کرپٹ انسان بنتے ہوئے اتنی کمینگی اپنے اندر انسٹال کروا لی کہ اپنی ہی بیوی کے سامنے کسی گھٹیا شخص کے روپ میں آ کے اسے ہراس کرتے رہے۔"وہ ایک دم سے اس کی بات کاٹتی چیختے ہوئے بولی تو وہ بھی صوفے سے اٹھا۔
بخار کی شدت سے اس کا سر درد بڑھتا جا رہا تھا جبکہ آنکھیں بتدریج سرخ پڑ رہی تھیں۔
تن ت "خدا کے لیے زرشالے، میری اشیز ب کو غلط رخ دینے کی کوشش نہیں کریں۔"وہ اسے سچائی بتا نہیں سکتا تھا لیکن یوں اسے بدظن بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔
"میں اپنی کوشش یہیں روک دیتی ہوں آپ مہربانی کر کے میرے کمرے سے نکل جائیں اور میری ذات پہ ایک احسان کریں کہ آئندہ مجھ سے ملنے کی کوشش مت کیجیے گا۔"وہ اچانک بہت سرد اور اجنبی لہجے میں بولتی اس کی جانب سے رخ مکمل طور پہ موڑتی اب قدرے فاصلے پہ جا کھڑی ہوئی۔
"آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتی ہیں؟" اس کی اجنبیت اور بے رحمی پہ وہ تڑپ اٹھا۔
"میں اس سے برا بھی کر سکتی ہوں آپ کے ساتھ، یہ جس کے نام کی تختی باہر گیٹ پہ لگی ہے نا اس شخص کو اگر علم ہوا کہ آپ میری کن کن اذیتوں کا باعث بنے ہیں تو وہ ایک منٹ نہیں لگائے گا آپ کی سانسیں چھیننے میں۔ اس لیے آئندہ مجھ تک آنے کی کوشش ہرگز مت کیجیے گا کیونکہ میں سمجھ چکی ہوں کہ۔۔۔۔۔۔"وہ تلخی سے بات کرتے کرتے رکی اور اپنے حلق میں اکٹھے ہوتے بہت سے آنسووں کو نگلتے ہوئے کہیں دور اندر لے گئی۔
"کہ جس شخص بالاج مصطفیٰ کے نام میں نے اپنی ساری زندگی کی تھی وہ چار سال قبل ایک کار ٹریش میں ختم ہو چکا ہے۔"دل پہ زور سے پاوں رکھے وہ شدتِ ضبط کا کڑوا مظاہرہ کرتی بہت بے رحمی کے ساتھ خالی لہجے میں بولتی اسے کھڑے قد کے ساتھ گویا منہ کے بِل زمین پہ گرا گئی تھی۔
چار خانوں میں آٹھ جگہوں سے درد اٹھ رہا ہے مگر کوئی اک زخم بھی نہیں دکھ رہا ہے چار خانوں سے بارہ جگہوں سے علاج کی غرض سے تمہیں چوبیس مرتبہ نکال چکا ہوں مگر چند لمحوں کی سکونی وحشت کے بعد دل پھر سے بھرتا ہے اور درد اٹھتا ہے آج شب کمرے کے دائیں جانب والی تنہائی نے سمجھایا ہے کہ اسے نکالنا حل نہیں ہے اس کے لیے خود کو مار دینا ہوگا مگر اس احتیاط سے کہ سانس قائم رہے!!!
