اور شاید اسی جرات کو داد دینے کے لیے وہ اپنا آپ اس کے حوالے کر گیا تھا جس کی فائل کے یک ش ٹرانسپیرنٹ حصے سے اس کی انسی زبینس والی جگہ پہ "احمد اینڈ سنز کمپنیز"جعلی حروف میں جگمگا رہا تھا۔
یہاں ژالے میر افگن عالم کی زندگی میں آئی تھی تو وہاں بلیک ایگل زرشالے عالم کی زندگی میں آ گیا تھا۔
بالاج جو اپنے بلیک ایگل والے روپ کے متعلق کسی کو کچھ بھی بتانا نہیں چاہتا تھا زرشالے کی ذہنی حالت کا سوچ کے اس نے اسے یہ یقین دلا دیا تھا کہ 'بالاج مصطفیٰ 'زندہ ہے اس کے علاوہ وہ اسے کچھ نہیں بتا سکتا تھا۔
نواز عالم اور احمد انور اور ان جیسے بے شمار کرپٹ انسان جو گھر کی عزت تک کو اپنے مفاد کے لیے بیچنے سے گریز نہیں کرتے تھے، ان کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک بھنور میں الجھے افگن عالم اور بالاج مصطفی مزید کن گردابوں میں الجھنے والے تھے۔
کون جانے۔۔۔۔؟ ؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حال:
"شیر"! فرحان صاحب نے سرد کوریڈور میں پڑے
سنگی ب پہ بیٹھے افگن کو مخاطب کیا جو کافی دیر سے یونہی گھٹنوں پہ کہنیاں جمائے ان پہ سر جمائے بیٹھا ہوا تھا۔
اس کی پکار پہ اس نے ہلکی ہلکی سرخی لیے آنکھیں اٹھا کے ان کی طرف دیکھا تو وہ تاسف سے اسے دیکھ کے رہ گئے۔
یت شت "ژالے کے ش اور سکیننگ وغیرہ میں ابھی مزید ٹائم لگے گا، آپ ریسٹ کر لیں تھوڑی دیر۔"وہ رسانیت سے گویا ہوئے تو اس نے گہری سانس بھرتے ہوئے کمر پیچھے بنچ کے ساتھ ٹکائی۔
"میں ٹھیک ہوں۔"بہت مختصر جواب دیتے ہوئے اس نے اپنی آنکھوں کے کنارے انگوٹھے کے ساتھ بہت آہستگی سے دبائے۔
"ژالے کو اچانک ہوا کیا ہے؟"جو سوال کب سے ان کے دل و دماغ میں کلبلا رہا تھا وہ بالآخر انہوں نے پوچھ لیا۔
"ہوش آنے پہ اسی سے پوچھ لیجیے گا۔" اس نے خشک لہجے میں کہتے ہوئے پلکیں موند لیں گویا کہ اس بابت گفتگو کرنا ہی نہ چاہتا ہو۔
"افگن ت ی ہ ت و! کچھ پوچھ رہا ہوں آپ سے۔" اس کی بد مزاجی پہ اسے تنبیہہ کرتے فرحان نے سنجیدگی سے پوچھا تو اس نے اکتائے ہوئے انداز میں آنکھیں کھولیں۔
"یہ بال کی کھال اتارنے والی عادتیں عورتوں میں ہوتی ہیں لیکن ماشاءاللّٰہ سے اس عادت سے آپ مالا مال ہیں۔ آپ کی اس عادت کی تشفی کرتے ہوئے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی بہو میری اونچی آواز برداشت نہیں کر سکی۔" اس نے چڑے ہوئے انداز میں کہتے ہوئے پلکیں واپس موندنی چاہی جب اس کی نظر دور سے آتے ایک مرد پہ پڑی جو سر پہ پی کیپ پہنے سر کو جھکائے پرسکون انداز میں چلتا ہوا اسی کی سمت آ رہا تھا۔
