"لیکن وہ اگر کورٹ میں آپ کے کردار پہ انگلی اٹھاتا ہے تو کورٹ شیر کو اس کے حوالے کر سکتی ہے۔" اس نے تکان زدہ انداز میں اپنی بات مکمل لی کی تو حدیقہ کا چہرہ ھے کی مانند سفید پڑنے لگا۔
لیکن پھر یکایک کچھ سوچ کے وہ بول اٹھی۔
"یہ سب میرے یہاں رہنے کی وجہ سے ہو گا نا تو میں۔۔میں اپنے بچوں کو لے کے واپس چلی جاتی ہوں۔" اس میں جیسے اس خیال نے نئی روح پھونک ڈالی تھی لیکن اس خیال نے فرحان کو بے چین کر دیا تھا۔
"ایسا کبھی مت کیجیے گا، کورٹ کے ذریعے اگر وہ شیر آپ سے لیتا بھی ہے تو کورٹ کی مدد سے آپ کبھی کبھار شیر کو دیکھ سکیں گی لیکن اگر آپ یہاں سے جاتی ہیں اور وہ آپ تک پہنچتا ہے تو آپ زندگی بھر ان کی شکل دیکھنے کو ترسیں گی۔"وہ اپنے مخصوص انداز میں اس کے سامنے بولتا اس کی رگوں کو دبا گیا۔
"یا اللّٰہ"! وہ بے دم سی ہوتی بیڈ پہ ڈھے سی گئی اور بہت خالی خالی نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی جو بہت نرم اور متفکر نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
"باخدا میں کسی غلط مقصد کے لیے آپ سے شادی نہیں کرنا چاہتا نا میں کوئی ہدردی جتا رہا ہوں۔ آپ پڑھی لکھی باشعور لڑکی ہیں اور مجھے بھی تو شادی کرنی ہی ہے تو۔۔۔"وہ بات ادھوری چھوڑ کے اسے دیکھنے لگا جو نم آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھ رہی تھی۔
"میں تمہارے قابل نہیں ہوں فرحان، تمہیں اپنے جیسی کسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے۔"بھیگے تکان زدہ لہجے میں کہتی وہ دونوں ہاتھوں میں چہرہ چھپا کے پھوٹ پھوٹ کے رو دی۔
"جس دن مجھے لگا کہ میں آپ کی شادی کر کے دل سے خوش یا مطمئن نہیں ہوں اسی دن میں کسی اور سے شادی کر لوں گا۔"وہ فورا سے بیشتر اس کی بات کے جواب میں بولا تو وہ اپنے ہاتھوں سے چہرہ اٹھا کے اسے دیکھتی شدتوں سے رو دی۔
جبکہ اب کی بار اس کے آنسووں میں گھلی شکستگی کو دیکھ کے وہ اپنے اندر بڑھتے غبار کو دبانے کی کوشش کرنے لگا۔
کیونکہ ان آنسووں میں چھپی ایک ماں کی بے بسی اسے عجیب سے انداز میں گھائل کر رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افگن عمر کے جس دور میں تھا وہاں ایسی تبدیلی میں سوال و جواب بچے ضرور کرتے تھے اور وہ اس کے سوال و جواب کے لیے خود کو ذہنی طور پہ تیار بھی کر رہی تھی لیکن نکاح کا دن آن پہنچا تھا مگر افگن نے اس سے اس بابت کوئی سوال نہ کیا تھا۔
اس کا مطمئن اور قدرے نارمل رویہ دیکھ کے اسے اندازہ ہونے لگا کہ شاید فرحان اسے سب سمجھا چکا تھا اور اس سال دو کے دورانیے میں افگن جس قدر فرحان کے کلوز ہو چکا تھا اسے وہی ہینڈل کر سکتا تھا۔
