نور کمرے میں بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی کہ اسے ایک ملازمہ نے آکر کسی لڑکی کے آنے کا بتایا نور نے حیران ہوئے اس سے پوچھا کہ کون ہے
جو اس سے ملنے کے لئے آئی ہے کیونکہ وہ تو یہاں کسی کو بھی نہیں جانتی تھی
اچھا آپ ایسا کریں انہیں ڈرائینگ روم میں بیٹھائیں میں آتی ہوں
ملازمہ کو بھیج کر نور خود کو نارمل کرتی خود بھی ڈرائنگ روم میں آگئی
نور جیسے ہی آئی سامنے ہی صوفہ پر کالے شولڈر کٹ گھنگھریالے بالوں والی پچیس چھبیس سالہ لڑکی بیٹھی جوس پی رہی تھی اسے دیکھتے ہی وہ لڑکی جوس رکھ کر کھڑی ہوگئی اور نور کے سامنے کھڑی ہو کر ہاتھ آگے بڑھایا
ہائے میرا نام روزم ہے اور میں خاص آپ ہی سے ملنے آئی ہوں۔۔۔۔۔
نور نے اس سے ہاتھ ملایا اور اسے بیٹھنے کو بولا
جی بتائیں کیا مدد کر سکتی ہوں میں آپ کی
نور نے فارمل طریقے سے بات کرنا شروع کی دل ہی دل میں تجسس بھی تھا کہ اسے مجھ سے کیا کام۔۔۔۔۔۔۔؟؟
مدد تو میں آپ کی کرنے آئی ہوں مسز سالار شجاعت۔۔!!!
لڑکی نے کچھ عجیب لہجے میں کہا
جی۔۔۔۔؟؟ کیا مطلب میں کچھ سمجھی نہیں۔۔
ایکچلی میں گھما پھرا کر بات بلکل بھی نہیں کروگی۔۔۔۔۔ دراصل میں۔۔۔۔۔۔۔
میں منیزہ یعنی میزی کی سسٹر ہوں
وہ۔۔۔ جو۔۔۔۔
نور نے چونکتے ہوئے کچھ پوچھنا چاہا تھا کہ وہ بیچ میں بول کر اسے ٹوک گئی
جی۔۔۔۔ جو پاکستان میں آپ سے ملی تھی مری میں۔۔۔۔۔۔
روزم نے اسے یاد دہانی کرو آئی
ہاں۔۔۔۔۔ کیسی ہیں وہ۔۔۔۔؟ دوبارہ بات ہی نہیں ہو پائی ان سے میری۔۔۔۔
نور نے مسکراتے ہوئے پوچھا کیونکہ جب سے وہ ایکسیڈینٹ والا معاملہ ہوا تھا تب سے اسکی میزی سے بات ہی نہیں ہو پائی تھی
وہ مصیبت میں ہیں۔۔۔۔۔
روزم نے مصنوعی دکھ سے آنکھوں میں نمی لاتے ہوئے کہا
کیا ہوا وہ ٹھیک تو ہیں اور انکا بے بی انکا ہزبینڈ۔۔۔سب ٹھیک تو ہے آپ پلیز مجھے بتائیں
سب ٹھیک ہیں پر انکے ہسبنڈ ٹھیک نہیں ہیں
وہ ہاسپٹل میں ہیں سیرس کنڈیشن میں انکا آپریشن ہونا سخت ضروری ہے بٹ پرابلم یہ ہے کہ انکے بزنس پارٹنر نے ان سے چیٹ کرکے سارا کچھ اپنے نام کر لیا جس وجہ سے میزی کے ہسبنڈ نے دلبرداشتہ ہوکر سوسائڈ کرنے کی کوشش کی اب وہ ہاسپٹل میں ہیں کار سوسائڈ کی وجہ سے بہت زخمی ہیں کوئی بھی نہیں ہے ہماری مدد کرنے کے لئے میزی نے آپ کے بارے بتایا تھا اس لئے میں آپ کے پاس آئی ہوں ایکچلی میں نےآپ کو آپ کے ہسبنڈ کے ساتھ دیکھا تھا تو فالو کرکے یہاں آئی مجبوری نہ ہوتی تو میں ایسا کچھ نہ کرتی۔۔۔۔۔ پلیز کیا آپ میری مدد کریں گی۔۔۔۔۔
روزم نے روتے ہوئے اس سے کہا نور تو یہ سن کر بہت دکھی ہو گئی آنکھوں میں سے آنسو ٹپ ٹپ کرکے گرنے لگے
چچ۔۔۔۔۔ چلیں پھر دیر کیوں کر رہی ہیں۔۔۔۔۔ جلدی چلیں۔۔۔
نور کھڑے ہو کر آنسو صاف کرتے ہوئے اس سے کہا جو اپنی پلاننگ کی کامیابی پر خوش ہو رہی تھی کہ اچانک پھر سے رونی صورت بناتے ہوئے کھڑی ہوگئی
نور بھی تیزی سے باہر نکل آئی بنا یہ سوچے کہ مدد کرنے کے لئے پیسے تو لئے ہی نہیں اس نے۔۔
روزم نے اس کے پیچھے چلتے اپنا موبائل نکال کر مسکراتے ہوئے میسج سینڈ کردیا
Done.......
