" کیا ہوا بابا؟"وہ فورا متفکر لہجے میں گویا ہوئی لیکن فراز بابا کا دھیان اس کی بات کی بجائے سامنے تھا جہاں ایک نقاب پوش ان کی گاڑی سے ہلکا سا ٹکرا کے گرنے کے بعد سیدھا کھڑا ہو رہا تھا۔
فراز بابا کی خاموشی پہ اس نے جب نگاہیں اٹھائیں تو بے ساختہ اس کے وجود میں خوف کی لہریں سی جاگ اٹھیں کیونکہ وہ جو کوئی بھی بہت عجیب نگاہوں سے گاڑی اور اس میں موجود"زرشالے عالم"کو دیکھ رہا تھا۔
اس کی نگاہوں کی لپک سے گھبراتے ہوئے اس نے فورا اپنی پلکیں جھپکیں اور بلا ارادہ وہ سیٹ کے پیچھے ہوتی خود کو اس کی نگاہوں سے محفوظ رکھنے کی سعی کرنے لگی لیکن اسی لمحے فراز بابا نے گاڑی آگے بڑھا دی تو وہ شکر کا سانس لیتی بے ساختہ پیچھے دیکھنے لگی جہاں اب گزرتی گاڑیوں کے ہجوم میں وہ نقاب پوش غائب ہو چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دروازے پہ جب دوسری دفعہ دستک ہوئی تو وہ اپنی جگہ پہ اچھل سی پڑی اور بے ساختہ مدد طلب نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا جو بہت گہری نگاہوں سے اس کے چہرے کے بدلتے رنگوں کا جائزہ لے رہا تھا۔
"ب۔۔باہر کوئی ہے۔" اس کی خوفزدہ آواز گونجی کیونکہ اسے ایک بار پھر سے لگ رہا تھا کہ وہ زندگی کے اسی مقام پہ آ کھڑی تھی جہاں بدنامی اس کا مقدر تھی تبھی وہ بہت طرح پینک ہو چکی تھی۔
"مجھ تک آنے میں جتنی دیر لگاو گی دروازے کے باہر موجود افراد کی لسٹ طویل ہوتی جائے گی۔"
اس کی سرد آواز گونجی تو مارے بے بسی کے اس کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے جو سامنے بیٹھے شخص کے تاثرات میں نامعلوم سا تغیر برپا کر گئے۔
تبھی وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور اس کے روم سے ملحقہ واشروم کی جانب بڑھ گیا۔
"جو بھی ہے باہر اسے جلدی سے فارغ کرو۔" اسے بے لچک انداز میں حکم دیتے وہ غائب ہوا تو وہ بے یقینی سے واش روم کے ادھ کھلے دروازے کو دیکھتی دستک کی زوردار آواز پہ جلدی سے ہوش میں آئی اور اپنے چہرے پہ ہاتھ پھیرتی خود کو نارمل کرنے کی سعی کرنے لگی۔
کانپتی ٹانگوں اور دھڑکتے دل کے ساتھ آگے بڑھ کے اس نے دروازہ کھولا تو سامنے کھڑے شخص کو دیکھ کے اس نے پرسکون سا سانس خارج کیا۔
"ڈاکٹر صاحبہ! چائے کا آرڈر دے کے کدھر سو گیا تھا؟"پشتون لڑکا جو ہاسپٹل میں ڈاکٹرز کو چائے سرو کرتا تھا وہ ہلکے سے نروٹھے لہجے میں بولا تو وہ پھیکا سا مسکرائی۔
"میں واشروم تھی اس لیے لیٹ ہو گئی۔"اپنے مخصوص انداز میں کہتے ہوئے اس نے اس کے ہاتھ سے چائے کی پیالی لی اور جلدی سے دروازہ بند کرتے ہوئے اسی کے ساتھ ٹیک لگا کے کھڑی ہو گئی۔
