آپریشن تھیٹر سے نکلتے ہوئے اس نے تھکے تھکے انداز میں چہرے سے ماسک ہٹایا اور اپنے روم کی جانب بڑھ گئی۔
خوبصورت مگر سادگی سے سجے روم میں داخل ہو کے اس نے اپنے ہاتھ دھوئے اور سیدھا آ کے صوفے پہ نیم دراز سی ہو گئی۔
آج اس نے بیک ٹو بیک دو آپریشنز کیے تھے جنہوں نے اسے ذہنی اور جسمانی طور پہ تھکا ڈالا تھا تبھی وہ کسلمندی سے پشت صوفے سے ٹکائے پلکیں موند چکی تھی۔
اسے اس انداز میں بیٹھے تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ "دھپ" کی زوردار آواز پہ اس کے سوئے سوئے سے اعصاب ایک دم سے بیدار ہوئے تو اس نے اپنی خوابیدہ نگاہیں اٹھا کے کھڑکی کی جانب دیکھا تو حلق سے بے اختیار چیخ بلند ہوئی۔
"ششش! ڈاکٹر چلانے کی کوشش مت کرنا ورنہ یہ آواز یونہی حلق میں دم توڑ جائے گی۔" اس سے پہلے کہ اس کی آواز شور مچاتی سیاہ ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس، اپنے چہرے کو سیاہ ماسک سے چھپائے اس شخص نے ہاتھ میں تھامی پسٹل کا رخ اس کی جانب موڑتے ہوئے بے رحم لہجے میں کہا تو اس نے فورا اپنے دونوں ہاتھ اپنے ہونٹوں پہ جماتے ہوئے اپنی آواز کا گلا گھونٹا۔
جبکہ اس کی خاموشی پہ اس کے سامنے کھڑے شخص نے اپنی سرخ ہوتی نگاہیں اس پہ گاڑھیں جو سکن کلر کے سادہ مگر دیدہ زیب لانگ شرٹ اور پاجامے پہ سفید اوورآل پہنے ہمرنگ دوپٹہ گلے میں لٹکائے ہوئے تھی۔
سیاہ بال اس وقت ڈھیلے ڈھالے سے جوڑے میں مقید تھے جس سے نکلتی چند شریر لٹیں اس کے دودھیا چہرے پہ لہراتیں بہت بھلا سا تاثر دے رہی تھیں۔
گہری مگر سرخ نگاہیں اس کا بغور جائزہ لیتیں اس کے بالوں سے ہوتیں اس کے صبیح چہرے پہ پھسلیں تو خوف و ہراس سے پھیلی آنکھوں سے جا الجھیں۔
سرخ نگاہیں جب حد سے زیادہ پھیلی سیاہ گھور آنکھوں سے ٹکرائیں تو اس کے پورے وجود میں ایک سرد سی لہر دوڑی لیکن اس سے پہلے کہ وہ کوئی ردعمل دیتی وہ آگے بڑھا اور دائیں جانب پڑی میز سے فرسٹ ایڈ باکس اٹھاتے ہوئے اس کی جانب بڑھا تو اس کی آنکھیں مارے خوف و بے یقینی سے مزید پھیلیں۔
کیونکہ اس شخص کے داہنے بازو سے نکلتا خون اس کے کمرے کے فرش کو داغدار کرتا جا رہا تھا، خون دیکھ کے اس کے ہاتھوں تلے مقید ہونٹوں سے گھٹی گھٹی چیخ نکلی تو اس شخص نے سرد نگاہوں سے اسے گھورا۔
"بنا کوئی آواز پیدا کیے یہ میرے بازو میں لگی گولی دس منٹ میں نکالو لیکن یاد رکھنا کہ آواز نکلی تو یہیں بھیجا اڑا دوں گا۔"خوفناک انداز میں کہتے ہوئے اس نے اسے آگے بڑھنے کا اشارہ کیا تو اس کی ٹانگیں کپکپا اٹھیں۔
