سالار نے صبح سے سب کو گھما ڈالا تھا ہر کوئی کبھی یہاں بھاگتا تو کبھی وہاں۔۔۔۔ سالار نے سب کو گھن چکر بنا کر رکھ دیا تھا۔۔۔
سب ہی جانتے تھے کہ سالار کے دل کی دھڑکن اسکی جان حیات اسکی بیوی آرہی ہے اس لئے کوئی بھی کمی بیشی غلطی سے بھی نہ ہونے پائے جب سالار اپنے دیگر کاموں کے لئے اتنا سخت ہے تو یہاں تو پھر بات اسکی من چاہی بیوی کی ہے۔۔۔
پورے گھر کو محل کی طرح سجایا گیا تھا سالار کوئی بھی کمی نہیں رہنے دینا چاہتا۔۔۔
کبھی کچھ ہدایت جاری کرتا تو کبھی کچھ۔۔۔
ٹھیک ہے اپوائنٹمنٹ میں خود لے لوں گا تم دوسرے کام دیکھ لو۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔ پھر سے کہہ رہا ہوں دوبارہ کہنے کی زحمت نہ پڑے آفس یا کچھ اور بھی۔۔۔۔ کسی قسم کا کوئی بھی فضول کام مجھ تک نہیں پہنچنا چاہیے ورنہ تمہاری گردن ہوگی اور میرا ہاتھ۔۔۔ سمجھے۔۔
سالار نے سرد نظروں سے اسے وارن کیا۔۔۔
جی۔۔۔ جی سر۔۔۔۔۔
کریم بےچارا اب کیا کہتا سوائے جی ہاں کرنے کے۔۔ تھوڑی دیر قبل جو نرم تاثر تھا اب کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا جیسے کچھ دیر پہلے تھا۔۔۔
***
ابو جان یہ سب کیا ہے آخر سالار کرنا کیا چاہتا ہے پہلے میرے بیٹے کے حق پر ڈاکہ ڈالا اور نور سے نکاح کر لیا اور پھر بنا رخصتی کے اسے اپنے ساتھ رکھ رہا ہے اور اب اسے باہر بھی بلالیا آخر یہ سب ہو کیا رہا ہے کیا آپ مجھے سمجھائیں گے ابوجان۔۔۔۔
آصفہ بیگم جو کب سے موقع کی تلاش میں تھیں کہ اپنے دل کی بھڑاس نکال سکیں آج جب نور کے چلے جانے کا سنا تو بس جیسے انہیں موقع مل گیا اور بنا رکے ایک ہی سانس میں بولتی چلی گئیں۔۔
بیٹا جی آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اسکے لئے میں یہاں موجود ہوں لہذا آپ آئندہ اس موضوع سے پرہیز کریں تو سب کے لئے اور آپ کے لئے بہتر ہوگا۔۔
مزا سکندر نے سنجیدہ نرم لہجے میں انہیں مکمل طور پر باور کروا دیا تھا کہ سالار کے معاملے میں وہ کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔۔۔۔
مرزا سکندر چھڑی اٹھا کر اپنی رعب دار شخصیت سے آصفہ بیگم کا منہ بند کراکے وہاں سے چلے گئے تھے۔۔۔ انکے پیچھے آصفہ بیگم غصے اور اہانت سے پیچ وتاب کھاتی رہ گئیں
بچپن سے جن کے منہ سے نکلے ایک ایک لفظ پر جنہوں نے لبیک کہا ہو وہ اگر آج ایسے بولیں تو نفرت نے تو اپنا سر اٹھانا ہی ہے
آصفہ بیگم سالار کو سوچتے ہوئے ناقابل فراموش سخت تاثرات لئے نہ جانے کن سوچوں میں گم ہوچکی تھیں۔۔۔۔۔
سب نہ جانے کون سے طوفان نے سر اٹھانا تھا۔۔۔
