Chapter 26: یہی اپنے ہی ملک کے لوگوں سے

"یہی اپنے ہی ملک کے لوگوں سے غداری کر کے ان کے خون پسینے کو بیچ کے اپنی تجوریاں بھرنا کہاں کی اصول پسندی اور انسانیت ہے۔"وہ افسوس سے ان پیسوں کو دیکھتے ہوئے گویا ہوئیں تو نواز عالم نے لاپرواہی سے سر جھٹکا۔

"تمہارا ان باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ میرا کام ہے اور مجھے پتہ ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے کیا نہیں۔ تم بس اس گھر اور میرے بیٹے پہ دھیان دو۔" اس نے سرد لہجے میں بیوی کو تنبیہہ کی۔

اگر چہ حدیقہ عالم ان کی بہت من چاہی بیوی تھیں، جن سے انہوں نے بہت پاپڑ بیلنے کے بعد شادی کی تھی اور انہیں اپنی فطرت و طبیعت کے برعکس رعایت بھی دے دیا کرتے تھے لیکن جب کبھی حدیقہ بیگم ان کے کام کے متعلق کچھ کہتیں تو ان کا رویہ خاصا روکھا ہو جاتا تھا۔

"میں اپنے بیٹے کی وجہ سے ہی کہہ رہی ہوں نواز، میں اپنے بیٹے کو کیسے یہ حرام کھلا سکتی ہوں جو تم بہت سے لوگوں کے خوابوں کو بیچ کے لاتے ہو۔"

وہ تلخ لہجے میں بولتیں اپنی جگہ سے اٹھیں تو ان کی تلخ گوئی پہ آگ بگولہ ہوتے نواز عالم کا ہاتھ بے اختیار ہوا میں بلند ہوا۔

"بکواس بند کرو اپنی۔ تمہیں ڈھیل دے رکھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم سر پہ چڑھ جاو۔ یہ مت بھولو کہ میں اگر سر پہ چڑھا رہا ہوں تو مجھے سر سے اتارنا بھی بہت اچھے سے آتا ہے۔"نواز عالم نے اگر چہ ہاتھ ان کے رخسار پہ پڑنے سے قبل ہی روک لیا تھا لیکن ان کے بے رحم لہجے میں کہے گئے الفاظ نے حدیقہ بیگم کو اس اٹھتے ہاتھ سے بھی زیادہ تکلیف دی تھی۔

"یہ جن پیسوں پہ تم یوں حقارت بھری نظر ڈال رہی ہو نا کل کو یہی پیسے جب ہمارے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے تو تم میری شکر گزار ہو گی۔"متکبر لہجے میں بول کے وہ انہیں ایک سائیڈ پہ دھکیل کے بریف کیس لاکر میں رکھ کے واشروم کی جانب بڑھ گئے اور بے یقین و ششدر حدیقہ بیگم ان کے دھکیلنے کی وجہ سے بیڈ پہ گر سی گئیں۔

جبکہ ان کے روم سے ملحقہ روم میں دروازے کی جھری سے یہ سب دیکھتے پانچ سالہ شیرافگن نے باپ کے منظر سے ہٹنے کے بعد ماں کو گرتے ہوئے دیکھا تو بھاگ کے اس کے نزدیک جانے لگا۔

لیکن اس کے وہاں پہنچنے سے قبل اس کے وہاں آنے سے انجان حدیقہ بیگم بھاگتی ہوئی ڈریسنگ روم میں بند ہو گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہال میں پڑے خوبصورت صوفوں میں سے ایک پہ بیٹھیں وہ حسبِ معمول افگن کو اس کا ہوم ورک کروا رہی تھیں جبکہ متفکر نگاہیں بار بار وال کلاک کی طرف بھی جا رہی تھیں جہاں رات کے آٹھ بجنے والے ہو رہے تھے۔

لیکن نواز عالم ابھی تک گھر نہیں پہنچے تھے۔ ان کی منتظر وہ آج افگن کو کام بھی لیٹ کروانے بیٹھی تھیں لیکن وہ تاحال گھر نہیں پہنچے تھے۔

