Chapter 32: میاں جی

سارے یونی والے بھی اب واپسی کی تیاری کر چکے تھے اور بس اور اپنی لائی ہوئی گاڑیوں میں واپس جا رہے تھے۔۔۔

برہان بھی گاڑی میں بیٹھ چکا تھا اور اظفر کا انتظار کر رہا تھا کہ کسی نے فرنٹ سیٹ کا دروازہ کھول کر بڑے مزے سے سیٹ سنبھالی اور دروازہ لاک کر دیا۔۔۔

برہان نے جب دیکھا تو سامنے بڑی شان سے رباب صاحبہ بیٹھی ہوئی تھیں۔۔۔

او۔۔۔۔ او تم کس خوشی میں بیٹھی ہو یہاں اٹھو یہاں سے۔۔۔ یہاں اظفر نے بیٹھنا ہے ویسے بھی ناراض تھا مجھ سے بڑی مشکلوں سے راضی کیا ہے۔

ہاں۔۔۔۔۔ تو برہان صاحب پھر تو آپ کو نکاح بھی اپنی گرل فرینڈ اظفر کے ساتھ ہی کر لینا چاہیے تھا مجھ جیسی بے چاری ابلا ناری سے کیوں کیا۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔۔

رباب کو تو غصہ ہی آگیا تھا کیسا ان رومینٹک بندہ تھا ایک تو اسے خود مجھے زبردستی کرکے گاڑی میں بٹھانا چاہیے تھا جیسے فلموں ڈراموں میں ہوتا ہے مگر نہیں یہ تو ہے ہی سدا کا خشک بندہ۔۔۔۔۔۔۔

اف اللہ۔۔۔۔ رباب پلیز یار میں بہت تھکا ہوا ہوں پہلے ہی اب مجھ میں مزید سکت نہیں ہے کہ تم سے گولہ باری کروں۔۔۔۔۔ برہان نے اسکے سامنے ہاتھ جوڑ کر گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے کہا چچ۔۔۔۔ بھئی میاں جی آپکو نہیں پتہ بیوی کے سامنے شوہر ہاتھ نہیں جوڑتے گناہ ملتا ہے بیوی کو۔۔۔ کیوں مجھ غریب کو گناہ گار کر رہے ہیں

رباب ڈرامائی انداز میں ہاتھ نچا نچا کر اسے پتے کی بات بتا رہی تھی

برہان جو فل گاڑی چلانے بلکہ بھگانے میں لگا ہوا تھا کیوں کہ موسم کے تیور کچھ اچھے نہیں لگ رہے تھے رباب کی اتنی عزت افزائی پر فوراً سے بریک لگائی جس سے کار سڑک کے بیچ و بیچ رک گئی تھی جبکہ برہان گردن موڑے حیرت سے منہ کھولے رباب کی طرف دیکھ رہا تھا جو برہان کے ایکدم بریک لگانے سے اپنا سر ڈیش بورڈ سے بمشکل بچائے دل پر ہاتھ رکھے لمبے لمبے سانس لے رہی تھی۔۔۔۔۔

ہائے میاں جی کیا کرتے ہیں کیوں بھری جوانی میں بیوہ ہونے کا شوق چڑ گیا ہے آپ کو ابھی مجھے کچھ ہو جاتا تو۔۔۔۔ ہائے اللہ۔۔۔۔۔

ویٹ۔۔۔۔ پہلے تو لڑکا بیوہ نہیں رنڈوا ہوتا ہے۔۔۔

اور سیکنڈ یہ کہ یہ اتنی عزت کب سے دینے لگ گئی تم مجھے۔۔۔

ابھی اس سے پہلے کہ رباب کچھ بولتی ہی برہان پھر سے بول پڑا۔۔۔۔

اور۔۔۔۔ اور یہ میاں جی کیا ہوتا ہے۔۔۔ اب میں اتنا بھی بوڑھا نہیں ہوں کہ تم مجھے میاں جی ہی کہنے لگ جاؤ۔۔۔۔۔ سو مس رباب اکبر مرزا آئندہ اس نام سے پرہیز کیجئے گا۔۔۔۔ گاٹ اٹ۔۔۔۔۔ یہ کہہ کر برہان گاڑی سٹارٹ کر نے لگا۔۔۔