***
نور پیرس پہنچ چکی تھی اپنے ساتھ لڑکی کی ہمراہی میں وہ اس وقت عالیشان بڑے سے خوبصورت وائٹ اینڈ ریڈ کنٹراسٹ کے گھر کے سامنے کھڑے اس حسین گھر کو مبہم خوشنما تاثرات سے دیکھ کر مسکرا پڑی تھی سورج کی پڑتی روشنی نور کے چمکدار چہرے کو اور بھی روشن کر رہی تھی۔۔۔۔
آئیے میم۔۔۔۔
نور گھر کو دیکھنے میں مگن تھی کہ اسکے کانوں میں اس لڑکی کی پیاری سی آواز ٹکرائی
ہممم۔۔۔
نور جیسے ہی گیٹ تک پہنچی سامنے سکرٹ شرٹ میں کھڑی بالوں کا سادہ جوڑا بنائے مسکراتے ہوئے اس پر پھول پھینک رہیں تھیں
نور حیرت و مسرت سے آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی دروازہ عبور کر گئی۔۔
یہ سب اسے عجیب لگ رہا تھا مگر پھر بھی وہ خوش تھی۔۔۔
وہ لڑکی اسے لیکر گھر کے اندر آگئی اور اسے سب سے پہلے آرام کرنے کو بولا کہ جہاز میں سفر کی وجہ سے تھکان آگئی ہوگی تو بہتر ہے کہ آرام کر لیا جائے۔۔
نور بھی واقعی میں تھک چکی تھی سو بنا کچھ بولے جانے ہی لگی تھی کہ اس نے اس لڑکی کو مخاطب کیا۔۔۔ آپ کا نام کیا ہے۔۔۔۔۔؟؟
اووو۔۔۔۔۔ہاہاہا۔۔۔۔ میں بھی نہ کتنی بھلکڑ ہوں کب سے آپ کے ساتھ ہوں اور نام ہی نہیں بتایا ابھی تک۔۔۔۔
ہائے۔۔۔۔ مائے نیم از پریہان۔۔۔۔ آپ مجھے پری کہہ کر بھی بلا سکتی ہیں اگر پریہان سے زیادہ آپ کو سوٹ لگے تو۔۔۔۔۔
نہیں پریہان بھی بہت پیارا نام ہے۔۔۔۔ میں آپ کو پریہان ہی کہہ کر بلاؤگی۔۔۔۔
نور ہلکے سے ہنستے ہوئے اس سے ہاتھ ملاتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔
او۔۔۔۔۔ نائس۔۔۔۔۔ ویسے اکثر لوگوں کو میرا نام بہت بڑا لگتا ہے۔۔۔۔۔پریہان نے منہ بناتے ہوئے کہا
اچھااا۔۔۔۔ لیکن بھئی کیوں۔۔۔۔ کون ہے وہ جسے اتنا پیارا نام بڑا لگتا ہے۔۔۔۔۔
ہے کوئی صوفی صاحب۔۔۔۔۔ پریہان نے منہ میں بڑبڑایا۔۔۔
کیا۔۔۔۔۔؟؟؟
کچھ نہیں۔۔۔۔۔ بس ایسے ہی۔۔۔۔ آپ چل کر آرام کر لیں پھر تین چار گھنٹے بعد میں خود ہی آپ کو اٹھانے آجاؤگی۔۔۔۔
نور سے کہنے کے بعد پریہان نے اسے اسکے روم میں چھوڑا اور دروازہ بند کرکے چلی گئی جبکہ نور بھی بیڈ کی طرف بڑھتے ہوئے کمرے کو ستائش سے دیکھ رہی تھی بے شک کمرہ نفاست کا منہ بولتا ثبوت تھا۔۔۔
نور نے سر تک کمبل تان کر آنکھیں موند لیں اور بہت جلد نیند کی دیوی اس پر مہربان ہوگئی۔۔
***
نور کو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی اس کے کان میں ہتھوڑے مار رہا ہے۔۔۔
جھٹ سے اسکی آنکھیں کھلیں تو پتہ چلا کہ دروازہ ناک کیا جارہا تھا نور انگڑائی لیتے ہوئے اٹھی اور دروازہ کھولا تو سامنے وہی لڑکی پریہان کھڑی مسکرا رہی تھی۔۔۔
