"در فٹے منہ، مجھے جلدی اس لیے ہے کہ میں ٹائم پہ جاوں اور اس کھڑوس کی توجیہہ سنوں کہ وہ مجھ سے کس خوشی میں دو دو جابز لے رہا ہے۔" اس کے نالاں سے انداز میں کیے گئے شکوے پہ نتشا نے گہری سانس بھری۔
"یہ جس لحاظ سے تم افگن بھائی کو ان کی غیر موجودگی میں تو تڑاخ کر کے مخاطب کرتی ہو، کبھی
ایسی تو تڑاخ ان کے سامنے نکلی ہے؟"منتشا نے اسے دیکھا جو دن والے وائٹ اینڈ بلیو ڈریس میں ہی ملبوس اپنے ہونٹوں کو لپ اسٹک سے سجا رہی تھی۔
"میرا دماغ خراب ہے جو شیر کی کچھاڑ میں ہاتھ ڈالوں گی؟" اس کے جواباً جھرجھری لے کے کہنے پہ وہ مزے سے ہنس دی۔
"چلو پھر تو مجھے توقع ہے کہ وہ تمہارے ڈھیلے ہوئے
پر پرزے مزے سے کس لیں گے۔"منتشا کے کہنے پہ وہ اسے کچھ کہنے لگی جب مسز جوزف کمرے میں داخل ہوئیں۔
"کپڑے چینج نہیں کیے تم نے؟ وہاں تو افگن کے پیرنٹس بھی ہوں گے نا۔"انہوں نے ناقدانہ انداز سے اس کا حلیہ دیکھا تو اس نے منہ بنا کے انہیں دیکھا۔
"آنٹی میرے پاس ایسے ہی کپڑے ہیں اب میں وہاں جانے کے لیے اپنے بجٹ کا کباڑہ تو نہیں کر سکتی۔" اس نے سنجیدگی سے انہیں جواب دے کے ان دونوں سے رخصت لی اور کمرے سے نکل گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج یونیورسٹی میں فنکشن تھا جس کے لیے سب بہت ایکسائیٹڈ تھے کیونکہ میڈیکل کی ٹ اور بورنگ روٹین میں ایسے مواقع ان سب کی خوشی دوبالا کر گئے تھے۔
"تم آ رہی ہو نا فنکشن پہ؟"سحرش نے ساتھ چلتی زرشالے کو مخاطب کیا جو سینے سے نوٹس کی فائل لگائے حسب ِ معمول حجاب میں ملبوس دوپٹہ کندھوں پہ پھیلائے بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
"ارادہ تو نہیں ہے میرا، دل تو یہی ہے کہ یہ جو دو دن سٹڈی نہیں ہے گھر ایک چکر لگا آوں۔"وہ اپنے مخصوص مدہم انداز میں گویا ہوئی تو ان دونوں کے چہرے پھیکے پڑے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔
"یار یہ تو غلط بات ہے نا، ہم تین ہی تو دوستیں ہیں ایسے میں تم بھی نہیں ہو گی تو ہم نے اکیلے آ کے کیا کرنا ہے؟"حائقہ نے منہ بناتے ہوئے کہا تو وہ محبت سے اسے دیکھتی نرم سے انداز میں گویا ہوئی۔
"اکیلے کہاں ہو گی تم دونوں؟ تم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انجوائے کرنا نا۔" اس کے ہولے سے مسکرانے پہ جیسے اس کے وجود سے جیسے کھلکھلاہٹیں بکھرنے لگیں۔
"نہیں یار ہمیں تمہارے ساتھ ہی انجوائے کرنا ہے، ویسے بھی اتنے عرصے میں پہلا فنکشن آیا ہے یہ تو اسے مل کے انجوائے کرتے ہیں۔"وہ اسے فنکشن پہ بلانے کی پوری تگ و دو میں تھیں تبھی وہ ان کی محبت اور خلوص سے ہار مانتی انہیں اپنی رضامندی دے گئی۔
لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ جس خلوص اور محبت کی وجہ سے اس نے آج فنکشن میں آنا کا فیصلہ کیا تھا یہ خلوص پرسوں اس کے لیے بہت بھیانک موڑ سامنے لے کے آنے والا تھا۔
۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
'عالم پیلس 'کے ہال میں داخل ہوتے ہوئے اس نے ایک طائرانہ نگاہ دوڑائی تو اسے کچن سے آتیں حدیقہ بیگم دکھائی دیں۔
نشن ت "السلام علیکم"! وہ ہلکی سی کاش ہوئی۔
"وعلیکم السلام! کیسی ہو آپ؟" اسے سینے سے لگاتے ہوئے وہ محبت سے گویا ہوئیں تو وہ ان کی محبت پہ خفیف سی ہو گئی۔
"میں ٹھیک ہوں، آپ ٹھیک ہیں؟"وہ ہولے سے منمنائی تو وہ اسے ساتھ لیے صوفے کی جانب بڑھ گئیں۔
"میں ٹھیک ہوں، مجھے تو جب سے افگن نے آپ کے آنے کا بتایا میرے لیے تو انتظار مشکل ہو گیا تھا۔"وہ مسکراتے ہوئے بولیں تو افگن کے نام پہ اس کا دل سکڑ کے پھیلا۔
"انکل کہاں ہیں؟" اس نے فرحان صاحب کے متعلق استفسار کیا۔
"وہ تو ابھی ہاسپٹل ہیں ایک گھنٹے تک پہنچیں گے۔"
انہوں نے جواب دیا اور پھر ملازمہ کے ہاتھ سے چائے لے کے اسے کپ پکڑانے لگیں ساتھ ساتھ باتیں بھی جاری تھیں۔
"بیگم صاحبہ! چھوٹے صاحب بی بی کو اپنے کمرے میں بلا رہے ہیں۔"وہ پچھلے آدھ گھنٹے سے مسز فرحان کے ساتھ باتوں میں مشغول افگن عالم کو مکمل فراموش کر چکی تھی۔
لیکن پھر اچانک ہی ملازمہ کے اس پیغام پہ اس کے ہاتھ میں تھاما ادھ کھایا کباب چھوٹ کے پلیٹ میں جا گرا۔
"ریلیکس! آپ اتنی پریشان کیوں ہو گ ہیں؟" اس کی حواس باختگی کو دیکھتے ہوئے مسز فرحان متفکر لہجے میں گویا ہوئیں تو وہ بمشکل ہولے سے مسکرائی۔
"ن۔۔نہیں میں ٹھیک ہوں، وہ اپنے ہی دھیان میں تھی تو اچانک ان کی آواز سن کے ڈر گئی۔"وہ بات سنبھالتے ہوئے گویا ہوئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اسے افگن کے کمرے میں جانے کو کہا تو اس کا دل چاہا وہ فورا انکار کر دے لیکن وہ ایسا نہ کر سکی۔
"مجھے تو یہ شخص پسند بھی نہیں کرتا اس کے باوجود
ایسی حرکتیں کرتا ہے لیکن عنبرہ کے ساتھ۔۔۔۔۔"
اس کے کمرے کی جانب بڑھتے ہوئے یہ سوچ کے ہی اس کا دل برا ہونے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس دن اس نقاب پوش شیز ب کو انتباہ کرنے کے بعد وہ اسے ہاسپٹل میں نظر نہ آیا تھا جس کے سبب وہ دلی اور ذہنی طور پہ بہت پرسکون ہو چکی تھی۔
اس سکون کی سب سے بڑی وجہ اس کے شوہر کی واپسی بھی تھی جو اس رات کے بعد واپس تو نہیں آیا تھا لیکن اب فرق یہ تھا کہ وہ اسے کال ضرور کرتا تھا اور اس کے لیے یہی تسلی کافی تھی کہ وہ زندہ تھا۔
