Chapter 20: رات کی تاریکی میں اس کی کار"عالم

رات کی تاریکی میں اس کی کار"عالم پیلس"کے وسیع و عریض پورٹیکو میں آ کے رکی تو فرنٹ سیٹ پہ بیٹھی زرشے نے مسکرا کے ڈرائیونگ سیٹ پہ براجمان اپنے شوہر کو دیکھا جو آج اسے چار سالوں کے بعد نظر آیا تھا۔

" کیا خیال ہے کمرے تک رسائی میری بانہوں میں کریں گی یا اپنے پیروں کو تکلیف دیں گی؟" اس کا یوں بے خود ہو کے خود کو دیکھنا اسے بہت لبھا رہا تھا لیکن اسے یہ بھی خوف تھا کہ کہیں وہ یہاں ہی ضبط نہ کھو دے تبھی وہ قدرے اس کی جانب جھکتا ہوا بھاری لہجے میں گویا ہوا تو وہ گڑبڑائی۔

"نہیں میں خود چل لوں گی۔"جلدی سے کہتی وہ دروازہ ان لاکڈ کرتی باہر نکلی تو وہ بھی زیرِ لب مسکراتا باہر نکلا۔

"یہ چوکیدار کہاں ہے آج؟" اس نے اب گیٹ کی طرف غور کیا تو پتہ چلا کہ ان کی گاڑی کے لیے گیٹ خود بخود کھلا تھا لیکن اب دیکھا تو پتہ چلا چوکیدار تو موجود ہی نہیں جبکہ اس کے سوال پہ وہ گہری سانس لے کے اس کی طرف متوجہ ہوا۔

"میرے خیال میں آپ کو کمرے تک رسائی میری ہی بانہوں میں کرنی چاہیے تاکہ آپ میرے سینے میں مقید کی دل کی فرمائشیں سن سکیں کہ وہ چاہتا کیا ہے۔"نہاہت دلفریب انداز میں کہتا وہ اسے اپنی مضبوط بانہوں میں اٹھا کے اندر کی جانب بڑھا تو وہ گھبرا گئی۔

"میں خود چلوں گی بال۔۔۔۔" اس نے بے ساختہ مزاحمت کی لیکن جب اس نے اس نے وجود کو ہولے سے جھٹکا دیا تو وہ فورا خاموش ہوتی گرنے کے خوف سے خوفزدہ ہوتی اس کے سینے میں چہرہ چھپاتی دونوں ہاتھ اس کی گردن کے گرد حائل کر گئی۔

"زرشے میری دھڑکن کیا کہہ رہی ہے؟"سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اس نے اسے متوجہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے سوال میں چھپے معنی کو سمجھتی وہ بے ساختہ تھوک نگلتی اس کے کالر کو مزید سختی سے دبوچ گئی۔

"بتائیں نا؟" اس کے پہلو پہ دباو بڑھاتا وہ اس کی سانسیں بوجھل کر گیا۔

"یہی کہ۔۔کہ آپ کو نیند آئی ہے اور ہمیں سونا چاہیے۔" اس نے دانستہ طور پہ اس کا دھیان بھٹکانا چاہا لیکن اس کی بات پہ اس کا زندگی سے بھرپور قہقہہ گونج اٹھا۔

"واللّٰہ! آج کم از کم میری دھڑکنیں ایسی انہونی خواہشیں نہیں کر سکتی وہ بھی اس صورت میں جب جاگنے کا ساماں بازووں میں موجود ہو۔"بے باک اور معنی خیز لہجے میں بولتا وہ اس کی دھڑکنوں کو سست کر گیا۔

اس کی گرفت بے ساختہ اس کے کالر پہ مزید مضبوط ہوئی تو سانس تنگ ہونے پہ اسے خود پہ ترس آنے لگا لیکن اس کی کیفیت کو سمجھتے ہوئے اس نے اسے بنا ٹوکے بہت سکون کے ساتھ اس کے کمرے میں داخل ہو کے جب کمرے کے وسط میں اتارا تو وہ فورا دو قدم پرے ہٹتی فاصلہ بڑھا گئی۔

