Chapter 25: آپ کسی کو کال کریں نا

"آپ کسی کو کال کریں نا۔"جب دروازہ مزید پانچ منٹ نہ کھلی تو زرشالے کو ڈوبتی سانسوں کے درمیان گھٹی گھٹی سی آواز میں کہا تو اپنی بے بسی اور اس کی حالت پہ بالاج کا دل چاہا وہ ہر شے تہس نہس کر دے۔

"زرش! ریلیکس پلیز، میں کچھ کرتا ہوں، آپ یہاں بیٹھ جائیں۔"وہ اس کے نزدیک ہوتا اس کے کندھے کو ہلکا سا چھو کے وہاں پڑی کرسیوں کی جانب اشارہ کرتا رسانیت سے گویا ہوا تو اس نے ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ پرے کیا۔

"ن۔۔نہیں آپ دروازہ کھلوائیں یا شیر لالہ کو کال کریں ورنہ میرا دم گھٹ جائے گا۔"وہ ایک دم سے شدتوں کے ساتھ روتی ہوئی اس کا بازو ہاتھ میں جھکڑ گئی تو اس کی حالت کو دیکھتے بالاج کی آنکھیں سرخ ہونے لگیں جبکہ ماتھے کی رگیں شدتِ ضبط کی وجہ سے پھولنے لگی تھیں۔

"آپ روئیں نہیں اس طرح آپ کی ط۔۔۔۔" اس کے سر کو سہلانے کے اٹھا ہاتھ بمشکل نیچے کرتے ہوئے اس نے اسے تسلی دینی چاہی جب وہ بسب اٹھی۔

"آپ کو سمجھ کیوں نہیں آ رہی کہ اندھیرے اور گھٹن میں میرا سانس بند ہونے لگتا ہے۔"وہ دبے دبے لہجے میں چیختی ایک دم سے اس کا گریبان دونوں سے جھکڑتی ہچکیوں سے روتی نڈھال سی اپنا سر اس کے سینے پہ ٹکا گئی۔

اپنے سینے سے سر ٹکائے زرشالے کی اس بند کمرے میں گونجتی ہچکیوں کی آواز اس کے دل و دماغ پہ ہتھوڑے کی مانند لگ رہی تھی جبکہ سرخ آنکھیں طیش کے عالم میں بند دروازے پہ ٹکی ہوئی تھیں۔

"زرشالے"! نرمی سے اسے پکارتے ہوئے اس نے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھا ہی تھا کہ اسے باہر عجیب سی آوازیں آتی محسوس ہوئیں۔

اس سے پہلے کہ وہ کچھ سوچتا یا سمجھتا ہال کا مین دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا اور سٹوڈینٹس کا ایک ریلہ سا اندر داخل ہوا۔

اس اچانک افتاد پہ بالاج کے سینے سے لگی زرشالے نے تیزی سے سر اٹھا کے دروازے کی جانب دیکھا تو اتنے سارے لوگ دیکھ کے اس کا دماغ چکرانے لگا۔

"دیکھ لیں سر، میں نے آپ کو کہا تھا نا کہ یہ سب کچھ اتنے مہینوں سے چل رہا ہے اور آج یونی میں ہونے والے فنکشن سے فائدہ اٹھا کہ یہ دونوں یہاں آ گئے لیکن بدقسمتی سے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔"

وہ دونوں ابھی اتنے لوگوں کے ایک دم سے وہاں آنے کے بابت سوچ ہی رہے تھے کہ ایک نسوانی آواز میں کہے گئے الفاظ پہ دونوں کو یونی کی چھت خود پہ ٹوٹتی محسوس ہوئی۔

"ایسا کچھ نہیں ہے ڈین صاحب، مس عالم اور میں یہاں بائے چانس بند ہو گئے تھے۔"لاشعوری طور پہ زرشالے کو اپنے عقب میں کرتا وہ ایک آہنی دیوار کی مانند اس کے سامنے کھڑا ہوتا ڈین صاحب سے بولا جو بہت چبھتی نگاہوں سے انہیں دیکھ رہے تھے۔