دونوں گاڑی میں بیٹھ کر گھر سے نکل پڑیں گیٹ کیپر نے بھی اسے نہیں روکا کیونکہ سالار نے بھی ایسا کچھ نہیں کہا تھا کیونکہ اسے لگا تھا کہ وہ یہاں کسی کو جانتی نہیں تو جائے گی کہاں بس یہی کوتا ہی کر گیا تھا وہ جو بعد میں سنگین غلطی کی شکل اختیار کر نے والا تھا
***
منگنی کا وقت ہو چکا تھا سٹیج پر دونوں کھڑے مسکرائے جا رہے تھے
میزی اپنی کامیابی پر جبکہ وہ میزی کو حاصل کرنے کی خوشی میں۔۔۔
اس سے پہلے کہ میزی کی انگلی میں انگوٹھی پہنائی جاتی سالار نے یہ سب کروا دیا
رکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
سالار کے رکوانے پر میزی کو ایک پل کے لئے لگا کہ شائد سالار یہ سب جیلسی میں رکوا رہا ہے مگر پھر سالار کے منہ سے سرد زہریلے الفاظ سن کر سن ہوگئی۔
ارے مسٹر سہیل خان یہ کیا کرہے ہیں آپ ایسے بھی کوئی غیرت مند باپ کرتا ہے
جججج۔۔۔۔۔۔۔
چلیں کوئی بات نہیں میں بتا دیتا ہوں
تو لیڈیز اینڈ جینٹیلمین۔۔۔۔۔مس منیزہ سہیل خان شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی کسی اور شخص سے انگیجمنٹ کرنے جارہی ہیں
پہلی بار دیکھ رہا ہوں میں کہ ایک عزتدار غیرت مند شریف باپ اپنی شادی شدہ بیٹی کی شادی دھوکے سے کروا رہا ہے
سالار نے تو بڑے مزے سے یہ سب کہہ دیا
مگر سہیل خان تو لوگوں کی نظریں خود پر گڑی دیکھ کر غصے سے انگارے کی مانند پیچ وتاب کھا رہا تھا یہ کیا بکواس ہے۔۔۔۔۔۔ آخر کب تک چپ رہتا خاموشی توڑ کر چلا کر بولا
تمہاری ہمت۔۔۔۔۔۔
ثبوتوں کے ساتھ آیا ہوں مسٹر سہیل خان۔۔۔
اس سے پہلے کہ سہیل خان کچھ بولتا سالار نے اسے بیچ میں ہی ٹوک دیا
وہ دیکھئے۔۔۔۔۔۔۔۔
کہتے ساتھ ہی تمام لائٹس آف ہوگئیں اور پروجیکٹر چل پڑا۔۔۔
پروجیکٹر پر کچھ ایسی تصاویر نمودار ہوئیں کہ میزی کی آنکھیں ہی ابل پڑیں
یہ تمام تصاویر اس رات کی تھیں جب میکائیل میزی کے سالار کے کوٹیج سے واپس لوٹنے کے بعد اسکے روم میں گیا تھا اور اسکے ساتھ کچھ غیر مناسب تصویریں کھینچیں تھیں اور واپس چلا گیا تھا
سہیل خان تو سہیل خان میزی اور ماہ وش سہیل خان بھی دنگ نظروں سے سامنے کی تصاویر کو دیکھ رہی تھیں
اینڈ میں باری آئی تھی نکاح نامے کی۔۔۔ اور نکاح نامہ دیکھ کر میزی کے صحیح معنوں میں ہوش کھو گئے تھے
ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ یہ تو۔۔۔۔۔ یہ تو۔۔۔۔
اس کا مطلب سالار نے مجھے دھوکہ دیا
میزی پھٹی پھٹی آنکھوں سے سامنے نظر آتے نکاح نامے کو دیکھ رہی تھی جس پر دستخط کی جگہ پر سالار کی بجائے کسی شاہد نامی شخص کے دستخط تھے۔۔۔
