Chapter 24: نقاب کے پیچھے

سامنے کھڑی لڑکی ایک قدم پیچھے ہٹی۔۔۔۔۔

میکی نے اسکے گریز کو ہچکچاہٹ سمجھا اور پھر مسکراتے ہوئے ایک ہی جست میں اسکے مقابل آکر اسے اپنی گرفت میں کر لیا

میکی کی جان کیوں اتنا شرما رہی ہو یار پہلے ہی اتنا لیٹ آئی ہو

اوپر سے مجھے اور تڑپائے جا رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔۔ایک منٹ یہ تم نے نقاب کیوں کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔ مجھ سے کیسا پردہ بےبی۔۔۔۔

ہٹاؤ اسے مجھے اپنے دلنشین چہرے کا دیدار کرنے دو۔۔۔۔۔

یہ کہتے ہوئے اس نے اپنا ہاتھ اسکا نقاب ہٹانے لئے آگے بڑھایا تو سامنے کھڑے وجود نے اپنا چہرہ پیچھے کر لیا اور نفی میں سر ہلایا جیسے اسے روکنا چاہا ہو اور ساتھ ہی اسے دھکا دے کر خود کو اسکی گرفت سے نکالا میکی دو قدم پیچھے ہٹا مگر پھر سنبھل کر دوبارہ اسے قابو کیا اب اسے غصہ آرہا تھا اس پہ۔۔۔۔

کیا چیز ہو تم میں جتنی نرمی برت رہا ہوں تم اتنا ہی سر پر بڑھے جا رہی ہو۔۔۔۔۔۔

میکی آگ بگولا ہو کر اسکی طرف بڑھا اور ایک ہی جھٹکے سے اسکا حجاب اتار پھینکا

ایسا کرنے سے اسکے بال بکھر کر چہرے پر پھیل کر اسے چھپا گئے تھے

میکی کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو سر پٹ بھاگی

میکی نے اسے بھاگتے ہوئے دیکھا تو اسے خونخوار نظروں سے گھور تے ہوئے اسکے پیچھے لپکا رباب جو نور کا گیٹ آپ لے کر اسکے پتے پہ آئی تھی اب مزید ضبط کھوتے ہوئے لرزتی ہوئی ٹانگوں سے وہاں سے بھاگی آخر تھی تو وہ ایک لڑکی ہی چاہے کتنی بھی بولڈ کیوں نہ ہو ہر لڑکی کو اپنی عزت سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے اور جب وہ ہی خطرے میں ہو تو دل موت کو ترجیح دیتا ہے

رباب جتنا تیز بھاگ سکتی تھی بھاگ رہی تھی وہ کسی بھی صورت میکی کے ہاتھ نہیں لگتا چاہتی تھی۔۔۔۔ ابھی تو وہ نور کے دھوکے میں ہی اتنا غصہ کر رہا ہے تو جب اسے حقیقت پتہ چلے گی تو نہ جا نے وہ میرے ساتھ کیسا سلوک کرے گا۔۔۔۔ رباب نے بے ساختہ جھر جھری لی۔۔۔۔۔۔۔وہ بار بار اپنے ہاتھ میں پہنی گھڑی کی طرف دیکھ رہی تھی اور ساتھ ساتھ اللہ سے اپنی حفاظت کے لئے دعاگو بھی تھی۔۔۔۔۔ میکی بھاگتے ہوئے اسے آوازیں دے کر ڈرا رہا تھا کہ وہ سامنے آجائے مگر وہ تھی کہ سامنے ہی نہیں آرہی تھی

رباب نے جب میکی کی آواز قریب سے سنی ایک طرف بنی جگہ پہ چھپ کر بیٹھ گئی

عینی بےبی کہاں ہو آپ اب بس آجاؤ نہ سامنے اور مت ترساؤ

عینی۔۔۔۔۔!!

ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔

یار تو مجھ سے ایسے ڈر رہی ہو کہ جیسے میں تمہیں زندہ کھا ہی جاؤں گا چلو بس بہت ہوگیا یہ لکا چھپی کا کھیل اور موڈ نہیں ہے میرا یہ سٹوپڈ سی گیم کھیلنے کا۔۔۔۔۔۔۔ میکی باتیں کرتے ہوئے ساتھ ساتھ اپنی نظریں بھی گھماتا جارہا تھا کہ اسے ایک جگہ کچھ رنگین نظر آیا وہ شائد عینی کے کپڑے تھے

