"میرے حق میں مانگی تمہاری دعائیں شاید اللّٰہ کو پسند نہیں آتیں جو وہ قبول نہیں کرتا کیونکہ نا صرف میری آنکھیں ٹھیک ہیں بلکہ اتنی ٹھیک ہیں کہ انہیں تمہارا بیک گلا پھٹا ہوا مجھے بہت کچھ دیکھنے پہ مجبور کر رہا ہے۔"بھاری مگر بے تاثر غیر متوقع آواز سن کے اس کے ہاتھ میکانیکی انداز میں اس کے پہلووں میں لٹک سے گئے اور وہ ایک جھٹکے سے پیچھے مڑی جہاں وہ سیاہ سوٹ میں ملبوس لفٹ سے ٹیک لگائے اس کو گہری نگاہوں سے تک رہا تھا۔
اس کی نگاہوں کے ارتکاز پہ اس نے بے ساختہ بازو اپنی کمر کی طرف گھمایا اور ہاتھ سے اپنی کمر اور گردن ٹٹولنے لگی۔
"جھوٹ بول رہے ہیں آپ؟"جب اس کے ہاتھ کچھ نہ لگا تو اس نے مشکوک نگاہوں سے اسے دیکھا تو اس نے گہری سانس بھر کے اسے دیکھا۔
"ظاہر ہے۔" اس کے کندھے اچکا کے کہنے پہ وہ گہری پرسکون سانس بھرتی دوبارہ رخ موڑتی اس کی جانب اپنی پشت کر گئی جب اگلے ہی لمحے اسے اپنی پچھلی گردن سے انچ دو نیچے اس کے سلگتے ہونٹوں کا لمس محسوس ہوا تو وہ لڑکھڑا سی گئی اور بے ساختہ سہارے کے لیے اپنے ٹراؤزر کو دونوں ہاتھوں سے دبوچ گئی۔
"میں ایسے فضول جھوٹ نہیں بولتا۔" اس کے جوڑے کے گرد لپٹے سکارف کی گرہ ایک جھٹکے سے کھول کے اس کے سارے بال اس کی کمر پہ بکھیرتا وہ اس کی سانسوں کو بھی بکھیر کے رکھ گیا۔
"اب ٹھیک ہو گیا؟"وہ جو اس کی حرکت پہ حسبِ
عادت شرم و حیا سمیت بھڑک اٹھنے والی تھی منتشا کی ڈوز یاد آئی تو آہستگی سے گویا ہوئی۔
اس کے بالوں پہ ہاتھ پھیرتا شیرافگن اس کے کہے ٹیٹ الفاظ پہ ھھکا اور بہت بھرپور انداز میں مسکرا دیا۔
"ایک مفت کی ایڈوائس دوں تمہیں؟" اس کے داہنے کندھے کی جانب جھکتا وہ گھمبیر لہجے میں گویا ہوا تو اس کے لہجے کے زیرو بم، سانسوں کی تپش اور لفٹ کی تنہائی میں اسے اپنے حواس سلب ہوتے محسوس ہونے لگے لیکن وہ بمشکل خود پہ قابو سر اثبات میں ہلا گئی۔
"ایسے اتسنل نگ حلی میں کھڑے ہو کے اس شخص سے ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہیے جو آپ پہ آپ سے زیادہ حق رکھتا ہو۔" اس کے کندھے پہ اپنے ہونٹوں کا لمس چھوڑتا وہ اسے سنبھلنے کا موقع دیے بغیر اس کے بال ہٹا واپس اسی جگہ پہ اپنا لمس چھوڑتا اس کے ہاتھوں پیروں سے جان نکالنے کے درپے ہو گیا۔
"سر"! اس کے لب سرسرائے لیکن وہ دھیان دیے بغیر اسے اچھی طرح اپنی بات کا مطلب سمجھانے کے بعد سیدھا ہوا تو ژالے کو اپنی گردن جلتی سی محسوس ہوئی لیکن اس کے کسی بھی ردعمل سے قبل وہ بٹن دباتا لفٹ کے کھلتے دروازے سے باہر نکل گیا۔
