Chapter 25: اچانک نکاح

یہ تو بلکل ہی نا ممکن ہے تو وہ اسکے بارے میں سوچ ہی نہیں رہی تھی وہ تو بس وہ فوٹوز کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ کیسے واپس لے پھر وہ ایک فیصلے پر پہنچ کر اس نے نور کا گیٹ آپ کیا

اور نکل گئی اسکے دئیے ہوئے اڈریس پر۔۔۔۔۔۔

جب رباب وہاں پہنچی تو اندر جانے سے پہلے اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی گھڑی کو ایک نظر دیکھا ہوٹل سے نکلنے سے پہلے ہی رباب نے ایک میسج برہان کو اور ایک میسج سالار کو کردیا تھا سالار کو تو اس نے سب سچ سچ بتا دیا تھا اور ساتھ ہی میکی کی فوٹو بھی بھیج دی تھی

سالار نے جب میسج پڑھا تو غصے سے اسکا دماغ بھنا ہی گیا

کس کی اتنی ہمت جو سالار شجاعت کی عزت پر ہاتھ ڈالے۔۔۔۔

برہان کو رباب نے میسج پر صرف ایڈریس اینڈ کیا تھا اور ٹائم بتا کر اسے پہنچنے کا کہا تھا

برہان پہلے تو حیران ہوا کہ رباب اس کو اتنی سنسان جگہ اتنی رات کو کیوں بلا رہی ہے مگر پھر کچھ سوچتے ہوئے چلا گیا

مگر یہاں آکر تو اس کے صحیح معنوں میں ہوش ہی اڑ گئے تھے

اور بس پھر تم بلکل اینڈ پہ پاکستان کی کچھ سست پولیس والوں کی طرح نازل ہوگئے۔۔۔۔۔

آخر میں رباب نے ٹینشن کو رفع کرنے کے لئے بات کو مزاح کا روپ دیا۔۔۔۔۔۔

لیکن برہان اسے خونخوار نظروں سے دیکھ رہا تھا

تم خود کیا۔۔۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔۔ کیا کیا۔۔۔۔۔۔۔سمجھتی کیا ہو۔۔۔۔۔ ہاں

تم کہیں کی ٹارزن ہو کیا یا کنگفو ماسٹر ہو تم یا کسی ریسلر کی اماں جان ہو تم جو تم اس امید پہ بیٹھی ہوئی تھی کہ وہ آئے گا اور تمہیں بچائے گا تمہاری سو کال واہیات فلموں کی طرح ت۔۔۔۔۔۔۔

شٹ اپ۔۔۔۔۔۔۔ یو۔۔۔۔۔۔ بلڈی۔۔۔۔۔۔ ڈیش ڈیش ڈیش ڈیششش۔۔۔۔۔نہ ہو تو۔۔۔۔۔۔تمہیں اگر کسی ہینڈسم پیارے ریسلر بندے سے میرا رشتہ بنانا ہی تھا تو گرل فرینڈ یا پھر وائف بھی تو کہہ سکتے تھے

نہ۔۔۔ یہ اماں جان کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ الو کا پٹھ۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔۔

شکر کا الو پڑھا نہ ہو تو۔۔۔۔ اور ہاں میری ایکٹنگ اور میری جان میری فلموں کو تو بلکل بھی مت گھسیٹنا۔۔۔۔ میں بول رہی ہوں

۔۔۔۔۔۔ ورنہ رباب اکبر مرزا سے کوئی برا نہیں ہوگا۔۔۔۔ سمجھے۔۔۔۔۔

رباب جو مزے سے برہان کی اپنے لئے فکر کو اسکی غصے سے بھری آواز میں انجوائے کر رہی تھی کہ اسکے کسی ریسلر کی اماں جان کا حوالہ دے کر تو پھلجڑی رباب کو کھڑا ڈالا تھا اب وہ کہیں سے بھی ڈری سہمی بے تحاشہ روتی دھوتی رباب بلکل بھی نہیں لگ رہی تھی بلکہ یوں لگ رہا تھا کہ وہ تو شائد کوئی رباب کے روپ میں کوئی ہمشکل تھا

برہان منہ کھولے اسکی احمقانہ باتیں سن رہا تھا

اب میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو چلاؤ گاڑی اب کیا ساری رات میرے حسین چہرے کا ہی دیدار کرتے رہوگے۔۔۔۔۔ کبھی حسین خوبصورت دوشیزہ نہیں دیکھی تم نے۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔۔۔