میزی کو یاد آیا کہ جب مولوی اسکے پاس آیا تھا تو سب سے پہلے دستخط میزی نے کئے تھے سالار کے دستخط نہیں تھے اسے لگا تھا کہ وہ اس کے بعد کرے گا شائد پھر باہر جانے کے بعد سالار نے اندر آکر نکاح کی مبارکباد دی تھی مگر میزی نے سائن کرنے کے بعد دوبارہ کبھی نکاح نامہ دیکھا تک نہیں تھا تو اسکا مطلب۔۔۔؟
کہ۔۔۔۔۔ سالار نےکبھی دستخط کئے ہی نہیں تھے بلکہ کسی اور نے کئے تھے۔۔۔ تو وہ سالار کی بیوی نہیں تھی
اتنے سالوں سے وہ اسے بے وقوف بناتا آرہا تھا
مگر کیوں۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میزی چیخ چیخ کر بول رہی تھی مگر اپنے دل میں۔۔۔۔۔۔ منہ سے تو اسکے آواز نہیں نکل رہی تھی سالار نے جھٹکا ہی ایسا دیا تھا اسے۔۔۔
جبکہ اسکے برعکس سالار سہیل خان اور میزی کے کرب بھرے تاثرات کو انجوائے کر رہا تھا یہ تو صرف چھوٹا اور پہلا جھٹکا تھا۔۔۔۔۔
دوسرا ابھی باقی ہے انکل۔۔۔۔۔۔
سالار سہیل خان کے قریب جاکر سرگوشی سے انداز میں بولا
بائے پھر ملیں گے ایک نئے جھٹکے کے ساتھ۔۔
ہاہا۔۔۔۔۔
قہقہہ لگاتا سالار شجاعت مسرور سا وہاں سے جا چکا تھا اسکے بدلے کا آج پہلا وار تھا سہیل خان پر اسکی عزت کو سب کے سامنے اچھال کر۔۔۔۔۔
سہیل خان کو خاص فرق نہ پڑتا یہاں کہ لوگوں سے اگر اس نے پاکستان سے اپنے جاننے والوں کو اگر نہ بلایا ہوتا تو مگر یہاں بات ان لوگوں کی تھی جن کے سامنے اس نے اپنی امارات کا غرور کھڑا کیا تھا سب کی طنزیہ مسکراتی ہوئی نظریں سہیل خان کو آگ جیسی جلن میں مبتلا کر رہی تھیں
میزی دوڑتی ہوئی وہاں سے چلی گئی جو بےچینی اسے نور کو اٹھوا کر ہو رہی تھی وہ کہیں جاکر سو چکی تھی اب تو صرف انتقام کی آگ تھی جو اسے کسی بھی حال میں بجھانی تھی۔۔۔۔۔
***
سالار گھر واپس آچکا تھا اور آتے ہی نور کو آوازیں دینے لگا۔۔۔۔۔۔۔
عین۔۔۔۔۔۔؟؟؟
عیننننن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
جنم یار کہاں ہو۔۔۔۔۔۔ عین۔۔۔۔
سالار اتنا خوش تھا کہ سرونٹس کا خیال کئے بغیر ہی بہت پیار سے عین کو آوازیں دے رہا تھا ویسے بھی اسے کہاں کوئی فرق پڑنے والا تھا اس کی عین۔۔۔۔۔ اسکا پیار۔۔۔۔۔ باقی جائیں بھاڑ میں۔۔۔۔۔۔
سر۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
سالار عین کو آوازیں دے رہا تھا کہ ایک
سرونٹ باہر آئی اور اسے مخاطب کرتے ہوئے اپنی طرف متوجہ کیا
کیا ہے۔۔۔۔۔۔؟؟؟
سالار اسکے چہرے کو تو بلکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا تھا اس لئے پھاڑ کھانے والے لہجے میں بولا وہ سر میڈم باہر گئیں ہیں۔۔۔۔
اس نے ڈرتے ڈرتے بتایا
سالار کے ماتھے پر یہ سن کر بل نمودار ہوئے
کہاں۔۔۔۔۔؟؟؟
سالار اب پھر سے پہلے والا سنجیدہ سرد لہجے والا سالار بن چکا تھا
اسکے دماغ نے نا خوشگوار سگنل دیا تھا
وہ سر ایک لڑکی آئی تھی میڈم ان سے بات کرنے کے بعد روتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں سالار کے دل کو دھچکا لگا تھا