"فریش ہو کے چینج کر لیں میں تب تک کھانے کے لیے کچھ لاتا ہوں۔" اس کے پرے ہٹنے کا نوٹس لیے بغیر اس نے اسے حکم دیا کیونکہ جانتا تھا کہ اس نے صبح ناشتے کے بعد سے کچھ نہ کھایا تھا اور اب رات کے دو بج رہے تھے۔

جبکہ اس کے لفظ' کھانے 'پہ وہ چونکی۔

اس کی ذہنی رو فورا اس نقاب پوش کی جانب بھٹکی تو اسے خیال آیا کہ اس نے آج میڈیسن اور کھانا نہیں کھایا تھا۔

اپنے پیشے اور دلی نرمی سے مجبور اس نے سسٹر مت س نرگس کو اس کی میڈیسن اور کھانے کے متعلق ج کیا اور خود چینج کرنے چل دی جبکہ نیچے کچن میں کھانے کی ٹرے سجاتا' وہ 'اپنے موبائل کی روشن سکرین کو دیکھتا مسکرا رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

" کیا بکواس کر رہے ہو تم؟"سیاہ پراڈو کی پچھلی سیٹ پہ بیٹھے نواز عالم کی غراتی آواز گاڑی میں گونجی تو ڈرائیور نے بے اختیار بیک ویو مرر سے اس کی جانب دیکھا جو فون کان سے لگائے خاصا پریشان نظر آ رہا تھا۔

" کیا فضول بکواس ہے، ایسا کون پیدا ہو گیا جسے اس ویرانے پہ بنے ان کے ٹھکانے کی بیٹھے بٹھائے خبر ہو گئی اور وہ ہر شے تباہ کر کے چلا گیا؟" اس کے چہرے پہ چھایا خلفشار بڑھتا جا رہا تھا۔

"یہ ظفر کمال کی اپنی ہی کوئی چال ہو گی، اپنے آدمیوں کو انڈر گروانڈ کرنے کی تاکہ وہ اپنی ڈیمانڈ پوری کروا سکے جو وہ چاہتا تھا۔"دوسری جانب سے نجانے کیا کہا گیا کہ وہ جواباً زہر خند لہجے میں گویا ہوا۔

"جو بھی ہے تم نظر رکھو ظفر کمال پہ اور اپنے کچھ آدمیوں کو اس جگہ پہ بھی بھیجوں مجھے وہاں کی مکمل رپورٹنگ چاہیے فنگر ب پرنٹس سمیت، ڈیل ہے ایک دو دن میں ایسے میں یہ مصیبت۔"وہ سخت کبیدہ خاطر دکھائی دے رہا تھا جبکہ گاڑی ڈرائیو کرتا ڈرائیور سوچ رہا تھا اب کس نے جرات کی تھی وقت کے فرعونوں سے پنگا لینے کی؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

"تمہارا دماغ خراب ہے؟"ژالے نے اسے یوں دیکھا جیسے اس کا دماغ چل گیا ہو۔

"کچھ غلط تھوڑی کہہ رہی ہوں، کون سا کوئی غیر ہیں وہ۔" اس کے ردعمل پہ جذبے ہوتی وہ نگاہیں چرا کے بولتی اسے منہ بنانے پہ مجبور کر گئی۔

"اتنے کوئی سگے بھی نہیں ہیں، اپنے فضول مشورے اپنے پاس رکھو۔ حد ہے اب میں اس جلاد کو بیہودہ اداکاری کر کے اپنے حسن کے جال میں پھنساوں اور بدلہ لوں۔"ناک سکیڑ کے کہتی وہ بڑبڑانے کے سے انداز میں کہتی لیٹنے کے لیے تکیہ ٹھیک کرتی اس لمحے کو کوسنے لگی جب اس نے اسے بتایا تھا کہ شیرافگن کیسے اسے اپنی چارمنگ پرسنالٹی سے ٹریپ کرتا ہے۔