"بند ہوتے تو دروازہ باہر سے لاکڈ ہوتا لیکن دروازہ لاک نہیں تھا مسٹر بالاج۔"ڈین صاحب کی کاٹ دار آواز پہ بالاج ہی نہیں اس کی پشت پہ کھڑی زرشالے بھی بری طرح سے چونکی۔

کیونکہ اس نے خود دیکھا تھا کہ دروازہ باہر سے بند کیا گیا تھا۔

"اور اگر میں مان بھی لوں کہ یہ بائے چانس تھا تو جو کچھ ہم سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ سب کیا تھا مسٹر بالاج؟"چبھتے لہجے میں کہتے ہوئے ڈین صاحب کی آواز قدرے بلند ہوئی تو بالاج کا چہرہ اہانت و غصے کے احساس سے سرخ پڑنے لگا۔

جبکہ اپنی ذات کے متعلق بھرے مجمع میں ایسی بات سن کے زرشالے کے وجود سے جان نکلنے کو تھی۔

"سر یہ آج کی بات نہیں ہے، یہ سب بہت عرصے سے چل رہا ہے اور اس کے تو ثبوت بھی ہم نے آپ کو دکھائے ہیں۔"غیرمتوقع نسوانی آواز پہ بالاج کی پشت پہ کانپتی کھڑی زرشالے نے بے یقینی سے قدرے سائیڈ پہ ہو کے دیکھا تو دل گویا مر سا گیا۔

کیونکہ یہ الفاظ بولنے والی اور کوئی نہیں اس کی دوست' سحرش 'تھی۔

"ن۔۔نہیں سر! میں یہاں سحرش کی ش۔ شال لینے آئی تھی۔"سحرش کی بات سن کے وہ بالاج کے پہلو سے نکلتی متوحش سی بولی۔

اسے وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں ملامت کرتی محسوس ہو رہی تھیں۔

"کون سی شال؟ میری شال تو میرے پاس ہے۔"

سحرش نے استہزائیہ انداز میں کہتے ہوئے اپنی شال اس کے سامنے لہرائی تو زرشالے کے اندر بہت کچھ جیسے ایک چھناک سے بہت نیچے کہیں گر کے ٹوٹ گیا تھا۔

"سر یہ ہماری دوست تو تھی لیکن اس کا بالاج کے ساتھ بڑھتا افیئر دیکھ کے ہم نے آج۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

حائقہ بھی سحرش کی بات میں وزن پیدا کرنے کو بولی جب بالاج بسبتا ہوا ان کی جانب لپکا۔

"بکواس بند کرو اپنی، میں جان سے مار ڈالوں گا اگر زرشالے کے متعلق ایک بھی لفظ کہا تو۔"وہ خطرناک تیوروں کے ساتھ ان کی جانب بڑھتا واقعی انہیں جان سے مار ڈالتا جو اگر بروقت اسے روکا نہ جاتا۔

"ت و یور سیلف مسٹر بالاج، اتنی گھٹیا حرکتیں یونی میں کرتے ہوئے تم دونوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ کرتا ہوں میں ابھی مسٹر عالم کو کال تاکہ وہ بھی جان سکیں کہ ان کی بہن یہاں لڑکوں کے ساتھ کیسے افیئر چلا رہی ہے۔"ڈین صاحب ان دونوں کو حقارت سے دیکھتے ہوئے بولا تو ان کے آخری الفاظ پہ اس کے ضبط کا پارہ ٹوٹ گیا۔

وہ سٹوڈینٹس کے گروپ سے اپنا آپ چھڑوا کے ہر انجام سے بے نیاز بسبے ہوئے شیر کی مانند ڈین صاحب کی جانب لپکا اور ان کے کالر کو اپنی گرفت میں لیتا زور سے دھاڑا۔