اوئے ہیلو۔۔۔۔ پہلی بات میں اب رباب اکبر مرزا نہیں رہی اب میں مسز رباب برہان ہوں۔۔۔۔ رباب نے چہکتے ہوئے بڑے مزے سے کہا

یا اللہ کہاں پھنس گیا ہوں میں ایک تو یہ گاڑی سٹارٹ نہیں ہو رہی اور اس لڑکی کی زبان بند نہیں ہو رہی۔۔۔۔

تم پہ گئی ہے۔۔۔۔!!!

کون۔۔۔۔؟؟؟

مصروف انداز میں اس نے پوچھا

تمہاری بیٹی۔۔۔۔۔

برہان نے حیرانی سے اسکی طرف دیکھا

یار کچھ تو شرم کرلیا کرو کیسے دھڑلے سے ہماری فیوچر بیٹی کا ذکر کر رہی ہو۔۔۔

اسکے لئے تم جو ہو۔۔۔۔۔۔

رباب نے بڑے مزے سے جواب دیا

جبکہ برہان تاسف سے سر ہلانے لگا اس نے تو رباب کو تنگ کرنے کی غرض سے فیوچر بیٹی کہا تھا مگر یہ بھی تو رباب تھی سدا کی بے شرم۔۔۔۔ برہان تیرا کیا ہوگا۔۔۔۔ سر سٹیرنگ پہ گرائے برہان اپنے مستقبل کو لے کر ایک بار پھر سے غمگین ہوا۔۔۔۔۔۔

***

سر۔۔۔۔ وہ آپ کے لئے انویٹیشن کارڈ آیا ہے۔۔۔

سالار جب سے آیا تھا اب جاکے اپنے روم سے نکلا تھا تو کریم ڈرتے ڈرتے اس سے مخاطب ہوا کیسا انویٹیشن۔۔۔؟؟؟

سالار نے سرد آواز میں پوچھا جس کا جواب کریم نے تھوک نگلتے ہوئے دیا

وہ۔۔۔۔۔۔ سر مس منیزہ سہیل خان کی انگیجمنٹ ہے اس تھرسڈے کو اسی کا انویٹیشن۔۔۔۔۔۔۔ جاؤ۔۔۔۔۔۔ کریم کو بیچ میں ہی ٹوکتے ہوئے اس نے بے تاثر لہجے میں کہا۔۔۔۔۔

کریم چونکتا ہوا وہاں سے نکل گیا کہ سالار کو شاک نہیں لگا کہ اس کی بیوی اسکے نکاح میں ہوتے ہوئے کسی اور سے منگنی کرنے

پیچھے سے سالار نے مسکراتے ہوئے سر جھٹکا تھا

اب چلیں گے بھی آپ یا پھر بیچ سڑک میں ہی ڈیٹ منانے کا ارادہ ہے میاں جی۔۔۔۔۔۔۔

رباب نے تو آج قسم ہی کھا لی تھی برہان کو زچ کرنے کی

یہ دونوں کب سے سڑک کے بیچ کھڑے لفٹ مانگ رہے تھے مگر بقول برہان کے جب رباب جیسی آفت ساتھ ہو تو کبھی کچھ اچھا بھی ہو سکتا ہے۔۔۔

ہٹو تم تمہیں تو لفٹ مانگنی بھی نہیں آتی۔۔۔۔ میں بتاتی ہوں کیسے لفٹ لیتے ہیں

کہتے ساتھ ہی اس نے دیکھا کہ ایک وائٹ کلر کی کرولا آرہی تھی رباب جھٹ سے اپنی پرانی جوبن پہ آتے برہان کی سائڈ گرگئی اور آنکھیں موند لیں۔۔۔۔۔

جیسے ہی رباب برہان کی طرف گری برہان کے تو مانو ہوش ہی اڑ گئے۔

رباب۔۔۔۔۔۔۔!!