نا تو دل اس بندھن پہ راضی تھے اور نہ ہی شادی کوئی خوش کن لمحات کے پیشِ نظر ہو رہی تھی جو کوئی ہنگامہ ہوتا۔
فرحان کے ہی دوست اور کولیگز جمعرات کے روز ان کے گھر آئے تھے اور بہت سادگی کے عالم میں ان کا نکاح اس صورتحال میں ہوا کہ سنجیدہ سا چھ ساڑھے چھ سالہ افگن فرحان کے بائیں جانب جبکہ زرشالے اس کی گود میں موجود تھی جبکہ فیروزی رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس حدیقہ فرحان کے دائیں جانب براجمان سر جھکائے بیٹھی تھی۔
نکاح کے بعد ریفرمتٹ کرنے کے بعد جب سارے مہمان آہستہ آہستہ گھروں کو سدھارنے لگے تو حدیقہ کو وحشت سی ہونے لگی۔
وہ وہیں لاونج کے صوفے پہ براجمان افگن کا سر گود پہ رکھے اس کے بالوں انگلیاں چلا رہی تھی۔
"مما! مجھے روم میں جانا ہے۔" اس کے بالوں میں انگلیاں چلانے کے باعث افگن پہ غنودگی سی طاری ہونے لگی تھی۔
"اچھا آئیں۔"وہ اس کا بازو تھام کے سیڑھیوں کی جانب بڑھی تو اسی وقت زرشالے کی چیخ پہ دونوں ماں بیٹے کے اٹھتے قدم ایک ساتھ رکے تھے۔
"مما! زرشے۔۔"یہ پہلی دفعہ تھا جب افگن نے اس کے سامنے بہن کو پکارا تھا اور وہ بھی اس انداز میں، اس کے بولنے پہ وہ اسے دیکھنے لگی جو اس سے اپنا ہاتھ چھڑا کے تیزی سے سیڑھیاں پھلانگتا اوپر کی جانب بھاگا۔
اس کی پھرتی ملاحظہ کرتی حدیقہ بھی تھکے تھکے انداز میں اس کے پیچھے لپکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے کا ادھ کھلا دروازے مزید کھول کے جب وہ اندر داخل ہوئی تو ایک پل کو کلیجہ منہ کو آ گیا۔
تقریباً دو ماہ کی ننھی سی زرشالے کے منہ اور پیشانی سے خون بہہ رہا تھا اور وہ بھائی کے بازووں میں مچلتی اونچی آواز میں رو رہی تھی۔
"ڈونٹ کرائی مائی لنل ڈول"! اسے بازووں میں جھلاتا افگن ماں کی موجودگی سے بے خبر اپنی شرٹ کا سرا اوپر اٹھا کے اس کے چہرے پہ لگا خون صاف کرنے کی کوشش کرنے لگا جب وہ بے ساختہ آگے بڑھی۔
"آپ کی شرٹ اس کے چہرے کو مزید ہرٹ کرے گی، اس کا س ہارڈ ہے۔" اس کی بے ساختہ آواز پہ افگن نے پلٹ کے اس کی جانب دیکھا اور ایک نظر اس پہ ڈال کے واپس روتی ہوئی بہن کی طرف متوجہ ہو گیا۔
"زرشے ڈونٹ کرائی مائی ڈیئر! چاچو ابھی آتے ہی ہوں گے، دیکھنا وہ ابھی آپ کا درد فٹ سے ختم کر دیں گے۔"افگن کی پچکارتی آواز پہ اس کی ساری حسیات گویا الرٹ ہوئیں۔
اسے یاد آیا کہ اس نے نکاح کے بعد سے فرحان کو نہیں دیکھا تھا۔
افگن اب درد سے بے حال ہوتی زرشالے کو گود میں لے کے بیڈ پہ بیٹھ چکا تھا اور ث سے اس کا چہرہ صاف کر رہا تھا۔
