"السلام علیکم! ڈاکٹر تن۔۔۔۔۔آہ ہہ ہ ہ"وہ موبائل کان سے لگائے اپنے مخصوص نرم لہجے میں بول رہی تھی جب اچانک خود کو دو مضبوط بازووں کے حصار میں مقید پا کے اس کے ہاتھ سے موبائل چھوٹ کے نیچے جا گرا جبکہ ہونٹوں سے بے ساختہ ایک چیخ بلند ہوئی۔
"مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری کچھ دیر کی غیر موجودگی آپ کو اتنی بے چین کر دے گی ڈاکٹر"!
بائیں کان میں ہونے والی اس گھمبیر سرگوشی اور کندھے پہ محسوس ہونے والے اس سلگتے لمس پہ اس کا پورا وجود سُن پڑ گیا۔
" اس بے چینی کو ایک ڈاکٹر کا اپنے پیشنٹ کے لیے کنسرن سمجھوں یا پھر۔۔۔۔۔"بائیں ہاتھ کے حلقے میں اسے ہنوز مقید کیے وہ دائیں ہاتھ سے اس کے رخسار پہ بکھرنے والے بالوں کو کان کے پیچھے اڑستا ہوا بولا تو اس کے بولتے لمس پہ وہ جیسے کسی گہرے خواب سے چونکی۔
"چھوڑو مجھے۔"وہ دبے دبے لہجے میں غراتے ہوئے کسمشا ئی۔
"آپ کو چھوڑ دوں تو خود کہاں جاوں؟"شدت سے ھت ی اسے خود میں چ تے ہوئے اس نے بے باکی سے کہتے ہوئے اس کی گردن سے بال ہٹاتے ہوئے گہری سانس بھرتے ہوئے گویا اس کی مہک خود میں اتارنے کی سعی کی۔
جبکہ اس کی گرفت میں مقید زرشے تو گویا اس بے باکی اور جرات پہ حواس کھو بیٹھنے والی تھی۔
"تم ایک شادی شدہ لڑکی کو یوں ہراس نہیں کر سکتے۔"وہ گھٹے گھٹے لہجے میں بولتی گہرے سانس لینے کی کوشش کرتی سسٹر نرگس کے واپس آنے کی دعائیں مانگنے لگی۔
لیکن اسے اپنی دعا پوری ہوتی نظر نہ آئی کہ وہ شاطر انسان اس کی پشت یونہی سینے سے لگائے چلتا ہوا دروازے کے قریب پہنچا اور ایک ہاتھ سے دروازہ بند کرتا بولٹ چڑھا گیا۔
تب زرشے کو لگا کہ بولٹ دروازے کو نہیں لگی بلکہ اس کی زندگی کو لگی ہے۔
اسے ایک بار پھر سے چار سال قبل کا وہ اذیت ناک منظر یاد آنے لگا جب اس کی شخصیت کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
"ٹھیک کہہ رہی ہیں آپ، شادی شدہ لڑکی کو یوں ہراس نہیں کیا جا سکتا لیکن۔۔۔۔۔۔"کچھ ثانیے بعد اس کی گھمبیر آواز گونجی تو اس کا دل چاہا زور زور سے چلائے اور لوگوں کو خبر کرے کے وہ کس عفریت میں پھنس چکی ہے۔
"لیکن شادی شدہ لڑکی سے پیار کے کچھ پل ِ ب نا تو اس کے' شوہر 'کا شرعی و قانونی حق ہوتا ہے نا۔"
یکسر مختلف لیکن مانوس لہجے میں کہے گئے الفاظ پہ اس نے میکانکی انداز میں گردن گھما کے اپنے عقب میں دیکھا تو اس کے خوبرو چہرے سے نظر ٹکرائی۔
یہ وہ چہرہ تھا جسے وہ نجانے کتنے عرصے سے ہر چہرے میں کھوج رہی تھی۔
یہ وہ چہرہ تھا جسے دیکھنے کی آس میں وہ ایک مشہور زمانہ کریمنل کو دیکھنے کی ضد لگا بیٹھی تھی۔