"اوہ ناٹ اگین"! ژالے کی وجہ سے دکھتے ہوئے سر کو ہاتھوں میں جھکڑتے ہوئے اس نے ڈھیروں غصہ ضبط کیا۔
" کیا کر رہے ہو تم ادھر؟"وہ جیسے ہی ان کے نزدیک پہنچا تو وہ سرد لہجے گویا ہوا۔
اس کے سوال پہ وہ فورا ہونق ہوا اور جلدی سے ایک نظر خود پہ ڈالی۔
"مطلب کہ تم نے اتنی جلدی پہچان لیا مجھے۔"وہ پر تاسف انداز میں کہتے ہوا فرحان عالم سے ملتا ہوا اس کے ساتھ بنچ پہ بیٹھا اور کچھ فاصلے پہ چوکنا کھڑے فرہاد کو دیکھ کے ہاتھ ہلایا۔
"تم ادھر کر کیا رہے ہو؟" اس نے ضبط کرتے ہوئے کھردرے لہجے میں دوبارہ سے اپنا سوال دہرایا تو اس کا منہ بنتے دیکھ نے فرہاد نے فورا مسکراہٹ دبانے کو سر نیچے جھکایا۔
"میں اندر پڑی اس لیڈی کی طبیعت پوچھنے آیا تھا جنہیں میری آنکھیں اور پلکیں بہت پسند ہیں۔"
سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے اس نے بہت شاطرانہ انداز میں اپنی بے عزتی کا فورا بدلہ لیا تو افگن کا چہرہ تن سا گیا۔
"ٹھیک ہے اندر پڑی ہوئی لیڈی اس لیے تم یہاں سے جا سکتے ہو اس سے پہلے کہ تم سے کوئی دوسری لیڈی چھین لی جائے۔"عادتاً وہ سپاٹ مگر دھمکی آمیز لہجے میں گویا ہوا تو وہ فورا سنبھلا۔
"اوکے جا رہا ہوں میں، مجھے بھابھی کی کنڈیشن بتاتے رہنا اور پریشان مت ہونا مگر یار جانے سے پہلے مجھے میرے ایک سوال کا جواب تو دو۔"وہ اس کا کندھا تھپتھپا کے اپنے ہی انداز میں تسلی دیتا اپنی جگہ سے اٹھا تو افگن نے سوالیہ نگاہوں سے جبکہ فرحان صاحب اور فرہاد نے دلچسپی سے اسے دیکھا۔
" کیا تم ژالے بھابھی سے محبت کرتے ہو؟"
خوبصورت آنکھوں میں شرارتی رنگ لیے وہ گویا ہوا تو افگن کے چہرے کا رنگ فورا متغیر ہوا۔
"گو"! جواب دینے کی بجائے وہ ایک دم سے دھاڑا تو اپنی پی کیپ کو سیٹ کرتا وہ مسکراتے ہوئے الٹے قدم اٹھانے لگا۔
"جواب مل چکا ہے لیکن بھابھی کے لیے نیک تمنائیں ہیں جن پہ یہ ظلم ہونے والا ہے۔"چڑانے والے انداز میں کہتا وہ فورا لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے غائب ہوا کہ اس کا اس طرح سے باہر رہنا واقعی خطرے سے کم نہ تھا۔
جبکہ اس کے سوال اور پھر جواب پہ اندر لگی آگ کو کم کرنے کے لیے افگن نے مضطرب انداز میں جیب سے سگریٹ نکالتے ہوئے ہونٹوں سے لگایا تو فرحان صاحب بہت سے سوال دل میں ہی دباتے اسے دیکھ کے رہ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریباً تیس گھنٹوں کے صبر آزما وقت کے بعد جب اسے ہوش آیا تو وہ اسے ملے بغیر ہاسپٹل سے نکل گیا کیونکہ اسے آفس پہنچنا تھا۔
ژالے کے پاس اس وقت ہاسپٹل میں منتشا، مسز جوزف، حدیقہ بیگم اور فرحان عالم موجود تھے۔
