Chapter 33: ریسٹورنٹ کی ملاقات

نور ریسٹورنٹ پہنچ چکی تھی اور اور اپنی چئیر پر بیٹھے منزی کا انتظار کر رہی تھی

او۔۔۔ ہائے سو سوری یار تھوڑی دیر ہوگئی میرے ہسبنڈ تو مجھے آنے ہی نہیں دے رہے تھے اوپر سے میری کنڈیشن ہی ایسی تھی اس وجہ سے وہ کچھ زیادہ ہی کئیری ہوگئے ہیں مجھ سے محبت جو اتنی کرتے ہیں۔۔۔

میزی نے آتے ساتھ ہی نان سٹاپ بولنا شروع کردیا تھا۔۔۔ نور مسکراتے ہوئے اس کی باتیں انجوائے کر رہی تھی

اٹس اوکے۔۔۔ لگتا ہے کہ آپ کے ہسبنڈ آپ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔۔۔ نور نے اپنی نرم آواز میں میزی سے کہا کہ کچھ پل کے لئے تو میزی بھی چونک گئی۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔ سیلی کو بھی اس نے ایسے ہی ان اداؤں سے اپنے قابو کیا ہوگا

ہاں ں ں۔۔۔ بلکل بہت بہت ہی زیادہ اتنا کہ۔۔۔۔۔

دیر چھوڑو تم بتاؤ کیا کھاؤگی۔۔ میزی کچھ بولتے بولتے رک گئی اور دھیان ہٹانے کے لئے مینیو کی طرف متوجہ ہوگئی۔۔۔۔

کھانا کھاتے ہوئے میزی نور سے اپنے ہسبنڈ کے بارے میں کافی باتیں کرتی ہے کہ وہ کیسا ہے کیا ہے کیا کھاتا لیتا ہے وغیرہ۔۔۔۔۔۔

نور کو لگتا ہے جیسے میزی سالار کے بارے میں بتا رہی ہو کیونکہ اسکے ہسبنڈ کی ایک ایک عادت سالار سے جو میل کھاتی تھی۔۔۔

یوں ہی باتیں کرتے ہوئے ڈنر ختم کرکے دونوں باہر آجاتی ہیں اور میزی کی ہی فرمائش پر واہ کرتے ہوئے آئس کریم کھا رہی ہوتی ہیں تو میں نے تو اپنے سوئیٹ ہسبنڈ کے بارے میں اتنا کچھ بول دیا مگر تم نے ابھی تک کچھ نہیں بتایا اپنے ہسبنڈ کے بارے میں۔۔۔۔؟؟

اممم۔۔۔۔ کیا بتاؤں میں۔۔۔۔؟؟

ارے یہی کہ تم لوگوں کی ارینج میرج تھی یا پھر لوو و میرج آنکھوں میں شرارت سمو کر نور سے پوچھا۔۔ آاا۔۔۔۔ دونوں ہی۔۔۔۔!!

کیا مطلب دونوں ہی۔۔۔؟؟

میزی نے اچھنبے سے پوچھا

مینز کے میری طرف سے ارینج اور انکی۔۔۔۔ طرف سے لو۔۔۔۔

نور نے شرماتے ہوئے اسے کہا جبکہ نہ جانے کیوں اسے سالار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کچھ انوکھا سا محسوس ہو رہا تھا کچھ عجیب سا۔۔۔ پر جو بھی تھا بہت اچھا تھا اس سے پہلے نور کو ایسا فیل نہیں ہو ا تھا اور اب تو اسے سالار کی کمی بھی بہت بری طرح سے کھل رہی تھی سالار کو سوچتے ہوئے اسکی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔۔۔۔ نور بھی اپنی بدلتی ہوئی حالت پہ حیران تھی کہ یہ اسے کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔ نور کیا ہوا کہاں گم ہو گئی ہو تم۔۔۔۔

نور ابھی خود کا تجزیہ کر ہی رہی تھی کہ اسے میزی کی آواز سنائی دی

ہاں۔۔۔۔ کہیں نہیں۔۔۔ وہ بس ایسے ہی۔۔۔

اممم۔۔۔ میرے خیال سے اب ہمیں چلنا چاہیے کافی دیر ہوگئی ہے۔۔۔

ہاں ٹھیک ہے ضرور تم یہیں رکو میں کار لے کر آتی ہوں۔۔۔۔ ٹھیک ہے۔۔۔۔ ویٹ۔۔۔۔۔ یہ کہتے ہوئے میزی واپس مڑگئی اور نور وہی کھڑے انتظار کر نے لگی۔۔۔