"یار میری بات سنوں، تم خود سوچو وہ شخص جان بوجھ کے تمہاری اس کمزوری کو ٹارگٹ کرتا ہے تو جب تم خود تھوڑی کوشش کروں گی تو تم خود بھی ان کی کوئی کمزوری جان جاو گی اور اس مصیبت سے چھٹکارا پا لو گی۔"منتشا اسے یوں روز روز پریشان نہیں دیکھ سکتی تھی تبھی جھنجھلا کے بولی۔

"ہاں وہ تو جیسے تیار بیٹھے ہیں کہ میں تیار ہو کے رومن تنک انداز میں ان سے پوچھوں کہ افگن آپ کی کمزوری کیا ہے؟ اور وہ کہیں تم؟ اور میں خوشی کے مارے ان سے لپٹ جاوں اور سارا کھیل ختم۔"

وہ اس کے تکیے کھینچنے پہ چڑتے ہوئے جو بولنا شروع ہوئی تو پھر بولتی چلی گئی۔

"بس یہی تمہیں یہی کرنا ہے اور بات ختم۔"منتشا شریر انداز میں اسے دیکھتے ہوئے بولی تو وہ احساس ہونے پہ خجل ہوتی سرخ چہرہ جھکاتی پھر سے سونے کے لیے لیٹنے لگی۔

"بکواس نہیں کرو۔" اس نے اونہہ کے سے انداز میں اپنا سر جھٹکا۔

"ژالے پلیز اپنی صحت کا خیال کرو، تم کیوں نہیں سمجھتی یہ شیرافگن اور احمد کمپنی کے جھنجھٹ میں تم خود کو کس قدر زیادہ نقصان پہنچا رہی ہو۔ جتنی محنت تم اس رشتے کو ختم کرنے میں صرف کر رہی ہو اتنی ہی محنت تم اس رشتے کو بچانے میں کیوں نہیں کرتی جو تمہارا واحد سہارا ہے۔"نتشا اب کے سنجیدگی سے بولی تو ژالے نے سرد مہری سے اسے دیکھا۔

"وہ شخص کسی کا سہارا نہیں بن سکتا۔" اسے اس شخص کے بے رحم الفاظ یاد آئے۔

"وہ تمہارا سہارا ہے۔"منتشا نے اپنے لفظوں پہ زور دیا۔

" اس نے ساری دنیا کے سامنے تمہیں قبول کیا ہے، ان کی فیملی تمہیں قبول کرتی ہے پسند کرتی ہے۔ وہ چاہے جس طرح بھی صحیح لیکن اس رشتے کو ابھی تک نبھا رہے ہیں تو تم کیوں ایک ہی دفعہ ان کے کہنے پہ اتنا بڑا داو کھیلنے کو تیار ہو گئی؟ یہ سمجھو نا کہ کیونکر وہ بھیجنا چاہتے ہیں تمہیں احمد کمپنی؟ کیوں انہوں نے فورا تمہاری بات کو کیش کیا ہے؟ ژالے پلیز حقیقت پسند ہو کے سوچو ہم جیسی لڑکیوں کا اس دنیا میں کوئی سگا نہیں ہوتا نہ ہمیں یوں ساری دنیا کے سامنے اپنانے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ ایسے میں تمہیں کوئی ایسا مل چکا ہے تو اسے اپنی بیوقوفی میں مت گنواو۔"منتشا بہت واضح اور بے رحم انداز میں اس کا برین واش کر رہی تھی جبکہ وہ چپ بیٹھی اسے سن رہی تھی۔

"میرا ماننا ہے کہ جو ساری دنیا کے سامنے پوری وقار کے ساتھ آپ کی دلی خواہشات کا خیال رکھتے ہوئے آپ کو اپناتا ہے وہ ساتھ نبھانے کا بھی حوصلہ رکھتا ہے، تو پھر ایسے رشتے کو بچانے کے لیے اگر تمہیں کچھ طبیعت کے خلاف کرنا بھی پڑ رہا ہے تو کر لو نا وہ کوئی نامحرم تھوڑی ہیں تمہارے شوہر ہیں۔"منتشا کی برین واشنگ بہت آرام سے جاری تھی جب اسے اس کے آخری جملے پہ پھر سے اختلاف ہوا۔