وسیم عباس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوئمنگ پول میں دونوں پیر لٹکائے وہ بے توجہی سے پانی کو دیکھ رہی تھی۔
گزشتہ چار پانچ روز سے اس کی یہی کیفیت تھی۔
وہ جلال شیرازی کی اکلوتی بیٹی ہے جسے جو چیز پسند آ جائے اسے حاصل کرنا اس کے جنون میں شامل ہو جاتا ہے۔
ایسے ہی جیسے' شیرافگن عالم'۔
جسے اس نے خوش قسمتی سے حاصل کر لیا اور اس فتح یابی کے بعد وہ صحیح معنوں میں ہواوں میں اڑ رہی تھی جب ان دونوں کی پرسکون زندگی میں 'ژالے میر 'نامی ایک طوفان آیا تھا۔
جب سے اس نے افگن کو جانا تھا وہ جانتی تھی کہ وہ yad hsiwپہ اپنی پوری کوشش کرتا تھا اپنے ورکرز کی ان ڈیمانڈز کو پورا کرنے کی جو وہ عام حالات میں اس سے نہیں کہہ پاتے تھے۔
مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی اس دن اس سے پورے کا پورا افگن عالم سے چھین لیا جائے گا۔
وہ فٹ پاتھ پہ ٹیکسیوں کے انتظار میں کھڑی ہونے والی لڑکی جس سے بہتر تو اس کی ملازمائیں تھیں، وہ اس کے سامنے دھڑلے سے شیرافگن کو مانگ کے اس کے مقام پہ پہنچ گئی تھی۔
افگن کے اصولوں کے پیشِ نظر اس نے یہی سمجھا کہ وہ بس وقتی اس سے رشتہ جوڑے گا لیکن اپنی فیانسے کی موجودگی میں اس کا اس بے جوڑ رشتے کے لیے شہر بھر میں پورے جوش سے متعارف ہونا اس کے دل کو کھٹکا سا گیا۔
اس کے بعد افگن کا اس لڑکی کی طرف التفات لوٹانا یا اس کی توجہ اسے جلتے توے پہ بٹھا دیتی تھی۔
اور شاید اسی بابت وہ کچھ دن قبل وہ افگن کے سامنے ہی بہت شدید جذباتیت کا مظاہرہ کر گئی تھی۔
اس جذباتیت کا کوئی انہونا ردعمل آنے سے قبل اس نے جلال شیرازی سے بات کی کہ وہ شیر سے ان کی شادی کی بات کریں اور آج وہ شادی کی بات کرنے کے لیے ہی آ رہا تھا۔
"میڈم! ساڑھے چار ہو چکے ہیں، سر کہہ رہے ہیں کہ آپ تیار ہو جائیں۔"ملازمہ کی اچانک آواز پہ وہ اپنے خیالات سے چونکی اور پھر کسلمندی سے گردن دائیں بائیں گھماتی وہ اٹھی اور تیار ہونے کے لیے چل دی کیونکہ وہ افگن کو بھاگنے کا موقع نہیں دینا چاہتی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"افگن"! خوبصورت سی پرپل ٹاپ اور وائٹ ٹراؤزر ک پہنے وہ خوبصورتی سے تیار ہوئی اس وقت بہت ھِلی ہوئی لگ رہی تھی۔
والہانہ انداز میں افگن کے ساتھ ملتی وہ اس کے پاس صوفے پہ بیٹھ گئی جبکہ جلال شیرازی سامنے پڑے سنگل صوفے پہ براجمان تھے۔
"عالم صاحب! شادی کا ارادہ کب تک ہے؟"
ریفرن سمتٹٹ کے بعد جب ماحول تھوڑا سازگار ہوا تو جلال شیرازی نے گلا کھنکھارتے ہوئے بات کا آغاز کیا تو اس نے بنا چونکے چائے کا سپ لیا۔