جبکہ وہ وہیں کھڑی اپنی دھڑکنوں کو اعتدال پہ لاتے ہوئے یہی سوچ رہی تھی۔
" اس شخص کو اپنی اداوں کے جال میں پھنساوں جو بنا کسی چابی کے یوں سٹارٹ ہوتا کہ اس کی بریکس ہی فیل ہو جایا کرتی تھیں۔"اپنے چہرے کو تھپتھپاتی وہ اس ملاقات کے تاثرات کو کم کرتی لفٹ سے باہر نکلی اور نئے محاذ کے لیے خود کو تیار کرنے لگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاتھ میں سفید چٹ پکڑے وہ دل میں اترتی خاموشی کو محسوس کرتی گہری سانس بھر کے رہ گئی۔
"میں جانتا ہوں کہ آپ کے لیے یہ سب بہت مشکل ہے لیکن یہ سب ہماری آنے والی زندگی کی خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے اس لیے بس تھوڑا سا مزید انتظار۔"چند بے ربط سے جملے اور یقین دہانی۔
وہ جو رات کو اس کی بانہوں میں بہت پرسکون سوئی تھی۔ صبح جاگنے پہ نا تو بازووں کا حصار ملا اور نہ ہی وہ مگر کاغذ کے ایک ٹکڑے پہ لکھے گئے یہ چند الفاظ ضرور ملے تھے جو اسے ایک بار پھر سے الجھا گئے تھے۔
"ایک ڈاکٹر بن رہے تھے آپ بھی پھر آپ کا ایسا مشکوک رویہ اور یہ ہائبرنیشن پریڈ؟"وہ بری طرح سے الجھی ہوئی تھی مگر پھر ہاسپٹل سے کال آنے پہ وہ ہر سوچ کو ذہن سے جھٹکتی تیار ہونے چل دی کیونکہ اب اس کے پاس یہ یقین تو تھا نا کہ اس کا شوہر زندہ ہے۔
ڈیڑھ گھنٹے بعد جب وہ ہاسپٹل پہنچی تو پہلا سامنا ہی سسٹر نرگس سے ہوا جو اسے دیکھتے ہی اس کی جانب لپکیں۔
"ڈاکٹر زرشے! وہ اس پیشنٹ نے کل رات سے نہ میڈیسن لی ہے اور نا ہی کچھ کھایا الٹا چیزیں توڑ رہا ہے۔"ان کے ہانپتے ہوئے انداز پہ وہ پریشانی سے اس کے روم کی جانب بڑھی جہاں سے توڑ پھوڑ کی آواز باہر تک آ رہی تھی۔
"یہ کیا تماشا لگا رکھا ہے؟"دروازے پہ کھڑی وہ درشت مگر بلند آواز میں بولی تو ہاتھ میں دوائیوں کی شیشیاں پکڑے اس کے ہاتھ وہیں ساکت رہ گئے مگر اگلے ہی لمحے وہ دوائیاں واپس رکھتا سرشاری سے بولا۔
"ڈاکٹر"! اس کے اک لفظ سے ہی اتنی وارفتگی جھلک رہی تھی کہ وہ اپنے سٹاف کی موجودگی کے باعث خائف سی ہو گئی۔
"سسٹر! آپ جلدی سے سویپر کو بلا کے یہ صفائی کروائیے میں تب تک ان کو دیکھتی ہوں۔"وہ سسٹر کو حکم دیتی ان کی جانب بڑھتی سنجیدگی سے گویا ہوئی تو اس کے رومال میں چھپے لب مسکرا دیے۔
"مجھے دیکھنے کی خواہش کب تک یونہی پالتی رہیں گی آج ہمت کر ہی ڈالیں۔" اس کے کہے کو اپنے ہی رنگ میں ڈھالتا اسے زہر سے بھی برا لگا۔
"ایسی کوئی خواہش اگر تھی بھی تو وہ الحمداللّٰہ ختم ہو چکی ہے اس لیے آپ بھی مزید یہ ڈرامہ ختم کریں اور جتنی جلدی ہو ہمارے ہاسپٹل کا کمرہ خالی کریں۔"بے لچک لہجے میں بولتی وہ اس کی بلڈ پریشر چیک کرتی اب اس کے زخموں کا معائنہ کر رہی تھی۔
