"ہمارا رشتہ کیسا ہے اس پہ غور و فکر کرنے کی بجائے تم یہاں اپنے ہونے کے مقصد پہ غور کرو تو زیادہ بہتر نہیں ہو گا؟"آنکھوں میں چھائے تاثرات کے قطعی برعکس وہ گہرے لہجے میں بولا تو اس کی دھڑکنیں سست پڑیں۔
اس نے بے ساختہ اس کے سینے پہ ہاتھ جمائے پیچھے ہونا چاہا تھا جب نجانے کیوں وہ واپس اس کے سینے سے لگتی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی دلفریبی سے مسکرائی۔
"آپ مطلب سمجھنا چاہتے تھے نا تو میں مطلب سمجھا دیتی ہوں۔"وہ دلنواز لہجے میں بولتی اس کی آنکھوں کے الجھے تاثرات کو نظرانداز کرتی اپنے دل کی غیر ہوتی حالت کو نظرانداز کیے اس کے پیروں پہ اپنے پیر جماتی اگلے ہی پل اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں پہ جما گئی۔
اس کی اس غیرمتوقع حرکت پہ جہاں اس کا وجود پل بھر کے لیے ساکت ہو گیا وہیں دروازے بیچ و
بیچ کھڑی عنبرہ شیرازی کھڑے کھڑے جیسے بھری بھری ریت کی مانند ڈھے سی گئی۔
اس کے ہونٹوں کو ہولے سے چھو کے جیسے ہی اس نے اس سے دور ہونا چاہا تو افگن کے مضبوط بازو اور اس کی بڑھتی شدت نے ایسا کرنے سے روک دیا۔
عنبرہ شیرازی کو اپنے تئیں سزا دینے کے لیے وہ جو اپنی عادت کے برعکس اس کے نزدیک ہوتی ایسی بے باک حرکت کی مرتکب ٹھہری تھی اس کے جواب میں اس کی ایسی جنون خیزی پہ وہ جیسے چکرا سی گئی۔
ان دونوں کو یوں ایک دوسرے میں مگن دیکھ کے
راکھ ہوتی عنبرہ ایک دم سے چلا اٹھی۔
"افگن"! اس کی دھاڑ پہ اس پہ جھکا افگن حیرانگی سے سیدھا ہوا اور اسے یونہی بانہوں میں جھکڑے
پیچھے کو پلٹا تو وہاں بسبی کھڑی عنبرہ کو دیکھ کے اسے کچھ لمحے قبل ژالے کی کی گئی دیدہ دلیری یاد آئی۔
اس نے عنبرہ کو ایک نظر دیکھ کے ایک گہری نگاہ نیم وا ہونٹوں کے ساتھ سرخ چہرہ لیے کھڑی ژالے پہ ڈالی تو وہ شرمندہ سی ہوتی نظریں جھکا گئی۔
"افگن! تم۔۔۔تم اس لڑکی کے ساتھ۔۔۔"صدمے کی شدت سے وہ کچھ بول بھی نہیں پا رہی تھی جبکہ اس کے انداز پہ افگن نے گہرا سانس بھر کے خود کو تحمل مزاجی کی تلقین کی۔
" کیسی ہو عنبرہ اور کب آئی تم؟"وہ اس کی بات نظرانداز کرتی خلافِ معمول نرم لہجے میں بولا تھا کیونکہ وہ اس وقت اس کے گھر میں کھڑی تھی۔
"تب آئی تھی جب تم اس کے ساتھ ھڑبے اڑانے میں مصروف تھے۔"وہ بد لحاظی سے چیختی ہوئی بولی تو افگن نے ناگواری سے اسے دیکھا۔
"ت ی ہ ت و یور لینگویج عنبرہ۔" اس نے سرد لہجے میں اسے ٹوکا لیکن وہ اثر لیے بنا خونخوار تیوروں کے ساتھ آگے بڑھی اور ان دونوں کے سامنے جا رکی۔
