Chapter 29: آپ واقعی میری بات کا مطلب نہیں

"آپ واقعی میری بات کا مطلب نہیں سمجھی یا پھر چاہتی ہیں کہ میں عملاً سمجھاوں؟" اس کے بے باک لہجے میں کیے گئے استفسار پہ اس نے آنکھیں پھاڑتے ہوئے اس کی جانب دیکھا گویا اس بے باکی کی توقع اس سے نہ کی تھی۔

"لندن میں پڑھائی کا کچھ تو اثر ہو گا نا۔" اس کی حیرانگی سے محظوظ ہوتا وہ مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے بولا تو وہ خجل سی ہوتی رخ موڑ گئی لیکن دوسری جانب ساڑھی کے پلو پہ گرفت تاحال قائم و دائم تھی اور پھر اگلے ہی لمحے وہ اس گرفت کے باعث ایک جھٹکے سے اس کے کشادہ سینے سے آ لگی۔

"فرحان"! اس نے خوفزدہ نگاہوں سے اسے دیکھا جو اس کے چہرے کو محبت پاش نگاہوں سے دیکھتا ہوا اس کی جانب جھکا۔

شش "ش! ڈونٹ وری، آپ بیوی ہیں میری۔"گھمبیر لہجے میں کہتے ہوئے اس نے اس کو بانہوں میں بھرتے ہوئے بیڈ کی جانب رخ کیا تو وہ اس کے ارادوں سے خوفزدہ ہوتی اس کے سینے میں چہرہ چھپا گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

وہ دونوں ایک دوسرے کی سنگت میں بہت خوشگوار دن گزار رہے تھے اور اس خوشگواریت میں مسرت کے رنگ مزید گہرے ہوئے جب انہیں پتہ چلا کہ حدیقہ ایک دفعہ پھر سے امید سے تھی۔

مگر نجانے کیوں خوشیوں کی مدت اس قدر تھوڑی کیوں ہوا کرتی تھی کہ کچھ لوگ بدنظر کی مانند آپ کی خوشیوں کے بیچ آ جاتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے نواز عالم ایک عفریت بن کے ایک دن ان کے گھر پہنچ آیا۔

وہ اتوار کا ہی ایک چمکتا ہوا دن تھا جب حسبِ معمول فرحان اور حدیقہ افگن کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے جبکہ سوا سالا زرشے اٹھتی بیٹھتی کرولنگ کرتی بال کے پیچھے بھاگنے کی کوشش کرتی کھلکھلا رہی تھی جب گیٹ پہ زوردار ہارن کی آواز پہ وہ دونوں چونک گئے تھے۔

اس سے پہلے کہ فرحان گیٹ پہ جا کے معلوم کرتا چوکیدار نے دروازہ کھول دیا اور اس کی کار پھسلتی ہوئی پورچ میں جا رکی۔

مانوس سی کار کو دیکھ کے حدیقہ نے متوحش نگاہوں سے فرحان اور پھر اپنے بچوں کو دیکھا اور جلدی سے اپنا دوپٹہ اپنے وجود پہ پھیلا لیا۔

"آپ نے بالکل ریلیکس رہنا ہے، اگر آپ نے اپنا ڈر ظاہر کیا تو وہ مزید ٹیز کریں گے۔"گاڑی سے

نکلتے نواز عالم کو دیکھ کے فرحان نے نرمی سے حدیقہ کو ہدایت دی جو اس پل خاصی متفکر دکھ رہی تھی۔

"او میرا بیٹا۔"ان نے نزدیک آتے ہی وہ پرجوش سی آواز میں کہتا چپ کھڑے افگن کی جانب بڑھا جو اسے خاصی سرد نگاہوں سے گھور رہا تھا لیکن اس کے نزدیک آنے پہ نا تو پیچھے ہٹا اور نا ہی اس کے ساتھ لگنے کی کوشش کی۔