می وہ بہت باہمت اور چست و رڈ لڑکی تھی جو بڑے سے بڑے آپریشن کے دوران بھی گھبراتی نہیں تھی لیکن اس لمحے اس شخص کے حلی، اس کے ہاتھ میں دبی پسٹل اور بازو میں لگی گولی نے اسے فطری طور پہ کمزور کر دیا تھا اور وہ خود میں ایک قدم بھی بڑھنے کی ہمت نہ جتا پا رہی تھی لیکن اس شخص کے دوبارہ بولنے پہ وہ آگے بڑھی ہی تھی کہ کمرے کا دروازہ بجنے لگا۔
دستک کی آواز سن کے اس نے ایک جھٹکے سے اسے دیکھا جو پہلے ہی اس پہ نظریں جمائے ہوئے تھا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے پھٹی پھٹی نگاہوں سے سامنے صوفے پہ بے نیازی سے بیٹھے اس شخص کو دیکھا جو سگار منہ میں دبائے سلگتی نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
اس شخص کی شرر بار نگاہوں سے اس کے رگ و پے میں ایک سنسنی سی دوڑ رہی تھی , وہ اس کی نگاہوں کے حصار میں ڈوبی ہوئی تھی جب ایک دفعہ پھر سے وہی آواز اس کے کانوں میں پڑی۔
" کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟"مولوی صاحب کے تیسری دفعہ دہرائے جانے اس سوال پہ اس نے اس شخص کو حرکت کرتے دیکھا تو بے ساختہ اس کے لب وا ہوئے۔
"قب۔۔۔" اس سے پہلے کے وہ اپنے الفاظ پورے کرتی کسی اور کے نام خود کو کرتی وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور ایک ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کاروائی کو روکنے پہ مجبور کر دیا۔
اچانک ہوتی اس فائرنگ کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں نے دہل کے اسے دیکھا جو بہت سکون کے ساتھ ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑا سٹیج پہ بیٹھے دلہا دلہن کو تک رہا تھا۔
"ڈسٹرب کے لیے معذرت خواہ ہوں بزرگوار!
لائیو شو دیکھنے کا بہت مزہ آ رہا تھا لیکن کیا کریں کہ دشمن ِ جان نے لب کھولنے کی گستاخی کر ڈالی۔" اس لی کے پرسکون لہجے کی سرد کاٹ پہ اس کا چہرہ ھے کی مانند سفید پڑا جبکہ نازک مگر سجا ہوا سراپا ہولے ہولے لرزنے لگا۔
" کیا مطلب ہے اس بکواس کا اور ہو کون تم؟"راشد صاحب اس کی اس حرکت اور بات پہ آگ بگولہ ہوتے ہوئے آگے بڑھے جبکہ نواز صاحب سر جھکائے آنے والے لمحوں کے لیے خود کو ذہنی طور پہ تیار کرنے لگے۔
"میرا تعارف آپ کے ہوش اڑا دے گا اس لیے میرے تعارف کی فکر چھوڑیے اور یہ ہال جلدی سے خالی کریں۔" اس کی بے نیازی قابلِ دید تھی جبکہ اس کی بات سن کے راشد صاحب کو پتنگے لگ گئے۔
"نواز صاحب! باہر نکالیے اس احمق انسان کو اور جلدی سے نکاح کروائیے ہمیں جلدی نکلنا ہے۔"
انہوں نے نواز صاحب کو کہتے ہوئے مولوی صاحب کو نکاح پڑھنے کا اشارہ کیا مگر سٹیج پہ بیٹھی اس لڑکی کا دھیان اس وقت اس شخص کے ماتھے کی پھولتی ہوئی رگ کی جانب تھا جو اس کے شدید اشتعال کی نشاندہی کر رہی تھی۔