"آپ بہت عجیب ہو گئی ہیں مما۔" اسے ہنوز وہیں جمے دیکھ کے افگن کو گہرا افسوس ہوا تھا اس کی بے حسی پہ جبکہ اس کے الفاظ پہ حدیقہ نے تڑپ کے بیٹے کی جانب دیکھا۔
"زرشے از مائی سسٹر مما۔" اس نے گویا اسے احساس دلانا چاہا کہ جسے وہ اگنور کر کے اسے پیار کرتی تھی وہ اس کی بہن تھی۔
"یو شد لو ہر۔" اس نے اپنی بات مزید آگے بڑھائی تو حدیقہ کو لگا کہ وہ اپنے پیروں پہ کھڑی نہیں رہ سکے گی کہ اپنے اتنے سے بیٹے کے منہ سے نکلے ایسے الفاظ اسے تمانچے کی صورت لگ رہے تھے۔
لیکن اس سے پہلے کہ وہ اسے کچھ کہتی آہٹ کی آواز پہ دونوں نے دروازے کی جانب دیکھا جہاں سے حواس باختہ سا فرحان اندر آ رہا تھا۔
اسے غالباً زرشے کی روتی آواز سنائی دی تھی۔
" کیا ہوا میری پرنسس کو؟"وہ سرعت سے بیڈ کی جانب بڑھا۔
"چاچو یہ سوتے ہوئے بیڈ سے گر گئی ہے، گورنس آئی تھنک بیڈ کے کارنر پہ لٹا کے گئی ہیں ورنہ آپ نے تو کہا تھا کہ اتنی ایج کے بچے کرولنگ نہیں کرتے تو گرنے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔" اس نے مکمل تفصیل بہم پہنچائی۔
اس ساری صورتحال میں حدیقہ کو اپنا آپ اضافی سا لگنے لگا تھا۔ وہ بھاری قدموں کے ساتھ چلتی صوفے پہ بیٹھ گئی۔
"نیکسٹ ٹائم ایسے کسی کو چوٹ لگے اور آپ فورا ہاسپٹل نہ لے کے جا سکو تو اسے گھر میں ٹریٹمنٹ دینا شروع کرتے ہیں۔"فرسٹ ایڈ باکس نکال کے وہ بہت نفاست اور احتیاط کے ساتھ کاٹن سے اس کے چہرے پہ جما خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ افگن سے بھی مخاطب تھا جو اس کے پاس کھڑا توجہ سے اسے سن رہا تھا۔
"وہ کیسے چاچو؟" اس نے سنجیدگی سے اس کے مہارت سے چلتے ہاتھوں کو دیکھتے ہوئے استفسار کیا۔
" اس فرسٹ ایڈ باکس کے ذریعے۔"وہ اب بہت رسانیت کے ساتھ زرشے کے زخموں کی صفائی کرتا
اسے بھی بر ی دے رہا تھا۔
"میں یہ باتیں یاد رکھوں گا چاچو اور زرشے کو ڈاکٹر بھی بناوں گا۔"بیٹے کی پرجوش اور پر عزم آواز پہ حدیقہ نے خالی خالی نگاہوں سے اسے دیکھا جو اونگھتی ہوئی زرشالے کے ماتھے کو چوم رہا تھا۔
"انشاءاللّٰہ کیوں نہیں، اچھا ہے نا میری بیٹی ڈاکٹر بنے گی تو مجھے بھی ہیلپ ہو گی لیکن آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ آپ کیا بننا چاہتے ہو؟" اس کے بال بکھیرتا وہ بیڈ سے کھڑا ہوتا شگفتگی سے بولا تو اس خوشحال فیملی کے اس منظر کو دیکھتی حدیقہ جیسے پسِ منظر جاتی جا رہی تھی جب اچانک فرحان کی نگاہ اس پہ پڑی۔
"ایسے کیوں بیٹھی ہیں آپ؟ طبیعت تو ٹھیک ہے نا؟" اسے چپ چاپ بیٹھے دیکھ کے وہ پریشان کن انداز میں بولا تو وہ چونکی۔
"آں۔۔ہاں میں ٹھیک ہوں۔"وہ چاہ کے بھی اس سے زرشالے کی بابت استفسار نہ کر سکی کہ آیا اسے گہری چوٹ تو نہیں آئی تھی۔
