وہ جو کوئی بھی تھا بلا کا حسین تھا، سفید رنگت جو اس سمے دھوپ کی وجہ سے ہلکی سی سرخ ہو رہی تھی، خوبصورت مگر تیکھے نقوش سے سجا چہرہ، ہلکی ہلکی بیئرڈ اس پہ مستزاد اس کی گہری بھوری آنکھیں اور ان پہ سجی گھنی مگر لمبی پلکیں دیکھنے والوں کو سانس روکنے پہ مجبور کر گئی تھیں۔
سیاہ جینز کے ساتھ سیاہ شرٹ جس کے کف کہنیوں تک فولڈ تھے، گریبان کے دو بٹن کھولے وہ اپنی بائیں کلائی پہ بندھی نفیس سی گھڑی پہ ایک نظر ڈالتا دائیں کندھے پہ بیگ لٹکائے کھڑا اندر آنے کی اجازت مانگ رہا تھا۔
اس کے لیٹ آنے پہ شاید اسے ٹوکا جاتا لیکن اس کی سحر انگیز شخصیت نے پروفیسر صاحب کو کوئی سخت بات کہنے سے روک دیا اور وہ بہت پرسکون انداز میں چلتا کلاس میں داخل ہوا اور ایک طائرانہ نگاہ کلاس میں ڈالتے ہوئے وہ آگے بڑھا اور اسے یک ٹک دیکھتی زرشالے عالم کے پاس پڑی خالی کرسی پہ ٹک گیا۔
اس کے پاس آ کے بیٹھنے پہ زرشالے کی محویت بری طرح سے ٹوٹتی اسے خجل سی کر گئی کہ اسے ہمیشہ سے اپنے شیر لالہ دنیا کے ہینڈسم مرد لگتے تھے اور شیر کا پرسنالٹی تھی بھی لیکن نجانے اس شخص میں کیا بات تھی کہ وہ نا چاہتے ہوئے بھی کچھ لمحوں کے لیے ہ ن تستو ٹائز ہو چکی تھی لیکن اب کے احساس ہونے پہ وہ اپنا سر ہولے سے جھٹکتی اس کی جانب سے مکمل رخ موڑ چکی تھی۔
"انٹرودیوس یور سیلف پلیز(خود کو متعارف کروائیے پلیز۔")سر کے کہنے پہ وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور بہت مختصر انداز میں اپنا تعارف کروانے لگے۔
"آئم بالاج مصطفیٰ فرام لاہور۔" اس کے بولنے پہ اس کی آواز کی گھمبیرتا بہت سے دلوں کو دھڑکا رہی تھی جبکہ اس کے تعارف کے بعد جب وہ واپس اپنی جگہ پہ بیٹھ رہا تھا تو زرشالے نے بلا ارادہ اس کی جانب دیکھا جس نے اچانک گردن گھما کے اس کی جانب دیکھا تو نگاہوں کے اس بلا ارادہ ٹکراو پہ بری طرح گھبراتی وہ نظریں اس کے خوبرو چہرے سے ہٹا چکی تھی۔
یک شک "ات و زمی مس؟"وہ اپنی پوری توجہ پروفیسر صاحب پہ مرکوز کیے ہوئے تھی جب اچانک اس کے کانوں میں غیر متوقع آواز پڑی تو اس نے اچنبھے سے اس کی جانب دیکھا تو اگلے ہی لمحے ایک سرد سی لہر اس کے وجود میں دوڑ اٹھی کہ بالاج مصطفی کی آنکھوں کا تاثر بہت عجیب سا تھا۔
"ایک پین دیجیے گا۔" اس کی آنکھوں کے تاثرات کے برعکس اس کی آواز بہت نرمی اور شائستگی لیے ہوئے تھی جس کے باعث اس نے ہاتھ میں تھاما پین اس کی کرسی کے ہینڈل پہ رکھا اور خود بیگ سے دوسرا پین نکال کے لکھنے لگی جبکہ اس کے دیے گئے پین کو آخری سرے سے تھامتے ہوئے بالاج کی آنکھیں بہت عجیب سے انداز میں مسکرا رہی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