"میری لینگویج کو گولی مارو افگن، تم آج ایک فیصلہ کرو کہ تمہیں یہ لڑکی اپنی زندگی میں چاہیے یا پھر میں؟"وہ اونچی آواز میں بولی تو اس کی اس بات پہ ژالے کے دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں دبوچ لیا تھا۔
جبکہ اس فضول شرط پہ افگن کی پیشانی شکن آلود ہوئی تھی۔
"شیر افگن کسی کی فضول شرطوں پہ اپنی زندگی کے فیصلے نہیں کیا کرتا۔" اس نے سرد لہجے میں جواب دیا تو ژالے نے نجانے کس احساس کے تحت اس کی جانب دیکھا لیکن وہ اس کی جانب متوجہ نہیں تھا بلکہ وہ سامنے کھڑی عنبرہ کو گھور رہا تھا۔
"لیکن آج تمہیں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا شیر، تمہیں میرا ساتھ چاہیے یا اس لڑکی کا؟"وہ فیصلہ کن انداز میں بغیر ڈرے ڈٹی کھڑی تھی جبکہ ژالے کو اب اس صورتحال سے بے چینی ہونے لگی تھی۔
"سر میں چلتی ہوں۔"وہ ہولے سے منمناتی اس کا
ہاتھ اپنے گرد سے ہٹانے لگی تو اس کی بات پہ عنبرہ کو پتنگے لگ گئے۔
"تم کہاں جا رہی ہو میری ذات میں آگ لگانے کے بعد، یہیں رکو اور تماشہ دیکھو اب۔"وہ افگن سے تھوڑا فاصلے پہ ہوتی ژالے کا ہاتھ بے دردی سے پکڑ کے اسے بیڈ کی جانب دھکا دیتی ہوئی بدتمیزی سے گویا ہوئی تو اس کے اچانک حملے پہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سر کے بل پیچھے بیڈ پہ جا گری۔
"ماں"! نرم بیڈ اگر چہ نقصان دہ نہیں تھا لیکن اس کی حالت سر کے پچھلے حالت پہ ہلکی سی ضرب بھی برداشت کرنے کی اہل نہیں تھی تبھی وہ درد کی شدت سے بے اختیار سسکی۔
"ژالے"! اسے یوں دیکھ کے وہ ایک دم سے اس
کی جانب لپکا جب عنبرہ لپک کے اس کے راستے میں آئی۔
وہ جو پہلے ہی اس کی حالت دیکھ کے شعلوں میں گر
چکا تھا عنبرہ پہ راستے روکنے پہ جیسے وہ خود پر سے کنٹرول کھو گیا تھا۔
"ہمت کیسے ہوئی تمہاری میری بیوی کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کی؟" اس کے دونوں بازووں کو اپنی گرفت میں جھکڑتا وہ اسے سختی سے دیوار کی جانب دھکیلتا بسبے شیر کی مانند دھاڑا تو درودیوار اس کی گونج سے جیسے تھرا اٹھے۔
"افگن"! اس کے ایسے ردعمل پہ عنبرہ نے پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسے دیکھا جو اس لمحے بہت پرایا اور پہنچ سے دور لگ رہا تھا۔
"نام مت لو میرا اپنی زبان سے، میرے ہی کمرے میں کھڑی تم مجھے اپنی انگلیوں پہ نچانے کا پلین بناتی یہ کیوں بھول گئی کہ مجھے اپنی انگلیوں پہ نچانا آسان کام نہیں ہے۔" اسے دیوار سے لگائے وہ اس کے نزدیک پھر سے گرجا تو وہ اس کی دہشت سے کانپ اٹھی جبکہ دونوں ہاتھوں میں سر کو تھامے بیٹھی ژالے اس کی اونچی آواز کے باعث سر میں اٹھتی یت شت و ں کو برداشت کرنے کی بمشکل سعی کر رہی تھی۔