"ایک منٹ شیر، میں ہاتھ دھو کے آتا ہوں۔"شیر جو اسے اپنے فیوچر پلان سے آگاہ کرنا چاہتا تھا اسے انتظار کرنے کا کہہ کے وہ واشروم کی جانب بڑھا۔
" کیا بننا چاہتے ہو آپ؟"فرحان کے ہٹتے ہی وہ لہجے میں بشاشت سموئے بیٹے کی جانب متوجہ ہوئی۔
"میں بہت بڑا آدمی بننا چاہتا ہوں مما، پاپا سے بھی زیادہ بڑا تاکہ اگر کبھی پاپا ہمیں تنگ کریں تو میں انہیں منع کر سکوں۔" اس عمر میں جن لفظوں کا چناو کر سکتا تھا انہی میں اس نے انہیں بہت کچھ باور کروا دیا تھا۔
جبکہ اس کے الفاظ سے اس کی ذہنی حالت کا اندازہ
لگاتی نا صرف حدیقہ بلکہ واشروم سے نکلتے فرحان نے بھی ششدر سے انداز میں اس کا سنجیدہ چہرہ دیکھا جو کہیں سے بھی ایک کم سن بچے کے تاثرات سے سجا چہرہ نہ لگ رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دن بہت ُس روی سے گزر رہے تھے، افگن ڈرائیور اور فرحان کے ہائیر کردہ آدمی کے ساتھ مکمل حفاظت و نگرانی میں سکول جا رہا تھا اور زرشالے اسی طرح سے افگن، فرحان اور گورنس کے سہارے پلتی چھ ماہ کی ہونے والی تھی۔
اور جہاں تک سوال تھا ان کے آپسی رشتے کا تو وہ روز ِ اول کی طرح ایک دوسرے سے فاصلے پہ ہی تھے۔
دونوں میں پہلے کی طرح بات چیت ہوتی تھی لیکن وہ بات چیت افگن یا پھر نارملی خیر خیریت کے متعلق ہوتی تھی لیکن کمرے کی تنہائی میں بیڈ کے کناروں پہ ٹکے وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہنوز اجنبی ہی تھے۔
ایسا ہی ایک سکوت زدہ سا دن تھا جب وہ افگن کے آنے سے پہلے اس کے لیے اس کی پسند کا کھانا تیار کر رہی تھی جب ایک دم سے باہر اسے شور کی آواز سنائی دی تو وہ آنچ کم کرتی تیزی سے باہر نکلی تو قدم جیسے تھم سے گئے تھے۔
خون سے لتھڑی زرشالے فرحان کے بازووں میں بے سدھ موجود تھی جبکہ وہ غصے سے آگ بگولہ اس کی گورنس پہ بھڑک رہا تھا۔
یہ پہلی دفعہ تھا جب اس نے فرحان کو یوں غصے میں دیکھا تھا لیکن اس وقت اسے اس کے غصے کی نہیں اس کی بانہوں میں موجود خون آلود وجود کی فکر تھی۔
وہ بے ساختہ آگے بڑھی۔
" کیا ہوا اسے؟" اس کی مدہم مگر متفکر آواز پہ اس کے ماتھے پہ رومال رکھتا فرحان پلٹا۔
"فی الحال زندہ ہے، ہاسپٹل لے کے جا رہا ہوں، مرنے کی اطلاع سب سے پہلے آپ کو ہی دوں گا کہ جان چھوٹ گئی آپ کی۔"تلخ اور بے رحم انداز میں کہے الفاظ پہ حدیقہ کا چہرہ اہانت و شرمندگی کے احساس سمیت تکلیف سے سفید پڑا۔
اس نے نم ہوتی پلکوں کے ساتھ اس کی پشت کو دیکھا جو دروازے کی جانب بڑھ رہا تھا اور وہ بے جان ہوتی ٹانگوں کے ساتھ وہیں بیٹھتی ہچکیوں سے رونے لگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ہنوز وہیں دیوار کے ساتھ بیٹھی ہچکیاں بھر رہی تھی، اسے نہیں پتہ تھا کہ ملازمہ نے کھانا مکمل کیا یا نہیں۔
