Chapter 22: میں دو ٹائم جاب کیوں کروں گی

"میں دو ٹائم جاب کیوں کروں گی اور میں کسی دوسری کمپنی میں جاب کرتے ہوئے ادھر آوں گی تو باقی سب کان میں نوالے نہیں ڈالتے۔"وہ بے دھڑک بولتی چلی گئی کیونکہ وہ کبھی بھی دو ٹائم جاب نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کی باتوں کو بمشکل برداشت کرتا وہ مصلحتاً اس کو سن رہا تھا۔

"میری بات ختم ہونے سے قبل اب اگر بولی تو میں اپنے طریقے سے چپ کرواوں گا۔" اس کے چپ ہوتے ہی اس کی سپاٹ مگر تنبیہی آواز گونجی تو اس کی بیٹ مس ہوئی۔

"تمہیں جاب دینا ان کی مجبوری ہو گی اس لیے تمہیں تم انہیں کہو گی کہ تم پانچ بجے تک وہاں جاب کروں گی اور اس کے بعد تم ساڑھے سات بجے تک"عالم مینشن"آیا کروں گی اور یہی تمہاری پارٹ ٹائم جاب ہو گی۔"وہ مکمل بات بتائے بغیر اپنے تئیں تفصیل دیتے ہوئے سنجیدگی سے بولا تو اس نے آنکھیں پھاڑ کے اسے دیکھا۔

"میں مینشن کیوں جاوں گی؟" اس کا دل عجیب لے میں دھڑکا کیونکہ اسے یکایک وہ رات یاد آئی جو اس نے مینشن میں گزاری تھی۔

"تمہاری جاب ہے یہ ابھی جاو اور پہلی فرصت میں یہ ڈریس چینج کرو اور وہاں ایسا ڈریس نہیں پہن کے جانا ہاں میرے پاس تم ایسے ہی کپڑے پہن کے آنا۔۔۔۔۔"سنجیدگی سے بات کرتے کرتے اسے اس کی آنکھوں میں عجیب سی لپک نظر آئی تو اس کی دھڑکنیں سست پڑیں۔

" کیونکہ میرا دل مائل سا ہو رہا ہے ان کپڑوں میں تمہیں دیکھ کے۔"بے شرمی اور بے باکی کی تمام حدیں عبور کرتا وہ اسے دنیا کا کمینہ ترین انسان لگا۔

"افففففف"! اس کے جسم کا گویا سارا خون اس کے چہرے پہ آن سمٹا تھا جبکہ اس کی اندر تک اترتی بے باک نگاہوں کی لپک سے فطری طور پہ مغلوب ہوتی وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور بنا اس کی جانب دیکھے دروازے کی جانب بڑھی۔

"مجھ سے جان چھڑوانا اگر چہ تمہاری سب سے بڑی خواہش ہے لیکن وہاں اگر تمہیں کسی ناگزیر سچویشن سے گزرنا پڑا تو یہ بات فراموش ہرگز نہ کرنا کہ تم 'شیرافگن عالم 'کی بیوی ہو جو عزت اور کردار پہ بات آئے تو کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔"ڈور ناب گھماتا اس کا ہاتھ اس کے لہجے کی گھمبیرتا اور گہرائی پہ ساکت رہ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

گزرتی سردیوں کی شام کا سورج ڈھلتے ہوئے شام کے حسین سائے ہر سو بکھیر رہا تھا جب وہ دونوں بھی اسی شام کا منظر بنیں ایک بڑے سے بنگلے سے نکلتیں ٹیکسی میں بیٹھ گئیں۔

"تمہارے خیال میں اگر ہم زرشالے اور بالاج پہ الزام لگائیں گے تو کیا ہم اپنے پلان میں کامیاب ہو جائیں گی؟"حائقہ نے سحرش سے پوچھا جو موبائل کی سکرین پہ نجانے کیا تلاش کر رہی تھی۔