"اب اگر کسی نے میری' بیوی 'کا نام کسی کے نام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تو میں یہاں ایسی تباہیاں مچاوں گا کہ دونوں گھرانے تکتے رہ جاو گے۔"مولوی صاحب کے پھر سے بولنے پہ وہ ضبط مج کھوتا بلند آواز میں دھاڑا تو مجمعے میں سناٹا چھا گیا اور لوگوں کے دل و دماغ میں بہت سارے سوالوں نے اودھم مچا لیا۔
"بیوی؟"سب کے ہونٹوں پہ اس وقت ایک ہی سوال تھا جبکہ نگاہوں کا فوکس صرف وہ دونوں تھے۔
"بیوی ہوتے ہوئے کسی اور شخص سے نکاح؟ توبہ مج توبہ قیامت کی نشانیاں ہیں۔"اچانک مجمعے میں چہ مگوئیاں سی ہونے لگیں جنہیں سن کے اس کا وجود حواس کھونے کو تھا اسی لمحے وہ آگے بڑھا تو اس کے ساتھ بیٹھا اس کا ہونے والا دلہا بے ساختہ اپنی جگہ سے اٹھ گیا۔
"آپ نے مجھ سے کیا گیا وعدہ توڑ کے جو جرم کیا ہے اب میرے خیال میں اس کی بھرپائی کا وقت آن پہنچا ہے۔"درشت لہجے میں کہتے ہوئے آس پاس کھڑے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر اس نے اسے بانہوں میں بھرا تو وہ حواس کھو بیٹھی جسے دیکھتے ہی نواز صاحب آگے بڑھے۔
"بہت معذرت لیکن اپنے قدم وہیں روک لیجیے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ اس لمحے میرے اندر کا جاگا ہوا وحشی انسان ہر لحاظ کو بھول جائے۔"سرد لہجے میں بہت کچھ باور کرواتے ہوئے وہ سارے مجمعے کو حیران و بے یقین چھوڑتا اسے اپنی مضبوط بانہوں میں بھرے وہاں سے نکلتا چلا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الارم کی آواز پہ اس نے کسلمندی سے کروٹ بدلتے ہوئے الارم بند کرنا چاہا لیکن اچانک اس کے سوئے سوئے دماغ میں جیسی گھنٹی سی بجی تو وہ ایک جھٹکے سے اٹھی اور لپک کے چھوٹا سا الارم کلاک اٹھایا تو اسے ایک جھٹکا سا لگا۔
"یہ کیا طریقہ ہے الارم سات بجے کا لگاو تو اس کو بجنا بھی تو سات بجے ہی چاہیے نا۔"وہ روہانسے لہجے میں بڑبڑاتی ہوئی اپنے پلنگ سے اٹھی۔
"الارم تو سات بجے سے بج رہا ہے لیکن تمہارے کانوں میں اس غریب کی آواز نہیں پہنچ سکی تھی۔"
کمرے میں داخل ہوتی منتشا اس کی بڑبڑاہٹ سن کے بولی تو وہ ایک گھوری اس پہ ڈالتی جلدی سے اپنے کپڑے کھینچ کے واشروم کی جانب بڑھنے لگی۔
"کہاں جانے کی تیاری ہے؟" اس کے ہاتھ میں تھامے کپڑے دیکھ کے وہ جلدی سے اس کے سامنے آتے ہوئے بولی تو اس نے بیزاری سے اس رکاوٹ کو دیکھا۔
"شادی کرنے جا رہی ہوں، تم نے جانا ہے؟"طنزیہ انداز میں کہتے ہوئے اس نے اس کی جانب دیکھا تو
منتشا اسے گھورنے لگی۔
"تمہاری شادی کے لیے بھی مجھے اچھی وائ ب کبھی نہیں آتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ تم شادی کی اطلاع بھی ہمیں یونہی بھاگتے ہوئے دو گی لیکن ابھی مہربانی کر کے یہ بتاو کہ کہاں جانے کی تیاری ہے؟ منتشا نے ناک چڑھاتے ہوئے کہا۔
