Chapter 19: اور ہاں، ابھی اپنے لیے بیوی کا

"اور ہاں، ابھی اپنے لیے بیوی کا لفظ استعمال نہ کرنا کیونکہ ورنہ میرا موڈ بن جائے گا تمہیں واقعی "بیوی"بنانے پہ اس لیے بہتر ہے کہ مسز کا لفظ استعمال کر لینا۔"وہ شخص واقعی اپنے قول و فعل کے اظہار کے معاملے میں ڈھٹائی کی حد تک بے باک تھا اور وہ اس بات کی پرواہ نہ کرتا تھا کہ اس کی ڈھٹائی اور بے باکی دوسرے کو حیا کی کس عمیق گہرائی میں لے جاتی تھی۔

ویٹر کے آنے پہ اس نے اس کے ہاتھ چھوڑے لیکن نگاہیں اس کے لرزتے ہونٹوں پہ مرکوز رکھیں اور اسے آرڈر دینے کا اشارہ کیا لیکن اس کی نگاہوں اور ہاتھوں کی بے لگام گستاخیوں سے بوکھلائی ژالے اس وقت کم از کم کسی کی بھی طرف دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتی تھی اس لیے اس نے اس کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے رخ بائیں جانب موڑ لیا۔

اس کی اس حرکت پہ بمشکل خود پہ ضبط کرتا وہ ویٹر کی طرف متوجہ ہوا اور آرڈر لکھوانے لگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہیں کھانا کھاتے ہوئے کچھ ہی دیر گزری ہو گی جب اچانک ژالے کی سرگوشی بھری آواز گونجی۔

"اینڈ اٹس آ شو ٹائم۔"کن اکھیوں سے اپنے دائیں جانب دیکھتی وہ کرسی ایک دم سے دھکیلتی اپنی جگہ سے کھڑی ہو گئی۔

"لعنت بھیجتی ہوں میں آپ کی بیہودہ نوکری اور آپ جیسے بیہودہ باس پہ، آپ کے پاس جاب کرنے سے کئی درجے بہتر ہے کہ میں واپس وہیں جا کے جاب کی بھیک مانگ لوں جہاں سے میں آئی تھی۔"

قدرے بلند آواز می ی بولتے ہوئے اس نے پٹخنے کے سے انداز میں نیپکن میز پہ پٹخا تو اس کے اس اچانک حملے پہ شیرافگن نے ناگواری سے اسے دیکھا۔

" کیا بکواس کر رہی ہو؟"اردگرد متوجہ ہوتے لوگوں پہ سرد نگاہ ڈالتے ہوئے اس نے بھنچے ہوئے لہجے میں اسے کہا جو تیوریاں چڑھائے اسے تک رہی تھی۔

"میری باتیں آپ کو بکواس لگ رہی ہیں اور آپ کو شرم نہیں آتی اپنی ہی بیو۔۔۔منکوحہ سے ایسے گھٹیا ڈیمانڈ کرتے ہوئے۔"بنا اس کی غراہٹ کا اثر لیے وہ اور تیز لہجے میں گویا ہوئی تو اس کے ضبط کی انتہا ہو گئی وہ ایک جھٹکے سے کرسی پرے دھکیلتا اٹھا تو اس کے جارحانہ موڈ پہ دل ہہ دل میں گھبراتی ژالے بے ساختہ دو قدم پیچھے ہوئی۔

"اگر تم نے اب مزید کوئی لفظ منہ سے نکالا تو میں۔۔۔۔۔"لوگوں کا خیال کرتے ہوئے وہ بمشکل مدہم لہجے میں بول رہا تھا جب اس کی بات قطع کرتی وہ زور سے بولی۔

"نہیں چاہیے مجھے آپ سے اس نام نہاد رشتے کی بھیک، میں ہزار دفعہ لعنت بھیجتی ہوں اس رشتے اور آپ سمیت آپ کی ہر ایک آسائش پہ۔"