"شوہر نہیں ہیں وہ میرے۔" اسے اپنی گردن پہ بننے والا سرخ نشان یاد آیا تو لہجے میں شاکی پن سا گھلا۔

"پھر ایسا کرو کہ آج ہی رخصتی کرواو اور یہ والا شکوہ دھو ڈالو۔" اس کے انداز پہ جلے کٹے انداز میں کہتی وہ اٹھ گئی جبکہ اس کی بات کا مطلب سمجھتی ژالے کو اپنے جسم میں خون کی گردش ایک دم سے تیز ہوتی محسوس ہوئی۔

" استغفراللّٰہ"! اگلے ہی پل وہ سر جھٹکتی تکیے میں منہ چھپا گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب وہ دوبارہ کمرے میں داخل ہوا تو اس کے ہاتھ میں کھانے کی ٹرے تھی جو اس نے لا کر میز پہ سجائی اور خود اس کا انتظار کرنے لگا۔

اس کا انتظار زیادہ لمبا نا ٹھہرا اور کچھ لمحوں کے بعد وہ فیروزی کے سادہ شلوار سوٹ میں ملبوس سفید رنگ کا دوپٹہ اوڑھے بالوں کی ڈھیلی سی چٹیا بنائے اپنے تئیں بہت سادہ سے حلی میں اس کے سامنے آئی۔

"بہت پیاری لگ رہیں ہیں آپ مسز زرشے عالم"!

ایک جذب سے اس کے خوبصورت وجود کو دیکھتا وہ آنچ دیتے لہجے میں گویا ہوا تو اس کی جانب بڑھتی زرشے نے ججھک کے اس کی جانب دیکھا جس کی خوبصورت آنکھوں کی چمک اسے بتا رہی تھی کہ وہ واقعی دنیا کی خوبصورت ترین عورت ہے۔

"یہ آپ کے ساتھ کا کمال ہے، عورت کا حسن اس سے وابستہ مرد کے رویے اور اس کے برتاو پہ منحصر ہے۔"دھیمے سروں میں کہتی اس کے اشارے پہ اس کے ساتھ صوفے پہ براجمان ہو گئی۔

" اس کا مطلب ہے کہ ابھی آپ مزید نکھرنے والی ہیں۔"سر تا پا اس کا گہری نگاہوں سے جائزہ لیتے ہوئے اس نے لطیف سا اشارہ کیا تو وہ پل میں رنگوں میں نہا سی گئی۔

"مجھے بھوک لگی ہے۔"وہ روہانسی ہوئی تو وہ اس کی جانب ہلکا سا جھکتے ہوئے بولا۔

"مجھے بھی۔" اس کے بالوں سے اٹھتی مسحور کن خوشبو میں گہری سانس بھرتے ہوئے اس نے بھاری لہجے میں کہا تو اس کے عارضوں پہ جھکی پلکیں لرز گئیں۔

اس کی بھوک اور مغلوب کیفیت کا خیال کرتے ہوئے وہ سیدھا ہوا اور بہت شرافت کے ساتھ کھانا کھانے لگا اور اسے بھی ساتھ کھلانے لگا۔

"آپ نے مجھے کیوں نہیں بتایا کہ آپ اتنے سال کہاں تھے؟"وہ جو سمجھتی تھی کہ وہ جب سامنے آئے گا وہ اسے ہرگز معاف نہ کرے گی اسے سامنے دیکھ کے وہ اس کے انتظار میں ہونے والی ہر اذیت کو بھول گئی کہ اس کی موجودگی ہر ظلم پہ بھاری تھی۔