"میری شادی تو کچھ مہینے پہلے ہو چکی ہے، انوائیٹڈ تھے نا آپ بھی اور رہی رخصتی کی بات تو بارہ سے تیرہ دنوں میں متوقع ہے۔" اس نے سکون سے جواب دے کے کباب کا پیس فورک کی مدد سے منہ میں رکھا تو اس کے ساتھ بیٹھی عنبرہ کا چہرہ مارے اہانت اور ضبط کے سرخ پڑنے لگا۔
جبکہ جلال صاحب نے ٹائی کی ناٹ نامحسوس انداز میں ڈھیلی کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑا چائے کا کپ سامنے پڑی میز پہ رکھا۔
"میں اپنی بیٹی کے ساتھ آپ کی شادی کی بات کر رہا ہوں جس کے ساتھ آپ نے منگنی کی تھی۔"
انہوں نے سنجیدگی سے گویا اسے یاد دلانے کی کوشش کی تھی۔
"اوہ۔۔۔۔۔" اس نے یاد آنے والے انداز میں
کہتے ہوئے پہلو میں بیٹھی عنبرہ کی جانب دیکھا اور پھر کباب منہ میں رکھا۔
"اچھا آپ کا مطلب ہے کہ دوسری شادی؟" اس
کی پرسکون آواز ایک کوڑے کی مانند عنبرہ کی سماعتوں پہ پڑی تو اس نے بے ساختہ زور سے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بھینچیں۔
"جس دن رخصتی ہو گی اسی دن آپ کی بیٹی کی رخصتی بھی ہو گی شیرازی صاحب۔"دوسری بات
نے جہاں عنبرہ کے دل کو باغ و باغ کیا تھا وہیں اس کی پہلی بات نے اسے مکمل خوش بھی ہونے نہیں دیا تھا۔
اس نے کن اکھیوں سے باپ کو دیکھتے ہوئے ایک اشارہ کیا تو انہوں نے اسے آنکھوں ہی آنکھوں میں تسلی دیتے ہوئے بات کرنی شروع کی۔
"افگن صاحب! آپ کو عنبرہ سے شادی کرنے سے قبل اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینا پڑے گی۔"جلال شیرازی نے کہتے ہوئے اپنی نظریں اور سر قدرے جھکا لیا تھا گویا اپنی گفتگو یاد آ گئی تھی جو بیٹی کا رشتہ کرواتے ہوئے کی تھی۔
"میرے خیال میں مجھ سے یہ فرمائش کرنے سے قبل آپ اپنی یاداشت کو ذرا ریفریش کر لیں۔"
متنبہ لہجے میں کہتے ہوئے وہ عنبرہ پہ ایک الوداعی
نظر ڈال کے اپنی جگہ سے کھڑا ہوا تو وہ عنبرہ بھی جلدی سے اٹھی۔
"افگن پلیز! میں تمہیں کسی کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی۔" اس نے لجاجت سے کہتے ہوئے اس کا بازو تھاما۔
"مت شیئر کرنا لیکن مجھ سے اسے چھوڑنے کی ڈیمانڈ مت کرنا، اس نے مجھ سے مجھے مانگا تھا اور اب میں اسے چھوڑ کے خود کو ایک کھلونا ثابت کر لوں جس کے ساتھ جس کا جتنا دل چاہے وہ کھیلے اور چھوڑ دے۔ ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے عنبرہ کیونکہ یہ سٹینڈرڈز کے خلاف ہے۔"سنجیدگی سے کہتے ہوئے اس نے کوٹ کا بٹن بند کیا اور جانے کو پرتولنے لگا۔
"اگر اس سب کو برداشت کر سکتی ہو تو شادی کی تیاریاں شروع کر دو۔" اس نے ایک قہر آلود نظر جلال شیرازی پہ ڈالتے ہوئے کہا۔
"تمہاری فیملی کب آئے گی یہ سب ڈیسائیڈ کرنے کے لیے؟"شیرازی صاحب نے اب کی بار اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے پوچھا۔