یہ وہ چہرہ تھا جسے اس نے نگر نگر تلاشنے کی کوشش کی تھی۔
اور اب یہ چہرہ اس کے اتنے قریب تھا کہ وہ چاہتی تو ہاتھ لگا کہ اسے چھو سکتی تھی لیکن وہ اسے چھونے کی بجائے یونہی بنا پلکیں جھپکائے ٹکٹکی باندھے دیکھتی رہی۔
وہ اسے اک تسلسل سے یوں نظر باندھ کے دیکھتی رہی کہ رفتہ رفتہ اس کی آنکھیں آنسووں سے بھر گئیں۔
وہ جو اس کی وارفتہ نگاہیں خود پہ مرکوز دیکھ کے بنا کوئی حرکت کیے کھڑا تھا اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کے وہ جھکا اور اس کی دائیں آنکھ پہ اپنے لب رکھتا وہ آنسو چن گیا۔
وہ جو اس کی موجودگی کو محض ایک سراب سمجھ بیٹھی تھی اس کے سلگتے لمس پہ جب حقیقت کا ادراک ہوا تو اس اچانک انکشاف پہ وہ اپنے حواس برقرار نہ رکھ سکی اور اس کی بانہوں میں پھسلتی چلی گئی۔
"زرشے"! اس کے بے جان وجود کو سنبھالتے ہوئے اس نے پریشانی سے اسے پکارا جب ایک دم سے دروازے پہ دستک کی آواز آئی۔
"ڈاکٹر زرشے! وہ نقاب پوش باہر کہیں نہیں ہے۔"
سسٹر نرگس کی متفکر آواز گونجی تو اس نے بند دروازے کو گھور کے دیکھا۔
"ڈاکٹر کا اس وقت اس کمرے میں کیا کام ہے؟ نہیں ہیں وہ یہاں۔"وہ اپنے مخصوص سپاٹ لہجے میں بولا تو باہر کھڑی سسٹر نے اس کی موجودگی محسوس کر کے تشکر بھرا سانس خارج کیا اور وہاں سے چلی گئی جبکہ وہ واپس اس کی جانب متوجہ ہو چکا تھا۔
"لعنت ہو تم پہ پارٹنر! اللّٰہ کرے تجھے تیری بیوی کبھی منہ نہ لگائے، کتنی دفعہ کہا تھا کہ پہلے انسانوں کی طرح انہیں ساری سچائی بتاو لیکن نہیں تمہیں تو سرپرائزز پسند ہیں، اللّٰہ کرے تجھے تیری زندگی کا سب سے گھٹیا ترین سرپرائز ملے۔"بڑبڑانے کے سے انداز میں وہ اپنے پارٹنر کو غائبانہ صلواتیں پہنچاتا اسے بازووں میں اٹھا کے بیڈ کی جانب لے جانے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ گنگناتی ہوئی بالوں میں برش کر رہی تھی جب مسز جوزف ناشتے کی ٹرے تھامے کمرے میں داخل ہوئیں۔
"یہ تم اتنی تیار شیار ہو کے کہاں جا رہی ہو؟"
انہوں نے تنقیدی نگاہوں سے اسے دیکھا جو وائٹ کھلے ٹراؤزر پہ براون کلر کا ٹاپ پہنے، کانوں میں سفید ٹاپس پہنے بالوں کو کھلا چھوڑے اب سفید پیروں میں سفید سینڈل پہن رہی تھی۔
"اپنے باس اور اس کی جاب پہ لعنت بھیجنے جا رہی ہوں۔"اطمینان سے جواب دیتے ہوئے اس نے اسکارف گلے میں لٹکایا تو انہوں نے اچنبھے سے اسے دیکھا۔
"یہ تیاری تو کسی ڈیٹ کی تیاری لگ رہی ہے۔"
انہوں نے سر تا پا بغور اسے دیکھا۔
"ایک آخری سوری پہلی اور آخری ڈیٹ تو بنتی ہے نا؟"وہ ہونٹوں پہ گہرے رنگ کی لپ اسٹک لگاتی لاپرواہ انداز سے بولی تو مسز جوزف کی آنکھوں میں تاسف کے رنگ جھلکے۔