"تمہیں فیصلہ چاہیے تھا نا میرا تو کل انتظار کرنا میرے فیصلے کا اور ابھی کے لیے چلی جاو یہاں سے ورنہ میں ہر لحاظ بھول بیٹھوں گا۔" اس کے بازو ایک جھٹکے سے چھوڑتا وہ پلٹتے ہوئے بیڈ کی جانب لپکا تو اس کی بے قراری دیکھ کے وہ سر تا پا جھلس گئی۔
" اس لڑکی کے لیے تم نے میرے ساتھ ایسے جانوروں جیسا سلوک کیا ہے نا تو مجھے قسم ہے تمہاری کہ اس لڑکی کا وہ حال کروں گی کہ تم اس پہ تھوکنا بھی گوارا نہ کرو گے۔"وہ زہر خند نگاہوں سے ان دونوں کو گھورتی دروازے کی جانب بڑھی جہاں سے مسز فرحان اندر داخل ہو رہی تھیں۔
لیکن وہ انہیں مکمل نظرانداز کرتی تھپ تھپ کرتی وہاں سے نکل گئی۔
"افگن! یہ عنبرہ کو کیا ہوا اور یہ۔۔۔ژالے کو کیا ہوا
ایسے کیوں بیٹھی ہے؟"وہ جو عنبرہ کے گیلے چہرے اور ایسے انداز پہ متعجب سی آگے بڑھیں بیٹے کو گٹ ھتنہ موڑے بیڈ پہ ژالے کے نزدیک بیٹھے دیکھ کے پریشان ہو گئیں۔
"ماما! ڈیڈ کو کال کریں پلیز جلدی۔"وہ ماں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر پریشانی سے انہیں کہتا ژالے کو بانہوں میں بھرنے لگا کیونکہ وہ اب رفتہ رفتہ اپنے حواس کھو رہی تھی۔
"اللّٰہ! ماں۔۔۔درد۔۔۔" اس کے نازک مگر خشک ہوتے ہونٹوں سے فقط یہی ٹوٹتے الفاظ نکل رہے تھے جو اس جیسے پتھر دل شخص کا بھی سینہ شق کر رہے تھے۔
"ژالے"! اس نے بہت نرمی کے ساتھ اسے بانہوں میں بھرتا اپنے سینے سے لگا گیا تو اس کے نرم لمس پہ بکھرتی وہ اس کے سینے سے لگی شدتوں سے رو دی۔
"مجھے بہت درد ہو رہی ہے۔"وہ تکلیف زدہ لہجے میں بولتی اس کے کھلے گریبان میں چہرہ چھپاتی شاید درد کے احساس کو کم کرنے لگی جبکہ اس کے لہجے کی کسک پہ وہ اگلے ہی پل اسے بازووں میں اٹھاتا باہر کی جانب لپکا۔
اس کے بازووں میں مقید وہ اس کے سینے سے لگی اب رفتہ رفتہ اپنے حواس کھوتی اس کے کالر پہ گرفت ڈھیلی کر گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجھے سوچ کر، تجھے چاہ کر مرے ہمنشیں یہ یقیں ہوا تو ہی منزلوں کا سراغ ہے تو ہی تیرگی میں چراغ ہے ہے تو ہی وہ جس کے لیے ہوں میں مری زندگی، مری شاعری مرا دن بھی، شام بھی، رات بھی مری خامشی، مری بات بھی تیرے بن جو گزری گزر گئی بھلا اس کا کوئی شمار کیوں مری زندگی ترا ساتھ ہے ترا پیار میری حیات ہے عاطف سعید
وہ کل فنکشن میں پہننے کے لیے اپنا ڈریس سلیکٹ کر رہی تھی جب اس کے موبائل پہ کال آنے لگی۔
اس نے بے ساختہ وقت دیکھا تو یہ وقت شیر عالم یا اس کے گھر والوں کی کال کا نہیں تھا۔