"اپنی بکواس بند کرو، اگر اب زرشالے کے متعلق کوئی گھٹیا لفظ منہ سے نکالا تو یہیں زمین میں گاڑھ دوں گا۔"ان کے گریبان کو دبوچے وہ بولا تو بہت سارے سٹوڈینٹس ایک ساتھ اس کی طرف لپکے اور اس کی پسلیوں میں مکے مارتے ہوئے اس کی گرفت سے سر کا کالر چھڑوایا۔

"اور تم دونوں کا تو میں وہ حشر کروں گا کہ تم کسی کی عزت کا سودا کرنے سے قبل ہزار بار سوچو گی۔"

سٹوڈینٹس کے شکنجے میں کسا وہ سحرش اور حائقہ کی طرف دیکھتا پتھریلے انداز میں گرجا تو اپنی گردن کو رومال سے تھپتھپاتے ڈین صاحب نے نفرت سے اسے دیکھا۔

"لے کے جاو اسے کانفرس روم میں اور زیادہ جنگلی پن دکھائے تو باندھ دینا اس جانور کو شیر عالم اور پولیس کے پہنچنے تک۔"نفرت سے کہتے ہوئے انہوں نے وہاں پہنچنے والے گارڈز کو اشارہ کیا تو شیر عالم کے نام پہ بالاج نے فورا پلٹ کے زرشالے کو تلاشنا چاہا لیکن اگلے ہی پل وہ چکرا کے رہ گیا کیونکہ زرشالے کہیں نہیں تھی۔

"زرشالے"! ہال کے دروازے کی طرف گھسیٹتے ہوئے اس کے ہونٹ خوف کے عالم میں سرسرائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسے نہیں پتہ تھا کہ وہ کہاں جا رہی ہے یا اس کی منزل کیا ہے؟

وہ بس لرزتے بدن کو گھسیٹتے ہوئے بمشکل آگے کو چلتی روئے جا رہی تھی۔

اس کے کانوں میں اس وقت بس اپنی ذات کے متعلق کہی گئی باتیں کوڑے کی مانند برس رہی تھیں۔

کچھ دیر قبل جب وہ ہال میں موجود ہر فرد کی زبان سے اپنے کردار کے متعلق گھٹیا الفاظ سن رہی تھی اور آنکھوں میں حقارت دیکھ رہی تھی۔

اسی وقت شیر لالہ کا نام سن کے اس کا دل دھڑکنا بھول گیا۔

اسے لگا کہ یہ سب سن کے یہاں موجود لوگوں کی طرح شیر عالم نے بھی اس کے متعلق ایسے الفاظ استعمال کیے تو کیا وہ جی پائے گی؟

کیا وہ اس کی آنکھوں میں تضحیک دیکھ پائے گی؟

کیا وہ اپنی وجہ سے بھری محفل میں اپنے بھائی کا جھکا سر دیکھ پائے گی؟

یہی سب سوچتے وہ نفی میں سر ہلاتی پیچھے کی طرف قدم اٹھاتی عقبی دروازے کے پاس پہنچی اور پھر انتہائی قدم اٹھانے کا سوچتی وہاں سے نکل گئی۔

اور اب سڑک کنارے چلتی وہ زارو قطار روتی جا رہی تھی۔

وہ زرشالے عالم تھی شیر عالم کی لاڈلی اور اکلوتی بہن جس کا خواب اسے ڈاکٹر بنانا تھا۔

جسے وہ ہمیشہ اپنے پرشفقت سائے اور مہربان پروں میں چھپائے رکھتا تھا۔

اس کی وہی اکلوتی اور لاڈلی بہن اپنی کم عقلی اور بدقسمتی کی بدولت اپنے بھائی کا سر جھکانے کا باعث بن چکی تھی۔

زہریلی سوچوں نے اس کے ذہن پہ اس قدر غلبہ پا لیا تھا کہ وہ اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ ڈھیلے ڈھالے قدموں سے چلتی ہوئی بیچ سڑک آ کھڑی ہوئی۔

