نور شاکڈ انداز لئے اپنے سامنے لٹکے ڈریس کو دیکھ رہی تھی کہ یہ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
سلیو لیس سفید رنگ کی لمبی سی فراک تھی جو شائد اسکے ٹخنوں تک آتی ہوگی اور سفید ہی رنگ کی جینز تھی جو گھٹنوں سے تھوڑا نیچے تھیں۔۔۔۔۔۔
میں یہ پہنوں گی۔۔۔۔۔
نور سمجھ گئی تھی یہ بھی سالار کا ہی کیا دھرا ہے اسی نے یہ ڈریس رکھوایا ہوگا پھر کچھ سوچتے ہوئے اس نے اسے پہن لیا اور ڈریسنگ روم میں سے باہر نکل آئی تھی جہاں پریہان کچھ سنیکس رکھے اسکا ہی ویٹ کر رہی تھی۔۔۔۔۔
نور کو مڑ کر دیکھا تو ساکت ہوگئی نور بے انتہا حسین لگ رہی تھی اور یہ حسین منظر دیکھ کر تو سالار بھی سٹل ہو چکا تھا بنا پلکیں جھپکائے وہ اسکو سامنے لگی ایل ای ڈی پر دیکھ رہا تھا نور دودھیا رنگت سبز حسین آنکھوں کو جھکائے کھڑی تھی۔۔۔۔۔
واہ۔۔۔۔۔ آپ تو اس عام سے ویلویٹ کے سادہ سے فراک میں اتنی حسین لگ رہی ہیں تو جب آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آاااا۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔۔۔
پریہان کچھ بولتے بولتے ٹھر گئی کہ پری صاحبہ تمہاری زبان کو تو بلکل بھی چین نہیں ہے ابھی سب کھول کے رکھ دیتی اور بعد میں سالار سر سے مار کھاتی اففففف۔۔۔۔۔
کیا۔۔۔۔۔؟؟؟؟
بعد میں کیا۔۔۔۔۔؟؟؟؟
کک۔۔۔ کچھ نہیں۔۔۔۔ آپ جلدی سے کچھ کھالیں پھر باہر بھی جانا ہے نہ۔۔۔۔۔
کہاں جانا ہے۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
جی۔۔۔۔ تھوڑا انتظار کریں سب پتہ چل جائے گا
پھر ان دونوں نے مل کر کچھ سنیکس کھائے اور پھر پریہان نور کو لیکر باہر گارڈن کی طرف چل پڑی۔۔۔ نور بھی اب چپ کر گئی کہ خود ہی پتہ چل جائے گا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔
نور جب گارڈن میں پہنچی تو گارڈن کے بیچ و بیچ وائٹ کلر کے چاروں طرف ریشمی پر دے گرے ہوئے تھے اسکے اردگرد رنگ برنگے پھول لگائے گئے تھے کچھ تو ایسے تھے کہ اس نے پہلے کبھی دیکھے ہی نہ تھے سفید پھولوں کے کارپٹ پر ننگے پاؤں رکھتے ہوئے وہ آگے بڑھ رہی تھی جب وہ اندر داخل ہوئی تو طرح طرح کی خوشبوؤں نے اسکا استقبال کیا۔۔۔۔۔
پریہان نے اسے مصنوعی گلاب کے سفید فوارے کے بیچ سرخ رنگ کے پھولوں سے بنائی گئی جگہ پر بیٹھا دیا منظر اب کچھ یوں تھا کہ گلاب کے بڑے سے خوبصورت پھول میں سے چاروں طرف سے پانی گر رہا تھا اور نور گلاب کی ایک پتی کے ساتھ ٹیک لگائے اسکے بیچ بیٹھی ہوئی تھی اور پانی کی چادر نے اسکے اردگرد پردہ حمائل کر دیا تھا نور مبہوت ہوکر اپنے ساتھ یہ سب ہوتا دیکھ رہی تھی اسکی ہمت ہی نہیں ہو رہی تھی کہ وہ کچھ بھی بول سکے بس چپ چاپ سب دیکھے جا رہی تھی۔۔۔