"اگر جو ہاسپٹل میں یا گھر میں کسی کو پتہ کہ میں ایک شخص کے ساتھ یوں ایک کمرے میں مقید ہوں تو۔۔۔۔"یہ سب سوچتے ہوئے اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور اس نے ایک جھٹکے سے آنکھیں کھولیں تو اس کی ریڑھ کی ہڈی تک سنسنا اٹھی۔
کہ وہ عجیب سا شخص واشروم سے نکل کے صوفے پہ براجمان اسی پہ نگاہیں گاڑھے ہوئے تھا۔
"ڈاکٹر! جلدی کرو۔" اس نے محسوس کیا کہ اب کی بار اس کی آواز میں ہلکی سی نقاہت بھی محسوس ہو رہی تھی تبھی وہ کوئی جائے فرار نہ پاتی اس کی جانب بڑھی اور اس سے قدرے فاصلہ رکھ کے صوفے پہ بیٹھی تو اگلے ہی لمحے اس کے دل و دماغ کو ایک جھٹکا سا لگا اور اس نے گردن اٹھا کے بغور اس شخص کا چہرہ دیکھنے کی کوشش کی۔
"تم۔۔۔آپ۔۔آپ۔۔۔" اس کے ہونٹوں سے لفظ ٹوٹ ٹوٹ کے نکلے جنہیں سن کے اس شخص نے ترچھی نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔
"ڈاکٹر! بدنام زنانہ شخص ہوں، اتنی دیر میرے ساتھ کمرے میں بند رہی تو بدنام ہو جائیں گی اس لیے مجھے گھورنے کی بجائے اگر اپنے کام پہ توجہ دیں گی تو آسانی ہو گی۔" اس کے استہزائیہ لہجے پہ اسے یوں محسوس ہوا کہ کسی نے ابلتا ہوا پانی اس پہ انڈیل دیا ہو۔
تبھی وہ ہر احساس کو جھٹکتی اس کے زخمی بازو کی جانب متوجہ ہوئی اور اس پہ لپٹا ہوا سیاہ کپڑا ہٹایا تو اس کے دل کو بے ساختہ کچھ ہوا۔
کہ بازو کے اندر بہت گہرا زخم تھا لیکن اب کی بار کوئی بھی ردعمل پیش کیے بغیر اس نے آگے بڑھ کے قینچی اٹھائی اور پھر بہت پروفیشنل انداز میں اس کی گولی نکالنے لگی۔
"دل کے ادھڑے ہوئے زخموں کو بھی سی لیتی ہیں؟"سسب لگاتے ہوئے اس کے ہاتھ اس کی بات پہ مدہم پڑے لیکن اگلے ہی لمحے وہ مکمل طور پہ اگنورینس ظاہر کرواتی اپنا کام مکمل کرنے لگی۔
"اب جا سکتے ہیں آپ۔"ڈریسنگ مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے مخصوص انداز میں بولی تو وہ اپنی جگہ سے اٹھا۔
"کسی کے احساس میں الجھتے ہوئے کسی مشہور ِ زمانہ غنڈے کو ایسے انداز میں مخاطب کرنے کی آئندہ غلطی نہ کرنا ڈاکٹر! ایسے جال میں الجھ کے مرو گی جس سے چھٹکارا ناممکن ہو گا۔" اس کی جانب قدرے جھکتے ہوئے اس نے گھمبیر لہجے میں کہا اور ایک چھلاوے کی مانند وہاں سے غائب ہو گیا جبکہ اس کی پرتپش سانسوں اور ناقابلِ فہم باتوں کے حصار میں ڈوبی وہ اپنی جگہ ساکت کھڑی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیرافگن عالم کی ایسی بے باک حرکت پہ بھرے مجمع
میں خوفناک سا تاثر پھیل گیا، سب بہت بے ن قیی اور حیرت کے ساتھ ان دونوں کو تک رہے تھے جو ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بہت سے لوگوں کو حسد و تنفر میں مبتلا کر گئے۔