اپنے گھر اپنے کمرے میں موجود بیڈ پہ پرسکون انداز میں لیٹی وہ کوئی کتاب پڑھ رہی تھی جب اسے دروازے کے پار ایسے کھٹکا سا محسوس ہوا جسے اپنا وہم گردانتی وہ کتاب کی جانب متوجہ ہو گئی۔
لیکن اگلے ہی لمحے لاک گھمانے کی آواز پہ اس کا دھیان فورا دروازے کی جانب بڑھا اور دل کسی احساس کے تحت زوروں سے دھڑک اٹھا۔
لیکن دروازے میں نمودار ہوتے شخص کو دیکھ کے اس کا رنگ فق پڑا جبکہ کتاب چھوٹ کے گود میں آ گری۔
"تم؟" اس کی بے یقین نگاہیں اس پہ مرکوز تھیں جو حسبِ معمول سیاہ رومال سے چہرہ ڈھکے سیاہ پینٹ شرٹ اور جیکٹ میں ملبوس اس کے گھر میں اسی کے کمرے کا لاک کھولے بہت اطمینان سے کھڑا اسے بے اطمینان کر گیا۔
" کیسی ہیں ڈاکٹر؟" اس کی پھیلی نگاہوں میں اپنی خوبصورت آنکھیں گاڑھتا وہ بھاری لہجے میں گویا ہوتا آگے بڑھا تو وہ جیسے کسی گہرے خواب سے جاگی۔
"تم یہاں کیسے؟ میرے کمرے کا لاک کیسے کھولا تم نے؟" اس کی حیرت کم ہونے میں نہیں آ رہی تھی جبکہ چہرہ اس کے بڑھتے قدموں کے ساتھ سپید پڑتا جا رہا تھا۔
"ایک ڈاکٹر کے گھر مریض تو آ سکتے ہیں نا۔"وہ اس کے پرپل نائٹی میں سجے خوبصورت سراپے سے نگاہیں چراتا ہوا بھاری لہجے میں بولتا صوفے پہ براجمان ہوا تو وہ جیسے چونکی۔
اس نے محسوس کیا کہ اس کے لہجے سے آج ایک مخصوص شگفتگی زائل تھی، اس کا لہجہ اس کے تکلیف میں ہونے کی عکاسی کر رہا تھا۔
"مریض یوں منہ اٹھا کے کمرے میں رات کے اس پہر نہیں آیا کرتے۔"وہ ناگواری سے بولتی اس کی بار بار اٹھتی نگاہوں کو محسوس کر کے تکیے کے پاس رکھی چادر اٹھا کے اپنے گرد لپیٹ گئی۔
"بالکل لیکن ایسا صرف مریض کرتے ہیں، میرے جیسے موالی مریض سے آپ کو ایسی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔"اپنی آنکھوں کے پپوٹے انگوٹھے سے دباتا وہ بولا تو اس کا تن من جل اٹھا۔
"پھر مجھ سے تیمارداری کی توقع مت رکھو، گھر آنے والے مریضوں کے لیے نیچے ایک کمرہ مختص کر رکھا ہے وہاں دفع ہو۔" اس کی ڈھٹائی پہ وہ زور سے بولی تو اس نے پلکیں اٹھا کے اس کی جانب دیکھا تو اس کی سرخ آنکھوں کو دیکھ کے وہ پل بھر کے لیے فریز سی ہو گئی۔
"موالیوں کے ساتھ ایسی شرطیں نہیں باندھا کرتے ڈاکٹر صاحبہ، عزت کے ساتھ جان جانے کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔"بھاری مگر دھمکی آمیز لہجے پہ اس کی ریڑھ کی ہڈی تک سنسنا اٹھی۔
اسے اس لمحے اُس کی کمی بے حد محسوس ہوئی۔ اس کا دل چاہا وہ پاس پڑا موبائل اٹھا کے شیر لالہ یا پھر اسے ہی اطلاع کر دے لیکن وہ ایسا نہ کر سکی کیونکہ اس نے دیکھا تھا کہ وہ اب اپنی جیکٹ میں رکھا پسٹل نکال کے میز پہ رکھ چکا تھا۔