"جاب کے لیے جا رہی ہوں۔" اس نے اب کے
لہجے کو متوازن رکھتے ہوئے جواب دیا تو منتشا کے ساتھ ساتھ ناشتے کی ٹرے اندر لاتیں مسز جوزف بری طرح سے چونکیں۔
"تم جاب کیوں کرو گی؟"مسز جوزف نے آگے بڑھ کے فورا استفسار کیا تو وہ ان دونوں کے اس ردعمل پہ بے حد بدمزہ ہوئی۔
"فار گاڈ سیک! اتنا بچکانہ بے ہیو شو نہ کریں، جاب کروں گی پراپر کوئی چوری چکاری نہیں کروں گی۔"
وہ جھنجھلا اٹھی۔
"لیکن تم جاب کرو گی کیا اور کہاں پہ؟"نتش ا نے الجھی نگاہوں سے اس کا پرسکون چہرہ دیکھا جو ہمیشہ ہر حال میں یونہی پرسکون اور ہر فکر سے آزاد رہتا تھا۔
یک ن ت "دو تین وشی ز ب دیکھی ہیں کمپنیز کی ادھر جاوں گی اور کام جو بھی ہوا کر لوں گی اب پلیز مجھے فریش ہونے دو۔"وہ انہیں سامنے سے ہٹاتے ہوئے واشروم میں گھس گئی تو وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کے رہ گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"بیٹا آپ کیسے کر سکتی ہیں اتنی ٹ سٹڈی؟"فرحان صاحب نے ناشتہ کرتی زرش کو کہا تو اس نے معصوم سی شکل بنا کے اپنے پاپا کو دیکھا۔
"پاپا! میں کر لوں ج پلیز آپ ایگری تو ہوں نا۔"
اس نے ناشتہ وہیں چھوڑ کے فرحان صاحب کا بازو تھامتے ہوئے التجائیہ لہجے میں کہا تو فرحان صاحب نے بے بسی سے حدیقہ بیگم کو دیکھا جو دونوں باپ بیٹی کا لاڈ دیکھتی مسکرا رہی تھیں۔
"پاپا یو نو لوگ ترستے ہیں ایسے میرٹ اور موقعوں کے لیے آپ پلیز ایگری ہو جائیں نا، آئی سویئر میں ضرور کر لوں گی اسے کیری۔"ایف ایس سی پری میڈیکل میں شاندار رزلٹ آنے کے بعد اس نے جب میڈیکل پڑھنے کی اجازت طلب کی تو فرحان صاحب نے فورا منع کر دیا کہ میڈیکل کی خشک اور ٹ من ت ی ٹ سٹڈی اس کے لیے ج کرنا بے حد مشکل ہو گا لیکن نجانے اس کے دماغ میں کون سا خلل داخل ہو چکا تھا کہ وہ مسلسل ضد پہ اٹکی ہوئی تھی اور پھر اس کے بے حد اصرار پہ فرحان صاحب نے اسے رضامندی دے دی۔
لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس کے لیے الگ سے گاڑی اور ڈرائیور کا بھی فوری بندوبست کیا۔
"آپ دنیا کے سب سے بیسٹ پاپا ہیں۔"فرحان صاحب کے مکمل رضامندی دینے پہ وہ ان کے گلے میں بانہیں ڈالتی محبت سے بولی تو وہ اپنے گھرانے کی رونق کو مسکراتے دیکھ کے کھل اٹھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"اتنی گاڑیاں ہوتی ہیں صبح صبح روڈز پہ لیکن نجانے کیوں پھر بھی مائیں بچوں کے جلدی نہ اٹھنے کا رونا روتی ہیں۔"روڈ کے کنارے چلتی وہ گاڑیوں کے ہجوم کو دیکھتی بڑبڑا رہی تھی۔