"اپنی زندگی اور ذات کو بے وقعت مت سمجھو ژالے۔"انہوں نے دکھ سے اسے دیکھا۔
"ژالے میر کے لیے صرف اس کی ذات اہم ہے آنٹی، میں اسے بے وقعت نہیں ہونے دوں گی۔ بے وقعتی تب تھی جب میں اس سے یہ رشتہ بچانے کے لیے بھیک مانگتی۔"وہ سنجیدگی سے کہتی اچانک سر میں اٹھنے والے درد کو نظرانداز کرتی ناشتے کی جانب متوجہ ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
اپنے لیے مختص کی گئی گاڑی کی بیک سیٹ پہ بیٹھتے ہی اس نے ڈرائیور سے افگن کا نمبر ملانے کو کہا تسنک کیونکہ اس کے پاس بیلنس اور ج نہیں تھا۔
"میم! سر کو بلا ضرورت کال کی جائے تو وہ غصہ کرتے ہیں، آپ آفس پہنچ کے ان سے بات کر لیجیے گا۔"جس طرح کی ٹیڑھی پسلی وہ شخص تھا اسی طرح کے اس کے آدمی تھے۔
"میرا دماغ خراب ہے جو اس ہٹلر کو بلا ضرورت کال کروں گی، بات کرنی ہے مجھے ضروری نمبر ملا کے دو۔"وہ ناک چڑھاتے ہوئے بولی تو وہ گہری سانس بھرتا نمبر ملا کے موبائل اس کی جانب بڑھا گیا۔
"کہو انور"! کچھ لمحوں بعد اس کی بھاری آواز گونجی تو وہ گڑبڑائی۔
" استغفراللّٰہ! میں ژالے ہوں۔" اس نے فورا اپنا تعارف کروایا اس سے پہلے کہ وہ اسے انور سمجھ کے نجانے کیا کچھ بول جاتا۔
"کہو؟" اس نے یک لفظی سوال پوچھا۔
"مجھے آپ کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔ہوٹل میں ڈیٹ مارنی ہے۔" اسے سمجھ نہ آئی کہ وہ اسے کیسے ہوٹل بلائے اس لیے جو اسے سمجھ میں آیا وہ بولتی دوسری جانب موجود شیرافگن کو چونکنے پہ مجبور کر گئی۔
شن ت "آر یو ان یور سزب؟" اس کی آواز میں غصہ تو نہیں لیکن حیرت و بے یقینی تھی۔
"پاگل ڈیٹس نہیں مارتے۔"وہ برا مارتی ہوئی بولی۔
"مجھے تجربہ نہیں ہے لیکن میں اس وقت بالکل فارغ نہیں ہوں۔"وہ بے مروتی سے بولا تو اس نے گھور کے موبائل کو گھورا۔
"ٹھیک ہے پھر میں اسی انور کو لے جاتی ہوں ڈیٹ پہ اور یہ یاد رکھیے گا کہ میں نے بہت پیاری لپ اسٹک لگا رکھی ہے ایسے میں آپ کے ڈرائیور نے مجھے دیکھا تو میں منع نہیں کروں گی۔"بنا انجام کی پرواہ کیے وہ ایک تسلسل کے ساتھ بولتی فورا کال بند کرتی ساتھ ہی موبائل سوئچ آف کر گئی۔
"ڈرائیور! مجھے۔۔۔۔۔۔۔ہوٹل لے چلو، تمہارے سر سے بات ہو چکی ہے وہ بھی آنے والے ہوں گے۔"
چونکہ وہ دبی آواز میں بات کر رہی تھی اس لیے ڈرائیونگ سیٹ پہ بیٹھا انور اس کی لافشانیوں سے واقف نہیں تھا۔
"میم میرا موبائل؟" اس نے ہلکا سا رخ موڑتے ہوئے اپنا موبائل مانگا تو وہ بے ساختہ گڑبڑائی۔
