نواز عالم کے رویے اور حدیقہ کے چہرے کے خوبصورت رنگوں کو پھر سے واپس پلٹتے دیکھ کے فرحان دلی طور پہ بہت مطمئن ہوا اور اپنے واپس جانے کی تیاری کرنے لگا جس کا اس نے نواز اور حدیقہ دونوں کو بتا دیا تھا۔
اس کے جانے کا سن کے سب سے زیادہ اثر افگن نے لیا تھا کیونکہ وہ اس سے بہت زیادہ اٹیچ ہو چکا تھا۔
لیکن فرحان نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی واپس آنے کی کوشش کرے گا تو تب جا کے اس نے اسے جانے کی اجازت دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"میں نے تمہارے کہے کے مطابق ساری تیاری کر لی ہے لیکن میں اسے تمہارے فارم ہاوس پہ نہیں بھیجوں گا بلکہ تمہیں میرے گھر پہ آنا پڑے گا۔"
نواز عالم نے سامنے بیٹھے احمد کو کہا تو اس نے سر ہولے سے خم کیا۔
"میری ویڈیوز کب تک مجھے ملیں گی؟"نواز صاحب نے اسے دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھا تو احمد انور کے چہرے پہ شاطرانہ پن سا لہرایا۔
"کل کام پورا ہونے کے بعد دے دوں گا۔" اس کے جواب پہ نواز عالم نے بمشکل غصہ ضبط کیا۔
کچھ دن پہلے جب احمد انور کے ٹینڈر پکڑے گئے تب سے ہی وہ نواز عالم کو بلیک میل کر رہا تھا کہ اس کے ٹینڈر پھر سے بھروائے۔
چونکہ اس کے ٹینڈرز میں غیرقانونی مواد ہوتا تھا اس لیے اسے آسانی سے بھروا کے آگے پہنچانا ممکن نہ تھا لیکن پہلے وہ نواز عالم کو پیسے دے کے کام کرواتا تھا مگر اب وہ اس کی لڑکیوں کے ساتھ بنائی گئی اس کی خفیہ ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔
نا صرف بلیک میل کر رہا تھا بلکہ حدیقہ عالم کے ساتھ ایک رات بھی گزارنا چاہتا تھا۔
وہ اس کی بلیک میلنگ کبھی نہ مانتا جو اگر وہ اسے میڈیا پہ وائرل کرنے کا نا کہتا۔
حدیقہ عالم کا نام اس نے تبھی لیا تھا جب نواز عالم نے اس سے ویڈیوز لینے کے لیے اس پہ حملہ کروایا تھا اس سے بچنے کے بعد اس نے یہ کڑی شرط رکھی تھی۔
اس کی شرط سن کے نواز عالم کا دماغ گھوم گیا لیکن جب اپنا تاریک ہوتا کیریئر نظر آیا تو انہوں نے یہ کڑوا گھونٹ بھرنے کا سوچ لیا تھا۔
اس کام کو پورا کرنے کے لیے انہیں فرحان کے جانے کا انتظار تھا اور بالآخر کل وہ یہاں سے جا رہا تھا اور کل ہی نواز عالم اپنے بیوی ایک چارے کے طور پہ اس بھیڑیے کے سامنے پیش کرنے والا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز عالم صبح ناشتے پہ ہی اسے مل چکے تھے اور اب گیارہ بج رہے تھے جب وہ اپنی بھابھی اور بھتیجے سے ملنے کے بعد ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہونے والا تھا۔