دھڑکتے دل پہ بمشکل قابو پاتی وہ اپنی بات مکمل کرتی آگے بڑھی لیکن فورا ہی واپس مڑتی میز پہ رکھا پانی کا گلاس اٹھا کے اس پہ اچھالتی بھاگنے کے سے انداز میں اسی کا کوٹ کندھوں پہ لٹکائے ہوٹل سے باہر نکل گئی جبکہ اپنی زندگی سب سے غیر متوقع اور اس قدر برے سرپرائز پہ ششدر کھڑا اپنے غیض و غضب کو ضبط کرنے کی نا کام کوشش کر رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

بھاری ہوتی پلکوں کو بمشکل کھولنے کی کوشش کرتی وہ ہلکا سا کراہی جب اس کے بالکل قریب نیم دراز وہ اس پہ جھک سا گیا۔

"ڈاکٹر! آنکھیں کھولیں۔" اس کا گلابی رخسار تھپتھپاتے ہوئے وہ مضطرب لہجے میں گویا ہوا۔

تو اس کے مضبوط ہاتھ کے لمس اور قربت کا اثر تھا کہ وہ دھیرے دھیرے پلکیں کھولنے لگی۔

آنکھیں کھولتے ہی اس کی نگاہ جس چہرے سے ٹکرائی اسے دیکھ کے اسے پھر سے اپنی دھڑکنیں رکتی محسوس ہوئیں۔

"با۔۔۔۔۔" اس کے لب دھیرے سے سرسرائے لیکن اس کے ہونٹوں سے نکلنے والے لفظ کو مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اس پہ جھکتا خود میں سمیٹ گیا جبکہ اس کی اچانک اس حرکت پہ وہ بھونچکا سی رہ گئی اور بے ساختہ سہارے کے لیے اس کے دونوں بازووں کو پوری شدت سے دبوچ لیا۔

اس پہ جھکا وہ نجانے کتنے زمانوں کی پیاس بجھانے کی کوشش میں تھا لیکن اس کی اکھڑتی سانسوں کا خیال آتے ہی اس نے اس کی سانسوں کو رہائی دی تو وہ گہرے سانس بھرتی اس کے رگ و پے میں اک سرور سا بھر گئی۔

"جانتی ہیں آپ، کنویں کہ بہت قریب رہ کے بھی پیاس نہ بجھانا کس قدر جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے۔" اس کی ستواں ناک سے ناک ملاتے ہوئے وہ بھاری لہجے میں بولا تو زرشے کی آنکھوں سے آنسووں کا ایک سیلاب بہہ نکلا اور اسے اس پل واقعی ادراک ہوا کہ اس سامنے واقعی وہ موجود تھا جو اس کی رگ رگ میں بستا تھا۔

یہ ادراک ہوتے ہی اس نے دونوں بازو اس کے گرد لپیٹے اور خود ایسے ہی لیٹے لیٹے اس کے سینے میں سر گھسیڑا اور پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی۔

"می۔۔میں نے ہر پل آپ کا انتظار کیا تھا۔"وہ بار بار یہی الفاظ دہراتی اس کے گرد اپنی گرفت مضبوط کرتی خود کو اس میں سمونے کی کوشش کر رہی تھی تاکہ اب کوئی بھی انہیں جدا نہ کر سکے۔

"اور میں نے پل پل اس انتظار کی اذیت کو محسوس کیا ہے میں نے۔" اس کے چہرے کو اپنے ہونٹوں کے لمس سے دہکاتا وہ شدت بھرے لہجے میں بولا تو اس کے لمس پہ بے حال وہ اس کی قربت کو محسوس کرتی خوشی سے ایک بار پھر سے رونے لگی۔

"زرشے بس کریں نا آپ جانتی ہیں کہ ان آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا میں۔" اس کے خوبصورت چہرے کو دونوں ہاتھوں کے پیالوں میں بھرتے ہوئے وہ اس کے چہرے پہ بکھرتے آنسووں کو چننے لگا۔

"لیکن گزشتہ چار سالوں سے میرے ہر آنسو کا سبب آپ ہیں۔"سسکتے ہوئے وہ شکوہ کناں لہجے میں بولتی اسے بے چین کر گئی۔