وہ مرے مرے قدم اٹھاتی اپنی جگہ سے اٹھی اور سب سے پہلے دروازے کی جانب بڑھی۔
اسے دروازے کی جانب بڑھتے دیکھ کے بھی وہ اٹھ کے اس کے پیچھے نہ گیا تھا کیونکہ اسے یقین تھا کہ وہ بھاگے گی نہیں اور ہوا بھی یوں، اس نے بھاگنے کی بجائے دروازہ سارے کا سارا اپنی تسلی کے لیے کھول دیا اور نیچے اپنی ملازمہ کو اپنا میڈیکل باکس لانے کے لیے بھیجا۔
"بی بی جی! ان صاحب کی طبیعت بہت خراب تھی، انہوں نے کہا یہ چھوٹے صاحب کے دوست ہیں، ان سے بات بھی کروائی اس لیے ان کی حالت دیکھ کے انہیں آپ کے کمرے کے پاس چھوڑا تھا۔"
ادھیڑ عمر ملازمہ اس کا میڈیکل باکس لیے اندر داخل ہوئی تو فورا اپنی صفائی پیش کی تو وہ سر ہولے سے اثبات میں ہلا گئی۔
کیونکہ اسے یقین تھا کہ اس غنڈے نے یقیناً کسی اپنے ہی جیسے غنڈے سے ان کی بات کروا کے ان کی سادہ لوحی کی فائدہ اٹھایا تھا۔
" کیا تکلیف ہے تمہیں؟" اس سے فاصلہ رکھتی وہ صوفے پہ بیٹھتے ہوئے بد لحاظی سے گویا ہوئی تو اس نے بغور اس کے تاثرات دیکھتے ہوئے کلائی اس کے سامنے کی۔
اس کے مضبوط ہتھیلی سامنے پھیلانے پہ وہ گڑبڑا سی گئی لیکن پھر سنبھلتے ہوئے اپنی انگلیاں اس کی کلائی پہ رکھیں تو اسے محسوس ہوا کہ اس نے کسی جلتے انگارے کو چھو لیا ہو۔
"ارے تمہیں تو بہت تیز بخار ہے۔"وہ پرتشویش لہجے میں گویا ہوئی تو اس کے رومال کے پیچھے چھپے ہونٹ ہولے سے پھیلے۔
"تم جلدی سے یہ ٹیبلٹ لو ابھی ورنہ تمہارے نروز پہ اٹیک ہو سکتا ہے۔" اس کے ٹمپریچر کو نوٹ کرتے ہی اس نے ایک گولی اس کی جانب بڑھائی تو اس نے گولی اس کی ہتھیلی سے اٹھا کے رومال پیچھے سے اپنے منہ میں رکھی اور بنا پانی کے نگل گیا۔
"میڈیسن پانی کے بغیر نہیں لیتے۔" اس نے اسے ٹوکا اور پھر پانی کا گلاس اسے دیا جسے تھامنے کی بجائے وہ اسے تکنے لگا۔
"تم اطمینان سے پیو کیونکہ تمہیں دیکھنے کی اب میری کوئی حسرت نہیں ہے۔"وہ جل کے کہتی رخ موڑ گئی جبکہ اس کے الفاظ اور انداز پہ وہ اپنی خراب طبیعت کے باوجود کھل کے مسکرا دیا۔
"تمہیں بہت شدید بخار ہے، یہ میڈیسن لکھ کے دے رہی ہوں یہ یاد سے لے لینا تم اور کوشش کرنا کہ گھر جا کے ایک ٹھنڈا شاور لے سکو۔" اس نے پرسکرپشن اس کی جانب بڑھاتے ہوئے پروفیشنل انداز میں کہا تو اس کی آنکھیں دہک اٹھیں۔
"یہ آپ کی بے رخی سے لگی آگ ہے ڈاکٹر جسے آپ کی نظرِ کرم ہی ٹھنڈا کر سکتی ہے۔ یہ کسی شاور یا دوا کے بس کا کام نہیں ہے۔" اس کا ہاتھ اپنے تپتے ہاتھ میں لے کے وہ بوجھل سے انداز میں گویا ہوا تو اس کا وجود ہتک کے احساس سے دہک اٹھا۔
"ہاتھ چھوڑو میرا۔"وہ دبے دبے لہجے میں چلائی لیکن اس نے ہاتھ چھوڑنے کی بجائے اس کی نازک ہتھیلی اپنے ماتھے پہ رکھی۔