"بھابھی کوئی پریشانی ہوئی تو مجھے ضرور بتائیے گا اور میرے شیر کا خیال رکھیے گا۔" اس نے افگن کی جانب دیکھتے ہوئے محبت سے کہا تو حدیقہ نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے مسکرا کے اسے دیکھا۔
"چاچو! جلدی آئیے گا , میں آپ کو بہت مس کروں گا۔"افگن نے ہاتھ ہلاتے ہوئے افسردگی سے کہا تو فرحان کے دل کو کچھ ہوا۔
وہ افگن سے پہلے بھی بہت محبت کرتا تھا , اکثر و گفت بیشتر ش بھیجتا رہتا تھا لیکن اس بار نواز کی وجہ سے وہ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے تھے اس لیے اب دور جانا بہت مشکل لگ رہا تھا۔
الوداعی ہاتھ ہلاتے ہوئے وہ گاڑی میں بیٹھ گیا تو افگن کی آنکھوں میں آنسو لہرانے لگے۔
"ریلیکس میری جان! چاچو جلد ہی واپس آئیں گے ڈاکٹر بن کے۔"حدیقہ نے بیٹے کے آنسو صاف کرتے ہوئے واپس اندر کی طرف قدم موڑے۔
"پھر ہم چاچو کی شادی کریں گے نا۔"افگن نے اپنی خوبصورت آنکھوں سے ماں کے چہرے کو دیکھتے ہوئے استفسار کیا تو وہ ہنس دی۔
"بالکل کیوں نہیں۔" اس کے جواب پہ افگن بھی مطمئن ہو گیا۔
وہ افگن کو پاس بٹھائے کارٹون دکھا رہی تھی جب گاڑی کے ہارن کی آواز پہ وہ چونکی۔
"آپ کے پاپا آج دن کو کیسے آ گئے؟"تعجب سے کہتے ہوئے اس نے افگن کی طرف دیکھا۔ اسی اثناء میں دروازہ کھول کے نواز صاحب اندر داخل ہوئے لیکن وہ اکیلے نہیں تھے ان کے ساتھ ایک اور آدمی بھی تھا۔
کسی اجنبی کو دیکھ کے وہ فورا سیدھی ہوئیں اور اپنا دوپٹہ کندھوں پہ درست کیا۔
"السلام علیکم"! ان کے نزدیک آنے پہ اس نے آہستگی سے سلام کیا تو احمد انور نے بے باک نگاہوں سے سر تا پا اس کا جائزہ لینے لگا جو کہیں سے بھی ایک بچے کی ماں نہیں لگ رہی تھیں۔
"وعلیکم السلام! حدیقہ یہ میرا دوست ہے احمد انور اور احمد یہ میری مسز حدیقہ عالم ہیں اور یہ میرا بیٹا شیر افگن عالم ہے۔"نواز صاحب نےتعارف کروایا تو وہ مروتاً مسکرائی حالانکہ اس شخص کی نگاہوں سے اسے الجھن ہو رہی تھی۔
"آپ لوگ بیٹھیں، میں کھانا لگاتی ہوں۔"کچھ دیر مروتا ان کے پاس بیٹھنے کے بعد وہ کھانا لگوانے کا کہہ کے اٹھی اور پھر ان کے ساتھ کھانا کھانے کی بجائے افگن کو لے کے کمرے میں آ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج فرحان کی وجہ سے وہ اتوار ہونے کے باوجود جلدی جاگا تھا اس لیے اب وہ سو گیا تھا تبھی وہ اسے اس کے کمرے میں لٹا کے باہر نکل ہی رہی تھی کہ کمرے کا دروازہ کھلا اور احمد انور کمرے میں داخل ہوا۔
"آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟" اس شخص کو کمرے میں دیکھ کے وہ ناگواری سے بولی تو اس کے چہرے پہ مکارانہ مسکراہٹ بکھر گئی۔