میکی کے لبوں پر شاطر مسکراہٹ چمکی۔۔۔۔۔۔۔۔

او تو یہاں ہے میری بےبی۔۔۔۔۔۔۔۔ میکی دل میں ہی بولتا ہوا دھیرے سے اس طرف بڑھا رباب ڈری ہوئی بیٹھی تھی کہ اچانک کسی نے اسے کندھے سے پکڑ کر اپنی طرف پلٹا۔۔۔۔۔۔

جیسے ہی میکی کو عینی کی جگہ رباب کا چہرہ دکھا تو حیرانی سے ایک منٹ کے لئے تو کچھ بول ہی نہیں پایا رباب اسے دیکھ کر سفید پڑچکی تھی

تم۔۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔ یہاں۔۔۔۔کک۔۔۔ کیا۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

حیرت کے مارے اسکی بولتی ہی بند ہو گئی تھی

او تو دھوکہ دیا تم نے مجھے۔۔۔۔۔۔۔ میرے ساتھ چالاکی۔۔۔۔۔۔میکی کے ساتھ فراڈ۔۔۔۔۔۔ اب تم مجھ سے کیسے بچوگی۔۔۔۔۔ عینی کو تو میں حاصل کر ہی لوں گا مگر تمہیں میں اب کسی قیمت نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔ تیرا تو میں وہ حشر کروں گا کہ تجھے کوئی پہچان ہی نہ پائے گا۔۔۔۔۔

میکی نے سفاکیت سے کہتے ہوئے اس کی طرف بڑھا

رباب ہمت کرکے پھر سے اٹھی اور پھر سے بھاگنا شروع کردیا اس کی یہی کوشش تھی کہ وہ مر جائے گی مگر اسکے ہاتھ کسی قیمت نہیں لگے گی۔۔۔۔۔۔

رباب بھاگتی جارہی تھی اسے بس میکی سے میلوں دور رہنا تھا

رباب بھاگ رہی تھی کہ اچانک اسکا پاؤں مڑا اور وہ منہ کے بل گرنے ہی لگی تھی کہ کسی نے اسے گرنے سے بچا لیا

رباب جو آنکھیں بند کیے کسی کی بازوؤں میں لٹکی ہوئی تھی کہ کسی مانوس آواز کے آنے پر فوراًسے آنکھیں کھولیں۔۔۔۔۔۔

اپنے سامنے کھڑے شخص کو دیکھ کر رباب بے ساختہ اللہ کا شکر ادا کیا کہ ایک بار پھر اس نے اسکی عزت کی حفاظت کی تھی

رباب۔۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔۔ ٹھیک ہو یہ کیا حالت بنا لی ہے تم نے کیا ہوا ہے رباب تم۔۔۔۔۔ تم۔۔۔۔ میں۔۔۔۔۔۔۔یہ۔۔۔۔۔ سب۔۔۔۔۔کیا کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔تم۔۔۔۔

ٹھیک تو ہو۔۔۔۔۔ برہان اسکی بکھری ہوئی حالت دیکھ کر سخت گھبرا گیا تھا اوپر سے وہ پھوٹ پھوٹ کر روئے جارہی تھی اس نے اپنے ساتھ لگی رباب کو دیکھا اور پھر اردگرد کہ جیسے کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رباب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برہان اسکی حالت پہ پریشان اس پر چیخ پڑا۔۔۔

رباب میرا دل بند ہو جائے گا میری جان پلیز کچھ تو بولو۔۔۔۔

رباب کو برہان کی بھیگی بھاری آواز سنائی دی جیسے وہ بمشکل خود کو رونے سے روک رہا ہو رباب کی حالت ہی ایسی تھی بنا دوپٹے کے بکھرے الجھے بال اجڑی اجڑی سی حالت اسکا دل چیر رہی تھی کیا کچھ اسکے دماغ میں نہیں آرہا تھا مگر وہ سختی سے تمام بری زہریلی سوچوں کو جھٹکے جارہا تھا

ب۔۔۔۔۔ ببر۔۔۔۔ بر۔۔۔۔۔ ہا۔۔۔۔۔ن۔۔۔۔۔ پلیز۔۔۔۔ یہاں سے چلو۔۔۔۔۔۔۔ پلیز جلدی سے چلو پلیییییییزززز۔۔۔۔۔۔۔۔

بے ربط الفاظوں سے رباب نے اٹکتے ہوئے اس سے التجا کی۔۔۔۔۔ اس وقت وہ کہیں سے بھی نڈر شرارتی رباب بلکل نہیں لگ رہی تھی برہان کو۔۔۔۔۔۔۔