"شیر افگن عالم سے شادی؟"منتشا اور مسز جوزف نے حیرانی و بے یقینی سے یک زبان ہو کے چلائیں تو وہ قدرے گڑبڑا سی گئی لیکن چار و نا چار اثبات میں سر ہلاتی ان کی حیرانگی کا جواب دینے لگی۔
شنگھ "ایسی کون سی گیڈر ی سونگھا کے آئی ہو اسے کہ وہ شخص جس کی چوائس کی مثالیں دنیا دیتی ہے، جو ایک ِسپ تک لینے میں انتہا کا چوزی ہے اس نے ایک ایسی لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی جسے کے بارے میں وہ کچھ جانتا نہیں ہے۔"نتش ا حقیقت پسندی سے بولی سے تو وہ گہرا سانس بھرتی انہیں دھیرے دھیرے ساری بات بتانے لگی تو ان کے منہ حیرت کی زیادتی سے مزید کھل گئے۔
"تو کیا مطلب کہ اس شخص نے صرف وش ڈے کا خیال کر کے تمہارے کہے کو عملی جامہ پہنانے کا ارادہ کیا ہے؟ مطلب کے صرف اپنی ریپو کے لیے اپنے امیج کو برقرار رکھنے کے لیے وہ شخص اتنا بڑا فیصلہ کر رہا ہے؟"مسز جوزف بے یقینی سے استفسار کر رہی تھیں جبکہ ان کی باتوں کے جواب میں وہ فقط سر ہلا گئی۔
وہ تینوں ہی اس وقت اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال سے بہت پریشان لگ رہی تھیں۔
" کیا تم نے اسے اپنے بارے میں بتایا؟"منتشا کے مبہم سے سوال کو سن کے اس کے چہرے پہ تاریک سا سایہ لہرایا لیکن وہ اگلے ہی پل خود پہ قابو پاتی سر نفی میں ہلا گئی۔
اس سے پہلے کے منتشا مزید سوال کرتی دستک کی آواز کے ساتھ ہاسٹل کی ملازمہ کی پاٹ دار آواز گونجی۔
"ژالے میر! تمہیں نیچے وارڈن نے بلایا ہے، عالم کمپنیز کا ڈرائیور لینے آیا ہے تمہیں۔"ملازمہ کی اطلاع پہ تینوں نے ایک جھٹکے سے اس کی جانب دیکھا۔
"شیر افگن کا ڈرائیور اس ٹائم کیوں آیا ہے؟"منتشا نے اچنبھے سے استفسار کیا تو اس نے لاعلمی سے شانے اچکائے۔
" اس کے آنے کا تو چھوڑو، مجھے حیرت وارڈن پہ ہو رہی ہے کہ بنا کسی سوال و جواب کے انہوں نے پیغام کیونکر بھجوا دیا ہے؟"ژالے کے مضحکہ خیز انداز پہ منتشا کے ہونٹوں پہ ہلکی سی مسکان بکھر گئی۔
"جو نام لے کے ڈرائیور حاضر ہوا ہے اس نام کے بعد بہت سے لوگوں کے الفاظ دم توڑ جاتے ہیں یہ تو پھر وارڈن کے چند سوالات ہیں۔"مسز جوزف کے کہنے پہ ژالے نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
"چلیں جو بھی ہے لیکن ڈرائیور کو بھیجنے کا یہ ٹائم بہت فضول ہے، ابھی تو سونے لگی ہوں کل آفس میں ہی ملوں گی اب۔"بے فکری سے کہتے ہوئے اس نے یہی الفاظ باہر کھڑی ملازمہ کے سامنے دہرائے اور ایک نظر گھڑی پہ ڈال کے وہ اوندھے منہ اپنے پلنگ پہ گر سی گئی۔