"ایسا ہی ہو گا کیونکہ کسی بھی غیرت مند بھائی کے لیے اپنی بہن کا نازیبا حالت میں ایک غیرمرد کے ساتھ بند کمرے سے نکلنا قابلِ قبول ہر گز نہیں ہوتا۔"جواباً اس کی سفاک آواز گونجی تو حائقہ کے چہرے پہ بھی پراسرار سی مسکان پھیل گئی۔

"مطلب کہ جب وہ دونوں ایک کمرے سے یوں نکلیں گے تو شیر عالم اپنی بہن کو دھتکار دے گا اور وہ پہنچ جائے گی اپنے اصل ٹھکانے رائیٹ؟"ایک عورت کے متعلق ایسے گھناونے پلانز بناتی وہ انسانیت کی بہت مجروح تصویر لگ رہی تھیں۔

"بالکل لیکن ہمیں یہ سب سوچ سمجھ کے کرنا ہو گا کیونکہ ہمارا جلد بازی میں اٹھایا جانے والا قدم ہمیں بھی مروا دے گا۔"سحرش نے اسے تنبیہہ کی تو وہ سمجھتے ہوئے سر اثبات میں ہلا گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

حسبِ معمول وہ اوپن کچن کی شیلف کے سامنے کھڑا اپنے کافی بنا رہا تھا جب اسے محسوس ہوا کہ اس کے اپارٹمنٹ کا دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا تھا۔

اس بات کا یقین ہوتے ہی وہ مسکرا دیا اور آگے بڑھ کے ایک مگ اور پکڑا اور اس میں بھی کافی پھینٹنے لگا لیکن چند لمحے گزرے ہوں گے جب اچانک اس کا سر انہی مگ کے ساتھ آ کے ٹکرایا اور کافی شیلف پہ پھیلتی چلی گئی۔

"اتنے پاگل کیسے ہو سکتے ہو تم کہ اتنا بڑا ثبوت موقع واردات پہ چھوڑ آو؟"طیش زدہ سرد آواز پہ وہ جو جوابی کاروائی کے لیے چوکنا ہو رہا تھا ایک دم سے ٹھہر گیا۔

"ثبوت؟" اس کا پورا وجود گویا سن ہو گیا۔

" کیسا ثبوت؟" اس نے اس کی جانب سوالیہ نگاہوں سے دیکھا تو لاعلمی کے اس مظاہرے پہ اس کا دل چاہا وہ مزید دو رکھ کے اسے لگائے اور پھر اس نے ایسا ہی کیا۔

اس کے گریبان کو زور سے پکڑتے ہوئے اس نے اس کے جبڑے پہ زور سے مارا تو اسے ایک دم سے خون منہ میں گھلتا ہوا محسوس ہوا۔

"تو اس قدر گھامڑ ہے کہ تجھے اتنے دن گزر جانے کے باوجود بھی پتہ نہیں چلا کہ تو کیا چیز ادھر چھوڑ کے آیا ہے؟"وہ دھاڑتے ہوئے بولا تو اس کے دماغ میں جیسے گھنٹی سی بجی اس نے ایک جھٹکے سے اپنا بایاں ہاتھ اپنے چہرے کے سامنے کیا تو وہ' کراہ ' اٹھا۔

ِ ریہ "افففف۔" اس کی چھوٹی انگلی میں پہنی گئی elgaE کنندہ انگوٹھی اس کی انگلی سے غائب تھی۔

"آں۔۔۔۔میرا کالر چھوڑ نا اب۔"وہ کم از کم اس کے یوں سامنے کھڑے ہو کے اپنی غفلتوں کا اعتراف نہیں کر سکتا تھا اس لیے پہلے اس نے اس کے چنگل سے آزاد ہونا چاہا۔