رباب آنکھیں کھولو یار کیا ہوگیا ہے تمہیں۔۔۔۔ رباب۔۔۔۔ برہان فکرمند سا چلاتے ہوئے اسے اپنے بازوؤں میں مضبوطی سے تھامے جھنجھوڑ رہا تھا۔۔۔ بوکھلاہٹ کے مارے اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کرے تو کرے کیا۔۔۔۔؟؟

اتنے میں ان کے سامنے گاڑی رکی اور گاڑی میں سے بڑی عمر کی خاتون باہر نکلیں اور پھرتی سے انکے پاس آئیں اور رباب کو اس سے چھیننے لگیں (وہ الگ بات تھی کہ چھین نہیں پارہی تھیں اتنا دم جو نہیں تھا) اے چھوڑ۔۔۔۔ چھوڑ لڑکی کو بے غیرت انسان شرم نہیں آتی جوان جہان لڑکی کو اغوا کرکے لے جاتے ہوئے۔۔۔۔۔ اماں بی ماتھے پر تیوری ڈالے اسے گھور تے ہوئے بولیں جبکہ برہان اس اچانک پڑنے والی افتاد پر گھبرا گیا پہلے ہی وہ اتنا بوکھلایا ہوا تھا کہ اب مزید کی کسر ان اماں بی نے نکال لی تھی اوپر سے ان کا اس طرح کا الزام اگر برہان رباب کی وجہ سے پریشان نہ ہوتا تو ضرور انکی بات کا جواب کچھ یوں ضرور دیتا کہ نہیں اور تو کیا آپ کو اغوا کر لیتا۔۔۔۔۔۔۔

مگر مصلحت کے تحت خاموشی اختیار کرنی پڑی۔۔۔۔۔

دیکھیں پلیز ہماری مدد کریں میری وائف بے ہوش ہوگئی ہے اسے ہاسپٹل لے کر جانا ہے آپ باقی کی کی ساری تفتیش بعد میں کر لیجئے گا

برہان نے بہت مشکل سے اپنے چڑچڑے پن کو قابو کرکے کہا تھا ورنہ تو دل تو کچھ اور ہی کرنے کو چاہ رہا تھا اماں بی نے کھوجتی نظروں سے ان دونوں کو اچھی طرح گھورا پھر انہیں اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا بیچ میں برہان اور اسکے دائیں طرف اماں بی اور بائیں طرف رباب تھی۔۔۔۔

رباب سن دونوں کو بنا کوئی بھنک لگے مزے سے اپنا سارا بوجھ برہان کے کاندھوں پہ ڈالے آنکھیں موند کر بیٹھی ہوئی تھی۔۔

اے چھورے بیچ میں تم کیوں بیٹھ گئے ہاں ابھی یہ کن۔۔۔۔فرم نہیں ہوا کہ یہ تمہاری پکی والی بیوی ہے۔۔ اماں بی کی زبان کو کہاں چین تھا کہ وہ چپ کر جائیں راستے میں بھی وہ بےچارے ڈرائیور کے کان پکاتی آئیں تھیں اب صد شکر کے ڈرائیور کی جان چھوٹ کر ان کی جان ہاتھ میں آگئی۔۔۔

اچھا ااا۔۔۔۔ تو پھر یہ کب کن۔۔۔۔۔۔ فرررم ہوا ہے کہ یہ میری کچی والی بیوی ہے۔۔۔۔۔

برہان کے دوبدو جواب پر اماں بی ہڑبڑا گیں اب برہان بچارا کب تک برداشت کرتا پہلے ہی رباب ہوش میں آنے کا نام نہیں لے رہی تھی اوپر سے ان کی زبان شریف رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی اے۔۔۔ لڑکے دیکھ میرے ساتھ زبان مت چلانا ورنہ میں ابھی گاڑی سے اتار دوگی سمجھے۔۔۔