یک ن ت روڈ کے دونوں اطراف نظر ڈالتی وہ بیڈ سے وشی زب کے ایڈ نکال رہی تھی جب ایک گاڑی زن سے اس کے پاس سے گزری تو وہ بے اختیار لڑکھڑائی اور جلدی سے سٹریٹ لائٹ کے پول کو تھاما۔
"ایڈیٹ"! وہ بے اختیار بلند آواز میں بولی تو آگے کی طرف بھاگتی گاڑی میں سے ایک خوبصورت دوشیزہ نے گردن نکال کے اس کی جانب دیکھا اور بیگ سے کچھ نوٹ نکال کے روڈ پہ پھینکے اور اس کی جانب اشارہ کیا تو اس کی اس حرکت کا مطلب سمجھتی وہ سن سی رہ گئی۔
"خدا تمہارا غرور خاک میں ملائے۔"بے اختیار اس کی پلکیں نم ہوئیں جبکہ ہونٹوں سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلے جو اگلے ہی لمحے قبولیت کا شرف پا چکے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
تنستناس تی ہوئی گرمی سے بے حال وہ پیشانی سے پسینہ پونچھتی اس لمحے"عالم اینڈ سنز کمپنیز"کے سامنے کھڑی اپنے سفید سینڈل میں ملبوس پاوں ہولے ہولے زمین پہ مار رہی تھی۔
"چل میری جان! اب یہاں ٹرائی مار۔"وہ خود کو حوصلہ دیتی آگے بڑھی تو توقع کے عین مطابق گارڈز نے فورا اسے روکا لیکن اس نے بہت سکون یک ن تس کے ساتھ وی ایڈ اس کے سامنے کیا تو وہ اس نے اسے اندر جانے کی اجازت کی۔
اس کی توقع کے مطابق بلڈنگ جتنی باہر سے شاندار دکھ رہی تھی اس سے کئی گنا زیادہ وہ اندر سے شاندار تھی، گلاس وال سے سجی بلڈنگ دیکھنے والوں پہ بہت سحر انگیز تاثر چھوڑ رہی تھی، بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیتی وہ آگے بڑھتی جا رہی تھی جب اسے بلڈنگ میں غیر معمولی چہل پہل محسوس ہوئی جسے وہ عادتاً نظرانداز کرتی ریسیپشن پہ پہنچی اور جاب انٹرویو کی بابت استفسار کیا۔
"میم یو ویٹ ان ویٹنگ روم، انٹرویوز ول سٹارٹ شارٹلی۔("میم آپ ویٹنگ روم میں انتظار کریں، انٹرویوز جلد ہی سٹارٹ کیے جائیں گے )سامنے کھڑی ن لڑکی کی خوبصورتی سے متاثر ر شن تسشتشٹٹ خوبصورت اور شستہ انداز میں کہتے ہوئے اس نے اسے ویٹنگ روم کی جانب بڑھنے کا اشارہ کیا تو وہ انتظار کا ایک دفعہ پھر سے سوچ کے بدمزہ سی ہونے لگی لیکن چارو ناچار ویٹنگ روم کی جانب بڑھ گئی۔
"مجھے نہیں لگتا کہ آج انٹرویوز ہوں گے۔"ویٹنگ روم میں بیٹھی ایک ماڈرن سی لڑکی اپنی ساتھی کے کان میں بڑبڑائی تو اس کے کان کھڑے ہو گئے۔
" کیوں؟" اس کی ساتھی نے فورا استفسار کیا۔
" کیونکہ آج کے دن اس کمپنی کے آنر"شیر افگن عالم"اپنی کمپنی کے تمام ورکرز کی وشز کو سنتے اور پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔" اس نے فورا توجیہہ پیش کی تو اس کی ساتھی کے ساتھ ساتھ اس کے چہرے پہ بھی الجھن پھیلی۔
" کیا مطلب؟ آج کا ہی دن کیوں؟" اس کے دل میں مچلتے سوال کو اس کی ساتھی نے الفاظ کا روپ دیا۔
