Chapter 41: داڑھی والا اجنبی

نور گہری نیند میں تھی جب اسے اپنے اوپر بوجھ سا محسوس ہوا۔۔۔۔۔یوں لگا جیسے وزنی بوری رکھ دی ہو کسی نے۔۔۔۔۔

دھیرے سے نیند سے بھری آنکھیں کھولیں تو اپنے اوپر سالار کو جھکے ہوئے پایا جو اسکی خمار زدہ آنکھوں میں ہی دیکھ رہا تھا

نور زیادہ دیر تک اسکی جزبے لٹاتی آنکھوں میں نہیں دیکھ سکی اور شرماتے ہوئے فوراً نظریں جھکا لیں تھیں۔۔۔۔سالار اسے شرم سے نظریں جھکاتے دیکھ مسکراتے ہوئے اس پر اور جھکا تھا اور نرمی سے اسکی حیا سے بوجھل لرزتی پلکوں پر اپنے لب رکھ دئیے تھے

سالار۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بے ساختہ ہی اس نے اسکا نام لیا تھا جو ہمیشہ کی طرح سالار کے دل کی ٹھنڈک بڑھا گیا تھا

جی۔۔۔۔۔ جنم۔۔۔۔۔۔۔ جان۔۔۔۔۔۔۔۔ سالار کی جان۔۔۔!!!!

مخمور لہجے میں سالار تو اس پر واری جانے لگا

آپ۔۔۔۔۔ آپ۔۔۔۔۔۔ نے کہیں جانا تھا

نور نے لرزتے ہوئے اسے کہا تھا نظر تو وہ اٹھا ہی نہیں پارہی تھی ایک تو سالار شرٹ لیس تھا اوپر سے اپنی بے باک جزبے لٹاتی آنکھوں سے اسکے سراپے کا بغور جائزہ لئے جا رہا تھا

ممممم۔۔۔۔۔۔ جنم۔۔۔۔۔۔۔ جانا تو ہم دونوں کو تھا مگر اب صرف میں جاؤں گا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی کہ بھی غلیظ نظر تمہارے پاک وجود پر پڑے۔۔۔۔۔۔ میں برداشت نہیں کر پاؤں گا اور کہیں اس شخص کو جان سے ہی نہ ماردوں اور پھر مجھے پھانسی کی سزا پر تمہیں بیوہ نہ بننا پڑے اس لئے کنٹرول کر رہا ہوں ورنہ اب تمہارے بغیر ایک سیکنڈ بھی دور نہیں رہا جاتا۔۔

سالار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!؟؟

نور اسکی بات پر چیخ ہی پڑی نم ڈبڈبائی آنکھوں سے اسے گھور نے لگی

آپ کی ہمت کیسے ہوئی ایسا کہنے کی اللہ آپ کو میری عمر بھی لگادے

میں آپ کے بغیر اب نہیں رہ سکتی۔۔۔۔۔ بلکل۔۔۔۔۔ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔۔ آپ میری۔۔۔۔۔۔۔ رو۔۔۔۔۔روح۔۔

میں اتر۔۔۔۔۔ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔

اللہ آپ سے پہلے مجھے بلا۔۔۔۔۔۔۔

سشششششش۔۔۔۔۔

نور جو ہچکیوں سے روتے ہوئے سالار کو کہہ رہی تھی ایک دم سے سالار نے اسکے ہلتے سرخ لبوں پر اپنا انگوٹھا رکھ دیا اور سختی سے ٹوکا

آئندہ ایسی بکواس مت کرنا میرے سامنے۔۔۔ورنہ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

کہتے ساتھ ہی اس نے اسکے ماتھے پر بوسا دیا اور پھر پیچھے ہٹ کر بیڈ سے اتر گیا

سالار کو بہت زیادہ خوشی ہوئی تھی عین کے منہ سے اپنے لئے یہ سب سن کر دل نے ایک پل کے لئے خاموشی اختیار کرلی تھی جس پل کا اسنے اتنے وقت سے انتظار کیا تھا کہ کبھی عین بھی اسے محبت کرے گی اسکی پر واہ کرے گی اسکے لئے پریشان ہوگی۔۔۔۔۔۔۔