"مما! پاپا کب آئیں گے؟"ہوم ورک لکھتے افگن نے جب ماں کا دھیان بار بار گھڑی کی جانب بھٹکتے دیکھا تو آخر کار بول اٹھا۔

"آ جاتے ہیں تھوڑی دیر میں۔"بیٹے کے اچانک سوال پہ بری طرح سے چونکتی وہ مسکراہٹ ہونٹوں پہ سجا کے اس کی جانب متوجہ ہو گئیں۔

"آ گئے آپ کے پاپا۔"جب پندرہ منٹ بعد گاڑی کا ہارن سنائی دیا تو حدیقہ بیگم تشکر بھرا سانس خارج کرتے ہوئے خوشی سے بولیں تو وہ مسکرا دیا۔

چند ثانیوں کے بعد دروازہ کھلنے کی آواز پہ حدیقہ بیگم نے کھِِ ہوئے چہرے کے ساتھ استقبال کرنے کے لیے رخ دروازے کی جانب موڑا تو یکلخت ان کے چہرے کا رنگ پھیکا پڑا تھا۔

کیونکہ دروازے پہ نواز عالم نہیں بلکہ ان کا دیور فرحان عالم کھڑا تھا۔

"السلام علیکم بھابھی۔"حدیقہ کو دیکھ کے وہ مسکرا کے گویا ہوا تو وہ سنبھلیں۔

"وعلیکم السلام! کیسے ہو فرحان؟"چہرے پہ خوش آمدیدی مسکراہٹ سجائے وہ نرم لہجے میں بولی تو اپنے مخصوص ٹھہرے ہوئے انداز میں بولا۔

"الحمداللّٰہ، آپ کیسی ہیں اور میرا یہ شیر کیسا ہے؟"

حدیقہ سے اس کی خیریت دریافت کرنے کے بعد وہ افگن کی طرف بڑھا اور اسے اپنے بازووں میں بھینچتا مشفقانہ انداز میں گویا ہوا۔

"بھائی نظر نہیں آ رہے، گھر نہیں پہنچے ابھی کیا؟"

شیر کو گود میں لے کے بیٹھتا وہ نواز صاحب کی غیر موجودگی محسوس کرتا ہوا بولا تو حدیقہ بیگم کے چہرے پہ ایک تاریک سا سایہ لہرایا۔

کچھ دن پہلے نواز عالم کے کہے بے رحم الفاظ نے ان کے دل کو چھلنی کر دیا تھا لیکن شیرافگن کا سوچ کے وہ اپنے ہر دکھ کو وہیں سینے میں دبا گئیں۔

شاید عورت کی یہی سب سے بڑی کمزوری ہوا کرتی ہے، جس دن عورت نے اس کمزوری کو طاقت بنا کے کمپرومائز کرنا چھوڑ دیا اس دن شاید عورت اپنا مقام پہچان سکے گی۔

"ابھی تک تو نہیں آئے، آج شاید کسی کام کی وجہ سے لیٹ ہو گئے ہیں۔ تمہارے لیے کچھ کھانے کو منگواوں؟"فورا سنبھلتے ہوئے انہوں نے فرحان کو جواب دینے کے ساتھ ساتھ حقِ میزبانی نبھانا چاہا لیکن اس نے منع کر دیا۔

"تم کب آئے پاکستان اور سامان کہاں ہے تمہارا؟"

اسے افگن کے ساتھ مگن سا باتیں کرتے دیکھ کے انہوں نے استفسار کیا کیونکہ وہ ڈاکٹر بن رہا تھا اور سپیشلائزیشن کے لیے لندن میں رہائش پذیر تھا۔

"سامان میرا ایئرپورٹ پہ چینج ہو گیا تھا لیکن وہ کہہ رہے تھے کہ پہنچا دیں گے اس لیے میں نے وہاں وقت ضائع نہیں کیا اور گھر آ گیا۔" اس نے نرم لہجے میں جواب دیا اسی لمحے باہر ایک اور گاڑی کا ہارن سنائی دیا تو وہ الرٹ ہو گئیں۔

"آئی تھنک نواز آ گئے۔"وہ فرحان سے کہتی اپنی جگہ سے کھڑی ہوئیں جبکہ باپ کے آنے کا سن کے افگن بھی فرحان کی گود سے نکل کے دروازے کی جانب لپکا۔