"ابھی نہیں، تمہارے سر نے کہا ہے کہ وہ مجھے کال کرنے والے ہیں۔"وہ خود پہ قابو پاتی جلدی سے بولی تو ڈرائیور نے سر اثبات میں ہلاتے ہوئے گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موبائل کو غصے گھورتے ہوئے وہ اس کے کہے گئے الفاظ کو ذہن میں دہرانے لگا۔
"یہ یاد رکھیے گا کہ میں نے بہت پیاری لپ اسٹک لگا رکھی ہے ایسے میں آپ کے ڈرائیور نے مجھے دیکھا تو میں منع نہیں کروں گی۔" اس کی کھنکتی ہوئی آواز اس کے کانوں میں گونجی تو اس کا چہرہ مارے طیش کے سرخ پڑنے لگا۔
زور سے پیپر ویٹ گھماتے ہوئے اس نے پہلے انور اور پھر ژالے دونوں کا نمبر ملایا لیکن پاورڈ آف کا سن کے اس کا دماغ مزید خراب ہونے لگا۔
"یو وِل پے فار اِٹ ژالے میر"! سرد برفیلے لہجے میں کہتے ہوئے اس نے پیپر ویٹ اٹھا کہ سامنے دیوار پہ مارا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر نکل گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"واو"! حائقہ اور سحرش دونوں نے اسائنمنٹ کو دیکھ کے جس انداز میں چیخ ماری اور اس پہ جس طرح پوری کلاس نے مڑ کے اُنہیں دیکھا اس پہ بری طرح شرمندہ ہوتی زرشالے نے گھور کے انہیں دیکھا تو وہ کھسیانی سی ہو گئیں۔
"بالاج کی رائیٹنگ بھی اتنی ہی شاندار ہے جتنی اس کی پرسنالٹی۔"سحرش ستائشی انداز میں اسائنمنٹ کو دیکھتی بولی تو زرشالے نے کن اکھیوں سے کلاس میں داخل ہوتے بالاج کو دیکھ کے تھوک نگلا۔
"یہ میں نے بالاج سے نہیں بنوائی۔"وہ دھیرے سے بولی تو انہوں نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا کے اسے دیکھا۔
" اس سے نہیں بنوائی تو کس نے بنا کے دی ہے؟"
حائقہ کے لہجہ یکلخت بدلا۔
"یہ مجھے۔۔۔۔۔"ایک اچٹتی نگاہ خود کو دیکھتے بالاج پہ ڈالی اور شرمندگی سے نظریں چراتی آہستہ سے بات مکمل کر گئی۔
"مجھے شیر لالہ نے بنا کے دی ہے۔" اس نے پوری کوشش کی کہ وہ ان کی جانب نہ دیکھے تاکہ وہ اس کی آنکھوں سے اس کی کیفیت نہ جان سکیں۔
اگر نگاہیں اٹھا کہ دیکھ لیتی تو جان پاتی کہ ان دونوں کہ چہروں پہ اس وقت اس کے لیے کتنے نفرت انگیز تاثرات تھے۔
"تمہارے شیر لالہ تو بہت کمال ہیں۔"سحرش نے عجیب سے لہجے میں کہا جس کا نوٹس لیے بنا وہ مسکرا دی۔
اس کی یہ مسکراہٹ اس وقت اس کے چہرے سے عنقا ہو گئی جب اس نے بالاج کو عین اپنے سامنے پڑی کرسی پہ آ کے براجمان ہوتے دیکھا۔
"السلام علیکم"! اس سے پہلے کہ وہ سمجھ پاتی حائقہ نے بالاج کو مخاطب کر لیا۔
"وعلیکم السلام"! ایک کٹیلی نگاہ اس پہ ڈالتے ہوئے وہ بظاہر نرم لہجے میں بولا تو زرشالے نے اپنا سر نوٹس پہ مکمل جھکا لیا۔
" کیسے ہیں آپ؟"وہ خوشدلی سے بولی تو زرشالے کو اس کے اس رویے پہ کافی حیرت ہوئی کیونکہ وہ ان کی طرف اسی لیے متوجہ ہوئی کہ وہ لڑکوں سے فاصلے پہ رہتی تھیں۔