اس سے پہلے کہ کوئی گاڑی اسے اپنی تیز رفتاری کا نوالہ بناتی ایک سیاہ کار تیزی سے اس کے نزدیک آ کے رکی اور اس میں سے ایک آدمی نکلا اور کلوروفارم سے بھیگا رومال اس کے ناک پہ رکھنے کے بعد اس کا بے ہوش وجود اٹھا کے تیزی سے کار میں بیٹھ گیا۔

اور وہاں یونیورسٹی میں داخل ہوتے شیر عالم اور یونی میں موجود بالاج مصطفیٰ کو خبر ہی نہ ہو سکی کہ دشمن کس قدر گہرا وار کر چکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یونیورسٹی کے کانفرس ہال میں اس وقت کم و بیش پندرہ سے بیس لوگوں کا پینل ایک بڑی میز کے گرد بیٹھا ہوا تھا۔

جس کی سربراہی کرسی پہ وی سی اور ان کے سامنے ہی دوسری طرف پتھریلے تاثرات لیے وہ بیٹھا ہوا تھا جس نے ایک دفعہ بھی نظر اٹھا کے بائیں جانب کمر پہ بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ کھڑے بالاج کی طرف نہیں دیکھا تھا۔

"عالم صاحب آپ کی بہن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وی سی صاحب نے بات شروع کی تھی جب اس نے بہت سرد مہری سے ان کی بات کاٹی۔

"میری بہن کے متعلق کوئی بھی بات اتنے مجمع کے سامنے کرنے سے قبل اس کی پوری تصدیق کر لیجیے گا کیانی صاحب۔" اس کے سپاٹ لہجے میں بہت شدید کاٹ چھپی تھی۔

گویا کہ وہ بات سننے سے قبل ہی بات کی سنگینی سے واقف ہو چکا تھا۔

"ہم نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ بہت معذرت لیکن آپ کی بہن اپنے کلاس فیلو کے ساتھ بند کمرے میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے ایک مجمع کے سامنے پکڑی گئی ہے۔"بالاج کے ہاتھوں ہوئی اپنی تذلیل سے سلگتے ڈین صاحب نے پھر سے اپنی جذباتیت کے باعث بہت سنگین غلطی کر دی۔

وہ جو بہت ضبط کے ساتھ بیٹھا ان باتوں کو سن رہا تھا ڈین صاحب کی گھٹیا لفاظی پہ ایک جھٹکے سے کرسی پرے کو پھینکتا ان کی جانب لپکا اور اس پینل کی موجودگی میں کرسی پہ بیٹھے ڈین کے سر پہ اپنے ہاتھ کا پنجہ مارتے ہوئے اس کا منہ میز پہ دے مارا۔

"اپنی زبان کو لگام دو ورنہ میں اسی زبان کو گدی سے کھینچ کے گردن کے گرد لپیٹ دوں گا۔"وہ اس کے منہ پہ سختی سے ہاتھ رکھے اس کا منہ میز پہ دبائے بھوکے شیر کی مانند دھاڑا تو وی سی صاحب نے فورا اسے ٹوکا۔

لٹ "مسٹر عالم! آپ اپنی متش کراس نہیں کر سکتے۔"

انہوں نے تند لہجے میں تنبیہہ کی۔

"شروعات آپ لوگ مت کریں، آپ سب نے جو گھٹیا بکواس کرنی تھی وہ میں سن چکا ہوں اس سے زیادہ کسی نے ایک بھی لفظ میری بہن کے متعلق منہ سے نکالا یا اس کا نام یہاں لیا تو اس کے ختم ہونے کا مجھے کوئی افسوس نہیں ہو گا۔"انتہائی سرد لہجے میں وہ ان کی طرف سلگتی آنکھوں سے دیکھتا بالاج کی طرف بڑھا اور اس کے ہاتھ کھولے۔