"آج مجھے ہی یہاں آنا تھا کیونکہ آج کا دن تمہارا میرے نام ہے۔"غلیظ انداز میں کہتا وہ اس کی سمت بڑھا تو وہ جیسے تڑپ کے پیچھے ہٹیں تو افگن کے کمرے کا دروازہ کھل گیا۔
"بکواس بند کرو اپنی، نواز کہاں ہے؟" اس نے متوحش نگاہوں سے بند دروازے کی جانب دیکھا۔
"وہ تو نیچے نیوز سن رہا ہے اس لیے اسے ڈسٹرب نہیں کرو۔"سکون سے جواب دے کے وہ آگے بڑھا تو وہ جلدی سے دروازے کی طرف لپکی لیکن بیچ راستے میں ہی اس نے اس کا دوپٹہ کھینچ لیا۔
دوپٹے کی رگڑ آنے پہ اس نے جلدی سے دوپٹہ گلے سے اتار کے پھینکا اور دروازہ کھولنے میں کامیاب ہو گئی۔
"نواز! نوا۔۔۔۔۔۔۔"وہ دروازہ کھولتے ہی وہ پاگلوں کی طرح چلانے لگی لیکن نیوز دیکھتے نواز عالم نے کان گویا لپیٹ لیے اور دھیان نیوز پہ لگا دیا۔
وہ مطمئن تھے کیونکہ ملازم سارے اس وقت کوارٹرز میں بھیجے جا چکے تھے۔
" کیوں اپنا اور میرا وقت برباد کر رہی ہو، میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ پچھتاو گی۔" اس کی کمر کے گرد بازو حائل کرتا وہ اسے اپنی طرف کھینچتا ہوا بولا تو وہ اس کی گرفت میں جلے پیر کی بلی کی مانند تڑپ اٹھی۔
"نہیں چھوڑو مجھے۔"وہ تڑپتے ہوئے اس کی گرفت میں گڑگڑائی۔
لیکن وہ فرعون صفت بندہ اس کی التجاوں کو سنے بغیر اس کے کپڑوں کے چیتھڑے اڑاتا اس کی نسوانیت کی توہین کرتا رہا جبکہ وہ اونچی آواز میں روتی اپنے شوہر کو پکار رہی تھی۔
مگر وہ کان لپیٹے اپنی عزت کے مکمل دغدار ہونے کا منتظر نیچے بیٹھا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
وہ ایئرپورٹ کے نزدیک پہنچنے والا تھا جب اسے اچانک یاد آیا کہ وہ پاسپورٹ اور ٹکٹ گھر ہی بھول آیا تھا۔
اس نے جلدی سے ڈرائیور کو گاڑی موڑنے کو کہا اور گھڑی دیکھ کے وقت کا اندازہ لگانے لگا۔
"نواز پیلس"پہنچنے پہ جب گیٹ پہ چوکیدار نظر نہ آیا تو اس نے ڈرائیور کو انتظار کرنے کا کہہ کے خود ہی اندر جانے کا فیصلہ کیا۔
بھاگتے قدموں کے ساتھ وہ داخلی دروازہ کھول کے اندر داخل ہوا تو کان میں فورا حدیقہ کی چیخوں کی آواز پڑی تو دل جیسے دھڑکنا بھول گیا۔
وہ تیزی سے ان کے کمرے کی طرف بھاگا تو اس کی نظر ہال میں بیٹھے نواز عالم پہ پڑی۔
"بھائی ادھر ہیں تو پھر۔۔۔۔۔۔"وہ اس سے آگے کچھ سوچنا نہیں چاہتا تھا تبھی فی الوقت وہ بھائی کو نظرانداز کر کے سیڑھیوں کی طرف بھاگا تو اس کے قدموں کی دھپ دھپ پہ نواز عالم بری طرح سے چونکے اور پھر اسے دیکھ کے جلدی سے اس کے پیچھے لپکے۔
"بھابھی"! وہ بلند آواز میں پکارتا جب کمرے پہ پہنچا تو اسے لگا وہ جیسے کھڑے کھڑے مر گیا ہے۔
وہ جو کوئی بھی تھا وہ جانوروں کی طرح حدیقہ پہ جھکا اس کے بدن کو نوچے جا رہا تھا۔