"ڈاکٹر پلیز۔۔۔"ڈاکٹر لفظ پہ وہ جیسے کسی گہرے خواب سے جاگی تھی۔

اس کے گرد سے بازو ہٹاتی وہ سیدھی ہوئی اور ایک متلاشی نگاہ کمرے میں ڈالی۔

"وہ۔۔۔وہ آدمی۔۔۔کیا وہ آپ تھے؟"اچانک اس کے کالر پہ ہاتھ رکھتی وہ کانپتے ہوئے لہجے میں گویا ہوئی تو اس کے گلے میں ایک گلٹی سی ابھر کے معدوم ہوئی۔

"کون سا آدمی؟" اس کے تجاہل عارفانہ سے استفسار کرنے پہ اس کے چہرے پہ سراسیمگی اور دل میں بے چینی سی پھیل گئی کہ آیا کہ اگر وہ یہ نہیں تھا تو ابھی وہ کہاں تھا؟

بہرحال جو بھی تھا وہ اس شخص کے خیال پہ لعنت بھیجتی واپس اس کے مضبوط سینے پہ سر ٹکا گئی۔

"آپ اب تو مجھے چھوڑ کے نہیں جائیں گے نا؟" اس کے خوفزدہ لہجے پہ اس کے چہرے پہ ایک ملال سا جھلکا۔

"بس ایک چھوٹے سے کام کے لیے جانا ہے لیکن آئی پرامس کے آپ سے رابطے میں رہوں گا اور آپ سے ملوں گا بھی۔" اس کی پیشانی چومتے ہوئے اس نے اسے یقین سونپا تو وہ آسودگی سے مسکراتی اس کے سینے پہ واپس سر ٹکاتی اس کی موجودگی کو محسوس کرنے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

تیزی سے دروازہ کھول کے کمرے میں داخل ہونے کے بعد اس نے لپک کے دروازے کی چٹخنی چڑھائی اور پھر یونہی دروازے کے ساتھ ٹیک لگا کہ کھڑی اپنا سانس بحال کرنے لگی۔

"یا اللّٰہ میں پورے سو نوافل پڑھوں گی لیکن مجھے اس زندگی میں اس شیرافگن نامی عفریت سے بچا لے یا پھر ان کی یاداشت گم کر دے تاکہ ان کے ذہن سے آج کے دن کے دو گھنٹے محو ہو سکیں۔"

یونہی دروازے سے ٹیک لگائے وہ آنکھیں بند کیے محوِ مناجات تھی جبکہ اس کے کمرے میں اسی کے سنگل بیڈ پہ شان سے نیم دراز شیرافگن عالم کی سرد کٹیلی نگاہیں اسی پہ مرکوز تھیں جو دروازے کے ساتھ سکڑی سمٹی سی کھڑی اس کے دل میں لگی آگ کو مزید بھڑکا گئی۔

"تمہارا خوف دیکھ کے دل کو بہت سکون محسوس ہو رہا ہے۔"اچانک اس کی گھمبیر آواز کمرے میں گونجی تو ژالے نے پٹ سے آنکھیں کھول کے سامنے دیکھا جہاں وہ آنکھوں میں دہشت لیے اسے ہی گھور رہا تھا۔

"ایسے نہیں دیکھو کیونکہ تمہاری مانگی جانے والی دعا رد ہو چکی ہے کیونکہ نہ تو میری یاداشت گئی ہے اور نہ ہی تمہیں مجھ سے کوئی بچا سکتا ہے۔" اس کے بیڈ سے اٹھتے ہوئے وہ دھیرے دھیرے اس کی جانب بڑھتے ہوئے وحشت ناک لہجے میں بولا تو ژالے کو پہلی بار اس کے لہجے میں اس شیرافگن کی جھلک دکھائی دی جس سے سارے خوف کھاتے تھے۔

اس کی خوفزدہ نگاہیں اس پہ مرکوز تھیں جو سرد نگاہوں سے اسے گھور رہا تھا۔

"آپ کو آپ کی عنبرہ کی قسم ادھر ہی رک جائیں۔"

جب وہ اس سے چار پانچ قدموں کے فاصلے پہ پہنچا تو اس نے جلدی سے کہا جبکہ اس کے الفاظ پہ اس کا غصہ انتہائی حدوں کو چھونے لگا۔