"شیرازی صاحب! یہ رشتہ صرف میرے اور آپ کے بیچ طے ہوا تھا اس لیے جو ڈیسائیڈ کرنا ہے مجھ سے کر لیں لیکن فکر نہیں کریں بارات اکیلے نہیں لاوں گا آپ کی بیٹی کی ساری سسرال ہو گی بمع اس کی سوتن کے۔"آگ لگانے والے انداز میں کہتے ہوئے وہ ان دونوں کے فق پڑتے چہروں پہ ایک نظر ڈال کے وہاں سے نکلتا چلا گیا جبکہ ان دونوں کے چہروں پہ سوچ کی گہری پرچھائیاں بسیرا جمانے لگیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تیز تیز ہاتھ چلاتی ہوئی اپنا کام کر رہی تھی۔
وہ چار دن قبل ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو گئی تھی اور اس سے اگلے دن وہ اپنی جاب پہ جانا شروع کر چکی تھی لیکن بہت غیر متوقع طور پہ اسےافگن کی جانب سے اس فضول پارٹ ٹائم جاب کا آرڈر نہیں آیا تھا اس لیے وہ بہت اطمینان سے اپنے ارادوں پہ عمل پیرا ہونے کی کوششوں میں لگی ہوئی تھی۔
"ژالے! تم پاگلوں والے کام کیوں کر رہی ہو؟ تم ایک دفعہ ٹھنڈے دماغ سے بیٹھ کے کچھ کیوں نہیں
سوچ رہی؟"منتشا اس کے چلتے ہاتھوں اور پھرتی سے ادھر ادھر ہوتے پیروں کو دیکھتے ہوئے پریشانی سے گویا ہوئی۔
" کیا سوچوں میں سکون سے بیٹھ کے؟ اس شخص کو سوچوں جسے اپنی ذات کے آگے کچھ نظر نہیں آتا، اسے سوچوں جو ایک ڈیڑھ ہفتے بعد اپنی فیانسے کو بیاہنے والا ہے اور مجھے رخصت وہ بس اس لیے کروا رہا ہے کہ مجھے اپنی آنکھوں کے سامنے بے بسی سے مرتا ہوا دیکھ سکے تو میں ایسا کچھ نہیں سوچ سکتی نتشا۔"وہ ایک دم سے ہاتھ میں پکڑی چادر سنگل بیڈ پہ پٹختے ہوئے چٹخ اٹھی۔
"میں سالوں سے موت سے لڑ رہی ہوں لیکن میں کبھی کمزور نہیں پڑی لیکن وہ شخص مجھے کمزور کر کے میری موت میری اذیت کا تماشا دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ اپنی مردانگی پہ جملے وہ برداشت نہیں کر سکا نا۔"زہر خند لہجے میں کہتے ہوئے وہ دوبارہ اپنے کام میں لگ گئی تو نتشا کا دل جانے کیوں اس کی باتوں سے اختلاف کھانے لگا۔
"لیکن جو تم کرنا چاہتی ہو کیا وہ ٹھیک ہو گا؟ کیا اس طرح تم اس کے ارادوں کو ملیامیٹ کر سکتی ہو؟"
اس نے متفکر لہجے میں استفسار کیا، اسی لمحے مسز جوزف کمرے میں داخل ہوئیں۔
وہ بھی منتشا کی طرح بہت پریشانی سے انہیں دیکھ رہی تھی۔
"بالکل کر سکتی ہوں اگر آپ لوگ میرا ساتھ دو گی۔"ان کی طرف دیکھتی وہ سنجیدگی سے بولی تو دونوں مسکراتے ہوئے اس کے گلے لگ گئیں تو وہ بھی سب بھولتی کھل کے مسکرا دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"تم اس قدر خوش کیوں ہو آج کل؟"آج بڑے دنوں کے بعد نواز عالم اور احمد انور بڑی فرصت کے عالم میں اکٹھے بیٹھے تھے۔