رباب اب فل رباب اکبر مرزا والے روپ میں آچکی تھی اسی لئے اسے مزید نہ چھیڑتے ہوئے افسوس بھری نگاہ اس پر ڈال کر چابی گھمائی کہ اب اور کچھ بچا ہوا دماغ نہ ضائع ہوجائے

تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا رباب۔۔۔۔۔۔

میرا تو پھر پانچ دس فیصد کچھ نہ کچھ ہوجائے گا مگر تمہارا۔۔۔ہونہہ۔۔۔۔۔۔ تمہارا تو وہ بھی نہیں ہونا۔۔۔۔

اب برہان بچارا کیا بولتا۔۔۔۔۔ اس لئے بہت کچھ کی چاہ دل میں ہی رکھتے ہوئے خاموشی سے ایک بار پھر سے گاڑی سٹارٹ کر نے کی کوشش کی۔۔۔

مگر بار بار کوشش کے باوجود بھی جب گاڑی نہ چلی تو چڑ کر گاڑی سے باہر نکل کر چیک کرنے لگا اب اس کو کیا آفت پڑگئی

او نو۔۔۔۔۔۔ گاڑی کو بھی ابھی خراب ہونا تھا برہان نے زور سے بولتے ہوئے گاڑی کو رکھ کے دی۔۔۔۔۔

آہاں مزا ہی آگیا واؤ راستے میں گاڑی خراب ہیرو کا موڈ بھی خراب اوپر سے طوفانی رات او ہو کتنا مزا آئے گا

رباب برہان کے تاثرات دیکھتے ہوئے اسے اور رہا رہی تھی جبکہ برہان اسے اگنور کئیے ادھر ادھر نظر دوڑا رہا تھا کہ کوئی مدد لے سکے

یہ علاقہ ہوٹل سے کافی دور تھا اور یہاں آس پاس گنے چنے ہی گھر نظر آرہے تھے ان میں سے ایک سجے دھجے گھر کے سامنے جاکر برہان نے گھنٹی بجائی۔۔۔۔۔۔ برہان نے سختی سے رباب کو گاڑی سے باہر نکلنے سے منع کیا تھا مگر رباب بھی کیا کبھی برہان کی کسی بات کو مان سکتی تھی۔۔ نہیں۔۔۔۔۔ کبھی نہیں اسی لئے چپکے چپکے اسکے پیچھے آکر کھڑی ہوگئی کہ اسے خبر ہی نہ ہوئی کہ وہ اس کے پیچھے ہی کھڑی ہے نئی مصیبت بن کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام وعلیکم۔۔۔۔۔۔!!!!!!

دروازہ کھلنے پر ایک بزرگ باہر نکلے تھے برہان نے سلامتی بھیج کر انہیں اپنی پرابلم بتائی اور مدد کے لئے درخواست کی۔،۔۔۔۔۔۔

جبکہ بزرگ اسکے پیچھے کھڑی کسی لڑکی کو روتے ہوئے دیکھ رہا تھا وہ کبھی اسے دیکھتا تو کبھی اس لڑکی کو۔۔۔۔۔

یہ لڑکی کون ہے۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

برہان جو اپنی ہی دھن میں لگا ہوا تھا بزرگ کی غصیلی آواز سن کر چونک گیا۔۔۔۔

جی۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

بزرگ کی نظروں کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے جب پیچھے مڑ کے دیکھا تو رباب کو کھڑا پا کر دل ہی دل میں اسے سو دوسو سنا ڈالیں۔۔۔۔ وہ بزرگ کی نظروں میں نظر آتے خدشے کو صحیح طرح سے سمجھ چکا تھا اب تو اسے یہی دھڑکا تھا کہ کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔۔۔۔۔۔

وہ بابا جی۔۔۔۔ یہ۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ میری۔۔۔۔۔۔

میں بتاتی ہوں آپ کو کہ میں کون ہوں۔۔۔۔۔ میں وہ عورت ہوں جسے دیکھ کر اس دنیا کے بھیڑیے چیر پھاڑ کھانے کو دوڑتے ہیں

آج بھی ایک وحشی بھیڑیا اسی نیت سے میری طرف بڑھا تھا مگر وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکا کیونکہ میرے اللہ نے مجھے بچا لیا ایک فرشتہ بھیج کر۔۔۔۔۔ آخر میں رباب نے اپنی شاندار ایکٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے بزرگ کی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تو بزرگ کو وہ فرشتہ اپنا آپ لگا اور وہ بھیڑیا سامنے کھڑا ہوا لڑکا۔۔۔۔۔۔۔