"میری بہن کہاں ہے؟" اس نے بالاج کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے سوال کیا تو بالاج نے تھکی تھکی سی سانس خارج کرتے ہوئے سر نفی میں ہلایا۔

"جب تمہیں کال کی گئی تھی تب وہ ہال میں نہیں تھیں۔"بالاج کے جواب پہ شیرافگن کو زمین گھومتی ہوئی محسوس ہوئی۔

اس نے فورا گھوم کے دروازے کی جانب دیکھ کے آواز بلند کی۔

"فرہاد"! اس کی رعب دار آواز پہ دروازے کے پار کھڑا فرہاد اندر داخل ہوا۔

"زرشالے کو ڈھونڈو فورا۔" اس کے بلند لہجے میں عجب سا اضطراب مترشح تھا۔

"میری ایک بات تم سب لوگ دھیان سے سن لو، میری بہن کو ذرا بھی نقصان اس کے اپنے ہاتھوں یا کسی اور کی وجہ سے پہنچا تو تم سب کی قبریں میں خود اپنے ہاتھوں سے کھودوں گا۔"غصے اور اضطراب سے پاگل ہوتا وہ بھوکے شیر کی مانند گرجا اور تیزی سے دروازے کی جانب لپکا۔

"ایک آدھ گھنٹے میں تم لوگوں کی تسلی کے لیے ثبوت اس ٹیبل تک پہنچ جائیں گے لیکن یہ تم بھول جانا کہ یہ۔۔۔۔۔"ڈین کی جانب دیکھتے اس نے بالاج کی جانب اشارہ کیا۔

"یہ جیل جائے گا کیونکہ اس نے جو کیا وہ بہت کم

شنگ تھا تم اس سے زیادہ ڈیزرو کرتے ہو۔"دری سے کہتے ہوئے وہ بالاج کی طرف مڑا جس کے ماتھے سے سٹوڈینٹس کے زدوکوب کی وجہ سے خون بہہ رہا تھا۔

"ان دونوں لڑکیوں کو پندرہ منٹ کے اندر اندر تلاش کرو۔"چونکہ وہ اس کے جیل نہ جانے کے آرڈر دے چکا تھا اور وہاں موجود کوئی بھی فرد ایسا نہ تھا جو اس نے پنگا لینے کا سوچتا۔

اس لیے سب ضبط کے کڑوے گھونٹ بھرتے اس کے دیے گئے الٹی میٹم کا انتظار کرنے لگے۔

بالاج کو حکم دینے کے بعد وہ خود زرشالے کی تلاش میں باہر کی جانب بھاگ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

وہ دونوں بہت خوش تھیں کیونکہ بالآخر ان دونوں نے خود کو دیا گیا ٹاسک مکمل کر لیا تھا۔

اور یونیورسٹی سے نکلتے ہی ایک آدمی انہیں ان کے کام کی قیمت دے کے ان کی خوشی کو دوبالا کر گیا تھا۔

پیسوں کے تھیلے کو اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ کے دونوں نے پہلے اپنے پروگرام کے تحت ہاسٹل سے اپنا چیدہ چیدہ سامان اٹھایا اور پھر رکشے میں بیٹھ کے ریلوے سٹیشن کی جانب کوشاں ہو گئیں۔

"مجھے امید تو نہیں کہ کسی کا شک ہماری طرف آئے گا لیکن اگر کسی نے ہم پہ شک کرنے کا سوچا بھی تو اس سے قبل ہم اس شہر سے بہت دور جا چکی ہوں گی۔"ڈھیر سارے پیسوں کی موجودگی کے احساس سے حائقہ کی آواز خوشی کے مارے کانپ رہی تھی جبکہ سحرش کو نجانے کیوں ایک عجیب سا خوف اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے تھا۔

"یار اگر کسی کو پتہ چل گیا تو؟ تم جانتی ہو نا کہ اس کا بھائی کتنا خطرناک ہے؟"سحرش نے قدرے خوفزدہ لہجے میں اسے مخاطب کیا۔