" کیسی ہو تم؟"افگن سے ملنے کے بعد وہ حدیقہ کی طرف بڑھا ہی تھا کہ فرحان اچانک ان کے بیچ آ کھڑا ہوا۔

"میری بیوی اجنبیوں سے بات نہیں کیا کرتی نواز عالم صاحب۔" اس کے چبھتے ہوئے لہجے پہ وہ بلند آواز میں قہقہہ لگاتا ہنس دیا۔

"میں اس کے لیے اجنبی ہرگز نہیں ہوں۔ یہ جس بچے کو تم دونوں سینے سے لگائے بیٹھے ہو نا اس کا باپ میں ہوں اسی سے اندازہ لگا لو کہ میں اجنبی ہوں یا۔۔۔۔۔۔"خباثت سے کہتے ہوئے اس نے بات ادھوری شروع تو فرحان کا چہرہ ضبط سے سرخ پڑا۔

"یہاں آنے کا مقصد کیا ہے آپ کا؟" اس نے ڈھیروں صبر کرتے ہوئے متحمل لہجے میں استفسار کیا۔

"اپنے بیٹے کو لینے آیا ہوں۔" اس کے الفاظ پہ فرحان کے عقب میں کھڑی حدیقہ کو جیسے کرنٹ سا لگا۔

"خبردار جو تم نے میرے بچے کی طرف آنکھ اٹھا کے بھی دیکھنے کی کوشش کی۔" اس کی آواز گھائل ہوئی شیرنی کی مانند گونجی تو نواز عالم نے ناگواری سے اسے دیکھا۔

"تم دونوں نے جو کچھ اپنی عاشقی کو بچانے کے لیے میرے ساتھ کیا ہے نا اس کا تو بہت برا بدلہ لینے والا ہوں میں تم لوگوں سے، اگر میرے بیٹے کو مجھ سے ملنے نہ دیا گیا تو تم لوگوں کی رنگین راتوں کی نشانی اس بیٹی کو میں تم لوگوں سے چھین لوں گا۔"

وہ ان دونوں کے کردار اور رشتے کو گالی دیتا زرشالے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بولا تو حدیقہ نے اسے بتانا چاہا کہ وہ اسی کی جنونیت کی نشانی ہے لیکن فرحان نے اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اسے کچھ بھی بولنے سے روک لیا۔

"آپ جو کچھ کر سکتے ہیں کریں لیکن میرے بچوں کی جانب گندی نگاہ ڈالنے کی ضرورت نہیں۔"فرحان نے سرد لہجے میں اسے جواب دے کے جانے کا اشارہ کیا تو وہ پیچ و تاب کھا کے رہ گئے۔

اس دن کے بعد سے نواز عالم نے بہت دفعہ اپنے آدمیوں کو بھیج کے افگن اور زرشالے کو اغوا کروانے کی کوشش کی تھی لیکن فرحان کی ایک میڈیا کال نے اس کا جینا حرام کر ڈالا تھا کیونکہ وہ کسی صورت اپنی سیٹ اور اپنا کیریئر دوبارہ داو پہ نہیں لگا سکتا تھا۔

اسی لیے اس نے بہت چالاکی سے کورٹ سے رابطہ کیا مگر کورٹ میں جب افگن نے ماں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی تو کورٹ نے مہینے میں نواز عالم سے اس کی ایک ملاقات کو نوٹس جاری کر دیا۔

اس نوٹس پہ شاید فرحان کوئی سوال اٹھاتا لیکن کورٹ میں ہی موجود نو سالہ افگن نے جب نواز عالم کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھا۔

"میں آپ سے مہینے میں دو دفعہ بھی ملنے کو تیار ہوں لیکن آپ مجھے یہ گارنٹی دیں کہ آپ میری ماما ڈیڈ، زرشے اور حماد(حدیقہ اور فرحان کا نومولود بیٹا )ان سب سے دور رہیں گے؟" اس کے لہجے کی سنجیدگی اور پختگی کو دیکھ کے بھری کورٹ کے سامنے نواز عالم جذبے سا ہو کہ رہ گیا جبکہ کورٹ میں موجود نواز عالم کے ساتھ آیا احمد انور بھی اس بچے کی بات سن کے عش عش کر اٹھا۔