"میرے جسم سمیت دل کے زخم بھر دیں میں چلا جاوں گا۔" اس کی آنکھوں میں جھانکنے کی کوشش کرتا وہ بھاری لہجے میں گویا ہوا تو زرشے نے کمال ضبط سے اس کی گفتگو سن کے اسے بمشکل ہضم کیا۔
"یہ جگہ جہاں تم بیٹھ کے میرے ساتھ فضول گوئیاں کر رہے ہو یہاں اسی جگہ میں کل رات اپنے شوہر کے ساتھ موجود تھی، مجھے اکیلے جان کے مجھے ہراس کرنے کی کوشش مت کرو۔ جو ابہام مجھے تم سے نرمی برتنے پہ مجبور کرتے تھے وہ کل رات ختم ہو چکے ہیں اس لیے آئندہ میرے راستے میں مت آنا۔" اس کی خوبصورت پلکوں سے سجی روشن آنکھوں میں اپنی کٹیلی چمکدار آنکھیں گاڑھے وہ بہت سنجیدگی کے ساتھ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی اپنے الفاظ اس کے گوش گزارتی واپس مڑی۔
"اور اگر آپ کا شوہر ہی نہ رہے؟"پہلی دفعہ اسے
گت نگٹ اس کے لہجے میں ایک شیزب کی بو محسوس ہوئی اور یہ ایسی بو تھی جس اس کا سانس فورا بند کیا تھا۔
مگر وہ سنبھلی اور بنا مڑے خالی لہجے میں بولی۔
"تو سمجھنا اس دن صرف وہ نہیں بلکہ میں بھی ساتھ ہی مر گئی ہوں۔"اپنی بات کہہ کے وہ کمرے سے نکل گئی جبکہ بیڈ پہ بیٹھے اس شخص کا چہرہ اس کے الفاظ کی بے رحمی پہ رومال کے پیچھے سفید پڑ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاہ مرسڈیز کالج کے سامنے جا کے رکی تو یکے بعد دیگرے دو گاڑیاں جب اس کے پیچھے رکیں تو بہت ساری نگاہیں بیک وقت رشک، حسد اور نفرت کے رنگ لیے مرسڈیز میں بیٹھی لڑکی کو دیکھنے لگے جو سرمئی رنگ کے فراک پاجامے میں ملبوس وائیٹ حجاب چہرے کے گرد لپیٹے دوپٹہ کندھے پہ لٹکائے اپنے ہ مقددم چلتے فرہاد کے ساتھ چل رہی تھی۔
"فرہاد لالہ! آپ نے میری اسائنمنٹ کس سے بنوائی تھی؟" اسے آج اچانک کچھ دنوں بعد یاد آیا تو اس نے فورا استفسار کیا۔
" کیوں کیا ہوا؟"فرہاد نے چونک کے اسے دیکھا۔
"میں نے بالاج کو شکریہ کہا تو وہ کہتے کہ انہوں نے تو کوئی اسائنمنٹ نہیں بنائی۔"وہ الجھتے ہوئے گویا ہوئی تو فرہاد نے زیرِ لب بہت ہی مہذب الفاظ سے اس شخص کو نوازا اور بہت سا تھوک نگلتے ہوئے اپنے ساتھ چلتی زرشالے کو دیکھا۔
"میں نے خود ہی بنا دی تھی تاکہ شیر سر کو کہیں سے علم نہ ہو جائے اور ہم دونوں کو ڈانٹ پڑے۔"
وہ فورا بہانہ گھڑتا ہوا بولا تو اس کے کندھوں سے جیسے بہت سارا بوجھ اتر گیا تھا۔
"آہ شکر ہے، ویسے آپ نے کبھی بتایا نہیں کہ آپ کی رائیٹنگ اس قدر شاندار ہے۔"وہ توصیفی انداز میں بولی تو اس نے فقط سر ہلانے پہ اکتفا کیا۔