" کیسا محسوس کر رہی ہو؟"نتش ا نے اس کے بال ماتھے سے ہٹاتے ہوئے محبت سے پوچھا تو ژالے نے برا سا منہ بنایا۔
"ہاسپٹل کے بیڈ پہ لیٹے ہوئے بندے سے ایسا بیوقوفانہ سوال تم ہی کر سکتی ہو، تھک چکی ہوں یار۔
یہاں سے جلدی نکلواو مجھے۔" اسے اتنا تو یقین ہو چکا تھا کہ ان گزرے گھنٹوں میں نا صرف حدیقہ اور فرحان بلکہ وہ سنگدل شخص بھی اس کی بیماری کے بارے میں جان چکا ہو گا۔
مگر اس کے باوجود بھی وہ کسی کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی۔
"لیکن ژالے تمہاری طبیعت۔۔۔"منتشا نے فکرمندی سے اسے دیکھا جو اب ہاتھ میں لگے کینولا کو کینہ توز نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔
"دیکھو نتش ا تم جانتی ہو کہ یہ سر درد اکثر ہونے لگتا ہے اور اس دفعہ تو میرا سر تمہارے زبردستی کے بھائی اور میرے باس کے خوامخواہ چیخنے کی وجہ سے ہوا ہے اور جیسا کہ وہ اب یہاں نہیں ہیں اس لیے میں بالکل ٹھیک ہوں۔" اس کے نجانے کون یت شت کون سے مختلف ش کیے گئے تھے کہ اب اس پہ عجیب سی کمزوری طاری ہوئی تھی اور اپنی یہ کنڈیشن اسے خوفزدہ کر رہی تھی۔
وہ مشکلات کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے والی لڑکی ہاسپٹل کے نام، اس کے ماحول سے خوفزدہ ہو جایا کرتی تھی۔
اسے لگتا تھا کہ یہ جگہ اس کے خوابوں کو پورا ہونے سے پہلے نگل لے گی۔
یہ جگہ اس کی خواہشات کی تکمیل میں آڑے آ جائے گی۔
وہ اس جگہ سے دور رہ کے اپنی خواہشات کو جلد سے جلد پورا کرنا چاہتی تھی۔
"وہ آپ کا درد ِ سر باس آپ کو چلتے پھرتے دیکھ کے پھر سے کوئی نیا درد ِ سر آپ کے لیے ڈھونڈ نکالے گا اس لیے آپ کچھ دیر یہاں ہی رک جائیں۔"
فرحان عالم نے شگفتگی سے کہتے ہوئے اس کا کینولا دوبارہ سے سیٹ کیا تو ان کی بات پہ وہ شرمندہ سی ہو گئی۔
"ویسے ایک مفت کا مشورہ بھی ہے۔" اس کے پاس ہی پڑی کرسی پہ بیٹھے وہ اس سے اپنے مخصوص انداز میں بولے تو وہ فورا ان کی طرف متوجہ ہوئی۔
"جی کون سا؟"
"وہ جو آپ کا درد ِ سر ہے نا اس سے بچنے کے لیے آپ ہم دونوں سے رابطہ کر سکتی ہیں کیونکہ اس درد ِ سر سے زیادہ پیاری لگتی ہیں آپ ہمیں۔"مشفقانہ اور دوستانہ انداز میں کہتے ہوئے انہوں نے حدیقہ بیگم کی جانب اشارہ کیا تو اس کے حلق میں بے اختیار بہت کچھ اٹکا تھا۔
"پکی بات ہے نا؟" اس نے بمشکل خود کو بولنے پہ آمادہ کیا تو اس کی بات پہ حدیقہ بیگم اور فرحان عالم نے جس شد و مد سے سر ہلایا وہ سبھی مسکرا دیے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
رات کا پہلا پہر گزر چکا تھا جب اس نے ہسپتال کے سرد اور سنسان کوریڈور میں قدم رکھا۔