"فائن"! بے مروتی سے جواب دے کے اس نے رخ سامنے کی جانب موڑ لیا جبکہ وہ اپنا سا منہ لے کے رہ گئیں۔
کلاس ختم ہونے کے بعد وہ ان دونوں سے بھی پہلے کلاس سے باہر نکلی کیونکہ اسے ایک ضروری کام کرنا تھا۔
وہ کلاس سے نکل کے ایک سائیڈ پہ کھڑی ہو کے اس کا انتظار کرنے لگی۔
کچھ ہی لمحوں بعد وہ اسے کلاس سے نکلتا دکھائی دیا تو اس کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔
"السلام علیکم"! جب وہ اس کے قریب سے گزرنے لگا تو وہ مدہم آواز میں بولی تو اپنے دھیان میں چلتا بالاج جی جان سے چونکا۔
"وعلیکم السلام! کیسی ہیں آپ؟"کلاس میں موجود اپنے روکھے رویے کے برعکس وہ خوشدلی سے گویا ہوا تو زرشالے نے سر ہولے سے اثبات میں ہلایا۔
"مجھے آپ سے بات کرنا تھی۔" اس نے جواباً اس کی خیریت دریافت کرنے کی بجائے جلدی سے کہا کہ اسے یہ خوف تھا کہ وہ کسی کی نگاہوں کی زد میں نہ آ جائے۔
"جی کہیے؟"پوری توجہ اس کی جانب مبذول کیے وہ نرمی سے بولا تو وہ انگلیاں چٹخاتی الفاظ جمع کرنے لگی۔
"یہ مت کریں۔"بالاج نے بمشکل اپنی نگاہیں اس کے سفید ہاتھوں سے ہٹائیں جو اس کے تشدد کے باعث سرخی مائل ہو رہے تھے۔
"جی؟" اس نے حیرت سے اسے دیکھا لیکن نجانے اس کی آنکھوں میں کیا تھا کہ وہ فورا پلکیں جھکا گئی۔
"مجھے شکریہ ادا کرنا تھا آپ کا؟"وہ اس کے جواب دینے سے قبل ہچکچاتے ہوئے بولی تو اس نے آئبرو اچکا کے اس کی جانب دیکھا۔
"کس بات کا شکریہ؟" اس کے تجاہل عارفانہ سے استفسار پہ اس نے خفگی سے اسے دیکھا۔
" اسائنمنٹ بنانے کے لیے۔"وہ اب کے سنجیدگی سے بولی تو بالاج کے چہرے پہ ایک ناسمجھ تاثر سرعت سے پھیلا۔
"کون سی اسائنمنٹ؟" اس کے اگلے سوال پہ اس کا دماغ بھک سے اڑا۔
"آپ کو نہیں پتہ؟" اس نے ششدر نگاہوں سے اسے دیکھا تو اس کے نفی میں سر ہلانے پہ زرشالے کا دل چاہا وہ فرہاد کا سر کھول ڈالے جس نے اسے اس کے سامنے شرمندہ کر ڈالا تھا۔
"آئم سوری! مجھے غلط فہمی ہو گئی تھی۔"وہ جلدی سے معذرت کرتی آگے بڑھنے لگی جب وہ تیزی سے اس کے سامنے آیا۔
"آپ کے چہرے پہ یہ شرمندگی والے تاثرات اچھے نہیں لگ رہے مس عالم، اپنے چہرے کو انہی معصوم اور فطری رنگوں سے سجائیں جنہوں نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے۔" اس کے چہرے کو والہانہ انداز میں دیکھتے ہوئے وہ گھمبیر لہجے میں گویا ہوا تو زرشالے نے اسے یوں دیکھا جیسے اپنی سماعتوں پہ یقین نہ آیا ہو۔