حدیقہ کی چیخوں پہ وہ اس کی جانب لپکا تو نظر ملحقہ دروازے پہ سفید چہرہ لیے کھڑے افگن پہ نگاہ پڑی تو اس کا دل چاہا وہ دنیا تہس نہس کر دے۔
اسی کیفیت کے تحت وہ آگے بڑھا اور اس شخص کو پشت سے کھینچ کے پیچھے دیوار کی طرف دے مارا۔
"بھابھی"! وہ حدیقہ کی طرف متوجہ ہوا اور بیڈ شیٹ گھسیٹ کے اس کے نیم برہنہ وجود پہ ڈالی۔ اسی لمحے نواز عالم نے کمرے کی دہلیز پہ قدم رکھا۔
"واہ نواز عالم! میں نے سوچا تھا کہ میں تیرے ساتھ تیری پاکیزہ بیوی کا سودا کرنے والا ہوں لیکن یہاں تو تیری بیوی نے تیرے ہی بھائی کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔"منزل کے بالکل نزدیک پہنچ کے فرحان کی آمد نے احمد انور کو پاگل کر دیا تبھی وہ سر کے پچھلے حصے سے بہتے خون پہ ہاتھ رکھتا استہزائیہ لہجے میں بولا تو نواز عالم کے دماغ میں جیسے گھنٹی سی بجی تھی۔
"بکواس بند کرو اپنی گھٹیا آدمی۔"فرحان بسبے انداز میں اس شخص کی جانب بڑھا اور اس کو گردن سے دبوچ کے لگا تار اس کا سر دیوار پہ مارنے لگا۔
"بند کرو اپنا یہ تماشہ، شرم نہیں آئی تمہیں اپنی بھابھی کے ساتھ افیئر چلاتے ہوئے۔"اپنے آپ کو صاف رکھنے کے لیے نواز عالم نے بہت غلط کارڈ کھیلا تھا۔
"آپ کو شرم نہیں آئی اپنی بیوی کی عزت کا سودا اپنے ہی ہاتھوں کرتے ہوئے۔"وہ بلند آواز میں دھاڑا اور نواز عالم کے گریبان کو زور سے جھکڑا۔
"ف۔۔۔فرحان! پ۔۔پانی"ٹوٹتی سانسوں کے ساتھ بمشکل حدیقہ عالم کے ہونٹوں سے الفاظ نکلے جو نواز عالم کو جھلسا گئے کہ اس نے ان کے ہوتے ہوئے اسے کیوں پکارا تھا۔
مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ عورت اسی مرد کو خوشی و غم میں بلاتی ہے جو اس کی عزت کا رکھوالا ہو اور آج فرحان عالم نے ثابت کر دیا تھا کہ وہی اس کی عزت کا رکھوالا ہے۔
"گھٹیا عورت، شوہر کے سامنے دیور کو پکارتے ہوئے شرم نہیں آئی تمہیں؟"نواز عالم بھوکے بھیڑیے کی مانند اس کی طرف لپکا جب فرحان نے ایک گھونسہ اس کے منہ پہ رسید کیا اسی لمحے احمد انور نے جیب سے پسٹل نکالی لیکن اس سے پہلے کہ وہ گولی چلاتا ایک دھماکے کی آواز پہ سب ساکت ہو گئے جبکہ احمد انور لڑکھڑاتا ہوا زمین پہ آ گرا۔
اس کے یوں گرنے پہ سب نے پلٹ کے دیکھا تو افگن آنکھوں میں نفرت لیے اس کو تک رہا تھا جبکہ اس کے ہاتھوں میں پتھر کے لیمپ کی تار لٹک رہی تھی جو اس نے کچھ دیر قبل احمد انور کے سر پہ مارا تھا۔
"مما"! احمد کے سر سے خون بہتا دیکھ کے وہ بے سدھ پڑی ماں کی طرف لپکا تو فرحان نے بڑھ کے حدیقہ کو سہارا دیا تو نواز عالم اپنی شکست پہ پاگل ہونے لگا۔
"اگر تم نے اسے لے کے یہاں سے قدم باہر نکالا تو میں تمہیں برباد کر دوں گا اور اس عورت کو طلاق دے دوں گا۔" اسے حدیقہ کو پانی پلاتے دیکھ کے وہ چلائے تو فرحان نے نفرت انگیز نگاہوں سے انہیں دیکھا۔