تمام گرلز سرونٹس نے ایک خاص لباس زیب تن کر رکھا تھا جو جو کچھ ساڑھی کی شیپ کا تھا اور کچھ میکسی ٹائپ۔۔۔۔
ان سب نے باری باری نور جو سفید ہی رنگ کے پھولوں سے سجانا شروع کردیا کھلے کال بال جو اردگرد بکھرے کسی مور کے پنکھ کی تشبیہ دے رہے تھے بہت حسین لگ رہے تھے۔۔۔۔۔
ان سب نے اسکے سر پر ٹی آرا رکھ دیا تھا کانوں میں لمبی پھولوں کی بالیاں، گلے میں بھاری پھولوں سے مکمل طور سے بھرا ہوا ہار پہنایا جو اسکے پیٹ تک آرہا تھا پاؤں میں پھولوں کی بنی پائل،ہاتھوں میں گجرے بازوؤں پر پھولوں سےہی بنا ہوا پہنایا تھا،پیچھے بالوں پر پھولوں کی لمبی لمبی لڑیاں لگا دی تھیں جو ان مور کے پنکھوں کو اور خوبصورت بنا رہے تھے۔۔۔۔۔۔
پھر باری باری سب نے اس پر گلاب کا عرق چھڑکا اور پھر ہلدی اور ابٹن کا لیپ جو چاندی کے تھال میں تھا وہ نور کے گالوں گلے بازوؤں اور ٹانگوں پر لگانے لگیں۔۔۔۔
نور مسکرا رہی تھی جس کا اسے خود بھی پتہ نہیں تھا۔۔۔
سالار جو کب سے مبہوت سا اسے بے خود سا دیکھے جا رہا تھا اسکی مسکراہٹ کے جلووں نے تو جلتی پر تیل کا کام کیا تھا۔۔۔۔
مسکرانے سے نور کے نچلے لب کے نیچے کا تل بھی مسکرا رہا تھا جو سالار کی دل کی دھڑکنوں کو بڑھانے کے لئے کافی تھا
ایکدم سے بے چینی نے سالار کے پورے وجود کو اپنے حصار میں لیا تھا۔۔۔۔۔
بس کچھ دیر اور۔۔۔۔۔۔۔
سالار کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ عین کے پاس جائے اور اسے بتائے کہ وہ کتنی حسین لگ رہی ہے کسی شہزادی کی طرح۔۔۔۔ جو مجھے دیوانہ کر رہی ہے۔۔۔۔
ساری سرونٹس نور کے گرد گول دائرے میں گول چکر لگا رہی تھیں اور کچھ گنگنا بھی رہی تھیں جو نور کو تو بلکل سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسکا مطلب کیا ہے مگر پھر بھی مسکرائے جا رہی تھی۔۔۔۔
اور پھر بس۔۔۔۔ اب سالار شجاعت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا اس نے فون اٹھایا اور ایک نمبر پر میسج سینڈ کیا اور پھر سامنے دیکھنے لگا اور اپنے حکم کی تکمیل کا انتظار کر نے لگا۔۔۔۔
پریہان نے میسج کھولا تو سالار کا میسج تھا
اس نے جا کر نور کی آنکھوں پر سفید پٹی باندھ دی۔۔۔۔
اسکے اس عمل سے نور چونک پڑی پر بولی کچھ نہیں۔۔۔۔
پریہان نے سب کو اشارہ کیا اور اپنے ساتھ سب کو لیکر وہاں سے چلی گئی۔۔۔۔
کافی دیر ہوگئی نور کو کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا صرف خاموشی نے محسوس ہو رہی تھی اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی اسے کسی کے قدموں کی چاپ سنائی دی جو اسی کی طرف بڑھ رہے تھے قدموں کی چاپ میں تیزی سی تھی جیسے کوئی جلدی سے آرہا ہو ابھی وہ کچھ سمجھی نہیں تھی کہ اسے اپنے کان کے پاس کسی کی گرم تیز سانسیں محسوس ہوئیں
۔۔۔۔۔۔۔ عین۔۔۔۔۔!!!!