اسی لمحے دروازہ کھلا اور لڑکھڑاتے ہوئے نواز عالم اندر داخل ہوئے۔

"پاپا"! افگن خوشی سے چہکتا باپ کی ٹانگوں سے چپکا تو ڈولتے قدموں کے ساتھ کھڑے نواز صاحب لڑکھڑائے۔

"ایڈیٹ، پیچھے ہٹو۔"خفگی سے اسے ڈانٹتے ہوئے انہوں نے پرے دھکیلا تو ان کے ڈولتے قدموں اور لہجے کی خماری پہ حدیقہ بیگم کے سر پہ گویا ساتوں آسمان ٹوٹ پڑے تھے۔

"نواز؟"وہ بے یقینی سے اپنے شوہر کو دیکھ رہی تھیں جو ان کی نظر میں پہلے صرف کرپٹ تھا لیکن اب وہ شرابی بھی بن چکا تھا۔

"بھائی! آپ نے شراب پی ہے کیا؟"حدیقہ بیگم کی دگرگوں حالت اور بے رنگ آنکھوں کو دیکھ کے فرحان نے آگے بڑھ کے بھائی سے سوال کیا جو اس بالکل بھی اپنے حواسوں میں نہیں تھا۔

"ن۔۔نہیں۔ وہ تو بس اس۔۔کم۔۔کمینی نے ۔۔زبردستی پلا دی۔۔تھی۔"بے ربط ٹوٹے الفاظ میں بولتے وہ ایک نئے انکشاف کے ساتھ حدیقہ بیگم کا کلیجہ نوچ گئے۔

"زانی"! ان کی خالی خالی نگاہیں بہت بے یقینی اور تعجب سے ان کی جانب دیکھ رہی تھیں۔

جبکہ بھائی کے الفاظ پہ فرحان کا دل دھک سے رہ گیا۔

اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان آتے ہی اس طرح کی صورتحال سے بھی واسطہ پڑ سکتا ہے۔

"آو۔۔ڈارلنگ۔۔۔اس کم۔۔ینی نے جو آگ لگائی ہے ا۔۔اسے بجھاو۔۔۔۔"سامنے کھڑی بیوی کو دیکھ کے ان کے سر پہ ایک دفعہ پھر سے نشہ طاری ہونے لگا تبھی وہ ان کا ہاتھ تھام کے اپنی جانب گھسیٹ گئے۔

"نہیں۔"دیور کے سامنے شوہر کی ایسی حرکت پہ وہ جیتے جی مر گئی تھیں۔

لیکن نشے میں دھت وہ جیسے ہر رشتے، ہر مقام کو فراموش کر گئے تھے۔

"بھائی خدا کے لیے ہوش میں آئیں۔"جب ان کی دست درازی اور حدیقہ کی مزاحمت بڑھنے لگی تو ششدر کھڑے فرحان کو جیسے ہوش آیا۔

اس نے بے ساختہ آگے بڑھ کے نواز صاحب کی گرفت سے حدیقہ کو چھڑوانا چاہا۔

"دفع ہو جاو تم یہاں سے۔"حوس اور نشہ اس قدر دماغ پہ حاوی ہو چکا تھا کہ حدیقہ اور اس کے بعد فرحان کی مزاحمت نے انہیں پاگل سا کر دیا تھا۔

اور وہ فرحان کو پرے دھکا دے کے حدیقہ بیگم کا بازو گھسیٹ کے اسے لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ سامنے موجود کمرے کی جانب بڑھنے لگے۔

"ماما"! فرحان نے جب سنبھلتے ہوئے پھر سے آگے بڑھ کے انہیں اس ظلم سے روکنا چاہا تو اچانک افگن کی بلند مگر روتی پکار پہ اس کے قدموں کو جیسے زنجیر سی لگ گئی۔

اس نے پلٹ کے وحشت زرہ نگاہوں سے اسے دیکھا جس کا چہرہ اس وقت باپ کے اس روپ اور ماں کی التجاوں کو دیکھ کے سفید پڑ رہا تھا۔