وہ ان قدموں کا فاصلہ سرعت سے مٹاتا اس کے نزدیک پہنچتا اس کے دونوں بازووں کو اپنی مضبوط گرفت میں لیتا دھاڑا۔

" کیا سمجھتی ہو تم خود کو؟ تمہیں شیرافگن عالم اس قدر کمزور دکھائی دیتا ہے جو تم یا کسی بھی چھٹانک بھر لڑکی کو اپنی کمزوری بنائے گا۔"وہ جو اس کی دن بھر کی حرکتوں پہ سلگ رہا تھا اس کے فضول الفاظ پہ اس کا دل چاہا وہ اسے جان سے مار ڈالے۔

"میرے بازو چھوڑیں سر"! وہ اس کی گرفت میں حد درجہ درد کرتے بازووں کو حرکت دینے کی ناکام کوشش کرتی ہوئی بولی کیونکہ اس کی مضبوط انگلیاں اسے بازووں کی جلد میں دھنستی محسوس ہو رہی تھیں۔

"اتنی نزاکت؟ حالانکہ مجھے تو تم خاصی جی دار لگی جس نے بھرے مجمع میں مجھ پر یعنی شیرافگن عالم پہ پانی کا گلاس پھینکا تھا۔"وہ استہزائیہ انداز میں کہتا ہولے ہولے ہاتھوں کو سرکاتا ہوا اس کے ہاتھوں کی جانب بڑھنے لگا۔

تو اس کے ہاتھوں کی اس بے باک حرکت پہ اس کی رگوں میں خون کی گردش تیز ہونے لگی۔

"میں نے جان بوجھ کے ایسا نہیں کیا تھا۔"وہ نچلا لب دانتوں سے کچلتی ہوئی مدہم لہجے میں گویا ہوئی تو اس نے بھنویں سکیڑ کے اسے دیکھا اور پھر یکلخت اس کے دونوں ہاتھ اپنی گرفت میں لیتا انہیں اس کے سر سے اوپر کی جانب اٹھا کے دروازے سے پن کرتا اسے ہراساں کر گیا۔

اسے بے ساختہ نکاح کے بعد کا اگلا دن یاد آیا جب اس بے باک شخص نے اس پر اپنی جنون خیزیوں کے رنگ چڑھائے تھے۔

"اب جو میں کروں گا وہ جان بوجھ کے ہو گا۔"وہ بہت شاطر شخص تھا، وہ جانتا تھا کہ وہ صرف ایک چیز سے کتراتی تھی وہ تھی اس کی قربت اور وہ اسی چیز کو اس کی سزا بنا دیتا تھا۔

"آپ ایسا کچھ نہیں کریں گے، وہ سب میری جاب کا حصہ تھا۔"وہ اپنے ہاتھ آزاد کروانے کو تڑپی لیکن اس نے کوئی بھی موقع دیے بغیر اس کے ہاتھوں پہ گرفت مزید مضبوط کی اور اس کی گردن پہ جھکا۔

"اور یہ سب میری جیب میں رکھے ایک قانونی کاغذ کا حصہ ہے۔"طمانیت بھرے انداز میں کہتے ہوئے اس نے اس کی گردن کو نشانہ بنایا تو کسی چیز کو درخود اعتنا نہ جانتی ژالے اس کے اس استحقاق بھرے لمس پہ کانپ اٹھی۔

اور بہت بے ساختگی سے اپنے بازووں کو حرکت دے کے اسے روکنا چاہا لیکن کچھ کر نہ سکی جبکہ وہ اس کی مزاحمت پہ لحظہ بھر کو سیدھا ہوا اور ایک نظر اس کے سرخ چہرے اور شدتِ ضبط سے بھنچے ہوئے ہونٹوں پہ ڈالی تو دل عجیب سے انداز میں دھڑک اٹھا۔

"جو کچھ تم نے کیا وہ کچھ ہی دیر میں پورا شہر دیکھے گا لیکن مجھے تم پہ ترس آ گیا ہے ژالے میر۔"وہ اس کے سرخ چہرے کو دیکھتا دوبارہ سے جھکا اور اس کی تھوڑی پہ اپنا لمس چھوڑا۔

