Chapter 40: محبت کی شام

نور واپس آکر بہت خوش تھی۔۔۔۔۔ خوشی تو جیسے اسکے چہرے سے چپک کے رہ گئی تھی ہائے کتنا مزا آیا نہ آج۔۔۔۔۔ کتنی پیاری پیاری مچھلیاں تھی نہ وہاں۔۔۔۔۔اففف۔۔۔ اور اتنی نرم تھی کہ مجھے لگا اگر میں نے زور سے پکڑ لیا تو کہیں وہ ٹوٹ ہی نہ جائیں۔۔۔۔۔۔ نہیں ٹوٹتی تو چیزیں ہیں۔۔۔۔ وہ تو جیتی جاگتی جاندار مخلوق ہیں اللہ کی پیاری مخلوق۔۔۔۔۔۔ پر بے چاری۔۔۔۔۔۔ دیکھیں نہ بول ہی نہیں سکتیں۔۔۔۔۔۔

سالار بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے نور کی پشت اپنے سینے پہ ٹکائے کب سے اسکی چہکتی آواز میں سوئیمنگ کی پوری روداد سن رہا تھا اور عین کی معصومیت بھری باتوں پہ بہت پیار بھی آرہا تھا

بیچ بیچ میں وہ کبھی اس کے گلابی سفید

رخسار پر بوسے دینے لگ جاتا تو کبھی اسکے بالوں کو ہاتھ میں لپیٹ کر ہلکا سا کھینچتا کہ عین اسکی طرف متوجہ ہو مگر وہ تھی کہ اس پر تو کچھ اثر ہی نہیں ہو رہا تھا

آپ کو پتہ ہے میں نے سنا ہے کہ انگریزوں کے ملکوں میں وہ سنو لینڈ بھی ہوتا ہے۔۔۔۔۔ وہاں لوگ برف میں اچھلتے کودتے ہیں۔۔۔۔۔ مستیاں کرتے ہیں۔۔۔۔۔ کتنا مزا آتا ہوگا نہ۔۔۔۔۔

نور مسکراتے ہوئے جوش سے سالار کی طرف دیکھتے ہوئے بولی مقصد یہ تھا کہ وہ اسے وہاں بھی لے کے جائے۔۔۔۔۔

مگر سالار کا دھیان تو اسی پر الجھا ہوا تھا اسکی باتوں کو وہ سن تو رہا تھا مگر اسکی ساری توجہ اسکے ہلتے لبوں پر تھی

عین۔۔۔ جنم۔۔۔۔۔ ہمیں کل واپس بھی جانا ہے یہاں سے اور اب ہمیں ٹائم بلکل بھی ویسٹ نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔ مممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار نے نور کو اپنی گرفت میں لیتے ہوئے کہا

مگر نور تو نور تھی وہ تو اب پھیل ہی گئی تھی

اور اس میں سب سے بڑا ہاتھ تو سالار کا ہی تھا

نہیں پہلے آپ بتائیں نہ کیا ایسی کوئی جگہ ہے جہاں سارا نقلی نقلی ہو مگر لگ اصلی رہا ہو

تم پہلے جو یہ اصلی کا تمہارا شوہر بیٹھا ہوا ہے

اس پر توجہ دے لو تم پھر باقی بعد میں اصلی نقلی سب دیکھ لیں گے۔۔۔۔۔۔

وہ تو ٹھیک ہے مگر۔۔۔۔ پہلے یہ تو بتائیں کہ۔۔۔۔

اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی سالار نے اسکی بولتی بند کر دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں سہی کہہ رہا ہوں۔۔۔۔۔ آپ کا آپ کی وائف کو وہاں لے کے جانا خطرناک ہو سکتا ہے ایک بار پھر سے کوشش کی گئی تھی

ہمم۔۔۔۔۔۔ تم کہنا چاہتے ہو کہ میری بیوی میرے ساتھ غیر محفوظ ہے۔۔۔۔ میرے۔۔۔؟؟؟ یعنی کہ سالار شجاعت کے ساتھ۔۔۔۔۔ اپنے شوہر کے ساتھ۔۔۔۔؟؟

بھنویں اٹھا کر سرد ترین لہجے میں سوال کیا گیا

مگر۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

بشششش۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

تمہیں جو کام سونپا گیا ہے۔۔۔۔ بہتر ہے کہ وہی ٹھیک سے کر لو تو بہتر ہوگا۔۔۔۔۔۔میرے کام میں میرے بغیر اجازت ٹانگ اڑانے والے مجھے سخت ناپسند ہیں۔۔۔۔۔۔۔

گاٹ اٹ۔۔۔۔۔۔

سالار اچانک دھاڑا تھا

فائن۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

Then do whatever you want to do...