اسی دوران افگن کے آنے کا وقت ہو گیا جو اسے یوں روتے دیکھ کے پریشان ہو گیا تھا۔
"مما! کیا ہوا؟"اپنا سکول بیگ ملازمہ کو تھما کے وہ گھٹنوں کے بل اس کے سامنے زمین پہ بیٹھا تو اس کے لمس کو محسوس کر کے حدیقہ نے گھٹنوں سے سر اٹھایا۔
"و۔۔۔وہ زرشالے۔۔۔۔"وہ اتنا ہی بول سکی کہ آنسووں نے گلے کو پھندہ سا لگا دیا تھا۔
" کیا ہوا زرشے کو؟"وہ فوری طور پہ متفکر ہوا، اسی لمحے گاڑی کے ہارن کی آواز پہ وہ دونوں چونکے۔
"یہ تو چاچو کی گاڑی کا ہارن ہے۔"وہ اس کے سامنے سے اٹھا، اسی ثانیے میں فرحان سوئی ہوئی زرشالے کو لے کے گھر میں داخل ہو گیا۔
اس کے ماتھے اور ٹھوڑی پہ لگی پٹی کو دیکھ کے وہ فورا اس کی جانب لپکا۔
"چاچو زرشے کو کیا ہوا؟" اس کے لہجے میں تفکر مترشح تھا۔
"کچھ نہیں ہوا، بس تھوڑی سی چوٹ آئی تھی لیکن اب ٹھیک ہے۔ آپ جاو جلدی سے یونیفارم چینج کرو پھر لنچ کرتے ہیں۔"حدیقہ کو مکمل طور پہ نظرانداز کرتے ہوئے اس نے نرمی سے افگن کو بہلایا تو وہ اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا جبکہ وہ زرشالے کو گود میں لیے سیڑھیوں کی جانب بڑھا۔
اس کی نظراندازی سے گھائل ہوتی وہ بھی بے جان قدموں کے ساتھ چلتی اس کے پیچھے لپکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
"فرحان"! کمرے میں داخل ہونے کے بعد اس نے بیڈ پہ زرشالے کو لٹاتے فرحان کو مخاطب کیا جس کا ایسا رویہ نجانے کیوں اسے تکلیف پہنچا رہا تھا۔
اس کے مخاطب کرنے پہ وہ زرشالے کو لٹا کے اس کی جانب مڑا اور پھر بہت ٹھہرے ہوئے انداز میں اس کی جانب بڑھا۔
"مجھے لگا تھا کہ آپ اپنی زندگی کے اس فیز سے یکٹ پریشان ہیں اور زرشالے کو ا شت تسٹ نہیں کر پا رہیں تو آپ کو میں نے وقت دیا لیکن میں غلط تھا، آپ کی اس نفرت و بیزارگی کو دیکھتے ہوئے مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ ایک ماں اپنی ہی اولاد سے کیسے نفرت کر سکتی ہے؟"وہ اب پہلے کی طرح بلند آواز میں اسے ڈانٹ نہیں رہا تھا لیکن اس کے نرم لہجے میں چھپی کاٹ حدیقہ کو بری طرح زخمی کر رہی تھی۔
"ن۔۔نہیں۔۔۔" اس نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو زبان جیسے لکنت زدہ ہو چکی تھی۔
"ایک نظر دیکھیں اُسے، کیا آپ کو اس پہ پیار نہیں آتا؟ کیا دل نہیں چاہتا کہ اسے گلے لگائیں، اس کو اپنی ممتا کا احساس دلائیں۔ دیکھیں اسے کہ آپ کی بے خبری اس کو موت کے کتنے قریب لے گئی تھی آج۔" اس کے بازو اپنے ہاتھ میں لیتا وہ آہستگی سے اس کا رخ بیڈ کی جانب موڑتا ہوا سنجیدگی اور پر تاسف سے انداز میں کہہ رہا تھا۔
