تھیں اور بیوٹیشنز کے مہارت سے چلتے ہوئے ہاتھ تھے اور ان سب کے بیچ میں وہ بس چپ چاپ بیٹھی ان کے رحم و کرم پہ تھی۔

دو سے اڑھائی گھنٹے کی کھپت کے بعد جب اسے فارغ کیا گیا تو اس نے شکر بھری گہری سانس خارج کرتے ہوئے نظر سامنے لگے شیشے پہ ڈالی تو اپنے عکس پہ خود ہی نظر جم سی گئی۔

اس کا خوبصورت چہرہ اس وقت نکھرا نکھرا جبکہ گھنگھریالے بالوں کو اوپر سے سٹریٹ کر کے نیچے کرل کر کے ان کی بہت پیاری کٹنگ کی گئی تھی۔

رخسار اور ماتھے پہ پھسلتی بالوں کی لٹوں کو کان کے پیچھے اڑسنے کی کوشش کرتی وہ اپنے گلو کرتے ہاتھ پیروں کو دیکھ رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.