"میری بات کا جواب دے پہلے۔" اس نے کالر مزید دبوچتے ہوئے کہا تو اب کی بار کوئی اور جائے فرار نہ پا کے اس نے اپنے بائیں ہاتھ کا مکہ بنا کے اس کے پہلو میں دے مارا تو اس غیرمتوقع حملے پہ اس کی گرفت اس کے کالر نرم پڑی جس کا فائدہ اٹھا کے وہ فورا پرے ہوا۔

"سوری لیکن میں عادت سے مجبور ہوں، کسی کے ہاتھ کالر پہ یوں برداشت نہیں کر سکتا۔" اس کی شعلے اگلتی نگاہوں سے بے نیاز وہ اپنے ڈائیلاگ جھاڑنے سے باز نہ آیا تو اس کا دل چاہا وہ اس شخص کی گچی مروڑ دے۔

"اچھا ریلیکس! بی پی شوٹ مت کروا لینا اپنا، وہ انگوٹھی دراصل میں بات کرنے کے دوران انگلی پہ گھما رہا تھا اس لیے جلدی میں نیچے گر گئی تھی لیکن تم پریشان مت ہوں اس پہ میرے فنگر ب پرنٹس نہیں ہیں۔"وہ اس کے بگڑے تاثرات کو دیکھتا ہوا اب کے سنجیدگی سے گویا ہوا لیکن اس کے تاثرات ہنوز قائم و دائم رہے۔

"تمہیں وہ انگوٹھی پہنے کس کس نے دیکھا ہے؟"وہ سرد لہجے میں گویا ہوا تو اس نے الجھ کے اس کی جانب دیکھا اور پھر اس کی بات سمجھتے ہوئے بہت مطمئن انداز میں گویا ہوا۔

"ان دونوں نے جنہیں موت کے گھاٹ اتار کے آیا ہوں اور۔۔۔۔۔"وہ کہتے کہتے رکا تو اس کے روم روم میں بے چینی پھیل گئی۔

"اور۔۔؟" اس نے استفہامیہ نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا جو جینز کی پاکٹ میں دایاں ہاتھ گھسائے کھڑا بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے داڑھی کھجا رہا تھا۔

"اور میری ڈاکٹر نے۔" اس کے سادگی سے کہنے پہ اس کے کھولتے اعصاب پہ جیسے ٹھنڈا پانی پڑا تھا لیکن پھر بھی اس نے ایک خونخوار گھوری اس پہ ڈالنی ضروری سمجھی جو اس کی رگ کو سکون سے دباتا اب دانت نکال رہا تھا۔

"کافی بنا کے لاو میرے لیے۔" اس کی بتیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے اس نے صوفے پہ بیٹھ کے اسے حکم جاری کیا جسے وہ بہت سکون کے ساتھ نظرانداز کرتا اسی کے سامنے پڑے صوفے پہ بیٹھ گیا۔

"اب کیا ہے؟" اس کے بیٹھنے پہ اس نے کوفت زدہ انداز میں اسے دیکھا جو سکون سے ریموٹ اٹھا کے اس کو الٹ پلٹ کر کے دیکھ رہا تھا۔

"اپنی غنڈہ گردی دکھانے سے قبل آنکھوں کا استعمال کر لیتے تو پتہ چلتا کہ میرے ہاتھ میں کافی کا جار تھا جو اس وقت سنک میں کافی والے مگ کے ساتھ پڑا اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔" اسی کے سے انداز میں تراخ سے جواب دیتا وہ اس کو لب بھینچنے پہ مجبور کر گیا۔

"ویسے تم اس وقت میرے غریب خانے پہ کیا کر رہے ہو؟ یہ وقت تو خالصتاً تمہارا آفس ٹائم نہیں ہوتا جہاں تم اپنی بیوی کو ٹیز کرتے ہو۔" اس کی خاموشی محسوس کر کے اس نے اب پھر سے اس کی رگ دبائی تو حسب ِ سابق وہ بھڑک اٹھا۔