"میں آپ کو سب بتاوں گا لیکن پلیز ابھی نہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ پہ اعتبار نہیں ہے لیکن ابھی سب بتانے کا صحیح وقت نہیں آیا اس لیے ابھی چ کچھ پو ھت ے گا۔"وہ ٹھہرے ہوئے لہجے میں بولتا اس کے ابلتے سوالوں کا گلا گھونٹ گیا جبکہ اس کے چہرے کے اتار چڑھاو کا جائزہ لیتا وہ سوچ رہا تھا کہ وہ اسے کیسے بتائے کہ ان کے درمیان ہجر اگانے والا اسی کا' باپ 'تھا۔

"شیر لالہ کو پتہ کہ آپ واپس آ گئے ہیں؟"کھانا ختم کرنے کے بعد وہ جب کھانے کے برتن رکھ کے واپس آئی تو اک خیال کے تحت اس سے استفسار کیا جو اپنی جیکٹ اتار رہا تھا۔

"آپ کو لالہ کو بتائے بغیر آپ تک پہنچ سکتا ہوں؟" اس کے جوابی سوال پہ وہ بے اختیار مسکرا دی جبکہ اس کے چہرے پہ بکھرنے والی مسکان دیکھتا وہ اس کے نزدیک ہوا اور اس کے دونوں ہاتھ تھامے۔

"سوال ختم ہو گئے؟ اب چلیں بیڈ پہ؟" اس کے سادگی سے استفسار پہ وہ خجل سی ہو گئی لیکن جب وہ اسے لیے بیڈ کی جانب بڑھا تو اس کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔

"ابھی باتیں کریں؟" اس کے ہاتھ کو کھینچتی وہ گھبرائے ہوئے انداز میں بولی تو اس نے گردن موڑ کے بغور اسے دیکھا جو چہرے پہ بکھرے حیا اور گھبراہٹ کے رنگ لیے اس کے دل میں اترتی جا رہی تھی۔

"پریشان ہیں؟"ایک نتیجے پہ پہنچتے ہوئے وہ سنجیدگی سے گویا ہوا تو اس نے پہلے ہاں اور پھر نفی میں سر ہلایا۔

"پریشان نہیں ہوں بس اک بات کہنا چاہتی ہوں اگر آپ ناراض نا ہوں تو۔"وہ لب کچلتے ہوئے بولی تو اس نے ہاتھ بڑھا کے لب اس کے دانتوں کی گرفت سے آزاد کروایا۔

"ریلیکس ہو کے بات کریں۔" اس کے ہاتھوں کی بے باک حرکت پہ وہ دہک سی گئی۔

"ہمارے نکاح پہ لالہ کے علاوہ کوئی نہیں تھا تو م۔۔۔میں چاہتی ہوں کہ ہم اپنے رشتے کی شروعات سب کی دعاوں کے ساتھ کریں۔"وہ نگاہیں جھکائے ے ہوئے بولی لیکن جب اس کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو وہ گھبرا گئی۔

"میرا مقصد آپ کو ناراض کرنا نہیں ہے میں بس یہ چاہتی کہ میرے اور آپ کے گھر والے بھی جب۔۔ہمارے۔۔۔س۔۔۔۔۔" اس کی خاموشی کو محسوس کر کے اس کے الفاظ ٹوٹنے لگے تو وہ اس کے نزدیک ہوا اور پھر بے تحاشا نزدیک، اتنا نزدیک کہ زرشے کو محسوس ہوا کہ اس کی پلکیں اُس کے رخساروں کو چھونے لگی تھیں۔

اس نے اس کے خوبصورت چہرے کو اپنے دونوں ہاتھوں کے پیالوں میں بھرا اور اس کی خوبصورت آنکھوں میں جھانکا۔

"آپ بہت انمول ہیں۔"بہت مختصر انداز میں اس

کے کہے کو دلسبیر انداز میں مان بخشتا وہ اس کے ماتھے پہ جھکا اور اپنے استحقاق کے پھول کھلاتا اسے طمانیت سے مسکرانے پہ مجبور کر گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