"اوہو، چھوڑو بھئی یہ امیر لوگوں کے چونچلے ہیں۔ انہیں ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔ ویسے بھی اس کا بھائی کوئی سپر ہیرو تھوڑی ہے جو اتنے بڑے شہر میں ہمیں چٹکیوں میں تلاش۔۔۔۔۔۔۔"وہ بڑے لاپرواہ انداز میں بول رہی تھی جب رکشہ ایک جھٹکے سے رکا۔

" کیا ہوا بھائی؟"وہ فورا ڈرائیور کی طرف متوجہ ہوئیں۔

"پتہ نہیں باجی، یہ گاڑی اچانک سامنے آ گئی ہے۔"

ڈرائیور کی آواز پہ دونوں نے سامنے دیکھا تو جیسے روح پرواز کر گئی۔

کیونکہ ان کے سامنے بہت خوفناک تیوروں کے چلتا بالاج ان کے رکشے کے بے حد نزدیک پہنچ چکا تھا۔

"شرافت سے یہاں سے نکل کے اس گاڑی میں بیٹھنا پسند کرو گی یا اس کی زبان سمجھاوں؟"وہ کھڑکی میں جھکتا ہاتھ میں تھامے پسٹل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سپاٹ لہجے میں بولا تو دونوں خوف سے زرد پڑتےچہرے لیے اس کی معیت میں گاڑی کی طرف بڑھ گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیر افگن عالم کے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد اب سب ایک دفعہ پھر سے کانفرس روم میں بیٹھے ہوئے تھے لیکن اب وہاں ان دونوں کا بھی اضافہ ہو چکا تھا۔

"جھوٹ یا غلط بیانی کرنے کی بجائے جو سچ ہے اسے فورا اگل دو ورنہ میں عورت ہونے کا لحاظ نہیں کروں گا۔"شیر نے سرد لہجے میں حکم جاری کیا تو ان کے رگ و پے میں مارے خوف کے سنسنی سی دوڑ گئی۔

انہیں اندازہ ہوا کہ اس شخص نے واقعی اپنی صحیح دہشت پھیلا رکھی تھی۔

"ہم پیسوں کے لیے لوگوں کے دیے گئے ٹارگ کو پورا کرنے کا کام کرتی ہیں، ایسے میں جب کچھ مہینے پہلے جب ہم ہمیشہ کی طرح اپنا کام پورا کرنے کے بعد اس شہر میں شفٹ ہوئیں تو ایک شخص ہمیں ملا اور ایک بنگلو میں لے کے چلا گیا۔

وہاں ہمیں ایک آدمی ملا ہم نہیں جانتی کہ وہ شخص کون ہے یا اس کا نام کیا ہے؟ لیکن اس شخص نے ہمیں زرشالے سے دوستی کرنے کا ٹاسک دیا تھا اور اس کا اعتماد جیتنے کو کہا۔ جب ہم نے یہ کام پورا کر لیا تو اس نے ہمیں کہا کہ اسے یونی میں یا کہیں بھی اس طرح بدنام کرو تاکہ اس کا بھائی اسے چھوڑ دے۔"جو باتیں انہیں معلوم تھیں وہ اس کے خوف سے فورا روتے روتے اگلنے لگیں جبکہ ان کی باتیں سنتے شیر افگن کی گردن کی رگیں مارے اشتعال کے نمایاں ہونے لگیں۔

"کون شخص تھا وہ؟"میز پہ زور سے ہاتھ مارتا وہ آگے کو جھکا تو دونوں تھرا اٹھیں۔

"ہم نہیں جانتیں کیونکہ وہ شخص چہرہ چھپا کے سامنے آتا تھا لیکن اس شخص نے اپنے ہاتھ میں چار انگوٹھیاں پہن رکھی ہوتی تھیں۔"سحرش جو کچھ زیادہ ہی خوفزدہ ہو چکی تھی وہ تیزی سے روتے ہوئے بولی تو اس کے آخری الفاظ پہ وہ تھم سا گیا۔