کہ کم از کم وہ' اُس 'شخص کے کھاتے کی تعریف سن کے خوش نہیں ہو سکتا تھا۔
"ہائے زرشالے"! اس کی دونوں دوستیں اسے دور سے ہی دیکھ کے چہکیں تو فرہاد کے چہرے کے تاثرات فورا سرد پڑے۔
"وہ بالاج مصطفی کب سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہے۔"وہ پاس آ کے پرجوش سے انداز میں گویا ہوئیں تو فرہاد کی موجودگی میں ان کے الفاظ پہ خفت زدہ سی ہو گئی اور ایک محتاط نگاہ فرہاد پہ ڈالی جو ان سے چند قدم کے فاصلے پہ کھڑا بے چین نظر آ رہا تھا۔
"ہاں شاید پریزنٹیشن کے حوالے سے کوئی کام ہے لیکن پہلے میں کلاس لے لوں۔"وہ اپنے مخصوص مدہم لہجے میں انہیں جواب دیتی کلاس کی جانب بڑھ گئی تو وہ دونوں نفرت سے اپنا یہ پلان بھی فیل ہوتا دیکھ کے دل مسوس کے رہ گئیں۔
"السلام علیکم! مس عالم۔"وہ جو بہت توجہ سے لیکچر سن رہی تھی دائیں جانب سے آتی غیر متوقع آواز پہ اس کا ارتکاز بری طرح سے بکھرا اور پین اس کے ہاتھ سے چھوٹ کے نیچے جا گرا۔
"ایک سلام پہ اتنی حواس باچنگن ا ں حالانکہ آج تو میں پورا دیوان سنانے والا ہوں۔"اپنے روڈ اور اکھڑ رویے کے بالکل برعکس وہ شوخ لہجے میں بولتا اسے گڑبڑانے پہ مجبور کر گیا۔
"ایسا کچھ نہیں ہے۔" اس کے ہاتھ سے پین لیتے ہوئے اس نے دوبارہ سے توجہ لیکچر کی سمت کرنی چاہی لیکن ایسا ممکن نہ تھا۔
وہ شخص تو تب بھی توجہ سمیٹنے کا باعث بن جاتا تھا جب اس سے کسی قسم کا کوئی رشتہ نہ تھا۔
اور اب تو دل کے تار اس سے جڑ رہے تھے اب کیسے اس کی موجودگی اس پہ اثر انداز نہ ہوتی۔
مگر وہ خود پہ جبر کیے بمشکل لیکچر کے کچھ پوائنٹس نوٹ کرنے پہ کامیاب ہو پائی اور لیکچر ختم ہوتے ہی وہ سرعت سے باہر کی جانب لپکی۔
"زرشالے"! اسے باہر کی طرف لپکتے دیکھ کے اس نے بے ساختہ پکارا۔
"پلیز بالاج! سب یہاں دیکھ رہے ہیں آپ کو جو کچھ کہنا ہے وہ آپ شیر لالہ سے کہہ لیجیے گا مگر یہاں نہیں۔"وہ ڈھکے چھپے انداز میں اسے اپنا اقرار سونپتی اس کی سنے بغیر وہاں سے نکل گئی یہ جانے بغیر کہ اس کا بالاج کے پاس اس کا رکنا، بولنا اور پھر بھاگ جانا کسی نے بہت توجہ سے دیکھا اور کچھ سوچا تھا۔
جبکہ وہ وہیں کھڑا بڑبڑا رہا تھا۔
"سوئے ہوئے کو تو کسی نے جگایا، جاگے ہوئے کو کون جگاتا ہے؟ اسی طرح آپ کے شیر لالہ کو تو تب کچھ کہا کا بتایا جائے جب وہ کسی بات سے بے خبر ہوں۔" اس کی جلی کٹی بڑبڑاہٹ عروج پہ تھی۔
"خوشی ہوئی جان کے کہ کسی کے ہاتھ میں تو آپ جیسے شخص کی بھی زنجیریں ہیں۔" اس کی بڑبڑاہٹ سے لطف اندوز ہوتا فرہاد سرگوشی کے سے انداز میں کہتا اس کو مزید سلگا کہ زرشالے کے پیچھے ہو لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
