Chapter 39: پرانی ملاقاتیں

نور شیشے کی دیوار کے سامنے کھڑی بڑی سی مچھلی کو دیکھ کر خوش ہو رہی تھی کہ اسے سالار نے پیچھے سے اپنے حصار میں لیا گیلے نم بال اسکے کندھے کو بھگو رہے تھے نور سر جھکائے اسے محسوس کر رہی تھی نہ جانے سالار نے اس پر ایسا کیا جادو پھونکا تھا کہ وہ اسے روک بھی نہ پائی تھی۔۔۔

تم جانتی ہو عین مجھے تم سے محبت کب ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔

جب تم پانچ سال کی تھی تب سے۔۔۔۔ تب سے تم نے مجھے قید کر لیا تھا

میں اس دن کسی سے کر آیا تھا کسی نے مجھ سے کہا تھا کہ کوئی مجھے پیار نہیں۔۔۔۔۔ نہیں

کرے۔۔۔۔گا۔۔۔۔۔۔ میرا خیال نہیں رکھے گا۔۔۔۔۔۔

میرے موم ڈیڈ کی طرح مجھے ہمیشہ کے لئے سب اکیلا چھوڑ دیں گے۔۔۔۔۔۔ میں ساری زندگی محبت کے لئے ترسوں گا۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔ اور سسک سسک کر یونہی مر جاؤں گا

لیکن دیکھو تم۔۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔۔ آئی میرے پاس۔۔۔۔۔ مجھے سہارہ دینے۔۔۔۔۔ مجھے خوشیاں دینے۔۔۔۔میرے جینے کی وجہ بن کر۔۔۔۔۔۔

سالار نم آواز میں اسے اپنے دل کی تمام روداد سنا رہا تھا جو اس نے کئی سالوں سے اپنے دل میں دبا کر رکھی تھی

اب وہ دونوں صوفہ پر آگئے تھے اور سالار نے اپنا سر اسکی گود میں رکھ دیا تھا اور اسکے ہاتھ اپنی آنکھوں پر رکھے پھر سے بولنا شروع کیا۔۔۔۔۔۔

میں اس وقت میٹرک میں تھا جب میری لڑائی کچھ لڑکوں سے ہوئی تھی

گھر واپس آکر میں باغ کے پچھلی سائڈ والی جگہ پر چلا جاتا تھا جہاں میں جی بھر کر روتا تھا۔۔۔۔ یہ بات کسی کو بھی آج تک نہیں پتہ چلی عین۔۔۔۔۔ لیکن میں آج صرف تمہیں بتا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔

اس دن بھی میں رونے کے لئے ہی گیا تھا وہاں

مگر شائد خدا کو مجھ پر ترس آہی گیا تھا اسی لئے تمہاری صورت مجھے اللہ نے ایک پیاری سی ہری پری دے دی تھی

ہری پری کہنے پر نور کے لب مسکرائے

تم نہ جانے کہاں سے رینگتے رینگتے وہاں آگئی تھی اور آتے ہی مجھے دیکھ کر اونچا اونچا ہنسنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔ ہاہا۔۔۔۔۔

سالار بتاتے ہوئے ہنس پڑا

سچ میں آج بھی جب وہ سب یاد کرتا ہوں نہ تو تمہاری شکل سوچ کر بہت ہنسی آتی ہے

کیوں۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

نور نے بے ساختہ پوچھا

وہ اس لئے جنم کیونکہ تمہارے دو اوپری دانت کے علاوہ اور کوئی بھی دانت نہیں تھا

تم ہنستے ہوئے بہت عجیب سی لگی تھی مجھے

حالانکہ تم سب کو کیوٹ لگتی تھی پر پتہ نہیں مجھے کیوں عجیب سی لگتی تھی پر اچھی والی عجیب لگتی تھی مجھے۔۔۔