اس وقت ایک ہی شخص کال کرتا تھا اور یہ اس کا گزشتہ کچھ دنوں سے معمول تھا۔ وہ چاہے تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی لیکن اسے کال ضرور کرتا تھا۔
اس نے دھڑکتے دل کے ساتھ آگے بڑھ کے کال پک کی تو اس کی گھمبیر آواز اس کے کانوں میں گونجی۔
"السلام علیکم"! اس کی خوبصورت آواز پہ اس نے مدھر بھرے انداز میں واپسی سلامتی بھیجی تو حال احوال دریافت کرنے کے بعد وہ اپنے مخصوص انداز میں گویا ہوا۔
"آ رہی ہیں آپ کل فنکشن پہ؟" اس کے استفسار پہ اس کی نظر بیڈ پہ پڑے اپنے نیوی بلیو کلر کے ڈریس پہ پڑی تو اس نے ہونٹ کا کونہ دانتوں میں دباتے ہوئے آہستگی سے جواب دیا۔
"جی۔" اس کے مختصر جواب پہ وہ گہری سانس بھر کے رہ گیا۔
"میں نے آپ کے لالہ سے بات کی تھی۔" اس کے اگلے انکشاف پہ موبائل اس کے ہاتھ سے چھوٹتے چھوٹتے بچا۔
"ل۔۔۔لالہ سے؟"شیر عالم کے غصے کا سوچ کے ہی اس کا دل جیسے بند ہونے لگا۔
"جی آپ نے ہی تو کہا تھا۔" اس نے جواباً سادگی کا مظاہرہ کیا تو وہ چپ سی ہو گئی۔
چ ھ ج "ل۔۔لالہ نے کچھ کہا تو نہیں؟"وہ ھکتے ہوئے بولی کیونکہ وہ لالہ کے جلالی روپ سے بہت خائف تھی۔
"زیادہ کچھ نہیں بس اتنا کہا ہے کہ انسانوں کی طرح اپنے گھر والوں کو بھیجو اور میری بہن کی تکلیف دینے کی کوشش کی تو زمین میں زندہ گاڑھ دوں گا۔" اس نے بہت سکون کے ساتھ اس کے کہے الفاظ من و عن اس کے سامنے دہرائے تو اس کے انداز پہ اسے ہنسی آ گئی۔
"آنسہ زرشالے عالم! آپ کا بھائی آپ کے ہونے والے شوہر کو زندہ زمین میں گاڑھنے کی دھمکی دے رہا ہے اور آپ ہنس رہی ہیں۔" اس کی مترنم ہنسی کو اپنی سماعتوں میں جذب کرتا وہ بظاہر پر تاسف لہجے میں گویا ہوا تو اس کے چہرے پہ گلال سا بکھر گیا۔
"جی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آپ ایسی نوبت ہی نہیں آنے دیں گے کہ لالہ اس حد تک پہنچیں۔"
نہایت دلفریب اور خاص انداز میں وہ اس کی ذات کو معتبر کرتی اس کے دل کے نہاں خانوں میں جیسے گھستی چلی گئی۔
"آپ واقعی انمول ہیں زرشالے۔" اس نے اپنے الفاظ پھر سے دہرائے تو وہ اس کے جذبات کی شدت محسوس کرتی محبوبیت سے ہنس دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ساکت سی پھیلی بے یقین نگاہوں سے اسے تک رہی تھی جو اس کا ہاتھ پکڑے اپنے ماتھے پہ رکھ رہا تھا۔
"ت۔۔۔تم نے ابھی مجھے کیا کہا؟" اس کے خوبصورت ہونٹوں سے سرسراتے ہوئے انداز میں نکلا تو اس نے آنکھیں کھول کے ایک نظر اسے دیکھا جو اس کے نزدیک بیٹھی اسے ہی تک رہی تھی۔
"میرا سر دبائیں۔" اس نے ہاتھ پہ زور دیتے ہوئے بوجھل لہجے میں کہا تو وہ اس کی گرفت سے اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے چیخ اٹھی۔