"کھانا نہیں کھاو گی؟"نتش ا نے اس کے سراپے کو دیکھتے ہوئے اسے پکارا۔
"نہیں، تم کھانا یہاں رکھ دو تھوڑا سا سو کے پھر
کھاوں گی۔"وہ اوندھے منہ لیٹی ہی بولی تو منتشا اس کے اس لاپرواہ انداز پہ پر تاسف انداز میں سر ہلاتی اس کے لیے کھانا لانے چل دی جبکہ وہ کچھ ہی لمحوں بعد نیند کی گہری وادیوں میں کھو چکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
بکھرے ہوئے صفحوں اور شیشے کے ٹکڑوں کے بیچ و بیچ کھڑا' عالم کمپنیز 'کا ڈرائیور تھر تھر کانپ رہا تھا اور اس کی وجہ اس کے سامنے دہشت کی نشانی بنے کھڑا شیرافگن عالم تھا جو ژالے میر کے جوابی پیغام کو سن کے بھڑک اٹھا تھا۔
وہ شخص جس نے کبھی انکار کا لفظ سنا ہی نہ ہو اس جیسے خودپرست شخص کے لیے ایک چھٹانک بھر لڑکی کا ایسا انداز ناقابلِ فراموش تھا۔
وہ چاہتا تو دس منٹ کے اندر اندر اسے اپنے سامنے لا کھڑا کر سکتا تھا اور کوئی مائی کا لال اسے روکنے کی ہمت نہیں کر سکتا تھا لیکن مصلحتاً اس نے اپنے اس ارادے پہ عمل نہیں کیا لیکن اندر لگی آگ کو توڑ پھوڑ کے ذریعے کم کرنے لگا۔
"تم نہیں جانتی ژالے میر کہ تم اپنی بقیہ زندگی کی آخری پرسکون نیند لے رہی ہو۔"ٹوٹے ہوئے دیوار گیر شیشے میں نظر آتے اپنے عکس پہ سرخ نگاہیں گاڑھے وہ وحشت زدہ انداز میں بولا تو ڈرائیور کو بے ساختہ اس لڑکی پہ ترس آنے لگا جو انجانے میں بہت بڑی بلا اپنے گلے لگانے کو تیار بیٹھی تھی۔
"کل صبح ساڑھے سات بجے تم ہاسٹل کے پاس موجود ہو اور اگر کل صبح اس نے آنے سے انکار کیا تو میرے اگلے حکم کا انتظار مت کرنا اور جو بتا چکا ہوں اس پہ عمل کر دینا۔"سفاک لہجے میں کہتے ہوئے اس نے ڈرائیور کو جانے کا حکم دیا اور خود بیش قیمت صوفے پہ گرتا گہری سانس لیتا خود کو پرسکون کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"فرہاد! یہ کالج میں آج اس قدر چہل پہل کیوں ہے؟"سیاہ لگژری کار جیسے ہی کالج کے احاطے میں جا کے رکی تو رنگ برنگے ڈریسز میں ملبوس لڑکیوں کو دیکھ کے وہ بے ساختہ شیر لالہ کے ملازم( جسے شیر نے اس کی حفاظت کے لیے مامور کیا تھا )سے مخاطب ہوئی جو کار کا پچھلا دروازہ کھولے کھڑا تھا۔
"معلوم نہیں میڈم لیکن میں ابھی پتہ کرواتا ہوں۔"
شیر کی طرح اس کے روبوٹک ملازم نے فورا موبائل مت س پہ ایک ج سینڈ کیا تو وہ اس کی پھرتی پہ آنکھیں گھما کے رہ گئی۔
ادھر ادھر پھرتی رنگین تتلیوں کو دلچسپی سے دیکھتی لوگوں کی نگاہوں میں لہراتے رشک، حسد اور بغض کے رنگ نہ دیکھ سکی جو اسے اتنی بڑی گاڑی سے اتنے پروٹوکول کے ساتھ اترتے دیکھ کے بہت سوں کی آنکھوں میں در آئے تھے۔