"اوہ مائی گڈنیس! یو لک سو پریٹی ژالے، کہیں افگن سر کے ساتھ ڈیٹ کا ارادہ بنا کے تو نہیں آئی؟"وہ جیسے ن یز ب کی طرف آئی ان کی ن یزب فرح اسے دیکھتے ہی شگفتگی سے گویا ہوئیں تو وہ کراہ اٹھیں۔
"آپ کے افگن سر ڈیٹ مارنے والے شخص ہوئے تو ضرور مار لوں گی اب آفٹر آل اتنا تو حق بنتا ہے نا؟"وہ اپنی دلی کیفیات کے برعکس وہ بھی جواباً انہی کے انداز میں گویا ہوئی تو وہ کھل کے ہنس دیں۔
"بالکل سارے حق تمہارے پاس ہی تو ہیں اب تم اپنے اس بجلیاں گراتے روپ سے اس حق کا صحیح استعمال کر لو۔"وہ پرلطف سا اشارہ دیتے ہوئے بولیں تو وہ نا چاہتے ہوئے بھی بلش کر گئی۔
اور پھر یہ سب ان تک ہی محدود نہ رہا بلکہ اپنے کیبن تک پہنچتے پہنچتے اسے جس جس نے دیکھا سبھی کا ردعمل مسز فرح جیسا ہی تھا جسے وہ خوشدلی سے برداشت کرتی اپنی کیبن میں پہنچی۔
"اففف! کتنا مشکل ہے یہ سب۔"وہ دھپ سے اپنی کرسی پہ بیٹھتی باآواز بولی اور ہاتھ اپنے اسکارف کو کندھوں پہ دوبارہ سے سیٹ کرنے لگے جب نگاہ میز پہ پڑے باکس پہ پڑی۔
"اب یہ کیا ہے؟"متجسس انداز میں کہتی وہ اس باکس کو کھولنے لگی۔
باکس کھلتے ہی اس کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت کی شدت سے پھیل سی گئیں۔
"یہ۔۔۔۔" اس نے شاک باکس میں پڑی سرخ شرٹ اور ساتھ پڑے نوٹ پہ لکھے مختصر سے الفاظ کو دیکھا تو دل عجیب سے انداز میں دھڑک اٹھا۔
"چینج یور ٹاپ۔"مختصر حکمیہ الفاظ اس بار اسے ناگوار نہ گزرے بلکہ وہ تشکر آمیز سانس بھرتی شرٹ دبوچ کے اُس کے آفس کی جانب چل دی کیونکہ چینج کی سہولت صرف وہیں تھی۔
آفس میں داخل ہوتے ہی خالی روم نے اس کا استقبال کیا تو وہ گہری سانس بھرتی اٹیچ واشروم کی جانب بڑھ گئی۔
"پہلی دفعہ اس شخص کی کوئیک سروس کی داد دینے کو دل کر رہا ہے۔"دل ہی دل میں معترف ہوتی وہ ٹھیٹ جلدی سے چینج کر کے باہر نکلی تو ھک سی گئی۔
اس کی جانب پشت کیے وہ کان کے ساتھ موبائل لگائے، دوسرے ہاتھ میں سگریٹ تھامے کسی سے محوِ گفتگو تھا جبکہ سیاہ کوٹ، کوٹ سٹینڈ پہ لٹک رہا تھا۔
"یہ کب آئے؟"وہ سوچ ہی رہی تھی جب وہ مڑا اور اسے دیکھتے ہی ہاتھ کے اشارے سے اسے بیٹھنے کو کہا اور خود واپس کال کی سمت متوجہ ہو گیا۔
اس کے انتظار کی زحمت سے بچنے کے لیے اس نے ساتھ لایا ہوا موبائل آن کیا اور سکرولنگ کرنے لگی۔
"ان ت نل ت و ایبل"! اچانک سکرول کرتے کرتے اس کی پرجوش آواز گونجی تو کال پہ محوِ گفتگو افگن نے ناگواری سے اسے دیکھا لیکن اس کے دمکتے چہرے پہ نظر پڑتے ہی یہ ناگوار نگاہ بھٹک سی گئی۔