"واقعی لگ رہا ہے کہ اس میں نواز عالم کا ہی گندا اور موقع پرست خون ہے۔" اس نے ستائشی انداز میں ابرو اچکائی جبکہ اس کی آنکھوں میں انتقام صاف نظر آ رہا تھا جو اسے اس بچے اور اس کے سوتیلے باپ سمیت ماں سے لینا تھا۔

چونکہ سوال بھری کورٹ کے سامنے ہوا تھا اس لیے نواز عالم کو مجبورا اس بات کی گارنٹی دینی پڑی کہ وہ کبھی اس کی فیملی کو اپروچ نہیں کرے گا۔

اس دن کے بعد سے بظاہر تو ان کی فیملی میں سکون تھا لیکن اکثر سکول جاتے زرشالے اور حماد کی گاڑی کا کبھی ٹائر برسٹ کر جاتا تو کبھی شیشہ توڑ دیا جاتا۔

کیونکہ نواز عالم نے کورٹ میں خلف اٹھایا تھا اس لیے اب کوئی بھی اس بات پہ یقین کرنے کو تیار نہ تھا کہ ایسا نواز عالم کروا رہا ہے۔

تبھی پندرہ سالہ افگن نے فرحان عالم کو مشورہ دیا کہ زرشالے اور حماد کو کہیں بھجوا دیں۔

اس مشورے پہ عمل اگر چہ بہت مشکل تھا لیکن انہی دنوں جب نواز عالم کو احمد انور کی وجہ سے یہ پتہ چل گیا کہ زرشالے اس کی ہی بیٹی ہے تو اس نے اپنی بات سے مکرتے ہوئے زرشالے کو حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں اسی لیے حدیقہ بیگم نے دل پہ پتھر رکھتے ہوئے زرشالے اور حماد کو اپنی خالہ کے بیٹے کے پاس مانچسٹر بھیج دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وقت گزرتا چلا گیا لیکن زرشالے اور حماد ایک دفعہ بھی پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ فرحان، حدیقہ اور افگن انہیں ملنے کے لیے کچھ دنوں کے لیے انہیں لندن بلواتے اور دو چار دن وہاں رہ کے واپس آ جاتے۔

وہ لندن اس لیے بلواتے اور ملتے تھے کہ اگر کبھی ان کا پیچھا کیا جائے تو وہ ان کے اصل ٹھکانے تک نہ پہنچ سکیں۔

جب جب افگن نواز عالم سے ملنے جاتا تو حدیقہ کا دل دہلنے لگتا کہ کہیں اس کا گھٹیا رنگ اس پہ نہ چڑھنے لگے۔

اور پھر وہ وقت آ گیا جب افگن پہ اس کا رنگ چڑھ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بچپن میں جس طرح اس نے قسم کھائی تھی کہ وہ بڑا آدمی بنے گا اس نے اس بات کو ذہن میں رکھا اور چوبیس سال کی عمر میں فرحان سے پیسہ ادھار لے کے ایک کمپنی خریدی۔

وہ ہر جائز و ناجائز طریقے سے اس کمپنی کی بڑھوتری کے لیے کام کرنے لگا اور آنے والے دو تین سالوں میں اس نے کمپنی کی مختلف برانسب کھولنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس کی ترقی پہ خوش ہونے کی بجائے جب فرحان اور حدیقہ نے اس سے سوال کیا تو اس نے کہا کہ جو کچھ نواز عالم کر چکا ہے اس کا بدلہ لینے کے لیے اسے اس سے بھی زیادہ پاورفل ہو کے جواب دینا بہت ضروری ہے۔