ھت ی لیکن اگلے ہی پل وہ زور سے مٹھیاں چ تے اپنی جگہ سے اٹھا۔

"نواز عالم"! اس نے نفرت سے اس نام کو دانتوں تلے چبایا اور پھر سرعت سے فرہاد کی جانب مڑا۔

"فرہاد ان دونوں کو جیل لے جاو اور احمر کو کہنا کہ ان تک کوئی وکیل بھی میری اجازت کے بغیر نہیں پہنچنا چاہیے اور تم۔۔۔۔۔"فرہاد کو حکم دے کے وہ ڈین کی جانب مڑا۔

"تم میری بہن اور میرے دوست پہ کیس کرنے والے تھے نا لیکن اب تم وہ ایفرٹ اپنی یونی کو بچانے کے لیے کر لینا۔"بے لچک اور پتھریلے انداز میں کہہ کے وہ ان سب کے پھیکے پڑے چہروں کو تنفر سے دیکھ کے جب کانفرس روم سے باہر نکلا تو ایک فون کال وہ اس یونی پہ کیس کروانے کے لیے کر چکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضبوط قدم اٹھاتا وہ سامنے موجود کمرے کے بند دروازے کے نزدیک پہنچا اور پھر چہرے پہ ڈھیروں خوشی سجائے وہ دروازے کو آہستگی سے کھول کے کمرے میں داخل ہوا۔

کمرے میں داخل ہوتے ہی اس نے بیڈ کی طرف دیکھا جہاں اس کی جیت، اس کی خوشی سرخ یل ت نکٹ اوڑھے بے سدھ لیٹی ہوئی تھی۔

وہ سرشار چہرے کے ساتھ مسکراتا ہوا آگے بڑھا اور بیڈ کے کنارے پہ ٹکتا اس کے خوبصورت چہرے کو دیکھتا رہا اور پھر اچانک اس کے چہرے پہ جھکا۔

"میری بیٹی"! اس کے ہونٹوں سے یہ لفظ بہت بے ساختگی میں نکلے اور پھر وہ اس کے ماتھے کو محبت سے چوم کے اس کے آرام کا سوچ کا وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا۔

"مجھ سے مقابلہ کرتے ہوئے تم شاید یہ بھول چکے تھے شیرافگن عالم کہ باپ ہمیشہ باپ ہی رہتا ہے۔"

دروازے کے قریب پہنچ کے اس نے ایک نظر پلٹ کے بیڈ پہ لیٹی زرشالے عالم کو دیکھا اور پھر دل ہی دل میں اس سے مخاطب ہوتے دروازہ کھول کے باہر نکل گیا۔

"تم نے اتنے برسوں مجھ سے میری بیٹی کو چھین کے دور کیے رکھا لیکن دیکھ لو جیت بالآخر میری ہی ہوئی۔"سیڑھیوں کی جانب بڑھتے وہ فتح سے چور دل ہی دل میں افگن سے مخاطب ہوا۔

اُس شیرافگن سے جو اس کی پہلی اولاد، اس کا بیٹا تھا۔

اور پینل میں بیٹھے افراد سمیت جیل میں جانے والی سحرش اور حائقہ نہیں جانتی تھیں کہ زرشالے عالم کی عزت کو داو پہ لگا، اس کی ذات کا تماشا بنا کے اسے اپنے پاس لے کے آنے والا اور کوئی نہیں۔

بلکہ شیرافگن عالم اور زرشالے عالم کا سگا باپ"نواز عالم"تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

ماضی: "نواز! تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟"حدیقہ عالم نے بے بسی سے صوفے پہ بیٹھ کے نوٹوں کی گڈیاں بریف کیس میں سجاتے اپنے شوہر کو مخاطب کیا۔

" کیا کر رہا ہوں میں؟"نواز عالم نے ایک نظر اپنی بیوی کو دیکھا جو ان کی منظور ِ نظر بیوی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.