اماں بی بھی کہاں اب رعب میں آنے والی شے تھیں پوری پوری مقابلہ بازی پہ اتر آئیں۔۔

رباب نے سوچا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ زیادہ ایکٹنگ لفٹ سے ہاتھ ہی نہ دھلوا بیٹھے۔۔۔۔۔۔

اس لئے آہستہ سے اپنی آنکھیں کھول لیں۔

برہان نے جب رباب کو ہوش میں آتے ہوئے دیکھا تو جھٹ سے اسکی طرف متوجہ ہوا اور فکرمندی سے اسکے چہرے پر ہاتھ رکھے طبیعت کا پوچھنے لگ گیا

رباب تم ٹھیک تو ہو اچانک تمہیں کیا ہو گیا تھا۔۔؟

مم۔۔۔۔میں ٹھیک ہوں بس چکر سے آگئے تھے

رباب نے نقاہت سے بھری آواز بنا کر کہا

اچھااا۔۔۔ تو تمہیں چکر آرہے تھے کہیں۔۔۔۔۔؟

نہیں پہلے تو تم مجھے یہ بتاؤ کہ تم کیا واقعی میں میاں بیوی ہو۔۔۔؟؟

جی۔۔۔۔ جی آنٹی جی ہی دونوں میاں بیوی ہی ہیں۔۔۔

رباب کے جواب پر اماں بی کو تسلی ہوئی مگر پھر ذہن میں کچھ آتے ہی انہوں نے برہان جو آدھا رباب کی طرف مڑا ہوا تھا کا کندھا پیچھے سیٹ کی بیک پر رکھ کے مارا کیونکہ انہیں رباب کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی تھی

ہاں سچ۔۔۔۔ ابھی تم کہہ رہی تھی کہ تمہیں چکر آرہے تھے اس لئے بے ہوش ہوگئی تھی تو کیا یہ چکر ابھی ابھی ہی آئے تھے یا پھر پہلے سے مسلسل آرہے تھے ہیں بتاؤ تو ذرا۔۔۔۔

وہ۔۔۔۔ وہ۔۔۔ جی ہاں۔۔۔ بب۔۔۔ بلکل بلکل مجھے تو چکر کل سے اتنے آرہے ہیں اتنے آرہے ہیں کہ بس۔۔۔۔ رباب نے اپنی عقل کے مطابق جواب بنایا کہ کہیں ایکٹنگ کر تے ہوئے پکڑی نہ جائے اس لئے

میری مانو تو ہاسپٹل سے اپنا مکمل چیک اپ کر والو کہیں کوئی۔۔۔۔۔

نہیں نہیں ایس۔۔۔۔ ایسی بات نہیں ہے وہ بس میں نے ناشتہ نہیں کیا تھا نہ آج تو اسی لئے طبیعت خراب ہوگئی تھی گھر جا کر آرام کروں گی تو ٹھیک ہو جاؤں گی۔۔۔۔

برہان خاموش تصویر بنا کبھی اس طرف تو کبھی اس طرف منہ موڑ موڑ کر ان دونوں کی باتیں سمجھنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا مگر کچھ پلے نہ پڑ رہا تھا

پھر کافی دیر بحث مباحثے کے بعد آخر کار رباب نے گھر سے کافی فاصلے پر گاڑی رکوا دی کہ کہیں زبردستی ٹیسٹ کروانے کے چکروں میں گھر میں ہی نہ گھس جائیں۔۔۔

رباب یہ کیا کہہ رہی تھیں کون سا مکمل چیک اپ۔۔۔؟؟

تمہیں نہیں سمجھ آئی؟؟؟اچھی بات ہے۔۔۔ سمجھ نا بھی مت۔۔۔ ویسے بھی اس سے تمہارا کوئی لنک نہیں ہے اوکے میاں جی۔۔۔۔

پھر ملیں گے بائے امممماں۔۔۔۔۔۔۔۔

رباب تو رفو چکر ہوگئی پیچھے سے برہان اپنی گال پہ ہاتھ رکھے آنکھیں پھاڑے رباب کی پشت کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.