ان لوگوں میں سے ایک شیر افگن عالم کے نزدیک
کھڑی بلیو میکسی میں ملبوس"عنبرہ شیرازی"تھی جو شعلے اگلتی نگاہوں سے ان دونوں کو تک رہی تھی جو شاید اردگرد موجود مجمع سے بیگانہ ہو چکے تھے۔
"برسوں سے اس دن میں اپنے سے وابستہ لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اتنے سالوں میں ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ کوئی مجھے یوں دھڑلے سے مجھ سے ہی مانگ سکتا ہے لیکن یہ کام تم نے کیا ہے۔"دھیرے دھیرے بولتے ہوئے اس نے اپنی چمکتی نگاہیں اس کی سیاہ آنکھوں میں گاڑھی تو نجانے کیوں اس پل ژالے میر کو لگا کہ وہ ایک شیر کے پنجرے میں مقید ہونے والی ہے اور اس بات کا احساس ہوتے ہی اس نے اس سے فاصلہ بڑھانے کی سعی کی لیکن سامنے کھڑے شخص نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا بازو تھاما تو"عنبرہ شیرازی"کو غش آنے لگا۔
کہ شیرافگن عالم اس شے کو کبھی نہیں چھوتا تھا جو اس کی ملکیت نہ ہو اور جسے وہ چھو لے اسے وہ اپنی ملکیت بنانے کے لیے ہر حد پار کر جایا کرتا تھا۔
اس سے منگنی جیسا رشتہ جوڑنے کے باوجود شیرافگن عالم نے آگے بڑھ کے اس کا ہاتھ نہیں تھاما جبکہ اس قطعی انجان لڑکی جو کسی بھی طرح اس کے اسٹینڈرڈ سے میچ نہیں کرتی اس کا بازو اتنے ہجوم میں تھامنا، جس بات کی جانب اشارہ کر رہا تھا وہ اس بات کو سوچنا بھی نہیں چاہتی تھی۔
"افگن! لیو ِہ ب پلیز اینڈ کم ود می۔"وہ اپنے حواسوں پہ قابو پاتی آگے بڑھی اور نامحسوس انداز میں اس کے ہاتھ اس کا ہاتھ چھڑوانے کی سعی کرتی بہت ناز بھرے انداز میں بولی تو اس نے سرد نگاہوں سے اس کے ہاتھ کی جانب دیکھا جو وہ ان دونوں کے ہاتھوں پہ دھرے ہوئے تھی تو عنبرہ نے گڑبڑاتے ہوئے ہاتھ فورا کھینچا۔
"ہاشم! نکاح کا انتظام کرو۔" اس کا ہاتھ یونہی جھکڑے اس نے اپنے پی اے کو آواز لگائی تو ژالے کو لگا کہ اسے جیسے کسی نے گہری کھائی میں دھکا دے دیا ہو۔
اس نے لرز کے اس شخص کی جانب دیکھا اور ایک خفیف نگاہ بے یقین و ششدر کھڑے ہجوم پہ ڈالی تو اسے احساس ہوا کہ وہ ایک چھوٹے سے بدلے کو پورا کرنے کے چکر میں اپنے پیروں پہ خود کلہاڑی مار چکی تھی۔
احساس ہوتے ہی اس نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے کھینچنے کی سعی کی لیکن وہ اسے چھوڑنے کی بجائے اسی ہاتھ سے تھام کے اپنے آفس کی جانب بڑھا تو اس کے اعلان اور اس کی حرکت پہ ہتک و سبکی کے احساس سے چور عنبرہ شیرازی کا چہرہ مارے ضبط نے سرخ پڑنے لگا اور آنکھیں غصے کی حدت سے دہکنے لگیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی۔"کشادہ اور لگژری آفس میں لا کے اس نے جیسے ہی اس کا ہاتھ اپنی گرفت سے آزاد کیا تو وہ بنا اردگرد کا جائزہ لیے ایک ہی سانس میں بولی تو شفاف گلاس کے بنے میز کے پیچھے جاتے اس نے ایک سرد نگاہ اس کے سپید چہرے پہ ڈالی۔