"میری بیوی کا نام مت لیا کر۔" اس کی سرد آواز میں کی گئی تنبیہہ پہ وہ خوفزدہ ہونے کی بجائے کھل کے ہنس دیا۔

"پتہ ہے کیا مجھے بہت مزہ آتا ہے تیری منہ سے یہ 'میری بیوی 'جیسے لفظ سننے میں۔" اس کے محظوظ کن انداز پہ اس کی تیوری پہ کئی بل نمودار ہوئے جبکہ کنپٹی کی پھڑکتی رگ اندرونی خلفشار کی مکمل عکاسی کر رہی تھی۔

"اب اس بکواس کا کیا مطلب ہوا؟" اس نے رکھائی سے کہا۔

"نہیں دراصل میں یہ دیکھ کے اچھا محسوس کرتا ہوں کہ جسے ایک مطلب کے تحت بیوی بنایا اس

کے لیے تیرا یہ انداز ہے تو عنبرہ کے لیے تو تو دنیا سے لڑ جائے گا۔ ایسا ہی ہے نا۔"بہت سادگی سے کہتے ہوئے اس نے اپنی شاطر نگاہیں اس کے چہرے پہ مرکوز کیں تو اس سادگی میں چھپی چالاکی اور شاطر پن محسوس کر کے وہ کلس اٹھا لیکن اب کی بار اس نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

"آج وہ احمد اینڈسنز کمپنی جا رہی ہے۔"چند ثانیے بعد اس کی بے تاثر آواز گونجی تو اس نے چونک کے اسے دیکھا۔

"لیکن یار وہ لوگ۔۔۔۔۔" اس کا ضبط سے سرخ پڑتا چہرہ دیکھ کے اس نے بات وہیں ہونٹوں میں دبا لی جبکہ وہ اس کی ادھوری بات کا مکمل مطلب سمجھتے ہوئے بھی نظرانداز کر گیا۔

"چائے پلاو مجھے۔" اس نے اس کی باتوں سے بچنے کے لیے نیا بہانہ ڈھونا تو وہ اسے کچھ دیر کی مہلت دینے کا سوچ کے اپنی جگہ سے اٹھا اور کچن کی جانب بڑھ گیا۔

جبکہ اس کے جانے کے بعد وہ موبائل کی سمت متوجہ ہوا جہاں اسے' اس 'کے احمد اینڈ سنز کمپنی پہنچنے کی اطلاع موصول ہو چکی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔

خوبصورت ٹائلز سے سجے فرش پہ مضبوط کے ساتھی وہ سیاہ سینڈل میں ملبوس پیر جماتی بہت محتاط انداز میں آگے بڑھ رہی تھی۔

سفید ٹراؤزر کے ساتھ بلیو شارٹ گول گھیرے والی کھلی سی شرٹ پہنے وہ گلے میں سٹالر کو مفلر کی طرح لپیٹے اپنے ہلکے سے گھنگھریالے بالوں کو سکارف میں لپیٹے بہت خوبصورت اور جاذبِ نظر دکھ رہی تھی۔

حسبِ توقع جب وہ ریسیپشن پہ پہنچی تو اس کے نام بتانے سے پہلے ہی اسے آفس کا بتا کے وہاں پہنچنے کا کہا گیا۔

"یا وحشت! یہ سر اور اس کمپنی والوں کے درمیان مٹ آخر چکر کیا ہے جو یہ فارنل ت نی ز ب بھی پورا کرنے کے چکروں میں نہیں ہیں۔"آفس کے دروازے پہ کھڑی وہ ہولے سے بڑبڑائی اور پھر بہت احتیاط سے دروازہ ناک کرنے کے بعد اندر سے اجازت موصول ہونے پہ اندر داخل ہوئی۔