مقابل کہہ کر خاموشی سے وہاں سے اٹھا ابھی وہ دو قدم ہی چل پایا تھا کہ سالار نے اسے روکا۔۔۔۔۔۔ مسٹر Xyz!!۔۔۔۔۔۔

آئندہ تم میرے گھر مجھے نظر نہ آؤ۔۔۔۔۔

سالار کہہ کر رکا نہیں تھا بلکہ لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے چل دیا تھا

پیچھے کھڑے شخص نے سر جھٹکا تھا

سالار اپنے گھر واپس آچکا تھا اور آتے ہی تمام ملازموں کی لائن لگ گئی _________________ تھی انکے پیچھے۔۔۔

سالار نے گھر کے اندر تمام فی میل سرونٹس کو رکھا تھا جبکہ میل سرونٹس گھر کے باہر سخت پہرے داری میں تھے۔۔۔۔۔ نور نے جب اس بات پہ غور کیا تو اسے اور بھی اچھا لگا تھا کہ سالار اسکے لئے اتنا پوزیسو ہے۔۔۔۔۔۔

میم یہاں۔۔۔۔۔ نہیں یہاں دیکھیں۔۔۔۔۔ جی بس امممم۔۔۔۔۔۔ ہوگیا۔۔۔۔۔ واؤ پریٹی۔۔۔۔۔۔ سو پریٹی

میم۔۔۔۔۔۔۔

سالار کی بھیجی ہوئی لڑکی نور کو تیار کر رہی تھی۔۔۔۔ سالار نے آج صبح ہی اسے بتایا تھا کہ اس کی ایک فرینڈ کی منگنی پہ جانا ہے اس لئے تم تیار ہو جانا۔۔۔۔۔۔ میں تمہاری ہیلپ کے لئے کسی کو بھیج دوں گا مگر ہیلپ تو کیا۔۔۔۔۔ سارا کا سارا کام ہی اسی نے کیا تھا نور تو بس بت بنی سب ہوتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔

نور نے بلو کلر کی باربی فراک پہنی ہوئی تھی ساتھ میچنگ حجاب اور لائیٹ میک اپ میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔۔۔۔

ویسے سا۔۔۔۔۔ سالار مجھے کہاں لیجا رہے ہیں۔۔

کہیں۔۔۔۔۔۔ کہیں وہ۔۔۔۔۔ کہیں وہ مجھے سنو لینڈ تو نہیں لے کے جارہے۔۔۔۔۔

نور یکدم پرجوش لہجے میں بولی کہ کہیں سالار اسکی خواہش تو نہیں پوری کرنے والا۔۔

واؤ کتنا مزا آئے گا نہ۔۔۔۔

پر وہ ہیں کہاں۔۔۔۔ ابھی تک نہیں آئے جتنا لیٹ لے کے جائیں گے پھر واپسی پہ بھی اتنی ہی جلدی لے کے آئیں گے

نور کمرے میں ٹہلتے ہوئے دروازے پر نظر رکھے ہوئے تھی

مگر سالار تھا کہ آہی نہیں رہا تھا

***

یہاں پر فنکشن اپنے عروج پر تھا تمام مہمان رفتہ رفتہ آرہے تھے اور سہیل خان کو گریٹنگز دیتے جارہے تھے جسے سہیل خان خوشی سے قبول کر رہا تھا آخر آج اس کی پیاری بیٹی نے اسکے دوست کے بیٹے کے ساتھ شادی کے لئے ہاں جو کردی تھی وہ بھی بنا کسی سخت شرط کے پہلے تو وہ بہت حیران ہوئے کہ کہاں میزی مان ہی نہیں رہی تھی اور کہاں خود ہی آکر اس رشتے کے لئے ہاں کر گئی تھی۔۔۔ مگر جو بھی تھا سہیل خان کو اور کیا چاہیے تھا اس رشتے میں تو اسے ہر طرح سے فائدے ہی فائدے نظر آرہے تھے اس سے پارٹنرشپ کی تمام دولت کے اکلوتے وارث سے شادی کرنے سے میزی ہی کو ساری پراپرٹی ملنی تھی۔۔۔۔ پھر عیش ہی عیش کرے گی میری بیٹی ساری زندگی۔۔۔۔۔۔

ایک شاطرانہ مسکراہٹ اسکے چہرے پر سجی تھی مگر کہتے ہیں نہ کہ قسمت ہمیشہ سوچ سے بڑھ کر سرپرائز کر دیتی ہے کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے کچھ ایسا ہی یہاں بھی ہونا تھا مگر قسمت سے

انجان سہیل خان اپنی پلاننگ کی کامیابی پر خوش ہو رہا تھا

اس انجانے میں کہ اب سالوں پہلے کے کئے گئے گناہ کے کفارے کا وقت آن پہنچا تھا سالار سے اب مزید انتظار نہیں ہو رہا تھا اس لئے وہ مزید تکلیف زدہ انتظار _________________ سے بچنے کے لئے وہ تیز تیز قدم اٹھاتا روم کی طرف بڑھا تھا

جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا سامنے ہی نور ٹہلتے ہوئے نظر آئی اور اسکی آنکھیں بھی دروازے پر لگی ہوئیں تھیں شائد وہ اسی کی راہ دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔ یہ سوچ آتے ہی سالار سرشاری سے آگے بڑھا اور اسے اپنے سینے میں بھینچ لیا۔۔۔۔۔ اسکی پکڑ میں ایسی شدت تھی کہ ایک پل کے لئے تو وہ لرز سی گئی۔۔۔۔۔۔۔

یو سو بیوٹیفل۔۔۔۔۔۔۔!!!