"جو بات ختم ہو چکی ہے آپ اس کے گڑھے مردے کیوں اکھاڑ رہے ہیں؟"حدیقہ نے دبے دبے لہجے میں کہا۔

"بات ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ کمینہ احمد انور ابھی ت۔۔۔۔۔۔"وہ غصے سے بولتا ہوا بمشکل اپنے لب بھینچ کے رہ گیا۔

"افگن میرے بچے مجھے ان دونوں سے کوئی غرض نہیں نہ کوئی خوف ہے کیونکہ میری حفاظت کے لیے اللّٰہ نے میرے شوہر کو اور بچوں کو بھیجا ہوا ہے، آپ یہ سب چھوڑ دو۔"حدیقہ نے محبت سے اسے پچکارا لیکن وہ دل میں ٹھان چکا تھا۔

اپنی ماں کی نسوانیت کا تذلیل کا بدلہ لینا، اپنے بچپن کی تباہ کاریوں کا بدلہ، اپنی بہن اور بھائی کے دربدر ہونے کا بدلہ اور اس میں اس کا ساتھ دے رہا تھا۔

'بالاج مصطفیٰ'

مصطفیٰ گیلانی اور ثمینہ گیلانی کا بیٹا جو اسے اس کے ایکسیڈینٹ کے دوران ملا تھا۔

اور جس نے بنا کسی لالچ کے اس کی پوری ہفتہ تیمارداری کی کیونکہ وہ اس وقت اپنے شہر سے دور ایبٹ آباد میں کسی کام کے لیے گیا تھا۔

بالاج مصطفیٰ ایک تحقیقاتی آفیسر تھا جو مختلف جرائم

اور کرٹ منلر ب کی تحقیق کر کے انہیں جڑ سے اکھاڑ دیتا تھا اور آج کل وہ احمد انور( جو کہ بظاہر ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا سربراہ تھا )اور نواز عالم( جو بظاہر ایک ایم این تھا )دونوں کے کالے کارناموں کے متعلق تحقیق کر رہا تھا۔

جب دونوں کے مجرم ایک تھے، مقصد ایک تھا تو ساتھ ملنے سے کوئی کیسے روک سکتا تھا۔

تبھی وہ دونوں دوستی کے اٹوٹ بندھن میں جڑ گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب افگن اپنے ارادوں سے باز نہ آیا تو حدیقہ نے آخری حربے کے طور پہ اسے گھر سے نکل جانے کی دھمکی دی لیکن وہ اگلے کچھ ہی دنوں میں جب گھر چھوڑ کے چلا گیا تو حدیقہ بیمار پڑ گئی۔

حدیقہ کی سیریس کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے زرشالے ہر بات کو بھاڑ میں ڈالتی پاکستان آ گئی۔

اس کے ساتھ حماد نے بھی آ جانا تھا لیکن اس کے فائنل سمسٹر تھے تو بمشکل اسے بہلا پھسلا کے وہ پہلی فلائیٹ پکڑ کے بنا کسی کو بتائے پاکستان چلی آئی۔

فرحان عالم جو افگن سے ناراض نہیں تھے وہ بھی افگن کے ساتھ زرشالے پہ خاصے برہم ہوئے لیکن جب زرشالے نے تڑپ تڑپ کے روتے ہوئے کہا وہ اتنے سال ماں کی محبت سے دور رہی ہے لیکن وہ اس کنڈیشن میں اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی اس لیے وہ وہاں نہیں رہ سکی۔

اس کی بات سن کے وہ دونوں چپ کر گئے۔ ویسے بھی اس وقت افگن ذاتی طور پہ طاقت اور پیسے کے اعتبار سے بہت سٹرانگ ہو چکا تھا۔

اس نے کچھ عرصہ گزرنے کے بعد زرشالے کا ایک میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کروا دیا اور اسے اپنے گارڈز کے ساتھ آنے جانے کی اجازت دی۔