"آپ پہلے اپنی بربادی کا سامنا کریں کیونکہ پولیس باہر آپ کو لینے آ چکی ہے۔" اس نے اس کو دیکھتے ہوئے کہا اسی لمحے حدیقہ کا سر نیم بے ہوشی کی حالت میں فرحان کے کندھے سے ٹکرایا تو وہ اپنے حواس کھو بیٹھے اور اپنے بیٹے اور بھائی کی موجودگی میں اپنی بیوی پہ بدکرداری کے الزامات لگا کے اسے طلاق دے گئے۔
بھائی کی اس حرکت پہ فرحان ساکت رہ گیا۔ اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا گھناونا کام کرنے کے بعد وہ یوں اس پہ الزام لگا کے ایسا قدم اٹھائے گا۔
لیکن فورا اعصاب سنبھالتے ہوئے اس نے حدیقہ کو بازووں میں سنبھالا اور افگن سمیت اس کے کمرے میں بند کر دیا۔
اسی لمحے پولیس کمرے میں داخل ہوئی اور ان دونوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ایس پی چونکہ اس کا دوست تھا جسے وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ج کر چکا تھا اس لیے وہ فورا انہیں ساتھ لے گئی۔
طلاق کے بعد اصولاً تو حدیقہ کو وہیں رہ کے عدت پوری کرنا تھی مگر یہاں وہ اسے رکھ نہیں سکتا تھا اس لیے اسے ساتھ لیے وہ لاہور چلا آیا جہاں اس نے اپنے لیے نیا گھر خریدا تھا وہاں وہ ان دونوں کو لے کے پہنچا اور اپنے خانسا ماں(جسے اس نے کچھ دن پہلے ہائیر کیا تھا کہ اس کے پاکستان شفٹ ہونے سے پہلے وہ گھر کو گھر والی لک دے سکے اس لیے خانسا ماں کے علاوہ بھی ملازم گھر میں موجود تھے ) کی بیوی کو ان کے ساتھ رہنے کی تلقین کی۔
ان دونوں کو وہاں آئے ایک مہینہ ہوا تھا جب اسے حدیقہ کے امید سے ہونے کی خبر ملی تھی۔
اس مقام پہ اس خبر سے نا تو حدیقہ خوش تھی نہ وہ۔ حدیقہ عدت نہیں بیٹھ سکی تھی کیونکہ اس کی ی حالت بہت خراب تھی لیکن اس کے باوجود وہ اس کے سامنے کم آتا تھا۔
دو بار وہ اپنے ہاتھوں کی نسیں کاٹ چکی تھی مگر بروقت طبی امداد ملنے پہ بچت ہو گئی۔
چونکہ حدیقہ والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور اس کی شادی کے ایک مہینے بعد اس کے پیرنٹس کی پلین
کریش میں دت یھ ہو گئی تھی اس لیے وہ کہیں اور بھی نہیں جا سکتی تھی اور نا فرحان عالم کے پیرنٹس حیات تھے جو حدیقہ کو سہارا دے لیتے ایسے میں فرحان نے اسے افگن کے بارے میں سوچنے کا کہہ کے اس فیز سے نکلنے کو کہا۔
نو ماہ بعد جب حدیقہ نے بیٹی کو جنم دیا تو فرحان نے کسی طریقے سے نواز سے طلاق کے پیپرز پہ سائن کروا لیے تھے تاکہ ہر طرح کا شک و شبہہ ختم ہو جائے۔
بیٹی کی آمد کے بعد حدیقہ نے ایک نظر بھی اسے نہیں دیکھا نہ اسے سینے سے لگایا تھا۔
اس کا نام فرحان کے کہنے پہ افگن نے"زرشالے" رکھا تھا۔