جب وہ ایک دم سے روتی ہوئی اس کے کندھے سے جا لگی۔
"پ۔۔پلیز چپ کر جاو، میں نفرت نہیں کرتی اس سے نہیں کرتی میں نفرت۔ میں بس اس سے محبت کرنے سے ڈرتی ہوں۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں میری اس کے ساتھ انسیت کو دیکھ کے وہ میرے بچوں کو مجھ سے چھین نہ لے۔ میں افگن کو کھونے کا خوف دل میں لیے بیٹھی ہوں میں اسے کھوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی۔"وہ اس کی شرٹ دونوں مٹھیوں میں دبوچے اپنے اندر کے خوف سے اسے روشناس کرواتی ساکت کر گئی۔
کچھ لمحوں کے بعد جب وہ بولنے کے قابل ہوا تو اس نے نرمی سے اسے اپنے سے دور کرتے ہوئے اپنے سامنے کیا تو وہ اس کی ہنوز اپنی مٹھیوں میں دبوچے کھڑی اس کی طرف دیکھنے لگی۔
"میری بات غور سے سنیں، میری بیوی ہیں آپ اور یہ دونوں میرے بچے ہیں۔ آپ تینوں کی حفاظت اللّٰہ نے میرے ذمہ لگائی ہے اور یقین رکھیں، میرے ہوتے ہوئے آپ کے بچوں کو آپ سے کوئی نہیں چھینے گا , بلیو می۔" اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے وہ بہت نرم اور مضبوط لہجے میں بولتا اس کے بے چین اور مضطرب دل کو شانت کر گیا۔
اس کی نم آنکھیں اس لمحے اس بات کا اقرار کر رہی تھیں اور شاید یہی اقرار اس کی آنکھوں میں جھانکتے فرحان سے ضبط کی چادر چھینتے ہوئے اسے اس کے چہرے پہ جھکنے پر مجبور کر گیا۔
نرمی سے اس نے اپنے ہونٹ اس کی بھیگی آنکھوں پہ رکھے تو اس کی شرٹ مٹھیوں میں لیے کھڑی حدیقہ اس کی اس اچانک جرات پہ جیسے تھراہ سی گئی۔
ان کے نکاح کو چھ ماہ ہونے والے تھے اور اس سارے دورانیے میں اس نے کبھی اس پہ کسی قسم کا حق نہیں جتایا اور اب وہ اس کے چہرے پہ جھکا اس کی سانسوں کی روانی منتشر کر رہا تھا۔
اس کی آنکھوں کو چھوتے اس کے لب جب سرائیت کرتے بھیگے رخسار پہ پہنچے تو اسے لگا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے گی کیونکہ اس کا ایسا روپ اس کے لیے قطعی اجنبی تھا۔
"فرحان! زرشالے۔۔۔۔۔"جب اس کے لب پر شدت انداز میں آ کے رخسار پہ ٹکے تو وہ اس کی شرٹ پہ گرفت مضبوط کرتی جلدی سے بولی تو بہکے بہکے سے فرحان کو جیسے ہوش آیا۔
وہ سیدھا ہوا اور ایک نظر اس کے شرم و حیا کی لالی سے سرخ ہوتے چہرے پہ ڈالی اور پھر دھیرے سے اس کے ماتھے پہ جھکا۔
"رویا نہیں کریں۔"گھمبیر لہجے میں ایک دلفریب سی التجا کرتا وہ اس کے ماتھے کو چھوتے ہوئے مڑا اور واشروم کی جانب بڑھ گیا۔