"میڈم! کل شاید کالج میں کسی لڑکے کا ایڈمیشن ہوا ہے اور یہ ساری تیاری اسی کے لیے ہے۔"چند لمحوں کے بعد فرہاد کی سپاٹ آواز گونجی تو اس نے الجھ کے اس کی جانب دیکھا۔
" کیا مطلب؟" اس نے فرہاد کی جانب دیکھا لیکن اب کی بار اس نے مطلب سمجھانے کی بجائے ناک کی سیدھ میں چلنا جاری رکھا تو وہ کڑھ اٹھی۔
کیونکہ جانتی تھی اب چاہے وہ ناک سے لکیریں رگڑ لیتی لیکن اس نے فقط اتنا ہی بولنا تھا جتنے کا انہیں حکم دیا گیا تھا۔
مگر اس کی آدھی ادھوری بات جو واقعی اس کے سر کے اوپر سے گزر چکی تھی اس نے اس کے دل میں تجسس سا پیدا کر دیا جس پہ کچھ لمحوں بعد لعنت بھیجتی وہ سر جھٹک کے کلاس میں داخل ہوئی تو کلاس کو دیکھ کے اسے بہت زوروں کا جھٹکا لگا۔
یہ اسلام آباد کا میڈیکل کالج تھا اور یہاں کل بھی اس نے بہت سی لڑکیوں کو بہت ماڈرن ڈریسنگ اور میک اپ میں دیکھا تھا لیکن آج تو سب کی چھب ہی نرالی تھی، کچھ لڑکیوں کی تو ڈریسنگ دیکھ کے اس کا دل ہول اٹھا تھا مگر وہ خود پہ قابو پاتی اپنی کرسی پہ جا بیٹھی۔
"حد ہے ان لڑکیوں پہ بھی، کوئی خوبصورت لڑکا دیکھا نہیں ان کے بردکھاوے شروع ہو جاتے ہیں، نہیں مطلب وہ بندہ کیا ان کو دیکھنے کے لیے کالج میں آیا ہے جو آج یہ یوں سج دھج کے اس کی منتظر ہیں۔"وہ کرسی پہ آ کے بیٹھی ہی تھی کہ اس کے کانوں میں ایک بیزار سی آواز پڑی تو اس نے گردن گھما کے اپنے دائیں جانب دیکھا جہاں دو لڑکیاں سر جوڑے آپس میں کھسر پھسر کر رہی تھیں۔
ان کی باتیں سنتے ہوئے وہ اس لڑکے کے بارے میں سوچنے لگی جس کے لیے واقعی کالج کی آدھی لڑکیاں پاگل ہو چکی تھیں۔
"اوپر سے اتنا تیز پرفیوم یوز کر کے آئی ہیں جیسے وہ سیدھا آ کے ان کے گلے ہی لگے گا، خومخواہ سر میں درد کر دیا ہوا۔" اس کی اگلی بات سن کے ناچاہتے ہوئے بھی اس کی ہنسی نکل گئی جسے سن کے وہ دونوں بے ساختہ چونکیں۔
"آپ ہماری بات سن رہی ہیں؟"سیاہ دوپٹے والی لڑکی نے اس سے استفسار کیا تو اس کے چہرے پہ نرم سی مسکان پھیلی۔
"سننے کی کوشش تو نہیں کی لیکن آواز کانوں میں پڑی تو کان بھی بند نہیں کیے۔" اس کے نرم سے انداز پہ وہ دونوں خفیف سی ہو گئیں۔
"سوری، ہم جذباتی ہو گئی تھیں۔"سکن کلر کی چادر اوڑھے دوسری لڑکی جو اس کی بات سن رہی تھی وہ آہستگی سے بولی۔
"اٹس اوکے"! اس نے بات ختم کی تو سیاہ دوپٹے والی لڑکی نے اپنا ہاتھ اس کی جانب بڑھایا۔