"شیر۔۔۔"وہ حدیقہ اور نواز کو بھولتا سرعت سے افگن کی جانب لپکا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

اگلی صبح' نواز پیلس 'میں ہمیشہ کی طرح بہت پرسکون انداز میں شروع ہو چکی تھی لیکن بہت کچھ تھا جو پہلے کی طرح نارمل نہیں تھا۔

"تم کب پہنچے ہو پاکستان؟"ڈائیننگ ٹیبل پہ فریش اور مطمئن نواز عالم نے اخبار پڑھتے ہوئے اسے مخاطب کیا جو ان کی جانب دیکھنے کی بجائے سامنے پڑے چائے کے کپ کو گھور رہا تھا۔

"کل رات۔" اس نے مختصر سا جواب دیتے ہوئے ایک نظر انہیں دیکھا اور ان کے چہرے سے کچھ کھوجنا چاہا لیکن وہاں چھایا سکون اس کو زہر خند سا کر گیا۔

"اچھا! حدیقہ ڈارلنگ، تم آج فرحان کی پسند کا ڈنر تیار کروانا آج رات میں کھانا تم لوگوں کے ساتھ ہی کھاوں گا پھر تبھی گپ شپ بھی ہو گی۔ ابھی مجھے کہیں جانا ہے۔"بنا کسی شرمندگی یا ندامت کے وہ اپنے مخصوص پرسکون انداز میں کرسی پہ آ کے بیٹھتی حدیقہ سے مخاطب ہوئے تو فرحان نے بے ساختہ حدیقہ کی جانب دیکھا۔

لیکن ان کے چہرے اور گردن پہ نظر آتے نواز کی درندگی کے نشانات دیکھ کے اس نے بہت تکلیف اور شرمندگی سے نگاہیں جھکائیں۔

"افگن کہاں ہے؟ چلا گیا ہے سکول؟"ڈائیننگ چیئر سے اٹھتے ہوئے انہیں افگن کا خیال آیا۔

"طبیعت خراب ہے تو ل ہوا ہے۔"حدیقہ بیگم کی بے تاثر آواز گونجی۔

"اچھا میں ڈاکٹر کو کال کر دیتا ہوں تو میڈیسن لے دینا۔"ایک اچھے باپ کو فرض ادا کر کے وہ حدیقہ بیگم کی طرف جھکے تو نجانے کیوں ناچاہتے ہوئے بھی فرحان کی نظر ان تک گئی۔

اس نے دیکھا کہ جب نواز عالم نے حدیقہ کے سر کو ہونٹوں سے چھوا تھا انہوں نے اذیت سے آنکھیں شدت سے میچ کے گویا ڈھیروں ضبط کیا تھا۔

چ ن ت "اوکے نل مین رات کو ملاقات ہو گی۔"فرحان کا کندھا تھپتھپا کہ وہ باہر نکلے کیونکہ ملازم ان کا بریف کیس لے کے نکل چکا تھا۔

"جو چیزیں تمہیں پسند ہیں وہ خانسا ماں کو بتا دینا، میں فی الحال افگن کے پاس جا رہی ہوں۔"بنا اس کی جانب دیکھے وہ خشک لہجے میں کہہ کے گھسیٹتی اٹھیں تو فرحان نے بے ساختہ اسے پکارا۔

"بھابھی"! اس کی بے ساختہ پکار پہ حدیقہ بیگم بے ساختہ رک کے اسے دیکھنے لگیں۔

"آئم سوری بھابھی۔" اس کی ندامت میں ڈوبی آواز گونجی گویا وہ اپنے بھائی کی درندگی کی معافی مانگنا چاہتا تھا۔

"وہ کس بات کے لیے؟" اس نے بے تاثر سے انداز میں پوچھتے ہوئے اس کی جانب دیکھا تو اس کے اندر جیسے الفاظ کم پڑنے لگے۔

"بھائی نے جو کیا اس کے لیے۔"ہاتھ کرسی کی بیک پہ رکھتا وہ شرمندگی سے گویا ہوا تو اس کے رنگ پہ ایک تاریک سا سایہ لہرایا۔