مریضوں کے ساتھ آئے لوگ اس وقت محوِ خواب ہو چکے تھے جبکہ اکا دکا لوگ یا عملے کا کوئی فرد ہاسپٹل میں چلتا پھرتا نظر آ رہا تھا۔
اردگرد سے بے نیاز وہ سیاہ بوٹوں میں مقید اپنے پاوں چمکتے ہوئے فرش پہ رکھتا اس پرائیویٹ روم کی جانب بڑھ رہا تھا جہاں اسے کچھ گھنٹے قبل شفٹ کیا گیا تھا۔
آہستگی سے دروازہ کھولتے ہوئے اس نے قدم اندر رکھا تو نظر سیدھی پیشنٹ بیڈ پہ گئی جہاں وہ پرسکون سی محوِ استراحت تھی۔
وہاں سے ہوتی اس کی نظر کمرے میں پڑے بیڈ پہ گئی جہاں اس وقت حدیقہ بیگم لیٹی ہوئی تھیں۔
اس کی اطلاعات کے مطابق منتشا اور مسز جوزف کو کچھ گھنٹوں کے لیے زبردستی فرحان صاحب کے ڈرائیور کے ساتھ ہاسٹل بھیجا گیا تھا اور ان کے واپس آنے کے بعد حدیقہ بیگم کو ریسٹ کے لیے بھیجنا تھا۔
ماں پہ نظر ڈالنے کے بعد وہ پیشنٹ بیڈ کی جانب بڑھا تو نظر اس کے زرد چہرے سے الجھنے لگی۔
وہ جھکا اور بہت آہستگی کے ساتھ اس کے ماتھے پہ اپنے لب رکھے اور پھر اس کی آنکھوں پہ جھکتا ہوا ان پہ اپنا لمس چھوڑنے لگا۔
آنکھوں سے ہوتا وہ رخساروں پہ پہنچا لیکن پھر کچھ سوچ کے رک گیا اور دایاں ہاتھ اس کے چہرے کی طرف بڑھاتے ہوئے اس کی ناک ہولے سے دبائی۔
وہ جو کچھ دیر قبل ہی سوئی تھی اچانک سانس بند ہونے پہ اس نے بے اختیار منہ کھولتے ہوئے سانس لینے کی کوشش کی لیکن جب ناک مزید بند ہوتا محسوس ہوا تو اس نے ہاتھ پاوں چلاتے ہوئے چلانے کی کوشش کی۔
"آنکھیں کھولو اپنی۔" اس کے حلق سے آواز نکلنے سے قبل ہی گویا دب گئی تھی، اس نے اپنے دماغ پہ زور ڈالنے کی کوشش کی کہ آیا وہ زندہ ہے لیکن جب سانس بند ہونے کے ساتھ ساتھ دائیں رخسار پہ سرسراتا ہوا لمس محسوس ہوا تو اس نے پٹ سے آنکھیں کھول دیں۔
آنکھیں کھولتے ہی نظر آنے والے چہرے کو دیکھ کے اس کے حلق سے ایک واشگاف چیخ بلند ہوئی۔
اس کی چیخ اس قدر بلند تو ضرور تھی کہ کچھ فاصلے پہ سوئی حدیقہ بیگم ہڑبڑاتے ہوئے جاگ گئیں۔
" کیا ہوا ژالے بیٹا؟"انہوں نے فورا فکرمندی سے اس کے بیڈ کی جانب دیکھا جس کے ساتھ کھڑے بیٹے کو دیکھ کو دیکھ کے وہ لب دبا کے رہ گئیں۔
جبکہ وہ خشمگیں نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا جو کمبل سینے تک اوڑھے آنکھیں پھاڑے اسے تک رہی تھی۔
"آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟" اس نے تیز تیز دھڑکتے دل کے ساتھ اس سے استفسار کیا جو اس کے ردعمل پہ پہلے ہی تپا ہوا تھا۔
"جان سے مارنے آیا ہوا۔" اس کے کھردرے بے لچک لہجے میں دیے گئے جواب پہ جہاں ژالے نے بے یقینی سے اسے دیکھا وہیں حدیقہ بیگم ہول اٹھیں۔