آج جب اسکی خواہش کو تکمیل ملی تھی تو اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے کیا نہیں کرے کیا دنیا کو چیخ چیخ کر بتائے کہ آؤ دیکھو تم لوگ کہتے تھے نہ کہ مجھے کوئی پیار نہیں کرےگا۔۔۔۔۔ کسی کو میری پر واہ نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔ کوئی بھی میرے لئے پریشان نہیں ہوگا۔۔۔آؤ اب دیکھو۔۔۔۔ دیکھو آکے کہ مجھے جس سے محبت ہوئی۔۔۔۔۔۔۔ جس کی توجہ چاہتا تھا میں۔۔۔۔۔۔۔ آج وہ میرے لئے پریشان ہوئی ہے۔۔۔۔۔ اور مجھ سے محبت بھی کرتی ہے لیکن اظہار نہیں کر پارہی۔۔۔۔۔ مگر کوئی بات نہیں ایک دن وہ بھی آئے گا جب میری عین مجھ سے اظہار محبت بھی کرے گی

لیکن اگلے ہی لمحے عین کے منہ سے اپنے لئے موت کا سن کر اسکی ساری خوشی عین نے پل بھر میں ملیا میٹ کردی تھی اسکی مسکرا ہٹ یکدم سمٹ کر رہ گئی تھی غصے سے اس نے لب بھینچ لئے تھے۔۔۔۔ اسی لئے وہ فوراً ہٹا تھا کہ کہیں غصے میں کچھ کہہ ہی نہ دے اسے۔۔۔۔۔

نور اسکی پشت کو دیکھ رہی تھی جہاں بڑا سا ٹیٹو پوری آب وتاب سے براجمان تھا

نور نے اسے پہلے بھی دیکھا تھا دو ایک بار اسے دیکھتے ہی اسے نہ جانے کیوں ڈر سا آتا تھا

سالار الماری کھولے اس میں سے کچھ نکال رہا تھا اور پھر مطلوبہ چیز نکال کر واپس عین کی طرف آیا نور کو دینے سے پہلے اس نے اپنے ہاتھ میں وائٹ کلر کی بہت الگ سی واچ پہنی جو دیکھنے میں بڑی عجیب سی تھی ٹائم کے اوپر تتلی بنی ہوئی تھی جو کہ مختلف رنگوں سے رنگی ہوئی تھی۔۔۔

سالار نے وہ اتار کر دوسرے ہاتھ میں پکڑی مضبوط مگر نازک سی بلیک کلر کی چین میں ڈال دی جس سے وہ ایک نہایت خوبصورت سا پینڈینٹ بن گیا تھا

عین یہ میرے واچ کا حصہ ہے جو میں تمہیں دے رہا ہوں اسے کبھی بھی اپنے سے جدا مت کرنا یہ بہت سپیشل ہے خاص طور پر میں نے یہ دونوں چیزیں بنوائیں ہیں

یہ ہم دونوں کو جوڑے رکھے گا اور۔۔۔۔۔۔

اس سے پہلے کہ سالار اسے عین کی سفید صراحی دار گردن میں پہناتا فون نے بجنا شروع کردیا سالار نے برہمی سے فون کو ایسے دیکھا جیسے آنکھوں ہی آنکھوں میں سالم نگل لینا چاہتا ہو پھر اس کی آواز کو اگنور کرتے ہوئے پینڈیٹ کو عین کے گلے میں پہنا کر پینڈینٹ کی خوبصورتی کو بڑھادیا۔۔۔۔۔