"جس میں تمہاری کوئی غلطی نہیں ہے ایسے کام کی معافی مت مانگو۔"نرمی سے اسے ٹوک کے وہ افگن کے کمرے کی طرف بڑھ گئی جو باپ کے ایسے بھیانک روپ سے بہت ڈر چکا تھا۔

جبکہ دل پہ ڈھیروں بوجھ لیے فرحان عالم باہر کی جانب بڑھ گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"ایم این اے صاحب! ہم آپ کی حتی المقدور خدمت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے اب ہمارا کام بھی وقت پہ ہو جانا چاہیے۔"نواز عالم نے سامنے بیٹھے شخص اور پھر میز پہ پڑے پیسوں کے بنڈلز کو دیکھا تو طمانیت سے مسکرا دیے۔

"فکر نہیں کریں احمد صاحب، آپ کا کام کل ہو جائے گا۔"ٹانگ پہ ٹانگ چڑھاتے ہوئے انہوں نے میز پہ رکھا شراب کا گلاس اٹھایا۔

"شکریہ ایم این اے صاحب! خالی شراب شباب کے ساتھ لطف نہیں دیتی، اگر کہتے ہو تو ایک اجلی کلی کو بھیجوں؟"چونکہ نواز عالم اس کے فارم ہاوس آیا تھا اس لیے وہ اسے مکمل خوش کر کے بھیجنا چاہتا تھا کیونکہ اسے اپنا ٹینڈر بھی تو بھروانا تھا۔

"اگر وہ اجلی کلی کل والی کی طرح نشیلی ہے تو ضرور۔"ہر طرح کے کرپٹ کام میں گرے نواز عالم نے لڑکیوں سے ناجائز رشتہ جوڑنے کا کام کل ہی کیا تھا اور کل ہی کے دن وہ ذلالت کی سبھی حدیں پار کرتا چلا گیا۔

اور پھر احمد صاحب کی بھیجی گئی لڑکی کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے وہ فراموش کر گئے کہ ان کا بیٹا گھر میں بیمار پڑا ہے اور انہوں نے بھائی اور بیوی سے رات کو اکٹھے کھانا کھانے کو کہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ مرجھائے سے افگن کے ساتھ فلور کشن پہ بیٹھا ویڈیو گیمز کھیل رہا تھا جبکہ حدیقہ ملازمہ کے ساتھ میز پہ کھانا لگوا رہی تھی۔

"افگن! چلیں بیٹا اٹھ کے ہاتھ منہ دھوئیں، ڈنر کا ٹائم ہو گیا ہے۔" اس کے چہرے پہ ابھی بھی کچھ نیلے کالے سے نشانات موجود تھے لیکن اس کا رویہ اگر چہ نارمل مگر فرحان کو ابنارمل لگ رہا تھا۔

"جی مما"! ماں کی بات سن کے وہ اٹھا اور واشروم کی جانب بڑھ گیا۔

"تم بھی فریش ہو لو، کھانا تقریباً لگ چکا ہے۔" اس نے نرمی سے فرحان کو بھی کہا تو اس نے بے ساختہ وال کلاک کی جانب دیکھا۔

"لیکن وہ ب۔۔۔۔۔"وہ کچھ کہتے کہتے رکا تو حدیقہ گہری سانس بھرتی اس کی جانب مڑی۔

"اگر تم انتظار کرنا چاہو تو کر سکتے ہو لیکن ہو سکتا ہے کہ گھر آنے پہ تمہارا بھائی ہوش و حواس سے بیگانہ ہو اور تمہیں بھوکا سونا پڑے۔"تلخی سے کہتی وہ ڈائیننگ روم کی طرف بڑھی تو وہ بھی بھاری قدم اٹھاتا اس کی معیت میں چل دیا۔

"بھابھی آپ اتنی ایجوکیٹڈ ہو کے اتنا سفر کیوں کر رہی ہیں؟"جب اس سے رہا نہ گیا تو اس نے کرسی گھسیٹتے ہوئے اس کے رویے پہ کڑھتے ہوئے اس سے بالآخر پوچھ ہی لیا۔