گارڈز کا کالج کے اندر آنا جانا اتنا آسان نا ہوتا جو اگر وہ انٹرنیشنل کمپنیز کا اونر اور اس کالج کا فنڈر شیر افگن عالم نا ہوتا۔

زرشالے کے کالج میں ایڈمیشن لیتے ہی انہیں اطلاع ملنے لگی کہ نواز عالم نے اسے اٹھوانے کے لیے بندے کالج میں داخل کروا دیے ہیں۔

یہ ایسا ہ تٹ تھا جو ایک طرح سے ان کے لیے فائدہ مند اور نقصان دہ بھی تھا اس لیے ان دونوں نے فیصلہ کیا اور بالاج کو ایک سٹوڈینٹ کے طور پہ اس کالج میں بھیج دیا گیا۔

بالاج اس کالج میں آیا تو زرشالے کی حفاظت اور نواز عالم کے کارندوں تک پہنچنے لیکن نازک سی ملائمت سے بھرپور سرخ و سفید رنگت والی کم گو سی زرشالے عالم پہ نظر پڑتے ہی وہ پہلی نظر کی محبت کا اسیر ہو گیا تھا۔

ایسا ہونا ہی تھا کہ اس نے شیرافگن اور اس کے گارڈ کم دوست فرہاد کو چڑانا شروع کر دیا اور اس نے صرف اسے ہی نہیں بلکہ اپنی فیملی کو بھی بتا دیا۔

اس کے والدین سمیت اس کے دو جڑواں بھائی صائم اور ارحم اس کی پسند جاننے کے بعد زرشالے سے ملنے کے لیے بے تاب ہو گئے لیکن وہ زرشالے کی پڑھائی مکمل ہونے سے قبل اس کو اس جھنجھٹ میں نہیں پڑنے دینا چاہتا تھا۔

مگر جب اس نے سحرش اور حائقہ نامی لڑکیوں کو اس سے گھلتے ملتے دیکھا تو اس کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اس کے سامنے اپنی ر ب کا اظہار کر دیا تھا۔

انہی دنوں میں شیرافگن عالم کی ملاقات ایک بزنس ایڈوائزر جلال شیرازی سے ہوئی جس کی اکلوتی اور

لاڈلی بیٹی عنبرہ شیرازی اس پہ بری طرح سے فدا ہو گئی۔

اسی دوران افگن پہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ احمد

انور عنبرہ شیرازی کا ماموں تھا اور اس کا بڑا بیٹا اس کا منگیتر تھا لیکن یہ سب عنبرہ شیرازی کی ماں کی خواہش پہ ہوا تھا جس پہ جلال شیرازی ہر گز آمادہ نہیں تھے۔

ایک دن جلال شیرازی نے بہت غیرمتوقع طور پہ

اس کے سامنے عنبرہ شیرازی کا رشتہ رکھا تو وہ خاصا متعجب ہوا لیکن اس کی بات سن کے وہ چند لمحے سوچ میں پڑ گیا۔

"شیرازی صاحب! اگر آپ اپنی بیٹی کو احمد انور کے بیٹے سے بچانا چاہتے ہیں تو اس کی شادی کروائیں، یہ میرے ساتھ منگنی کروانے کا فضول پلان کیوں بنا رہے ہیں؟"لحاظ وہ صرف بمشکل اپنے ماں باپ کا کیا کرتا تھا اس کے علاوہ کسی دوسرے کے سامنے وہ یہ تکلف ہرگز نہ کرتا تھا۔

"کسی سے اس کی شادی کروا دی تو اس کی جائیداد کے لیے وہ اسے رکوا سکتے ہیں، کہیں باہر بھجوایا تو ساری زندگی اس کی چھپ کے بھاگتے ہوئے گزرے گی۔ اس لیے اگر تم اس کے ساتھ رشتہ جوڑتے ہو تو تمہاری طرف بڑھنے سے قبل کوئی بھی ایک بار ضرور سوچے گا۔"انہوں نے ہچکچاتے ہوئے بات مکمل کی تو وہ چبھتی ہوئی نگاہوں سے انہیں دیکھنے لگا۔