"میں نے یہ سب آپ کے ہی کہنے پہ کیا تھا۔"وہ بمشکل سانسوں کو اعتدال بخشتے ہوئے بولی تو اس نے سلگتی آنکھوں سے اسے دیکھا۔

"میری ساتھ گیمز مت کھیلو۔"وہ دبی دبی آواز میں غرایا۔

"آپ نے ہی کہا تھا کہ ڈوبتے شخص کو جان بچانے کے لیے خود ہی ہاتھ پیر چلانے پڑتے ہیں۔" اس کی قربت اور لمس کو بمشکل برداشت کرتے ہوئے اس نے مدہم لہجے میں جواب دیا تو اس نے تمسخرانہ انداز میں اسے دیکھا جو سرخ چہرے کے ساتھ کھڑی اسی کو دیکھ رہی تھی۔

"مائنڈ اٹ! میں تمہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ تم مجھے ساری دنیا کے سامنے ڈی گریڈ کر کے اپنے فضول پلانز پہ عمل کرو۔" اس کے ہاتھوں پہ گرفت قائم کیے اس نے اچانک اس کے دائیں ہاتھ کو گھماتے ہوئے اس کی پشت اپنے سینے سے لگاتے ہوئے بے رحم لہجے میں کہا تو اہانت کے احساس سے وہ پھڑپھڑا کے رہ گئی۔

"اور میں آپ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ آپ یوں میری نسوانیت کو ہرٹ کریں، چھوڑیں مجھے۔"وہ اپنی پوری جان لگاتے ہوئے بولی تو وہ قہقہہ لگا کے ہنستا اس کی دھڑکنیں منتشر کر گیا۔

"میں جو کر رہا ہوں وہ غلط طریقے سے ہی سہی لیکن ایک شوہر کا حق ہے مگر جو تم نے کیا تھا وہ ایک بیوی کو زیب نہیں دیتا۔"تھوڑی اس کے کندھے پہ جمائے وہ اس کی گردن کو نرمی سے چھوتا سانس روکنے پہ مجبور کر گیا۔

"نہیں ہوں میں آپ کی بیوی۔"بھرائی آواز میں کہتی وہ پھر سے اس کی گرفت میں پھڑپھڑاتی اپنی گردن اس کی پہنچ سے دور کرنے کی سعی کرنے لگی جو اس کے لمس اور داڑھی کی چبھن سے جلنے لگی تھی۔

"ثبوت دکھا دوں۔"اپنے اندر ابلتے غبار کو اپنے ہی انداز میں کم کرتے ہوئے اس نے جیب سے موبائل نکال کے اس کے سامنے لہرایا تو وہ مارے جھنجھلاہٹ اور بے بسی کے اس کے سینے پہ دونوں کہنیاں زور سے مارتی اسے اپنی گرفت ڈھیلی کرنے پہ مجبور کر گئی۔

"یہ ثبوت مجھے مت دکھائیں جو صرف آپ نے اپنی فضول کی انا کو بڑھاوا دینے کے لیے پیدا کیے تھے اور جو کچھ میں نے کیا وہ سب ضروری تھی کیونکہ ہوٹل میں احمد اینڈ سنز کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر موجود تھے۔" اس سے فاصلہ بڑھاتی وہ تلخ لہجے میں بولی لیکن اس کا چہرہ بے تاثر رہا۔

"تم اپنی برداشت سے زیادہ کام کیوں کرتی ہو؟"وہ سرد لہجے میں بولا تو اس نے جذبے ہوتے نگاہیں پھیریں لیکن اس کی قربت اس سے زیادہ وہ برداشت نہیں کر سکتی تھی اسی لیے اسے مجبورا اس پہ حملہ کرنا پڑا تھا۔

"میری مرضی۔"کچھ اور نہ سوجھا تو وہ مختصرا کہتی اس کے ہونٹوں پہ عجیب سی مسکان بکھیر گئی۔