اور پھر وہ ہوا جو برہان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا

ان دونوں کو اندر لے جا کر برہان سے سختی سے ایسی ایسی۔۔۔ تفتیش کی گئی کہ ایک پل کے لئے تو برہان خود کو واقعی میں کوئی بھیڑیا لگنے لگا

رباب اپنی ایکٹنگ کا آج سائڈ ایفیکٹ دیکھ کر بوکھلا گئی کہ اس نے تو بابا جی کو شیشے میں اتارنے کے لئے کیا تھا مگر یہ تو الٹا ہی ہوگیا کام نکلوانے کے چکر میں برہان بچارے کی تو واٹ ہی لگ گئی

مگر پھر برہان کے ہونق زدہ تاثرات دیکھ کر رباب کو مزا آنے لگا

بس اب ایک ہی راستہ تمہارے پاس یا تو میری بات مانو یا پھر سزا قبول کرو۔۔۔۔۔۔

برہان جب انہیں سمجھا سمجھا کر تھک گیا تو بزرگ نے جذبات میں کچھ زیادہ ہی بہہ کر اپنا فیصلہ سنا ڈالا۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن با۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خاموش۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا تو تمہیں اس مظلوم لڑکی سے ابھی اسی وقت نکاح کرنا ہوگا یا پھر دوسو کوڑے کھانے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

اب برہان بچارا کیا کرتا دوسو کوڑے تو بلکل بھی نہیں کھا سکتا تھا اس سے بہتر تھا کہ وہ نکاح ہی کرلے۔۔۔۔۔

نہیں نہیں۔۔۔۔۔۔ میں نکاح کرنے کے لئے تیار ہوں۔۔۔۔۔ برہان اس امید پہ حامی بھری کہ شائد اب رباب کچھ بولے گی مگر جب اسے الٹا مسکراتے ہوئے دیکھا تو اور ہی آگ لگ گئی۔۔۔۔۔۔۔ گھر میں ہی بابا جی نے خود اپنے بچوں کو گواہ قرار دے کر ان دونوں کا نکاح پڑھا دیا

رباب تو اس اچانک نکاح۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔ بلکہ اس اچانک فلمی ٹائپ نکاح پہ ہی انتہائی خوش تھی چلو ہاجرہ ان کو کھانا سانس کھلاؤ اور سونے کا انتظام کرو اس وقت تو کوئی مکینک نہیں ملے گا صبح ہی کچھ کرسکیں گے

بابا جی تو اپنی زوجہ محترمہ کو آرڈر دے کر چلے بھی گئے سونے مگر پیچھے برہان صاحب کی نیندیں حرام کر گئے

نور کی آنکھ کھلی تو خود کو کمرے میں اکیلا پایا بستر سے نکل کر واشروم منہ ہاتھ دھوکر آگئی

سالار اسے کہیں بھی نظر نہیں آرہا تھا گھومتے گھومتے وہ کونے میں بنے چھوٹے سے روم میں داخل ہوئی جہاں جم کا تھوڑا بہت سامان تھا اور سالار ڈمبلز اٹھائے ایکسرسائز کرنے میں مصروف تھا

سالار کی نظر عین پر پڑی تو دلکش مسکراہٹ نے اسکے لبوں کو چھو لیا۔۔۔۔۔۔

نور کل والے حلیے میں ہی تھی اور کھلے لمبے بالوں میں وہ سیدھی اسکے دل میں آرہی تھی

نور اسکی نظروں کے حصار میں ہچکچاتے ہوئے اندر داخل ہوئی اور اسکے ہاتھ میں پکڑے بڑے بڑے موٹے ڈمبلز کو دیکھ کر حیرانگی سے دیکھ رہی تھی جسے سالار نے ایسے پکڑا ہوا تھا کہ وہ ڈمبلز نہیں پلیٹیں ہوں

سالار اسکی بچوں جیسی دلچسپی کو محظوظ ہو کے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ۔۔۔۔۔۔۔ بھاری نہیں لگ رہے آپکو۔۔۔۔۔۔۔۔ نور نے جھجھکتے ہوئے پوچھا

امممم۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت سے جواب دیا۔۔۔۔۔

سالار کو خوشگوار حیرت ہو رہی تھی کہ نور خود چل کر اسکے پاس آئی اور پھر اب خود سے مخاطب بھی کر رہی تھی