"میرا سر دبائیں زرشالے۔"سرگوشی نما بے چین انداز میں بولتا وہ اس کے مزاحمت پہ آمادہ وجود کو ساکت کر گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے کمرے کے دروازے کے سامنے کھڑی وہ اپنی ہمت مجتمع کر رہی تھی اور پھر خود پہ بہت کچھ پڑھ کے پھونکتی وہ ڈور ناب گھماتی دروازہ کھول کے اندر جھانکنے لگی۔
دروازہ کھولتے ہی اس کی نگاہ بیڈ پہ نیم دراز سگریٹ پھونکتے افگن پہ پڑی تو اس کے آگے بڑھتے قدم وہیں تھم گئے۔
"سر آپ نے بلایا تھا؟"وہیں جمے اس نے ہلکی سی بلند آواز میں اسے متوجہ کیا تو سگریٹ کے گہرے کش لیتا افگن دروازے کی جانب دیکھنے لگا۔
"اندر آو۔"تھوڑا سا پیچھے ہو کے ٹیک لگا کے بیٹھتا وہ بھاری لہجے میں گویا ہوا تو اس کے حلی کو دیکھ کے ژالے نے مضبوطی سے ڈور ناب کو جھکڑا۔
سیاہ پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ جو اس وقت ایک سائیڈ سے پینٹ سے باہر نکلی تھیں، آستینیں کہنیوں تک فولڈ کیے، گریبان کے دو بٹن کھولے وہ جوتوں سمیت بیڈ پہ نیم دراز اسے خوفزدہ کر رہا تھا۔
"نہیں سر! میں نیچے آنٹی کے ساتھ بہت مزے کی باتیں کر رہی ہوں اس لیے آپ جلدی سے بتا دیں کیا کہنا ہے؟"وہ اتنی ڈرپوک ہرگز نہیں تھی لیکن اس شخص کے ساتھ اس کا رشتہ ایسا تھا کہ وہ اس کی حرکتوں کے باعث اس سے کتراتی تھی۔
جبکہ اس کی بہانے بازی پہ اس نے ماتھے پہ بل ڈال کے اسے دیکھا تو اس نے ڈھیر سارا تھوک نگلا اور اس کی آنکھوں کی زبان سمجھتی وہ چار و ناچار ڈور ناب چھوڑتی مرے مرے قدم اٹھاتی اندر کی جانب بڑھی۔
"دروازہ بند کر کے آو۔" اس کے اگلے حکم پہ اس نے اسے یوں دیکھا جیسے اس نے تختہ ء دار پہ چڑھنے کا حکم سنایا ہو۔
"نہیں! کمرے میں سگریٹ کا دھواں ہے اور دروازہ بند ہونے سے مجھے گھٹن ہوتی ہے۔" اسے بروقت بہانہ سوجھ گیا جو کہ غلط بھی نہیں تھا جبکہ اس کی بات سن کے اس نے نامحسوس انداز میں ہاتھ میں پکڑا سگریٹ ایش ٹرے میں مسل دیا۔
"ادھر آ۔۔۔۔۔" اسے ہنوز کمرے کے بیچ و بیچ کھڑے دیکھ کے وہ بولا ہی تھا کہ وہ فٹ سے کمرے میں پڑے صوفے پہ براجمان ہو گئی۔
اس کی اس حرکت پہ وہ زور سے اپنی مٹھی بھینچ کے رہ گیا۔
"انٹرویو کیسا رہا؟" اس نے فورا مطلب کی بات پوچھی۔
"توقع سے زیادہ اچھا۔" اس نے صاف گوئی سے جواب دیا۔
"کب سے جوائیننگ کر رہی ہو؟" اس نے اگلا سوال داغا۔
"کل سے۔ ویسے مجھے یہ تو بتائیں ان کی آپ سے دشمنی کیا ہے جو میرے آپ کے متعلق کہے بیانات پہ ان کی بانچھیں کھل گئی تھیں؟"وہ اب کے اپنی متجسس طبیعت کے سبب گویا ہوئی تو اس نے بیڈ سے پیر نیچے لٹکا کے بیٹھتے ہوئے ابرو اچکا کے اسے دیکھا۔
