Chapter 36: پیرس کا ساحل

سالار پیرس کے سمندر کے ایک الگ تنہا والے گوشے کی طرف کھڑا اپنی عین کا بے چینی سے انتظار کر رہا تھا۔۔۔۔۔

اس نے بلیک اینڈ وائٹ سوٹ پہنا ہوا تھا اور ادھر سے ادھر بےقراری سے چکر کاٹ رہا تھا کب،۔۔۔۔۔ آؤگی تم عین۔۔۔۔۔ کم۔۔۔۔ اون۔۔۔۔۔ آبھی جاؤ۔۔۔۔۔۔ ہاہہہہہ۔۔۔۔۔ سالار نے بے چینی سے سرد آہ بھری اس سے اب مزید انتظار نہیں ہو رہا تھا

دل تھا کہ عین کو دیکھنے کے لئے مچلے جارہا تھا۔۔۔

بس اب بہت ہوا اب اگر پانچ منٹ کے اندر نہیں آئی تم تو اس پریہان کو تو مجھ سے کوئی نہیں بچا سکتا۔۔۔۔۔ قسم سے گلا دبادوں گا میں اسکا کہا بھی تھا جلدی لے کر آنا میری عین کو لیکن نہیں ان عورتوں جو تو وہی کرنا ہوتا ہے جو انکا دل چاہتا ہے آنے دو ذرا اسکو اچھے

بتاتا ہوں میں اسکو۔۔۔۔

ضرور اسی نے عین کو تیار کرنے میں دیر کی ہوگی ورنہ میری عین کو کہاں ضرورت اتنی میک اپ کی۔۔۔۔۔

سالار چکر لگاتے ہوئے چلاتے ہوئے جو منہ میں آرہا تھا وہ بولتا جارہا تھا۔۔۔۔

چار منٹ۔۔۔۔۔۔!!!!

گھڑی پر نظر دوڑاتے اس نے غائبانہ پریہان کو جیسے باور کروایا تھا

سالار کھڑے عین کا انتظار کر رہا تھا کہ اسے سامنے سے آتی کار دکھائی دی اور پھر کار سے اک شان سے نکلتی عین پر نظر پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ بنا سا۔س لئے عین کو اپنے پاس آتے ہوئے دیکھ رہا تھا

سبز گہری آنکھیں اسی کو تک رہیں تھیں چہرے سے جیسے سفید روشنی پھوٹ رہی تھی جو اس کی معصومیت کی دلکشی کو اور بڑھا رہی تھی اس ڈریس میں تو عین جنت کی حور لگ رہی تھی۔۔۔۔۔

دیکھنا ایک دن اللہ تعالیٰ تمہیں جنت کی حور دیں گے جو تمہارا خیال رکھے گی تم سے ڈھیر ساری باتیں بھی کرے گی

اسکے کانوں میں اپنے دادا جان کی آواز سنائی دی۔۔۔

دیکھیں دادا جان آج مجھے اللہ تعالیٰ نے جنت کی حور دے دی۔۔۔۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ مجھ سے ڈھیر ساری باتیں کرے گی اور کیا میرا خیال رکھے گی۔۔۔۔

سالار کی آنکھوں میں ہلکی سی نمی چمک رہی تھی جو کہ خوشی کی تھی

نور آنکھوں میں عجیب سی چمک لئے سالار کی طرف بڑھتی جا رہی تھی سرخ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اسکے قریب ہوتی جارہی تھی

نہ جانے کیا تھا کہ آج اسکی نظریں سالار سے ہٹ ہی نہیں رہیں تھیں۔۔۔۔ دل کر رہا تھا کہ بس اسے دیکھتی جائے۔۔۔۔ اس کے چہرے پر موجود دکھائی دینے والی بے تحاشہ محبت کو یونہی ٹک ٹکی باندھے دیکھتی رہے۔۔۔

نور اب اسکے بلکل سامنے آچکی تھی سالار پیاسی نظروں سے اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو محبت بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا

نور بھی یک ٹک نظروں سے اسے دیکھے جا رہی تھی۔۔

سالار نے اسے ہاتھ

سے مضبوطی سے پکڑا اور آگے بڑھنے لگا

انکے ساتھ ساتھ نور کا ڈریس تھامے سرونٹس بھی چل رہی تھیں

سالار اسے لیکر ایک بوٹ کی طرف آیا اور پھر باقیوں کو اشارہ کرکے عین کو اپنے مضبوط بازوؤں میں جھٹ سے اٹھا لیا اور بوٹ پر چڑھ گیا اور اندر روم میں جاکر اسے نیچے اتارا اور مڑ کر ڈور لاک کر دیا۔۔۔ نور کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کب اسے سالار نے اسے اٹھایا اور کب یہاں لایا۔۔۔۔

وہ سالار کی پشت کو دیکھ رہی تھی کہ سالار ایکدم سے پیچھے مڑا اور اسکے نزدیک ترین آگیا نور سالار کے اتنا قریب آنے سے بوکھلا گئی اور بے ساختہ ایک قدم پیچھے ہٹی مگر سالار ایک قدم کی کوشش کو دو قدموں سے طے کرتے ہوئے رہا سہا فاصلہ بھی ختم کر دیا

نور پیچھے دیوار سے لگی گھبرائی کھڑی تھی اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ دیوار کے بیچ میں سے ہی نکل جائے۔۔۔۔

سالار کی تپش دیتی آنکھیں اسکے اسکے چہرے کا بے چینی و بے قراری سے طواف کر رہی تھیں نور کے حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ سالار نے اپنا سر اسکے کندھے پر رکھ لیا اور آنکھیں موند لیں۔۔۔۔

نور ساکت کھڑی تھی۔۔۔

سالار کافی دیر ایسے ہی کھڑا رہا۔۔۔۔

کچھ پل بعد سالار اس سے دور ہوا اور بوٹ رکنے پر اس کا ہاتھ پھر سے تھام لیا اور بنا کچھ بولے اسے لیکر روم سے نکل آیا

نور بڑی مشکل سے خود کو سنبھالتی چل رہی تھی۔۔۔۔

جب وہ باہر آئے تو سالار نے پھر سے اٹھایا اور لکڑی کے تختے پر پاؤں جماتے ہوئے اترا اور اسے لئے ایک راستے سے ہو کر اندر چلا گیا۔۔

نور حیرانی سے منہ کھولے دیکھ رہی تھی کہ جو وہ دیکھ رہی تھی کیا وہ حقیقت تھی آج تک تو وہ یہ صرف نیوز یا نیٹ پر ہی دیکھا تھا مگر آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی

اس نے بے یقینی سے اس جگہ کو دیکھا جسے

"۔۔۔۔"انڈرواٹر ہوم۔۔۔۔۔

کہا جاتا تھا۔۔۔

سالار اسے نیچے اتار چکا تھا۔۔۔

نور آنکھیں پھاڑے منہ کھولے حیرت سے اردگرد دیکھ رہی تھی جہاں اسے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا تھا اور ساتھ ہی ادھر ادھر مٹکتی رنگ برنگی مچھلیوں کو جو پانی میں جھوم جھوم کر رقص کرنے میں مگن تھیں۔۔

نور بے خود سی آگے بڑھ کر شیشے کے اس پار کھڑی مالٹئی رنگ کی چھوٹی سی مچھلی کو چھو نے ہی لگی تھی کہ کسی نے اسکا بازو مضبوطی سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا جس سے وہ اسکے سینے سے ٹکرائی اور پھر سالار نے اسکے گرد اپنا حصار باندھ کر گرفت سخت کردی۔۔۔۔۔

نور دوڑتی ہوئی دھڑکنوں اور رکتی سانسوں سمیت سالار کی گرفت سے نکلنے کو مچل رہی تھی مگر یہ تو سالار شجاعت کی گرفت تھی جس نکلنا اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔۔۔۔

نور نے ڈر کر اپنی آنکھیں سختی سے بند کرلیں۔

سالار نور کے چہرے کو دیوانہ وار دیکھتے ہوئے نم آنکھوں سے مسکرا رہا تھا۔۔۔۔۔

نور کا چہرہ لال سرخ ہوگیا تھا اس کا دل کر رہا تھا کوئی مچھلی آئے اور آکر اسے سالار کی مضبوط حصار سے چھڑا دے کیونکہ اسکے حصار میں نور کو اپنی سانسیں تھمتی ہوئیں محسوس ہو رہی تھیں