سچ میں۔۔۔۔۔؟؟؟؟

نور نے جانچتی نظروں سے پوچھا

ہاں۔۔۔۔۔۔

میں اٹھاؤں۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

نور نے اشتیاق بھرے لہجے میں اس سے کہا

تم۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

تم نہیں اٹھا پاؤگی جنم۔۔۔۔۔۔۔ یہ بہت بھاری ہیں۔۔۔۔۔ تم جیسی نازک سی جان کہاں اٹھا پائے گی اسے۔۔۔۔

سالار پہلے تو حیران ہوا پھر ہنستے ہوئے اسے گہری نظروں سے دیکھتے منع کیا کہ کہیں خود کو زخمی ہی نہ کرلے۔۔۔۔۔۔۔

پھر میں کیا کروں مجھے یہاں بند کرکے آپ خود بڑے مزے سے یہ اوپر نیچے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ میں کیا مکھیاں ماروں۔۔۔۔۔

نور اپنے طور پر تو منہ میں بڑبڑایا تھا مگر سالار کے تیز کانوں نے اسکی بڑبڑاہٹ آرام سے سن لی تھی یہاں آؤں عین۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

سالار نے مسکراتے ہوئے اسے اپنے پاس بلایا

کک۔۔۔۔۔ کیوں۔۔۔۔ کیوں آؤں؟؟؟؟

آرہی ہو یا پھر۔۔۔۔۔۔

آتی ہوں میں۔۔۔۔۔۔ کہتے ساتھ ہی نور اسکے مقابل کھڑی ہوگئی

تمہاری بوریت میں دور کرتا ہوں۔۔۔۔۔

جج۔۔۔۔۔۔۔۔ جی۔۔۔۔؟؟؟

نور اسکی بات پہ بوکھلا ہی گئی

سالار نے اسکے آگے اپنا مظبوط کسرتی بازو کیا اور اسے مظبوطی سے پکڑ نے کو کہا

نور نے اچنبھے سے سالار کو دیکھا اور پھر بازو کو زور سے پکڑ لیا مگر بازو تھا کہ مچھلی جو پکڑ میں ہی نہیں آرہا تھا ایک تو پتہ نہیں انکے ڈولے وولے اتنے موٹے کیوں ہیں کیا یہ ڈائیٹ نہیں کرتے۔۔۔۔ کیا پتہ چربی ہی چڑی ہو اور یہ اسے ڈولے سمجھ رہے ہوں۔۔۔۔۔۔۔

نور سے جب اسکے بازو نہ پکڑے گئے تو اپنی خفت مٹانے کے لئے خود کو اس طرح تسلیاں دینے لگی کہ اس میں اس کا کیا لینا دینا یہ ہی موٹے ہیں۔۔۔۔۔۔

جنم۔۔۔۔۔ ایسے پکڑو۔۔۔۔۔ سالار نے اسے صحیح سے پکڑایا اور پھر اچانک ہی اسے اسی بازو اوپر اٹھا لیا نور نے تو ایکدم کی کاروائی پر ڈر کے مارے آنکھیں بند کر لیں اور چیخنے لگ پڑی

سالار نے اسے تسلی دی کہ کچھ نہیں ہوگا تم بہت انجوائے کرو گی

نور نے آہستہ سے آنکھیں کھولیں اور نیچے دیکھا وہ زمین سے اوپر سالار کی باوز سے لٹک رہی تھی یہ کیسی انجوائے منٹ ہے۔۔۔۔۔؟؟؟؟

نور نے پریشانی سے پوچھا

ایسی۔۔۔۔۔!!!

سالار نے اپنے دونوں ہاتھ اپنی گردن کے پیچھے باندھ لئے اور خود گول چکر کاٹنے لگا

پہلے آہستہ اور پھر تھوڑے تیز کردئے

نور کو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ جھولے سے جھولا کھول رہی ہے

اسے بہت مزا آنے لگا تھا پہلے تو وہ بہت ڈر رہی تھی

ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔ نور کھلکھلا کر ہنس رہی تھی اسکے ساتھ اسکے کھلے حسین ریشمی بال بھی اک ادا سے جھوم جھوم رہے تھے

کتنا حسین منظر تھا یہ۔۔۔۔۔ نور کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ سارا دن ایسے ہی سالار کے بازوؤں سے لٹکے جھولتی رہے۔۔۔۔۔۔ ہائے کتنا مزا آرہا ہے۔۔۔۔۔۔

سالار اسکی آواز میں خوشی محسوس کر کے اپنے اندر چین ہی چین محسوس کر رہا تھا

پھر کافی دیر وہ اسے ایسے ہی کھلکھلاتے ہوئے سنتا رہا۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.