جبکہ اس کے لمس میں چھپی محبت و عزت پہ ششدر کھڑی حدیقہ سیدھے ہاتھ کی انگلیوں سے اپنی پیشانی کو چھو رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اس دن کے بعد سے ان کے درمیان بنی اج کی دیوار گر گئی اور وہ دونوں ایک نارمل کپل کی طرح ت ی ہ ت و کرنے لگے۔
"مما آپ جلدی سے تیار ہو جائیں پھر چاچو کے ساتھ باہر جانا ہے۔"شیرافگن نے زرشالے کو فیڈر پلاتی حدیقہ کو مخاطب کیا تو اس نے ایک درزیدہ نگاہ کچھ فاصلے پہ بیٹھے فرحان پہ ڈالی اور آہستگی سے گویا ہوئی۔
"چاچو نہیں ڈیڈ ہیں آپ کے یہ۔" اس کے نرم لہجے میں کہے گئے الفاظ پہ ناصرف افگن چونکا تھا بلکہ اس سے کچھ فاصلے پہ موبائل کی طرف متوجہ فرحان بھی چند لمحے کے لیے سن ہو گیا تھا۔
کچھ الفاظ واقعی سانس کھینچنے سے لے کے سانسیں دینے تک کا کام باآسانی کیا کرتے تھے۔
"آپ زرشے کی طرف دھیان رکھیں، میں چینج کر کے آتی ہوں۔"فرحان کی بولتی ہوئی نگاہوں اور افگن کی خوشی پہ جذبے ہوتی وہ زرشے کو صوفے پہ ڈال کے خود کمرے کی طرف بڑھ گئی۔
اور پھر جب وہ پرپل اور پنک کلر کی سمپل سلک کی ساڑھی پہنے بالوں کا جوڑا بنائے، کندھے پہ شال رکھے، ہونٹوں کو نیچرل سی لپ اسٹک سے سجائے واپس لوٹی تو بچوں کے ساتھ مگن فرحان چند لمحوں کے لیے اس کے دلکش سراپے سے نظریں نہ ہٹا سکا۔
"مما آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔"افگن کے پرمسرت لہجے پہ وہ مسکرا دی اور پھر زرشالے کو گود میں لیے وہ افگن کا ہاتھ پکڑ کے باہر کی جانب بڑھتے فرحان کے ہ مقددم ہوئی۔
ایک خوشگوار سی رات کا پہلا حصہ باہر گزار کے جب واپس گھر لوٹے تو بچے تقریباً سو چکے تھے۔
فرحان نے پچھلی سیٹ پہ سوئے افگن کو بازووں میں اٹھایا اور کمرے کی طرف بڑھ گیا جبکہ حدیقہ بھی اونگھتی ہوئی زرشے کو لیے اپنے کمرے کی طرف بڑھی جہاں پہنچتے ہی اس نے اس کا ڈائپر چینج کیا اور پھر اس کے کمرے چینج کرنے کے بعد اسے فیڈر دے کے بے بی کاٹ میں لٹا دیا۔
زرشے سے فارغ ہونے کے بعد وہ خود چینج کرنے کے لیے ڈریسنگ روم کی جانب بڑھنے ہی والی تھی جب ان کے کمرے سے ملحقہ افگن کے کمرے کا دروازہ بند کر کے فرحان کمرے میں داخل ہوا۔
"حدیقہ"! اس کی بے ساختہ پکار پہ اس نے پلٹ کے فورا اس کی جانب دیکھا جو آنکھوں میں ہلکورے لیتے جذبات لیے اسے تک رہا تھا۔
"افگن اور زرشے کا ڈیڈ تو میں بن چکا ہوں لیکن آپ کا شوہر بننے کا شرف کب حاصل ہو گا مجھے؟"
اس کی ساڑھی کا پلو بہت نرمی سے اپنی ہتھیلی میں سمیٹتے ہوئے وہ آنچ زدہ لہجے میں بولا تو اس کی ایک بیٹ مس ہوئی۔
"تم میرے شوہر ہو تبھی افگن اور زرشے کے باپ ہو۔" اس نے نپے تلے انداز میں کہتے ہوئے پلو کو ہلکا سا اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی لیکن دوسری جانب گرفت مضبوط تھی۔