زرشالے ایک ماہ کی ہونے والے تھی لیکن حدیقہ نے ایک دفعہ بھی اسے نہیں اٹھایا تھا۔
اس کی مکمل ذمہ داری گورنس اور ان دونوں چچا بھتیجے پہ تھی۔
وہ ایک ایسا ہی معمول کے جیسا دن تھا جب فرحان ہاسپٹل سے گھر پہنچا اور سیدھا حدیقہ کے کمرے کی طرف بڑھا۔
"مجھے کچھ کہنا ہے آپ سے۔" اس کی خیریت دریافت کرنے کے بعد وہ سیدھا مدعے کی بات پہ آیا تو حدیقہ نے ایک نظر اسے دیکھا۔
"کہو۔" اسے یہی لگا کہ وہ زرشالے کے متعلق کچھ کہے گا۔
"مجھ سے شادی کریں گی؟" اس کے غیرمتوقع الفاظ پہ اس نے کرنٹ کھا کے بے یقین اور ششدر نگاہوں سے اسے دیکھا۔
کافی دیر کے بعد وہ کچھ سنبھلی اور خشک لہجے میں گویا ہوئی۔
"تم جانتے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟" اس کی آواز تلخ جبکہ آنکھیں خفگی سے اسے دیکھ رہی تھیں۔
"جی میں نے جو کہا ہے وہ اپنے پورے ہوش و حواس میں کہا ہے۔" اس کی ٹھہری ہوئی پرسکون سی آواز پہ حدیقہ کا وجود جل اٹھا۔
"ہدردی کرنا چاہ رہے ہو یا ہمیں یہاں رکھنے کا کرایہ وصول کرنا چاہتے ہو؟"حدیقہ کے الفاظ اگرچہ بہت سخت اور ظالم تھے تبھی ضبط اور برداشت کی شدت سے فرحان کا چہرہ سرخ پڑا تھا۔
تن ت "میری اشیزب کو غلط مت سمجھیں پلیز , یہ سب میں اپنی دلی رضامندی سے کہہ رہا ہوں۔" اس کے تلخ لہجے کے جواب میں وہ رسانیت سے گویا ہوا تو حدیقہ نے کوفت سے اسے دیکھا۔
"مجھے دیکھو غور سے فرحان عالم، میں تمہاری بھابھی ہوں جو ہارورڈ یونیورسٹی کی سٹوڈینٹ تھی لیکن تمہارے بھائی سے محبت کرنے اور اس سے شادی کرنے کی سنگین غلطی نے میری ذات کو میری پہچان کو روند دیا اور پھر ایک دن تمہارا بھائی مجھے دیے گئے خود کے نام، پہچان اور عزت کو روندنے کا باعث بن گیا۔ میں وہ عورت ہوں جس کا بیٹا چھ سال کی عمر میں ابنارمل بچوں جیسی زندگی گزار رہا ہے، اسے راتوں کو اب بھی لگتا ہے کہ اس کے سامنے اس کی ماں کی عزت پہ ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، اسے اب بھی لگتا ہے کہ اس کا باپ اس کی ماں کو زردوکوب کر رہا ہے۔ میری وجہ سے میرے بچے نے کسی کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں ایسی مسخ ہوئی عورت ہوں جو اپنی ہی اولاد کی طرف دیکھنے سے نفرت کرتی ہے کہ یہ اولاد مجھے میری زندگی کے تکلیف دہ پہلو کو یاد کرواتی ہے اور تم۔۔۔۔۔"
وہ بنا رکے تلخ لہجے میں قدرے بلند آواز میں بولتی چلی جا رہی تھی جبکہ وہ دم سادھے اسے سن رہا تھا۔
"اور تم مجھ جیسی عورت سے شادی کرنا چاہتے ہو؟ پاگل سمجھ رکھا ہے کیا مجھے جو اپنے ہی سابقہ شوہر کے بھائی سے شادی رچا کے دنیا والوں اور اس شخص کے الزامات کو سچ ثابت کر دوں؟"وہ پہلے سے بھی زیادہ بلند آواز میں بولتی گویا اندر لگی آگ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی جو فرحان کے کہے الفاظ نے لگائی تھی۔