"افگن"! حدیقہ بیگم نے اس کی لافشانی پہ اسے گھور کے دیکھا لیکن وہ ان دونوں کی گھوریوں سے بے نیاز اس کے کینولے لگے ہاتھ کو دیکھ رہا تھا۔
"طبیعت ٹھیک ہے نا؟" اس انداز ِ عیادت پہ ژالے کا دل چاہا وہ ہاتھ میں لگی سوئی اس کٹھور شخص کے دل ک میں ھت و دے۔
"جی ہاں۔"مختصر جواب لٹھ مار انداز میں دیتے ہوئے حدیقہ بیگم کی طرف دیکھنے لگی جو اس انوکھے کپل کو دیکھ رہی تھیں۔
"گڈ تو کل سے تم اپنی جاب پہ جا رہی ہو۔" اس کے جواب پہ اس نے ہولے سے سر کو حرکت دیتے ہوئے اسے سنجیدگی سے حکم جاری کیا تو وہ ایک جھٹکے سے گردن گھما کے اسے دیکھنے لگی لیکن اس کے چہرے پہ چھائی سنجیدگی دیکھ کے لب بھینچ کے رہ گئی۔
"افگن ابھی اس کی طبیعت شنت ن ل نہیں ہے۔"ان میں سے اگرچہ کسی نے بھی ژالے کی بیماری کا تذکرہ نہیں کیا تھا نا ژالے خود کسی کو ظاہر کروا رہی تھی۔
مگر اس کا انڈر آبزرویشن رہنا ابھی بہت ضروری تھا تبھی حدیقہ بیگم نے اس کی سائیڈ لی۔
"ماما ڈیڈ اپنے روم میں ہیں اور شاید زرشے سے بات بھی کر رہے ہیں، اس لیے آپ چاہیں تو اس سے جا کے بات کر سکتی ہیں۔"ژالے کی وجہ سے فرحان صاحب نائٹ ڈیوٹی کر رہے تھے۔
اس لیے افگن نے بڑے سلیقے سے حدیقہ بیگم کو منظر سے ہٹانا چاہا۔
اس کی اس حرکت پہ تاسف سے سر ہلاتی حدیقہ بیگم جب کمرے سے باہر نکلیں تو بیڈ پہ لیٹی ژالے پھٹ سی پڑی۔
"سب سے پہلی بات کہ آپ میرے اب باس نہیں ہیں اور جو فضول پارٹ ٹائم جاب آپ نے رکھی ہے اس کا بھی وقت ختم ہو چکا ہے اس لیے اب آپ مجھے یوں حکم نہیں دے سکتے۔"وہ اس کے رویے اور حرکتوں سے خائف گویا چٹخ ہی اٹھی تھی۔
"اگر میرے' باس 'کا مجھے پیغام آیا تو میں چلی جاوں گی اپنی جاب پہ، آپ مجھ پہ دھونس جمانا بند کریں۔"وہ' باس 'لفظ پہ زور دیتی اپنی نئی جاب کا حوالہ دیتی ہوئی بولی تو سپاٹ تاثرات سے سجے چہرے کے ساتھ اس کی باتیں سنتا افگن اس کے سر کے اردگرد اس کے تکیے پہ دونوں ہاتھ جماتا اس پہ جھکا تو وہ فطری طور پہ فورا گڑبڑائی۔
لیکن اس پہ کچھ ظاہر کیے بغیر اس کی جانب دیکھتی رہی لیکن فقط چند لمحے ہی اس کی پرتپش تاثرات سے لبریز خوبصورت آنکھوں میں دیکھ سکی اور جلدی سے پلکیں جھپکا گئی۔
"میں تمہارا باس ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ تو شاید بعد میں کیا جا سکتا ہے لیکن میں تمہارا شوہر ہوں اس بات کا ثبوت دوں تمہیں؟" اس پہ جھکے جھکے وہ بھاری لہجے میں بولا۔
"پیچھے ہٹیں، میرا دم گھٹنے لگا ہے۔"وہ اس پہ یوں چھایا ہوا تھا کہ اسے اس پل واقعی کمرے میں آکسیجن کی کمی محسوس ہو رہی تھی۔