نگاہ کو مزید بھٹکنے سے بچاتے ہوئے اس نے سر جھٹکا اور سگریٹ ہونٹوں سے لگا کے گہرا کش لیا۔
" کیا دیکھ کے اچھل رہی تھی؟"کال بند کر کے وہ اس کی سمت متوجہ ہوا تو اس نے جلدی سے موبائل کی روشن سکرین اس کے سامنے کی۔
ی کت "یہ دیکھیں احمد اینڈ سنز کمپنی والوں نے وشی ز ب کے لیے ایڈ دیا ہے اور یہ ایڈ کل سے پہلے نہیں تھا مطلب میرا آپ پہ گرایا جانے والا پانی کا گلاس رائیگاں نہیں گیا۔"وہ سرمستی سے بولتی اس کی خشمگیں نگاہوں کو نظرانداز کر گئی۔
"جی بالکل اس دن صرف ایک' پانی کے گلاس 'کا ہی ضیاع ہوا تھا۔" اس کے لفظ چبا چبا کے بولنے پہ اسے اپنے کہے کا احساس ہوا تو وہ فورا سنبھلی۔
"سوری لیکن میں اس دن وہ سب نہ کرتی تو یہ سب نہ ہوتا۔" اس نے اپنی صفائی دی جسے اس نے سر جھٹکتے ہوئے نظرانداز کیا اور بولنے لگا۔
"تم ابھی وہاں جا رہی ہو کیونکہ یہ ایڈ صرف تمہارے لیے دیا گیا ہے، ان کے لیے یہ لکی چارم ہو گا میری کمپنی میں کام کرنے والے فرد کو اپنی فرم میں لے جانا اس لیے وہ تم سے انٹرویو جیسی فارمنل ت یی بھی نہیں کریں گے اس لیے تم کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ رہی ہو۔" اس کی بارعب سنجیدہ آواز گونج رہی تھی۔
"ویسے آپ کے اندر چھپے خودپرست انسان کو گراں نہ گزرے تو میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اچھے خاصے آپ میں غنڈوں والے گ ہیں تو آپ اپنے انہی گ کو استعمال کر کے جو معلومات چاہیے لے لیں، مجھے خوامخواہ ادھر بھیج رہے ہیں یا آپ کو مجھ پہ اپنے گ سے زیادہ یقین ہے؟"ٹیبل پہ اپنے دونوں بازو رکھے وہ قدرے آگے کو جھکی رازداری اور سنجیدگی سے بولتی اس جیسے روڈ انسان کے ہونٹوں پہ بھی مسکان بکھیر گئی جسے دیکھ کے ژالے نجانے کیوں جذبے سی ہو گئی۔
"جب ایسے مسکراتے ہیں تو یقین سا ہونے لگتا ہے کہ ضرور کوئی بدر مارا ہے میں نے۔" اس کی مسکان دیکھ کے وہ زیرِ لب بڑبڑائی جبکہ اس کی بڑبڑاہٹ سے لطف اندوز ہوتے افگن کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی۔
"ہاں مجھے تم پہ بہت یقین ہے کہ تم وہاں اپنی بے معنی باتوں سے ان سب کو اس قد۔۔۔۔۔۔"وہ اپنے مخصوص لہجے میں بول رہا تھا جب آفس کا دروازہ ایک دم سے کھلا اور عنبرہ شیرازی آندھی طوفان بنی اندر داخل ہوئی۔
"تم۔۔۔تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے افگن کی ساری دنیا کے سامنے بے عزتی کرنے کے بعد اسی کے سامنے ایسے دھڑلے سے بیٹھی ہو۔"بلند آواز میں دھاڑتی وہ کرسی پہ بیٹھی ژالے کی جانب لپکی تو فطری طور پہ ہلکا سا بوکھلائی۔