" کیونکہ میرے ہاتھ ایک دیو کی مینا، سونے کی کنجی، قارون کا خزانہ گویا سمجھو کہ سب کچھ لگ چکا ہے۔"سگریٹ کے گہرے کش لیتا احمد انور پاٹ دار انداز میں گویا ہوا تو اپنی گلاس میں شراب انڈیلتے نواز عالم نے اس کی طرف دیکھا۔
" کیسا خزانہ؟" اس کی آنکھوں میں تجسس جھلکا۔
"تمہارے بیٹے کی بیوی، اس کے آفس سے جاب چھوڑ کے میرے آفس میں کام کرنے آ چکی ہے۔"
احمد انور کی بات پہ نواز عالم کی نشے سے چور آنکھیں چمکنے لگیں۔
"اور تو اور وہ تمہارے بیٹے سے جلد رشتہ بھی ختم کرنا چاہتی ہے تو کیا خیال ہے؟"خباثت سے کہتے ہوئے اس نے بات ادھوری چھوڑی تو دونوں ایک ساتھ ٹھٹھے مار کے ہنسنے لگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلافِ توقع اپنے مقررہ وقت سے آدھ گھنٹہ لیٹ وہ آفس پہنچا اور اپنا کوٹ اتار کے سٹینڈ پہ لٹکایا اور پھر جلدی سے کف فولڈ کرتا وہ اپنی ٹیبل کی جانب بڑھنے ہی لگا تھا کہ اس کے روم کا دروازہ ایک جھٹکے سے کھولتے ہوئے کوئی آندھی کی سی رفتار پہ اندر داخل ہوا۔
اس مداخلت پہ اس نے ناگواری سے دروازے کی طرف دیکھا تو جیسے آنکھوں میں بے یقینی سی چھا گئی۔
"با۔۔۔۔۔۔"وہ اس کے بسبے ہوئے چہرے کو دیکھتا اسے مخاطب کرنے ہی والا تھا کہ وہ اس کے بے حد نزدیک پہنچتا اس کا گریبان تھام کے ایک زوردار مکا اس کے جبڑے پہ رسید کر چکا تھا۔
اس کی اس حرکت پہ وہ منہ کو انگلیوں سے چھوتا بے یقینی سے اسے دیکھنے لگا۔
"یہ۔۔۔۔" اس نے اپنے گریبان کو دیکھتے ہوئے کچھ کہنا چاہا جب اس نے مزید طیش میں آتے ایک اور گھونسا اسے رسید کیا تو اب کی بار واقعی اس کا دماغ ہل کے رہ گیا۔
"یہ کیا بیہودگی ہے؟"ایک جھٹکے سے اپنا گریبان اس کی گرفت سے آزاد کرواتے ہوئے اس نے اسے سرد نگاہوں سے دیکھا جو پہلے ہی خونخوار نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
"یہ بیہودگی اس زہر کے سامنے کچھ نہیں ہے جو تیری گھٹیا پلاننگز کی وجہ سے میری زندگی میں گھل چکا ہے۔ جانتا ہو تم کہ صرف تمہاری وجہ سے میری بیوی مجھے قبول کی بجائے مجھے مرا ہوا تسلیم کرنا زیادہ بہتر سمجھ رہی ہے۔"وہ قدرے بلند آواز میں چلایا تو افگن نے سلگتی نگاہوں سے اسے دیکھا۔
" اسے سچائی بتائی کس نے ہے؟"اپنی اتنی لمبی بکواس کے بعد اس کا اتنا مختصر اور چبھتا ہوا سوال اسے چند پل کے لیے خاموش کر گیا لیکن اگلے ہی لمحے وہ اسی بگڑے موڈ کے ساتھ گویا ہوا۔
"جس نے بھی بتائی ہو، یہ میٹر نہیں کرتا کیونکہ سچائی کبھی نہ کبھی تو سامنے آنے ہی تھی نا۔" اس کے اس جواب پہ اب کی بار افگن کی تیوریاں چڑھیں۔
"کبھی نہ کبھی اس طرح سے سامنے نہیں آنا تھا، وہ کبھی نہ کبھی جب سامنے آتا تو اس کی ساری کنفیوژن ختم ہو چکی ہوتی۔"وہ مشتعل انداز میں گویا ہوا کیونکہ اس غیرمتوقع صورتحال نے اسے بھی متفکر کر دیا تھا۔