"مجھ سے میرے باس ہونے کا ثبوت آج کے بعد نہ مانگنا ورنہ میرے شوہر ہونے کا ثبوت واقعی تمہاری سانسیں بند کر دے گا۔" اس پہ جھکے ہوئے وہ پرتپش لہجے میں بولا تو اس ان چاہی قربت اس پہ مستزاد اس کی سلگتی سانسوں کی لپک اس کی دھڑکنوں پہ حاوی ہو رہی تھی۔
"میں نے آپ سے آپ کو مانگا، آپ نے اپنے اصولوں کے مطابق میری وش پوری کر دی رائیٹ لیکن اب میں اس مانگ سے بور ہو چکی ہوں اس لیے آپ مہربانی کر کے مجھ پہ دھونس جمانے کی بجائے مجھے ڈائیورس کر دیں۔"اپنی دھڑکنوں کو اعتدال میں لاتی وہ اس کا بازو پوری قوت سے پرے کرتی اس سے فاصلہ بڑھاتی سنجیدگی سے گویا ہوئی۔
" کیا بکواس کی ہے ابھی تم نے؟" اس کا بازو مضبوطی سے جھکڑ کے اسے دوبارہ سے تکیے پہ پٹختے ہوئے وہ دبے دبے لہجے میں دھاڑا تو اس کی اس جارحانہ حرکت پہ ژالے نے سلگ نے اس کی جانب دیکھا۔
"یہ کیا بدت۔۔۔۔۔۔" اس کی ناگواری سے بھرپور آواز جواباً ابھری جب اس کی سرد آواز نے فورا اس کی بات قطع کی۔
"تم نے کیا بکواس کی ہے؟ میں گلی کا کوئی کتا ہوں جسے کچھ دن گھر باندھ کے گھر کی رکھوالی کروا لی یا پھر بازار میں ملنے والا کوئی کھلونا جسے تم اپنی مرضی سے جب چاہے خریدو گی اور جب چاہے گا دل بہلا کے واپس رکھ دو گی؟" اس کی سرد آواز کی دھاڑ رات کے اس پہر ہاسپٹل کے اس کمرے میں گونجتی ژالے کی دھڑکنوں پہ گویا دباو ڈال رہی تھی۔
اس نے اپنی سنہری آنچ دیتی آنکھوں سے اسے دیکھا جس کا خوبرو چہرہ اس وقت غصے کی شدت سے سرخ ہو رہا تھا جبکہ کنپٹی اور گردن کی پھڑکتی ہوئی رگ، بھنچے ہوئے جبڑے اسے احساس دلا گئے کہ وہ کس قدر بیوقوفانہ الفاظ کا چناو کر چکی ہے۔
"یہ جو تم میرے سامنے یوں سر اٹھا کے ایسی بکواس کر رہی ہو نا اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہیں میں مارجن دے رہا ہوں۔" اس کی کھلی آنکھوں میں دیکھتا وہ اس وقت شدید غصے سے بول رہا تھا جبکہ اس کی گرفت میں مقید ژالے کا بازو درد کرنے لگا تھا۔
"مجھے چھوڑیں۔" اس نے ہاتھ اس کی گرفت سے آزاد کروانا چاہا جب وہ گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے بولا۔
"پندرہ دن بعد تمہاری رخصتی ہے اس ٹائم تک ہے تمہارے پاس ٹائم، بور ہو گئی ہو نا تم مجھ سے تو پاو چھٹکارا مجھ سے بھی اور اس رشتے بھی جو تمہارے لیے نا بھولنے والا درد بننے والا ہے۔" اس کے چہرے پہ جھکا وہ سینے میں لگی آگ کے پیشِ نظر بہت غصے اور سنجیدگی سے بولتا ہوا اس کو خوفزدہ کر گیا تھا۔
اس پل وہ واقعی وہی' شیرافگن عالم 'دِکھ رہا تھا جس کے متعلق دنیا سٹون مین اور موسٹ کروئل کا ٹیگ استعمال کرتی تھی۔
"آپ مجھے یوں ہراس نہیں کر سکتے۔" اس کی سلگتی
سانسوں اور آنکھوں سے نکلتے شرر باز تاثرات اسے ہواس باختہ کر رہے تھے۔