"بردکھاوے کی اس فضول رسم کا حصہ نہ بنتے ہوئے آپ نے یہ ثابت کیا ہے ہم اچھی دوستیں بن سکتی ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟" اس کے انداز پہ وہ ہلکا سا مسکراتی اس کا ہاتھ تھام گئی کہ اتنے سال ادھر رہنے کے لیے اسے کسی نہ کسی کے ساتھ کی ضرورت تو تھی ہی تو اس کے خیال میں یہیں اس کے لیے بہتر تھیں جو خود اس کی جانب ہاتھ بڑھا رہی تھیں۔
"ٹھیک کہہ رہی ہیں آپ، آئم زرشالے عالم۔" اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اس نے دھیرے سے اپنا مختصر سا تعارف کروایا۔
"میں سحرش اور یہ حائقہ۔"سیاہ دوپٹے والی نے دونوں کا ایک ساتھ تعارف کروایا۔
اس سے پہلے کہ یہ تعارفی سلسلہ مزید آگے بڑھتا اچانک پروفیسر صاحب کی آمد پہ سب دروازے کی سمت متوجہ ہوئے لیکن سر کے پیچھے ہی اندر آتے 'بالاج مصطفی 'کو دیکھ کے سرگوشیوں کی آواز اور ہلچل بڑھ سی گئی۔
"یہی ہے وہ شاہکار جس کی وجہ سے آج کالج گل و گلزار بنا ہوا۔"بالاج کو کن اکھیوں سے دیکھتی سحرش اس کے کان میں منمنائی تو وہ نجانے کیوں چپ سی ہو گئی۔
یہ چپ نجانے اپنی ہی قطار کی جانب آتے بالاج کو دیکھ کے لگی تھی یا سحرش کے انکشاف پہ، اس کے متعلق کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا خود زرشالے عالم بھی نہیں۔
" کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں؟" اس کی کرسی کے بالکل ساتھ پڑی خالی کرسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وہ سادگی سے بولا تو وہ گہری سانس لیتی سر اثبات میں ہلاتی سر کی جانب متوجہ ہو گئی۔
۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یکے بعد دیگرے دو سے تین اکٹھی کلاسز لے کے وہ دکھتے سر کے ساتھ باہر لان میں آ کے بیٹھی تو اس کے ساتھ سحرش اور حائقہ دونوں تھیں۔
انہیں بیٹھے کچھ سیکنڈز ہی گزرے ہوں گے جب فرہاد ان کے نزدیک آن پہنچا۔
"میم! آپ لوگوں کے کھانے کے لیے کچھ لے آوں؟" اس کے مودب انداز پہ وہ دونوں حیران رہ گئیں جبکہ وہ سکون سے فرہاد کی جانب متوجہ ہو گئی۔
"چائے لے آو تین کپ اور کھانے کے لیے بھی کچھ لے آنا۔" اس نے نرمی سے اسے ہدایت دیتے
ہوئے ہاتھ میں پکڑے ث سے چہرہ تھپتھپایا۔
"تم نے بتایا نہیں کہ تم پرسنل باڈی گاڈی گارڈ بھی رکھتی ہو؟"فرہاد کے جاتے ہی حائقہ بولی تو وہ چونکی۔
"یہ بس شیر لالہ نے ہی ضد کی ہے تو ساتھ رکھنا پڑتا ہے۔"وہ خفیف سے لہجے میں بولی تو وہ مسکرا دیں کہ انہیں واقعی اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستانہ مزاج رکھنے والی لڑکی اتنی امیر کبیر اور لاڈلی ہو سکتی ہے۔
"مطلب کہ تم پ۔۔۔۔۔"سحرش ابھی بول رہی تھی جب ایک عجیب سی آواز پہ ان تینوں نے ایک جھٹکے سے گردن گھما کے دیکھا تو ایک غیر متوقع منظر نے نگاہوں کو جھکڑ لیا۔