کھب پٹر کی آواز پہ اس کی آنکھ کھلی تو اس نے مندی مندی آنکھیں کھول کے سامنے دیکھا تو آنکھیں پٹ سے کھل گئیں۔

سرخ کلر کی ٹاپ کے ساتھ سیاہ ٹراؤزر پہنے وہ گھنگھریالے بھورے بالوں کو سکارف میں باندھے ہونٹوں پہ شوخ کلر کی لپ اسٹک لگائے اب جھک کے سیاہ ہائی ہ نل رب پہن رہی تھی جن کی سٹریپس سرخ کلر کی تھیں۔

"تم کس کی شادی پہ جا رہی ہو؟"منتشا نے نیند سے بھری آنکھیں پھاڑ کے اسے دیکھا جو اب اپنی پلکوں پہ مسکارا سجا رہی تھی۔

"شادی پہ کون ٹاپ پہن کے جاتا ہے؟"نخوت سے جواب دیتی وہ پوری توجہ سے اب آئی لائنر آنکھوں

پہ لگانے لگی تو منتشا کو گویا غش پڑنے لگا۔

"تو پھر کہاں جا رہی ہو؟" اس کی نیند مکمل طور پہ اڑ چکی تھی۔

"اپنے شوہر کو رجھانے۔"جل کے کہتی وہ دیوار پہ لگے چھوٹے سے شیشے کے سامنے سے ہٹی اور کرسی

پہ پڑا اپنا بیگ اٹھانے لگی جبکہ منتشا کو چند سیکنڈز لگے تھے اس کی بات سمجھنے میں اور پھر اگلے ہی پل وہ بیڈ سے اچھل پڑی۔

"تم واقعی اس سب پہ عمل کرنے والی ہو نا جو میں نے کل تمہیں کہا تھا؟" اس کے لہجے میں جوش اور بے یقینی دونوں پنہاں تھے۔

"اب کیا لکھ کے دے دوں؟ مجھے تم یہ بتاو کہ اگر انہوں نے یا کسی اور نے پوچھا کہ اتنا تیار ہو کے کیوں آئی ہو تو کیا کہوں؟"وہ الجھن زدہ لہجے میں گویا ہوئی۔

"تو تم کہہ دینا اپنے شوہر کے لیے۔" اس کے اطمینان سے کہنے پہ اس کا اندر تک جل گیا لیکن مصلحتاً وہ چپ رہی اور مسز جوزف کا انتظار کرنے لگی جو ناشتہ لے کے آنے والی تھیں۔

"ویسے ژالے"! منتشا کی پکار پہ اس نے فقط گردن موڑ کے اسے دیکھا۔

"جب تم افگن بھائی سے رومانس بگھار رہی ہوئی تو ویڈیو بنا لینا میں دیکھنا چاہتی کہ تم اس روپ میں کیسی لگتی ہو؟" اس کے لطف لینے والے شریر انداز پہ اس کا چہرہ خفت سے سرخ پڑ گیا۔

"بکواس نہیں کرو۔" اس نے سرخ چہرے کے ساتھ اسے ڈانٹا۔

"اچھا ویسے اس ڈریس کو منتخب کرنے کی خاص

وجہ؟"منتشا نے اس کے ڈریس کو ناقدانہ نگاہوں سے دیکھا۔

" کیونکہ ایک تو میں شلوار قمیض زیادہ نہیں پہنتی دوسرا جس طرح سے ان کی فیانسے کی ڈریسنگ اس سے یہی ثابت ہوتا کہ محترم کو ایسی ہی ڈریسنگ پسند۔" اس کا انداز ہنوز جلا کٹا ہی تھا۔

اسی پل مسز جوزف کمرے میں داخل ہوئیں تو اس کی تیاری دیکھ کے ان کے تاثرات بھی کم و بیش اسی سے ملتے جلتے تھے جو کچھ دیر قبل منتشا تھے مگر وہ انہیں نظرانداز کیے چائے کا کپ اٹھا چکی تھی اور منتشا کو اشارہ کیا کہ وہ بولنا شروع ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"السلام علیکم لالہ"! لاونج میں داخل ہوتے وہ خوشی سے باآواز سلام کرتی شیر لالہ کی مانند بڑھی جو اسے دیکھتے ہی صوفے سے کھڑا ہو چکا تھا۔