اندر داخل ہوتے ہی اس نے سلام کرنے کے ساتھ ایک طائرانہ نگاہ آفس میں ڈالی تو اس نے میز کے پار بیٹھے"احمد انور"اور پھر دیوار کے ساتھ لگے صوفوں پہ ان کے تینوں بیٹوں کے ساتھ اس کمپنی کے مینیجر کو دیکھا تو اس کا دل جانے کیوں گھبرانے لگا لیکن وہ خود پہ قابو پاتی ایک زبردستی کی مسکان ہونٹوں پہ سجا کے آگے بڑھی تو غیر متوقع طور پہ احمد صاحب اپنی جگہ سے اٹھے اور اس کا پرتپاک سا استقبال کیا۔

"ویلکم مس ژالے! بہت اچھا لگا آپ کو یوں ایک دفعہ پھر سے اس کمپنی میں دیکھ کر۔"ان کے اس انداز پہ وہ اب کے کھل کے مسکراتی ان کا شکریہ ادا کر کے ان کے سامنے کرسی پہ پرتکلف انداز میں بیٹھ گئی۔

" کیا لیں گی آپ؟ چائے، کافی یا کولڈ ڈرنک؟" اس کے بیٹھتے ہی انہوں نے پوچھا تو اس نے فورا بے تکلفی سے کولڈ ڈرنک کا کہا اور خود اپنے ہاتھ میں پکڑی فائل ان کے سامنے رکھی۔

" اس کی تو ضرورت نہیں ہے آپ کی پہلی فائل ابھی تک ہمارے پاس موجود ہے۔"انہوں نے شگفتگی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا تو وہ ہولے سے مسکرا دی لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی ایک دم سے اس کے عقب سے ایک مردانہ آواز گونجی۔

"لیکن اب فرق صرف اتنا ہے کہ وہاں ژالے میر کے نام کے ساتھ شیرافگن عالم کا نام نہیں ہے مگر اِس فائل میں یہ بطور ِ مسز شیر افگن کے نام سے جانی جائیں گی، رائیٹ مسز افگن عالم؟"احمد صاحب کے منجھلے بیٹے زبیر احمد نے عجیب سے انداز میں استفسار کیا تو اس کے چہرے پہ بکھری مسکراہٹ فورا اڑنچھو ہو گئی۔

"میرا نام اب بھی ژالے میر ہی ہے، افگن عالم سے میرا جو بھی رشتہ ہے وہ بہت جلد ٹوٹ جائے گا۔"

اس نے سنجیدگی سے جواب دے کے رخ احمد صاحب کی جانب موڑا جو اپنے بیٹے کو متنبہ نگاہوں سے دیکھ رہے تھے۔

" اس بات کو ختم کریں، مس ژالے مجھے بے حد افسوس ہے کہ میرے پاکستان نہ ہونے کے باعث میرے بیٹے آپ کی سیلری پہ کمپرومائز نہ کر سکے اور آپ کو جاب چھوڑنی پڑی لیکن اگر آپ نہ مانیں تو ایک سوال پوچھوں؟"انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اس سے بہت مہذب انداز میں اجازت چاہی تو اس نے ہولے سے سر اثبات میں ہلایا۔

"عالم کمپنیز سے ریزائن دینے کی کیا وجہ ہے جبکہ وہ تسنک تو اپنے ورکرز کو بہت اچھا ج دیتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ کا تو افگن عالم سے ایک رشتہ بھی ہے جسے دنیا جانتی ہے۔"انہوں نے اپنی شاطر کھوجتی نگاہیں اس کے صبیح چہرے پہ گاڑھتے ہوئے استفسار کیا تو اس نے بنا کوئی تاثر دیے ان کی جانب دیکھا۔