"اپنی مرضی کرنے پہ مجھ جیسا ضدی شخص روئے زمین پر نہ ہو گا اس لیے آج کے بعد میرے سامنے یہ الفاظ مت دہرائیے گا۔"ایک ہی جست میں دوبارہ اسے اپنی گرفت میں لیتے ہوئے وہ بولا تو وہ چٹخ اٹھی۔

"آپ دور رہ کے بات نہیں کر سکتے۔" اسے اس کا

چ یج بار بار چھونا ھل ہٹ میں مبتلا کر رہا تھا لیکن ایک چیز اسے حیران کر رہی تھی اسے اس کا چھونا ناگوار نہیں گزرتا تھا۔

"نہیں مجھے دوسروں کی رگوں پہ کھڑے ہو کر انہیں خوفزدہ کرنے میں لطف آتا ہے۔"بے رحم لہجہ سفاک الفاظ اس کے رگ و پے میں سنسنی سی بھر گئے اسے ایک بار پھر اس سے خوف آیا اور یہ آج کے دن میں تیسری دفعہ تھا جب اسے اس شخص سے خوف آیا تھا۔

" اس لیے آج کی میری کہی بات اپنے دل و دماغ میں ہمیشہ باندھ کے رکھنا کہ میرے ساتھ کوئی گیم مت کھیلنا میں بہت بے رحمی سے بدلہ چکاتا ہوں۔"

حسبِ عادت اس کی گردن کو نشانہ بناتے ہوئے وہ اس کے ہونٹوں سے نکلنے والی سسکی کو نظر انداز کرتا اپنی دیوانگی کے نشان اسے سونپتا اس کے قدرے خوفزدہ سراپے کو دیکھتا سیدھا ہوا۔

"کل وقت پہ آفس پہنچ جانا۔"سنجیدگی سے اسے حکم دیتا وہ بند دروازے کی جانب بڑھا اور دروازہ کھول کے باہر نکل گیا۔

جبکہ وہ وہیں ششدر کھڑی اسے ہی سوچ رہی تھی جو بنا اسے زدوکوب کیے بہت شاطرانہ انداز میں اسے اس کے کیے کی سزا دے کے جا چکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔

وسیع و عریض بیڈ روم کے وسط میں جلے پیر کی بلی کی مانند چکراتی وہ فقط ایک ہی شخص کو سوچے جا رہی تھی جو بہت ساحرانہ انداز میں اس کی سوچوں پہ حاوی ہوا تھا۔

شنک "اپنی حفاظت کرنا ھت ے مس عالم! کیونکہ آپ جانتی ہیں کہ اگر آپ کو کچھ ہوا تو اس دنیا کے دو پاگل ترین انسان تہلکہ مچا دیں گے۔"

"ہیلو پارٹنر"!

"ایسے مت دیکھیں، میں بہک جاوں گا۔"

خوبصورت لب و لہجے میں کی گئیں معنی خیز سرگوشیاں اس کے کانوں میں گونجتی اس کی دھڑکنوں کو تہہ و بالا کرتیں اسے نئی راہوں کا مسافر بنا رہی تھیں۔

"وہ میری ساتھ کوئی گیم تو نہیں کھیلنے والے؟"سرخ ہونٹ دانتوں تلے کچلتی وہ مضطرب ہوئی۔

"لیکن وہ ایسا کیوں کریں گے؟"اگلے ہی پل اس نے بے چینی سے اپنے ہی خیالات کی نفی کی۔

وہ اپنے پراگندہ خیالات میں الجھی ہوئی تھی جب اس کے بیڈ پہ پڑا اس کا موبائل بج اٹھا، اس نے کوفت سے بجتے موبائل کو دیکھا اور بنا نمبر دیکھے کال پک کی کہ اگر کال کاٹ دیتی تو دوبارہ کال آنے پہ وہ دوبارہ ڈسٹرب ہو جاتی اور سیل فون سوئچ آف کرنے کی اسے اجازت نہیں تھی۔

"السلام علیکم"! اس نے عادتاً پہلے سلام کیا۔

"وعلیکم السلام! کیسی ہیں مس عالم؟"دوسری جانب سنائی دینے والی آواز سن کے اسے سانپ سونگھ گیا۔