بیوٹیفل۔۔۔۔۔۔

سالار نے کہتے ہوئے اپنے لب اسکی گردن میں سجے پینڈینٹ پر رکھ دئیے۔۔۔۔۔

نور نے اپنی آنکھیں سختی سے بند کر لیں

فون چیختا چیختا بند ہو چکا تھا

کچھ پل ایسے ہی بیت گئے

ان کو ہوش کی دنیامیں فون کی رنگ لائی۔۔۔۔۔۔

سالار نے بد مزہ ہوتے ہوئے سر اٹھایا اور جارحانہ انداز میں فون کال پک کی۔۔۔۔۔

کیا موت پڑ گئی ہے تمہیں کریم۔۔۔۔۔۔

سالار تو جیسے کریم کو فون سے باہر نکالنے کے در پہ تھا

نور نے جھجھکتے ہوئے سالار کی طرف دیکھا

نہ جانے دوسری طرف سے کیا کہا گیا تھا کہ سالار کے چہرے پہ چھائے بےزاریت بھرے تاثرات سرد سپاٹ تاثرات میں بدل گئے

پھر اس نے فون بند کردیا

اور دیکھتے ہی دیکھتے سالار نے کپڑے چینج کئے اور دروازے کی طرف بڑھا پھر چند پل رک کر اس نے عین کی طرف دیکھا

دونوں کی نظریں ایک پل کے لئے ملیں۔۔۔۔۔۔

دونوں کا ہی دل نہیں چاہ رہا تھا نظریں الگ کرنے کا۔۔۔۔۔

سالار کے دل کو نہ جانے کیا ہوا کہ وہ بے ساختہ نور کی طرف مڑا اور تیزی سے آتے ہوئے نور کی کمر میں ہاتھ دے کر اسے اوپر اٹھا کر سینے میں بھینچ لیا

اس مرتبہ نور نے بھی سالار کے گرد مضبوط گرفت کی تھی مطلب کہ وہ بھی نہیں چاہتی کہ سالار اس سے دور جائے دونوں کے دل بےچینی سے دھڑک رہے تھے۔۔۔

My heart literally hurts.

My chest is in pain.

Life without you

Will never be the same.

I can't blame you

Because I did you wrong too,

But now that it's officially over,

I don't know what to do.

We started out as friends

As I denied my feelings.

You came to me;

You wanted more with more meaning.

I did, but I was scared.

When you tried to be there, I left.

I thought you were better than me,

The best man I ever met.

As time went on,

I regretted my actions,

Got caught up in my insecurities.

They stopped me from acting.

I couldn't believe you chose me

When I knew you deserve better,

So I carried on,

As if I never met you.

I finally got the nerve

To look you in the eye.

Such a beautiful man you are.

It shook me inside.

I tried to mend what I tore,

But the damage was done.

I came back too late.

You found someone.

I'll never forget your smile.

I'll never forget your kiss.

But your presence in my life

Will forever be missed

ان دونوں کے کانوں میں نظم کے الفاظ ٹکرائے شائد کسی ملازمہ نے کام کرتے ہوئے ریڈیو فل آواز میں لگایا ہوا تھا سالار کے تھوڑا ڈور کھولنے سے آواز صاف سنائی دے رہی تھی جو ان دونوں کو اور بھی غافل کر گئی

پتہ نہیں مگر ان الفاظوں سے سالار کے دل کو کچھ ہوا تھا

جبکہ نور کو لگ رہا تھا کہ یہ الفاظ اسکے دل سے نکل رہے ہوں جس پر وہ خود بھی بہت حیران تھی کہ کتنے کم وقت میں سالار نے اسکے دل میں اپنی گہری اہمیت بنا ڈالی ہے کہ وہ ایسا سوچنے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔ سالار کو وقت کا احساس ہوا

میں جلد آوں گا۔

سالار نے اسکے سر پر بوسا دیا اور وعدہ کرتے ہوئے اسکے چہرے کو نظروں میں سموتے نہ چاہتے ہوئے بھی وہاں سے چلا گیا

نور کی آنکھ سے ایک شفاف موتی پھسل کر سالار کی پہنی شرٹ میں کہیں گم ہوگیا

سالار۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

***

سالار یہاں سے سیدھا اپنے کمپنی گیا تھا اسے کریم نے فون کرکے بتایا تھا کہ ایک شخص آگ پیٹرول چھڑکتے پکڑا گیا ہے اسکا مقصد یہاں آگ لگانا تھا مگر سخت سیکیورٹی کی وجہ سے الارم بج گیا اور اسے پکڑ لیا گیا