"یہ نہیں اس کے بعد تم نے مجھے کیا بولا؟" اس کے سینے میں اس لمحے پکڑ دھکڑ چل رہی تھی جبکہ اس انداز پہ وہ آنکھیں کھولتا اسے دیکھنے لگا جو اس کی ایک لمحے کی بے اختیاری پہ مر مٹنے کو تیار ہو چکی تھی۔
"مجھے۔۔۔۔" اس نے گلا کھنکھارتے ہوئے کچھ کہنا چاہا جب وہ ایک دفعہ پھر سے چیخی۔
"خدا کے لیے کوئی لفاظی کرنے کی بجائے ایک دفعہ پھر سے دہراو کہ تم نے مجھے کیا کہا؟"وہ جیسے بے بسی سے گویا ہوئی تو وہ جیسے ہارے ہوئے انداز میں اسے دیکھتا نظریں جھکا گیا۔
"زرشالے"! اس کے پھر سے بولنے پہ وہ جیسے ہل سی گئی۔
ہاسپٹل میں یا اس سارے علاقے میں اسے ہر کوئی زرشے کے نام سے جانتا تھا۔
ایسے میں اس شخص کا اسے اس نام سے پکارنا اسے جو اشارہ دے رہا تھا وہ سمجھنا نہیں چاہتی تھی۔
لیکن آج اسے ہمت کرنا ہی تھی آج اسے آر یا پار کرنا تھا۔ اس نے ہاتھ اس کے چہرے کی جانب بڑھایا تو وہ جیسے تڑپ اٹھا۔
"پلیز"! اس نے اسے روکنا چاہا لیکن وہ اس کے روکنے پہ سرخ نگاہیں اس کے چہرے پہ گاڑھتی بے تاثر لہجے میں گویا ہوئی۔
"تم نے کہا نا کہ غنڈوں کے ساتھ عزت اور جان دونوں جانے کا اندیشہ ہے تو یوں سمجھو دونوں اپنے ہاتھوں سے دینے لگی ہوں اس لیے مجھے مت روکو۔"وہ اس کے بے حد نزدیک بیٹھنے اور میز پہ رکھے پسٹل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بولی تو وہ مزید کچھ نہ کہہ سکا۔
جبکہ وہ کانپتا ہوا ہاتھ اس کے چہرے کی جانب بڑھاتی دل ہی دل میں دعا کر رہی تھی کہ یہ' وہ ' ہرگز نہ ہو۔
لیکن جیسے ہی اس کا ہاتھ اس کے چہرے پہ ٹکے رومال کو سرکانے لگا ویسے ہی اس کی آنکھوں کی پتلیاں سائز میں بڑی ہوتی چلی گئیں۔
"بالاج"! اس کے ہونٹوں سے بے آواز سرگوشی نکلی جو اردگرد کی ہر شے کو گویا ساکت کر گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
چل پیر سائیں کوئی آیت پھونک کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ!
وہ آنکھیں میری ہو جائیں کوئی صوم و صلوتہ درود بتا!
کہ وجد وجود میں آجائے!
کوئی تسبیح ہو کوئی چلہ ہو کوئی ورد بتا!
وہ آن ملے!
مجھے جینے کا سامان ملے گر نہیں تو میری عرضی مان!
مجھے مانگنے کا ہی ڈھنگ سکھا کہ اشک بہیں مرے سجدوں میں اور ہونٹ تھرا تھر کانپیں بس!
مری خاموشی کو بھید ملے کوئی حرف ادا نہ ہو لیکن!
مری ہر اک آہ کا شور وہاں سرعرش مچے!
مرے اشکوں میں کوئی رنگ ملا مرے خالی پن میں پھول کھلا!
مجھے یاد ملا سرکار ملا اے مالک ملک، کے شاہ سائیں مجھے اور نہ کوئی چاہ سائیں مری عرضی مان نہ خالی موڑ!
مجھے مان بہت مرا مان نہ توڑ!