"بڑے لوگ کسی نہ کسی طریقے سے خود کو سب سے منفرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں، شیرافگن عالم سال کے آٹھ مہینے تو ملک سے باہر رہتے ہیں اس لیے ان کے ورکرز سے ان کا سامنا کم ہی ہوتا ہے لیکن آج کے دن سنا ہے کہ وہ تمام ورکرز بلکہ اس دن کمپنی میں موجود تمام لوگوں کی وشز کو سنتے بھی ہیں اور استطاعت اور طاقت کے مطابق پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"وہ لڑکی شاید اس کمپنی کی مکمل معلومات لے کے آئی تھی تبھی مکمل تفصیل سے گویا ہوئی تو انتظار سے کوفت زدہ 'ژالے میر 'بھی اب کے دلچسپی سے کمپنی میں بھاگتے دوڑتے مگر پرجوش ورکرز کو دیکھنے لگی. اس مجمع کو دیکھتے ہوئے اس کے اندر اس شخص کو دیکھنے کی ہڑک جاگ اٹھی جو اتنا بڑا دعوی کر کے اتنے مجمع کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات کرتا تھا لیکن جب انتظار طوالت پکڑنے لگا تو وہ اپنی خواہش پہ لعنت بھیجتی بیزاری کا شکار ہونے لگی، اور وہ ادھر ادھر دیکھتی دھیان بھٹکانے کی سعی کر رہی تھی۔
سفید سینڈل میں مقید دایاں پاوں زور زور سے جھلاتے ہوئے وہ گود میں رکھی فائل پہ مسلسل انگلیاں بجا رہی تھی جبکہ چمکتی نگاہیں سامنے کھڑے مجمع پہ مرکوز تھیں۔
"عجیب انسان ہیں یہاں کے، اگر یہ"وش ڈے"والا ڈرامہ آج رکھنا تھا اور انٹرویوز کس خوشی میں لے رہے آج؟"چیونگم منہ میں ڈالتے ہوئے اس نے بیزاری سے سر جھٹکا، اسی لمحے مجمع میں چیخ و پکار مچ گئی جو اس بات کی گواہ تھی"شیرافگن عالم"بلڈنگ میں داخل ہو چکا ہے۔
لیکن انتظار سے کوفت زدہ وہ چیخ و پکار سے بیزار فریش ہونے کے لیے واشروم کی جانب بڑھنے لگی کہ ظاہر ہے اس کی ایسی کوئی وش نہ تھی جو وہ اس شخص سے پوری کرواتی لیکن وزیٹنگ روم سے دائیں جانب مڑتے ہوئے اس کی نگاہ گلاس ڈور کے پار گئی ٹھیٹ تو اس کے قدم وہیں ھک گئی۔
بلیو کلر کے شاندار سے تھری پیس سوٹ میں ملبوس، اپنی چھا جانے والی پرسنالٹی اور یونانی دیوتاوں کے سے حسن سے مالا مال اپنے اردگرد جمے ہجوم سے بے نیاز اپنی ہلکی بھوری آنکھیں اپنے ساتھ چلتی بلیو میکسی میں ملبوس لڑکی پہ مرکوز کیے وہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا جبکہ اس کی شخص کی سحر انگیز پرسنالٹی سے نظریں چراتے ہوئے جیسے ہی اس نے اس کے ساتھ چلتی لڑکی کو دیکھا تو اس کی آنکھیں نجانے کیا سوچ کے مسکرا اٹھیں اور وہ واشروم جانے کا ارادہ کینسل کرتی اسی بھیڑ میں جا گھسی جس کے سامنے کچھ دیر بعد وہ شخص وہاں موجود ہر شخص کی اپنی استطاعت کے مطابق وش پوری کرنے والا تھا۔