"تو کیا آپ پوری زندگی لوگوں کی وجہ سے یونہی برباد کر دیں گی؟" اس کو دیکھتے ہوئے اس نے بہت مختصر انداز میں کہا تو وہ استہزائیہ سا ہنس دی۔
"میری زندگی برباد ہو چکی ہے۔ تم میری فکر چھوڑو اور اپنے لیے کوئی اچھی سی لڑکی تلاش کرو تاکہ ہم تمہاری شادی کروائیں۔"وہ دانستا لہجے میں لاپرواہی سموئے بولی تو فرحان نے بے بسی سے اسے دیکھا۔
"آپ میری بات کیوں نہیں سمجھ رہیں کہ مجھے آپ سے ہی شادی کرنی ہے۔ کیوں آپ ایک برے آدمی کی وجہ سے ناصرف اپنی بلکہ اپنے بچوں کی بھی زندگی برباد کر رہی ہیں۔"وہ اس کو دیکھتا سمجھانے والے انداز میں گویا ہوا تو حدیقہ نے توجہ سے اسے دیکھا۔
"تم میری بات سمجھ لو کہ مجھے تم سے شادی ہرگز نہیں کرنی، اگر تم یہ بات سمجھ جاو تو ٹھیک ہے ورنہ میں یہاں سے تمہیں بنا بتائے چلی جاوں گی۔"وہ اس کی جانب دیکھتی سخت لہجے میں گویا ہوئی تو فرحان اسے دیکھ کے رہ گیا۔
"نواز عالم اور احمد انور دو دن پہلے جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔" اس کے مدہم لہجے میں دی گئی اطلاع پہ حدیقہ کا پورا وجود تھم سا گیا جبکہ چہرہ ایک انجانے خوف سے زرد پڑا تھا۔
"تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ تم ہمارے لیے زندگی داو پہ لگانے کا فیصلہ کر رہے ہو؟"اگلے ہی پل وہ زہر خند سے لہجے میں گویا ہوئی تو فرحان نے ایک لمبی سی سانس اندر کو کھینچی۔
"حدیقہ میری بات غور سے سنیں، میں ہدردی نہیں یتن ت کر رہا نا میری اشیزب غلط ہیں لیکن نواز عالم(وہ چاہ کے بھی اسے بھائی نہ کہہ سکا )کو علم ہو چکا ہے کہ آپ میرے پاس ہیں اور وہ آپ کو زک پہنچانے کے لیے افگن کو آپ سے چھیننے کی کوشش کرے گا۔ جس اولاد کے لیے آپ نے اس شخص کے برے رویے کو برداشت کیا , کیا اس اولاد کو ایسے ہی چس ھِن جانے دیں گی کیونکہ وہ یہاں آپ کے ہونے اور زرشالے کی آمد کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر کے الزام تراشی کر سکتا ہے اور ایسے میں کورٹ شیر کو اس کے حوالے کر دے گی۔"وہ اپنے مخصوص سنجیدہ انداز میں بولتا چلا گیا جبکہ اس کی بات سن کے حدیقہ کو اپنے پیروں تلے سے زمین سرکتی ہوئی محسوس ہونے لگی۔
"م۔۔میں افگن کی ماں ہوں، مجھ سے کیسے وہ میرے بیٹے کو چھین سکتا ہے؟" اس کے لہجے کے خالی پن اور خوف پہ فرحان کا دل چاہا وہ اپنے بھائی کو آگ لگا دے۔
"آپ شیر کی ماں ہیں لیکن۔۔۔۔۔"وہ تذبذب کے عالم میں رکا تو حدیقہ نے سانس روکتے ہوئے اس کا چہرہ دیکھا۔