"اپنے آفس میں موجود میں شادی کی ڈسکشن نہیں کرتا، اپنی فائل چیک کروائیں۔"بے لچک لیکن پروفیشنل انداز میں کہتے ہوئے اس نے اس کے ہاتھ میں پکڑی فائل کی جانب اشارہ کیا تو اس کے انداز پہ ایک لمحے کو ژالے کا دماغ بھک سے اڑ گیا۔
اس نے پھٹی پھٹی نگاہوں سے اس خبطی انسان کو دیکھا جس کے لیے نکاح جیسا رشتہ کسی غیر ضروری شے سے کم نہ تھا اور یہی بات اس کے اندر کی خود سر لڑکی کو آگ لگا گئی۔
"آئم سوری سر! میں نے باہر جو کچھ کہا وہ صرف ایک مذاق تھا اس کے علاوہ کچھ نہیں۔"وہ اپنی فائل سینے سے لگائے دوٹوک انداز میں بولی تو سگار کیس سے سگا نکالتے شیر افگن نے خاموش نگاہوں سے اس کا سراپا دیکھا۔
"ڈونٹ بی سوری! لیکن میں نے باہر جو کچھ کہا وہ مذاق کے علاوہ سب کچھ تھا۔" اس کے ٹھنڈے ٹھار انداز پہ ژالے کو اس سرد روم میں بھی اپنی پیشانی سے پسینہ پھوٹتا محسوس ہوا۔
وہ بہت باہمت اور خودسر لڑکی تھی لیکن اس کے سامنے موجود یونانی دیوتا اس کی ہمت اس پل پسپا کرنے کی پوری کوششوں میں تھا۔
لیکن وہ اپنی ساری ہمت مجتمع کرتی دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں زور سے بھینچتی صاف لہجے میں بولی۔
"آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن میں یہ سب نہیں چاہتی کیونکہ میں نے باہر کچھ ب۔۔۔۔"وہ بول
رہی تھی جب دروازے ہولے سے ناک کرتی عنبرہ شیرازی آفس میں داخل ہوئی تو اس کی زبان کو ایک دم سے بریک لگی۔
"افگن! تم ایسا جذباتی فیصلہ کیسے لے سکتے ہو؟ یہ مڈل کلاس لڑکی جو کسی بھی طرح تمہارے سٹینڈرڈ سے میچ نہیں کرتی تم اس کے ساتھ نکاح کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہو وہ بھی صرف اس کی فضول بکواس کی وجہ سے۔"وہ بنا ژالے کی موجودگی کا اثر لیے بولتی چلی گئی تو اس لڑکی کے ہتک آمیز انداز و الفاظ پہ سبکی کے احساس میں ڈوبی ژالے کو کچھ لمحے پہلے اس لڑکی کے لیے ہدردی کرنے پہ خود پر لعنت بھیجنے کو جی چاہا۔
"آج کے بعد بنا ناک کیے آفس میں آنے کی غلطی نہ کرنا اور اگر آفس میں آ گئی تو آفیشل کام کے علاوہ کوئی دوسری بات نہ کرنا کیونکہ میں غلطی صرف پہلی دفعہ معاف کرنے کا حوصلہ رکھتا ہوں اور یہ حوصلہ میں کبھی کبھار ہی دکھاتا ہوں، فائل پلیز۔"روڈ انداز میں عنبرہ کی طبیعت صاف کرتے ہوئے اس نے اسی انداز میں بت بنی ژالے کو مخاطب کیا تو وہ گڑبڑاتی ہوئی اپنی فائل اس کی جانب بڑھا گئی۔