یک شک "ات و زمی! آئی ہیو آ وش؟"جب کافی دیر تک اس کی باری نہ آئی تو وہ زور سے بولی تو شیرافگن کے ساتھ کھڑا اس کا پرسنل اسسٹنٹ اس کی سمت متوجہ ہوا۔
"جی میم! کیا چاہیے آپ کو؟"وہ پروفیشنل انداز میں مسکراتے ہوئے بولا تو' ژالے میر 'نے چمکتی نگاہیں اس کے پہلو میں کھڑی لڑکی پہ گاڑھتے ہوئے اونچی آواز میں بولی۔
"مجھے' شیرافگن عالم 'چاہیے۔" اس کی بلند آواز کی گونج پہ پورے مجمع میں سناٹا چھا گیا جبکہ اس کی آواز پہ قیوم صاحب کی جانب متوجہ شیرافگن نے گردن گھماتے ہوئے سرد نگاہوں سے آواز میں تعاقب میں دیکھا تو ماتھے پہ بے اختیار بل نمایاں ہونے لگے۔
مسٹرڈ رنگ کے ٹاپ اور سفید کلر کی جینز کے ساتھ اپنے سیاہ بالوں کو مسٹرڈ رومال میں سمیٹے بلیو فائل سینے سے لگائے بہت سکون سے کھڑی انہیں تک رہی تھی۔
"ایک شکت و زمی میم"! اس کے چہرے پہ چھائے تاثرات سے گھبراتے ہوئے اس کے پی اے نے خشمگیں نگاہوں سے اسے گھورا لیکن وہ اثر لیے بغیر سکون سے دوبارہ بولی۔
"سوری آئی وانٹ ٹو میری ود شیر افگن عالم۔("سوری لیکن مجھے شیر افگن عالم سے شادی کرنی ہے )اس کے دوبارہ کہنے پہ دبی دبی سرگوشیاں اور کسی قدر خوف پھیل گیا کہ سب ہی شیرافگن کی دہشت اور غصے سے واقف تھے۔
وہ سکون سے کھڑی اس لڑکی کے چہرے کے بگڑے تاثرات کا جائزہ لے رہی تھی جب وہ مضبوط قدم اٹھاتا، اس ہجوم کو چیرتے ہوئے اس کی جانب بڑھا تو ژالے میر کا ارتکاز اور سکون ٹوٹنے لگا لیکن وہ اپنی اندرونی حالت کے برعکس مسکراتی ہوئی اپنی جگہ پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ قدم قدم چلتا ہوا شیرافگن اس کے بے حد نزدیک آن پہنچا، اتنا نزدیک کے اسے لگ رہا تھا کہ وہ اس کی بڑھتی ہوئی دھڑکنوں کی آواز محسوس کر رہا ہو گا۔
"شیرافگن کو شیرافگن سے مانگنے کی جرات کی ہے، انعام تو بنتا ہے تمہارا ژالے میر۔" اس کی سیاہ آنکھوں میں اپنی بھوری آنکھیں ڈالتے ہوئے وہ گھمبیر لہجے میں بولتا ہوا اس کے صبیح چہرے پہ جھکا تو سارے ہجوم پہ گویا سناٹا سا چھا گیا جبکہ دوسری جانب ژالے میر اپنے چہرے پہ محسوس ہوتے اس کے دہکتے لمس کی شدت محسوس کرتی ایک جھٹکے سے پیچھے ہٹی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"فراز بابا! جلدی جلدی گاڑی ڈرائیو کریں نا، مجھے یونیورسٹی جلدی پہنچنا ہے۔"دودھیا کلائی پہ بندھی نفیس سی گھڑی پہ ایک نظر ڈالتی وہ گاڑی ڈرائیو کرتے فراز بابا سے بولی جو اس کے کہے پہ ہولے سے سر ہلاتے گاڑی کی سپیڈ ہلکی سی بڑھا گئے۔
گاڑی کی سپیڈ بڑھنے پہ مطمئن ہوتی وہ ہولے سے خمدار پلکیں موندتی گاڑی کی سیٹ پہ سر ٹکا گئی لیکن اگلے ہی لمحے گاڑی ایک جھٹکے سے رکی تو اس اچانک افتاد پہ اس نے بے ساختہ اگلی سیٹ کی پشت کو تھام کے خود کو سنبھالا۔