"سر! جب کسی جگہ عزت نہ ہو تو وہاں پیسہ بھی کسی کام نہیں آتا اور جہاں تک بات ہے اس رشتے کی تو وہ افگن عالم نے زبردستی بنایا تھا کیونکہ وہ عورتوں کے ساتھ بہت طریقے سے پیش آتا ہے۔ اس نے مجھے بھی ٹریپ کیا جس کی وجہ سے مجھے مجبورا اس سے نکاح کرنا پڑا لیکن اب مجھ سے مزید یہ سب برداشت نہیں ہوا تو میں نے ریزائن کر دیا۔" اس نے پہلے سے گھڑے ہوئے جواب کو بہت سکون کے ساتھ یوں پیش کیا کہ وہاں بیٹھے وہ پانچوں گھاگ شکاری اس کی اداکاری کو جان نہ سکے۔

ہ م م "م! بہت افسوس ہوتا ہے ایسے مردوں پہ لیکن خیر آپ پریشان مت ہوں۔ آپ کل سے جوائن کر سکتی ہیں یہ آپ کا اپنا آفس ہے اور رہی سیلری کی تسنک بات تو آپ اپنا ج بتا دیں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کو مکمل سہولیات دی جائیں۔"ژالے میر نہیں جانتی تھی وہ ان سب کے لیے سونے کی ایسی چڑیا ثابت ہونے والی تھی جس میں ان سب کے خیال میں شیرافگن کی جان بند تھی۔

ایسے میں اگر کچھ دن اس پہ انہیں اپنی ساری دولت بھی خرچ کرنی پڑتی تو وہ کرنے سے دریغ نہ کرتے کہ کچھ دنوں تک وہ یہ سب سود سمیت واپس لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔

"بہت بہت شکریہ سر"! وہ ممنونیت سے انہیں دیکھ کے وہاں سب کچھ فائنل کر کے آفس کے اس روم سے باہر نکلی تو اس کے کندھوں سے جیسے بہت سارا بوجھ اتر گیا۔

"شکر ہے یہ مرحلہ تو حل ہوا۔" اس نے شکر ادا کیا لیکن اگلے ہی پل اس کے تاثرات یوں ہو گئے جیسے کڑوا بادام چبا لیا ہو۔

"اب اس شخص کو بھی برداشت کرنا ہے۔"ٹیکسی میں بیٹھتے ہوئے اس نے کوفت سے سوچا اور ٹیکسی والے کو ہاسٹل پہنچنے کا کہا کیونکہ وہ جانتی تھی ابھی اس کا پیچھا کیا جائے گا اس لیے وہ افگن کے کہے کے مطابق پہلے ہاسٹل روانہ ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

اس کی گاڑی بہت تیزی کے ساتھ کشادہ سڑک پہ گاڑیوں کے درمیان سے گزرتی اپنا راستہ بناتی منزل کی طرف رواں دواں تھی۔

"انور! تمہیں راستے میں کہیں بھی کوئی گاڑی اپنا تعاقب کرتی نظر آئے تو تم نے گاڑی کو کسی قیمت پہ نہیں روکنا اور مجھے فورا اطلاع دینی ہے رائیٹ۔"

وہ اسپیکر پہ کال رکھے ریش ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

"جی سر"! دوسری جانب انور کی مودب سی آواز گونجی تو اس نے اسے مزید دو تین ہدایات دے کے کال بند کی اور خود مکمل توجہ ڈرائیونگ کی طرف مبذول کر دی۔

کچھ منٹوں کی دیری کے بعد اس کی گاڑی عالم پیلس کے وسیع پورتنک ت و میں پارک ہو رہی تھی جبکہ وہ تیز تیز قدم اٹھاتا اندر کی جانب بڑھا تھا۔

"السلام علیکم"! خوبصورت اور انٹیک آرائشی لوازمات سے سجے ہال میں داخل ہوتے ہی اس نے بلند آواز میں سلام کیا تو اس کی غیرمتوقع آواز پہ ملازمہ کے ساتھ کچن میں مصروف حدیقہ بیگم خوشی سے باہر نکلیں۔