یلسن تن "سب کچھ تمہاری گرب کے حساب سے نہیں چل سکتا افگن، وہ جو تمہاری بہن ہے اس تم پہ اس قدر یقین ہے کہ وہ میرے سامنے ببانگِ دہل کہہ رہی تھیں کہ اگر میرے بھائی کو اس سب کا علم ہوا تو وہ میری سانسیں چھین لے گا تو سوچو اگر جب انہیں معلوم ہو گا کہ سب تمہاری وجہ سے ہوا ہے تو کیا جواب دو گے تم؟"زرشالے کے کہے لفظوں کی دہکتی آگ اس کے سینے میں جلتی ہر شے کو جیسے جلا کر خاکستر کرنا چاہتی تھی۔
جبکہ اس کے لفظوں پہ افگن کے چہرے کا رنگ یکایک متغیر ہوا مگر چند لمحوں کے بعد وہ گہری سانس بھرتا ہوا اپنی کرسی پہ بیٹھ گیا۔
"ادھر بیٹھو سکون سے اور میری بات سنو۔" اس نے اسے سامنے پڑی کرسی پہ بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
"تم اپنے پیرنٹس سے بات کرو اور ان کو ایک دو دن تک رشتہ لینے کے لیے بھیج دو۔ میں کل ہی زرشے کو واپس شہر میں بلا رہا ہوں اور حماد بھی نیکسٹ ویک واپس آ رہا ہے۔ چونکہ پاپا(نواز عالم ) اب سچائی کے نزدیک پہنچ رہے ہیں تو بہتر ہے کہ سب کھل کے ان کا سامنا کریں۔"وہ بہت سوچ کے نپے تلے انداز میں بول رہا تھا جبکہ اس کے سامنے بیٹھا بالاج میز پہ داہنی کہنی جمائے ماتھے پہ پرسوچ شکنیں لیے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
"تو کیا تم زرشے اور حماد کو بتانے والے ہو کہ جو دربدری انہوں نے گزاری ہے اس کی وجہ کون تھا یا زرشالے کے کردار پہ سوال اٹھوانے والا کون تھا؟"بالاج کے سوال پہ اس نے سختی سے لب بھینچے، سینے میں کچھ بہت زور سے چبھا تھا۔
" اس سوال کا جواب ان کے سامنے خود ہی ایک دن آ جائے گا۔ میری بس یہ دعا ہے کہ یہ اس بھیانک انداز میں سامنے نہ آئے کہ ان کا دل رشتوں سے اچاٹ ہو۔" اس کے لہجے میں نامحسوس سا کرب چھلکا تو اس کی تکلیف محسوس کرتے بالاج نے اس کے میز پہ رکھے دونوں ہاتھوں پہ اپنا ہاتھ تسلی دینے کو رکھا اور تھپتھپایا۔
ک "بھابھی کو جس وجہ سے احمد منست نی ز ب میں بھیجا تھا وہ کام ہوا تمہارا؟" اسے اچانک یاد آیا تو اس نے فورا پوچھا۔
اس کے استفسار پہ اس کی تیوری فورا چڑھی جبکہ چہرے کے تاثرات تن سے گئے۔
"کسی حد تک یوں سمجھو ہو چکا ہے۔" اس نے سنجیدگی سے جواب دیا اور ایک درزیدہ نگاہ اپنے موبائل پہ ڈالی جس پہ کچھ دیر قبل ژالے میر کا ہی مت س ج آیا تھا اس کے کام کے متعلق۔
"تم نیکسٹ کیا کرنا چاہتے ہو؟"بالاج نے توجہ سے اس کا چہرہ دیکھا۔
"شادی۔" اس کے مختصر مگر برجستہ جواب پہ اس نے بے ساختہ حلق سے نکلتی گالی کو بمشکل روکا اور دانت پیستے ہوئے اس کی تصحیح کی۔
نص "شادیاں۔" اس کی چی ج پہ اس نے سر ہولے سے خم کرتے ہوئے اس کی بات کو گویا تسلیم کیا تھا۔