چل پیر سائیں کوئی آیت پھونک کوئی اسم اعظم ایسا پڑھ وہ آنکھیں۔۔۔۔میری ہو جائیں۔۔۔!!
ایمرجنسی وارڈ کے دروازے کے سامنے کھڑا وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ شیشے پار کا منظر دیکھ رہا تھا جہاں وہ بہت سی مشینوں میں جھکڑی اس کے دل کو تکلیف دے رہی تھی۔
"میرا دل چاہتا ہے کہ میرے پاس ڈھیر سارا پیسہ ہو اور میں ورلڈ ٹور کروں، میں دنیا کا ہر رنگ دیکھوں، اسے محسوس کروں۔"بارش میں بھیگتی وہ چہکتے ہوئے بول رہی تھی لیکن نجانے کیوں لہجے کی اس چہکار کے باوجود اس سمے اس کے چہرے پہ اک پرمژدگی سی چھائی ہوئی تھی۔
"میرا دل چاہتا ہے کہ میں خدا سے اپنی زندگی کے چند پل ادھار مانگوں اور اسے کہوں کہ میری خواہشات پوری ہونے تک وہ مجھے زندہ رکھے۔"اب کے چہکتے لہجے میں ایک یاسیت اور حسرت سی ٹپکی۔
وہ جو وہاں بیٹھا بہت بیزاری کے ساتھ اپنے کلائنٹ کا انتظار کر رہا تھا، وہ لاشعوری طور پر ریسٹورینٹ کے شیشے کے پار دکھائی دیتی اس لڑکی کی جانب متوجہ ہو چکا تھا جو بارش کے شور میں بلند آواز میں بولتی ساتھ کھڑی لڑکی سے باتیں کر رہی تھی۔
وہ بے خیالی میں اسے ہی دیکھ رہا تھا جو اپنی دوست سے باتوں میں مصروف تھی لیکن یکلخت اس نے اسے دونوں ہاتھوں سے سر تھام کے نیچے بیٹھتے دیکھا تو وہ کافی حیران ہوا۔
لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس سب کی وجہ جان پاتا اس کی دوست نے چلا کے ایک ٹیکسی روکی اور وہ اسے لیے وہاں سے جا چکی تھی۔
"افگن"! وہ اپنی سوچوں میں گم کھڑا تھا جب فرحان صاحب نے اس کے کندھے پہ اپنا بھاری ہاتھ رکھا۔
یت شت "ڈونٹ وری! ہم نے سب ش نئے سرے سے کیے ہیں۔ اللّٰہ پہ بھروسہ رکھو امید ہے کہ کچھ بہتری کی صورت نکل آئے گی۔"انہوں نے اسے کھوکھلی امید دینی چاہی لیکن وہ بنا کچھ کہے سر اثبات میں ہلاتا منتشا اور مسز جوزف کی طرف متوجہ ہوا جو کچھ دیر قبل وہاں پہنچیں تھیں۔
"آپ لوگ وہاں اس روم میں جا کے کچھ دیر ریسٹ کریں۔ میں ہوں ابھی یہاں۔" اس کے سنجیدہ انداز پہ وہ چاہنے کے باوجود بھی انکار نہ کر سکیں اور روم کی جانب بڑھ گئیں۔
جبکہ وہ اب واپس شیشے کے پار نظر آنے منظر کو دیکھنے لگا۔
"م۔۔میں جینا چاہتی ہوں سر۔" اس کے کانوں میں ایک تکلیف دہ اور بھیگی سی سرگوشی گونجی تو سینے میں گھٹن بڑھتی چلی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
یونیورسٹی میں فنکشن اپنے عروج پہ تھا جب سحرش نے اففف کے سے انداز میں ہاتھ اپنی پیشانی پہ مارا۔
"اففف کتنی ھلکرب ہوں، شال ہال میں رکھ آئی ہوں جبکہ اب سردی لگ رہی ہے اور اس ہیل نے جگہ سے اٹھنا محال کر دیا ہے۔"وہ روہانسے انداز میں گویا ہوئی تو اس کی حالت دیکھ کے زرشالے کا نرم دل پسیجا۔