اسے اندازہ نہ تھا کہ اس کے خیالات یوں حقیقت کا روپ دھار کے اس کے سامنے آ کھڑے ہوں گے۔

"آپ؟" اس کی آواز سے بے یقینی مترشح تھی۔

"جی! خیریت آپ اتنی پریشان کیوں لگ رہی ہیں؟"

اس نے فورا استفسار کیا تو وہ سنبھلی۔

"نہیں، پریشان نہیں ہوں بس وہ اچانک آپ کی کال آئی تو اس لیے۔"وہ دھک دھک کرتے دل پہ قابو پاتے ہوئے بولی تو اس کی سانسوں کے زیرو بم پہ دوسری جانب موجود بالاج مصطفی کو اپنا دل اپنے ہاتھوں سے پھسلتا محسوس ہوا۔

"میں اس نقصان کے لیے تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا پارٹنر! میرا دل مجھے دغا دے گیا ہے تمہارے پلانز کے چکر میں۔"دل ہی دل میں اسے غائبانہ لتاڑتے وہ اس کی سمت متوجہ ہوا جو اس کی خاموشی محسوس کر کے' ہیلو ہیلو 'پکار رہی تھی۔

"آپ کی آواز سننا تھی مجھے۔"بہت مختصر الفاظ میں اپنی دلی کیفیات کا مکمل اظہار کرتا وہ اسے جہاں کا تہاں کھڑا رہنے پہ مجبور کر گیا۔

اس نے کبھی اسے واضح الفاظ میں نہیں کہا تھا کہ وہ اس سے محبت کرتا تھا لیکن اس کے ہر انداز سے، ہر لفظ سے، ہر نظر سے محبت جھلکتی تھی۔

اس کا اسے دیکھنا۔۔

ن ش اس کا اس کے لیے پوزشو ہونا۔۔

اس کی حفاظت کرنا۔۔

ہر گھڑی سائے کی طرح اس کے ساتھ رہنا۔۔۔

یہ سب چاہے جانے کے انداز نا چاہتے ہوئے بھی اسے اپنا اسیر کر رہے تھے۔

"مجھے نیند آ رہی ہے۔"وہ کترائے سے انداز میں بولتی کال بند کرنے لگی جب وہ تیزی سے بولا۔

"حالانکہ پچھلے تین گھنٹوں سے آپ مجھے سوچ رہی ہیں اور مزید پوری رات مجھے یاد کرتے ہوئے گزارنی ہے آپ نے۔" اس کے ذومعنی الفاظ پہ وہ ششدر سی رہ گئی۔

"آپ کو کیسے پتہ چلا؟" اس کی زبان بے ساختہ پھسلی جس کا احساس ہوتے ہی اس نے فورا اسے دانتوں تلے دبا کے گویا مزید بولنے سے منع کیا جبکہ اس کے الفاظ پہ دوسری جانب بالاج کے ہونٹوں سے ایک زندگی سے بھرپور قہقہہ ابل پڑا۔

"تھینک یو سو مچ میری جان۔"ہنسی بمشکل روکتے ہوئے وہ شدتِ جذب سے بولتا اسے بلش کرنے پہ مجبور کر گیا۔

اور یہ شاید شرم کا ہی غلبہ تھا کہ وہ بنا اس کی مزید سنے کال بند کر گئی لیکن اب اس پہ طاری بے چینی ختم ہو چکی تھی جبکہ ہونٹوں پہ ایک شرمگیں مگٹ سرشار مسکان پھیلی ہوئی تھی۔

اسی لمحے دروازے پہ دستک کے ساتھ ہی ملازمہ کی مودب آواز گونجی۔

"بی بی جی! نیچے شیر سر آئے ہیں اور آپ کو بلا رہے ہیں۔"ملازمہ کی آواز پہ وہ جیسے کسی گہرے خواب سے چونکی اور اس کی نگاہوں کے سامنے بہت سارے سوالیہ نشان جگمگانے لگے۔

" کیا شیر عالم اس کی خوشی کو بخوشی قبول کر لے گا؟"یہی سوچتی وہ اس سے ملنے کے لیے نیچے جانے لگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.