"تم ایک ہی وقت کیسے بہت سارے لوگوں کی ڈوریں اپنی مرضی سے ہلاتے ہوئے اتنے پرسکون رہتے ہو؟" اس کے سپاٹ چہرے کو دیکھتے ہوئے اب کے بار اس نے سنجیدگی سے استفسار کیا تو اس نے کرسی کی پشت سے ٹیک لگائی۔
"ہر بات تمہیں بتانے والی نہیں ہوتی۔ تم جاو اور جا کے شادی کی تیاریاں شروع کرو۔" اس نے بے مروتی سے اسے جواب دیتے ہوئے اپنے سامنے پڑا لیپ ٹاپ آن کرنا شروع کیا۔
"میں وہ دن دیکھنے کا شدت سے متمنی ہوں جب تمہاری بہن تمہیں وہ سبھی باتیں سنائے گی جن کو سن کے میرا دل سلگ رہا ہے۔" اس کا سکون دیکھ کے اس نے اس سکون کو متزلزل کرنا چاہا۔
"وہ کم از کم اپنے بھائی کو وہ سب نہیں بول سکتی جو اس نے اپنے شوہر سے کہا ہے۔"وہ اسی سکون کا مظاہرہ کرتا لیپ ٹاپ پہ مصروف ہو چکا تھا جبکہ اس کی اس بات پہ پیچ و تاب کھاتا بالاج اسے بے اختیار مہذب الفاظ سے نوازنے لگا۔
۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
حسبِ معمول وہ نماز اور تلاوتِ قرآن پاک کے بعد لان میں ہی کچھ دیر واک کرنے کے بعد وہ ناشتہ سے فارغ ہو کے ہاسپٹل جانے کے لیے تیار ہونے لگی۔
کی بالوں کو چسرب میں جھکڑتے ہوئے اس کی نظر ڈریسنگ مرر پہ پڑی تو دل پہ جیسے پاوں پڑا تھا۔
وہ آنکھیں جن میں پچھلے کچھ دنوں سے خوشنما رنگ جھلملانے لگے تھے، خوبصورت دنوں کی یادیں جگمگانے لگی تھیں۔
وہ آنکھیں گزشتہ تین چار دنوں میں پھر سے بے رنگ ہو چکی تھیں۔
اپنی ویران آنکھوں سے نظر ہٹاتی وہ اپنے ہاتھوں کو دیکھنے لگی جن کی الجھی لکیریں اس کی الجھی ہوئی زندگی کی نشاندہی کر رہی تھیں۔
سالوں نجانے کس خوف کے سبب گھر والوں سے دور دیار ِ غیر میں عمر گزاری، واپس آنے پہ مکمل آزادی بھی نصیب نہ ہوئی۔
دل لگایا تو وہ بھیانک حادثہ سارے خوشنما خواب کچل گیا۔
لیکن شاید ابھی آزمائش مقصود تھی جو وہ ایک ایسے رشتے میں بندھ گئی تھی جس کا گواہ اس کے بھائی کے سوا کچھ نہ تھا۔
اس رشتے میں بندھنے کے بعد بیوگی کا احسا اس کے لیے تمام اذیتوں سے بھاری تھا اس پہ ستم یہ تھا کہ وہ اس اذیت پہ کھل کے رو بھی نہیں سکتی تھی۔
اور پھر گزرے وقت کے ساتھ اس کا شوہر اور وہ کریمنل ایک ساتھ اس کی زندگی میں آئے۔
اور اب اس پہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کریمنل در حقیقت اس کا شوہر ہی ہے۔
یہ سب برداشت کرنا اس کے لیے زیادہ تکلیف کا باعث تھا اور پھر کسی ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار ہونے سے قبل اس نے اس رشتے کو اپنی جانب سے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا تھا۔
یہ سب کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن آگے چل کے خاردار جھاڑیوں پہ چلنے سے بہت بہتر تھا یہ فیصلہ۔