"تم بیٹھو ادھر، میں لے آتی ہوں۔"وہ اپنی جگہ سے اٹھی تو اس کا دل بلیوں اچھلنے لگا لیکن بظاہر وہ نرمی سے گویا ہوئی۔
"ارے نہیں، حائقہ آتی ہے واشروم سے تو وہ لے آئے گی۔" اس کے کہنے پہ وہ ہولے سے مسکرائی۔
"کوئی بات نہیں، میں لے آتی ہوں۔"وہ نرمی سے کہتی وہاں سے نکلی تو اس نے جلدی سے کسی کو ڈن مت س کا ج کیا اور خود اٹھ کے بالاج مصطفی کو تلاشنے لگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
"یہ اس وقت یہاں کیا کر رہی ہیں؟"وہ جو کسی کے بلانے پہ اس طرف آیا تھا زرشالے کو اس ویرانے اور خاموشی میں ہال کی جانب بڑھتا دیکھ کے پریشانی سے بڑبڑایا اور خود بھی اس کے پیچھے لپکا یہ جانے بغیر کہ آج ان کے لیے کیسی سازش رچائی گئی تھی۔
"یہاں کیا کرنے آئی ہیں آپ اکیلے؟"ہال میں داخل ہوتے ہوئے وہ سنجیدگی سے گویا ہوا تو وہ جیسے ڈر کے اچھلی لیکن اس کی آواز پہچان کے پرسکون ہو گئی۔
"اففف! ڈرا دیا آپ نے مجھے۔"وہ خفگی سے گویا ہوئی تو اس کے خوبصورت سراپے کو دیکھتے ہوئے اس کی آنکھوں میں خوبصورت رنگ اترنے لگے۔
جبکہ اس کی آنکھوں کی لپک سے گھبراتی وہ رخ بدل گئی۔
"میں سحرش کی شال لینے آئی ہوں لیکن مجھے یہاں کوئی شال نہیں مل رہی۔"وہ اسے جواب دیتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھی تو' سحرش 'کے نام پہ اس کے حواس الرٹ ہوئے مگر اس سے پہلے کہ وہ کچھ کرتا یا کہتا ہال کا دروازہ ایک جھٹکے سے بند ہوا۔
اس اچانک حملے پہ دونوں نے ایک ساتھ پلٹ کے بند دروازے کو دیکھا پھر یکے بعد دیگرے ہال کے باقی دونوں دروازے بھی اچانک بند ہوئے تو بالاج کو زمین و آسمان گھومتے محسوس ہوئے۔
"بالاج! یہ دروازے کس نے بند کیے؟"زرشالے کی آواز اسے گہری کھائی سے آتی محسوس ہوئی۔
زرشالے کی لرزتی آواز پہ اس نے اس کی جانب ک دیکھا جس کا چند لمحے قبل ھِلنا ہوا چہرہ اس وقت سفید پڑ رہا تھا۔
"ریلیکس زرشالے! میں دروازہ کھولتا ہوں۔" اس کی بگڑتی حالت کے پیشِ نظر وہ اپنے اعصاب کنٹرول کرتا ہوا نرمی سے گویا ہوا لیکن وہ بس بند دروازوں کو دیکھ رہی تھی۔
"با۔۔۔بالاج دروازہ کھلوائیں پلیز۔"وہ رندھے ہوئے لہجے میں خوفزدہ سی بولی تو بالاج نے ہال میں پھیلی نیم تاریکی میں اپنی جیب سے موبائل نکالا لیکن سگنل نہ ہونے پہ وہ زور سے لب بھینچ گیا۔
موبائل واپس جیب میں ڈال کے وہ دروازے کی جانب بڑھا اور بہت محتاط انداز میں اس کا لاک کھولنے کی کوشش کرتا وہ ساتھ ساتھ دستک دیے جا رہا تھا لیکن دروازے ہنوز بند تھے۔