سالار نے اپنا ماتھا نور کے ماتھے سے ٹکرا کر ضرب لگائی۔۔

نور کانپنے لگ پڑی۔۔۔۔۔

پھر سالار نے اپنا چہرہ اسکے چہرے سے مس کرتے ہوئے گردن میں چھپا لیا۔۔۔۔

نور کے وجود سے خوشبوؤں کی پھواریں پھوٹ رہیں تھیں۔۔۔ ابٹن،گلاب کا عرق اور مختلف پھولوں کی ملی جلی خوشبو اسکے نتھنوں کے ذریعے اسکے اندر تک سرائیت کر رہی تھی اور اسے مدہوش کر رہی تھی۔۔۔

سالار جو اسے اپنے پر بیتے ہر ایک ظلم کے ہر ایک پل اور ہر ایک لمحے کی داستان سنانا چاہتا تھا اسے اپنے ساتھ اپنے پاس دیکھ کر جیسے سب کچھ بھلا بیٹھا تھا۔۔۔ یاد تھا تو بس اتنا کہ اس کی عین اسکے پاس ہے اسکے قریب۔۔۔۔ بے انتہا قریب۔۔۔۔۔۔

سالار کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کی سخت گرفت کسی نازک جان کو تکلیف پہنچا رہی ہے وہ تو بس عین کو سختی سے اپنے اندر بھینچ لینا چاہتا تھا کہ کوئی بھی اسکی عین کو اس سے چھین نہ لے۔۔۔۔نہ جانے کیسا ڈر تھا جو سالار کے دل کو دہلائے دے رہا تھا۔۔۔۔ کسی پل سکون نہیں تھا اسے۔۔۔۔ جتنا وہ اسے سختی سے اپنی آغوش میں چھپانے کی کوشش کرتا اسے اتنا ہی عین اپنے سے دور جاتی محسوس ہوتی۔۔۔۔۔

جب سے میزی نے وہ سب کیا تھا تب سے سالار کو ایک عجیب سی گھٹن نے گھیر رکھا تھا

سالار عین کی خوشبو میں ہی الجھا ہوا تھا کہ اسے عین کی سسکی سنائی دی۔۔۔۔

عی۔۔۔۔۔ عین۔۔۔۔ کیا ہوا میری عین کو۔۔۔۔۔؟؟؟؟

سالار بے قراری سے اسکا چہرہ تھامے اس سے بے چینی بھری آواز میں پوچھ رہا تھا۔۔۔اور ساتھ ہی اسکے چہرے پر بے تحاشہ بوسے دینے لگا۔۔

نور جو سسک رہی تھی سالار کے اس طرح دیوانہ وار رد عمل پر بت بنی اسے بھیگی پلکوں سے دیکھنے لگی جو ابھی تک اپنے اسی فعل میں مصروف تھا۔۔۔۔

نور نے بے ساختہ اسکے لبوں پر ہاتھ رکھا

سالار ایک دم رک گیا اور پھر ایک نظر عین کے ہاتھ کو دیکھا اور پھر نظروں کا رخ عین کی طرف کیا جو سبز بھیگی بھیگی آنکھوں سے اسی ہی دیکھ رہی تھی

سالار۔۔۔۔۔۔۔۔نور نے ہلکی آواز میں اسے دیکھتے ہوئے کہا

سالار نے اپنے کان پکڑ لئے۔۔۔۔۔

اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا

نور یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی اور ہڑبڑاتے ہوئے وہ دو قدم پیچھے ہٹی۔۔۔۔۔ یہ۔۔۔۔۔ یہ۔۔۔ کیا کر رہے ہیں آپ اٹھیں۔۔۔۔۔

سالار جو اسے ہی دیکھ رہا تھا اسکے بوکھلانے پر محظوظ ہوتا واپس سے کھڑا ہوگیا اور مسکراتے ہوئے اسکے پاس آیا اور جھک کر اسکے کان میں گھمبیر سرگوشی کی۔۔۔۔۔