حالات کے مدنظر برہان نے مزید کچھ بھی پوچھے اسے اپنے گھیرے میں لے کر گاڑی میں آکر اسے اپنے ساتھ بٹھایا اور پھر منہ پر ہاتھ پھیر تے لرزتے ہاتھوں سے گاڑی سٹارٹ کی اور اس سنسان علاقے سے نکل گیا

***

میکی رباب کو ڈھونڈ رہا تھا کہ اچانک کہاں غائب ہو گئی وہ کہ اچانک اسے ایسے لگا کہ جیسے کوئی اسکے پیچھے کھڑا ہوا ہے

اس نے جیسے ہی پیچھے مڑ کر دیکھا تو کوئی سفید کپڑوں میں عجیب سا آدمی کھڑا تھا وہ اسے سرد لال آنکھوں سے گردن ٹیڑھی کیے اسے وحشی نظروں سے ایسے دیکھ رہا تھا جیسے ایک شکار اپنے شکاری کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار اپنے سامنے کھڑے بندے کو خونخوار نظروں سے دیکھ رہا تھا اسکا دل کر رہا تھا کہ وہ اس چہرے کو مسخ کر ڈالے۔۔۔۔۔ اسکی آنکھیں باہر نکال دے اسکی زبان چھلنی چھلنی کردے۔۔۔

اور پھر اس نے ایسا کیا بھی۔۔۔۔۔۔۔

میکی اسکی خوفناک آنکھوں کو دیکھ کر کانپ اٹھا تھا

کون ہو تم۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

تمہاری موت۔۔۔۔۔۔۔!!!!

سالار نے اسکے منہ پر مکوں کی برسات کردی۔۔۔۔۔۔۔ میزی کو بنا موقع دیے وہ اسے اندھا دھند لاتوں گھونسوں سے مارے جا رہا تھا

میکی کو اپنا آپ اسکے آگے بہت معمولی لگ رہا تھا اوپر سے وہ حیران پریشان سا یہ بھی سوچ رہا تھا کہ وہ ہے کون جو اسے اتنی بری طرح مار رہا تھا

ہو کون تم۔۔۔۔۔۔۔ میکی نے اس سے کانپتی آواز میں پوچھا

عینی چاہیے تمہیں۔۔۔۔ گالی۔۔۔۔۔۔۔

وہ میری ہے صرف میری ہے میری عین ہے وہ میری صرف میری جان ہے وہ سالار کی عین ہے وہ اور ہمیشہ میری ہی رہے گی

میرے جیتے جی بھی میرے اور میرے مرنے کے بعد بھی۔۔۔۔۔۔ میری۔۔۔۔۔۔۔صرف میری۔۔۔۔۔۔۔۔ سالار اسکے کانوں میں پھنکارا

سالار نے سپنے کوٹ کی جیب میں سے کچھ کانٹوں سے بھرا کوئی شے نکالی اور بنا کوئی موقع دیے اسکے چہرے پر ایک ضرب لگائی

آااااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میکی کے حلق سے ایک دلدوز چیخ نکلی۔۔۔۔

سالار نے اس پر رکنے پر اکتفا نہیں کیا اور لگاتار اسکے چہرے پر ضربیں کھاتا رہا وہ جنونی ہو چکا تھا مم۔۔۔۔۔۔مممم۔۔مجھ۔۔۔۔۔مجھے۔۔۔۔۔ مجھے جانے دو

پلللللییییییز۔۔۔۔۔ممممعاااافففی۔۔۔ فی۔۔۔۔۔ دے۔۔۔۔۔۔

اہ۔۔۔۔۔۔۔ آااااا۔۔۔۔۔!!!!

سالار نے اس کانٹے کو اسکے منہ کے اندر ڈال دیا اور بے دردی سے اسکے حلق میں انڈیلتے ہوئے کھنچا جس سے اسے بہت شدید تکلیف ہوئی۔۔۔۔۔۔۔ اسکا حال ایسا تھا کہ وہ اپنی تکلیف کو چیخ کر بھی نہیں بیاں کرسکتا تھا

سالار نے ابھی بھی اسے نہیں بخشا اسی کانٹے کو اسکی آنکھوں میں باری باری پیوست کیا اسکی آنکھوں سے خون نکلنے لگ گیا تھا فوارے کی طرح نکلتے خون نے اسکے کپڑوں کو بھی داغدار

کر دیا تھا

سالار کے ہاتھ خون سے بھر چکے تھے

میکی زمین پر لیٹا بری طرح تڑپ رہا تھا اسکا چہرہ تک مسخ ہو چکا تھا

کچھ دیر اسکی تکلیف کو دیکھنے کے بعد جب میکی تکلیف سے بے ہوش ہوگیا تو سالار اٹھا اور جانے سے پہلے اسکی ایک ایک انگلی کو پکڑ کے توڑ دیا