سالار اپنا چہرہ نور کے چہرے کے ساتھ شدت سے مس کر رہا تھا

عین۔۔۔۔۔۔۔۔

بھاری آواز میں اس نے اسکے کان میں سرگوشی کی

مجھ سے کبھی دور مت جانا۔۔۔۔۔

میں۔۔۔۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ برداشت نہیں کر پاؤں گا۔۔۔۔۔

بلکل نہیں۔۔۔۔ سالار کی آواز بولتے ہوئے کانپ رہی تھی۔۔۔۔ خوف سا تھا اسکی آواز میں عین کو کھونے کا خوف۔۔۔۔۔۔

بہت مشکل سے میں نے اپنے اندر کے جانور کو قید کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں تو میں بہت برا تھا عین بہت برا۔۔۔۔۔ کیا کرتا اس دنیا نے اس کے لوگوں نے مجھے بننے پہ مجبور کر دیا عین۔۔۔۔۔۔۔ورنہ میں بھی نارمل زندگی جینا چاہتا ہوں جیسے برہان رہتا ہے نہ گھر پہ ہنسی مذاق کرتا ہوا خود بھی خوش اور دوسرے بھی خوش ویسے۔۔۔۔۔ویسے رہنا چاہتا ہوں میں۔۔۔۔۔ میرا دل کرتا ہے مجھ سے بھی سب گھر کے لوگ بات کریں مجھ سے ڈریں مت۔۔۔۔۔ تم تو جانتی ہو نہ عین میں جان بوجھ کر تو ایسا نہیں بنا نہ۔۔۔۔۔۔

تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم میرا ساتھ دو گی نہ میرے ساتھ نارمل زندگی جینے میں میری۔۔۔۔۔مم۔۔۔مدد کرو گی۔۔۔۔۔

سالار کے ان الفاظوں نے نور کو ہلا کر رکھ دیا تھا وہ شخص جس کے غرور و تکبر سے وہ خود چڑتی تھی اصل میں تو وہ محبتوں خوشیوں اور توجہ کا ترسا ہوا تھا اوپر سے کڑک اور اندر سے بلکل ٹوٹا ہوا تھا بکھرا ہوا تھا۔۔۔۔

نور کی آنکھوں میں آنسو چمک پڑے تھے جو سالار کی تکلیف پر آئے تھے

نور اسکے ساتھ لگی اپنی آنکھیں موند گئی اور دل میں ایک پکا ارادہ کرتے ہوئے اس نے سالار کو ہاتھ سے پکڑ کر تھوڑا پیچھے کیا

سالار نے چونک کر اسے دیکھا

نور نے اپنی گلابی آنسووں سے بھری ہوئی سبز کانچ آنکھیں اسکی بادامی آنکھوں میں گاڑ دیں سالار اسکی نشیلی گلابی آنکھوں میں ڈوب چکا تھا

میں دوگی آپ کا ساتھ۔۔۔۔ آپ کو ایک اچھی اور پیاری زندگی کی طرف لے کر جاؤں گی۔۔۔۔ میرا وعدہ ہے آپ سے۔۔۔۔

محبت سے بولتے ہوئے نور نے اسکا چہرہ اپنے چھوٹے سے ہاتھوں میں بھرا تھا اور اعتماد سے اس سے وعدہ کیا تھا

سالار نم آنکھوں سے پہلے تو اسے دیکھتا رہا پھر بے ساختہ اسکے لبوں پہ جھکا اور اپنے لبوں میں اسکے لبوں کو قید کر لیا۔۔۔۔۔۔

نور اور سالار کی دھڑکنیں ایک ساتھ زور و شور سے دھڑک رہی تھیں۔۔۔۔۔

نور نے اپنے ہاتھ سالار کی گردن میں ڈال کر آنکھیں موند لیںں جبکہ سالار اسے پیار کرتے ہوئے کمر میں بازو ڈال کر اسے اوپر اٹھا چکا تھا

دوسرے ہاتھ سے سالار نے اسکا حجاب اتارا تھا اور اسکے بالوں کو کھول کر ان میں ہاتھ پھیرتا ہوا بیڈ کی طرف بڑھ گیا تھا

اور پھر ایک اور شام انکی محبت کی گواہ بنی تھی۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.