"یوں مت دیکھیے، بن پیے بہک جاوں گا۔" اس کی کھلی آنکھوں میں پھونک مار کے دلکشی سے کہتا وہ سامنے سے ہٹ گیا جبکہ اس کے لفظوں کے حصار میں ششدر کھڑی زرشالے وہیں کھڑی رہ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے اس نے طائرانہ نگاہ اردگرد ڈالی جب اسے ایک سائیڈ پہ ایک ٹیبل پہ اپنا مطلوبہ شخص نظر آیا تو وہ اسی ٹیبل کے سامنے لیکن ایک متناسب فاصلے پہ پڑے ایک خالی ٹیبل پہ بیٹھ گئی۔
"میں اسی ہوٹل میں موجود دائیں طرف موجود ٹیبل پہ بیٹھی ہوں اور آپ کے ڈرائیور کے علاوہ بہت سے اور لوگ بھی میری لپ اسٹک کو دیکھ رہے مت س ہیں۔"انور کے موبائل کو آن کر کے ایک ج ٹائپ کر کے اس نے سینڈ کا بٹن دبایا اور س چ ڈیلیٹ کر کے موبائل انور کو تھما کے ٹیبل پہ اس رخ پہ بیٹھ گئی جہاں سے کسی کی نظر اس کے چہرے پہ نہیں پڑ سکتی تھی ہاں اس کے کمر پہ بکھرے سنہری ہلکے سے گھنگھریالے بال سب کی توجہ کھینچ رہے تھے۔
اس سے ہٹ کے اپنی گاڑی کو ہوا کی سی سپیڈ پہ مت س دوڑاتے افگن نے جب اس کے بھیجے گئے ج کو دیکھا تو اس کے وجود میں جیسے انگارے سے دوڑنے لگے۔
وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ جس لڑکی کو وہ کچھ عرصے تک اپنی زندگی سے نکالنے والا تھا اس کے متعلق ایسی بات سن کے اسے برداشت کیونکر نہیں ہو رہا تھا۔
کچھ لمحوں بعد وہ اس ہوٹل میں داخل ہو رہا تھا جس کا پتہ اس کی بیوی اسے اس سارے عرصے میں کوئی دس دفعہ بتا چکی تھی۔
ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل وہ پارکنگ میں کھڑے انور کی اچھی خاصی کلاس لینا ہرگز نہ بھولا تھا۔
مطلوبہ میز کی جانب بڑھتے ہوئے اس کی نگاہ اس کی کمر پہ بکھری سنہری آبشار سے ٹکرائی تو آنکھیں گویا دہکنے لگیں۔
وہ آگے بڑھا اور اپنا کوٹ اتارتے ہوئے اس کے کندھوں پہ پھیلاتا اس کے بال چھپا گیا۔
اپنے دھیان میں بیٹھی ژالے اس اچانک افتاد پہ بری طرح سے چونکی لیکن جیسے ہی مانوس سی خوشبو نتھنوں سے ٹکرائی تو اس کے لب ہولے سے مسکرا اٹھے۔
وہ جانتی تھی کہ وہ بیشک اس سے چڑتا تھا لیکن اپنا نام لگا ہونے کے باعث وہ کبھی یہ برداشت نہ کرتا کہ اس کی بیوی اس کے ڈرائیور کے ساتھ ہوٹلنگ کرے اس لیے توقع کے مطابق اسے سامنے دیکھ کے اس کی بانچھیں ِکھ سی گئیں۔
"اتنی جلدی آ گئے آپ؟ ابھی تو میں نے انور کے ساتھ لنچ کرنا تھا۔"وہ چونکہ اپنے پلان کے مطابق آفس کے لیے لیٹ نکلی تھی اور راستے میں بہت چک پھیریاں لگانے کے باعث وہ جب ہوٹل پہنچے تو وقت لنچ کا ہونے والا تھا۔
"اتنا بولو جتنا بعد میں سہار سکو۔" اس کے چمکتے چہرے پہ سرد نگاہیں گاڑھتا وہ سپاٹ لہجے میں گویا ہوا لیکن اس نے چنداں پرواہ نہ کی بلکہ اسی انداز میں پرسکون بیٹھی وہ دھیرے سے مسکرا دی۔