نور دھک سے رہ گئی تھی۔۔۔
سس۔۔۔۔ سالار۔۔۔۔
بے آواز لبوں
نے حرکت کی تھی۔۔۔۔۔
سالار تھوڑا پیچھے ہوا اور اسے کندھوں تھام کر گرتی ہوئی بوندوں کے بیچ لاکر کھڑا ہوگیا
پانی کی ٹھنڈی بوندیں ان دونوں کو بھگو رہی تھیں۔۔۔
سالار نے عین کو اپنے قریب تر کر لیا تھا۔۔۔
نور ساکت کھڑی اپنی اور سالار کی تیز دھڑکتی دھڑکنوں کو محسوس کر رہی تھی
سالار نے اسے پیار بھری نظروں سے دیکھا اور پھر اسکی نظر اسکے لب کے نیچے کانپتے تل ہر گئی۔۔۔۔۔ نور نے وجود سے گلاب اور ابٹن کی ملی جلی خوشبو اٹھ رہی تھی جو سالار کو مدہوش کر رہی تھی سالار نے مزید دیر کئے بنا اس پر جھکا اور کانپتے تل پر اپنے تشنہ لب رکھ دیئے۔۔۔۔۔۔
نور نے ایک دم اس سے دور ہونا چاہا پر سالار نے ایسا ہونے نہیں دیا اور گرفت مضبوط کردی۔۔۔ کچھ دیر بعد اس نے سر اٹھایا تو نور سرخ اناری چہرہ لئے کانپ رہی تھی
سالار نے اسکے سر پر بوسا دیا اور اسے اپنی نظروں کی زد میں رکھتے ہوئے الٹے قدم چلتا آہستہ سے وہاں سے چلا گیا
نور پیچھے کھڑی اپنی بے ربط سانسوں کو سنبھال رہی تھی سالار کی اس حرکت نے اسے بہت کچھ باور کروا دیا تھا۔۔۔
نور روم میں واپس آچکی تھی اور ابھی تک سالار کے زیر احصار تھی ابھی تک اسکی دل کی دھڑکنوں نے ادھم مچا رکھا تھا اسے اپنی چوٹی سی تھوڑی انگارے کی مانند جلتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔۔۔۔
پریہان ڈور ناک کرکے اندر داخل ہوئی اور نور کو بلش کرتے ہوئے کھوئے ہوئے پایا تو مسکراتے ہوئے گلا کھنکھارنے لگی۔۔۔۔
اہم۔۔اہم۔۔۔۔
نور نے چونک کر سامنے دیکھا تو پریہان اسے ہی دیکھ کر مسکرا رہی تھی۔۔
میم۔۔۔ اب سیکنڈ سرپرائز کی باری ہے۔۔
پریہان کے یہ کہنے پر نور نے جھٹ سے اسکی طرف الجھن سے دیکھا
کون سا سرپرائز۔۔۔۔۔؟؟؟
اب اگر بتا دیا تو۔۔۔۔ سرپرائز۔۔۔۔ سرپرائز نہیں کہلائے گا نہ۔۔۔۔
اچھا چلیں اٹھیں چل کر شاور لے لیں پھر آپ نے ریڈی بھی ہونا ہے۔۔۔
اب کس لئے ریڈی ہونا ہے۔۔۔۔۔؟؟؟
نور جو جب سے آئی تھی ویسے ہی حلیے میں بیٹھی اپنے خیالوں میں گم تھی اسے چینج کرنے کا بھی ہوش نہیں رہا تھا
پتہ چل جائے گا نہ۔۔۔۔۔ اب آپ اٹھیں بھی آپ کو تیار کرنا ہے میں نے ہمارے پاس وقت نہیں ہے ذرا سا بھی لیٹ ہوئے تو سر نے ہماری بینڈ بجا دینی ہے۔۔۔۔
پریہان نے روہانسی آواز میں بولا کیونکہ اسے پتہ تھا کہ اگر وہ تھوڑا اور انسسٹ کرے گی تو اس کے منہ سے سب نکل جانا ہے اور پھر سالار سر کے ہاتھوں جو عزت افزائی ہونی تھی۔۔۔
افففف۔۔۔۔۔ اللہ بچائے۔۔۔۔۔!!!