یہ سن کر سالار کی ماتھے کی رگیں تن گئی تھیں

سالار جب وہاں پہنچا تو کریم کے ساتھ دو سیکیورٹی گارڈ کھڑے تھے جنہوں نے اس شخص کو پکڑ رکھا تھا اسے دیکھتے ہی سالار اپنے آپے سے باہر ہوگیا

زور سے اسکا سر الٹے ہاتھ سے پکڑ کر نیچے زمین پر پٹخ دیا جس سے اس شخص نے دلدوز چیخ ماری اور اسکے سر اور منہ سے خون کا فوارہ نکل پڑا۔۔۔۔۔

کس نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرد آواز میں غراتے ہوئے سالار نے اسکے چہرے پر اپنا بوٹ رکھ کر مسلتے ہوئے پوچھا

ممم۔۔۔ منیزہ۔۔۔۔۔۔ منیزہ میڈم۔۔۔۔ نے۔۔۔۔۔۔

سالار کی اتنی دہشت چڑھی اس شخص پر کہ اس نے ڈرتے ڈرتے فوراً ہی نام لےلیا

سالار کو لگا تھا کہ یہ کام بھی ہمیشہ کی طرح سہیل خان نے کروایا ہوگا مگر میزی کا نام سن کر وہ چونک پڑا۔۔۔۔۔۔۔

،اوہ ہ ہ۔۔۔۔۔۔۔

کریم میرا ڈریس ریڈی کرکے میرے آفس روم بھیجو آخر اپنی بیگم کو اپنا دیدار جو کرانا ہے اور ہاں گفٹ ریڈی ہے نہ میری وائف کی انگیجمنٹ پہ جا رہے ہیں تو گفٹ تو بنتا ہے نہ۔۔۔

خلاف توقع سالار مسکراتے ہوئے کریم سے بولا جو منہ کھولے حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا کہ بجائے یہ کہ وہ غصہ ہو میزی پر الٹا وہ مسکرا رہا تھا

ہممم جی۔۔۔۔۔۔ جی سر ایوری تھنگ از ریڈی۔۔۔۔۔۔۔

مممم۔۔۔۔۔۔۔

سالار مسرور سا آگے بڑھ گیا

سالار بڑی شان سے نیوی بلیو تھری پیس سوٹ میں نک سک سا تیار فنکشن میں پہنچ چکا تھا میزی بھی آچکی تھی وہ بلیک کلر کے سالار کے فیورٹ سلیو اور بیک لیس میکسی میں قیامت ڈھارہی مگر سالار کو وہ صرف بے حیائی و بےہودگی کی مثال لگ رہی تھی

میزی کی جیسے ہی اس پر نظر پڑی وہ پر اسرار سا مسکرا دی

سالار نے نخوت سے اپنی نظریں پھیر لیں

میزی اندر تک سلگ گئی پھر طنزیہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئی جہاں اسکا ہونے والا فیانسی کھڑا باتیں بگھار رہا تھا

سالار نے اپنی نظریں گھمائیں تو اپنی بائیں طرف کھڑے وائن ہاتھ میں لئے مسٹر xyz کو دیکھا تم نے حلیہ کیوں بدلا ڈر لگ رہا ہے کیا۔۔۔۔۔

سالار نے جوس کا گلاس لبوں سے لگاتے ہوئے اس پر جیسے طنز کیا تھا

ڈرتا ورتا تو میں کسی کے باپ سے بھی نہیں

اس نے سر زور سے ہلاتے ہوئے کہا

کیا واقعی۔۔۔۔۔۔؟؟؟

سالار نے نا محسوس انداز میں اس کے کندھے پر کندھا مار کر پوچھا تھا

مقابل نے اس سے دور ہونا ہی بہتر سمجھا کوئی شک نہیں تھا کہ وہ اسے ہی نہ پھسا دے اپنی داڑھی پر ہاتھ رکھتے ہوئے اسکی موجودگی کنفرم کرکے آگے بڑھ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.