"افگن! تم اس لڑکی کی وجہ سے میری انس۔۔۔۔۔"
وہ احساسِ شرمندگی سے دبا دبا سا چلائی لیکن اس کی خشمگیں نگاہوں نے اس کے الفاظ کا گلا فورا گھونٹا جبکہ اس لڑکی کے تکبر اور ہتک آمیز الفاظ پہ ژالے میر اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا فیصلہ جذباتی پن میں کر چکی تھی۔
" اس سے پہلے کس کمپنی میں جاب کرتی رہی ہیں آپ مس ژالے میر؟" اس کی فائل میں موجود اس کی پروفائل پہ سرسری نگاہ ڈالتے ہوئے اس نے پروفیشنل انداز میں استفسار کیا تو اس کے انداز ِ لاتعلقی پہ فاصلے پہ کھڑی عنبرہ سلگ کے رہ گئی۔
"احمد اینڈ سنز کمپنی میں۔" اس کے جواباً کہنے پہ اس کی آنکھوں میں ایک نامعلوم سی چمک لہرائی تو اگلے ہی پل معدوم ہو گئی۔
"یہ ایگریمنٹ سائن کر دیں اور نکاح کے لیے جوڑا کس کلر کا لو گی؟"پروفیشنل انداز میں کہتے ہوئے اس نے ایک پیپر اس کے سامنے رکھا تو اس کی دوسری بات پہ وہ بری طرح سے چونکی لیکن فورا سنبھلتے ہوئے اس نے عنبرہ شیرازی کو دیکھا اور بنا ایگریمنٹ کو پڑھے اس پہ سائن کرتے ہوئے بہت میٹھے لہجے میں بولی۔
"جو آپ کو پسند ہو۔" اس کے جواب پہ بری طرح
تلملاتی عنبرہ باہر نکل گئی جبکہ پرتعیش کمرے میں موجود وہ دونوں افراد اپنے اپنے مفاد کے چکر میں ایک پاکیزہ رشتے کو مذاق بنانے چل پڑے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ شیر لالہ کے اس کے لیے مختص کیے گئے بندے کے ہمراہ بہت آہستگی کے ساتھ اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب بڑھ رہی تھی۔
سفید ٹراؤزر کے ساتھ لائٹ پنک کلر کی شرٹ کے ساتھ وائٹ کلر کا حجاب چہرے کے گرد لپیٹے ک مت ت نت ش کندھوں پہ وائٹ اور پنک ن کا ڈوپٹہ پھیلائے دھیرے سے چلتی وہ بہت سے لوگوں کو سانس روکنے پہ مجبور کر گئی، اس کے سرخ و سفید گالوں پہ اٹھتی گرتی پلکوں کا دلکش منظر اس کو دیکھنے والوں کو اپنی ذات بھول جانے پہ مجبور کر رہا تھا کیونکہ وہ"زرشالے عالم"تھی، اپنے"شیر لالہ" کی جان جس پہ آسمان سے اتری کسی اپسرا کا گمان ہوتا تھا۔
وہ سبک روی کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی جب اسی لمحے ایک لڑکا بہت تیزی کے ساتھ سامنے سے آتا اس کے ساتھ ٹکرانے ہی والا تھا کہ اس کے ساتھ چلتے بندے نے ہت پھرتی کے ساتھ اس لڑکے کا ہاتھ پکڑ کے اسے اس مہارت سے اس کے راستے سے ہٹایا تھا کہ آس پاس کھڑے لوگ بھی نہ جان سکے جبکہ ان سب باتوں کی عادی وہ سر جھٹکتی ہوئی اپنی کلاس میں داخل ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ چلتا بندہ وہیں کلاس کے باہر ہی رک گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"وہ۔۔۔۔