" اس کے لیے کیونکہ یہ تم بھی جانتے ہو کہ تمہارا بھائی کبھی بھی مجھے میرے بیٹے سے ملنے نہیں دے گا اگر میں نے اس کے بارے میں ایک لفظ بھی منہ سے نکالا۔" اس کے جواب پہ فرحان نے پلٹ کے ڈائیننگ روم میں آتے افگن کو دیکھا۔

"تمہاری سپیشلائزیشن کب تک کمپلیٹ ہو جائے گی؟"

افگن کرسی پہ آ کے بیٹھا تو حدیقہ نے موضوع چینج کیا۔

"بس چند ہی ماہ رہ گئے ہیں، ابھی اسی لیے آیا ہوں کہ مجھے یہاں جگہ دیکھ کے ہاسپٹل بنوانا ہے اور ایک گھر خریدنا ہے۔" اس نے تفصیلاً جواب دیا تو حدیقہ کے چہرے پہ مسکراہٹ بکھر گئی۔

"ہاسپٹل بھی بنوانے کا سوچ لیا اور گھر خریدنے کا بھی لیکن اس گھر میں رہنے والی کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔"مدہم سی مسکراہٹ کے ساتھ اس نے اسے چھیڑا تو اس اچانک حملے پہ وہ جھینپ سا گیا۔

" کیوں افگن، چاچو کی شادی پہ میرے بیٹے نے شہ بالا بننا ہے؟"حدیقہ مسکراتے ہوئے بیٹے کی طرف متوجہ ہوئیں تو وہ خوش ہوا۔

"چاچو کی شادی؟" اس نے کچھ اس خوشی سے فرحان کی طرف دیکھا کہ وہ ہنس دیا۔

"ارے میرے شیر، ایسے کیا دیکھ رہا ہے؟ ابھی نہیں شادی کر رہا میں۔" اس کے بالوں کو بگاڑتے ہوئے اس نے ان کے جوش کو کم کرنا چاہا۔

"ابھی نہیں کر رہے لیکن جلدی ہی کرو کیونکہ میرے بیٹے نے چچی کے ساتھ دوستی کرنی ہے۔"

افگن کے مسکراتے چہرے کو دیکھ کے وہ خوشدلی سے بول رہی تھی جب ہال کا دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا۔

"فرحان پلیز افگن کو روم میں لے جاو۔"کل ہی والی حالت میں نواز عالم کو آتے دیکھ کے جلدی سے بولی تو فرحان اس کی بات سمجھتا تیزی سے کھانا کھاتے افگن کو گود میں اٹھا کے اس کے کمرے کی طرف بڑھ گیا جبکہ حدیقہ بیگم بے بسی سے اس شخص کو دیکھ رہی تھیں جو آج پھر سے ان کا رشتہ فراموش کر کے ان کی نسوانیت کی توہین کرنے والا تھا۔

افگن کے کمرے میں کھڑا فرحان نواز عالم کی بلند آواز اور حدیقہ کی گڑگڑاہٹ پہ جیسے زمین میں دھنسنے لگا تھا اور پھر جب حدیقہ بیگم کی بلند چیخ سنائی دی تو وہ خود پہ ضبط نہ رکھ سکا اور دروازہ کھول کے کمرے سے باہر بھاگا۔

لیکن باہر آتے ہی جیسے اس کے پیر زمین نے جھکڑ لیے تھے کہ اس کا بھائی ہر مرتبے، ہر تقدس کو بھلائے ہال کے فرش پہ حدیقہ کو گرائے اس کو پامال کیے جا رہا تھا۔

"یہ کیا کر رہے ہیں آپ بھائی؟"نفرت و غصے کی زد میں اس نے آگے بڑھ کے حدیقہ پہ جھکے نواز کو ایک جھٹکے سے پیچھے کھینچا۔

"آپ کو شرم نہیں آ رہی اپنی ہی بیوی کے ساتھ ایسا گھٹیا سلوک کرتے ہوئے۔"جب وہ ایک بار پھر سے آگے بڑھنے لگا تو فرحان نے غصے سے انہیں پرے دھکا دیا اور زور سے دھاڑا۔

اس کے دھکے پہ اپنے آپ کو نا سنبھالتے ہوئے نواز عالم پیچھے کو جا گرے تو سر پہ لگنے والی چوٹ کے باعث حواس کھوتے چلے گئے۔