مگر اس سے پہلے کے وہ اس پہ جھپٹتی اپنی کرسی پہ بیٹھا افگن سرعت سے اٹھا اور ژالے کے سامنے آن کھڑا ہوا۔
"ریلیکس عنبرہ"! اس نے سرد لہجے میں اسے ٹوکا مگر وہ اسی جنونی انداز میں اس کے پیچھے کھڑی ہوتی ژالے کی جانب لپکنے لگی جو اس اچانک افتاد پہ بوکھلائی۔
"میں ریلیکس نہیں ہوں گی تم نکالو اسے آفس سے۔"وہ زور سے دھاڑی تو ژالے نے ناگواری سے اسے دیکھا۔
"پہلے تو آپ اس آفس سے نکلیں، میں' آپ 'کے افگن سے بات کر رہی ہوں جو آپ کی بدقسمتی سے میرے باس اور شوہر ہیں، آپ اس طرح آ کے یلن ت واش تب مچائیے گا جب یہ آپ کے شوہر بن جائیں۔" اس کے عقب سے نکلتی وہ سنجیدگی اور مضبوطی سے بولتی دونوں کو بیک وقت حیران کر گئی۔
"یو ایڈیٹ"! ہتک سے سیاہ پڑتے چہرے کے ساتھ وہ انگلی اٹھا کے اس کی جانب لپکی جب وہ اس سے بھی زیادہ شدت سے غرائی۔
"میں آپ کی زرخیز غلام نہیں ہوں اس لیے مجھے آج کے بعد گالی دینے کی کوشش مت کرنا اور مہربانی کر کے اپنی بچی کھچی منگنی کے دعوے میری غیرموجودگی میں آ کے کر لیجیے گا ابھی ہم کام کی بات کر رہے ہیں۔" اس سے تو وہ پہلے سامنے میں ہی نہیں ڈری تھی، آج بھی فطری طور پہ ہلکا سا گھبرائی تھا لیکن جلد ہی سنبھلتے ہوئے جوابی کاروائی پہ اتر آئی۔
"سٹاپ اٹ عنبرہ! گھر جاو یا ویٹنگ روم میں انتظار کرو میں فارغ ہو کے تم سے بات کرتا ہوں اور آج کے بعد تم اگر میرے آفس میں کسی بھی وجہ سے ایسے داخل ہوئی یا یوں میس کری ایٹ کیا تو میں بھول جاوں گا کہ تم ایک لڑکی ہو۔"سرد مہری سے بات مکمل کر کے وہ مڑا اور اپنی سیٹ کی جانب بڑھ گیا۔
"افگن"! اپنی اہانت پہ سلگتی عنبرہ نے مٹھیاں بھینچی چ تے ہوئے افگن کی پشت کو دیکھا اور کچھ کہنا چاہا لیکن اپنی سیٹ پہ بیٹھتے افگن نے پلٹ نے جن سرد نگاہوں سے اسے دیکھا۔
وہ فورا لب بھینچ کے پیچ و تاب کھاتی ایک خونخوار نگاہ ژالے پہ ڈالتی تن فن کرتی کمرے سے نکل گئی۔
"آپ ان کو کیوں نہیں بھیجتے اس کمپنی میں؟" اس
کے نکلتے ہی وہ سنجیدگی سے بولی تو اسی سرد مہر نگاہ سے اسے نوازا گیا تو اسے احساس ہوا کہ وہ آج بہت زیادہ بول گئی ہے اور یہ اس شخص کے صبر کی انتہا تھی۔
"اوکے سوری تو میں ادھر سے ریزائن کر دوں نا آج پھر؟"وہ واپس اپنے خول میں سمٹتی ہوئی بولی تو اس نے سر تا پا اسے گھورا۔
"تمہیں یاد ہو تو تمہیں ایک مہینے بعد مجھ سے اور اس جاب سے چھٹکارا ملے گا اس لیے تم صبح ادھر جاو گی اور پارٹ ٹائم تمہاری جاب ادھر ہو گی۔"
اس کی بات پہ اس نے اسے یوں دیکھا جیسے وہ پاگل ہو چکا ہو۔