وہ تو کسی کو جانتی تک نہیں پھر یہ۔۔۔
اتنے میں سالار کے موبائل پر بیپ ہوئی
میسج کھولا تو میزی کا تھا
کیسا لگا میرا ریٹرن سرپرائز مسٹر سالار شجاعت یہ تمہارے دئیے گئے تحفے کا بدلے میں میری طرف سے چھوٹا سا تحفہ ہے اگلے تحفے کے لئے تیار رہنا۔۔۔۔ بہت جلد دو گی مائے فیک ہزبینڈ۔۔۔۔۔۔ ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔
عین۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
آہہہہہہہ۔۔۔۔۔۔ عییییییین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالار کے دل کو کسی نے مٹھی میں لیا تھا
کیا وہ وقت قریب آچکا تھا جب سالار کی عین کو اس سے جدا ہو جانا تھا۔۔۔۔۔؟؟؟
سالار دوڑتا ہوا گھر سے باہر نکلا تھا اسے کسی بھی طرح اپنی عین واپس چاہیے تھی کسی بھی
طرح۔۔۔۔۔۔۔۔
سالار پاگلوں کی طرح گاڑی چلاتا ہوا میزی کے گھر جارہا تھا غصے سے اسکا جسم لرز رہا تھا
سانسیں رک سی رہی تھیں بس کیسے بھی کرکے اسے عین چاہیے تھی اگر عین اسے نہ ملی تو وہ زندہ رہ پائے گا کیا اس کے بغیر۔۔۔۔۔۔نہیں۔۔۔
عین میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا۔۔۔۔کچھ بھی نہیں۔۔۔ تمہیں بہت جلد ڈھونڈ لوں گا میں۔۔۔ تم۔۔۔۔۔ تم میرے پاس ہوگی۔۔۔۔ تمہیں کچھ بھی نہیں ہونے۔۔۔۔۔۔ دوں۔۔۔۔۔۔ دوں گا۔۔۔۔۔۔۔
سالار جیسے اپنی آواز عین تک پہنچانا چاہ رہا تھا کہ وہ اسے جلدی سے ڈھونڈ لے گا اور اپنے پناہ میں لے لے گا اس سے زیادہ تو وہ خود کو تسلی دے رہا تھا دل تھا کہ کانپے جارہا تھا۔۔۔
پتہ نہیں کس حال میں ہوگی میری عین۔۔۔۔۔۔!!!
عین۔۔۔۔۔۔۔۔ ہہہہہہہ۔۔۔۔۔۔۔
آااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔
بادل زور سے گرجنے لگ پڑے تھے تیز ہو آئیں چل رہیں تھیں ہر طرف جیسے طوفان سا اٹھ رہا تھا سالار کے دل کی دنیا کی طرح۔۔۔۔۔
منیزہ تمہیں تو میں نہیں چھوڑوں گا بلکل بھی نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔ چاہے قبر میں ہی کیوں نہ چلی جاؤ تم وہاں سے بھی کھینچ نکالوں گا میں موت سے بدتر سزا دوں گا تمہیں کہ خود اپنے منہ سے موت کی بھیک مانگو گی تم تباہ کردوں گا میں تمہیں تباہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالار جب میزی کے گھر پہنچا تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا سالار ہر چیز تہس نہس کرنے کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر پھر سے نکل پڑا تھا پریشانی اور غصے میں اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا کرے نہیں تو اس کے لئے کچھ مشکل نہیں تھا عین کو ڈھونڈنا۔۔۔
سالار نے زور سے ہاتھ کا مکا سٹیرنگ پر مارا