"تمہیں ایسے کیوں لگا کہ میں تمہیں یہ سب بتا دوں گا؟" اس کے تیکھے انداز پہ وہ سلگ اٹھی جبکہ چہرہ سبکی کے تحت سرخ پڑا۔
"مجھے یہ سب بتا نہیں سکتے لیکن ایک چارے کے طور پہ ان کے سامنے ضرور پیش کر سکتے ہیں؟"وہ کاٹ دار انداز میں بولی تو اس کا پورا وجود بھڑبھڑ جل اٹھا۔
"شٹ اپ"! اس کی دھاڑ پہ وہ اپنی جگہ پہ اچھل سی گئی جبکہ وہ بمشکل اپنے اٹھتے ہاتھ کو قابو میں رکھتا زور سے اپنی مٹھیاں بھینچے اسے گھور رہا تھا۔
"چارے کا مطلب سمجھتی ہو تم؟"وہ غرایا تو اب کی بار اس کی بلند آواز پہ اس کے سر کے پچھلے حصے میں اک ٹیس سی اٹھی جس کے سبب اس نے بے ساختہ دونوں ہاتھ اپنے کانوں پہ رکھے۔
اس کے اس طرح سے ردعمل دینے پہ وہ جیسے سنبھلا تھا اور گہرا سانس لیتا وہ منہ پہ ہاتھ پھیرتا خود پہ قابو پانے کو بیڈ سے اترتا ادھر سے ادھر ٹہلنے لگا۔
"میں نے تم سے پہلے بھی کہا تھا کہ اپنے الفاظ کا چناو کرتے ہوئے اپنے دماغ کا استعمال کیا کرو لیکن شاید تمہارے پاس اس کی شدید کمی ہے۔"سرخ نگاہوں سے اسے گھورتے ہوئے وہ سرد لہجے میں گویا ہوا تو اس کے زبان میں پھر سے خارش ہوئی جسے اس کا جلالی روپ دیکھ کے اس نے بمشکل قابو کیا اور بات بدلتے ہوئے گویا ہوئی۔
" کیوں بلایا تھا آپ نے مجھے یہاں پہ؟ کیا ہو گی میری پارٹ ٹائم جاب؟"وہ اس کے اس حکم نامے کا مقصد جاننا چاہتی تھی۔
"تمہیں یاد ہو تو میں نے تمہیں ایک الٹی میٹم دیا تھا۔"واپس بیڈ پہ براجمان ہوتا وہ سنجیدگی سے گویا ہوا تو اس نے ناسمجھی سے اسے دیکھا۔
" کیسا الٹی میٹم؟" اس نے الجھے ہوئے لہجے میں استفسار کیا۔
"تمہیں ایک مہینہ دیا تھا یہ سمجھنے کے لیے کہ ذات پہ جشن کیسے منایا جاتا ہے لیکن میں نے تمہیں دو مہینوں سے زیادہ وقت دے دیا ہے اس لیے اب مجھے تم یہ سمجھاوں گی کہ بیوی کی ذات پہ جشن کیسے منایا جاتا ہے؟" اس کی کھلی روشن آنکھوں میں اپنی سیاہ آنکھیں گاڑھتا گہرے لہجے میں بولتا اس پہ دھڑا دھڑ ساتوں آسمان اس کے سر پہ گراتا چلا گیا۔
"نہیں۔" اس کے ہونٹ ہولے سے سرسرائے۔
اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ شخص اس قدر کمینہ اور شاطر ہو گا جو لفظوں کو تاش کے پتوں کی مانند اپنی مرضی اور فائدے سے ادھر سے ادھر بکھیرتا چلا جاتا تھا۔
"ویسے اس الٹی میٹم کے ساتھ میں نے کچھ اور بھی کہا تھا۔" اس کی حیرت کو انجوائے کرتا وہ محظوظ کن انداز میں گویا ہوا تو وہ اس کی جانب دیکھتی اس کے اگلے دھماکے کی منتظر تھی۔
"اگر تم اس کا مطلب نہ سمجھ سکی تو میں تمہیں عملی طور پہ اس کا مطلب سمجھاوں گا۔ اب تم بتاو کہ یہ مطلب تم مجھے سمجھاو گی یا میں تمہیں سمجھاوں؟"