وہ مجھے اس طرح سے س چٹ کرے گا، عنبرہ شیرازی کو؟"ہاتھ میں تھامی پرفیوم کی بوتل زور سے ڈریسنگ مرر پہ مارتے ہوئے شیشے چکنا چور کرتی وہ زور سے چلا رہی تھی جبکہ کمرے کے باہر کھڑے ملازم اس کے چیخنے کی آوازیں سن کے تھر تھر کانپ رہے تھے کیونکہ اس وقت مسٹر اینڈ مسز شیرازی گھر نہیں تھے اور وہ خود میں اتنی ہمت نہیں رکھتے تھے کہ وہ اس کے کمرے کا دروازہ بھی کھٹکھٹا پاتے۔
" اس دو ٹکے کی لڑکی کے لیے ایک مجمع کے سامنے تم نے مجھے ڈی گریڈ کرنے کی کوشش بھی کیسے کی؟"ڈریسنگ ٹیبل پہ پڑی تمام چیزیں زمین اور دیواروں پہ پھینکتی وہ مسلسل چلاتی ہسٹریا کا شکار لگ رہی تھی۔
وہ نجانے کب تک یہ توڑ پھوڑ جاری رکھتی کہ اچانک کمرے کا دروازہ بری طرح سے کھٹکھٹایا گیا تو اس کا کھولتا دماغ مزید کھول اٹھا اور اپنی کھولن کو نووارد پہ اتارنے کے لیے اس نے آگے بڑھ کے ایک جھٹکے سے دروازہ کھولا اور اپنا باڈی سپرے والا ہاتھ ہوا میں بلند کیا۔
"میڈم! نیچے افگن صاحب آئے ہیں۔" اس سے پہلے کہ باڈی سپرے ملازمہ کے سر پہ پڑتا وہ کانپتی ہوئی جلدی جلدی سے بولی تو اس کے الفاظ پہ اس کے اعصاب کو جھٹکا لگا۔
" کیا؟ کیا کہہ رہی ہو تم؟" اس نے ترش لہجے میں پھر سے استفسار کیا تو ملازمہ اس کے انداز پہ مزید گھبرائی۔
"میڈم نیچے ڈرائنگ روم میں شیرافگن صاحب آئے ہیں۔" اس نے پھر سے دہرایا تو وہ ایک جھٹکے سے اسے سائیڈ پہ دھکیلتی باہر کو لپکی تو ملازمہ اس کے حلی اور افگن عالم کے متوقع ردعمل کا سوچ کے مزید پریشان ہو اٹھی لیکن کوئی اختیار نہ رکھنے کے باعث وہ اسے روکنے کا سوچ بھی نہ سکی۔
ڈرائنگ روم میں داخل ہوتے ہی اس کی پہلی نگاہ سامنے دیوار کی جانب رخ کیے کھڑے شیرافگن کی پشت پہ پڑی تو اس کے رگ و پے میں سکون اترتا چلا گیا۔
تبھی وہ ہر انجام سے بے پرواہ دوڑتی ہوئی اس کی پشت سے جا لپٹی تو دیوار کی سمت رخ موڑ کے کھڑے افگن کے وجیہہ چہرے پہ کرختگی پھیل گئی۔
"میں جانتی تھی کہ تم ضرور آو گے، تم میرے ساتھ اتنا بڑا دھوکہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی میری جگہ اس دو ٹ۔۔۔۔۔" اس کی مضبوط پشت کے ساتھ چہرہ ٹکائے وہ محبت بھرے لہجے میں بول رہی تھی جب اس کی سرد و درشت آواز اس کے کانوں میں پڑی۔