"آج کے بعد میرے راستے میں آ کے یوں فضول حرکت کرنے کی کوشش کی تو میں فراموش کر دوں گا کہ آپ ایک لڑکی ہیں۔"خوبصورت مگر درشت لہجے میں بولتے بالاج اور اس کے سامنے رخسار پہ ہاتھ دھرے کھڑی لڑکی کو دیکھ کے انہیں لمحہ نہیں لگا تھا صورتحال سمجھنے کو۔
ان دونوں نفوس کو آمنے سامنے کھڑے دیکھ کے بہت سے سٹوڈینٹس مجمع کی صورت میں وہاں اکٹھے ہو چکے تھے لیکن وہ سب کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک سرد کٹیلی نگاہ اس لڑکی اور اس کی دوستوں میں ڈالتا لان کی جانب بڑھ گیا۔
"جب کوئی لڑکا یوں لڑکی کا راستہ روکے یا اس کا پیچھا کرے تو اس لڑکی کی بدنامی کی وجہ سے سب لڑکے کو برا بھلا کہتے اور معاشرے کے سبھی مردوں کو قصور وار ٹھہراتے لیکن جب کوئی لڑکی اپنی نسوانیت کو فراموش کر کے کسی لڑکے کا راستہ روکنے کی کوشش کرے تو کیا تب لڑکے کی عزت و کردار پہ کوئی حرف نہیں آتا؟"پر تاسف لہجے میں بولتی وہ اس منظر سے نگاہیں چرا گئی کہ اسے اس لڑکی کو پڑنے والے تھپڑ پہ افسوس تھا لیکن یہاں اس کی غلطی ہونے کی وجہ سے وہ کچھ بھی نہیں سکتے تھے۔
"مائی گڈنیس! اتنا روڈ اور ایروگت تٹ ت و یئر۔"بالاج کے منظر سے ہٹتے ہی اس کے تنے ہوئے تاثرات کو یاد کرتی حائقہ جھرجھری سی لیتی بولی تو وہ ان سنا سا تاثر دیتی اپنی جانب آتے فرہاد کو دیکھنے لگی۔
کہ اس کا خیال تھا کہ زرشالے عالم کو ہرگز یہ زیب نہیں دیتا تھا کہ وہ کسی لڑکے کو زیرِ بحث لائے۔
۔۔،۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عجیب سی آواز کانوں میں پڑنے کے باعث اس نے کسلمندی سے کروٹ بدلی لیکن آواز کسی طور کم نہ ہوئی تو وہ تکیہ میں منہ گھسیڑتی، اپنے سنگل پلنگ کے ساتھ رکھے ٹیبل پہ ہاتھ مارتی الارم بند کرنے کی کوشش میں تھی مگر الارم کو ہاتھ مارنے کے باوجود بھی جب آواز مدہم نہ ہوئی تو اس کے ساتھ والے پلنگ پہ موجود منتشا کسمشا نے لگی۔
"ژالے! فون بج رہا ہے تمہارا۔" اس نے نیند میں ڈوبے لہجے میں اسے مطلع کیا جو ایک ہاتھ ٹیبل پہ دھرے دوبارہ سے گہری نیند میں کھو چکی تھی۔
"ژالے"! منتشا نے اسے دوبارہ سے پکارا تو وہ "اوں"کرتی کروٹ بدلنے لگی لیکن چنگھاڑتی آواز کے سبب اس کی نیند میں پھر سے خلل پڑا۔
"موبائل بج رہا ہے تمہارا۔" اس کے دوبارہ دہرانے پہ اس نے پلنگ پہ ہاتھ مارتے ہوئے اپنا موبائل ڈھونڈنے کی کوشش کی اور کچھ ثانیے بعد ادھ کھلی آنکھوں کے ساتھ ہی موبائل بنا دیکھے اٹھا کے کان سے لگاتی بڑبڑا اٹھی۔
"یہ اس وقت کس نے الارم کی ڈیوٹی سنبھال لی ہے؟"کوفت سے کہتے ہوئے اس نے موبائل کان سے لگایا جبکہ دوسری جانب اس کی بڑبڑاہٹ سن کے مقابل کے چہرے کے تاثرات فورا تبدیل ہوئے۔