ابھی اسے کھڑے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ فون کی چنگھاڑتی ہوئی آواز اسکے کانوں کے پر دے پھاڑ گئی۔۔۔۔

فون کی سکرین کو دیکھا تو سالار کی کال تھی نمبر باہر کا تھا۔۔۔۔ یہ کب چلے گئے باہر۔۔۔۔حیرانی سے سوچتے ہوئے نور نے فون اٹھا کر کان سے لگایا اور مدھم آواز میں سلام کیا۔۔۔۔

وعلیکم اسلام۔۔۔ کیسی ہو عین۔۔۔۔؟؟

سالار نے مدھم بوجھل آواز میں بولا جیسے صدیوں کی مسافت طے کر رہا ہو۔۔۔۔

نور کے دل کو کچھ ہوا۔۔۔۔۔ یہ ٹھیک تو ہیں۔۔۔۔ کہیں بیمار تو نہیں ہو گئے۔۔۔۔

عین۔۔۔۔۔۔!!!

نور من ہی من سوالات کر رہی تھی کہ اسے سالار کی بھیگی بھاری گھمبیر آواز سنائی دی آپ۔۔۔۔ آپ رو رہے ہیں سالار۔۔۔۔؟؟؟

نور کا یہ پوچھنا تھا کہ سالار کی دائیں آنکھ سے تیزی سے آنسو پھسلا اور تکیے میں جذب ہوگیا۔۔۔

سالار کو کل رات سے عجیب عجیب وہم ستا رہے تھے عین کو لے کر۔۔۔ دل بے چین سا تھا جیسے کچھ ہونے والا تھا۔۔۔ کچھ بہت برا۔۔۔۔

ابھی بھی وہ بے وقت سویا پڑا تھا کہ برے خواب نے اسکی تمام حسیات بیدار کر دیں اور فوراً سے اس نے عین کو فون ملا دیا۔۔ کہ اب اور ہمت نہیں تھی اس میں کہ کچھ دیر بھی اسکی آواز سنے بنا رہ سکے مگر پھر عین کی اپنے لئے پریشان آواز میں پوچھنے پر بے ساختہ ہی اسکی آنکھ سے آنسو پھسلا تھا۔۔۔۔۔

سالار۔۔۔۔۔؟؟؟

نور نے بھی اسکی خاموشی سے بے چین ہو کر بے ساختہ اسے پکارا۔۔۔

عین۔۔۔۔۔۔۔

میرے پاس آجاؤ۔۔۔۔۔۔۔ مم۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پاس آو تاکہ میں تمہیں اپنے پناہ میں چھپا لوں سب سے۔۔۔۔ کوئی۔۔۔۔ کہ کوئی بھی تم تک پہنچ نہ سکے۔۔۔۔۔۔ پلیز عین۔۔۔۔۔۔ کم ٹو می۔۔۔۔۔ پلیز۔۔۔۔

نور فون کان سے لگائے سالار کی لرزتی ہوئی آواز سن رہی تھی اور اپنے زور سے دھڑکتے ہوئے دل پر ہاتھ رکھے سامنے چلتی جارہی تھی۔۔۔

اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کہے بس خاموشی سے دونوں ایک دوسرے کی سانسوں کی آواز سنے جا رہے تھے۔۔۔۔

نور چلتے ہوئے سڑک کے بیچ و بیچ آچکی تھی۔۔

وہ فون میں اتنا مگن تھی کہ اسے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ سڑک کے بلکل درمیان چل رہی ہے۔۔۔ سالار آنکھیں موندے اسکی سانسوں کو سن کر اپنے تڑپتے دل کو پر سکون کر رہا تھا کہ اسے اچانک عین کی تیز تیز سانسیں سنائی دیں جیسے وہ کسی سے ڈر رہی ہو۔۔۔۔۔

سالار جھٹ سے اٹھ کر بیٹھ گیا۔

عین۔۔۔۔؟؟؟

عین۔۔۔ تم ٹھیک ہو۔۔۔۔ میری بات کا جواب دو عین۔۔۔۔۔ بولو۔۔۔۔ تم بولتی کیوں نہیں عین۔۔۔۔۔عی۔۔۔۔۔ عین میری۔۔۔ میری بات۔۔۔۔ ڈیم اٹ بولو۔۔سالار اٹکتی لڑکھڑاتی آواز میں اس سے پوچھے جارہاتھا مگر دوسری طرف سوائے اسکی تیز سانسوں کے خاموشی ہی تھی اسکا دل بری طرح سے دھڑکنے لگا جب عین پھر بھی نہ کچھ بولی تو سالار نے ضبط کھو دیا اور دھاڑتے ہوئے عین کو پکار نے لگا مگر دوسری طرف وہی نتیجہ تھا۔۔