"افگن آپ؟"وہ خوشی سے اس کی جانب لپکیں اور اسے پیار کرتیں اپنے سینے سے لگا گئیں۔

"آپ نے بتایا نہیں اپنے آنے کا؟"وہ اس کی اچانک آمد پہ بہت حیران اور خوش تھیں۔

"مجھے نہیں پتہ تھا کہ اپنے ہی گھر آنے کے لیے اپنی ہی ماں کو اطلاع کرتے ہیں۔"وہ انہیں مضبوط بازو کے حلقے میں لیتا رسانیت سے گویا ہوا تو ان کے چہرے پہ شاکی پن سا لہرایا۔

"جب گھر اپنا ہے تو روز کیوں نہیں آتے؟"ان کے لہجے میں ایک عجیب سی کسک تھی جسے محسوس کرتا وہ چند پل کے لیے چپ سا ہو گیا۔

مگر پھر سر جھٹکتے ہوئے خود کو سنبھالا اور مدہم سا مسکراتے ہوئے ان کے بالوں پہ اپنے لب رکھے۔

"اب سے روز ہی آیا کروں گا، نا صرف میں بلکہ آپ کی بہو بھی۔" اس کے مدہم سے لہجے میں کیے گئے انکشاف پہ انہوں نے بے یقینی سے انہیں دیکھا۔

"ژالے یا پھر عنبرہ؟"ان کے لہجے میں عنبرہ کا نام لیتے ہوئے اک نامحسوس سا خوف چھلکا جسے محسوس کر کے وہ مسکرا دیا۔

"فی الحال تو ایک ہی شادی کی ہے اس لیے ایک ہی آئے گی جب دوسری شادی کی تو اس سے بھی ٹائمنگ فکس کر کے آپ کو بتا دوں گا۔"ان کا خدشہ دور کرنے کی بجائے وہ سہولت سے گویا ہوا تو انہوں نے خفگی سے اسے دیکھا۔

"بہت بری بات ہے یہ۔"چونکہ انہیں ژالے واقعی پسند آئی تھی اس لیے اس کے ساتھ زیادتی کا سوچ کے ہی ان کا دل برا ہونے لگا۔

"اچھا چلیں اب سب اچھا کرنے لیے مجھے اپنے ہاتھوں سے اچھی سے چائے بنا کے تو بھجوا دیں۔"

اس نے خلافِ طبیعت شگفتگی سے فرمائش کی تو وہ کھل سی اٹھیں اور بہت فریش انداز میں اپنی جگہ سے اٹھیں اور کچن کی جانب بڑھ گئیں جبکہ وہ ایک نظر موبائل کو دیکھتا اپنے کمرے کی جانب بڑھ چکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

نش کت جلدی جلدی چائے کے گھونٹ لیتی وہ ش منہ

میں رکھ رہی تھی جبکہ اس کی اس جلدی پہ منتشا نے بغور اسے دیکھا۔

"یہ ندیدے پن کا مظاہرہ کیے بغیر بھی کھا لو گی تو کوئی تم سے تمہاری چائے اور بسکٹ نہیں چھینے گا۔"

اس نے سنجیدگی سے اسے ٹوکا تو وہ گرم گرم چائے کا بڑا سا گھونٹ لیتی اب ہاتھ کو جھلاتی اپنی زبان کی جلن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

"مجھ پہ طنز کے ٹوکرے برسانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ تمہارے' بھائی 'کا چہیتا ڈرائیور نیچے مجھے لینے کے لیے پہنچ چکا ہے۔" اس نے بھائی پہ زور دیتے ہوئے جواب دیا تو منتشا کو اس کے انداز پہ ہنسی آ گئی۔

"تو اب کیا تم اپنے باس کی طرح اس کے ڈرائیور کو بھی انتظار نہیں کروانی چاہتی؟" اس کے سادگی سے کہنے پہ اس نے یوں منہ بنایا جیسے چائے میں کوئی کڑوی کسیلی گولی ہو۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.