سالار کا ذکر سن کر نور بھی جھٹ سے اٹھ گئی اور واشروم شاور لینے چلی گئی کہ اب وہ اپنی وجہ سے کسی کو ڈانٹ پڑتے نہیں دیکھ سکتی تھی اب۔۔۔۔۔
اسکے جاتے ہی پریہان نے سکھ کا سانس لیا اور تمام سامان نکال کر بیڈ پر رکھنے لگی۔۔۔۔
***
سر آپ کا کام ہوگیا وہاں ساری تیاری میں نے
دیکھ لی ہے ہر چیز پرفیکٹ ہے۔۔۔۔
آااا۔۔۔ ممم۔۔۔۔ میرا مطلب میں خود نہیں گیا وہاں وہ اپنی ایک قابل اعتبار دوست لڑکی کو بھیجا تھا۔۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔ اور گھر میں بھی میں تو کیا کوئی بھی مردانہ پیس۔۔۔۔۔ ممم۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ کوئی مرد نہیں ہے۔۔۔۔۔ ساری خواتین ہی ہیں۔۔۔۔۔۔
کریم جو مطمئن انداز میں سالار کو بتا رہا تھا لیکن جب سالار کو اپنی جانب خونخوار نظروں سے گھور تے ہوئے پایا تو ہڑبڑی میں جو منہ میں آیا وہ بولتا چلا گیا۔۔۔۔
ہونہہ۔۔۔۔
سالار نے کچھ کہنے سے بہتر صرف ہنکارا بھرا انداز ایسا تھا کہ اب دفعہ ہوجاؤ۔۔۔۔
کریم اپنا سا منہ لے کر نکل بھی گیا پیچھے سالار شیشے میں دیکھتے ہوئے تیار ہونے لگا
***
نور کو پریہان تیار کر رہی تھی ریڈ کلر کے کافی بڑے خوبصورت گاؤن میں نور بہت زیادہ پیاری لگ رہی تھی سر پر گولڈن کلر کا خوبصورت تاج سجا ہوا تھا گاؤن اتنا لمبا تھا کہ نور کو لگ رہا تھا کہ جیسے کسی دکان کا سارا کپڑا ہی استعمال کر لیا ہو۔۔۔ مگر جو بھی تھا ڈریس بیت پیارا تھا۔۔۔۔
نور کو کچھ کچھ سمجھ تو آہی گیا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے مگر پھر بھی وہ خاموشی سے یہ سب ہونے دے رہی تھی شائد ہر لڑکی کی طرح اسنے بھی یہ چاہا ہو۔۔۔۔۔۔۔
نور کو سادہ ہی تیار کیا گیا تھا صرف ہونٹوں پر بلڈ ریڈ کلر کی لپ اسٹک لگائی گئی تھی اسکے گاؤن کے بلکل ہمرنگ،بالوں کو کرل کرکے پیچھے سے تتلی والے کلپ سے لگائے تھے
نور کھڑی ہوئی اور بڑے مرر میں جا کے اس نے اپنا عکس دیکھا تو وہ خود ہی مبہوت ہوگئی یک ٹک وہ خود کو حیران نظروں سے دیکھتے جارہی تھی۔۔۔۔۔
کیا یہ میں ہوں۔۔۔۔۔؟؟؟؟
نور منہ میں ہی بڑبڑائی جو پریہان نے باخوبی سنی تھی۔۔۔
جی ہاں یہ بلکل آپ ہی ہیں۔۔۔۔پرستان کی پری جو راستہ بھٹک کر اس ظالم دنیا
میں آگئی ہے اور آتے ہی ظالم دیو کے چنگل میں بھی پھنس گئی۔۔۔۔
آخر کے الفاظ اس نے دل میں منہ بناتے ہوئے کہا تھا
نور جو اپنے آپ کو دیکھنے میں مگن کسی کی موجودگی فراموش کر چکی تھی پریہان کی آواز سنی تو جھینپ گئی۔۔۔
چلیں اب۔۔۔۔۔ پریہان نے مسکراتے ہوئے پیار سے اسکے من موہنے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہا تھا اور دل ہی دل میں شدت سے دعا کی تھی کہ اسے اپنے حفظ و اماں میں رکھنا میرے مولا
لیکن شائید یہ دعا پہنچی بھی تھی یا پھر
۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
نور اثبات میں سر ہلاتے ہوئے اسکے ساتھ چل پڑی۔۔۔
اسکے پیچھے تین سرونٹ تھیں جنہوں نے اسکے گاؤن کو اٹھا رکھا تھا اور نور سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ایک ادا سے آرہی تھی۔۔۔
یہ منظر بہت خوبصورت تھا نور کو ایسا لگ رہا تھا کی جیسے وہ یہاں کی ملکہ ہے۔۔۔۔۔
پریہان نے اسے بڑی گاڑی میں بیٹھنے میں مدد کی اور پھر منزل کی جانب چل پڑی جہاں بہت ساری خوشیاں نور کا باہیں کھولے بے صبری سے منتظر تھیں۔۔۔۔۔