"اب میں تمہیں ہراس کیا ست و لیٹ سب کچھ کروں گا تاکہ نیکسٹ ٹائم تمہارے پاس ثبوت ہو ایسی بکواس کرنے کے لیے۔"رکھائی سے کہتے ہوئے وہ تنے ہوئے چہرے کے ساتھ اس کے چہرے پہ جھکا اور اس کی سانسوں پہ قابض ہوتے ہوئے وہ اپنے سینے میں لگی آگ کو اس کے اندر انڈی لتے کی کوشش کرنے لگا لیکن اس کا غصہ تھا کہ بڑھتا جا رہا تھا۔
اور شاید اپنے بڑھتے ہوئے غصے کی شدت سے خوفزدہ ہوتے ہوئے اس نے ایک جھٹکے سے اسے چھوڑا اور پیچھے ہٹا۔
چند لمحے وہ سرد نگاہوں سے اسے دیکھتا رہا جو نیم وا سرخ ہونٹوں کے ساتھ گہری سانسیں بھرتی شاکی نگاہوں سے اسے دیکھ رہی اور پھر وہ لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکل گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"بالاج"! اس کی پھٹی پھٹی نگاہیں اس کے چہرے کا جائزہ لے رہی تھیں جسے دیکھ دیکھ کے وہ سانسیں لیتی تھی۔
جس چہرے کو وہ پہروں بنا تھکے دیکھ سکتی تھی۔
وہ اس چہرے کو جانتی تھی لیکن۔۔۔
لیکن شاید وہ اس شخص کو نہیں جانتی تھی۔
اس کی ششدر نگاہیں اس کے چہرے سے سرکتی اس کی گردن کے ساتھ لپٹے سیاہ رومال پہ گئیں، وہاں سے سرکتی ہوئیں اس کے کھلے گریبان، بازووں سٹ اور پھر میز پہ پڑی پسٹل تک گئیں تو گویا جم سی گئیں۔
"کون ہیں آپ؟" اس کے گلابی ہونٹ سرگوشی نما آواز میں سرسرائے تو بالاج کی گردن میں ایک گلٹی سی ابھر کے معدوم ہوئی۔
"زرشالے میں۔۔۔۔۔۔" اس نے آہستگی سے اس کے ہاتھ تھامتے ہوئے کچھ کہنے کی کوشش کی جب اس نے ایک جھٹکے سے اس کی گرفت سے اپنے ہاتھ چھڑوائے۔
"ابھی نہیں، مجھے مت پکاریں ابھی۔ مجھے یہ بتائیں کہ یہ آپ کے پاس کیا کر رہی ہے؟"وہ بہت کچھ اس سے پوچھنا چاہتی تھی لیکن اس بہت کچھ کا مین اس کے سامنے پڑا ہتھیار ہی تھا اس لیے اس نے بہت ٹھنڈے سے لہجے میں آہستگی سے اپنا سوال دہرایا تو وہ بے بسی سے اسے دیکھ کے رہ گیا۔
اسے اپنی جذباتیت پہ اس لمحے شدید تاو آ رہا تھا۔
"یہ میرے کام کی وجہ سے میرے پاس ہوتی ہے۔"
اس نے بہت دقت سے لفظ جمع کرنے کی کوشش کی۔
" کیسا کام؟ میڈیکل کر رہے تھے نا آپ تو میڈیکل
شنت ی والوں کے ہاتھوں میں ھو سکوپ ہوتا ہے گن تو نہیں۔"وہ اس کے پہلو سے اٹھتی دبے دبے لہجے میں بولی تو وہ جیسے پریشان ہو اٹھا تھا۔
"زرشے میری سٹڈی ادھوری رہ گئی تھی تو مجھے مجبورا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔" اس نے اب کی بار بھی تحمل کا ہی مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔
"مجبورا آپ کو قاتل اور غنڈہ بننا پڑ گیا کیونکہ روزی روٹی کمانے کا ایک یہی طریقہ تو باقی رہ گیا تھا۔