عین۔۔۔۔۔ عین۔۔۔۔۔۔ تم میری بات کا جواب کیوں نہیں دے رہی ہو۔۔۔۔ گاڈ۔۔۔۔

عین۔۔۔۔۔؟؟؟

نور کے کانوں میں سالار کی چلاتی ہوئی آواز پر رہی تھی مگر اسکی زبان تو جیسے تالو سے چپک چکی تھی۔۔۔ ٹانگوں نے ہلنے سے ہی انکار کر دیا تھا وہ تو سڑک پر جم ہی گئی تھیں جیسے۔۔۔اسکی نظریں سامنے سے آتے ٹرالر کی طرف تھیں جو بڑی تیزی سے اسکی طرف بڑھ رہا تھا اس میں اتنی ہمت بھی نہیں پڑ رہی تھی کہ وہاں سے ہٹ ہی جائے مگر خوف سے اس سے ہلا بھی نہیں جا رہا تھا۔۔۔

آنسووں سے بھری آنکھوں سے وہ اپنے موت کو اپنے قریب دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔

سالار کے دل نے جیسے دھڑکنا چھوڑ دیا ہو۔۔۔

عین۔۔۔۔ دھیمی آواز میں سالار نے اسے پکارا۔۔

اس سے پہلے کہ سالار کچھ بولتا اسے عین کی چیخ سنائی دی۔۔۔

آااااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار کے ہاتھ سے فون چھوٹ کر نیچے گر چکا تھا۔۔

میم آپ کو کچھ چاہیے۔۔۔۔؟؟؟

ہہ۔۔ ہا۔۔۔ ہاں۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔ تھینک یو۔۔۔۔۔۔۔

نور جو حیرانی و پریشانی کی تصویر بنے اپنے ساتھ ہو رہی اس اچانک افتاد پر گھبرائی ہوئی پرائیویٹ جہاز کی ونڈو سے باہر دیکھ رہی تھی کہ اپنے ساتھ بیٹھی پیاری سی ماڈرن لڑکی کی آواز سن کر ہڑبڑا گئی تھی۔۔۔۔۔ آج شام کو ہی اسے سالار کا میسج موصول ہوا تھا کہ وہ کسی کو بھیج رہا ہے اسے ریسیو کرنے

یہ سن کر نور جو اپنے ساتھ ہوئے کچھ دیر پہلے ہوئے حادثے کو لیکر خوفزدہ تھی اب حیرت کے سمندر میں ڈوبی یہی سوچے جا رہی تھی کہ سالار نے اچانک اسے کیوں بلایا ہے۔۔۔۔۔

خیر جو بھی ہے خود ہی پتہ چل جائے گا

جب کچھ سمجھ نہ آیا تو خود کو انہی الفاظوں سے تسلی دے کر ونڈو سے باہر جھانکنے لگی۔۔۔۔

نور مکمل طور پر اس حادثے کو فراموش کر چکی تھی یا پھر یوں کہا جائے کہ سالار کے خیالات اسے اپنے علاوہ کچھ اور کہاں سوچنے کی اجازت دیں گے۔۔۔۔

سامنے بیٹھی لڑکی نور کو دلچسپ نظروں سے دیکھ رہی تھی

نور ہلکے پیرٹ گرین کلر کے سادہ سی فراک اور چوڑیدار کے ساتھ اسی سے ملتا حجاب لئے اپنی سحر انگیز شخصیت کے ساتھ مقابل کو ٹھٹھکنے پر مجبور کر رہی تھی۔۔۔۔

میرا یہ حال ہے تو سالار سر کا کیا ہوتا ہوگا

بہت ہی برا ہوتا ہوگا۔۔۔۔ ہاہا۔۔۔۔

دل ہی دل میں خود سے ہی باتیں کرتے ہوئے وہ من ہی من ہنس رہی تھی کہ کوئی تو ہے جو ان سب کا انتقام سالار شجاعت دی ڈیول سے لے رہا ہے۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.