"ہے تو واقعی بہت فضول سی یلسن تنگ لیکن چونکہ اس سے میرا بھی مقصد جڑا ہے اس لیے منگنی کی تیاری کریں۔"سرد لہجے میں کہتے ہوئے اس نے بات ختم کر دی۔

یہی بات جب اس نے حدیقہ اور فرحان کے سامنے کی تو وہ یہ جان کے بہت خوش ہوئے تھے کہ اس نے اپنے لیے لڑکی پسند کر لی ہے۔

وہ اس رشتے کو لو ریلیشن سمجھ رہے تھے اور یہ غلط فہمی افگن نے کسی کی بھی دور نہیں کی تھی۔

ان کی منگنی کی ڈیٹ فکس ہو چکی تھی جب نواز عالم اپنی گھٹیا پلاننگ میں کامیاب ہوتا ان دو لڑکیوں کی وجہ سے زرشالے کو لے گیا تھا۔

مگر اسے سالوں سے مات دیتے آتے اسی کے خون نے فل پروف پلاننگ کے ساتھ بالاج کے ذریعے اسے اس کے بنگلے سے بازیاب کروا لیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

جیسے ہی زرشالے کو ہوش آیا افگن نے اس کا نکاح بالاج سے کروا دیا تھا۔

اگر چہ اس سب کے بعد زرشالے یہ رشتہ نہیں جوڑنا چاہتی تھی لیکن افگن کے قسم دینے پہ اس نے چپ چاپ سر جھکا دیا۔

زرشالے نہیں جانتی تھی کہ اس نکاح میں فرحان عالم کے ساتھ ساتھ مصطفیٰ صاحب بھی موجود تھے وہ تو بس خود کو ابھی بھی اسی بند ہال میں محسوس کر رہی تھی اور اسے یہی لگ رہا تھا کہ اس کے بھائی نے مزید کسی انہونے قدم سے بچنے کے لیے اسے اس رشتے میں باندھا ہے۔

نکاح کے بعد افگن اسے بہت خفیہ طریقے سے دوسرے شہر لے گیا اور اپنے خریدے گئے ایک بنگلے میں ملازمین اور گارڈز کی فوج کے ساتھ چھوڑ آیا تھا جہاں سے اس نے فل شنک ت و رٹی کے ساتھ اپنی پڑھائی مکمل کرنی شروع کر دی۔

اس کے ٹھکانے کی خبر بالاج کے علاوہ کسی کو نہیں تھی، حدیقہ اور فرحان کے ساتھ بھی بس اس کا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔

اسی دوران افگن کی عنبرہ کے ساتھ منگنی بہت دھوم دھام سے ہو چکی تھی لیکن اس منگنی میں زرشالے اور حماد دونوں نے ہی شرکت نہیں کی تھی۔

کچھ ہی دنوں کے بعد مری جاتے بالاج مصطفی کی گاڑی ایک بلاسٹ میں تباہ ہونے کی خبر جہاں افگن کے لیے پریشان کن تھی وہیں وہ زرشے کو جیسے پاگل کر گئی۔

وہ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار ہی نہ تھی کہ اس کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والا وہ زندہ دل، کھلکھلاتا ہوا خوبصورت مرد بیچ راہ میں اسے تنہا چھوڑ کے چلا گیا ہے۔

اس کی مخدوش حالت میں بمشکل اسے سنبھالنے والے افگن نے بہت جان جوکھوں کے ساتھ واپس جینے کے لیے آمادہ کیا اور اسے اپنی پڑھائی مکمل کرنے کی تلقین کی۔