اسکی بات پر نور نے منہ پھلالیا مگر سالار اپنی ہی رو میں بولے جارہا تھا

تم سیدھا میری طرف آئی تھی اور آتے ہی میری گود میں بیٹھ گئی تھی۔۔۔۔

نور کے شرم سے لال ہوئے

ہائے نور کتنی بے شرم تھی تم بچپن میں کسی بھی لڑکے کے گود میں

جاکر بیٹھ گئی۔۔۔۔۔۔۔

پھر تم ٹکر ٹکر مجھے گھورنے لگی۔۔۔۔ لیکن میں تمہیں حیرانی سے دیکھ رہا تھا کہ کوئی بھی بچہ جس کے پاس نہیں آتا تھا اس کے پاس تم کیسے آگئی۔۔

ابھی میں اسی حیرانگی میں تھا کہ تم نے میرے چہرے پر اپنے ہاتھ مارنے شروع کردئیے اور مارتے ہوئے تم مسلسل کھلکھلا رہی تھی

نور دلچسپی سے اسکی بات سن رہی تھی کہ اسے یہ سب سننا بہت اچھا لگ رہا تھا

مجھے بہت سکون ملا تھا نور تمہارے ایسا کرنے سے کیونکہ جسکے گالوں پہ ہمیشہ سختی کی مار پڑی ہو اگر وہاں معصومیت بھرے نرم نازک ہاتھ خوشی سے تھپتھپا رہے ہوں تو تو وہ تھپتھپاہٹ زخموں پہ مرہم محسوس ہوتی ہے

تم مجھے دیکھ کر مسکرائے جا رہی تھی

مجھے تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی لگ رہی تھی مجھے اس سے سکون مل رہا تھا

پھر اسی پل تم نے ہی میرے تمام سوالوں کے جواب دے کر مجھے اک نئی زندگی سے روشناس کروایا تھا عین۔۔۔۔۔۔

کون سے سوالوں کے جوابات۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

نور نے تیزی سے پوچھا تھا

نور تجسس بھری آنکھوں سے سالار کے ہاتھوں کو دیکھ رہی جس میں قید اسکے نازک ہاتھ اسکی آنکھوں پر رکھے وہ سکون سے لیٹا ہوا تھا

پھر۔۔۔۔۔

تم نے اپنے چھوٹے چھوٹے نرم ہاتھوں سے میرے آنسو پوچھے۔۔۔۔۔ پھر بڑے مزے سے میرے سینے پر رکھ کے بیٹھ گئی۔۔۔۔۔۔

ہائے نور تم اتنی بے شرم تھی

پھر میں نے بھی تمہارے چھوٹے سے سر پر اپنا سر رکھ دیا

تم بڑے آرام سے بیٹھی ہوئی تھی مجھے حیرانگی ہو رہی تھی کہ تم پہلی بار میرے پاس آئی تھی اور ایسے بی ہیو کر رہی تھی کہ جیسے

کب سے میرے پاس آتی رہی ہو۔۔۔

پھر۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

نور نے بے چینی سے پوچھا کہ اب آگے کیا ہوا ہوگا

پھر۔۔۔۔۔۔ پھر میں تم سے اپنی دل کی تمام باتیں بتانے لگا۔۔۔۔۔ تم ٹکر مجھے گھور رہی تھی میں نے تم سے پوچھا کہ میں اب کیا کروں انکے ساتھ جو مجھے چین سے جینے نہیں دیتے

کیا میں انکا جینا حرام کر دوں۔۔۔۔ ان کو سزا دوں جیسے وہ مجھے سزا دیتے ہیں۔۔۔۔۔؟

تو پھر میں نے کیا کہا۔۔۔۔؟؟

تیزی سے پوچھا اس نے سالار سے۔۔۔۔

تم پہلے تو مجھے دیکھتی رہی پھر غصے والا منہ بنا کر میرے گلے پر اپنے ہاتھ مارنے لگی۔۔

میں نے پوچھا کیا مطلب۔۔۔۔؟؟؟

کیا میں انہیں ماروں۔۔۔۔؟؟؟

میں نے پھر سے تم سے پوچھا

تم نے زور زور سے سر ہاں میں ہلایا اور اپنے دو دانت باہر نکال کر ہنسنے لگ پڑی۔۔۔۔

نور نے خفت سے سرخ چہرہ دوسری طرف پھیر لیا۔۔۔

اور پھر یہ سلسلہ چل پڑا کچھ عرصے تک ہم روز وہی ملتے میں تم سے اپنی ہر بات شئیر کرتا اور تم مجھے ٹکر ٹکر دیکھتے ہوئے سنتی اور میرے سوالوں کے جواب بھی دیتی تھی