ہیلو میم۔۔۔۔ ٹائم ہوگیا ہے آپ نہا کر فریش ہو جائیں تب تک میں آپ کے لئے کچھ کھانے پینے کے لئے لاتی ہوں ان دونوں نے جہاز میں ہی کھانا کھا لیا تھا اس وجہ سے گھر آکر کچھ نہیں کھایا مگر اب نور کو بھی بھوک محسوس ہو رہی تھی کہ کچھ ہلکا پھلکا ہی کھا لیا جائے
اچھا ٹھیک ہے پریہان پر تم میرا ڈریس کا کچھ کرو۔۔۔۔۔۔
نور نے بے بسی سے کہا کیونکہ سالار نے اسے اتنا وقت ہی نہیں دیا تھا کہ وہ پیکنگ کرسکے۔۔۔۔۔
ڈونٹ وری میم آپ کا ڈریس ڈریسنگ روم میں موجود ہے آپ پہلے جاکے فریش ہو جائیں پھر چینج کر لیجئے گا اس کے بعد آپ کے لئے ایک سرپرائز بھی ہے مگر پہلے کچھ کھانا پینا ضروری ہے اس لئے میں تو چلی بائے۔۔۔۔۔
پریہان جو روانی میں بولتے ہوئے سرپرائز کہہ چکی تھی نور کے کھلتے منہ کو دیکھ کر اسے احساس ہوا کہ یہ کیا کردیا اب تم راز بھی نہیں رکھ سکتی پریہان۔۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔۔ کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے وہ فوراًوہاں سے رفو چکر ہوگئی
جبکہ پیچھے نور منہ کھولے حیرت سے دروازے کو دیکھ رہی تھی کہ یہ کیا کہہ کر گئی کچھ پلے ہی نہیں پڑا۔۔۔۔۔
افففف۔۔۔۔۔۔ ناک چڑھا کر وہ سر جھٹکتے ہوئے فریش ہونے چلی گئی۔۔۔۔۔۔
***
عین آچکی تھی اور اس کے بہت پاس تھی اتنا پاس کے وہ ابھی جاکر اسے چھوسکتا تھا مگر پھر سرد آہ بھرتے ہوئے اپنے آپ کو کنٹرول کیا کہ بس تھوڑا انتظار اور پھر وہ ہوگا اور اسکی عین۔۔۔۔۔۔ سالار کی عین۔۔۔۔۔۔ پھر وہ اسے اپنی تمام تر شدتوں سے روشناس کروائے گا اسے اپنے تمام غم شئر کرے گا اسکی گود میں سر رکھ کے اپنے تمام زخموں،تکلیفوں کو آنسووں کی صورت بہا دے گا اور پھر سالار عین اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گے۔۔۔۔
بس کچھ پل کی دوری اور عین پھر میں ان تمام فاصلوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مٹادوں گا۔۔
سالار اپنے گھر کے تہہ خانے میں تھا جہاں نور تھی نور کے جہاز میں بیٹھنے سے لیکر روم تک کی ایک ایک پل کی حرکت وہ یہاں بیٹھے سامنے لگیں سکرینز پر دیکھ رہا تھا پورے گھر میں اس نے کیمرے لگا رکھے تھے اسکے اور کریم کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں جانتا تھا اس بارے میں۔۔۔۔
جب سے نور آئی تھی سالار کو تو اس کو دیکھنے کے علاوہ اور کوئی ہوش ہی نہیں تھا
اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ فوراًاٹھے اور دوڑ کے اسے اپنے سینے میں بھینچ لے اور بتائے کہ عین تمہارے بغیر یہ سالار کچھ
بھی نہیں۔۔۔۔ جھھھھ۔۔۔۔۔۔ بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔
مگر پھر اپنے دل کو تسلیاں دیتا کہ تھوڑی ہی دیر۔۔۔ بس۔۔۔۔۔ کچھ پل اور۔۔۔۔۔ اور پھر عین اسکے پس ہوگی۔۔۔۔ اسکے پاس۔۔۔۔!!!