" کیسی ہے لالہ کی جان؟" اس کا ماتھا چومتے ہوئے اس نے محبت سے استفسار کیا وہ کھل کے مسکرا دی۔

"میں ٹھیک ہوں، آپ ٹھیک ہیں لالہ؟" اس کے ساتھ صوفے پہ بیٹھتی وہ مسکراتے ہوئے بولی تو مسز فرحان نے طمانیت سے اپنے بچوں کے اس پیار کو دیکھا۔

"سٹڈی ٹھیک جا رہی ہے؟ کالج میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟" اس کے پہلے سوال کا جواب اثبات میں دیتا وہ تفکر آمیز لہجے میں گویا ہوا تو کالج کے نام سے اسے بے طرح ایک شخص یاد آیا جسے فوری دماغ سے جھٹکتے ہوئے وہ اس کی طرف متوجہ ہوئی۔

"جی لالہ سب ٹھیک ہے۔"وہ مدہم لہجے میں گویا ہوئی تو اس نے اثبات میں سر ہلایا۔

"کھانا لگ گیا ہے باقی باتیں بعد میں کر لینا۔"وہ جو دونوں بہن بھائی اپنی باتوں میں مگن ماں کا اٹھنا اور واپس آنا محسوس نہ کر سکے، ان کی آواز پہ چونکے۔

"ڈیڈ نہیں پہنچے ابھی؟"ان کی معیت میں ڈائیننگ ہال کی طرف بڑھتے شیر عالم نے استفسار کیا۔

"راستے میں ہیں، پانچ منٹ تک پہنچ جائیں گے۔"

ان کے جواب پہ وہ سر ہولے سے خم کرتا اپنی کرسی گھسیٹ کے بیٹھ گیا۔

"لالہ مجھے آپ سے بات کرنی ہے ایک لیکن کال پہ کرنی ہے تو جب آپ فارغ ہوئے تو بتائیے گا۔"

کھانا کھانے کے بعد جب سب بیٹھ کے چائے پی رہے تھے تو اک نتیجے پہ پہنچتی وہ شیر عالم کی جانب ہلکا سا کھسکتی مدہم لہجے میں گویا ہوئی تو اس کے چہرے پہ گہری نگاہ ڈال کے وہ سر اثبات میں ہلا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیسے ہی گاڑی آفس کے مین گیٹ کے سامنے رکی تو اسے اپنی بیٹ مس ہوتی محسوس ہوئی لیکن وہ خود کو ہمت کا درس دیتی گاڑی سے باہر نکلی اور پیر مضبوطی سے چکنے فرش پہ جماتی وہ سیاہ پینسل ہیل کے ساتھ ٹک ٹک کرتی آگے بڑھتی جا رہی تھی۔

اس نے سیڑھیوں کی بجائے لفٹ کو فوقیت بخشی کہ

وہ ان ہ نل رب کے ساتھ کم از کم سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتی تھی تبھی اس نے لفٹ کا بٹن پریس کیا اور بنا دھیان کیے وہ لفٹ میں داخل ہوئی۔

"یا اللّٰہ آج کا دن اچھے سے گزار دینا یا کم از کم آج کے دن اس شخص کی آنکھوں کو کچھ ہو جائے یا ان کو کم از کم مجھے دیکھنے کی فرصت نہ ملے۔"بیگ کی لمبی سی سٹریپ کندھے پہ لٹکا کے اس نے ہاتھ میں پکڑا موبائل بیگ میں ڈالا اور خود کمر پہ بکھرے بال سمیٹ کے انہیں جوڑے کی شکل دیتی اس کے گرد سکارف لپیٹتے ہوئے مسلسل بول رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.