نواز سے دھیان ہٹا کے اس نے حدیقہ کی طرف دیکھا تو دل چاہا زمین پھٹے اور اس میں سما جائے کیونکہ حدیقہ کا حلیہ اس وقت انتہائی نازیبا حالت میں تھا۔

اس نے جلدی سے اپنی شرٹ اتار کے اس کے وجود پہ ڈالی اور نظریں چراتے ہوئے اسے سہارا دیا تو وہ اس کے کندھے پہ سر ٹکاتی یوں بلند آواز میں دھاڑیں مار مار کے روئی جیسے سب کچھ لٹا بیٹھی ہو۔

"بھابھی پلیز۔"ایک نظر فرش پہ گرے بھائی پہ ڈال کے اس نے کندھے سے لگی حدیقہ کو کھوکھلے انداز میں چپ کروانا چاہا لیکن وہ حواس کھوتی اس کے بازووں میں بکھر گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دن اسی طرح سے پر اذیت اور راتیں تذلیل اور حقارت میں ڈوبے گزر رہی تھیں۔

اب جو پردہ حدیقہ، نواز اور فرحان کے مابین تھا وہ نواز عالم نے بہت ڈھٹائی سے چاک کیا تھا۔

جس بیوی کو اس نے انتہائی محبت اور منتوں سے حاصل کیا تھا اسے اب وہ نشے میں اکثر سب کی موجودگی میں ذلیل کر دیا کرتا تھا مگر نشہ اترتے ہی وہ پھر پیار کرنے والے شوہر کا روپ دھار لیتا تھا۔

اس سب بیچ کسی نے افگن کے تبدیل ہوتے رویے کو محسوس ہی نہ کیا کہ وہ نواز کو دیکھ کے کہیں نہ کہیں چھپ جایا کرتا تھا۔

"تم واپس کب جا رہے ہو؟"ناشتہ کرتے ہوئے نواز عالم نے فرحان کو مخاطب کیا تو وہ اس کی جانب متوجہ ہوا۔

"ابھی تو کوئی ارادہ نہیں ہے، ابھی تو ہاسپٹل کا کام دیکھ رہا ہوں۔" اس نے لاپرواہی سے جواب دیا تو اس نے دیکھا کہ نواز کے چہرے پہ ناگواری سی پھیل گئی ہے۔

جبکہ حدیقہ نے چونک کے اسے دیکھا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کے واپس جانے کی ڈیٹ کل کی تھی اور یہاں وہ کس وجہ سے رک رہا تھا۔

"جتنی جلدی ہو واپس جانے کی تیاری کرو، ہاسپٹل کا کام میں دیکھ لوں گا۔ تم اپنی سٹڈی مکمل کرو۔"

بارعب انداز میں اسے کہہ کے انہوں نے نیپکن سے منہ صاف کیا اور کرسی سے کھڑے ہوئے۔

"اوکے ڈارلنگ سی یو۔"حسبِ معمول جججھک کے حدیقہ عالم کا سر چومتے ہوئے اس نے کہا اور ڈائیننگ ہال سے باہر نکل گئے۔

"تم واپس کیوں نہیں جا رہے؟"حدیقہ اس کی طرف متوجہ ہوئی لیکن وہ جواباً کچھ نہ بولا۔

"میری وجہ سے اپنی سٹڈی داو پہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تم یا میں اسے کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ میرا شوہر ہے۔" اس نے اسے باور کروایا کہ وہ چاہ کے بھی نواز کو اس کی درندگی سے روک نہیں سکتا۔

"اچھا۔"مختصر انداز میں کہہ کے اس نے بات ختم کی اور بنا اس کی جانب دیکھے باہر نکل گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر بہت ہی غیر متوقع طور پہ نواز کا رویہ آنے والے چند دنوں میں بدلنے لگا۔

اس نے اسی پیار کرنے والے شوہر اور باپ کا روپ دھار لیا تھا۔ وہ ان دونوں کو وقت دینے لگا اور اپنے ہی دیے زخموں پہ محبت کے پھاہے رکھتا حدیقہ عالم کو سب کچھ بھولنے پہ مجبور کر گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.