بالاج کی کار اس برے طریقے سے بلاسٹ ہوئی کہ افگن بھی بالاج کے زندہ ہونے کی امید چھوڑ چکا تھا مگر اس بلاسٹ کے تقریبا آٹھ ماہ بعد ایک پرائیویٹ نمبر سے اسے کال موصول ہوئی تھی۔

یہ کال کرنے والا بالاج تھا جو گاڑی بلاسٹ ہونے سے قبل سڑک پہ کود گیا تھا اور لڑھکتے ہوئے وہ کھائی میں گر گیا تھا۔

اس کھائی میں گرنے کے بعد وہ معجزانہ طور پہ بچ تو گیا تھا لیکن اسے ریکور ہوتے ہوئے کافی مہینے لگ گئے، اسی دوران اس نے پتہ لگوایا تو اس پہ اٹیک کروانے والے احمد انور اور نواز عالم ہی تھے۔

تبھی انہوں نے انہیں داو دینے کے لیے وقتی طور پہ واقعی بالاج مصطفی کو مار کے' بلیک ایگل 'کو جنم دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنے کلائنٹ کا انتظار کرتا افگن بیزاری سے کلائی پہ بندھی قیمتی گھڑی کو دیکھتا لاشعوری طور پر ریسٹورینٹ کے شیشے کے پار دکھائی دیتی ان دو لڑکیوں پہ نگاہیں گاڑھ چکا تھا جو ریسٹورینٹ کے شیشے کے بالکل پاس کھڑی تھیں اور بارش کے شور کے باعث ان کی بلند آواز اسے صاف سنائی دے رہی تھی۔

"میرا دل چاہتا ہے کہ میرے پاس ڈھیر سارا پیسہ ہو اور میں ورلڈ ٹور کروں، میں دنیا کا ہر رنگ دیکھوں، اسے محسوس کروں۔"بارش میں بھیگتی ان میں سے ایک لڑکی جو اس وقت سرخ کھلی سی شلوار اور سفید گول گھیرے والی قمیض میں ملبوس گلے میں دوپٹہ مفلر کی طرح لپیٹے وہ چہکتے ہوئے بول رہی تھی لیکن نجانے کیوں لہجے کی اس چہکار کے باوجود اس سمے اس کے چہرے پہ چھائی مژدگی شیرافگن کی ذہانت سے بھرپور آنکھوں سے نہ چھپ سکی۔

"میرا دل چاہتا ہے کہ میں خدا سے اپنی زندگی کے چند پل ادھار مانگوں اور اسے کہوں کہ میری خواہشات پوری ہونے تک وہ مجھے زندہ رکھے۔"وہ دوبارہ سے بولی تو اب کے چہکتے لہجے میں ایک یاسیت اور حسرت سی ٹپکی۔

جبکہ اس کے ساتھ کھڑی اس کی دوست بہت دکھ سے اس کے چہرے کو تک رہی تھی جو اپنے گھنگھریالے بالوں کو ربڑ بینڈ میں لپیٹ رہی تھی۔

وہ بے خیالی میں اسے ہی دیکھ رہا تھا جب یکلخت اس نے اسے دونوں ہاتھوں سے سر تھام کے نیچے بیٹھتے دیکھا تو وہ کافی حیران ہوا۔

لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس سب کی وجہ جان پاتا اس کی دوست نے روتے ہوئے اسے تھامتے ہوئے چلا کے ایک ٹیکسی روکی اور وہ اسے لیے وہاں سے جا چکی تھی۔

وہ بارش میں بھیگتی لڑکی"ژالے میر"تھی جو اس دن کے بعد سے اس کی خواہش کے باوجود اس کے سامنے کبھی نہ آئی تھی۔

لیکن ایک عرصہ گزر جانے کے بعد وہ بالکل اچانک اس کے سامنے آئی تھی اور آتے ہی جس بے دھڑک انداز میں اس نے سب کے سامنے اسے اس سے مانگا تھا۔

وہ اس کی دیدہ دلیری اور جرات پہ کافی محظوظ ہوا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.