سالار نے بات ختم کرتے ساتھ ہی اٹھ کر بیٹھا اور نور کی طرف دیکھا جو کچھ شرمندگی اور کچھ شرم سے لال ہوئی رخ موڑے بیٹھی تھی۔۔۔۔

سالار نے اسے اپنے اوپر بیتے ظلم زیادہ کھول کر نہیں بتائی تھی وہ جانتا تھا کہ عین بہت نازک دل کی مالک ہے وہ برداشت نہیں کر ہائے گی

سالار نے نور کا چہرہ اپنی طرف کیا

نور کی نظریں ابھی بھی جھکی ہوئی تھیں

سوئیمنگ کرو گی میرے ساتھ۔۔۔۔۔۔؟؟؟

کیا۔۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔۔ سچ میں۔۔۔۔۔ آپ۔۔۔۔۔ آپ مجھے سوئیمنگ کرنے دیں گے۔۔۔۔۔؟؟؟ سالار کے بولنے کی دیر تھی کہ نور نے جھٹ سے پرجوش لہجے میں جیسے یقین کرنا چاہا کی آیا سالار نے اسے سوئیمنگ کا ہی کہا ہے نہ۔۔۔۔

نور کے بچپن سے خواہش تھی وہ پانی کے اندر جائے اس کے اندر جاکر اڑ سکے (نور کی عجیب خواہش) ہاں۔۔۔ بلکل ضرور اگر تم چاہو تو ابھی یہاں پر ہی سوئیمنگ کر سکتے ہیں ہم۔۔۔۔۔

سچی۔۔۔۔۔۔ ہاں نہ میں ضرور کرو گی سوئیمنگ۔۔پر۔۔۔۔۔ پر مجھے سوئیمنگ کرنی نہیں آتی۔۔۔۔ نور نے پرجوش ہوکر ہاں کہا ہر جیسے اسے یاد آیا کہ اسے تو تیرنا ہی نہیں آتا تو منہ بسور کر منع بھی کردیا۔۔۔

سالار کچھ دیر پہلے کی کیفیت سے نکلنا چاہتا تھا یہ سچ تھا کہ اس نے نور سے ساری باتیں شئیر کرکے سکون محسوس تو کیا ہی تھا مگر کچھ بری اور تلخ درد بھری یادیں بھی یاد آئیں تھیں ساتھ۔۔۔۔ اس لئے وہ ان سے نکلنا چاہتا تھا اور اپنی عین کے ساتھ خوبصورت لمحے بتانا چاہتا تھا۔۔۔۔

نور کے منہ بسور نے پر سالار کو اس پر بے انتہا پیار آیا تھا اور پھر اپنا پیار اسکے ماتھے پر بوسا دے کر ظاہر بھی کیا تھا

نور اسکی حرکت پر سر جھکا گئی تھی

تم اسکی فکر مت کرو عین۔۔۔۔ جنم۔۔۔۔۔ میں ہوں نہ تو پھر تم آج ہی سوئیمنگ کرو گی وہ بھی میرے ساتھ ڈیپ واٹر۔۔۔۔۔

نور یہ سن کر پھر سے کھل گئی تھی اور سالار کے کھنچنے پر جلدی سے اٹھتی ہوئی اسکے ساتھ چلی۔۔۔۔ سالار نے اسے فل سوئیمنگ سوٹ

پہنایا اور اور ساتھ ہی آکسیجن ماکس بھی پہنادیا۔۔۔۔۔

پھر دونوں سیڑھیوں سے اوپر آئے اور اوپری سطح پر کھڑے ہوگئے

عین تم ڈرنا مت اوکے۔۔۔۔ میں تمہارے ساتھ ہوں

تم بس مجھے سختی سے پکڑ کر رکھنا اور جو جو میں نے انسٹرکشنز دی ہیں انہیں سختی سے فالو کرنا۔۔۔۔مممم۔۔۔۔ اوکے نہ۔۔۔۔۔ جنم۔۔۔۔