ایک نفرت بھری نگاہ اس پر ڈال کر وہ پلٹ گیا

سالار جب گھر پہنچا تو رات کے تین بج رہے تھے وہ سیدھا واشروم گیا کپڑے بدلنے کے بعد وہ گھر کی پچھلی سائڈ اپنے خون سے بھرے کپڑوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا گیا اور عین کے ساتھ آکر لیٹ گیا کچھ دیر چھت کو گھور نے کے بعد سالار نے عین کا سر اٹھا کر اپنے سینے پر رکھ لیا اور سکون سے مطمئن چہرے کے ساتھ آنکھیں بند کر لیں جیسے وہ تو کچھ کرکے ہی نہ آیا ہو

برہان رباب کو لیکر اس جگہ سے کافی آگے نکل چکا تھا پریشانی سے اسکے ہاتھ ہلکے ہلکے کانپ رہے تھے وہ بس یہی سوچے جا رہا تھا کہ جو رباب کی ظاہری حالت نظر آرہی ہے سچ اسکے برعکس ہو

رباب اب خود کو سنبھال چکی تھی وہ جتنا اللہ کا شکر ادا کر رہی تھی اسے کم ہی لگ رہا تھا دل ہی دل میں وہ واپس جا کر شکرانے کے نفل ادا کرنے کا پکا ارادہ کرچکی تھی

برہان سے اب مزید برداشت نہیں ہو رہا تھا اس نے سائڈ پر کار روک دی اور فوراً رباب کی طرف رخ کیا رباب بھی گاڑی رکنے پر اسی کی طرف دیکھ رہی تھی

رباب سب سے پہلے تم مجھے یہ بتاؤ کہ تم ٹھیک تو ہو۔۔۔۔۔۔ میرا۔۔۔۔۔میرا مطلب تم۔۔۔۔۔ تمہارے ساتھ کچھ بھی۔۔۔۔۔۔ مینز کے

کچھ۔۔۔۔۔۔ ایسا ویسا۔۔۔۔۔۔۔ برہان کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ وہ کن الفاظوں میں اس سے وہ بات پوچھے جو اسے کب سے آگ کی بھٹی میں جھلسا رہی تھی

رباب اسکی بے ترتیب بات کو اچھی طرح سمجھ چکی تھی اسی لئے اب وہ گہری سانس لے کر اسے سب بتانا چاہتی تھی

برہان۔۔۔۔۔۔۔

ہاں رباب بتاؤ دیکھو گھبرانے اور ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں ہوں نہ ہمیشہ تمہارا ساتھ دینے کے لئے۔۔۔۔۔

رباب کی آہستہ آواز میں پکارا پر برہان نے اسے مزید حوصلہ دیا

ایسا کچھ نہیں ہے برہان میں بلکل ٹھیک ہوں تم جیسا سوچ رہے ہو ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کی اس نے میری آبرو کی حفاظت کی۔۔۔۔۔۔

رباب نے نم تشکرانہ آنکھوں سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے برہان کی جان واپس لوٹائی جو رباب کی بکھری حالت اور بے طرح رونے سے حلق تک آچکی تھی

ہا ہہہہہہہہہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک گہری سانس برہان نے خارج کی جیسے نہ جانے اسکے سر سے کتنا منوں بوجھ رباب نے اپنے الفاظوں سے سرکا دیا ہو۔۔۔۔

اب جب اسے تسلی ہوچکی تھی تو وہ پھر سے اپنے ازلی موڈ میں لوٹ آیا تھا اور تیکھی غصے سے بھری نظروں سے اسے گھور نے لگا

اشارہ ایسا تھا کہ سب طوطے کی طرح الف سے یے تک ساری روداد سنائی جائے۔۔۔۔۔

رباب نے بھی بنا دیر کیے اسے سب بتانا شروع کیا

اس نے اسے سب بتایا کہ کس طرح اس رات جب یہ پانچوں ریسٹورنٹ گئے تھے اور پھر کیسے میکی نے اسے دھمکی دی

اور پھر۔۔۔۔۔۔

جب میکی نے اسے مری میں بھی آکر اسے ڈر آیا دھمکایا

رباب نے اپنا آپ بہت مشکل سے نارمل کیا تھا اور آگے کے بارے میں سوچنے لگی نور کو تو وہ کزی صورت اسکے حوالے کرے گی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.