"پندرہ منٹ میں میرا ڈرائیور تمہارے ہاسٹل پہنچ جائے گا اس کے آنے پہ فورا اس کے ساتھ آ جانا ورنہ انجام کی ذمہ دار تم خود ہو گی۔"کھردرا سا لب و لہجہ اس کی سماعتوں سے ٹکرایا تو اس کے سوئے سوئے اعصاب دھیرے دھیرے جاگنے لگا۔
"کون سا ڈرائیور اور آپ کون؟"نیند میں ہونے کے باعث وہ مقابل کو قطعاً پہچان نہ سکی۔
"شیرافگن عالم۔"مختصر سے تعارف پہ اس کی خماری بھک سے اڑی، اس نے ایک جھٹکے سے اٹھ کے بیٹھتے ہوئے موبائل کو ایک نظر دیکھا جہاں پونے سات کا وقت ہو رہا تھا۔
اس نے ٹائم پہ نظر ڈال کے موبائل دوبارہ کان سے لگایا لیکن کال بند ہو چکی تھی۔
"یہ شخص میری زندگی کا ایک بھیانک خواب بن چکا ہے جسے میں چاہ کے بھی فراموش نہیں کر سکتی، اب یہ کون سا وقت ہے کمپنی بلانے کا۔"بے بسی و بیزاری سے سوچتی وہ آلکسی سے اپنی جگہ سے اٹھی اور فریش ہونے چل دی۔
۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔
۔
"یہاں تو کوئی بھی ورکر دکھائی نہیں دے رہا تو پھر مجھ پہ یہ خاص ستم کیونکر کیا گیا؟"جیسے ہی اس نے آفس میں قدم رکھا تو فرسٹ فلور سے تھرڈ فلور پر آنے تک ماسوائے سویپرز کے اسے کوئی بندہ دکھائی نہ دیا تو وہ اپنے آگے چلتے ڈرائیور سے مخاطب ہوئی جو اس کے سوال کا کوئی بھی جواب دیے بغیر ناک کی سیدھ میں چلتا رہا۔
"ایڈیٹ! اس بدتمیز انسان نے ملازم بھی اپنی طرح کے ہی رکھے ہیں۔"دل ہی دل میں پیچ و تاب کھاتی وہ اس کی لاپرواہی پہ لعنت بھیجتی خود کو پرسکون کرنے لگی۔
" کیا تم مجھے بتا سکتے ہو کہ جب آفس آنے کا وقت ساڑھے آٹھ ہے تو مجھے کیوں سات بجے بلایا گیا ہے جبکہ یہاں کوئی بھی ورکر موجود نہیں ہے۔"جب وہ اسے یونہی چلاتے فورتھ فلور پہ پہنچا تو خالی پیٹ صبح صبح اتنا چلنے کے باعث اس کا ضبط ٹوٹ گیا اور وہ قدرے بلند آواز میں ایک دم سے بولی تو اس کے آگے چلتا ڈرائیور نجانے کیوں اسے قدرے خوفزدہ محسوس ہوا۔
"تم یہاں اس وقت کسی ورکر کی غیرموجودگی میں میرے کہنے پہ لائی گئی ہو۔"بھاری گھمبیر لہجہ اس کے عقب میں گونجا تو اس نے فورا گردن گھما کے دیکھا جہاں وہ سیاہ ٹراؤزر پہ سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ ہڈی پہنے ہمیشہ کی طرح اپنی چھا جانے والی شخصیت کے ساتھ اس کے سامنے موجود تھا۔
"اور تم یہاں اس وقت اس لیے لائی گئی ہو کہ تمہیں اندازہ ہو سکے کہ شیرافگن کے حکم سے انحراف کرنا کتنا برا کام ہے اور تم اگلی بار ایسی کسی غلطی سے بچ سکو۔"پراسرار سرد لہجہ گونجا تو بے ساختہ اس کی ہتھیلیاں نم ہوئیں۔