ہم۔ہم۔۔۔۔۔۔۔ منہ ہر ماسک کی وجہ سے عین صرف ہم۔۔۔۔۔ کی پرجوش آواز نکالی۔۔۔۔ چلو پھر۔۔۔۔ شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔

پھر سالار اسے لئے اسکی خوابوں کی دنیا میں لے گیا۔۔۔۔ اسے ایک سیکنڈ کے لئے بھی سالار نے نہیں چھوڑا تھا اسکو کمر سے پکڑے وہ سمندر میں تیر رہا تھا۔۔۔۔ نور بہت زیادہ خوش تھی رنگ برنگی مچھلیوں کو اپنے قریب انہیں چھوکر محسوس کرتے ہوئے نور جوش سے کانپ رہی تھی جسے سالار بخوبی محسوس کر سکتا تھا پھر دونوں نے ایسے ہی تھوڑی تھوڑی دیر کے وقفے سے سوئیمنگ کر رہے تھے

بلاشبہ نور ساری انسٹرکشنز بلکل سہی طور پر فالو کر رہی تھی مگر سالار کو پھر بھی اسکی سیفٹی کے لئے کرنا تھا کیونکہ عین کو کچھ بھی ہوجائے اس کو کہاں گوارا تھی

***

ادھر سہیل خان اپنی اکلوتی بیٹی کی انگیجمنٹ کی سیریمنی کے لئے ہر طرح سے پیسہ بہا رہا تھاوہ کسی بھی طرح کی کمی نہیں چھوڑنا چاہتا تھا آخر کو اسکی لاڈلی بیٹی کی جو منگنی تھی۔۔۔۔۔ میزی بھی پرجوش سی ہر تیاری میں خوشی خوشی حصہ لے رہی تھی

شئیر سالار یہ انگیجمنٹ تمہاری زندگی کی سب سے یاد گار انگیجمنٹ ہوگی جسے تم کبھی بھی نہیں بھلا سکوگے۔۔۔۔

ہا ہا۔۔۔۔۔

آج کی رات ہونا ہے کیا کھونا ہے کیا۔۔۔۔۔ پانا ہے کیا۔۔۔۔

ہاہایا۔۔۔۔۔۔۔۔

***

ہیلو۔۔۔۔۔ ہاں جوان وقت آگیا ہے۔۔۔۔ اب تم جلد از جلد پیرس پہنچو۔۔۔۔۔ جس وقت کا تم سب نے انتظار کیا تھا وہ دشمن ہمیں خود

دے رہے ہیں۔۔۔۔ بس اب جلدی اپنے پلین پر عمل کرنے کا وقت آچکا ہے۔۔۔۔

اور یہ سالار صاحب کہاں ہیں کیا۔۔۔۔۔ کر کیا رہے ہیں وہ۔۔۔۔۔۔ ایک اسے بندہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ ڈر ہی لگا رہتا ہے کہ کہیں گلہ ہی نہ کاٹ دے۔۔۔۔۔۔

وہ شخص جلدی جلدی خود سے ہی بات کر رہا تھا اسے دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا کہ وہ کسی اور سے بات کر رہا ہو مگر یہ اسکا اپنا اسٹائل تھا جو وہ ہمیشہ اپنے سامنے ہی ظاہر کرتا تھا ورنہ سب کے سامنے تو وہ سنجیدہ مزاج شخص تھا

ابھی وہ اپنی چئیر سے اٹھا ہی تھا کہ کوئی جلدی سے دروازہ کھول کر اندر آیا

مسٹر xyz چلیں فلائٹ کا ٹائم ہوچکا ہے

سفیان نے آتے ہی اسے یاد دلایا تھا مگر آگے سے اسکی گھورتی سنجیدہ آنکھوں میں دیکھ کر اپنی بے وقوفی پر جی بھر کر غصہ بھی آیا

سوری وہ ایکچلی۔۔۔۔۔۔۔ جلدی میں ناک کرنا بھول گیا تھا میں۔۔۔۔۔۔۔

ہمممم۔۔۔۔۔۔ ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔۔۔۔

پھر وہ باہر نکلتے ہوئے تیزی سے گاڑی میں جا بیٹھا اور سفیان کو ساتھ لئے ائرپورٹ کی طرف گاڑی بڑھا دی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.