ک چہرے پہ ایک ھِلی سی مسکراہٹ لیے وہ بہت مسرور کن لہجے میں گویا ہوا تو اس کا دل چاہا وہ خود کو ہی شوٹ کر ڈالے جس نے ایک ایڈونچر کے تحت اس انسان کو اپنے پلے باندھا تھا۔
"مس ژالے میر! آپ کی جاب کا ایک گھنٹہ گزر گیا ہے، اب آپ کی خاموشی مزید وقت ضائع کرے گی تو مطلب سمجھنے سمجھانے کے لیے باقی وقت کم ہو گا۔"بے باکی اور کمینگی سے کہتا وہ بے شرمی کی ساری حدوں کو توڑتا اس کے کانوں سے دھواں نکال گیا۔
"مم۔۔مجھے یہ جاب نہیں کرنی ہے۔"وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوتی بوکھلاتے ہوئے بولی تو افگن نے فورا ہاتھ اٹھا کے اسے آگے بڑھنے سے روکا۔
"شش! ادھر ہی بیٹھی رہو، نیچے گئی تو مما کے سامنے بھی اٹھا کے لانے سے گریز نہیں کروں گا۔"اپنی جگہ سے اٹھتا وہ اس کی جانب بڑھتا سنجیدگی سے اسے دھمکاتے ہوئے بولا تو وہ جیسے چڑ گئی۔
"اپنی بے شرمی اور ڈھٹائی کی فخریہ مثالیں دینے کی ضرورت نہیں ہے، آلریڈی جانتی ہوں میں کیونکہ بہت سے ٹریلر دیکھ چکی ہوں۔" اس کی باتوں اور بے باک نگاہوں کی لپک سے چڑتی وہ تڑاخ سے بولی تو اس نے بنا برا منائے اس کا ہاتھ تھام کے ایک جھٹکے سے اپنے قریب کھینچا۔
"اور دکھاوں؟"شوخ نگاہوں سے اس کے سرخ چہرے کو دیکھتے ہوئے وہ جھکا اور اس کے پھولے رخسار کو ہونٹوں سے چھوا تو اس نے کترائی ژالے اس کے لمس پہ اپنے دھڑکنوں کے انتشار کو نہ روک سکی۔
"سر پلیز! دروازہ کھلا ہے۔" اس کو روکنے کے لیے اسے کوئی اور بہانہ نہ سوجھا تو وہ دبے دبے لہجے میں گویا ہوئی۔
"میں نے تو بند کرنے کا آپشن دیا تھا لیکن تمہیں منظور نہیں تھا۔"دروازے کی جانب پشت کیے وہ اسے بانہوں میں جھکڑے معمول کی طرح اپنی میما نیوں پہ آمادہ دکھ رہا تھا۔
"سر پلیز، ہمارا رشتہ ایسا نہیں ہے کہ آپ یہ سب کرتے پھریں۔"وہ اپنے بالوں میں سرسراتی اس کی مضبوط انگلیوں کے لمس سے دہک اٹھی تھی تبھی وہ اپنی پاگل ہوتی دھڑکنوں کے شور سے گھبراتی ہوئی بولی تو اس نے اس کے بالوں سے اسکارف نکالتے ہوئے اس کی آنکھوں میں دیکھا۔
اس لمحے افگن کی جانب دیکھتی ژالے کو اس کی سیاہ آنکھوں میں ایسے رنگ نظر آئے کہ جن کو دیکھ کے وہ دنگ سی رہ گئی۔
وہ رنگ کسی کھڑوس باس کے اپنی سیکرٹری کے لیے نہیں تھے۔۔۔
وہ رنگ کسی متتقما نہ مزاج افگن عالم کے ژالے میر کے لیے نہیں تھے۔۔
وہ رنگ استہزاہ، تکبر، سرد پن، نفرت، ناپسندیدگی، بیزاری یا شاطرانہ پن کے رنگ نہیں تھے۔
بلکہ یہ رنگ بہت خوبصورت تھے اور محبت و عشق و عاشقی سے دور رہنے والی ژالے میر اس لمحے ان رنگوں کو سمجھ کے بھی سمجھ نہیں پا رہی تھی۔