"میں آج صرف بولنا ہی نہیں بلکہ بہت کچھ کرنا بھی ہے اس لیے آپ پلیز صبر کا دامن تھام کے رکھیے گا۔" اس نے پیشگی آگاہی دینا چاہی۔
" کیا کرنا چاہتی ہو تم؟"آنکھیں اس کے چہرے پہ گاڑھتے ہوئے اس نے گویا اس کے چہرے کو پڑھنا چاہا۔
"میں ابھرنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہی ہوں۔"
مبہم سے انداز میں کہتی وہ من تت و کارڈ دیکھنے لگی جبکہ وہ اس کے ہونٹوں پہ سجے گہرے رنگ کو دیکھنے لگا جو اسے بری طرح سے ڈسٹرب کر رہا تھا۔
"یہ تیاری اور ایسا ماحول تو تمہاری بات کی نفی کرتے ہوئے یہ اشارہ دے رہا ہے کہ تم اس رشتے کو کوئی رنگ دینے کی کوشش میں ہو۔"دونوں ہاتھ میز پہ رکھ کے ہلکا سا آگے کو جھکتے ہوئے وہ معنی خیز لہجے میں گویا ہوا تو اس کے لہجے میں چھپے بے باک معنی کو سمجھتی وہ سر تا پیر سرخ پڑی۔
"میرے ساتھ ایسی چیپ گفتگو نہ کریں۔"وہ اپنی
مغلوب ہوتی کیفیت سے گھبراتی من تت و کارڈ بند کرتی جھنجھلا کے بولی تو اس نے اس کے دونوں کو گرفت میں لیتے ہوئے ہلکا سا اپنی جانب کھینچا تو پبلک پلیس پہ اس کے ایسے موڈ پہ ژالے کو بے اختیار اپنے حلق میں کانٹے سے چبھتے محسوس ہوئے۔
"میں چیپ گفتگو ہی نہیں بلکہ چیپ حرکتیں بھی کر سکتا ہوں اس کا پروف میرے موبائل میں موجود ہے۔" اس کے ہاتھوں کی پشت کو انگوٹھے سے سہلاتے ہوئے وہ اس کی دھڑکنوں کو منتشر کرتا چلا گیا۔
"سر میرے ہاتھ چھوڑیں۔"وہ جو اس کے ساتھ گیم کھیلنا چاہتی تھی اس کے اس موڈ نے اسے خوفزدہ کر دیا تھا۔
"اونہوں! یو نو ڈیٹ ہے نا یہ ہماری تو ڈیٹس میں یہ سب چلتا ہے نا؟"بائیں آنکھ کا کونہ دبا کے کہتا وہ اسے دنیا کا کمینہ ترین انسان لگا۔
"جی نہیں، ہماری ڈیٹ شریف ڈیٹ ہے۔"اپنے ہاتھ کھینچتی وہ بنا سوچے سمجھے بولی تو اس کا بے ساختہ دلکش قہقہہ فضا کو مہکا سا گیا۔
"اوہ مائی گاڈ شریف ڈیٹ؟"اپنے معمول کے روڈ موڈ سے ہٹ کے وہ اس وقت بہت الگ موڈ میں بولتا مسلسل ہنس رہا تھا جبکہ اس کی بات پہ ژالے کے چہرے پہ کھسیاہٹ سی پھیل گئی۔
"باخدا مجھے شریف ڈیٹ نہیں بلکہ رون تنک ڈیٹ چاہیے۔"اپنی ہنسی دباتے ہوئے وہ جس بے شرمی سے بولا ژالے کا دل چاہا زمین پھٹے اور اس میں سما جائے۔
"میں آپ کی صرف بیوی نہیں ہوں بلکہ آپ کی پی اے بھی ہوتی ہوں، یہ چیپ ڈائیلاگ بازی جھاڑتے ہوئے یہ بات بھی یاد رکھا کریں۔"وہ جان بوجھ کے سخت لہجے میں بولی تاکہ وہ اپنے اصل روپ میں آ جائے۔
"میں ڈائیلاگز نہیں جھاڑتا یہ کام میں نے کسی اور کے لیے چھوڑ رکھا ہے، میں عمل کرتا ہوں ایسے۔"
اس کے ہاتھوں پہ اپنے ہونٹوں کا لمس چھوڑتا وہ بھاری لہجے میں کہتا اس کی بولتی بند کر گیا۔