اچھا تو پھر کیا پہلے والا ٹھیک تھا۔۔۔۔۔؟؟

شرارت سے کہا گیا معنی خیز جملہ نور کا دل دھڑکا گیا

کیا ضرورت تھی کچھ کہنے کی۔۔۔ اچھا بھلا۔۔۔

افففف۔۔ نور۔۔۔

نور خود سے ہی دل میں ڈانٹ لگا رہی تھی کہ اسے سالار پھر سے اپنی طرف بڑھتا ہوا محسوس ہوا۔۔۔۔ نور ایک دم سے اچھل کر دور ہٹی اور جلدی جلدی کوئی بہانہ سوچنے لگی

وہ۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ مجھے۔۔۔۔۔۔ آں۔۔۔

ہاں مجھے واشروم جانا ہے۔۔۔

پرانا بہانہ پھر سے آزمایا گیا

اچھھھھااا۔۔۔۔۔۔۔۔

تو۔۔۔۔۔۔ واشروم جانا ہے تمہیں۔۔۔۔۔

آنکھوں میں شرارت بھر کے اسکی طرف قدم بڑھانے لگا اور نور وہ گھبراتے ہوئے پیچھے ہٹنے لگی سالار اسکے اس طرح گھبرانے شرمانے پر محظوظ ہوتا اپنی جان لیوا مسکراہٹ کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا ہہ۔۔۔۔ ہا۔۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔ ممم۔۔۔۔۔ مجھے۔۔۔۔۔۔ مجھے۔۔۔۔۔مجھے۔۔۔۔۔۔ مجھ ٹھیک ہے سمجھ آگیا تم نے مجھے کہا ہے یعنی کہ تم۔۔۔۔۔۔ اب اس کے آگے بڑھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سالار آج عین کو تنگ کرنے کے فل موڈ میں تھا اسی لئے شرارت سے اچانک سنجیدہ چہرہ بناتے ہوئے اسکی طرف بڑھتے اسکی بات کاٹ کر بولا جس سے نور اور بھی زیادہ گھبرا گئی اور پیچھے ہوتے ہوتے وہ دیوار سے ٹکرائی۔۔۔۔۔

ہائے اس دیوار کو بھی ابھی آنا تھا تھوڑی دیر بعد نہیں آسکتی تھی

نور جھنجھلاتے ہوئے دل ہی دل میں دیوار کو کوس رہی تھی کہ جیسے سارا قصور اسکا ہو

(نور کی تو منطق ہی نرالی تھی)

سالار مسکراتا ہوا اسکی طرف جھکا

نور نے پھر سے اپنی آنکھیں بند کر لیں

سالار نے مسکراتے ہوئے اس کے چہرے پہ نظر جمائے ہاتھ اسکے دائیں طرف سے لے جاتے ہوئے دروازہ کھول دیا

جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔

نور نے کلک کی اور پھر سالار کے بولنے پر آنکھیں کھولیں تو نا سمجھی سے کبھی دروازے کو تو کبھی سالار کو دیکھتی۔۔۔۔۔

کیا۔۔۔۔؟؟؟ تمہیں واشروم جانا تھا نہ تو جاؤ یہ واشروم ہی ہے میرے خیال سے۔۔۔۔اگر اندر جاکر واشروم نہ نکلا تو کوئی بات نہیں تمہارے لئے آرڈر کردوگا۔۔۔۔ مممم۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ جی۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔

نور جلدی سے جواب دیتی اندر گھس گئی اور ڈور بند کردیا

سالار جو اسکا اسی کے بیوقوفانہ انداز میں کہتے اسے چھیڑ رہا تھا اسکے آگے سے تپنے کی بجائے ہامی بھرتے ہوئے دیکھ کر ہونق بنا اسے واشروم جاتے ہوئے دیکھ رہا تھا اسکے اندر بند ہونے کے بعد بے ساختہ قہقہ لگانے لگا۔۔۔۔

سالار شجاعت جو اپنی ہی ذات میں گم رہتا تھا جسے صرف سنجیدگی اور غصے کے علاوہ کچھ ہوش نہ رہتا تھا آج اپنی عین کی وجہ سے کھل کر ہنس رہا تھا قہقہے لگا رہا تھا۔۔۔۔

او مائے گاڈ۔۔۔۔۔۔ او میری بے وقوف حسینہ۔۔۔۔۔

ہاہا۔۔۔

سالار ہنستا ہوا جا کر صوفہ پر بیٹھ گیا اور کوٹ اتار کر ایک طرف رکھ دیا اور بیٹھ کر عین کا انتظار کر نے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.