"یہ بات تم بہت اچھے طریقے سے جانتی ہو کہ مجھے میری مرضی کے بغیر میرے قریب آنے والے لوگ سخت ناپسند ہیں لیکن شاید تمہاری یاداشت آج کام کرنا چھوڑ چکی ہے جو شیرافگن کے بنائے ہوئے اصولوں کو دھڑلے سے توڑنے کی کوشش کر رہی ہو۔" اس کے لہجے میں چھپی وارننگ کو محسوس کر کے وہ اہانت کے بوجھ تلے دبتی نامحسوس انداز میں اس سے فاصلہ قائم کر گئی تو ایک لمبی سی سانس خارج کرتے ہوئے اس نے رخ اس کی جانب پھیرا تو اس کے چہرے پہ ناگواری پھیل گئی۔
"یہ کیا حلیہ بنا رکھا ہے تم نے؟" اس کی ناگوار نگاہیں اس کے بکھرے بالوں، مٹے مٹے سے میک اپ زدہ چہرے اور پھیلے ہوئے کاجل پہ مرکوز تھیں جبکہ اس کے سوال پہ اس کی سبکی مزید بڑھ گئی۔
"جو کچھ آج دن کو تم میرے ساتھ کر چکے ہو کیا اس کے بعد بھی تمہیں لگتا ہے کہ میں خود کو یا اپنے حلی کو بہتر رکھ سکتی ہوں؟" اس نے ناچاہتے ہوئے شکوہ کر دیا۔
" کیا کیا ہے میں نے؟" اس کے جواباً تجاہل عارفانہ سے استفسار کرنے پہ وہ کچھ پل خاموش سی ہو گئی لیکن پھر صبر کے گھونٹ بھرتی ہوئی آہستگی سے بولی۔
"میں تمہاری فیانسے ہوں افگن لیکن تم نے میرے ہی س۔۔"وہ قدرے بلند آواز میں بول رہی تھی۔
" کیا میں نے منگنی ختم کرنے کی بات کی؟" اس کی سرد آواز پہ وہ الجھی۔
" کیا مطلب؟" اس کا دل تیز تیز دھڑکنے لگا کہ شاید وہ دن کو ہوئی بدمزگی کو مذاق کا نام دینے والا ہے۔
"مطلب یہ کہ جو ریلیشن ہم دونوں کے بیچ میں تھا وہ تاحال برقرار ہے اور میں کمٹمنٹ پوری کرنے والا آدمی ہوں۔"وہ اپنے مخصوص انداز میں بولتا اس کے دل کو گہرے سکون سے ہمکنار کر گیا لیکن وہ اپنے اندر پنپتے خوف کو مکمل رفع کرنے کے لیے بولی۔
"اور جو دن کو تم نے اعلان کیا اس کے متعلق کیا کہنا چاہو گے؟" اس کے لہجے میں اک نامحسوس سی کھوج تھی۔
"میں نے ابھی کہا کہ میں کمٹمنٹ پوری کرنے والا آدمی ہوں، جو دن کو کہا وہ کل تمہیں پورا ہوتا دکھائی دے گا۔" اس کے سپاٹ مگر پراسرار انداز پہ اس کا دل و دماغ الجھ گیا۔
"تو کیا میں سیکنڈ چوائس کہلاوں گی؟"پھٹی پھٹی نگاہوں سے اس کا پرسکون چہرہ دیکھتے ہوئے اس کے دل میں یہ خیال آیا تو اس کے کشیدہ اعصاب اس سچویشن میں مزید ابتر ہونے لگے لیکن وہ اس کی دلی کیفیات سے بے نیاز بے حسی سے بولا۔
"جلدی سے اپنا حلیہ ٹھیک کر کے آو، آج ہم ڈنر باہر کریں گے۔" اس کی حکمیہ آواز پہ اس مشکل ترین انسان کو دیکھتی اس کی آنکھیں ایک بار بھر سے نم ہونے لگیں لیکن وہ بمشکل خود پہ قابو پاتی باہر کی جانب بڑھ گئی جبکہ وہ سگار سلگاتے ہوئے ایک دفعہ پھر سے اپنی نگاہیں دیوار پہ لگی پینٹنگ پہ مرکوز کر چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی کلاس میں حسبِ روایت تعارف کا سلسلہ چل رہا تھا جب اچانک دروازے پہ آہٹ محسوس ہونے پہ سب نے میکانکی انداز میں دروازے کی سمت دیکھا تو سب کے سب گویا ساکت رہ گئے۔